Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • "ڈیزل”کے حوالے سےپاکستانیوں کیلیےبُری خبر:ملک میں بحران کا خدشہ

    "ڈیزل”کے حوالے سےپاکستانیوں کیلیےبُری خبر:ملک میں بحران کا خدشہ

    اسلام آباد :”ڈیزل”پاکستانیوں کیلیے بُری خبربن کرآنے والا:ملک میں بحران کا خدشہ ،اطلاعات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم نے ملک میں ڈیزل کے بحران کا خدشہ ظاہر کردیا۔اس حوالے سے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کا اجلاس ہوا۔

    اس حوالے سے چیئرمین کمیٹی سینیٹر عبدالقادر نے کہا کہ ملک میں ڈیزل کا ایک اور بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے ، ہر کمپنی کہہ رہی ہے کہ ڈیزل کی قلت ہونے والی ہے، ہرکوئی چیخ رہا ہے مگر حکومت کوئی اقدام نہیں کررہی۔

    پاکستان اسٹیٹ آئل کے حکام نے کمٹی کو بتایا کہ پی ایس او کے پاس ڈیزل کا 26 دن کا ذخیرہ ہے۔حکام پی ایس او نے کہا کہ ریفائنریوں کو ڈیزل کے آرڈر دیئے گئے ہیں مگر وہ تیل نہیں دے رہیں، پرائس ڈیفرنشل کلیمز زیادہ ہونے سے تیل کمپنیاں سپلائی روک لیں گی تو ہمیں ڈر ہے کہ چھوٹی کمپنیاں بھی تیل دینا بند کردیں گی۔

    پی ایس او حکام نے کہا کہ اگر ڈیزل کی قلت ہوئی تو پورے ملک میں مسئلہ ہوگا، ہم یہ سارا بوجھ نہیں اٹھا سکیں گے۔

    چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ دس روپے کمی کی گئی تو کمپنیوں نے تیل دینا بند کردیا، اگر کوئی مسئلہ ہے تو اس پر لگاتار میٹنگز کریں، اگر کمپنیوں کا کوئی جائز مسئلہ ہے تو اس کو حل کیا جائے ۔

    کمیٹی نے ملک میں ڈیزل بحران پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے سیکرٹری پیٹرولیم کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

    واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل ہے جب کہ حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کاا علان کررکھا ہے۔

    کورونا وبا کے دوران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی تھی لیکن آئل کمپنیہوں نے مبینہ طور پر ملک میں تیل کا بحران پیدا کردیا تھا۔

  • وزیراعظم عمران خان پرچوہدری شجاعت کی سورہ حجرات والی نصحیت اثرکرگئی

    وزیراعظم عمران خان پرچوہدری شجاعت کی سورہ حجرات والی نصحیت اثرکرگئی

    لاہور:وزیراعظم عمران خان پرچوہدری شجاعت کی سورہ حجرات والی نصحیت اثرکرگئی ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان جو کہ زرداری ، شہبازشریف اور فضل الرحمن کی طرف سے سخت مزاحمت کا سامنا کررہے تھے اور اس دوران سخت تنقید بھی برداشت کی ،جس کے جواب میں وزیراعظم نے بھی جوابی وار کیئے تو ایک نئی بحث چھیڑ دی گئی

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم چند دن پہلے فضل الرحمن کو ڈیزل کہہ کرپکاررہے تھے تو اس دوران چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم کو مشورہ دیاکہ اپوزیشن کی دھمکیوں اور شرارتوں کے جواب میں اپنے مخالفین کو بگڑے ناموں سے نہ پکاریں‌ یہ چیز اللہ کو پسند نہیں ، چوہدری شجاعت حسین نے سورہ الحجرات کا حوالہ بھی دیا تھا

    شاید یہی وجہ ہےکہ پہلے جلسوں‌ کی نسبت سوات والے جلسے میں وزیراعظم فضل الرحمن کے جارحانہ رویے کے باوجود مولانا فضل الرحمن کہہ کر پکارتے رہے ،

