Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • عمران خان ہی جیتےگا:چوہدری شجاعت بھائی ہیں:میں اس خاندان کےبارے میں بُراسوچ بھی نہیں سکتا:شیخ رشید

    عمران خان ہی جیتےگا:چوہدری شجاعت بھائی ہیں:میں اس خاندان کےبارے میں بُراسوچ بھی نہیں سکتا:شیخ رشید

    اسلام آباد:عمران خان جیتےگا:چوہدری شجاعت میرے بھائی ہیں:میں اس خاندان کےبارے میں بُراسوچ بھی نہیں سکتا،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ 15 مارچ کے بعد عمران خان کی پوزیشن واضح ہوجائے گی۔

    اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کہیں نہیں جارہے، وہ اپنے 5 سال پورے کریں گے، 15 مارچ کے بعد عمران خان کی پوزیشن واضح ہوجائے گی۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں ایک عمومی بات کی تھی کہ جن کی 4،5 سیٹیں ہیں وہ بھی وزارت اعلیٰ مانگ رہی ہیں، میں نے چوہدری برادران کا نام نہیں لیا تھا لیکن لوگ میری بات سے خفا ہوگئے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ چوہدری ظہور الہٰی اور خواجہ صفدر کے مجھ پر احسانات ہیں، جب گرفتار ہوا تھا تو چوہدری شجاعت کی والدہ گھر سے کھانا بھیجتی تھیں، چوہدری شجاعت میرے بھائی ہیں ان کے خلاف کوئی بات نہیں کروں گا۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ انسان کو امتحان کے وقت دوستوں کےساتھ کھڑے ہونا چاہیے، میں عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں، جو عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوگا اسے اللہ اور قوم عزت دے گی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ انصاف الاسلام کا کوئی کارکن گرفتار نہیں، ضرورت پیش آئی تو گرفتاریاں بھی کریں گے۔ جو قانون کو ہاتھ میں لے گا اسے قانون اپنے ہاتھ میں لے گا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ 23 مارچ سے 30 مارچ کے درمیان اہم ترین دن ہوں گے۔ 7 دنوں کے لئے رینجرز اور ایف سی کو طلب کرلیا ہے۔ ضرورت پڑی تو فوج کو بھی بلایا جاسکتا ہے لیکن کوشش ہوگی کہ ان کو نا بلانا پڑے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ اجلاس بلانا اسپیکر کا کام ہے، اسپیکر قومی اسمبلی 15 مارچ کے بعد اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیں گے، ملک انارکی کی جانب جارہا ہے، جیتنے کے بعد اور جیتنے سے پہلے لوگ باتیں کرتے ہیں لیکن ہمیں تلخیوں کی طرف نہیں جانا چاہیے

  • اپوزیشن نواز،شہبازاورزرداری کوبچانےکیلیےجبکہ ہم پاکستان کوبچانےکیلیےکوشاں ہیں:عثمان بزدار

    اپوزیشن نواز،شہبازاورزرداری کوبچانےکیلیےجبکہ ہم پاکستان کوبچانےکیلیےکوشاں ہیں:عثمان بزدار

    لاہور:اپوزیشن نواز،شہبازاورزرداری کوبچانےکیلیےجبکہ ہم پاکستان کوبچانےکیلیےکوشاں ہیں:فتح پاکستان کی ہوگی:اطلاعات کےمطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن عوام کیلئے نہیں صرف اقتدار کیلئے شور مچا رہی ہے، اپوزیشن کا واویلا ساڑھے 3 برس سے جاری ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مختلف ا ضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقاتیں کیں جن میں عبدالرحمان خان، چودھری عادل پرویز گجر،گلریز افضل گوندل،عمر فاروق اور رانا شہباز احمد شامل تھے۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھاکہ ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا،

    اپوزیشن پراپیگنڈہ کر کے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتی -حکومت کو عوام کی مشکلات کا پورا احساس ہے -عمہنگائی پر قابو پانے کے لئے تمام انتظامی اقدامات اٹھا رہے ہیں جن سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم ہوئی ہیں – عوام کی خدمت کے لئےاقتدار میں آئے ہیں -عاپوزیشن عوام کیلئے نہیں،صرف اقتدار کیلئے شور مچا رہی ہے –

