Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • اسلام آباد میں دفعہ 144:معاملات مزید بگڑنے لگے

    اسلام آباد میں دفعہ 144:معاملات مزید بگڑنے لگے

    اسلام آباد :اسلام آباد میں دفعہ 144:معاملات مزید بگڑنے لگے،اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا۔ ریڈزون کے باہر ایک کلومیٹر تک کے رقبے کو بھی ریڈزون میں شامل کردیا گیا ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ریڈزون میں ایمبیسی روڈ، ساؤتھ یونیورسٹی روڈ، خیابان اقبال،شاہراہ سہروردی، سیرینا چوک، ڈھوکری چوک، شامل ہیں۔ دیگر علاقوں میں مری روڈتھرڈ ایونیو، خیابان اقبال کا ساؤتھ ایریا، چائنہ ایمبیسی کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو ریڈزون میں ہمہ وقت ریڈالرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، ریڈزون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، دفعہ 144 کو مزید دوماہ کیلئے لاگو کردیا گیا۔

    ادھر وزیرداخلہ شیخ رشید نے پی ٹی آئی کارکنوں کی سندھ ہاؤس میں داخلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعی افسوس ناک بات ہے، یہ پولیس کی کوتاہی ہے اور آئی جی سے کہا ہے کہ ان سب کوگرفتار کریں۔

    انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے کوتاہی اور غیرذمہ داری کی ہے، ان کے خلاف نوٹس لیں، ابھی تو 20 سے 25 دن ہیں، اگر ملک اسی طرح آگے چلتا رہا تو کل پرسوں او آئی سی ہے تو پتہ نہیں کیا ہوگا، یہ تو ملک انارکی کی طرف جا رہا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ابھی تو ایک ہزار رینجرز اور طلب کیے اور ملک میں حالات اور زیادہ خراب ہوئے تو 10 سے 15 دن بعد 245 کے تحت فوج بھی طلب کرسکتے ہیں کیونکہ ملک کی سالمیت کا مسئلہ ہے۔

  • اختلاف کے باوجود کہتا ہوں کہ عمران خان سچا،ایمانداراورقوم کا خیرخواہ لیڈرہے:نجیب ہارون

    اختلاف کے باوجود کہتا ہوں کہ عمران خان سچا،ایمانداراورقوم کا خیرخواہ لیڈرہے:نجیب ہارون

    کراچی:اختلاف کے باوجود کہتا ہوں کہ عمران خان سچا،ایمانداراورقوم کا خیرخواہ لیڈرہے:اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے بانی رہنما نجیب ہارون نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ اختلافات ہیں لیکن ایک بات یاد رکھیں کہ اختلاف کے باوجود کسی کی خوبی ،سچائی کو انسان اس وقت تسلیم کرتا ہے جب واقعی ہے وہ حق پر ہواور عمران خان واقعی سچا،ایمانداراورقوم کا خیرخواہ لیڈر ہے

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رکن و رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے بھی وزیراعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

    جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے نجیب ہارون کا کہنا تھاکہ پارٹی میں ناراضگی ہوتی ہے میں نے ایک دفعہ استعفیٰ بھی دیا تھا، جماعت کی پالیسی کے ساتھ کھڑا ہوں۔

    ان کا کہنا تھاکہ اگر سب ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کریں گے تو ملک اس کا متحمل نہیں ہوسکتا، عمران خان پارٹی کے سربراہ ہیں، پارٹی کے اندر کسی اور رہنما کو سامنے لایا جائے جس پر پارٹی اور اتحادیوں کا اتفاق ہو اور لوگوں کی جو شکایات ہیں ان پر توجہ دی جائے۔

    پی ٹی آئی کے ایک اور رکن قومی اسمبلی نے حکومت سے ناراضی کا اظہار کردیا

    نجیب ہارون کا کہنا تھاکہ 2013 سے 2018 تک بھی حکومت نے مدت پوری کی، 2018 سے 2023 تک بھی حکومت کی مدت پوری ہونی چاہیے، بطور پارٹی کےسینیئر ممبر اس وقت خاموش رہنا ٹھیک نہیں، اس وقت سیاسی فیصلہ کرنا پڑتا ہے تو ضروری نہیں سب کچھ قربان کیا جائے، ہمیں اپنی ذات سے آگے نکلنا ہوگا۔

