Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • پاکستان کو  سیف انڈر 17 بوائز فٹبال چیمپئن شپ 2026 کی میزبانی مل گئی

    پاکستان کو سیف انڈر 17 بوائز فٹبال چیمپئن شپ 2026 کی میزبانی مل گئی

    سیف انڈر 17 بوائز فٹبال چیمپئن شپ 2026 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی ہے۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس اہم پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اگست 2026 میں اس بین الاقوامی فٹبال ایونٹ کی میزبانی کرے گا، جو ملک میں فٹبال کے فروغ کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیف انڈر 17 بوائز فٹبال چیمپئن شپ کا پاکستان میں انعقاد پاکستان فٹبال فیڈریشن کی ایک بڑی کامیابی ہے یہ ایونٹ نہ صرف پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرے گا بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کی فٹبال کھیلنے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔

    حکمران زنا کیلیے آسانی اور حق نکاح کیلیے مشکلات پیدا کررہے ہیں،مولانا فضل الرحمان

    ذرائع کے مطابق سیف انڈر 17 بوائز فٹبال چیمپئن شپ میں مختلف ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی، جن میں روایتی حریف ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے متوقع ہیں اس ایونٹ کے دوران ملک بھر میں فٹبال شائقین کو اعلیٰ معیار کے میچز دیکھنے کا موقع ملے گا۔

    پاکستان فٹبال فیڈریشن کے حکام نے بھی اس کامیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیمپئن شپ کی میزبانی کے لیے تمام انتظامات بین الاقوامی معیار کے مطابق کیے جائیں گے اس ایونٹ سے پاکستان میں فٹبال کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے میں مدد ملے گی۔

    تحریک تحفظ آئین پاکستان نےحکومت سے بات چیت پر آمادگی ظاہر کردی

    ماہرین کے مطابق سیف انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ 2026 کی میزبانی سے پاکستان میں کھیلوں کو فروغ ملے گا اور عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت امیج مزید بہتر ہوگا۔

  • حکمران زنا کیلیے آسانی اور حق نکاح کیلیے مشکلات پیدا کررہے ہیں،مولانا فضل الرحمان

    حکمران زنا کیلیے آسانی اور حق نکاح کیلیے مشکلات پیدا کررہے ہیں،مولانا فضل الرحمان

    جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یہ کیسا اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے ہم کس طرح خود کو اسلامی ملک کا شہری ہونے پر فخر کریں، حکمران زنا کیلیے آسانی اور حق نکاح کیلیے مشکلات پیدا کررہے ہیں۔

    لاڑکانہ میں مدرسے میں حفظ قرآن کی اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے سعادت حاصل کرنے والے طلبا کو مبارک باد دی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس کی برکات اور فیوض سے امت مسلمہ کی پریشانیوں اور مسائل کو دور کرے۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مغرب اسلام کے علوم سے خوفزدہ ہے مگر افسوس کہ ہمارے حکمران بھی اسی راستے پر چل رہے ہیں،امریکا جسے خطرہ سمجھتا ہے۔ ہمارے حکمران بھی بلا سوچے سمجھے اسی کو خطرہ قرار دے دیتے ہیں صرف مسلمان ہونے کی بنیاد پر شریعت کو مورد الزام ٹھہرانا دراصل کھلی اسلام دشمنی ہے۔

    چھٹی کے باوجود تمام سرکاری ادارے کھلے رکھنے کا اعلان

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ شریعت کے خلاف نفرت انگیز بیانات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں اور قرآن و سنت کے خلاف قانون سازی آئین پاکستان سے بغاوت کے مترادف ہے کیونکہ پاکستان کے آئین میں حاکمیت اللہ تعالیٰ کی ہے نہ کہ اقوام متحدہ یا کسی اور عالمی ادارے کی، غیر اسلامی قانون سازی اللہ اور اس کے رسولﷺ کے فیصلوں سے انحراف ہے ہم نے نہ کبھی آزادی پر سودا کیا ہے اور نہ ہی دین پر کریں گے،حکمرانوں کو مغرب کی تقلید کے بجائے دین اسلام کی پیروی کرنی چاہیے-