    سوات میں عوامی جلسے سے خطاب کیا جس دوران عمران خان نے پی ڈی ایم کے صدر پر تنقید کرتے ہوئے انھیں ’مولانا فضل الرحمٰان‘ کہہ کر مخاطب کیا جس پر جلسے میں شریک شرکاء نے زور زور سے ڈیزل کے نعرے لگانا شروع کر دیے۔

    بعد ازاں عمران خان نے معذرت کی اور کہا غلطی ہوگئی سوری! مولانا نہیں فضل الرحمان کیوں کہ میں عالم دین کی عزت کرتا ہوں۔

    عمران خان نے مولانا سے سوال کیا کہ آپ 30 سال سے سیاست میں ہیں اور دین کے نام پر سیاست کررہے ہیں، میں آپ سے پوچھتا ہوں کیا آپ نے کبھی مغرب کے رہنماؤں سے اسلاموفوبیا کے خلاف سوال کیا؟

    عمران خان نے مزید کہا کہ آپ مدرسے کے بچوں کو میرے خلاف جب نکالتے ہیں تو اب آپ کو شرم آنی چاہیے کہ آپ جسے یہودی لابی کہتے تھے اس نے وہ کام کر دکھایا جو آپ نے 30 سال میں نہیں کیا۔

    یاد رہے کہ جے یو آئی ف کے سربراہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف انتہائی نفرت انگیز الزام تراشی کرتےہوئے یہودی تک کہتے رہے ہیں اور یہ وہ الزام ہے کہ جس کی روک تھام کے لیے سخت سزا کا تصور پیش کیا گیا ہے ، ایسے ہی ن لیگ ،جے یو آیی ف، ن لیگ کی ذیلی تنظیم مرکزی جمعیت اہلحدیث اور ایسے ہی دیگر مخالفین کے سوشل میڈیا پیجز میں اس قدر نفرت اور غلیظ زبان استعمال کی جارہی ہے کہ اس کی مثال دنیا کے کسی گئے گزرے معاشرے میں بھی نہیں‌ ملتی

    ادھر اس ٹکراو کے بعد چوہدری شجاعت حسین نےوزیراعظم کو سورہ حجرات کا مطالعہ کرنے کی نصیحت کی تھی

  • سوات جلسہ:ن لیگ کامطالبہ،الیکشن کمیشن نےقبول کرلیا:وزیراعظم،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو نوٹس جاری

    سوات جلسہ:ن لیگ کامطالبہ،الیکشن کمیشن نےقبول کرلیا:وزیراعظم،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو نوٹس جاری

    اسلام آباد:سوات جلسہ:ن لیگ کامطالبہ،الیکشن کمیشن نےقبول کرلیا:وزیراعظم،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو نوٹس جاری،اطلاعات کے مطابق سوات میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ کرنے پرالیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعظم، محمود خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر مراد سعید، صوبائی وزرا محب اللہ، ڈاکٹر امجد علی کو بھی نوٹس جاری کیا گیا، نوٹس ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سوات کی جانب سے جاری کیا گیا۔

    عمران خان اور دیگر کو سوات میں جلسہ کرنے اور قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر نوٹسز جاری کئے گئے۔نوٹس میں ہدایت کی گئی کہ وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ، وفاقی وزراء اور صوبائی وزراء کو خود یا بذریعہ وکیل 18 مارچ کو پیش ہوں۔

    خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کو سوات کا دورہ کرنے سے منع بھی کیا تھا، الیکشن کمیشن کی ہدایت کے باوجود وزیر اعظم نے سوات میں عوامی اجتماع سے خطاب کیا ہے، اس سے قبل بھی الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کو دیر میں جلسہ عام سے خطاب کرنے پر نوٹس جاری کیا تھا۔

    الیکشن کمیشن کے نئے ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی بھی پبلک آفس ہولڈر انتخابات والے اضلاع کا دورہ نہیں کر سکتا، خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 31 مارچ کو شیڈول ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کا سندھ ہاؤس ہارس ٹریڈنگ کا مرکز، بوریوں میں بھرے پیسے سے لوگوں کے ضمیر خریدے جارہے ہیں، مخالفین خوفزدہ ہیں کہ عمران خان کچھ عرصہ مزید رہا تو یہ سب جیلوں میں ہونگے، آنے والے دن فیصلہ کن، تینوں چوہوں کا شکار کر کے دکھاؤں گا، ایک ہی گیند سے 3 وکٹیں گراؤں گا۔