    ان کا کہنا تھاکہ جماعت بھی عمران خان نے بنائی، اس جماعت نے لوگوں کو ایک امید دی، میری خواہش ہے کہ پارٹی قائم و دائم رہے اور بہتر یہی ہے کہ عمران خان کسی اور شخص کو آگے لائیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی موجودگی میں کہا کہ مانتا ہوں کہ وزیراعظم ہم سب سے قدآور ہیں، نمبر ون اگر زیرو کے ساتھ ملے تو سیکڑوں، ملین بلین بنتے ہیں زیرو کی بھی اہمیت ہے۔

    نجیب ہارون نے پارٹی سے اختلافات کے باوجود تحریک عدم اعتماد میں عمران خان کا ساتھ دینے کا بھی اعلان کیا۔

  • سندھ ہاؤس میں پی ٹی آئی کارکنان کا داخلہ افسوس ناک ہے، شیخ رشید

    سندھ ہاؤس میں پی ٹی آئی کارکنان کا داخلہ افسوس ناک ہے، شیخ رشید

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان کے دروازہ توڑ کر سندھ ہاؤس اسلام آباد میں داخلے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی کو سب کی گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔

    وزیرداخلہ شیخ رشید نے پی ٹی آئی کارکنوں کی سندھ ہاؤس میں داخلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعی افسوس ناک بات ہے، یہ پولیس کی کوتاہی ہے اور آئی جی سے کہا ہے کہ ان سب کوگرفتار کریں۔

    انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے کوتاہی اور غیرذمہ داری کی ہے، ان کے خلاف نوٹس لیں، ابھی تو 20 سے 25 دن ہیں، اگر ملک اسی طرح آگے چلتا رہا تو کل پرسوں او آئی سی ہے تو پتہ نہیں کیا ہوگا، یہ تو ملک انارکی کی طرف جا رہا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ابھی تو ایک ہزار رینجرز اور طلب کیے اور ملک میں حالات اور زیادہ خراب ہوئے تو 10 سے 15 دن بعد 245 کے تحت فوج بھی طلب کرسکتے ہیں کیونکہ ملک کی سالمیت کا مسئلہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کشیدگی گلی محلے کی طرف جارہی ہے اور جب کشیدگی گلی محلے کی طرف جاتی ہے تو پھر کارروائی کرنی پڑتی ہے اور میں اس کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔

    پی ٹی آئی کے دو اراکین اسمبلی کی قیادت میں کارکنوں کی سندھ ہاؤس آمد کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف انکوائری کر رہے ہیں کہ کیسے پہنچ گئے، یہ غلطی ہوگئی ہے، ان کو وہاں نہیں جانا چاہیے تھا۔

    ایک سوال پر کہ حکومت یا وزیراعظم کی جانب سے ان کی حوصلہ افزائی تو نہیں کی گئی، جس پر ان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوسکتا، میں آپ کو یقین دلا سکتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ اس واقعے پر بہت دکھ ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، تین دفعہ آئی جی اور دو دفعہ سیکریٹری سے بات کی ہے کہ اتنے حساس مسئلے میں یہ ہونا ہے تو ابھی تو پھر 27 تاریخ کو عمران خان اور ان کا دونوں کا جلسہ ہے اور جب دونوں پہنچیں گے تو پھر بڑا کام خراب ہوگا۔

    اسلام آباد میں 27 مارچ کو حکومت اور اپوزیشن کے جلسے کی کال پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت جلسے کی کامیابی کے لیے کوشش کر رہی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ دونوں جماعتیں الگ الگ جلسے کریں۔

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ دو الگ جگہوں پر جلسے ہوں لیکن دونوں جماعتیں بضد رہیں تو پھر اچھی بات نہیں ہوگی، میری پوری کوشش ہوگی کہ ایک پریڈ گراؤنڈ میں چلاجائے اور دوسرا ایکسپریس چوک میں چلاجائے تاکہ دونوں اپنے اپنے سیاسی شو کریں۔ان کا کہنا تھا کہ کیا ہوتا ہے ابھی بڑے دن باقی ہیں اور 25 کو صورت حال واضح کرنے کی پوزیشن میں ہوں گا۔

