Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان معاملات طے،اعلامیہ جاری

    پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان معاملات طے،اعلامیہ جاری

    پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان معاملات طے پاگئے۔

    وزیراعلی مریم نوازشریف نے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ، ٹرانسپورٹر ز کا خیرمقدم کیا ہے ٹرانسپورٹرز نے اعلان کیا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے شعبے کی ترقی کے لئے وزیراعلی پنجاب کے اقدامات کی بھرپور تائید وحمایت کرتے ہیں، مشترکہ اعلامیہ کے مطابق ٹرانسپورٹ کی صنعت کی بہتری، ترقی اور تمام مسائل کے حل کے لئے چار کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں، پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر مرکزی کوآرڈینیٹر مقرر کردیے گئے ہیں۔

    سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیرِ صدارت اجلاس، گڈز اور پبلک ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی اور ہڑتال کے خاتمے کا باضابطہ اعلان بھی کر دیاقائم کردہ کمیٹیوں میں گڈز ٹرانسپورٹ کمیٹی، منی مزدا ٹرانسپورٹ کمیٹی، پبلک ٹرانسپورٹ کمیٹی اور سٹاف ڈیوٹی وہیکل کمیٹی شامل ہے ٹرانسپورٹرز کی سفارشات مرتب کرکے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو پیش کریں گی۔

    مشترکہ اعلامیہ کے مطابق ٹرانسپورٹرز اور حکومتی نمائندے آئیندہ بدھ کو مشترکہ پریس کانفرنس میں حتمی تجاویز سامنے لائیں گے، یہ چاروں کمیٹیاں مستقل بنیادوں پر ٹرانسپورٹ سے متعلق مسائل کی نگرانی اور سفارشات پر عمل درآمد کا جائزہ لیں گی ۔ تمام تجاویز کو تین دن میں حتمی شکل دی جائے گی،

    اس کے علاوہ طے پایا کہ انتظامی اقدامات کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی جائے گی، حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں میں ٹریفک آرڈیننس 2025 پر مشترکہ غور، مزید بہتری اور مل کر عمل درآمد کرنے پر اتفاق ہوگیاٹریفک آرڈیننس 2025 میں دیت کے متعلق کوئی شق شامل نہیں کی گئی جبکہ اس بات پر اتفاق ہوا کہ ثبوت پر مبنی چالان پیش کئے جائیں گے۔

    مشترکہ اعلامیہ کے مطابق ایک جرم پر چالان ہونے کے بعد دوبارہ اسی جرم پر اسی چکر میں دوبارہ چالان نہیں ہوگا، الیکڑانک وَن ایپ کے ذریعے روٹس پر چالان کے عمل کو ریگولیٹ کیا جائے گا، دیگر صوبوں کے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ پنجاب کے ٹرانسپورٹ پُل کا کردار ادا کریں گے۔

    ٹرانسپورٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب کی طرز پر دیگر صوبوں میں بھی ٹریفک قوانین اور ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کئے جائیں ،ٹرا نسپورٹرز کے مطالبے پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب مرکزی سطح پر ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کے لئے وزیراعظم شہبازشریف کو سفارشات پیش کریں گی۔

    مشترکہ اعلامیہ کے مطابق مرکزی حکومت اور دیگر صوبے بھی پنجاب کی طرح ٹرانسپورٹ کو صنعت کا درجہ دیں، دیگر سہولیات اور بہتری کے لئے اقدامات کریں، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد سے نظام میں بہتری لائیں گے اعلامیہ میں دونوں جانب سے باہمی تعاون پر اتفاق ہوگیا ۔پنجاب حکومت ٹرانسپورٹ کی صنعت کوعالمی معیار پر لانے، منسلکہ شعبوں کی ترقی، جدید ٹیکنالوجی اور طریقوں کے استعمال کو یقینی بنائے گی۔

    مشترکہ اعلامیہ کے مطابق پنجاب حکومت ٹرانسپورٹ صنعت کی ترقی اور بہتری کے لئے قانونی، انتظامی اصلاحات کرے گی، انفراسٹرکچر بہتربنائے گی، گڈز، پبلک ٹرانسپورٹ اور انتظامی امور پر مستقل کمیٹیوں کا ہر تین ماہ بعد اجلاس ہو گا چالان اور جرمانوں کے نظام میں اصلاحات، جدید ایپ کے ذریعے دہرا چالان ختم کرنے پر پیش رفت کی جائے گی، اوورلوڈنگ، ایکسل ویٹ، گاڑیوں کے سائز اور فٹنس سے متعلق مسائل ٹرانسپورٹرز کی مشاورت سے حل کیے جائیں گے۔

    سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہمارا مقصد کاروبار کی ترقی، عوام کی زندگی کی حفاظت اور عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی یقینی بنانا ہے، ہر زندگی کی حفاظت، نظام کی بہتری، عالمی معیار کانفاذ اور ہر شعبے کی ترقی بنیادی ہدف ہےہم سب کا تعاون اور مشترکہ کوشش سے ہی پنجاب میں عوام کا معیار زندگی بہتر ہوگا،۔

    مریم اورنگزیب نے ٹرانسپورٹرز کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کو مکالمے سے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں، ٹرانسپورٹ آرڈیننس 2025 کا واحد مقصد بچوں اور شہریوں کی جان کا تحفظ اور سڑکوں پر نظم و ضبط قائم کرنا ہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کمیونیکیشن کے خلا کیوجہ سے دوبارہ غلط فہمیاں پیدا نہ ہوں، اس لئے مشاورت کا مستقل نظام قائم کر دیا ہے، اسموگ کے تدارک میں ٹرانسپورٹ سیکٹر کا کردار تسلیم کرتے ہیں، وکس اسٹیشنز اور شفٹ سسٹم میں اضافہ کیا جائے گا ملتان، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں موبائل فیول ٹیسٹنگ، لاری اڈوں کی بہتری کے لیے جامع پلان تیارہوگا۔ مریم اورنگزیب نے ٹرانسپورٹرز نے تعاون اور تجاویز پر کھلے دل سے مشاورت پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

