Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • جاپان میں ‘پراسرار’ بیماری کا حملہ، ہرطرف خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں

    جاپان میں ‘پراسرار’ بیماری کا حملہ، ہرطرف خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں

    ٹوکیو: جاپان میں ‘پراسرار’ بیماری کا حملہ، ہرطرف خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں ،اطلاعات کے مطابق کرونا وبا کے بعد جاپان میں سامنے آنے والی پر اسرار بیماری نے سنسنی پھیلادی ہے۔

    جاپان کی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق ایک بچے میں غیر تصدیق شدہ ہیپاٹائٹس کی شدید بیماری کی تشخیص ہوئی ہے، غیر شناخت شدہ قسم کے شدید ہیپاٹائٹس سے متاثرہ بچے کو اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔

    وزارت کا کہنا ہے کہ مریض کی علامات دیگر ملکوں میں حال ہی میں بچوں میں ظاہر ہونے والی علامات سے مماثلت رکھتی ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ یہ جاپان میں پہلا مریض ہے جو ممکنہ طور پر بیرون ملک سے متاثر ہوکر آیا ہے۔

    واضح رہے کہ عالمی ادارۂ صحت اس سے قبل برطانیہ میں نامعلوم اسباب کے ہیپاٹائٹس میں مبتلا بچوں کی اطلاع فراہم کرچکا ہے، جس پر عالمی ادارے نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ اکیس اپریل تک نامعلوم اسباب کے ہیپاٹائٹس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک سو انہتر تک جا پہنچی ہے اور یہ بارہ ممالک تک پھیل چکا ہے، جن میں امریکا اور اسپین بھی شامل ہیں۔

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق متاثرین میں ایک تا سولہ سال کی عمر کے بچے شامل ہیں اب تک ایک بچہ ہلاک ہوچکا جبکہ سترہ بچوں کے جگر کی پیوند کاری ہوچکی ہے۔

    عالمی ادارۂ صحت کےمطابق ان مریضوں میں سے کسی میں بھی، اے سے ای تک کی عمومی قسم نہیں پائی گئی۔

    دوسری جانب جاپان کی وزارت صحت نے پیر کے روز اعلان کیا تھا کہ ہسپتال میں داخل کیے گئے بچے کی عمر 16 سال یا اس سے کم ہےم لیکن انہوں نے مریض کی جنس یا رہائش سے متعلق مزید معلومات ظاہر نہیں کیں۔

  • آنگ سان سوچی کو ایک اور کیس میں سزاسنادی گئی

    آنگ سان سوچی کو ایک اور کیس میں سزاسنادی گئی

    نیپیداو:آنگ سان سوچی کو ایک اور کیس میں سزاسنادی گئی،اطلاعات کے مطابق میانمار کی فوجی عدالت نے آنگ سان سوچی کو بدعنوانی کا کیس ثابت ہونے پر پانچ سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

     

     

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوچی پر یانگون شہر کے سابق وزیر اعلیٰ فایو من تھیئن سے چھ لاکھ روپے نقد اور گیارہ کلو گرام سونا بطور رشوت لینے کے الزامات تھے۔

     

     

    فایو من ایک وقت میں سوچی کے انتہائی بااعتماد اور قریبی ساتھی رہ چکے ہیں تاہم انہوں نے اکتوبر دو ہزار اکیس میں سوچی کو مذکورہ رقم اور سونا دینے کا اعتراف کیا تھا۔

     

     

    میانمار کی معزول رہنما آنگ سان سوچی نے ان الزامات کو بے بنیاد اور مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے، میانمار کی فوجہ عدالتیں آنگ سان سوچی کو پہلے بھی چھ سال قید کی سزا سنا چکی ہیں، نئے فیصلے کے بعد آنگ سانگ سوچی کی قید کی سزا کا دورانیہ گیارہ سال ہو گیا ہے۔

     

     

     

     