    اپوزیشن کے جلسے کے بارے میں وزیرداخلہ نے کہا کہ ابھی ڈی سی کو ان کی درخواست نہیں آئی ہے تاہم میں نے ڈی سی سے کہا ہے کہ دونوں پارٹیوں کو الگ الگ جگہ اور الگ راستوں سے اسلام آنے دیں۔

    ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اس بات پر متفق ہیں کہ دو مختلف جگہوں پر جلسے ہوں۔

  • چین میں کورونا پھر بے قابو:دنیا میں پھر نئی لہر کا خطرہ :ہرطرف خوف طاری

    چین میں کورونا پھر بے قابو:دنیا میں پھر نئی لہر کا خطرہ :ہرطرف خوف طاری

    بیجنگ :چین میں کورونا پھر بے قابو:دنیا میں پھر نئی لہر کا خطرہ :ہرطرف خوف طاری،اطلاعات کے مطابق چین میں کورونا بے قابو ہوگیا جس کے باعث دنیا بھر میں پھر نئی لہر کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں کورونا کے نئے کیسز کی شرح 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

    چین میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد اسرائیل میں بھی کورونا کی نئی قسم سامنے آگئی ہے جس کے بعد امریکا اور یورپ پر بھی کورونا کی نئی لہر کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

    چین میں کورونا کی صورت حال بے قابو ہو گئی ہےاور کورونا پابندیوں سے تقریباً 3 کروڑ افراد متاثر ہیں۔چین کو فروری 2020 کے بعد سے اب تک کورونا کی بدترین صورتحال کا سامنا ہے، یہاں چند دنوں سے روزانہ 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

    چین کے علاوہ ہانگ کانگ، جنوبی کوریا سمیت افریقی اور یورپی ممالک میں بھی کورونا کے کیسز بڑھنے لگے ہیں۔

    عالمی ادارہ صحت کی پورٹ کے مطابق چین اور جنوبی کوریا میں کورونا کے کیسز میں 25 فیصد اور اموات میں 27 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ افریقا میں بھی نئے کیسز میں 12 فیصد اور اموات میں 14 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ یورپ میں نئے کیسز میں 2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے تاہم وہاں ہلاکتوں کی تعداد مستحکم ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آسٹریا، جرمنی، سوئٹزرلینڈ، ہالینڈ اور برطانیہ میں کیسز بڑھنے لگے ہیں جس کے باعث یورپ میں کورونا کی ایک اور لہر کا امکان بڑھ گیا ہے۔

  • محمد رضوان ہرفن مولا:ساتھی بھی خوش پاکستان بھی خوش

    محمد رضوان ہرفن مولا:ساتھی بھی خوش پاکستان بھی خوش

    لاہور:محمد رضوان ہرفن مولا:ساتھی بھی خوش پاکستان بھی خوش ،اطلاعات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ بیٹر محمد رضوان اپنی بیٹنگ کی وجہ سے تو دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں، اب وہ ساتھی کرکٹر شاہین شاہ کے لیے حجام بھی بن گئے ہیں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ نے محمد رضوان سے بال کٹواتے ہوئے اپنی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ ایسا کچھ نہیں جو رضوان نہیں کرسکتا۔

    شاہین شاہ کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کمال مہارت سے شاہین شاہ کے بالوں پر قینچی چلا رہے ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ایک کرسی پر بیٹھے ہیں اور محمد رضوان ان کے بال کاٹ رہے ہیں

    فاسٹ بولر شاہین شاہ نے لکھا کہ کراچی ٹیسٹ میں شاندار سنچری اسکور کرنے والے اور میچ بچانے والے محمد رضوان کی صلاحیتوں کی کوئی حد نہیں۔

    شاہین شاہ نے کہا کہ نیا ہیئر کٹ دینے کا شکریہ سُپر مین، آپ نے یہ کر دکھایا۔شاہین شاہ کی اس ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے فخر زمان نے بھی رضوان سے بکنگ کروالی۔

     

    فخر زمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرلکھا کہ ’یار لڑکے رضوان، میری بھی بُکنگ کرلو۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی ٹیسٹ انتہائی دلچسپ مرحلے میں داخل ہونے کے بعد گزشتہ روز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا۔

    پہلی اننگز میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم، نائب کپتان محمد رضوان اور اوپنر عبداللہ شفیق نے دوسری اننگز میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کو بچایا۔

