Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • مریم سب کوپیچھےچھوڑگئیں:اینٹ کاجواب پتھرسے    :وزیراعظم کوغنڈہ اوربدمعاش قراردیا:قوم دیکھتی رہ گئی

    مریم سب کوپیچھےچھوڑگئیں:اینٹ کاجواب پتھرسے :وزیراعظم کوغنڈہ اوربدمعاش قراردیا:قوم دیکھتی رہ گئی

    لاہور:مریم سب کوپیچھےچھوڑگئیں:اینٹ کا جواب پتھر:وزیراعظم کوغنڈہ اوربدمعاش قراردیا:قوم دیکھتی رہ گئی،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ن لیگ ، پی پی اور جے یو آئی ف کے سربراہان کے خلاف تنقید اور گفتگو ایک نیا رُخ اختیار کرگئی ہے

    ن لیگ کی ترجمان نوازشریف،شہبازشریف اور مریم نواز کی فرنٹ مین مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو انتہائی گھٹیا ناموں سے پکارتے ہوئے مردوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے

    مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو غنڈہ اور بدمعاش کہہ کرسب قرض چکا دیئے ہیں

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ بات چیت سیاستدانوں سے ہوتی ہے،گالیاں دینے والے غنڈے اور بدمعاشوں سے نہیں۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ ایک طرف سیاسی مخالفین کو گالیاں، دھمکیاں اور بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں، دوسری طرف بات چیت کے لیکچر؟

     

    مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کو مشورہ دیا کہ یہ باتیں عمران صاحب کو سمجھائیں جنہوں نے سیاست کو دشمنی میں بدل دیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں گند اور غلاظت عمران صاحب نے ڈالی ہوئی ہے ، عدم اعتماد معاشرے سے غلاظت کے اس ڈھیر اور عدم برداشت کے منبع کو ہٹانے کے لیے لائی جارہی ہے۔

    یاد رہے کہ پچھلے کئی ماہ سے ملکی سیاست میں صبر،تحمل اوربردباری ختم ہوتے جارہی ہے اور سیاستدان ایک دوسرے کو انتہائی گھٹیا اور غلیظ ناموں سے پکار رہے ہیں

    جہاں شیخ رشید اپنے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہیں وہاں ن لیگ کے مرکزی رہنما رانا ثنااللہ شیخ رشید کو پنڈی کا شیطان کہہ کرپکارتے ہیں اور میڈیا میں آج تک کسی مفکر نے ان سخت ترین اور انتہائی گھٹیا جملوں پررانا ثنااللہ کا مواخذہ نہیں کیا ، ایسے ہی پی ٹی آئی کے ڈاکٹرشہبازگل بھی بہت ناقص زبان استعمال کرتے ہیں ، مریم نواز بھی جملے کستے ہوئے ایسے ایسے قبیح جملے کہہ جاتی ہیں کہ میڈیا اصلاح کی بجائے واہ واہ کرکے داد سبقت دیتا ہے

    ادھرمریم نواز نے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس معاملے میں اور جان ڈالی اور عمران خان کی حکومت کو ذلت اورشرمندگی سے تعبر کیا وہ کہتی ہیں کہ :

     

     

    ایسے ہی وزیراعظم عمران خان بھی باز نہیں آرہے اور اپنے منصب کا لحاظ رکھے بغیراپنے مخالفین پرسخت جملے کستے ہیں ، ان کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ نوازشریف، شہبازشریف اور آصف زرداری کے خلاف کرپشن اور لوٹ مار کے کیسز عدالتوں میں دائر ہیں اور وہ خود فیصلہ سنا دیتے ہیں

     

    یاد رہے کہ پچھلے چند دنوں سے سیاسی فرقہ واریت میں اضافے کے بعد عوامی ردعمل میں بھی اضافہ ہوا اور میڈیا پربھی اس روے کی مذمت کی گئی جس کے بعدحکومت کی طرف سے اس اندازگفتگو سے اجتناب کرتے ہوئے سیاسی معاملات کو بات چیت سے حل کرنے کی پیش کش کی گئی جسے مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران کو غنڈہ اور بدمعاش کہہ کرمسترد کردیا

