Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • کرسمس کے موقع پر یوکرینی صدر کی روسی صدر کو بد دُعا

    کرسمس کے موقع پر یوکرینی صدر کی روسی صدر کو بد دُعا

    یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کرسمس کی شام جاری کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے خلاف سخت جملوں کا استعمال کیا ہے-

    صدر زیلنسکی نے ایکس پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ روس کی جانب سے یوکرین پر ڈھائے گئے تمام تر مظالم کے باوجود روس ان چیزوں پر قبضہ یا بمباری نہیں کر سکتا جو سب سے زیادہ اہم ہیں۔ ان کے مطابق یہ چیزیں یوکرینی عوام کا دل، ایک دوسرے پر اعتماد اور قومی اتحاد ہیں۔

    اگرچہ زیلنسکی نے اپنے بیان میں براہِ راست روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا نام نہیں لیا، تاہم انہوں نے کہا کہ آج ہم سب ایک ہی خواب دیکھ رہے ہیں، اور ہم سب کی ایک ہی خواہش ہے: ‘وہ ہلاک ہو جائے’، جیسا کہ ہر کوئی دل ہی دل میں سوچتا ہے۔

    برڈ فلو کے ایک اور کیس کی تصدیق ، لاکھوں مرغیاں تلف کرنیکا فیصلہ

    زیلنسکی نےکہا کہ جب وہ خدا کی طرف رجوع کرتے ہیں تو وہ اس سے کہیں بڑی چیز مانگتے ہیں، ہم یوکرین کے لیے امن مانگتے ہیں، ہم اس کے لیے لڑتے ہیں، ہم اس کے لیے دعا کرتے ہیں، اور ہم اس کے حق دار ہیں-

    https://x.com/ZelenskyyUa/status/2003863032968188302?s=20

    صدر زیلنسکی نے یہ ویڈیو پیغام ایسے وقت میں دیا جب روس نے منگل کو یوکرین پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کیے، جن کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک ہوئے اور کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی تھی جبکہ اپنے خطاب میں زیلنسکی نے ان حملوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرسمس کی آمد سے قبل روس نے ایک بار پھر اپنا اصلی چہرہ دکھایا ہے۔

    وفاق اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 730 ملین ڈالر کے دو اہم منصوبوں پر دستخط

  • برڈ فلو کے ایک اور کیس کی تصدیق ، لاکھوں مرغیاں تلف کرنیکا فیصلہ

    برڈ فلو کے ایک اور کیس کی تصدیق ، لاکھوں مرغیاں تلف کرنیکا فیصلہ

    ٹوکیو: جاپان میں برڈ فلو کے ایک اور کیس کی تصدیق ہونے کے بعد لاکھوں مرغیوں کو تلف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صوبہ ایبارا کی کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ شیروساتو میں واقع ایک پولٹری فارم پر انتہائی خطرناک ایویئن انفلوئنزا (برڈ فلو) پھیل گیا ہے جو رواں سیزن میں ملک بھر میں اس نوعیت کا دسواں کیس ہے،متاثرہ فارم پر انڈے دینے والی 9 لاکھ 70 ہزار مرغیوں کو تلف کیا جائے گا جو اس سیزن میں اب تک کی سب سے بڑی کارروائی ہےتازہ کیس کے بعد تلف کی جانے والی مرغیوں کی مجموعی تعداد 36 لاکھ 50 ہزار ہو جائے گی ، جاپان میں رواں سیزن کا برڈ فلو کا پہلا کیس 22 اکتوبر کو شمالی صوبے ہوکائیڈو میں سامنے آیا تھا۔

  • اسلام آباد: پی ٹی آئی  کی الیکشن کمیشن سے کاغذات نامزدگی کی تاریخ میں توسیع کی درخواست

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن سے کاغذات نامزدگی کی تاریخ میں توسیع کی درخواست

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسلام آباد نے الیکشن کمیشن کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں 3 دن کی توسیع کی درخواست دے دی ہے۔

    ریجنل صدر عامر مغل کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 26 دسمبر کو اسلام آباد میں سرکاری تعطیل ہے، جس کی وجہ سے امیدواروں کو کاغذات جمع کروانے میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں، بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 125یونین کونسلز کے لیے 1125 کونسلرز کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے محدود وقت دیا گیا ہے، جو غیر منصفانہ ہے بلدیاتی ایکٹ 2015 میں بدنیتی پر مبنی ترامیم کی گئیں، جس سے دھاندلی اور ہارس ٹریڈنگ کو فروغ دیا گیا۔