    حکومت کی جانب سے تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کی کوششیں عروج پر ہیں، پنجاب میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کیلئے وزیراعلی عثمان بزدار کی سیاسی ملاقاتیں جاری ہیں تو وزیراعظم عمران خان بھی عوام رابطہ مہم جاری رکھے ہوئے ہیں، اس سلسلے میں عمران خان آج حافظ آباد کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔

  • عدم اعتماد:ق لیگ کاآج اہم اجلاس

    عدم اعتماد:ق لیگ کاآج اہم اجلاس

    لاہور: بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال میں ق لیگ کس کشتی میں سوار ہوگی، حتمی فیصلے کیلئے آج پھر اہم بیٹھک شیڈول ہے، مشاورتی اجلاس میں تحریک عدم اعتماد اور دیگر معاملات پر بات چیت ہوگی۔

    تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے فتح کے دعوے جاری ہیں، قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ق لیگ کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے درمیان آج اہم ملاقات ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک میں عالمی قوتیں ملوث ہیں لیکن پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے و اتحادی عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عوامی رابطہ مہم عروج پر ہے، وزیر اعظم آج حافظ آباد پہنچیں گے جہاں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔ جلسے کے دوران وزیراعظم ترقیاتی پیکج کا بھی اعلان کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 7 ارکان قومی اسمبلی کی مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف ہوا ہے۔ان حکومتی ارکان قومی اسمبلی نے گزشتہ 3 روز میں (ق) لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی ہے۔

    ملاقات کے دوران حکومتی ایم این ایز نے (ق) لیگ کے ساتھ کھڑا ہونے کی یقین دہانی کرائی۔

  • دنیا میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالر کا نام سامنے آگیا

    دنیا میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالر کا نام سامنے آگیا

    پرتگال : دنیا میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالر کا نام سامنے آگیاپرتگال سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو دنیا میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالر بن گئے۔

    رونالڈو نے یہ کارنامہ انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے ٹوٹنھم کے خلاف شاندار ہیٹ ٹرک کر کے سرانجام دیا اور ان کی ٹیم نے میچ دو کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا۔

    رونالڈو نے ٹوٹنھم کے خلاف کھیلتے ہوئے اپنے کیرئیر کی 59 ویں ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ وہ گزشتہ 13 برسوں میں ہر سال ہیٹ ٹرک کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

    37 سالہ فٹبالر فٹبالر دنیا میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں اور ان کے گولز کی تعداد 807 ہو گئی ہے۔

    فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے مطابق رونالڈ سے قبل سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز آسٹرین چیک فاروڈر جوزف بیکن کو حاصل تھا جن کے گولز کی تعداد 805 تھی تاہم ان کے گولز کی تعداد کے حوالے سے اختلافات بھی پائے جاتے ہیں اور کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ بیکن کے گولز کی تعداد 805 سے کہیں زیادہ ہے۔

  • مسلم لیگ ن اور ق لیگ کو متحد کرنے کی کوششیں:دو درجن سےزائد اراکین چھوڑسکتےہیں:رپورٹ

    مسلم لیگ ن اور ق لیگ کو متحد کرنے کی کوششیں:دو درجن سےزائد اراکین چھوڑسکتےہیں:رپورٹ

    کراچی: مسلم لیگ ن اور ق لیگ کو متحد کرنے کی کوششیں:دو درجن سےزائد اراکین چھوڑسکتےہیں:اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن اور ق لیگ کو حکومت کے خلاف متحد کرنے کی کوششیں شروع کردی گئیں۔

    دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ دونوں جماعتوں کے اتحاد کی صورت میں دو درجن سے زائد اراکین اسمبلی یا تو پی ٹی آئی میں چلے جائیں گے اور ہوسکا تو کچھ پی پی میں بھی جاسکتے ہیں ،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ وہ اراکین ہیں اتحاد کی صورت میں اپنی سیاست کو خطرے سمجھتے ہیں

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور ق لیگ کے سرکردہ رہنماؤں کی ملاقاتیں ہوئی ہیں، دونوں جماعتوں کے اتحاد میں پیشرفت پر فیصلہ جلد متوقع ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزرا کے بیانات کے بعد حکومت اور ق لیگ کے تعلقات خرابی کی طرف چلے گئے ہیں۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ ق لیگ اور مسلم لیگ ن مستقبل کی سیاست مل کر کرنے کی طرف آگے بڑھ رہے ہیں اور اس سے متعلق باضابطہ طور پر اعلان بھی کیا جاسکتا ہے۔