  • ہمارامستقبل بچالیں:یوکرین سے واپس آنے والے طلبا کا پاکستان کے بڑوں کوخط

    ہمارامستقبل بچالیں:یوکرین سے واپس آنے والے طلبا کا پاکستان کے بڑوں کوخط

    اسلام آباد:آپ سے ایک عرض ہے:یوکرین سے واپس آنے والے طلبا کا پاکستان کے بڑوں کوخط،اطلاعات کے مطابق یوکرین اور روس کے درمیان جنگ کے نتیجے میں تعلیم سے محروم ہونے والے طلبا نے اپنا مستقبل بچانے کے لیے پاکستان کے بڑوں کو خط لکھا ہے

    ذرائع کے مطابق یوکرین سے واپس آنے والے طلبا کی طرف سے یہ خط وزیراعظم عمران خان ، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ ، چیف جسٹس آف پاکستان سمت ملک کی دیگرمقتدرشخصیات کو لکھا گیاہے

     

     

    اس خط میں کہا گیاہےکہ پاکستانی طلبا جو کہ یوکرین میں زیرتعلیم تھے،یہ پاکستانی طلبا جن کے والدین نے اپنی جمع پونجی سے اپنے بچوں‌کوتعلیم حاصل کنرے کے لیے بھیجا،والدین نے اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت کے لیے اپنا سب کچھ قربان کردیالیکن افسوس کے ساتھ یوکرین اور روس کے درمیان جنگ کی وجہ سے حالات بہت خراب ہیں اور سیکڑوں کی تعداد میں پاکستانی طلبا یوکرین سے واپس آگئے ہیں

     

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”472263″ /]

    ان طالعلموں کی طرف سے خط میں عرض کیا گیا ہے کہ حکومت پاکستان اپنے ان بچوں کی بقیہ تعلیم وتربیت کا انتظام کرے اور ان کا مستقبل بچا لے

    ان پاکستانی طلبا نے خط میں درخواست کی ہے کہ یوکرین سے واپس آنے والے پاکستانی طلبا کو پاکستانی یونیورسٹیز میں داخلہ دے کر انکی باقی تعلیم مکمل کرنے میں تعاون کریں اور اپنا بھرپورکرداربھی ادا کریں

    پاکستان کے دفتر خارجہ کے مطابق یوکرین میں مقیم پاکستانی طلبہ کی تعداد قریب تین ہزار تھی جبکہ پاکستانی برادری سمیت شہریوں کی کل تعداد قریب سات ہزار تھی۔

    یعنی یوکرین میں کچھ تو خاص تھا کہ پاکستانی طلبا بہتر تعلیم کے لیے اس ملک کی طرف بھی رُخ کر رہے تھے۔ان میں سے اکثر پاکستانی طالب علم پاکستان واپس آچکے ہیں اور جو پیچھے رہ گئے ہیں ان کی پاکستان واپسی کے لیے حکومت کوشاں ہیں

  • وزیراعظم کوگفتگوکرتےوقت تحمل اورحکمت عملی سےکام لیناچاہیے،جارحانہ اندازاچھا نہیں‌:مبشرلقمان

    وزیراعظم کوگفتگوکرتےوقت تحمل اورحکمت عملی سےکام لیناچاہیے،جارحانہ اندازاچھا نہیں‌:مبشرلقمان

    لاہور:وزیراعظم کوگفتگوکرتےوقت تحمل اورحکمت عملی سےکام لیناچاہیے،جارحانہ اندازاچھا نہیں‌:اطلاعات کے مطابق سینئر صحافی مبشرلقمان جو وزیراعظم کے ان دوستوں میں سے ایک ہیں جن کو وزیراعظم کی دوستی اور وزیراعظم کی صاف شفاف شخصیت پر فخرہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ جب سچ اور حقیقت بیان کرنے کا وقت آتا ہے تو مبشرلقمان دوستیوں اور تعلقات کی پرواہ نہیں کرتے