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوچی پر قانون کی خلاف ورزی کے متعدد الزامات عائد کیے ہیں ان میں سرکاری رازوں اور انتخابی قوانین کی خلاف ورزی سے لے کر بدعنوانی تک کے الزامات شامل ہیں، ان پر جتنے الزامات لگائے گئے ہیں اس کے تحت مجموعی طورپر ڈیرھ سو برس سے زیادہ کی قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔

     

     

     

    اس سے قبل انہیں ملک میں کرونا وائرس وبا کے ضابطوں کی خلاف ورزی اور غیر قانونی طور پر واکی ٹاکی درآمد کرنے کا قصور وار پایا گیا تھا اور چھ برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

  • اے این پی کی شہباز شریف کے ساتھ عمرے پر جانے سے معذرت

    اے این پی کی شہباز شریف کے ساتھ عمرے پر جانے سے معذرت

    اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ سرکاری خرچ پر عمرے پر جانے سے معذرت کرلی۔

    ذرائع کے مطابق اے این پی رہنما امیر حیدر ہوتی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’اے این پی نے سرکاری عمرے پر جانے سے معذرت کرلی ہے، وزیراعظم کے مشکور ہیں انہوں نے عمرہ کی ادائیگی کی دعوت دی۔‘

     

    انہوں نے لکھا کہ قومی یکجہتی کے طور پر دورہ سعودی عرب کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن سرکاری سطح پر عمرہ کی ادائیگی ہماری روایات نہیں ہے۔

    امیر حیدر ہوتی کا کہنا ہے کہ دینی فریضے کی ادائیگی انفرادی عمل ہے ادا کرتے رہیں گے۔

    اے این پی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف کے مشکور ہیں لیکن سرکاری عمرے کے لیے نہیں جائیں گے امید ہے حکومت قومی یکجہتی کے لیے سیاسی قیادت کو اعتماد میں لے گی۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ سعودی عرب 28 تا 30 اپریل ہوگا ان کے ہمراہ اتحادی جماعتوں کے سربراہان اور ارکان اسمبلی بھی ہونگے۔

     

    یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اپنے پہلے غیرملکی سرکاری دورے پر جمعرات سے سعودی عرب کا کریں گے جہاں اس دورے میں ان کے بڑے وفد میں خاندان کے 16 افراد بھی شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے وزیر اعظم کو سرکاری اخراجات پر ایک بڑا وفد اپنے ساتھ لے جانے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

     

    تاہم وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم کمرشل فلائٹ پر جا رہے ہیں اور ان کے وفد کے تمام ارکان اپنے خرچے پر جائیں گے۔

    میڈیا میں زیر گردش وفد کی فہرست کی وزیر اعظم آفس کے ایک ذریعے نے تصدیق کی، فہرست کے مطابق سرکاری دورے پر 40 افراد وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے، ان میں خاندان کے 16 افراد بھی شامل ہیں، ان میں سے کچھ برطانیہ اور دبئی سے وزیراعظم کے ساتھ شامل ہوں گے۔

  • غیر قانونی تارکین وطن کی امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش ناکام

    غیر قانونی تارکین وطن کی امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش ناکام

    امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مائیگریشن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حراست میں لیے جانے والے تارکین وطن کی اکثریت کا تعلق ہونڈوراس، کیوبا، گوئٹے مالا، نکاراگوا، ایل سلواڈور، کولمبیا، وینزویلا، پیرو، ایکواڈور اور ہیٹی سے ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق میکسیکو نے امریکہ کی سرحد تک پہنچنے کے لیے گزشتہ چار دنوں میں غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والے چھ ہزار غیر قانونی تارکین وطن کے گرفتار کیے جانے کی اطلاع دی ہے۔

    نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مائیگریشن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حراست میں لیے جانے والے تارکین وطن کی اکثریت کا تعلق ہونڈوراس، کیوبا، گوئٹے مالا، نکاراگوا، ایل سلواڈور، کولمبیا، وینزویلا، پیرو، ایکواڈور اور ہیٹی سے ہے۔

    جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چار دنوں میں حراست میں لیے گئے چھ ہزار تارکین وطن میں سے دو سو ایسے بچے تھے جن کے ساتھ ان کا کوئی رشتہ دار موجود نہ تھا اور بھوک کی وجہ سے ان کی حالت بہت خراب تھی۔

    غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد میں حال ہی میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے اور اس بات پر زور دیا گیا کہ انسانی سمگلروں نے تارکین وطن کو امریکہ لے جانے کا وعدہ کر کے دھوکہ دیا۔

    یاد رہے، انسانی اسمگلنگ کا گھناؤنا کاروبار لاطینی امریکا میں منظم انداز میں کیا جاتا ہے۔

    تعلق جموں و کشمیر سے ہے۔

    حکومتی دباؤ مسترد:امریکا میں سابق پاکستانی سفیر ڈٹ گئے:عمران خان کے موقف کی تائید…

  • ‏کان کھول کرسن لو بہت جلد تمہاری سابق کابینہ پکڑی جائےگی:مریم نواز

    ‏کان کھول کرسن لو بہت جلد تمہاری سابق کابینہ پکڑی جائےگی:مریم نواز

    لاہور:‏کان کھول کرسن لو بہت جلد تم پکڑے جاو گے،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت جلد ان کی سابق کابینہ پکڑی جائے گی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ بقول توشہ خان کے 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے تو کان کھول کہ سن لو، بہت جلد تم سمیت تمھاری پوری سابق کابینہ پکڑی جائے گی اور ان کو ضمانتیں بھی نہیں ملنی۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انشاءاللّہ! ہمیں تو جھوٹے مقدمات اور انتقام میں پکڑا تھا نا، تمہارے مقدمات بڑے جرائم اور نا قابلِ تردید شواہد پر ہوں گے۔

    ادھرمریم کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پرچیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیر بھٹی نے نائب صدر ن لیگ مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پرسماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دے دیا۔

    جسٹس علی باقرنجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل بینچ کل درخواست پر سماعت کرےگا۔

    خیال رہےکہ مریم نواز نے عمرے کی ادائیگی کے لیے پاسپورٹ واپسی کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کررکھی ہے جس پر عدالت نے گزشتہ روز سماعت بھی کی اور ای سی ایل رولز طلب کیے۔

    آج لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کے رکن جسٹس فاروق حیدر نے درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی جس کے بعد لیگی رہنما کی درخواست نئے بینچ کے روبرو لگانے کے لیے چیف جسٹس کو بھجوائی گئی۔

    چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے جسٹس اسجد جاوید گھرال کو بینچ میں شامل کیا اور ان کے ساتھ جسٹس باقر نجفی بینچ کا حصہ تھے تاہم درخواست پر سماعت جب شروع ہوئی تو جسٹس باقر نجفی نے بتایا کہ جسٹس اسجد جاوید گھرال نے درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی جس کے بعد یہ بینچ بھی تحلیل کیا جاتا ہے۔

    جسٹس اسجد کی جانب سے معذرت کے بعد ایک بار پھر مریم نواز کی درخواست پر سماعت کا معاملہ چیف جسٹس کے پاس بھیج دیا گیا جس کے بعد چیف جسٹس نےنیا بینچ تشکیل دیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ایک بینچ درخواست پر سماعت سے معذرت کرچکا ہے اور اب تک مجموعی طور پر تین جج مریم نواز کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرچکے ہیں۔

  • چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کےپھندے پرلٹکائیں گے:وزیراعظم

    چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کےپھندے پرلٹکائیں گے:وزیراعظم

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف چینی سفارتخانے پہنچ گئے ،ادھر اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے، پاکستان اور چین کے درمیان آہنی تعلقات پر حملہ ناقابل برداشت ہے۔

    وزیراعظم نے اسلام آباد میں چین کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور چین کی ناظم الامور پھینگ چنگ زو سے ملاقات کی ، وفاقی وزیر احسن اقبال، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر اور وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ بھی ہمراہ تھے۔