    انہوں نے کہا کہ ملک میں اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کی شادی کو زیادتی اور زنا بالجبر قرار دینے کا قانون بنایا جارہا ہے، میں جانتا ہوں ان اسمبلیوں نے زنا کی سہولیات کیلیے قانون پاس کیے ہیں،یہ کیسا اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے ہم کس طرح خود کو اسلامی ملک کا شہر ی ہونے پر فخر کریں، حکمران زنا کیلیے آسانی اور حق نکاح کیلیے مشکلات پیدا کررہے ہیں۔

    روس کا چاند پر نیوکلیئر پاور پلانٹ تعمیر کرنے کا اعلان

    انہوں نے کہا کہ یورپ میں جنس تبدیل ہوتی ہے، وہاں مرد کو عورت، عورت کو مرد جبکہ انسان کو جانور بننے کا حیوانیت والا تصور موجود ہے اور ہمارے حکمران اس تصور کو ہم پر مسلط کرنا چاہتے ہیں، ان کا عمل مشکوک ہے، انہیں رب سے معافی مانگنی چاہیے اس ملک کو مکمل ہم اسلامیہ جمہوریہ بنائیں گے اور جے یو آئی کے پروانے اس کیلیے قربانیاں بھی دیں گے۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 26ویں ترمیم میں مذاکرات کر کے اُن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور تمام غلطیوں سے پاک کر کے اسمبلی میں لانے پر مجبور کیا، ہم نے سود کے مکمل خاتمے کا فیصلہ لیا، دینی مدارس کی رجسٹریشن کا فیصلہ لیا، وفاقی شرعی عدالت کو مضبوط بنانے، اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کو اسمبلی میں بحث کیلیے لانے کی تجویز دی مگر ایک سال ہوگیا کچھ بھی نہیں ہوا، اس سے ان کی بدنیتی کا اندازہ ہوتا ہےحکومت کے پاس 26ویں آئینی ترمیم کے وقت دو تہائی اکثریت نہیں تھی، الیکشن بھی نہیں ہوئے تو ان کے پاس دو تہائی اکثریت کہاں سے آگئی؟ تم نے ممبران کو خریدا، اُن کے ہاتھ مروڑ کر تشدد کیا، جبر سے مںظور ہونے والی 27ویں آئینی ترمیم کو ہم تسلیم نہیں کرتے۔

    تحریک تحفظ آئین پاکستان نےحکومت سے بات چیت پر آمادگی ظاہر کردی

    انہوں نے کہا کہ ایسی آئینی ترمیم کو نہیں مانتے جس میں جنس کی تبدیلی کو جائز، 18 سال سے پہلے نکاح کو زیادتی اور زنا کا درجہ دیا جائے تمھیں خدا کا خوف ہے یا نہیں ہےَ اقلیتوں کے کمیشن میں قوانین مرتب کیے تو ایک جملہ ڈالا کہ یہ تمام قوانین پر بالا ہوں گے، اس کے ذریعے قادیانیوں کی راہ ہموار اور انہیں خفیہ راستہ دینے کی کوشش کی گئی ہے مگر ہم نے باریکی پکڑ کر انہیں دبوچ کر قانون لینے پر مجبور کیا،ووٹ ایک بیعت ہے اگر اس کو دھاندلی، جھوٹ اور پیسے کمانے کیلیے استعمال کیا جائے تو بیعت ہی نہیں رہتی، ہم ایسے حکمرانوں کے ہاتھ پر بیعت کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں،ایسے حکمرانوں کے ساتھ پھر لڑائی ہے اور ہم لڑیں گے۔