     

    شاید یہی وجہ ہے کہ مبشرلقمان جو کہ وزیراعظم عمران خان پرتنقید کے ساتھ ساتھ اچھائی کا پہلو بھی بیان کرتے ہیں وزیراعظم کی طرف سے پاکستان میں موجودہ جارحانہ رویے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انداز کسی کے لیے بھی اچھا نہیں ،یہ بھی کہا ہے کہ اپنی غلطی مان لینے میں ہی بہتری ہے ،

     

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ پچھلے چند دنوں سے جو ملک کے اندر سیاسی رسہ کشی جاری ہے اس میں‌ وزیراعظم کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا ، وہ کہتے ہیں کہ یہ رویہ بہت غیر صحت مند اور خوفناک ہے۔ ملک کے لیے شدید بدامنی کا باعث بن سکتا ہے۔

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ میری وزیراعظم سے عرض ہے کہ اپوزیشن کے جارحانہ انداز میں دھیما پن اپنائیں اور اپنی ذمہ داری ادا کریں‌

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ مجھےمعلوم نہیں کہ وزیراعظم کے دماغ میں کیا گزرا ہے۔ میرے ساتھیوں اور میں نے برسوں تک کتپان کا ساتھ دیا اور دے رہے ہیں لیکن ان کا یہ موجودہ رویہ اچھا نہیں لگا احتیاط برتنی چاہیے تھی

     

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ میں دیکھ رہا ، سُن رہا ہوں کہ بیان کے جواب میں بیان اور وہ بھی جارحانہ انداز، ان کا کہنا تھا کہ دلیل اپنی جگہ لیکن حکمت کے فوائد بہت ہی زیادہ ہوتے ہیں اس لیے وزیراعطم ذمہ داری کا مظآرہ کریں‌

     

     

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ سوشل میڈیا کا دور ہے بیان کو غلط رنگ دے کر بار بار شیئرکیا جائے توپھرسننے والا بھی متاثرہوئے بغیر نہیں رہ سکتا ، ا سلیے کوشش کریں کہ پہلے تولیں پھر بولیں اور اسی میں ہی بھلائی ہے

  • بھارت کا کیسا دفاعی نظام ہے جسے اپنے میزائلز پر کنٹرول ہی نہیں؟وفاقی وزیرکا بھارت سے سوال

    بھارت کا کیسا دفاعی نظام ہے جسے اپنے میزائلز پر کنٹرول ہی نہیں؟وفاقی وزیرکا بھارت سے سوال

    لاہور:بھارت کا کیسا دفاعی نظام ہے جسے اپنے میزائلز پر کنٹرول ہی نہیں؟وفاقی وزیرکا بھارت سے سوال ،اطلاعات کے مطابق فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بھارت کا کیسا دفاعی نظام ہے جسے اپنے میزائلز پر کنٹرول ہی نہیں؟

    وزیر مملکت فرخ حبیب نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ دنیا کو نوٹس لینا چاہیے کہ کیا بھارت کے دفاعی نظام میں اتنی سکت ہے کہ اس قسم کے اور ایٹمی میزائلز کو بھی سنبھال سکے؟انہوں نے کہا کہ ان کے دفاعی نظام کی کمزوریاں خطے کے امن کے لیے بھی خطرہ بن گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارت نے 9 مارچ کو پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کا اعتراف کرلیا ۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ 9 مارچ 2022 کو معمول کی دیکھ بھال کے دوران تکنیکی خرابی کی وجہ سے ایک میزائل حادثاتی طور پر فائر ہوا۔

    بھارتی وزارت دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ حکومت نے معاملے پر سنجیدگی سے غور کیا ہے اور ایک اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم دیا ہے۔