  • نیٹو اور امریکی ہیلی کاپٹروں‌کی مرمت روسی انجینئرز کریں گے:افغان حکومت کااعلان

    نیٹو اور امریکی ہیلی کاپٹروں‌کی مرمت روسی انجینئرز کریں گے:افغان حکومت کااعلان

    کابل:نیٹو اور امریکی ہیلی کاپٹروں‌کی مرمت روسی انجینئرز کریں گے:افغان حکومت کااعلان ،اطلاعات کے مطابق طالبان کے نائب ترجمان نے دعویٰ کیا کہ روسی ماہرین نے روسی ہیلی کاپٹروں کی مرمت پر رضامندی ظاہر کی جو اب طالبان کے قبضے میں ہیں اور انہوں نے مولوی عبدالکبیر کو اس بابت تجاویز دی تھیں۔

    روسی ماہرین کے ایک وفد نے کابل میں طالبان رہنماؤں سے عسکری ہیلی کاپٹروں کی مرمت کے بارے میں بات کی ہے۔ 15 مارچ2022 کو طالبان کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ورٹیکل ٹی ایئر کمپنی کے سی ای او ولادی میر سکوریخن اور سمال ہیلی کاپٹر کی مرمت کرنے والی کمپنی کے چیئرمین الیگزینڈر کلاچوف نے ایک بیان جاری کیا کہ انہوں نے طالبان کے نائب وزیر اعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر سے ملاقات کی۔

    طالبان کے نائب ترجمان نے دعویٰ کیا کہ روسی ماہرین نے روسی ہیلی کاپٹروں کی مرمت پر رضامندی ظاہر کی جو اب طالبان کے قبضے میں ہیں اور انہوں نے مولوی عبدالکبیر کو اس بابت تجاویز دی تھیں۔

    بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ مولوی عبدالکبیر نے روسی ماہرین کو یقین دلایا کہ افغانستان میں عالمی سلامتی کو یقینی بنایا گیا ہے اور غیر ملکی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کا موقع ملے گا۔ ورٹیکل ٹی ایک روسی فضائی کمپنی ہے جو ہیلی کاپٹر بناتی ہے۔

    یہ کمپنی کئی سالوں سے افغانستان میں سرگرم ہے، جو سابق افغان حکومت کی ملکیت والے روسی ہیلی کاپٹروں کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرتی ہے۔ کمپنی کے متعدد ہیلی کاپٹر اقوام متحدہ کی ایجنسیوں سمیت بین الاقوامی امدادی ایجنسیوں نے چارٹر کیے ہیں اور افغانستان میں کام کرتے ہیں۔

    اگرچہ روسی ماہرین اور طالبان رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بارے میں مزید کوئی تفصیلات دستیاب نہیں ہیں، لیکن ایسا لگتا ہے کہ طالبان نے سابق افغان حکومت کے چھوڑے گئے ہیلی کاپٹروں کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے روسی حکومت اور اس کی ایئر لائنز کی مدد لی ہے۔

    قبل ازیں طالبان کے وزیر خارجہ مولوی امیرخان متقی نے ازبک حکومت سے مزار شریف میں مولانا جلال الدین ہوائی اڈے کی مرمت کرنے میں مدد کی درخواست کی تھی۔ طالبان کے وزیر دفاع ملا محمد یعقوب نے جنوری کے شروع میں کہا تھا کہ انہوں نے غیر ملکی حکومتوں کی امداد اچھی طرح سے لیس فضائیہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے سابق افغان حکومت کے متعدد ماہرین کو بلایا جائے گا۔

    انہوں نے ازبکستان اور تاجکستان کو بھی خبردار کیا کہ وہ جلد از جلد افغان فوجی طیارے اور ہیلی کاپٹر طالبان کے حوالے کر دیں۔ گذشتہ سال 15 اگست کی دوپہر کو افغان فضائیہ کے متعدد پائلٹ اور عملہ 46 ہیلی کاپٹروں اور فوجی طیاروں میں تاجکستان اور ازبکستان کے لیے افغانستان سے روانہ ہوئے تھے۔