    سوات میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سوات کے جنونی ٹائیگرز کا شاندار استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں، بلدیاتی الیکشن میں صرف بلے کو ووٹ دینا ہے، تحریک انصاف کے نوجوان جوبلے کے خلاف کھڑے ہوئے وہ بیٹھ جائیں، ہم نے بلدیاتی الیکشن جیتنا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ آج صبح اٹھ کراللہ کا شکرادا کیا، آج میرے لیے بہت خوشی کا دن ہے، اسلاموفوبیا کے خلاف قرارداد پاس کرانے کے لیے تین سال سے کوششیں کر رہے تھے، گستاخانہ خاکوں پر میں نے فیصلہ کیا تھا دنیا میں کیس لڑوں گا، پاکستان کی قرارداد کو57 ممالک نے مل کر پیش کیا، پوری دنیا کے مسلم ممالک سے مجھے مبارکباد کے پیغام آ رہے ہیں، آج بیرون ملک پاکستانی اور مسلمان بہت خوش ہے، کل بھارت کی عدالت نے فیصلہ دیا کہ مسلمان لڑکیاں حجاب نہیں کرسکتیں، اس کو کہتے ہیں اسلاموفوبیا، بھارت کی حکومت اسلام کے خلاف کام کرتی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مغرب میں مسلمانوں کے خلاف مہم چلائی گئی، مغرب نے دہشت گردی اور اسلام کو اکٹھا کر دیا تھا، اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، ایسے تاثر دیا گیا جیسے اسلام کی وجہ سے دہشت گردی ہوتی ہے، تمام مسلم ممالک سے کہا اسلاموفوبیا کے خلاف ہم سب کومتحد ہونا ہوگا، اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے خلاف میں نے آوازبلند کی، شکر ہے ہماری کوششوں کی وجہ سے اقوام متحدہ نے قرارداد پاس کی۔

  • اگرواقعی سندھ ہاوس میں ارکان کی خرید وفروخت ہورہی ہے توپھرمیں مجرم ہوں:شہبازشریف

    اگرواقعی سندھ ہاوس میں ارکان کی خرید وفروخت ہورہی ہے توپھرمیں مجرم ہوں:شہبازشریف

    اسلام آباد :اگرواقعی سندھ ہاوس میں ارکان کی خرید وفروخت ہورہی ہے توپھرمیں مجرم ہوں:اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتمادمیں کوئی پیسوں کاعمل دخل ہے اور جیسا کہ سُننے میں آرہا ہےکہ سندھ ہاوس میں ارکان کی خریدوفروخت ہورہی ہے توپھرواقعی میں مجرم ہوں۔

    سوات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ تین چوہے میرا شکار کرنے نکلے ہیں، آج سوات کے لوگوں کو کہتا ہوں میں ان تینوں کا شکار کروں گا، کچھ لوگ سندھ ہاؤس میں نوٹوں کی بوریاں لے کر بیٹھے ہیں، سندھ کے عوام کا پیسہ لے کر ہمارے ایم این ایز خریدنے آئے ہیں، سیاست دانوں کے ضمیر کی قیمت 20،20 کروڑ لگا دی گئی ہے، ان کو پتا ہے عمران خان تھوڑی دیر اور رہ گیا تو ان سب نے جیلوں میں جانا ہے، الیکشن کمیشن بتائے کیا اس ہارس ٹریڈنگ کی آئین میں اجازت ہے؟