    بھارتی وزارت دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ معلوم ہوا ہے کہ میزائل پاکستان کے ایک علاقے میں گرا۔واقعہ انتہائی افسوسناک ہے تاہم اچھی بات یہ ہے کہ حادثے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں گرنے والا میزائل بھارت کا تھا جس کی تصدیق بھارتی وزارت دفاع نے کر دی ہے۔

    بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 9 مارچ 2022 کو معمول کی دیکھ بھال کے دوران ایک تکنیکی خرابی کی وجہ سے میزائل حادثاتی طور پر فائر ہوا۔ بھارتی حکومت نے سنجیدگی سے غور کیا ہے اور اعلیٰ سطحی کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا ہے۔

    بھارتی وزارت دفاع کے مطابق ہمیں پتہ چلا ہے میزائل پاکستان کی حدود میں گرا، گوکہ واقعہ افسوسناک ہے لیکن ہمیں اس بات پر اطمینان ہے اس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    دوسری طرف یہ بھی قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ 3 دن کے بعد اب ہندوستانی وزارت دفاع نے کہا کہ ایک میزائل غلطی سے داغا گیا ، دفاع سے متعلق لوگوں کا کہنا ہے کہ یا تو یہ جان بوجھ کر پاکستانی ریاست کی تیاری اور ردعمل کو جانچنے کے لیے فائر کیا گیا تھا۔یا پھراصل میں تکنیکی خرابی تھی۔

    یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اگر یہ کسی جنونی انتہا پسند ہندو کی سازش ہے تو یہ پھر بھی ہوسکتی ہے

    یہ بھی کہا جارہا ہے کہ انتہاپسندوں کی جانب سے ایٹمی صلاحیت کے حامل (کینسٹرائزڈ) میزائل فائر کرنے کا امکان اب ایک سنگین خطرہ ہے۔ جوہری کمانڈ/کنٹرول پر سنگین سوالات اٹھاتا ہے اور جوہری جنگ شروع کر سکتا ہے۔

  • پارلیمنٹ لاجزتنازعہ:شیخ رشید سے بدلہ لے لیاگیا:مقدمے کے لیے درخواست دائر

    پارلیمنٹ لاجزتنازعہ:شیخ رشید سے بدلہ لے لیاگیا:مقدمے کے لیے درخواست دائر

    پارلیمنٹ لاجزتنازعہ:شیخ رشید سے بدلہ لے لیاگیا:مقدمے کے لیے درخواست دائر:اطلاعات کے مطابق کل رات جے یو آئی ف کے سبربراہ کی ملیشیا شدت پسند تنظیم انصارالاسلام کی طرف سے پارلیمنٹ لاجز میں داخلے کا مسئلہ نئی شکل اختیارکرگیا ،یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ کل تنظیم کے کارکنوں کے ساتھ پولیس کے رویے کا بدلہ شیخ رشید سے لینے کے لیے ایک درخواست دائرکردی گئی ہے

    ادھراس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ تنظیم کے چند کارکنان نے شیخ رشید کے خلاف ایک درخواست دائر کی ہے جس میں ایک بڑا ہی عجیب مطالبہ کیا گیا ہے

     

    اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کے ‏تھانہ آبپارہ اسلام آباد میں پگڑی (سنت رسول)کی توہین اور پارلیمنٹ لاجز میں غیر قانونی آپریشن کے خلاف وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سیکرٹری داخلہ سمیت ذمہ داران کے خلاف 295,505 سمیت متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست دائر کی گئی ہے

    یاد رہے کہ کل اسلام آباد میں پارلیمنٹ لاجز میں جے یو آئی ف کے سربراہ فضل الرحمن کی ذاتی ملیشیا شدت پسند تنظیم انصارالاسلام نےپارلیمنٹ لاجز میں داخل ہوگئی تھی اور تنظیم کا کہنا تھا کہ وہ ارکان کی حفاظت کےلیے بھیجےگئے ہیں ،