    پی ٹی آئی جب پہیہ جام ہڑتال کرے گی تب حکومت دیکھ لے گی،خواجہ آصف

  • روس کا چاند پر نیوکلیئر پاور پلانٹ تعمیر کرنے کا اعلان

    روس کا چاند پر نیوکلیئر پاور پلانٹ تعمیر کرنے کا اعلان

    روس 2036 تک چاند پر ایک نیوکلیئر پاور پلانٹ تعمیر کرے گا-

    عالمی میڈیا کے مطابق روس کی سرکاری خلائی ایجنسی کا اس مقصد کے لیے دیگر خلائی کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ طے پا گیاسرکاری خلائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ آئندہ دہائی میں چاند پر ایک پاور پلانٹ تعمیر کریں گے ،منصوبے میں سرکاری جوہری کمپنی روس ایٹم اور ملک کے معروف جوہری تحقیقی ادارے شامل ہوں گے،پاور پلانٹ کا مقصد روس کے قمری پروگرام کو توانائی فراہم کرنا ہے،روس سے قبل امریکا نے بھی چاند پر نیوکلیئر ری ایکٹر لگانے کا اعلان کیا تھا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ناسا نے اگست میں 2030 تک چاند پر ایک جوہری ری ایکٹر لگانے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

    تحریک تحفظ آئین پاکستان نےحکومت سے بات چیت پر آمادگی ظاہر کردی

    پی ٹی آئی جب پہیہ جام ہڑتال کرے گی تب حکومت دیکھ لے گی،خواجہ آصف

    لیبیئن طیارہ حادثہ: کاک پٹ وائس اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈرز بازیاب

  • پی ٹی آئی جب پہیہ جام ہڑتال کرے گی تب حکومت دیکھ لے گی،خواجہ آصف

    پی ٹی آئی جب پہیہ جام ہڑتال کرے گی تب حکومت دیکھ لے گی،خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان جب سے سیاست میں آئے ہیں ان کو تعلقات کا نشہ ہے، اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کو بھی سوال کرنا چاہیے کہ آپ کن مذاکرات کی بات کررہے ہیں۔

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت 100 فیصد بات چیت کرنے کے لیے تیار ہے، لیکن پی ٹی آئی نے دوغلی پالیسی اپنائی ہوئی ہے، آج بھی ملک کے باہر ان کے لوگ گالیاں دے رہے ہیں،عمران خان جب سے سیاست میں آئے ہیں ان کو تعلقات کا نشہ ہے، اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کو بھی سوال کرنا چاہیے کہ آپ کن مذاکرات کی بات کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ میں محمود اچکزئی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں سے خود بات چیت کے لیے تیار ہوں، کم از کم دہشتگردی سمیت دیگر قومی معاملات پر تمام سیاسی جماعتوں کا ایک مؤقف ہونا چاہیےپی ٹی آئی جب پہیہ جام ہڑتال کرے گی تب حکومت دیکھ لے گی۔ کور کمانڈرز نے آج جو پیغام دیا یہ مجموعی ہے کسی مخصوص سیاسی جماعت تک محدود نہیں۔

    انہوں نے مزید کہاکہ جو لوگ تحریک انصاف کی سینیئر قیادت کو جیل سے نکالنے کی بات کررہے ہیں ان کو پی ٹی آئی والے مانتے ہی نہیں،حکومت اپوزیشن سے بات چیت کے لیے تیار ہے، لیکن عمران خان کو صرف اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کا شوق ہے-

  • لیبیئن طیارہ حادثہ: کاک پٹ وائس اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈرز بازیاب

    لیبیئن طیارہ حادثہ: کاک پٹ وائس اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈرز بازیاب

    ترکی میں سرچ ٹیموں نے بدھ کو حادثے کا شکار ہونے والا لیبیئن طیارے کا کاک پٹ وائس اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈرز بازیاب کر لیا۔

    حادثے میں لیبیا کے فوجی سربراہ جنرل محمد علی احمد الحدّاد سمیت 8 افراد جاں بحق ہوئےیہ نجی طیارہ، جس میں جنرل الحدّاد، 4 دیگر فوجی اہلکار اور 3 عملے کے ارکان سوار تھے، منگل کو ترکی کے دارالخلافے انقرہ سے روانہ ہوا تھا اور حادثے کا شکار ہو کر زمین سے تقریباً 40 منٹ بعد ریڈار سے غائب ہو گیا۔