    ایک انٹرویو میں شہبازشریف نے کہا کہ عدم اعتماد ہمارا حق ہے ثابت کر دیں کہ تحریک عدم اعتمادمیں کوئی پیسوں کاعمل دخل ہے تو مجرم ہوں، شہبازشریف نے کہا کہ اگرایسے ہورہا ہے تو یہ غلط ہے ،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم چاہتےہیں ارکان جائیں اورپرامن طریقے سے عدم اعتماد پر ووٹ کریں حکومت سےلڑائی کیلئے نہیں ارکان کی حفاظت کیلئے لوگ لائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر ن لیگ کوموقع ملےتوقومی حکومت بنانی چاہیے قومی حکومت میں پی ٹی آئی کےعلاوہ سب کو شامل کرنا چاہیے قومی حکومت کو5سال عوام کی خدمت کرنےکاموقع ملناچاہیے عدم اعتمادکےبعدپارٹی کی سوچ ہے الیکشن میں جانا چاہیے یہی سوچ ہے الیکشن کےبعدضروری قانون سازی کی جائے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ اسلام آباد میں ہائی سیکورٹی پروف علاقے میں ہمارے ارکان اپنی حفاظت کےلیے بندےساتھ لائیں گے ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں ہم بندےساتھ نہ لائیں تو اور کیا کریں وزیراعظم کو پہلے ان ہاؤس آرڈر کرنا چاہیے

    ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں آج کےدوست کل کےمخالفت ہوجاتےہیں کوشش ہےق لیگ،ایم کیوایم،بی اےپی کوبھی قائل کرسکیں، شہزاد اکبر نے پلندے جمع کرائے برطانیہ میں تحقیقات کرائیں آخر میں مجھےکلین چٹ دی گئی احتساب کا بیانیہ ناکام ہوا۔

  • ن لیگ نےوزیراعظم عمران خان کوہٹانے کے لیے الیکشن کمیشن سے مدد مانگ لی

    ن لیگ نےوزیراعظم عمران خان کوہٹانے کے لیے الیکشن کمیشن سے مدد مانگ لی

    اسلام آباد:ن لیگ نےوزیراعظم عمران خان کوہٹانے کے لیے الیکشن کمیشن سے مدد مانگ لی ،اطلاعات کےمطابق ن لیگ جہاں ایک طرف 11 جماعتی اتحاد کی مدد سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لیکر آئے ہیں وہاں دوسری طرف عدم اعتماد میں ناکامی کیصورت میں وزیراعظم عمران خان کو ہٹانے کےلیے الیکشن کمیشن سے مدد مانگ لی ہے ،

    اس سلسلے میں ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان خود کو شہنشاہ معظم ثابت کرنے کے خواہشمند، اب الیکشن کمیشن ان کی بندوق کے نشانے پر ہے، سوات میں جلسہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے، وزیراعظم کی اسمبلی رکنیت فوری معطل کی جائے۔

    وزیراعظم عمران خان کے سوات میں جلسہ سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے احسن اقبال نے مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج پھر عمران خان نے کنٹینر کی تقریر دہرائی ہے، وزیراعظم قانون کی حکمرانی کی دھجیاں بکھیر رہا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے تک نہیں مانے جاتے، اب ان کی بندوق کے نشانے پر الیکشن کمیشن ہے، یہ ادارہ فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کر رہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے منع کرنے کے باوجود سوات میں جلسہ کیا، ای سی پی ان کو نا اہل کرے ورنہ ہر طاقت ور قانون کا مذاق اڑائے گا، عمران نیازی تب کہاں گیا تھا جب آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا تھا ، پاکستان کی خود مختاری پر سمجھوتا کیا گیا۔

    رہنما ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ عمران کے ساتھ کھڑے ہونے کا مطلب مہنگائی اور بیروزگاری کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، عمران نیازی صاحب اب آپ کے احتساب کا وقت آگیا ہے، جب جلسوں کا وقت آئے گا تو ہم جلسہ، جلسہ بھی کھیلیں گے،

  • ٹرائنگولر ٹی 20 بلائنڈ ٹورنامنٹ،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

    ٹرائنگولر ٹی 20 بلائنڈ ٹورنامنٹ،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

    شارجہ:ٹرائنگولر ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو8 وکٹوں سےشکست دے دی۔ ٹورنامنٹ کا تیسرا میچ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سکائی لینڈ یونیورسٹی کرکٹ گراؤنڈشارجہ میں کھیلا گیا۔ اس ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کا یہ دوسرا میچ تھا،

    اس سے قبل پاکستان نے بھارت کو شکست دی تھی۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی باؤلرز نے بنگلہ دیشی بلے بازوں کو آزادانہ سکور کرنے نہیں دیا اور 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز تک محدود کر دیا۔ بنگلہ دیش کے کپتان عاشق الرحمان نے 44 گیندوں پر 48 رنز بنائے۔