    شہباز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ کے لئے خصوصی تعزیتی پیغام بھی تحریر کیا اور جامعہ کراچی میں دھماکے میں چینی باشندوں کے جاں بحق ہونے پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا۔

    اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپنے آئرن برادرز پر وحشیانہ حملے پر پاکستانی قوم صدمے اور غم کی حالت میں ہے، پورا پاکستان چین کی حکومت، عوام اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور افسوس کرتا ہے، دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، پاکستانی سرزمین سے ہر قسم کی دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے، واقعے کی تیزی سے تحقیقات کریں گے اور مجرموں کو قانون کے مطابق عبرت کا نشان بنائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کو کل کراچی پہنچنے کی ہدایت کی ہے، مجرموں کی گرفتاری اور سزا دلانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے، پاکستان اور چین کے درمیان آہنی تعلقات پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ان عظیم دو طرفہ تعلقات کو متاثر نہیں ہونے دیں گے: جاں بحق ہونے والوں کے جسد خاکی اور زخمیوں کی احترام سے گھروں کو واپسی کے لیے تمام انتظامات کریں گے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چینی باشندوں اور اداروں کی سکیورٹی بڑھانے اور فول پروف بنانے کا حکم دے دیا ہے، مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

    حکومتی دباؤ مسترد:امریکا میں سابق پاکستانی سفیر ڈٹ گئے:عمران خان کے موقف کی تائید…

  • بھاگ کر شادی کرنے میں کوئی عزت نہیں: نور بخاری کا دُعا زہرہ کو پیغام

    بھاگ کر شادی کرنے میں کوئی عزت نہیں: نور بخاری کا دُعا زہرہ کو پیغام

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے دُعا زہرہ کے لیے پیغام جاری کردیا ہے۔اداکارہ نور بخارہ نے کہا کہ بھاگ کر شادی کرنے میں کوئی عزت نہیں۔

    نور بخاری نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ الحمداللّہ! دُعا زہرہ بالکل ٹھیک ہے لیکن کاش آپ سمجھ سکتی ہیں کہ آپ کی وجہ سے آپ کے والدین اور پورا پاکستان کتنی اذیت سے گزرا۔

    سابقہ اداکارہ نے کہا کہ ہم سب بھی بیٹیوں والے ہیں اور ہم نے آپ کے لیے بہت دُعائیں کی۔اُنہوں نے کہا کہ بچوں کو سمجھنا چاہیے، بھاگ کر شادی کرنے میں کوئی عزت نہیں۔نور بخاری نے یہ بھی کہا کہ مجھے والدین کے لیے بہت افسوس ہے۔

     

    علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق دعا زہرہ اور ظہیر نے مقامی عدالت میں ہراسمنٹ پٹیشن بھی دائر کی ہے، یہ پٹیشن سیشن جج حافظ رضوان کی عدالت میں دائر کی گئی۔

    دعا زہرہ کا ظہیر سے نکاح 17 اپریل کو ہوا، جبکہ پٹیشن 19 اپریل کو عدالت میں دائر کی گئی۔

    کراچی سے دس دن قبل لاپتہ ہونے والی لڑکی دعا زہرا کے معاملے نے ایک نیا رُخ اختیار کر لیا ہے اور اب صوبہ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کی پولیس کا کہنا ہے کہ دعا اور ان کا شوہر ہونے کے دعویدار لڑکا ان کی تحویل میں ہیں۔

    اوکاڑہ پولیس کی جانب سے ایک تصویر بھی جاری کی گئی ہے جس میں اس جوڑے کو پولیس اہلکار کے ہمراہ کھڑا دیکھا جا سکتا ہے۔

    اوکاڑہ کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر فیصل گلزار کے مطابق دعا اور اُن کے مبینہ شوہر اس وقت تھانہ حویلی لکھا پولیس کی تحویل میں ہیں۔ ڈی پی او کا کہنا تھا دعا زہرا نے اپنے اہلخانہ کے خلاف لاہور میں ہراسانی کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے اور اسی لیے انھیں ابھی کراچی پولیس کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔

    ادھر لاہور پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دعا زہرا اور ظہیر کو ڈی پی او آفس اوکاڑہ سے لاہور پولیس کی ٹیم کی حفاظت میں لاہور لایا جا رہا ہے جبکہ اس حوالے سے کراچی پولیس کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے اور آئی جی کی ہدایات کے مطابق کراچی پولیس سے تعاون کیا جا رہا ہے۔

    ڈی پی او اوکاڑہ فیصل گلزار کے مطابق دعا نے ایک ویڈیو بیان بھی جاری کیا ہے۔ اس بیان میں دعا کا موقف ہے کہ وہ اپنی مرضی سے گھر چھوڑ کر آئی تھیں اور انھوں نے ظہیر نامی لڑکے سے کورٹ میرج کی ہے۔

    فیصل گلزار کا مزید کہنا ہے کہ تین سال قبل پب جی ویڈیو گیم کے ذریعے دعا زہرا اور ظہیر کی دوستی ہوئی تھی۔

    پولیس کی جانب سے ریلیز کی گئی ویڈیو میں دعا بتا رہی ہیں کہ ان کے والدین زبردستی ان کی شادی کسی اور سے کروانا چاہ رہے تھے جس پر وہ راضی نہیں تھیں۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ انھیں گھر میں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے جس کے بعد وہ اپنی مرضی سے اپنے گھر سے آئی ہیں۔

    ‘مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا تھا۔ میں اپنے گھر سے کوئی قیمتی سامان نہیں لائی تھی۔ میرے گھر والے میری عمر غلط بتا رہے ہیں۔ میں بالغ ہوں، میری عمر 18 سال ہے۔ میں نے اپنی مرضی سے ظہیر احمد سے کورٹ میرج کی ہے۔ کسی کی کوئی زور زبردستی نہیں ہے۔ خدارا مجھے تنگ نہ کیا جائے، میں اپنے گھر میں اپنے شوہر کے ساتھ بہت خوش ہوں۔’

    تاہم دوسری جانب دعا کے والد مہدی کاظمی نے منگل کی صبح ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کی بیٹی کی عمر 18 برس ہو ہی نہیں سکتی کیونکہ ان کی شادی کو ابھی 18 برس نہیں ہوئے۔

    مہدی کاظمی کا کہنا تھا کہ ان کی شادی سات مئی 2005 کو ہوئی تھی اور اس حساب سے دعا کی عمر ہرگز 18 برس نہیں ہو سکتی۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ ان کی بیٹی کا جعلی نکاح نامہ تیار کروایا گیا۔

    دعا کے والد نے درخواست کی کہ ان کی بیٹی کو واپس کراچی لایا جائے اور یہاں بیشک انھیں چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رکھا جائے۔ انھوں نے اس معاملے کی شفاف تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

    خیال رہے کہ دعا زہرا کراچی کے علاقے الفلاح سے 16 اپریل کو پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی تھیں۔

    حکومتی دباؤ مسترد:امریکا میں سابق پاکستانی سفیر ڈٹ گئے:عمران خان کے موقف کی تائید…

  • جوہری جنگ کےامکانات بڑی تیزی سے بڑھ رہے ہیں :روس کی وارننگ

    جوہری جنگ کےامکانات بڑی تیزی سے بڑھ رہے ہیں :روس کی وارننگ

    ماسکو:دنیا جوہری جنگ کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے :نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کو جوہری جنگ کے امکان کونظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔

    روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے بیان میں کہا کہ یہ مصنوعی طورپر خطرہ کھڑا کرنے کی بات نہیں بلکہ جوہری جنگ کا حقیقی خطرہ موجود ہے۔ ہمیں اسے نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔روسی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ ہم اس خطرے کو کم کرنا چاہتے ہیں۔نیٹو اپنے پراکسی کے ذریعے روس سے جنگ میں مصروف ہے اوراپنے پراکسی کو ہتھیار بھی فراہم کررہا ہے۔ جنگ کا مطلب جنگ ہوتا ہے۔