    ہیلی کاپٹر اور طیارے تاحال تاجکستان اور ازبکستان میں ہیں اور انہیں طالبان کے حوالے کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ طالبان نے پہلی بار مارچ کے شروع میں پنجشیر میں قومی مزاحمتی محاذ کے ٹھکانوں پر حملے کے لیے فوجی ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا تھا۔ طالبان رہنماؤں نے بارہا سابق افغان حکومت کے پائلٹوں اور فضائیہ کے ماہرین کو تعاون کے لیے مدعو کیا ہے۔

    سابق حکومت کے فوجیوں کی ہلاکتوں اور حالیہ برسوں میں اسلامی تحریک کے خلاف لڑنے والوں کے انتقام نے سابق ​​حکومتی افواج کو طالبان کی زیر قیادت ڈھانچے میں کام جاری رکھنے کی بجائے بیرونی ممالک میں پناہ لینے پر مجبور کیا ہے۔

    افغان فضائیہ کے کئی افسران اور پائلٹوں کو پچھلی انتظامیہ میں انخلا کے عمل کے دوران امریکہ اور یورپی ممالک میں منتقل کیا گیا تھا، لیکن کئی افغانستان چھوڑنے میں ناکام بھی رہے اور وہ ملک کے اندر خفیہ طور پر رہنے پر مجبور ہیں۔

  • گلگت بلتستان:جشن نوروزجوش و خروش سے منانے کا سلسلہ جاری

    گلگت بلتستان:جشن نوروزجوش و خروش سے منانے کا سلسلہ جاری

    گلگت بلتستان:جشن نوروزجوش و خروش سے منانے کا سلسلہ جاری ،اطلاعات کے مطابق مختلف سماجی اور ادبی تنظیمیں بھی رنگارنگ تقریبات منعقد کررہی ہیں، اسی سلسلے میں بہت سے تقریبات جاری ہیں اور اس تہوار کو منانے والے بڑے پرُجوش نظرآتے ہیں‌

    ایران، تاجکستان، افغانستان اور دنیا کے دیگر مختلف مقامات کی طرح جشن نوروز آج بلتستان بھر میں شایان شان اور جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ مختلف مقامات پر جشن نوروز کے سلسلے میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے، بچے رنگ برنگے انڈے لڑانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جبکہ بڑے عمدہ لباس زیب تن کر کے عزیزوں اور رشتہ داروں کے گھروں میں عید ملنے میں مگن ہیں۔

    جشن نوروز کے موقع پر اسکردو میں تقریبات کا اہتمام بھی ہے۔ اس کے علاوہ مختلف سماجی اور ادبی تنظیمیں بھی رنگارنگ تقریبات منعقد کررہی ہیں، جس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوں گے۔

    اس سے پہلے کل نئے سال ‘نوروز’ کی تقریبات کے سلسلے میں موسم بہار کو منانے کے لیے، PNCA نے بروشاسکی ریسرچ اکیڈمی کے تعاون سے 17 مارچ 2022 کو ایک رنگا رنگ شام کا اہتمام کیا۔

    تقریب جی بی کے مختلف باصلاحیت فنکاروں کی طرف سے جشن کے گانوں اور ڈانس پرفارمنس پر مشتمل تھی۔ تقریب کو مزید پروقار بنانے کے لیے PNCA کے لان میں کھانے اور دستکاری کے کچھ روایتی اسٹالز بھی تھے۔

    سامعین نے PNCA میں ایک انتہائی رنگا رنگ اور خوشگوار شام کا مشاہدہ کیا کیونکہ یہ تقریب گلگت بلتستان کے فنکاروں اور فنکاروں کے ساتھ تہوار، روایتی لباس اور جشن بہاراں سے بھرپور تھی۔

  • ہماری اخلاقی سپورٹ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کے ساتھ ہے، مصطفی کمال

    ہماری اخلاقی سپورٹ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کے ساتھ ہے، مصطفی کمال

    کراچی:ہماری اخلاقی سپورٹ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کے ساتھ ہے،اطلاعات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہماری اخلاقی سپورٹ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کے ساتھ ہے۔

    پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ موجودہ حکومت سے تمام تر اختلافات کے باوجود اگر اس موجودہ حکومت کا نعم البدل سندھ میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ہے تو پھر ہماری تمام اخلاقی سپورٹ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کے ساتھ ہے۔