    عامر مغل نے مزید کہا کہ چیئرمین اور وائس چیئرمین کے براہِ راست انتخابات ختم کرکے ایسا قانون بنایا گیا کہ کونسلرز جیتنے کے بعد دباؤ میں آ کر اپنی وفاداری تبدیل کریں اس کے باوجود تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی کیونکہ عوام مسلم لیگ ن اور اس کے اتحادیوں سے شدید نفرت رکھتی ہے،اسلام آباد کی عوام صرف اور صرف عمران خان اور تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے-

    عامر مغل نے الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کا انتخابی نشان ‘بلا’ چھین لیے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت دی کہ تمام کارکنان کاغذات نامزدگی میں خود کو “سنی اتحاد کونسل” کے امیدوار کے طور پر ظاہر کریں، جبکہ عامر مغل کی خصوصی ہدایات پر چیئرمین بلدیات کمیٹی ملک عامر علی اعوان اور سیکرٹری بلدیات کمیٹی انجم شہزاد تنولی نے چیف الیکشن کمشنر اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد کو کاغذات نامزدگی میں تین دن اضافے کی درخواست دی۔

  • وفاق اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 730 ملین ڈالر  کے دو اہم منصوبوں پر دستخط

    وفاق اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 730 ملین ڈالر کے دو اہم منصوبوں پر دستخط

    اسلام آباد:وفاقی حکومت اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 730 ملین ڈالر کے دو اہم منصوبوں پر دستخط ہوگئے۔

    ترجمان اقتصادی امور نے کہا کہ پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 330 ملین ڈالر مالیت کے سیکنڈ پاور ٹرانسمیشن منصوبے پر دستخط ہوئے ہیں، جو آنے والے پن بجلی کے منصوبوں سے دو ہزار 300 میگاواٹ بجلی کی قابل اعتماد ترسیل ممکن بنائے گا۔

    ترجمان نے بتایا کہ سرکاری ملکیتی اداروں کی ٹرانسفارمیشن پروگرام پر دستخط ہوئے جس کی مالیت 400 ملین ڈالر ہےسرکاری ملکیتی ادارے کے ٹرانسفارمیشن پروگرام کے ذریعے ایس او ای ایکٹ اور پالیسی پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنایا جاسکے گا-

    ننکانہ صاحب: ڈی پی او آفس میں یومِ قائد کی پروقار تقریب، قائداعظم کو خراجِ تحسین

    اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فان نے ان اقدامات کے لیے حکومت پاکستان کے مضبوط عزم کو سراہا ،کہا کہ سرکاری ملکیتی اداروں کی اصلاحات کا پروگرام حکومت پاکستان کی اصلاحاتی کوششوں کو مزید تقویت فراہم کرے گا۔

    دو دہائیوں بعد نجکاری کا عمل شفاف انداز میں ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے ، گورنر سندھ

  • دو دہائیوں بعد نجکاری کا عمل شفاف انداز میں ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے ، گورنر سندھ

    دو دہائیوں بعد نجکاری کا عمل شفاف انداز میں ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے ، گورنر سندھ

    کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ جس طرح پاکستان نے بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی، اسی طرح معیشت کی جنگ بھی جیت لے گا،دو دہائیوں بعد نجکاری کا عمل شفاف انداز میں ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے-

    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوست خود مذاکرات کو نہیں مانتے، جبکہ اڈیالہ میں بیٹھا شخص آج بھی غرور کا مظاہرہ کر رہا ہے اور اسلام آباد پر چڑھائی کے خواب دیکھ رہا ہے-

    گورنر سندھ ے حکومت کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے بات چیت نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے عناصر سے مذاکرات نہیں ہونے چاہئیں، جو پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ بن رہے ہیں، جس طرح پاکستان نے بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی اسی طرح معیشت کی جنگ بھی جیت لے گامعرکہ معیشت کے لیے ہم مکمل طور پر تیار ہیں، جبکہ اس وقت پاکستان خطے کا ایک اہم ترین ملک بن چکا ہے۔

    معروف اداکارہ امانی ڈایا اسمتھ قاتلانہ حملے میں ہلاک،بوائے فرینڈ گرفتار

    کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب میں محافظ کا کردار ادا کر رہا ہے اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی دوٹوک پالیسیوں نے پاکستان کو عالمی سطح پر اہم مقام دلایا، بہترین عسکری حکمت عملی کے باعث دنیا میں پاکستان کا اعتماد بحال ہوا ہےقومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے اور دو دہائیوں بعد نجکاری کا عمل شفاف انداز میں ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

    پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن میں توسیع کا فیصلہ

  • معروف اداکارہ امانی ڈایا اسمتھ قاتلانہ حملے میں ہلاک،بوائے فرینڈ گرفتار

    معروف اداکارہ امانی ڈایا اسمتھ قاتلانہ حملے میں ہلاک،بوائے فرینڈ گرفتار

    براڈوے کی معروف اداکارہ امانی ڈایا اسمتھ قاتلانہ حملے میں ہلاک ہو گئیں جبکہ پولیس نے ان کے بوائے فرینڈ کو گرفتار کر لیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق براڈوے کی 25 سالہ معروف اداکارہ امانی ڈایا اسمتھ اسٹیج پر پیش کی جانے والی فلم دی لائن کنگ میں ینگ نالا کے کردار سے شہرت رکھتی تھیں، انہیں نیو جرسی میں اپنی رہائش گاہ پر چاقو کے وار سے قتل کر دیا گیا۔

    مڈل سیکس کاؤنٹی پراسیکیوٹر آفس کے مطابق اتوار کی صبح 9 بج کر 18 منٹ پر گروو ایونیو پر واقع ایک رہائش گاہ میں چاقو سے حملے کی اطلا ع پر 911 کال موصول ہوئی، پولیس موقع پر پہنچی تو امانی اسمتھ کو شدید زخمی حالت میں پایا گیا، انہیں فوری طور پر رابرٹ وُڈ جانسن یونیو ر سٹی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

    کراچی: آن لائن انویسٹمنٹ کا جھانسہ دیکر لوٹنے والے 34 ملکی و غیر ملکی ملزمان گرفتار

    پراسیکیوٹر آفس کے مطابق پولیس نے مقتولہ کے 35 سالہ بوائے فرینڈ جارڈن ڈی جیکسن اسمال کو گرفتار کر لیا امانی اسمتھ اور جارڈن ایک دوسرے کو پہلے سے جانتے تھے اس لیے یہ واقعہ کسی اتفاقی تشدد کا نتیجہ نہیں تھا،ابتدائی تفتیش کے بعد جارڈن جیکسن اسمال کو بغیر کسی مزاحمت کے گرفتار کیا گیا ان پر فرسٹ ڈگری قتل، سیکنڈ ڈگری بچے کی فلاح کو خطرے میں ڈالنے، تھرڈ ڈگری غیر قانونی مقصد کے لیے ہتھیار رکھنے اور فورتھ ڈگری غیر قانونی طور پر ہتھیار رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

    پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن میں توسیع کا فیصلہ

    امانی اسمتھ کے پسماندگان میں ان کا 3 سالہ بیٹا، والدین، دو کم عمر بہن بھائی اور دیگر قریبی رشتہ دار شامل ہیں امانی اسمتھ کی والدہ فلم انڈسٹری میں ہیئر ڈریسر کے طور پر کام کرتی ہیں،خاندان نے گوفنڈ می پر ایک فنڈ ریزنگ مہم شروع کی ہے جس کے تحت 25 دسمبر تک 50 ہزار ڈالر سے زائد رقم جمع ہوچکی،فنڈ ریزنگ سے حاصل ہونے والی رقم تدفین و یادگاری اخراجات، جائے وقوعہ کی صفائی، خاندان کے لیے نفسیاتی علاج، قانونی و انتظامی اخراجات، اور امانی کے بیٹے اور پالتو کتے کی آئندہ دیکھ بھال کے لیے استعمال کی جائے گی۔

    لاہور رنگ روڈ پر ٹول ٹیکس میں اضافہ

  • پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے  فلائٹ آپریشن میں توسیع کا فیصلہ

    پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن میں توسیع کا فیصلہ

    اسلام آباد: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے کہا ہے کہ آئندہ برس مارچ 2026 سے لندن کے لیے پروازوں کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق کہ پی آئی اے کو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 4 پروازوں کے لیے سلاٹس مل گئے ہیں جس سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فضائی رابطے مزید مضبوط ہوں گے یہ سلاٹس ماضی میں پابندی کے باعث محفوظ رکھنے کے لیے ترکش ایئرلائن کو عارضی طور پر دیئے گئے تھے۔

    ایئرلائن ذرائع کے مطابق پابندی کے دوران قیمتی سلاٹس ضائع ہونے سے بچانے کے لیے پی آئی اے نے یہ انتظام کیا تھا جبکہ اب ترکش ایئرلائن سے یہ سلاٹس واپس حاصل کر لیے گئے ہیں، اس حوالے سے ہیتھرو ایئرپورٹ انتظامیہ کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے کہ مارچ 2026 سے قومی ایئرلائن لندن کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کرے گی۔