    پاکستان کی طرف سے مطیع اللہ نے 2 جبکہ محسن خان اور ساجد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں پاکستان نے 112 رنز کا ہدف با آسانی 11.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ریاست خان اور بدر منیر نے بالترتیب 36 اور 34 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

    فیصل محمود اور مطیع اللہ 25 اور 4 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔مطیع اللہ کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا.ٹورنامنٹ ڈبل راؤنڈ راونڈ لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا اور ہر ٹیم کو ایک دوسرے کے ساتھ دو بار کھیلناہے۔پاکستانی ٹیم آج بدھ کو روایتی حریف بھارت سے پنجہ آزما ہو گی۔

  • روسی صدر پیوٹن عالمی سلامتی کیلئے خطرہ:برطانیہ

    روسی صدر پیوٹن عالمی سلامتی کیلئے خطرہ:برطانیہ

    لندن :روسی صدر پیوٹن عالمی سلامتی کیلئے خطرہ:برطانیہ ،اطلاعات کے مطابق برطانیہ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو عالمی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔

    برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانوی خارجہ سیکریٹری نے وزیر اعظم بورس جانسن کے خلیج کے دورے کا ذکر کرتے ہوےکہا ہے کہ یہ بالکل درست ہے کہ برطانیہ روس کے لیے تیل اور گیس کے متبادل ذرائع کی طرف دیکھ رہا ہے۔

    خارجہ سیکریٹری نے کہا کہ ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین پر حملے میں یورپی سیکیورٹی کو توڑا اور خوفناک طاقت کا استعمال کیا۔ پیوٹن جس طریقے سے اپنے جنگی مشن کو فنڈز فراہم کرتے ہیں وہ تیل اور گیس کی آمدنی کے ذریعے ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یقیناً میں یہ نہیں کہہ رہی ہوں کہ ہم سعودی عرب یا متحدہ عرب امارات کی ہر ایک پالیسی سے متفق ہیں لیکن ان سے عالمی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

    خارجہ سیکریٹری نے کہا کہ ہمیں دوسرے ممالک کو بھی برطانیہ کے دائرہ اثر میں لانے اور روس سے دور کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں پیوٹن کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا، وہ حقیقی خطرہ ہے جس کا دنیا کو سامنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں مستقبل کے بارے میں پیشگوئیاں نہیں کر سکتی لیکن جو ہم جانتے ہیں وہ یہ ہے کہ پیوٹن کے منصوبے، منصوبوں کے مطابق نہیں چل رہے ہیں۔

    خارجہ سیکریٹری نے مزید کہا کہ پیوٹن پیش رفت نہیں کر رہے ہیں جس کی انہیں امید تھی اور اس کے نتیجے میں وہ زیادہ سے زیادہ انتہائی تکنیکوںاور ہتھیاروں کا سہارا لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ صدر ولادیمیر زیلنسکی کو تمام تعاون فراہم کرے گا۔

  • یوکرین روس جنگ :دارالحکومت کیف، اوڈیسا اور زپوریزیا میں روسی فوج کی بمباری،سخت مزاحمت کا سامنا

    یوکرین روس جنگ :دارالحکومت کیف، اوڈیسا اور زپوریزیا میں روسی فوج کی بمباری،سخت مزاحمت کا سامنا

    خارکیف :یوکرین روس جنگ :دارالحکومت کیف، اوڈیسا اور زپوریزیا میں روسی فوج کی بمباری،سخت مزاحمت کا سامنا،اطلاعات کے مطابق آج یوکرین جنگ کا 21 واں دن ہے یعنی جنگ شروع ہوئے 3 ہفتے ہو چکے ہیں۔ آج بھی دارالحکومت کیف کی صبح سائرن کی آواز سے ہوئی۔

    اطلاعات کے مطابق آج صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں اور روسی افواج کی جانب سے دو عمارتوں پر بمباری کی گئی ہے۔