    اس دوران تنظیم کے کارکنان اور پولیس کے درمیان محاذ آرائی بھی ہوئی تھی اور اس محاذ آرائی کوروکنے کے لیے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے پولیس کو ہدایت کی تھی کہ تنظیم کے ڈنڈا برداروں کو پارلیمنٹ لاجز سے نکلنے کی درخواست کی جائے

    اس دوران جب پولیس کی طرف سے بار بار پارلیمنٹ لاجز کو چھوڑنے اور خالی کرنے کی درخواست کام نہ آئی تو پولیس نے زبردستی تنظیم کے ورکروں کو وہاں سےنکالا جس کے دوران پولیس اور تظیم کے اراکین کے درمیان چھیڑ خانی بھی ہوئی ،

    شیخ رشید اور دیگرحکام کے خلاف درخواست میں اس وقت ہونے والے جھگڑے کو بنیاد بنا کر مقدمہ دائر کرنے کی درخواست کی گئی ہے

  • الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

    الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

    الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر اعظم عمران خان کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا، الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ کے پی، شاہ محمود قریشی ، اسد عمر کو بھی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر مراد سعید اور انور زیب کو بھی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا، الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کو دیر کا دورہ کرنے سے منع کیا تھا۔الیکشن کمیشن کی ہدایت کے باوجود وزیر اعظم عمران خان نے دیر میں عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔

    واضح رہے کہ خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 31 مارچ کو شیڈول ہے۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو دیر میں جلسہ کرنے سے روک دیا گیا تھا۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لوئر دیر نے وزیر اعظم کو مراسلہ جاری دیا ہے جس مں وزیر اعظم کو جلسہ کرنے سے منع کیا گیا تھا۔

    مراسلے کے مطابق وزیر اعظم 11 مارچ کو لوئر دیر میں جلسہ کرنے جارہے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن لوئر دیر میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری کرچکا ہے۔

    مراسلے میں بتایا گیا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے باعث جلسے میں شرکت کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہوگی اور کوئی بھی عوامی عہدہ رکھنے والا شخص الیکشن مہم میں حصہ نہیں لے سکتا ہے۔

  • سعودی آئل ریفائنری میں ڈرون حملے کے بعد لگی آگ پرقابو پالیا گیا

    سعودی آئل ریفائنری میں ڈرون حملے کے بعد لگی آگ پرقابو پالیا گیا

    ریاض :سعودی آئل ریفائنری میں ڈرون حملے کے بعد لگی آگ پرقابو پالیا گیا،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی ایک آئل ریفائنری میں ڈرون حملے کے بعد لگی آگ کے حوالے سے نئی اور تازہ ترین صورت حال سامنے آگئی ہے

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی وزارت توانائی نے بیان جاری کیا کہ جس کے مطابق دارالحکومت ریاض کی آئل ریفائنری میں ڈرون حملے کے بعد لگنے والی معمولی نوعیت کی آگ پرقابو پالیا گیا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اورنہ ہی تیل کی سپلائی متاثرہوئی ہے جبکہ یہ حملہ جمعرات کی صبح 4:40 کے قریب ہوا ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ اس طرح کے حملے نہ صرف سعودی عرب کو نشانہ بناتے ہیں بلکہ دنیا کو توانائی کی فراہمی کی سلامتی اور استحکام کو بھی نشانہ بناتے ہیں۔

    تاہم حکام نےڈرون حملہ کس کی جانب سے کیا گیا اس بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی ہے جبکہ فوری طور پر کسی گروپ کی جانب سے کوئی ذمہ داری بھی قبول نہیں کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات یمن کے حوثی باغیوں کا نشانہ رہی ہیں۔

    حوثی باغیوں نے 2019 میں مشرقی صوبے ابقیق میں آئل پروسیسنگ فیسیلٹی پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی جبکہ اس حملے نے عارضی طور پر سعودی عرب کی روزانہ کی نصف پیداروان کو نقصان پہنچایا تھا۔