    لاہور رنگ روڈ پر ٹول ٹیکس میں اضافہ

    ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن فلائٹ آپریشن کی بحالی اور توسیع سے نہ صرف مسافروں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی بلکہ پی آئی اے کی آمدن میں بھی اضافہ متوقع ہے،اس پیشرفت سے قومی ایئر لائن کی مالی حالت بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونے کی امید ہے۔

    بنگلہ دیشی سابق وزیراعظم کے صاحبزاد ے17 سال بعد بنگلہ دیش پہنچ گئے

  • ایف بی آر کی بڑی کارروائی، دو ارب 64 کروڑ سے زائد رقم وصول

    ایف بی آر کی بڑی کارروائی، دو ارب 64 کروڑ سے زائد رقم وصول

    لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے ذیلی ادارے کارپوریٹ ٹیکس آفس (سی ٹی او) لاہورنے ٹیکس قوانین پر عمل درآمد کے لیے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو ارب 64 کروڑ 60 لاکھ روپے وصول کرلیے ہیں۔

    ایف بی آر کے مطابق کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور نے ٹیکس قوانین پر عمل درآمد کو مؤثر بنانے کے لیے ایک اہم انفورسمنٹ پیش رفت کرتے ہوئے دو ارب 64 کروڑ 60 لاکھ روپے وصول کرلیے ہیں، تشخیصی کارروائی کی کامیاب تکمیل کے بعد یہ ٹیکس وصولی ایک ایسے ٹیکس دہندہ کے خلاف کی گئی جس نے انکم ٹیکس کےبقایا جات کی مد میں اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری نہیں کی تھیں۔

    بیان میں کہا گیا کہ سی ٹی او لاہور نے نہ صرف ایک ہی کیس میں واجب الادا خطیر رقم کا ٹیکس عائد کیا بلکہ ٹیکس قوانین کی متعلقہ دفعات کے مطابق تمام قانونی تقاضے پیشہ ورانہ انداز میں پورے کرتے ہوئے اس کی وصولی بھی یقینی بنائی،یہ وصولی ایف بی آر اور اس کی فیلڈ فارمیشنز کی بڑے مقدمات سے نمٹنے، سرکاری محصولات کا تحفظ یقینی بنانےکی پیشہ ورانہ صلاحیت کی عکاس ہے یہ اقدام ٹیکس میں سنگین نادہندگی کے معاملات سے نمٹنے کے لیے ایف بی آر کے ٹھوس مؤقف کا عکاس ہے اور متعلقہ قانونی عمل پورا کرکے انصاف کو بھی یقینی بنایا گیا۔

    حکمران زنا کیلیے آسانی اور حق نکاح کیلیے مشکلات پیدا کررہے ہیں،مولانا فضل الرحمان

    ایف بی آر کے ممبر آئی آر آپریشنز نے ٹیکس قوانین کے نفاذ اور سرکاری محصولات کے تحفظ کے لیےسی ٹی او لاہور کے افسران کی انتھک کاوشوں کو سراہا اور ایف بی آر نے رضاکارانہ کمپلائنس کے فروغ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہےکہ نان کمپلائنس کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

    ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے ہفتے کی چھٹی ختم،دفتر ی اوقات کار میں بھی توسیع

  • نئے میثاق ملک کے سیاسی مستقبل کے لیے اہم ہیں،مصطفیٰ نواز کھوکھر

    نئے میثاق ملک کے سیاسی مستقبل کے لیے اہم ہیں،مصطفیٰ نواز کھوکھر

    تحریک تحفظ آئین پاکستان کے نائب صدر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی یا کیسز کے خاتمے کے مطالبہ نہیں کریں گے۔

    ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے وزیراعظم شہباز شریف کی مذاکرات کی پیشکش پر سنجیدگی سے غور کیا اور مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ ہم ڈائیلاگ کے لیے تیار ہیں، تحریک تحفظ آئین پاکستان میں کئی سیاسی جماعتیں موجود ہیں، سب سے مشاورت کی۔

    مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی نے ایوان میں کھڑے ہوکر ذمہ داری لی ہے کہ اگر باقی تمام جماعتیں قانون کی حکمرانی اور میثاق کے لیے تیار اور حکومت مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہے تو عمران خان کی رضامندی کا دستخط لانا ان کی ذمہ داری ہے۔

    آئی سی سی نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی

    انہوں نے کہا کہ حکومت اگر مذاکرات کے لیے آگے بڑھتی ہے تو مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل دوسرا مرحلہ ہے، نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی اور نئے انتخابات کا مطالبہ بھی مذاکرات کا حصہ ہوگا، نئے میثاق ملک کے سیاسی مستقبل کے لیے اہم ہے پورا پاکستان چاہتا ہے کہ ملک میں سیاسی و معاشی بحران ختم ہو۔

    مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ اگر مذاکرات کا عمل بڑھ گیا تو عمران خان سے ملاقات کا مطالبہ کریں گے اور ان سے مل کر گفت و شنید سے راستہ بنالیں گے، سیاستدان راستہ بنانے کے عادی ہیں، مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی یا کیسز کے خاتمے کا مطالبہ نہیں کریں گے، حکومت اگر صاف نیت کا مظاہرہ کرتی ہے تو ہم بھی صاف نیت سے ڈائیلاگ میں شامل ہوں گے۔

    حکمران زنا کیلیے آسانی اور حق نکاح کیلیے مشکلات پیدا کررہے ہیں،مولانا فضل الرحمان

    دوسری جانب وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ وزیراعظم نےکہا ہےکہ بات چیت ہوگی لیکن بلیک میلنگ نہیں ہوگی، تحریک انصاف کی پوزیشن ہر گھنٹے بدلتی رہتی ہے۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے مؤقف میں ابھی وضاحت آنے دیں، بانی پی ٹی آئی خود دو دو تین تین باتیں کرتے ہیں۔

    خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرلی ہے۔

    تحریک تحفظ آئین پاکستان نےحکومت سے بات چیت پر آمادگی ظاہر کردی

  • آئی سی سی نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی

    آئی سی سی نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ے ٹیسٹ فارمیٹ کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔

    بالرزمیں بھارت کے جسپریت بمراہ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں ، آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز دوسرے نمبر پر آگئے، مچل اسٹارک کا تیسرا اور نعمان علی کا چوتھا نمبر ہے۔

    جبکہ بیٹنگ میں انگلینڈ کے جوئے روٹ پہلے نمبر پر ہیں،انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں شاندار بیٹنگ پر ٹریوس ہیڈ اور ایلکس کیری کی ترقی ہوگئی ، ٹیسٹ بیٹرز میں آسٹریلوی ٹریوس ہیڈ 4 درجہ ترقی کے بعد چوتھے نمبر پرپہنچ گئے ۔

    دوسری جانب ایلکس کیری ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے ہیں،وہ رینکنگ میں نویں نمبر پر موجود ہیں ، پاکستان کے سعود شکیل دسویں پوزیشن پر براجمان ہیں ۔

    پاکستان کو سیف انڈر 17 بوائز فٹبال چیمپئن شپ 2026 کی میزبانی مل گئی

    آسٹریلوی وکٹ کیپر بلے باز الیکس کیری ممکنہ طور پر ایڈم گلکرسٹ کا 24 سال پرانا ٹیسٹ رنز کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں ایشز ٹیسٹ کرکٹ میں الیکس کیری کو ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ رنز والے وکٹ کیپر بلے باز کا اعزاز اپنے نام کرنے کے لیے مزید 128 رنز درکار ہیں۔

    کیری نے اس سال ٹیسٹ کرکٹ میں بہت شاندار بیٹنگ کی ہے اور 15 اننگز میں 743 رنز اسکور کیے ہیں جس میں دو سنچریاں اور چار نصف سنچریاں شامل ہیں،جاری ایشز سیریز میں بھی کیری نے اپنی کارگردگی برقرار رکھی ہوئی ہے جہاں انہوں نے چار اننگز میں 267 رنز بنائے ہیں اور ان میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں شامل ہیں اس شاندار کارکردگی کی وجہ سے ان کو بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

    حکمران زنا کیلیے آسانی اور حق نکاح کیلیے مشکلات پیدا کررہے ہیں،مولانا فضل الرحمان

    گلکرسٹ نے 2001 میں یہ ریکارڈ 870 رنز بنا کر قائم کیا تھا جس میں تین سنچریاں اور چار نصف سنچریاں شامل تھیں،اب ایشز ٹیسٹ سیریز کے چوتھے مقابلے کے آغاز سے پہلے کیری صرف 128 رنز کے فرق سے پیچھے ہیں اور اگر وہ یہ کارنامہ انجام دیتے ہیں تو وہ آسٹریلیا کے ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے وکٹ کیپر بلے باز بن جائیں گے۔

    آسٹریلیا نے اس سیریز میں 3-0 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کر رکھی ہے اور آخری دونوں ٹیسٹ میچز میلبورن اور سڈنی میں کھیلے جائیں گے۔

    روس کا چاند پر نیوکلیئر پاور پلانٹ تعمیر کرنے کا اعلان