    ن لیگ کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں جماعتوں کے درمیان جلد ہی مثبت پیش رفت کا اعلان کیا جائے گا۔

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کو حکومت تاحال مطمئن نہیں کر پائی ہے جبکہ مسلم لیگ ق اور حکومت میں گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات بھی بے نتیجہ رہے۔

    ذرائع ق لیگ کے مطابق سیاست میں ضد یا انا نہیں بلکہ پارلیمانی و جمہوری رویے اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، مسلم لیگ ق کی پنجاب سمیت ملکی سیاست میں ہمیشہ سے اہم کردار رہا ہے۔

  • امریکہ کے بعد روس نے بھی مشرق وسطی سےاپنے حامی جنگجووں کویوکرین پہنچنے کی ہدایت کردی

    امریکہ کے بعد روس نے بھی مشرق وسطی سےاپنے حامی جنگجووں کویوکرین پہنچنے کی ہدایت کردی

    ماسکو :امریکہ کے بعد روس نے بھی مشرق وسطی سےاپنے حامی جنگجووں کویوکرین پہنچنے کی ہدایت کردی،اطلاعات کے مطابق روسی صدر نے یوکرین کیساتھ روس کی جنگ میں شریک ہونے کے لیے مشرق وسطیٰ سے ہزاروں جنگجوؤں کو اپنی صفوں میں شامل کرنے کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوتن نے مشرق وسطیٰ سے ہزاروں کی تعداد میں جنگجوؤں کو یوکرین کے خلاف جنگ میں شامل ہونے کی خاطر روس لانے کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔

    روسی سلامتی کونسل کے اجلاس میں روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں 16 ہزار رضاکار مشرقی یوکرین سے علیحدہ ہونے والے علاقے ڈونباس میں روسی حمایت یافتہ افواج کیساتھ لڑنے کے لیے تیار تھے۔

    اس تناظر میں روسی صدر پیوتن کا کہنا تھا کہ اگر آپ انہیں دیکھیں جو اپنی مرضی سے بغیر کسی پیسے کے، ڈونباس کے شہریوں کی مدد کے لیے تیار ہیں، تو ہمیں بھی انہیں وہ کچھ دینا چاہیے جو وہ چاہتے ہیں اور متنازعہ علاقے تک پہنچنے کے لیے ان کی مدد کرنا ہوگی۔

    روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے بھی یہ تجویز پیش کی ہے کہ مغربی ساخت کے نیزے اور اسٹنگر میزائلز جو روسی فوج نے یوکرین میں اپنے قبضے میں لیے تھے انہیں ڈونباس فورسز کے حوالے کردیا جائے۔ اس بارے میں روسی صدر نے کہا،” میں ہتھیاروں کی باقاعدہ تقسیم، خاص طور پر مغربی ساختہ جو روسی فوج کے ہاتھ لگ چُکے ہیں، انہیں لوگانسک اور ڈونیٹسک کی عسکری یونٹس یا دستوں کے حوالے کرنے کے امکانات کی حمایت کرتا ہوں۔

    روس اور یوکرین کا تنازعہ نہایت سنگین صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ یوکرین میں اس کا خصوصی فوجی آپریشن یوکرین کی طرف سے روسی زبان بولنے والوں کی نسل کشی کے خلاف ایک مضبوط ردعمل ہے۔

    روس کا دعویٰ ہے کہ یوکرین کے مشرق میں روسی بولنے والوں کو نسل کشی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے تاہم کیف اور مغرب کی طرف سے اس روسی بیان کو بے بنیاد جنگی پروپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے رد کیا جا رہا ہے۔

    روسی وزیر دفاع شوئیگو نے کہا ہے کہ روس کی مغربی سرحد پر مغربی فوجی یونٹس کی تعیناتی میں اضافے کے بعد سے روسی فوج اپنی مغربی سرحد کو مضبوط کرنے کا منصوبہ بنائے ہوئے ہے۔