    شہر کی ایمرجنسی سروسز کے مطابق شیوچینکو ڈسٹرکٹ میں صبح چھ بجے ایک 12 منزلہ عمارت پر بمباری کی گئی اور حکام کے مطابق بمباری کے نتیجے میں قریب موجود ایک 9 منزلہ عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    سوشل میڈیا پر گردش کرتی وڈیوز میں دونوں عمارتوں سے دھوئیں کے بادل اڑتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔یوکرین کے دارالحکومت کیف میں کرفیو نافذ ہوئے 35 گھنٹے گزر چکے ہیں جبکہ گزشتہ روز شہر میں ہونے والی بمباری میں پانچ لوگ ہلاک ہوئے تھے۔

    یوکرینی حکام نے خبردار کیا ہے کہ یہ وقت دارالحکومت کے لیے مشکل اور خطرناک ہے۔یوکرین کے جنوبی شہروں اوڈیسا اور زپوریزیا سے بھی دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

    برطانوی اخبار دی اکانومسٹ کے رپورٹر اولیور کیرول نے ٹویٹ کی کہ انہوں نے اوڈیسا میں بہت تیز شور سنا جیسے دفاعی نظام نے میزائل مار گرائے ہوں۔

    زپوریزیا سٹی کونسل کے سیکرٹری نے ٹیلی گرام پر لکھا کہ ایک ریلوے اسٹیشن پر دھماکا ہوا ہے۔یوکرین کے شہر ماریوپول کے میئر کا دعویٰ ہے کہ روسی فوجیوں نے 400 ڈاکٹروں اور مریضوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

    یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ امن مذاکرات حقیقت پسند لگنے لگے ہیں مگر نتیجے پر پہنچنے کے لیے مزید وقت چاہیے۔

    روس کا مطالبہ ہے کہ یوکرین باقاعدہ اعلان کرے کہ وہ کبھی بھی نیٹو میں شامل نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ یوکرین ڈونیسک، لوہانسک اور کرائمیا کے صوبوں کی نیم خود مختار حیثیت بھی قبول کرے۔ روس یوکرین مذاکرات آج بھی جاری رہیں گے۔

  • مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیریوں کا قتل عام جاری:عالمی برادری پرخاموشی طاری

    مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیریوں کا قتل عام جاری:عالمی برادری پرخاموشی طاری

    سرینگر:مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیریوں کا قتل عام جاری:عالمی برادری پرخاموشی طاری،اطلاعات کے مطابق غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج سرینگر میں 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے نوجوانوں کو سرینگر کے علاقہ نوگام میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ فوجیوں نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجہ مقامات کی ناکہ بندی کردی اور لوگوں کو گھروںسے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی ۔

    آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔ ریلوے حکام نے بانہال سے بارہمولہ تک ریل سروس کو معطل کردیا ہے ادھر ذرائع کے مطابق کپواڑہ میں بھی ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا گیا ہے

    آزاد جموںوکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہاہے کہ عالمی برداری کو بھارتی حکومت کی جارحیت اور اسکے جنگی جنون کے رویے کا نوٹس لینا چاہیے جو جنوب ایشیائی خطے کے امن واستحکام کے لئے سنگین خطرہ ہے۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق آج مظفر آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت اپنی فوجی طاقت کا استعمال کرکے کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کو دبانے پر تلا ہوا ہے۔

    انہوں نے کہاکہ آزادجموں وکشمیر کی حکومت نے جو تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے ،ایک جامع حکمت عملی تیار کی ہے تاکہ دنیا کی توجہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی طرف مبذول کرائی جائے۔

  • پمز ہسپتال،شعبہ آپٹامالوجی مریضوں سے بدسلوکی کی بدترین مثال بن گیا

    پمز ہسپتال،شعبہ آپٹامالوجی مریضوں سے بدسلوکی کی بدترین مثال بن گیا

    اسلام آباد : پمز ہسپتال میں آنکھوں کا شعبہ ڈاکٹروں کی بداخلاقی اور مریضوں سے ناروا سلوک کی بدترین مثال بن گیا ، ڈاکٹر صبا نامی آنکھوں کی ڈاکٹر خود اخلاق سے نابینا ہوگئی ،کمرے کو اندر سے کنڈیاں لگا کر خوش گپیاں ،آنکھوں کے سینکڑوں مریض باہر انتظار کی سولی پر لٹک گئے ،احتجاج پر عمر رسیدہ خاتون مریض کو دھکے دیکر کمرے سے باہر نکال دیا ،علاج سے انکار ۔ انتظامیہ کو شکایت کرنے پر ٹس سے مس نہ ہوئیں ، جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا حکم بھی ہوا میں اڑا دیا ،لواحقین کے ہسپتال انتظامیہ کو ڈاکٹر صبا کیخلاف باضابطہ درخواست جمع کرادی ۔