    روس نے 2 ماہ قبل یوکرین پرحملہ کیا تھا اورروسی فوجیں اب بھی یوکرین میں فوجی کارروائی کررہی ہیں۔ یوکرین پرروسی حملے میں اب تک سیکڑوں افراد ہلاک اورزخمی ہوچکے ہیں جبکہ لاکھوں نقل مکانی کرچکے ہیں۔

    روسی فوج نے یوکرین کے 5 ریلوے اسٹیشنز پر حملہ کرکے انھیں تباہ کردیا جب کہ حملوں میں 3 مسافر بھی ہلاک ہوگئے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین میں روسی فوج کی کارروائیاں جاری ہیں۔ مغربی علاقے میں 5 ریلوے اسٹیشنز کو تباہ کردیا گیا جس سے 16 مسافر ٹرین کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔

    ریلوے اسٹیشن پر حملے میں 3 مسافروں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاع ہے تاہم مرنے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ ریلوے اسٹیشنز کے آس پاس کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔

    رواں ماہ کے آغاز میں یوکرین کے ایک ریلوے اسٹیشن پر روسی فوج نے میزائل حملہ کیا تھا جس میں 5 بچوں سمیت 50 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    حکومتی دباؤ مسترد:امریکا میں سابق پاکستانی سفیر ڈٹ گئے:عمران خان کے موقف کی تائید…

  • پنجاب میں نگران سیٹ اپ کے لیے مشاورت شروع

    پنجاب میں نگران سیٹ اپ کے لیے مشاورت شروع

    لاہور:پنجاب میں ایک منفرد قسم کی کابینہ دینے کے لیے مشاورت شروع ،اطلاعات کے مطابق پنجاب میں انتظامی معاملات چلانے کیلیے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نگراں کابینہ تشکیل دینے پر غور شروع کردیا ہے۔

    پنجاب میں نئے وزیراعلیٰ کے تاحال حلف نہ اٹھائے جانے کے باعث صوبے میں انتظامی معاملات مفلوج ہورہے ہیں جس سے نمٹنے کیلیے نگراں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نگراں کابینہ کی تشکیل پر غور شروع کر دیا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے اپنے قریبی ساتھیوں اور قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کردی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس ہوا ہے جس میں سابق وزیر قانون راجا بشارت، سبطین خان، میاں محمود الرشید سمیت دیگر وزرا نے شرکت کی ہے جس میں طے پایا گیا ہے کہ جب تک پنجاب میں حکومت سازی کا آئینی بحران حل نہیں ہوجاتا اس وقت تک صوبے کے انتظامی امور چلانے کیلیے نگراں کابینہ تشکیل دی جائے۔

    ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ نگراں کابینہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بنائی جارہی ہے جس کا مقصد روزمرہ کے امور دیکھنا ہوگا اور نگراں کابینہ 6 سے 8 اراکین پر مشتمل ہوسکتی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونیوالے اجلاس میں نگراں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کل پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کے کل دورہ لاہور سے متعلق مشاورت بھی کرینگے۔

    ذرائع نے بتایا کہ نگراں وزیراعلیٰ عثمان بزدار جنہوں نے یکم اپریل کو عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا تاہم پنجاب میں حکومت سازی کے بحران کے بعد اچانک انتہائی فعال ہوگئے ہیں اور انہوں نے گزشتہ روز چیف سیکریٹری سمیت دیگر اعلیٰ افسران کو طلب کرکے ان سے صوبے میں امن وامان سمیت دیگر امور پر بریفنگ لی ہے۔

    واضح رہے کہ حکومت سازی کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک برقرار ہونے کے باعث 24 دن گزرنے کے باوجود 12 کروڑ عوام کا صوبہ بغیر کسی حکومت کے چل رہا ہے، اور تمام انتظامی امور ٹھپ پڑے ہیں۔

    پنجاب کے نو منتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے ‏باوجود دو بار ملتوی ہو چکی ہے۔