    ترکی کے وزیر داخلہ علی یرلکایا نے تباہ شدہ طیارے سے ریکارڈرز کی بازیابی کے بارے میں میڈیا کو بتایا،دوسری جانب لیبیا کے حکام نے بتایا کہ حادثے کی بنیادی وجہ طیارے میں تکنیکی خرابی تھی۔

    ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے ہفتے کی چھٹی ختم،دفتر ی اوقات کار میں بھی توسیع

    حادثے میں ہلاک ہونے والے دیگر فوجی افسران میں گراؤنڈ فورس کے سربراہ جنرل الفیتوری غریبّل، فوجی مینوفیکچرنگ اتھارٹی کے سربراہ بریگیڈئیر جنرل محمود القتاوی، چیف آف اسٹاف کے مشیر محمد الاساوی دیاب اور چیف آف اسٹاف کے دفتر کے فوجی فوٹوگرافر محمد عمر احمد محجوب شامل تھے،طیارے کے عملے کے 3 افراد کی شناخت فوری طور پر جاری نہیں کی گئی۔

    لیبیا کے وزیراعظم عبدالحمید الدیباہ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے المناک حادثہ اور لیبیا کے لیے بڑا نقصان قرار دیا.ترک صدر رجب طیب ایردوان نے عبدالحمید سے فون پر گفتگو کی، تعزیت پیش کی اور افسوس کا اظہار کیا۔ ایردوان نے بعد میں ٹیلی وژن پر خطاب کرتے ہوئے بھی لیبیا کے ساتھ یکجہتی ظاہر کی۔

    ارشد ندیم کے لیے بڑا اعزاز

    طیارے کے ریکارڈز کے مطابق یہ فالکن 50 قسم کا بزنس جیٹ تھا جو شام 8:30 بجے انقرہ کے ایسن بوغا ایئرپورٹ سے روانہ ہوا۔ طیارے نے ایئر ٹریفک کنٹرول کو برقی خرابی کے بارے میں اطلاع دی اور ایمرجنسی لینڈنگ کی درخواست کی۔ تاہم طیارہ لینڈنگ کے دوران ریڈار سے غائب ہو گیا۔

    حادثے کا ملبہ تقریباً 3 مربع کلومیٹر کے علاقے میں بکھرا ہوا ملا جس سے بازیابی کے کام میں دشواری پیش آ رہی ہے ترکی کے فرانزک میڈیسن حکام اور 408 افراد پر مشتمل سرچ ٹیمیں حادثے کی جگہ پر کام کر رہی ہیں ترکی نے تحقیقات کے لیے 4 پراسیکیوٹرز مقرر کیے ہیں۔

    پی ایس ایل: 2 نئی ٹیموں کیلئے دنیا بھر سے 12 پارٹیوں کی بڈنگ

    حادثے کے مقام کے قریب کسیککاواک گاؤں، حایمنا ضلع میں ریسکیو ٹیموں نے بدھ کو بھی بارش اور دھند کے باوجود کام جاری رکھا۔ ہنگامی صورتحال کے لیے خصوصی گاڑیاں اور موبائل کوآرڈینیشن سنٹر تعینات کیے گئے۔

  • ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے ہفتے کی چھٹی ختم،دفتر ی اوقات کار میں بھی توسیع

    ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے ہفتے کی چھٹی ختم،دفتر ی اوقات کار میں بھی توسیع

    اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے 27 دسمبر کو ہفتے کی چھٹی ختم کر دی ہے، 31 دسمبر کو بھی ،دفاتر کے اوقات کار میں توسیعدفاتر کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی ہے۔