    واضح رہے کہ آج وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے کہا ہے کہ سندھ میں گورنر راج نافذ کردیں، وزیراعظم آئین کے تحت سندھ میں گورنر راج لگاسکتے ہیں۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سندھ ہاؤس میں خریدو فروخت جاری ہے ، اراکین کو 20، 20 کروڑ میں خریدا جارہا ہے، اچھا ہوگیا سندھ ہاؤس ایکسپوز ہوگیا ، ساری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور وزیراعظم کا مورال ہائی ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ سندھ میں گورنر راج لگانے کے علاوہ اب کوئی دوسرا حل نہیں ہے کیونکہ سندھ حکومت ہارس ٹریڈنگ کرکے کھلم کھلا آئین کی خلاف ورزی کررہی ہے ، بلیک میلرزاور ووٹ بیچنے اور خریدنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ، وزیر اعظم عمران خان کو اب سندھ میں گورنر راج لگانا پڑے گا۔

    انہوں نے کہا کہ 25 فروری 2009 کو اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی سفارش پر آئین کےآرٹیکل 237 کے تحت صدر آصف علی زرداری نے شہباز شریف کی حکومت کے خلاف 2 مہینے کے لئے گورنر راج نافذ کیا تھا، صوبہ سندھ میں آج تک تین گورنر راج لگ چکے ہیں۔

     

    اس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ نسلی اوراصلی لوگ امتحان کے وقت ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، امتحان کے وقت نخرے دکھانے کی سیاست پرلعنت بھیجتا ہوں، عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ کسی کے حق یا مخالفت میں ووٹ ڈالنا ایم این اے کاحق ہے، عمران خان ان کی بے وقوفیوں کی وجہ سے پہلے سے زیادہ مقبول ہوگئے، یہ ووٹ کوگڑھے میں ڈالنے جا رہے ہیں تاہم تحریک عدم اعتماد پراپوزیشن کوشکست ہوگی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 27 مارچ کو ڈی چوک میں جلسہ ہوگا، 20 مارچ لاجزکےاطراف ایف سی اور رینجرزتعینات ہوں گے، قوم ضمیربیچنے والوں کا منہ کالا کرے گی ، امید ہے اتحادی عمران خان کے حق میں فیصلہ کریں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو کامیابی ملے گی، وزیراعظم نے اتحادیوں سے رابطے جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے، سندھ ہاؤس میں خریدوفروخت کی منڈی لگی ہوئی ہے جہاں پرائیویٹ فورس لائی گئی ہے۔

  • پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سےفلائنگ اسکول لائسنس کی تجدید:ہرطرف خوشی کاسماں

    پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سےفلائنگ اسکول لائسنس کی تجدید:ہرطرف خوشی کاسماں

    اسلام آباد:پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے فلائنگ اسکول لائسنس کی تجدید:ہرطرف خوشی کاسماں،اطلاعات کے مطابق اسکائی ونگز ایوی ایشن کمپنی نے اظہارمسرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اپنے فلائنگ اسکول لائسنس کی تجدید کا اعلان کرتے ہوئے خوش ہے۔

    ادارے کی طرف سے وضاحت کرتے ہوئےکہا گیا ہے کہ کی اسکائی ونگز لائسنس کی تجدید نہ ہونے پر پی سی اے اے کو جاری کردہ قانونی نوٹس بھی واپس لے رہا ہے۔اسکائی ونگز اپنی عظیم حمایت پر قوم کا شکر گزار ہے اور قوم کو یقین دلاتا ہے کہ کمپنی ہوابازی اور سیاحت کی صنعت کو ایک نئی سطح پر فروغ دے گی۔

    اسکائی ونگز ڈی جی سی اے اے مسٹر خاقان مرتضیٰ اور ایڈیشنل ڈی جی ایئر مارشل جمال ارشد کے بھی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے میں ان کی حمایت کی۔اسکائی ونگز وہی کمپنی ہے جس نے ٹرک آرٹ ایئرکرافٹ، ون ڈے پائلٹ، ٹاپ گن 5 پروگرام اور سیاحت کے فروغ کی مختلف سرگرمیاں متعارف کرائی تھیں۔