  • ‘عمران خان کس کے خرچے پر عمرہ کرنے گئے تھے:اہم ساتھی نے حقیقت بیان کردی

    ‘عمران خان کس کے خرچے پر عمرہ کرنے گئے تھے:اہم ساتھی نے حقیقت بیان کردی

    اسلام آباد: سابق وزیراعظم کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کا کہنا ہے کہ شریف خاندان عمرے کےنام پرپورا لاؤ لشکرساتھ لےجارہا ہے جبکہ عمران خان اپنےخرچے پر عمرہ کرنے گئے تھے۔

    نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ شریف خاندان عمرے کےنام پرپورا لاؤ لشکر ساتھ لےجارہاہے، یہ لوگ ضمانت پر ہیں اس کے باوجود ای سی ایل سےاپنےنام نکلوا رہےہیں۔ ثابت ہوچکا کہ جب مافیا آتاہےتو پورے مافیا کوعیاشی کراتاہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان اپنےخرچےپر عمرے پرگئےتھے اور خرچہ خود دیاتھا، عمران خان نےکوئی ٹرپل سیون جہاز نہیں لیاتھااور نہ ساتھ لاؤلشکر لے گئے تھے، یہ لوگ رمضان میں بھی جھوٹ بولتے ہیں۔

    شہبازگل نے بتایا کہ نوازشریف نےلندن کےاکیس ذاتی دورے سرکاری خرچ پر کیےتھے جبکہ زرداری نےدبئی کے اکیاون ذاتی دورے سرکاری خرچ پر کیےتھے، یہ لوگ جب دورےپر کابل گئےتھےتو65ہزار ڈالرخرچہ آیا تھا جبکہ عمران خان کے دورہ کابل پر نو ہزار چھ سو ڈالر خرچ آیا تھا اس پر بھی عمران خان نے جھاڑپلا دی تھی کہ خرچہ زیادہ ہوا۔

    پی ٹی آئی رہنما نے اعلان کیا کہ جیسےہی ہماری حکومت واپس آئےگی ان سےیہ پیسہ ریکور کریں گے، پیسہ ریکور کرکےقرعہ اندازی کرتے ہوئے غریبوں کوعمرےپر بھجوائیں گے۔

    نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایک فہرست میڈیا کی بھی بنی ہوئی تھی جس میں چھبیس کےقریب لوگ تھے، مگر انہوں نے نیوٹرل میڈیا کےخوف سے ان میڈیاپرسنز کی فہرست کو ڈراپ کردیا، سن لو، اب پرانا پاکستان نہیں سوشل میڈیا کادورہے،عوام کو پتہ چل جاتاہے۔

    شہبازگل نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ معمولی اکثریت سےآئیں گےتو عمران خان سسٹم ٹھیک نہیں کرسکیں گے، تاریخ گواہ ہے کہ چار سال تک یہ ناک رگڑتےرہےلیکن عمران خان نےاین آراو نہیں دیا،عمران خان نےحکومت میں ایک ہی بات کی چوروں کو این آراو نہیں دونگا۔

    یاد رہے کہ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب میں شریف خاندان کے دوخادمائوں سمیت 16 افراد بھی ساتھ ہوں گے۔ اس حوالے سے دفترخارجہ نے سعودیہ میں پاکستانی سفارتخانےکو تیاریوں کی ہدایت کر دی ہے۔

    دفترخارجہ نےشریف خاندان کےلوگوں کی فہرست سفارتخانےکوبھیج دی ہے۔ اسلام آبادسےحمزہ شہباز ، اہلیہ، بیٹی اور ملازمہ بھی ساتھ سعودی عرب جائیں گے جب کہ مریم نواز، صفدر، صبیحہ عباس، یوسف عباس، اہلیہ، بیٹا بھی ساتھ جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق شہبازشریف کے بیٹے سلیمان شہباز، اہلیہ، بیٹا اور ملازمہ دوحہ سےجدہ پہنچیں گے۔ نوازشریف کے بیٹے حسین نوازاوراہلیہ لندن سےجدہ پہنچیں گے۔