  • فی الحال کل وزیراعظم سے ملاقات کا امکان نہیں :ق لیگ

    فی الحال کل وزیراعظم سے ملاقات کا امکان نہیں :ق لیگ

    اسلام آباد:فی الحال کل وزیراعظم سے ملاقات کا امکان نہیں :اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں سیاسی صورتحال پر ہر گزرتے دن کے ساتھ تبدیل ہورہی ہے، مسلم لیگ ق نے کل وزیراعظم سے ملاقات کی تردید کردی ہے۔جبکہ دوسری طرف وزیراعظم اپنے ساتھیوں اوراتحادیوں کی طرف سے وفا پر پورا یقین رکھتے ہیں

    اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کے بعد سیاسی صورتحال نے بھی رنگ بدلنے شروع کردیے ہیں۔

    اس حوالے سے ق لیگ کے رہنما کامل علی آغا کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ ق لیگ قیادت کی کل وزیراعظم سے کوئی ملاقات نہیں ہورہی ہے۔

    کامل علی آغا نے کہا کہ نہ ہی چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کل وزیراعظم سے ملاقات کررہے ہیں، اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی شیڈول تیار یا رابطہ ہوا ہے۔اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعظم اور پرویز الٰہی میں ملاقات کا امکان ظاہر کیا تھا۔

    ہفتے کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا تھا کہ اب یہ عدم اعتماد لے آئیں گے، ہمارے ممبر ایسے نہیں جو اپنا ضمیر بیچیں، ہمارے ممبر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، کل عمران خان کی چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کا امکان ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد عمران خان کے لیے اطمینان کی تحریک ہوگی، یہ جتنی چاہیں مرضی پیسے لگائے عمران خان اپنا ٹائم پورا کریں گے، اپوزیشن کے ضمیر فروش ہے یہ مال بنانے کے لیے آ رہئ ہیں، میری دعا ہے کہ خوش اسلوبی سے یہ مسئلہ حل ہو جائے۔

    اس سے قبل وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے ووٹ خریدنے کا بازار گرم رکھا ہے، اپوزیشن نے بلیک میلنگ شروع کی ہوئی ہے، اپوزیشن جتنا مرضی پیسے لگائے، وزیر اعظم عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔

  • وزیر اعظم عمران خان نے آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھی ہے:اسد قیصر

    وزیر اعظم عمران خان نے آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھی ہے:اسد قیصر

    صوابی : اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ حزب اختلاف کی جانب سے وزیر اعظم پر عدم اعتماد سے لوگوں کا عمران خان پر اعتماد میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میری کارکردگی کا مقابلہ ماضی کے تمام عوامی نمائندوں سے کریں ہمارے دور میں جتنے ترقیاتی کام ہوے انکی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بوقو صوابی میں عوامی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھی۔پاکستان ایک خود محتار اور آزاد ملک ہے ہم کسی سے ڈکٹیشن نہیں لیں گے ہم دنیا سے برابری کے بنیاد پر تعلقات چاھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد اپوزیشن کا قانونی حق ہے پاکستان تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی اس کا بھرپور مقابلہ کریں گے ۔

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے دور میں جتنے اسلامی قانون سازی ہوئی ماضی میں اسکی مثال نہیں ملتی ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں پانچویں تک سکولوں میں ناظرہ قرآن پاک اور 10 سویں تک ترجمہ قرآن پاک شروع کیا گیا ۔انہوں نے کہا ہماری حکومت نے ایماء کرام کیلئے وظیفہ شروع کیا اور سود کے خلاف قانون سازی کی ۔

  • ایک ہی دن میں  دہشتگردی میں ملوث 81 مجرمان کو سزائے موت دیدی گئی

    ایک ہی دن میں دہشتگردی میں ملوث 81 مجرمان کو سزائے موت دیدی گئی

    ریاض :سعودی عرب میں انتہا پسندگروہوں سے تعلق رکھنے والے 81 مجرمان کو سزائے موت دے دی گئی۔سعودی  وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 81 مجرمان کو سزائے موت دی گئی ہے جو کہ داعش اور  القاعدہ سمیت غیرملکی ایجنسیوں اور حوثی ملیشیا سے بھی وابستہ تھے، مجرمان میں سعودی اور یمنی شہری شامل ہیں۔

       