    ایف بی آر کی جانب سے جاری سرکلر جاری میں بتایا گیا ہے کہ چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو کے ماتحت بڑے لارج ٹیکس آفسز (ایل ٹی اوز)، میڈیم ٹیکس پیئرز آفس (ایم ٹی او)، کارپوریٹ ٹیکس دفاتر (سی ٹی اوز) اور ریجنل ٹیکس دفاتر (آر ٹی اوز) ہفتہ 27 دسمبر 2025 کو معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

    اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ محصولات کی وصولی یقینی بنانے کے لیے بدھ 31 دسمبر 2025 کو دفاتر کے اوقات کار میں توسیع کی گئی ہے اور تمام متعلقہ دفاتر رات 10 بجے تک کام کریں گے، اس اقدام کا مقصد رواں سال2025 کے اختتام پر ٹیکس اور ڈیوٹیز کی برو قت وصولی ممکن بنانا ہے۔

    چھٹی کے باوجود تمام سرکاری ادارے کھلے رکھنے کا اعلان

    اسلام آباد کی فضائی حدود عارضی طور پربند،نوٹم جاری

    چھٹی کے باوجود تمام سرکاری ادارے کھلے رکھنے کا اعلان

  • ارشد ندیم کے لیے بڑا اعزاز

    ارشد ندیم کے لیے بڑا اعزاز

    اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کو ورلڈ اسپورٹس سمٹ میں ایوارڈ دیا جائے گا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق رائل فیملی دبئی نے ارشد ندیم کو ورلڈ اسپورٹس سمٹ کے لئے مدعو کرلیا،ارشد ندیم ورلڈ اسپورٹس سمٹ میں شرکت کرنے والے واحد پاکستانی ایتھلیٹ ہوں گے،ارشد ندیم ورلڈ اسپورٹس سمٹ میں شیخ راشد المکتوم گلوبل اسپورٹس ایوارڈ وصول کریں گے۔

    ورلڈ اسپورٹس سمٹ میں فٹبالر رونالڈو،ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز اور نویک جوکوچ، فائٹر خبیب سمیت دیگر کھلاڑی شرکت کریں گے،ورلڈ اسپورٹس سمٹ 29 اور 30 دسمبر تک دبئی میں جاری رہے گا۔

    چھٹی کے باوجود تمام سرکاری ادارے کھلے رکھنے کا اعلان

    ریاستی اداروں کے خلاف مہم چلانے والا ملزم گرفتار

    روس: ایک اور دھماکے میں دو پولیس افسران سمیت 3 افراد ہلاک

  • چھٹی کے باوجود تمام سرکاری ادارے کھلے رکھنے کا اعلان

    چھٹی کے باوجود تمام سرکاری ادارے کھلے رکھنے کا اعلان

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں 26 دسمبر کو چھٹی کے باوجود تمام سرکاری ادارے کھلے رکھنے کا اعلان کر دیا گیا۔

    کابینہ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں 26 دسمبر کو تمام سرکاری ادارے کھلے رہیں گے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 26 دسمبر کو اسلام آباد کی ریونیو حدود میں تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے، تاہم ضروری خدمات سے وابستہ ادارے اس تعطیل سے مستثنیٰ ہوں گے،ان اداروں میں میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی، آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن، اسلام آباد پولیس، آئیسکو، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز اور اسپتال شامل ہیں۔

    پی ایس ایل: 2 نئی ٹیموں کیلئے دنیا بھر سے 12 پارٹیوں کی بڈنگ

    ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضروری خدمات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ محکمے معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے، تعطیل کا اطلاق صرف اسلام آباد کی حدود تک محدود ہوگا۔

    واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے 26 دسمبر 2025 بروز جمعہ کو اسلام آباد کی حدود میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے اور اس حوالے سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی منظوری سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا-

