Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • پی سی بی کا ٹیسٹ کرکٹ کیلئے ہیڈ کوچ کی تلاش کا فیصلہ

    پی سی بی کا ٹیسٹ کرکٹ کیلئے ہیڈ کوچ کی تلاش کا فیصلہ

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ کرکٹ کے لیے ہیڈ کوچ کی تلاش کا فیصلہ کر لیا۔

    ذرائع کے مطابق پی سی بی ٹیسٹ کرکٹ کے ہیڈ کوچ کے لیے جلد ہی امیدواروں کی فہرست تیار کرے گا، اور حتمی فیصلہ کرے گا،جنوبی افریقا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں اظہر محمود کو عبوری طور پر ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری سونپی گئی تھی، نئے سال کی پہلی ٹیسٹ سیریز مارچ اور اپریل میں شیڈول ہے، جس کے پیش نظر فوری طور پر ریڈ بال ہیڈ کوچ کی تلاش میں تاخیر کی گئی تھی،پی سی بی کی یہ کوشش قومی ٹیم کی ریڈ بال کرکٹ کی کارکردگی بہتر بنانے اور مستقبل کے منصوبوں کو مستحکم کرنے کے لیے اہم سمجھی جا رہی ہے۔

  • ڈاکٹر وردہ کے قتل کا ملزم مبینہ مقابلے میں مارا گیا، ایبٹ آباد پولیس کا دعویٰ

    ڈاکٹر وردہ کے قتل کا ملزم مبینہ مقابلے میں مارا گیا، ایبٹ آباد پولیس کا دعویٰ

    ایبٹ آباد پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹر وردہ کے قتل کا ملزم مبینہ مقابلے میں مارا گیا۔

    ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ چھاپے کے دوران پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں جوابی کاروائی میں شمریز گولیاں لگنے سے مارا گیا،دوسری جانب ایبٹ آباد میں قتل ہونیوالی ڈاکٹر وردہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی ۔

    رپورٹ کے مطابق آٹھ دسمبر کو جب ان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے لائی گئی تو اس وقت ان کی موت کو 72 گھنٹے گزر چکے تھے،ان کو گلا گھونٹ کر مارا گیاان کی گردن کے اردگرد ایسے نشانات ہیں جو کسی رسی یا کپڑے کے ہو سکتے ہیں، جس سے ان کی گردن کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی تھی،پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر وردہ کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود تھے۔

  • وزیراعلیٰ مریم نوازکی ٹیم پنجاب کو  ایک اوراعزاز حاصل

    وزیراعلیٰ مریم نوازکی ٹیم پنجاب کو ایک اوراعزاز حاصل

    وزیراعلیٰ مریم نوازکی ٹیم پنجاب نے ایک اوراعزاز حاصل کرلیا،پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو سوئٹزرلینڈ سےاعلیٰ معیار پرانٹرنیشنل سرٹیفکیٹس مل گئے۔

    پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو آئی ایس او 901اورآئی ایس او27001سرٹیفکیٹ کا اجرا کیا گیا، پنجاب سہولت بازار اتھارٹی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والی اپنی نوعیت کی پہلی اتھارٹی بن گئی،سہولت بازار اتھارٹی کا مجموعی طورپر 17ہزار سے زائد اسٹالز قائم کرنے کا منفرد ریکارڈ بھی قائم ہے،پنجاب کے 36اضلاع میں 6ہزارا سٹالز اورنئے بننے والے 10سہولت بازاروں میں ایک ہزارا سٹالز قائم ہیں۔

    پنجاب بھر میں ویک اینڈ پر لگنے والے 10ہزار سے زائد عارضی سٹال عوام کی سہولت کیلئے موجود ہیں،صوبے کے مزید3 اضلاع میں سہولت بازار کا آغاز جنوری 2026تک کرنے کا ہدف مقرر ہےاس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نوازنے پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے عالمی سرٹیفکیشن پر اظہار مسرت اورمبارکباد پیش کی ۔

    انہوں نے کہا کہ عوام کو سستی اورمعیاری اشیا صرف کی فراہمی کیلئے سہولت بازار اتھارٹی کا کردار ناقابل فراموش ہے،سستی اورمعیاری اشیاء کا حصول پنجاب کے عوام کا حق ہے،پنجاب کے سرکاری ادارو ں کو صحیح معنوں میں خدمت مرکز بنا رہے ہیں،سستی روٹی اورسستا آٹا عوام کیلئے احساس کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔

  • خیبرپختونخوا :سیکیورٹی فورسز کی  کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک

    خیبرپختونخوا :سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک

    خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند اور بنوں میں میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دو مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فنتۃ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق 12 اور13 دسمبر 2025 کے دوران خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی دو علیحدہ کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 خوارج ہلاک ہو گئےخوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر ضلع مہمند میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا اور آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 7 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا،ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع بنوں میں کیا گیا جہاں سیکیورٹی فورسز نے مزید 6 خوارج کو مؤثر کارروائی کے ذریعے ہلاک کر دیاعلاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں تاکہ کسی بھی بھارتی سرپرستی میں موجود خوارج کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکےسیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جاری بھرپور مہم “عزم استحکام” کے وژن کے تحت پوری رفتار سے جاری رہے گی تاکہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑا جا سکے۔

  • خیبرپختونخوا حکومت کے تین پن بجلی منصوبے مکمل

    خیبرپختونخوا حکومت کے تین پن بجلی منصوبے مکمل

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خیبرپختونخوا حکومت نے اپنے وسائل سے 63 میگاواٹ کے تین پن بجلی منصوبے کامیابی سے مکمل کر لیے۔

    سیکرٹری توانائی و برقیات نثار احمد کی زیرصدارت پیڈو ہاؤس میں پن بجلی کے جاری 7 اہم منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا نثار احمد نے کہا کہ سوات کوریڈور پر 40 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن بچھانے کے کام میں تیزی لائی گئی، جو آئندہ سال مکمل کر لی جائے گی۔

    چیف ایگزیکٹو پیڈو حبیب اللہ نے بریفنگ میں بتایا کہ رواں سال 63میگاواٹ کے 3پن بجلی منصوبے مکمل کیے،جن کی بدولت صوبے کو سالانہ 4.4 ارب روپے آمدن حاصل ہو گی ان منصوبوں سے صنعتی شعبے کو سستی بجلی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی، جن میں 40.8 میگاواٹ کوٹو دیر، 11.8 میگاواٹ کروڑہ شانگلہ اور 10.2 میگاواٹ جبوڑی مانسہرہ شامل ہیں 300 میگاواٹ بالاکوٹ مانسہرہ، 157 میگاواٹ مدین سوات، 88 میگاواٹ گبرال کالام۔ 84 میگاواٹ ملتان سوات، 69 میگاواٹ لاوی چترال اور 6.9 میگاواٹ مجاہدین پاور پراجیکٹ تورغر پر بھی کام جاری ہے۔

    سیکرٹری توانائی نے ضلع سوات میں توانائی کے 3 فلیگ شپ منصوبوں پر کام کی سست روی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں سے 330 میگاواٹ بجلی کی پیداوار آئندہ دو برسوں میں شروع کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے،انہوں نے متعلقہ پراجیکٹ ڈائریکٹرز کو ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل کر لیے جائیں بصورت دیگر کسی بھی قسم کی تاخیر ناقابل قبول ہو گی، محکمہ توانائی موجودہ صوبائی حکومت کے گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت گین چارٹ کے ذریعے تمام منصوبوں کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کر رہا ہے اور پیڈو افسران کو ٹیم ورک کے تحت کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • پی ایس 9 شکارپورضمنی الیکشن،غیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ جاری

    پی ایس 9 شکارپورضمنی الیکشن،غیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ جاری

    پی ایس 9 شکارپور میں ضمنی الیکشن کے غیر حتمی غیر نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

    100پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے آغا شہباز درانی 43657 ووٹ لے کر آگے ہیں،جے یو آئی کے سید رشد اللہ 4556 ووٹ لے کرپیچھے ہیں۔جبکہ تمام 178 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے آغا شہباز علی درانی 73 ہزار 554 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں،جبکہ جے یو آئی ایف کے رشد اللہ شاہ 9 ہزار 412 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

    واضح رہے حلقے میں کل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 178 ہے ،پولنگ کاعمل شام 5بجے تک بلاتعطل جاری رہا،تمام 178 پولنگ اسٹیشنز پر سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ،54 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دئیے گئے ،پی ایس 9 شکارپور کی نشست آغا سراج خان درانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

  • جماعت اسلامی ہی نظام کو بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے،حافظ نعیم الرحمان

    جماعت اسلامی ہی نظام کو بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے،حافظ نعیم الرحمان

    لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ نواز شریف 70 ہزار حرام کے ووٹ لے کر قوم پر مسلط ہوئے ان کو اقتدار میں لانے والوں کا احتساب کون کرے گا۔