    سعودی پریس ایجنسی کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں مزید کہا گیا ہے، ”ملزمان کو اٹارنی کا حق فراہم کیا گیا تھا اور عدالتی کارروائی کے دوران سعودی قانون کے تحت ان کے حقوق کی مکمل ضمانت فراہم کی گئی تھی۔  ملکی عدالتی نظام نے انہیں متعدد گھناؤنے کام کرنے کا مجرم پایا، ایسے جرائم، جن کے نتیجے میں شہری اور قانون نافذ کرنے والے افسروں کی ایک بڑی تعداد ہلاک ہوئی۔‘‘

    جاری ہونے والے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت مستقبل میں بھی ایسے سخت اقدامات جاری رکھے گی، ” سعودی سلطنت ملک میں دہشت گردی اور اُن انتہا پسندانہ نظریات کے خلاف ایک سخت اور اٹل موقف اختیار کرتی رہے گی، جن  سے پوری دنیا کے امن اور استحکام کو خطرہ ہے۔‘‘

    سعودی عرب میں گزشتہ ایک عشرے میں اتنے بڑے پیمانے پر پھانسیاں سن 2016 میں دی گئی تھیں۔ اس وقت ایک ہی دن میں 47 افراد کو تختہ دار پر چڑھا دیا گیا تھا۔ ان میں وہ شیعہ رہنما بھی شامل تھا، جنہوں نے ملک میں احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا تھا۔ تب ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات انتہائی کشیدہ ہو گئے تھے اور تہران میں سعودی سفارت خانے پر حملہ کر دیا گیا تھا۔ سعودی عرب اور ایران کے تب سے سفارتی تعلقات منقطع چلے آ رہے ہیں۔

    اس کے بعد سن 2019ء میں ایک ساتھ 37 افراد کو پھانسیاں دی گئیں تھیں۔ تب ان افراد پر دہشت گردی کے الزامات عائد کیے گئے تھے اور ان میں سے زیادہ تر کا تعلق سعودی عرب کی اقلیتی شیعہ کمیونٹی سے تھا۔

     

  • چودھری پرویزالٰہی کی راجہ بشارت کے گھر آمد

    چودھری پرویزالٰہی کی راجہ بشارت کے گھر آمد

    راولپنڈی: چودھری پرویزالٰہی اہم شخصیت کے گھرپہنچ گئے،اطلاعات کےمطابق چودھری پرویزالٰہی اہم سیاسی شخصیت کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کے ہمراہ وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ، رکن قومی اسمبلی حسین الٰہی، صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر اور مسلم لیگ راولپنڈی کے صدر زبیر خان نے بھی صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی رہائش گاہ آمد کی۔

    مسلم لیگی رہنماؤں نے راجہ بشارت سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

    چودھری پرویزالٰہی کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

    طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو یہ صدمہ ہمت و حوصلہ سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔تحریک انصاف کے ایم این اے صداقت علی عباسی اور راجہ بشارت کے صاحبزادے راجہ بہروز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    ادھر وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق پاکستان مسلم لیگ ق کی جانب سے کل کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) کی اہم مشاورتی بیٹھک آج ہوئی جس میں مسلم لیگ (ق) کے اپوزیشن اور حکومت سے ہونے والے مذاکرات سے متعلق غور کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کا مشاورتی اجلاس ختم ہوگیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مشاورت کل بھی جاری رہے گی۔

    اس حوالے سے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کسی بھی کشمکش کا شکار نہیں کل کے اجلاس میں حتمی فیصلے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کو حکومت تاحال مطمئن نہیں کر پائی ہے جبکہ مسلم لیگ ق اور حکومت میں گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات بھی بے نتیجہ رہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا تھا کہ مسلم لیگ ق کے ساتھ تمام معاملات پر اتفاق ہو گیا ہے، تاہم وفاقی وزیر طاہر بشیر چیمہ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ فواد چودھری کا دعویٰ مسترد کرتے ہیں، ان کے ساتھ ملاقات کے دوران عدم اعتماد نہیں صرف پیکا آرڈیننس پر بات چیت ہوئی تھی۔

    دوسری طرف ق لیگ کے مطابق سیاست میں ضد یا انا نہیں بلکہ پارلیمانی و جمہوری رویے اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، مسلم لیگ ق کی پنجاب سمیت ملکی سیاست میں ہمیشہ سے اہم کردار رہا ہے۔