    اسکائی ونگز نے موہنجو دڑو کے لئے ڈے ٹرپ پروازیں بھی متعارف کرائی۔ اسکائی ونگز کا ایریل لائسنس نامعلوم وجوہات کی بنا پر مئی 2019 سے جاری ہونے کے لیے ابھی زیر التوا ہے، اسکائی ونگز نے پی سی اے اے پر زور دیا ہے کہ وہ جلد از جلد لائسنس جاری کرے جس سے پاکستان کو مختلف دیگر معاشی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ایئر ایمبولینس سروس، بینر ٹوئنگ اور لیفلٹ ڈراپنگ جیسے نئے راستے تلاش کرنے میں مدد ملے گی

     

     

    اسکائی ونگز کا کہنا ہے کہ اس سے کراچی کی اسکائی لائن تبدیل ہوجائے گی جہاں لوگ مستقبل قریب میں اڑتے ہوئے بل بورڈز یا بینرز کا مشاہدہ کریں گے۔ایریل ورکس لائسنس سے ہوابازی کی صنعت میں بھی نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
    اسکائی ونگز جلد ہی مختلف سرگرمیوں کے لئے ایک بڑی بین الاقوامی ایئر لائنز کے ساتھ اپنے بین الاقوامی اتحاد کا اعلان کرے گا جس میں مشرق وسطیٰ کو تربیت یافتہ ہوابازی افرادی قوت کی برآمد تک محدود نہیں ہے۔

    ادارے کی طرف سے کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں اسکائی ونگز کے ہیڈ آفس کی جانب سے مستقبل قریب میں این ایف ٹی اور کرپٹو کرنسیوں کو اپنانے کے بارے میں بھی بڑا اعلان کیا جائے گا۔

  • روس یوکرین جنگ،ہر24 گھنٹے بعد دونوں فریقوں کے نقصانات کی تفصیل جاری

    روس یوکرین جنگ،ہر24 گھنٹے بعد دونوں فریقوں کے نقصانات کی تفصیل جاری

    ماسکو:روس یوکرین جنگ،ہر24 گھنٹے بعد دونوں فریقوں کے نقصانات کی تفصیل جاری ،اطلاعات کے مطابق روس اور یوکرین نے جنگ میں 24 گھنٹوں کے دوران ایک دوسرے کے ہونے والے نقصانات کی تفصیل جاری کی ہے۔

    روسی وزارتِ دفاع نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں یوکرین میں 46 فوجی تنصیبات کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    روسی وزارتِ دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے دارالحکومت ماسکو میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ روس مسلح افواج اور ڈونباس کی علیحدگی پسند انتظامیہ کی یوکرین میں پیش قدمی جاری ہے اور رہائشی عمارتوں کو کنٹرول میں لیا جا رہا ہے۔

    ترجمان کوناشیکوف نے کہا ہے کہ روسی فوج یوکرین میں فوجی تنصیبات پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے اور کل یوکرین کے علاقے ریونے کے شہر سرن کی فرنٹ لائن کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

    ترجمان ایگور کوناشینکوف نے کہا ہے کہ حالیہ 24 گھنٹوں میں یوکرین کی 46 فوجی تنصیبات، 181 طیاروں اور ہیلی کاپٹروں، 172 ڈرون طیاروں، 170 ملٹی بیرل راکٹ لانچروں، 1379 ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں، 133 اینٹی ائیر کرافٹ میزائل سسٹمز، 514 ہووِٹزر اور مارٹر توپوں اور 1168 اسپیشل فوجی گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب یوکرینی حکام کے مطابق جنگ میں روس کا جانی و مالی نقصان 14 ہزار فوجیوں، 86 طیاروں، 108 ہیلی کاپٹروں اور 444 ٹینکوں تک پہنچ چکا ہے۔

    یوکرین جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹر نے 24 فروری سے آج 17 مارچ تک روسی فوج کے نقصان کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

    یوکرین کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روسی مسلح افواج کے 14 ہزار فوجی ہلاک جبکہ 86 طیارے، 108 ہیلی کاپٹر، 444 ٹینک، 1435 بکتر بند گاڑیاں، 72 راکٹ لانچر سسٹمز اور 43 فضائی دفاعی سسٹمز تباہ کر دیے گئے ہیں۔

    روسی مسلح افواج کو 864 گاڑیوں، 3 لائٹ اسپیڈ ٹینکرز، 60 فیول وہیکلز اور 11 ڈرون طیاروں کا نقصان بھی برداشت کرنا پڑا ہے۔