    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نظام کی تبدیلی کی تحریک نہ صرف حکمرانوں کا احتساب کرے گی،بلکہ انہیں فکس بھی کرے گی، گزشتہ انتخابات میں ن لیگ 17 سیٹیں بھی نہیں جیت سکی تھی ملک میں مختلف نظام آزمائے جا چکے ہیں، چاہے مارشل لا ہو یا جمہوریت، لیکن عوام کو کوئی حقیقی تبدیلی نہیں ملی ان کا الزام تھا کہ چھبیسویں اور ستائیسویں آئینی ترامیم کے ذریعے پہلے سے گلی سڑی عدلیہ کو مزید تباہ کر دیا گیا۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی ہی نظام کو بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اور ملک کے لیے واحد آپشن ہے ’’بدل دو نظام‘‘ محض نعرہ نہیں بلکہ عوام کی دبی ہوئی خواہش ہےجسے اب منظم تحریک کےذریعے زبان دی جائے گی،انہوں نے اعلان کیا کہ 21 دسمبر کو ڈویژنل دفاتر میں بلدیاتی ایکٹ کے خلاف دھرنے دیئے جائیں گے جبکہ آئی پی پیز مافیا کے خلاف بھی بھرپور تحریک چلائی جائے گی، لاتعلق ہو جانا یا ملک چھوڑ کر باہر چلے جانا مسائل کا حل نہیں ملک سے مایوس ہو کر ہجرت کرنا افسوسناک ہے۔ اصل ضرورت ملک کے اندر رہتے ہوئے نظام کی تبدیلی کے لیے جدوجہد کرنے کی ہے۔

  • موٹر ویز  مختلف مقامات سے بند

    موٹر ویز مختلف مقامات سے بند

    شدید دھند کے باعث موٹر ویز کو مختلف مقامات سے بند کردیا گیا ہے۔

    موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم فائیو جلالپور انٹرچینج ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا، موٹروے جلالپور سے ملتان شیرشاہ ٹول پلازہ اور اوچ شریف تک دھند کے باعث بند رہے گی،اسی طرح موٹروے ایم 4 ملتان سے عبدالحکیم دھند کی وجہ سے بند ہے،ترجمان سید عمران کا کہنا ہے کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جانوں و مال کا تحفظ ہے۔

    دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہوسکتی ہے،روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں،دھند میں صبح 10 تا شام 6 تک محفوظ سفری اوقات ہیں۔ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں،تیز رفتاری نہ کریں،آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں۔

  • یو اے ای میں سرد ہواؤں کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی

    یو اے ای میں سرد ہواؤں کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی

    متحدہ عرب امارات میں سرد ہواؤں کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی ہے۔

    یو اے ای میں آج موسلادھار بارش نے پہاڑوں کو بھی آبشاروں میں تبدیل کر دیا جس سے ملحقہ وادیوں میں پانی داخل ہو گی،شدید بارش اور آندھی نے متحدہ عرب امارات میں سماں باندھ دیا، بارش سے ٹھنڈ میں اضافہ ہو گیا، خلیج ٹائمز کا کہنا ہے کہ نیشنل سینٹر آف میٹیورالوجی (این سی ایم) نے پہلے ہی موسم کے بارے میں پیشگوئی کر دی تھی،دبئی، راس الخیمہ اور اس کے اطراف میں صبح کے وقت آسمان پر گہرے سیاہ بادل چھا گئے۔ اس طرح دیکھتے ہی دیکھتے موسم معمول سے ہٹ کر سرد ہو گیا۔

    نیشنل سینٹر آف میٹیورالوجی کا کہنا ہے کہ 16 سے 19 دسمبر تک موسم میں شدت آ سکتی ہے اور اس دوران سرد ہواؤں کے ساتھ مزید بارشیں ہو سکتی ہیں،درجہ حرارت میں کمی کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے،دبئی اور ابو ظہبی پولیس نے شہریوں سے موسم کی شدت کو دیکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری حکومتی ہدایات پر عمل کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے محفوظ رہا جا سکے۔

  • 2025 کی آخری قومی انسدادِ پولیو مہم کا کل سے باقاعدہ آغاز

    2025 کی آخری قومی انسدادِ پولیو مہم کا کل سے باقاعدہ آغاز

    ملک بھر میں 2025 کی آخری قومی انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہو جائے گی۔

    نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق ملک بھر میں 15 سے 21 دسمبر تک جاری رہنے والی اس 7 روزہ انسداد پولیو مہم میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گےپنجاب میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد، سندھ میں 1 کروڑ 6 لاکھ سے زائد، خیبرپختونخوا میں 72 لاکھ سے زائد، بلوچستان میں 26 لاکھ سے زائد، اسلام آباد میں 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد، گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 28 ہزار سے زائد اور آزاد کشمیر میں 7 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،مہم میں 4 لاکھ سے زائد مرد و خواتین پولیو ورکرز اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

    رواں سال پاکستان میں 30 پولیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں، کوآرڈی نیٹر ای او سی بلوچستان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، بارکھان اور چمن میں وائرس پایا گیا ہے۔