    اسلام آباد کی فضائی حدود عارضی طور پربند،نوٹم جاری

  • پی ایس ایل: 2 نئی ٹیموں کیلئے دنیا بھر سے  12 پارٹیوں کی بڈنگ

    پی ایس ایل: 2 نئی ٹیموں کیلئے دنیا بھر سے 12 پارٹیوں کی بڈنگ

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کی فروخت کے لیے جاری کیے گئے ٹینڈر کے غیر معمولی اور حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں،پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پی ایس ایل کے لیے 12 پارٹیوں نے باضابطہ طور پر بڈز جمع کرا دی ہیں۔

    پی سی بی کے مطابق مقررہ تاریخ کے اندر 12 پارٹیوں نے باضابطہ طور پر بڈز جمع کروائیں۔ یہ بڈرز دنیا کے پانچ براعظموں سے تعلق رکھتے ہیں جن میں امریکا، آسٹریلیا، کینیڈا، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور پاکستان شامل ہیں، جو پی ایس ایل کی عالمی مقبولیت اور کشش کا واضح ثبوت ہے۔

    اسلام آباد کی فضائی حدود عارضی طور پربند،نوٹم جاری

    پریس ریلیز کے مطابق بڈنگ کے اس مرحلے کے نتائج کا اعلان 27 دسمبر کو کیا جائے گا اگلے مرحلے میں ٹیکنیکلی کوالیفائیڈ بڈرز کو اوپن کمپیٹیشن بڈنگ کے ذریعے دو نئی ٹیمیں خریدنے کا موقع دیا جائے گا یہ مرحلہ 8 جنوری کو اسلام آباد کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ اس عمل کو شفاف، مسابقتی اور عالمی معیار کے مطابق مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہے، تاکہ پاکستان سپر لیگ کی مزید توسیع اور ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

    روس: ایک اور دھماکے میں دو پولیس افسران سمیت 3 افراد ہلاک

  • اسلام آباد کی فضائی حدود عارضی طور پربند،نوٹم جاری

    اسلام آباد کی فضائی حدود عارضی طور پربند،نوٹم جاری

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج اور کل فضائی حدود عارضی طور پر بند رہے گی،اس حوالے سے نوٹم بھی جاری کردیا گیا۔

    پی اے اے کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و روانگی متاثر ہوگی،آج اور کل مخصوص اوقات میں اسلام آباد ایئر پورٹ پر پروازیں معطل رہیں گی،اسلام آباد ایئرپورٹ پر کل صبح10بجکر 55منٹ سے 11بجکر 55منٹ تک پروازیں معطل رہیں گی،اسی طرح کل دوپہر2بجکر 25منٹ سے 3بجکر 25منٹ تک بھی پروازیں معطل رہیں گی۔

    ریاستی اداروں کے خلاف مہم چلانے والا ملزم گرفتار

    دوسری جانب اسلام آباد کے مکینوں نے بدھ کے روز اُس وقت حیرت اور تجسس کا اظہار کیا جب شہر کی فضاؤں میں پاک فضائیہ کے جدید جنگی طیارے بلند پروازیں کرتے دکھائی دیے۔ دن بھر مختلف علاقوں میں ایف-16 (F-16 )طیاروں کی گرج دار آوازیں سنائی دیتی رہیں، جس کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے قیاس آرائیاں شروع کر دیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایئر فورس کے ایف-16 طیارے متحدہ عرب امارات کے صدر کے سرکاری دورۂ پاکستان کے موقع پر ہونے والے فلائی پاسٹ کی ریہرسل کر رہے ہیں۔

    روس: ایک اور دھماکے میں دو پولیس افسران سمیت 3 افراد ہلاک

    حکام نے واضح کیا ہے کہ ان پروازوں کا مقصد صرف تربیتی اور رسمی نوعیت کا ہے اور اس کا عوامی سلامتی یا سیکیورٹی صورتحال سے کوئی تعلق نہیں۔ ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطحی غیر ملکی مہمانوں کی آمد سے قبل اس قسم کی مشقیں معمول کا حصہ ہوتی ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ تکنیکی یا انتظامی خامی سے بچا جا سکے،شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور صورتحال کو معمول کے مطابق سمجھیں۔