  • برما کے8 ہزار سے زیادہ غیر قانونی تارکین کو مفت اقامہ:سعودی عرب کا بڑا اعلان

    برما کے8 ہزار سے زیادہ غیر قانونی تارکین کو مفت اقامہ:سعودی عرب کا بڑا اعلان

    مکہ: برما کے8 ہزار سے زیادہ غیر قانونی تارکین کو مفت اقامہ:سعودی عرب کا بڑا اعلان ،اطلاعات کے مطابق مکہ مکرمہ میں کچی بستیوں کے اصلاحاتی پروگرام کے ترجمان ڈاکٹر امجد مغربی نے کہا ہے کہ ’قوز النکاسہ‘ میں سکونت پذیر برمی کمیونٹی کے 8 ہزار سے زیادہ افراد کے قیام کو قانونی بنادیا گیا۔ یہ اقامہ و روزگار قوانین کی خلاف ورزی کرکے النکاسہ میں سکونت پذیر تھے۔

    الاخباریہ چینل کے معروف پروگرام ’نشرۃ النھار‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے مغربی نے کہا کہ سعودی حکام نے انسانی بنیادوں پر برما کے غیر قانونی تارکین کے مسائل حل کیے ہیں۔

    اس سے قبل ہزاروں برمیوں کو مفت اقامے جاری کیے گئے تھے۔ انہیں ملازمتیں فراہم کی گئی تھیں اور ان کی رہائش کے انتظامات بھی کیے گئے تھے۔

    گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے اس حوالے سے انسانیت نواز سکیم اپنی نگرانی میں نافذ کرائی جس کی منظوری اعلی قیادت سے حاصل کی گئی تھی۔

    مغربی نے مزید بتایا کہ النکاسہ محلے کی عمارتیں مکینوں سے خالی کراکر منہدم کرائی گئی ہیں۔ باقی ماندہ عمارتیں عید الفطر کے بعد منہدم کی جائیں گی۔ اس دوران وہاں آباد برمیوں کے مسائل کا بھرپور طریقے سے جائزہ لیا گیا۔

    وزارت افرادی قوت کی فیلڈ ٹیموں اور دیگر اداروں کی متعلقہ کمیٹیوں نے النکاسہ محلے میں آباد سعودی خاندانوں کی فہرستیں تیار کیں۔ سماجی کفالت پروگرام میں شامل شہریوں کو فلیٹس فراہم کیے گئے اور دیگر کے لیے بھی انسانی بنیادوں پر رہائش کا بندوبست کیا گیا۔

  • جے یو آئی کے ارکان کے ساتھ زیادتی ہوئی، حنا پرویز بٹ بھی خاموش نہ رہ سکیں

    جے یو آئی کے ارکان کے ساتھ زیادتی ہوئی، حنا پرویز بٹ بھی خاموش نہ رہ سکیں

    جے یو آئی کے ارکان کے ساتھ زیادتی ہوئی، حنا پرویز بٹ بھی خاموش نہ رہ سکیں
    اسلام آباد کے پارلیمنٹ لاجز میں ہنگامہ آرائی، گرفتاریوں کی حکومت،اپوزیشن دونوں جانب سے رد عمل آ رہا ہے

    ن لیگی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ بھی جے یو آئی کارکنان کی گرفتاریوں پر خاموش نہ رہ سکیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کے ارکان قومی اسمبلی کے ساتھ ذیادتی ہوئی، پولیس نے ان پر تشدد کر کے تمام حدیں پار کیں۔۔۔سپیکر کو کرسی پر رہنے کا کوئی حق نہیں، تھوڑی سی شرم باقی ہے تو استعفی دے دیں۔۔۔

    قبل ازیں مولانا فضل الرحمان کی احتجاج کی کال پر پارلیمنٹ لاجز واقعہ کے خلاف مختلف شہروں میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے۔
    جے یو آئی کے کارکنان کی جانب سے اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، خضدار، نوشہرو فیروز سمیت دیگر کئی مقامات پر دھرنے دیئے گئے، حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی جبکہ پاک ایران اور پاک افغان شاہرات بھی بند کر دی گئیں۔