    تفصیلات کے مطابق پمز ہستال انتظامیہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور صحت کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کے اصلاحاتی ایجنڈے کو نافذ کرنے میں ناکام ہوگئی ۔ ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے آئے روز کسی نہ کسی بہانے سے ہڑتالیں اور احتجاج معمول بن گیا جب کہ ہسپتال انتظامیہ اپنی رٹ قائم کرنے میں مکمل ناکام نظر آتی ہے ۔ صرف یہی نہیں بلکہ کمزور انتظامیہ کی وجہ سے تکبر اور انا میں اٹے ڈاکٹرز غریب مریضوں کے لئے خدا بن بیٹھے ہیں ۔

    گزشتہ روز سوہان اسلام آباد سے آئی 68 سالہ عمررسیدہ خاتون مریضہ سے بھی پمز ہسپتال میں آنکھوں کے شعبہ کی ڈاکٹر صبا نے انتہائی نامناسب اور تضحیک آمیز رویہ اپناتے ہوئے علاج سے انکار کردیا ۔ مذکورہ مریضہ کے بیٹے طاہر نے بتایا کہ وہ اپنی والدہ کو لیکر صبح ساڑھے 8 بجے ہستپال آئے اور ایک بجے تک شعبہ آپٹامالوجی میں کمرہ نمبر تین کے سامنے دوائی کا نسخہ لکھوانے کے لئے انتظار کرتے رہے ،اس دوران ڈاکٹر صبا نامی ڈاکٹر نےمسلسل کمرے کے دونوں دروازوں کو اندر سے کنڈی لگائے رکھی اور اپنی دوستوں کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف رہی ، گھنٹوں کے انتظار کے بعد جب عمرہ رسیدہ مریضہ کمرے میں گئی تو ڈاکٹر صبا نے انہیں آدھا گھنٹہ بیٹھانے کے بعد بغیر نسخہ دیئے کمرے سے انتہائی بدتمیزی ،ڈانٹ ڈپٹ اور دھکے دیکر باہر نکال دیا اور کمرے کے دوبارہ کنڈیاں لگا لیں۔

    مریضہ کے بیٹے کے مطابق آدھے گھنٹے انتظار کے بعد جب سٹاف کے کہنے پر مذکورہ ڈاکٹر نے دروازہ کھولاتو انھو ں نےایک بار پھر مذکورہ ڈاکٹر سے نسخہ لکھنے کی درخواست کی اور سوال کیا کہ آیا انھوں نے دروازوں کو کنڈیاں کیوں لگا رکھی ہیں جب کہ سینکڑوں مریض باہر خوار ہورہے ہیں تو مذکورہ ڈاکٹرآگ بگھولہ ہوگئیں اور ایک بار پھر انہیں والدہ سمیت کمرے سے باہر نکال دیا ۔ بیٹا مریضہ کے مطابق وہ اس واقعے کی شکایت لیکر جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر اعجاز قدیر کے پاس گئے ،تو انھوں نے اپنے پی اے کو مذکورہ ڈاکٹر کے پاس بھیجا اور نسخہ لکھنے کی ہدایت کی تاہم ڈاکٹر صبا نے جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی ہدایت بھی نظر انداز کردی اور ایک بار پھر نسخہ لکھنے سے انکار کردیا ۔ مریضہ اور ان کے لواحقین کا کہنا ہے وہ اس واقعے سے شدید ذہنی اذیت اور پریشانی کا شکار ہوئے ہیں اور معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان ،سیکرٹری ہیلتھ کئیر اور پمز ہسپتال انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ مذکورہ ڈاکٹر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں انصاف فراہم کیاجائے ۔