    دوسری جانب بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے منان چوک پر جمعیت کے کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اسلام آباد واقعہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔کوئٹہ کے علاوہ خضدار، مستونگ اور کچلاک میں بھی جے یو آئی (ف) کے کارکنان نے دھرنا دیا۔

    بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسلام آباد واقعہ کے بعد کارکنان میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے، جس پر وہ احتجاج کر رہے ہیں، مرکزی قائدین کے فیصلے کے بعد صوبے بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔

    قبل ازیں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے انصار الاسلام کے خلاف پولیس کا آپریشن شروع ہونے کے بعد گرفتاری دینے کا اعلان کردیا ہے۔پارلیمنٹ لاجز میں جے یو آئی کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کے خلاف پولیس کی جانب سے کئے جانے والے آپریشن کے بعد مولانا فضل الرحمان پارلیمنٹ لاجز پہنچے، اس دوران اپنی گرفتاری دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان اسلام آباد پہنچیں، ہم خود گرفتاری دینگے، اگر پی ڈی ایم کے کسی ایم این اے کو گرفتار کیا گیا تو ہم بھی گرفتاریاں دینگے۔بعدازاں مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کسی بندے کے پاس اسلحہ نہیں تھا، انہوں نے لاجز پردھاوا بولا ہے، پی ڈی ایم کے سربراہ کی حیثیت سے یہاں پہنچا ہوں، کارکن تمام شہروں میں روڈ بند کردیں، ہم آپ کے ساتھ میدان میں لڑیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اطلاعات تھیں کہ آج کے واقعے کی تصدیق ہو رہی ہے اور ہمارے ایم این ایز کو گرفتار کیا جائے گا۔

    مسلم ٹاؤن ، تھانہ آبپارہ ، کوئٹہ ، چاغی ، ٹھل ، نوشہرو فیروز ، ٹنڈو محمد خان ، ٹانک ، چارسدہ، مردان ، سوات ، جیکب آباد ، سکھر ، نواب شاہ ، خیر پور ، کاکنڈ یارو ، ٹھٹھہ ، ہالہ ، حیدرآباد ، لاڑکانہ ، سہراب گوٹھ ، کراچی ، ملتان ، گلگت اور بدین میں مولاناکےکارکن کادھرنا جاری ہے ادھر جمعیت علماء اسلام قلات کے کارکنان فورا شاہراہ مفتی محمود۔ مڈوے ہوٹل پہنچ جائیں۔ حافظ ابراھیم لہڑی حافظ قاسم لہڑی کی قیادت میں کوئٹہ کراچی شاہراہ کو بند کردیا گیا ادھر لاہور سے مصدقہ اطلاعات ہیں کہ ن لیگ ، پی پی اور ن لیگ کے حلیف مذہبی جماعتوں نے اپنے اپنے کارکنوں کو ہدایت کی ہےکہ وہ جے یو آئی ف کے بھیس میں جاکر حکومت کے خلاف اس احتجاج کو کامیاب کریں انہوں نے کہا کہ میں طبل جنگ بجا رہا ہوں اور ان کے خلاف اعلان جنگ کر رہا ہوں، ہر پارٹی کے ورکر کو کہنا چاہتا ہوں کہ ہوسکے تو اسلام آباد پہنچے اور اگر وہ نہیں پہنچ سکتے تو اپنے اپنے علاقوں میں مرکزی شاہراہیں بند کر دیں۔سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ یہ حکومت آخری سانسوں پر ہے، ایم این اے صلاح الدین ایوبی کو کسی وارنٹ کے بغیر گرفتار کیا گیا، ثابت ہوگیا حکومت ہمارے ارکان کواغوا کرنا چاہتی تھی۔

  • شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

    شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

    میرانشاہ:شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر آپریشن کر کے 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے مدی خیل اور بوبر گیپ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر دو آپریشن کیے ہیں۔

    بیان کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