  • چین ،امریکا جنگ کے حوالے سے پینٹاگون کی خفیہ رپورٹ لیک

    چین ،امریکا جنگ کے حوالے سے پینٹاگون کی خفیہ رپورٹ لیک

    واشنگٹن: پینٹاگون کی ایک انتہائی خفیہ رپورٹ کے مطابق اگر امریکا تائیوان پر جنگ کی صورت میں مداخلت کرے تو چین کے ہاتھوں اس کی شکست کا امکان بہت زیادہ ہو گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پینٹاگون کی جنگی مشقوں میں تائیوان پر چینی حملے کے مختلف منظرنامے تشکیل دیئے گئے۔ جن میں دیکھا گیا کہ چین امریکی لڑاکا طیاروں کے اسکواڈرن، بڑے جنگی بحری جہازوں اور سیٹلائٹ نیٹ ورکس کو مؤثر انداز میں تعیناتی سے قبل ہی مفلوج کرسکتا ہے، یہ انتباہ خفیہ دستاویز اوورمیچ بریف میں دیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق یہ دستاویز پینٹاگون کے آفس آف نیٹ اسسمنٹ نے تیار کی ہے جس میں بتایا گیا کہ امریکا کا مہنگے اور جدید ہتھیاروں پر انحصار اسے چین کے تیزی سے بننے والے سستے ہتھیاروں کے مقابلے میں کمزور بناتا ہے چین نے ایسی صلاحیت حاصل کر لی ہے جو کسی بھی ممکنہ تنازع کے آغاز ہی میں امریکا کے اہم عسکری اثاثوں کو ناکارہ بنا سکتی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ چین کا تیزی سے ترقی کرتا ہوا اسلحہ خانہ، خصوصاً اس کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے درست نشانہ زن میزائل، جدید طیاروں کا پھیلتا ہوا بیڑا، بڑے بحری جہاز اور خلا میں کارروائی کی صلاحیت نے اسے خطے میں امریکی افواج پر واضح آپریشنل برتری حاصل کرا دی ہے۔

    یہ رپورٹ ایسے وقت سامنے آئی ہے جب چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جی آکن نے چند روز قبل امریکا کو خبردار کیا تھا کہ وہ تائیوان کے معاملے سے انتہائی احتیاط سے نمٹے۔

    نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر جیک سلیوان بھی خبردار کرچکے ہیں کہ چین کے ساتھ جنگ کی صورت میں امریکا کے اہم ہتھیار بہت جلد ختم ہوجائیں گے۔

    چین کے پاس تقریباً 600 ہائپر سونک ہتھیاروں کا ذخیرہ موجود ہے جو آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیزی سے سفر کرسکتے ہیں اور انہیں روکنا انتہائی مشکل ہے بیجنگ تائیوان کو اپنا حصہ قرار دیتا ہے اس کا واضح مؤقف ہے کہ 2کروڑ 30لاکھ آبادی والے اس جزیرے کو بالآخر چین سے ملا دیا جائے گا تائیوان خود کو ایک آزاد، خودمختار ملک قرار دیتا ہے اور کہتا ہے کہ اس کے مستقبل کا فیصلہ صرف وہاں کے عوام کریں گے، چین نہیں۔

  • یو اے ای پاکستان کا ایک معتبراوربردارملک ہے،عون چوہدری

    یو اے ای پاکستان کا ایک معتبراوربردارملک ہے،عون چوہدری

    وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانی عون چودھری نے یو اے ای میں اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (OPF) کے وفد کے ہمراہ پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کیا۔

    اس موقع پروزیرمملکت نے پاکستانی سفیر شفقت علی خان سے ملاقات بھی کی اور متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور ان کے ممکنہ حل پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا،عون چودھری نے کہا کہ یو اے ای پاکستان کا ایک معتبراوربردارملک ہے اوردونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط اوردوستانہ ہیں،انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود اوران کے مسائل کے فوری حل کے لئے سفارتی اورقانونی اقدامات کو مزید فعال بنانے پر زور دیا۔

    وزیرمملکت نے اس موقع پر مقیم پاکستانیوں کویقین دہانی کرائی کہ ان کے حقوق کے تحفظ اورسہولتوں کے فروغ کیلئے حکومت پاکستان بھرپور کوششیں کررہی ہے اوردونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات جاری رہیں گے۔

  • لاہور: 2 سگی بہنوں سے 5 افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی

    لاہور: 2 سگی بہنوں سے 5 افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی

    لاہور میں دو سگی بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    لاہور کے علاقے سندر میں پانچ افراد نے 2 سگی بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئےپولیس نے متاثرہ لڑکیوں کی والدہ کی درخواست پر پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، جس میں ملزمان قاسم، عمیر جٹ، علی اکبر وٹو، ضیاء الرحمن اور احمد رضا کو نامزد کیا گیا ہے۔

    پولیس نے مقدمہ اندراج کے بعد چار ملزمان کو گرفتار کرلیا تاہم ایک کی تلاش جاری ہے، حراست میں لیے گئے افراد سے تفتیش جاری ہے جبکہ لڑکیوں کو میڈیکل کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید قانونی پیشرفت ہوگی۔

  • نیشنل گیمز کی رنگا رنگ اختتامی تقریب، فیلڈ مارشل  کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت

    نیشنل گیمز کی رنگا رنگ اختتامی تقریب، فیلڈ مارشل کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت

    35ویں نیشنل گیمز کی رنگا رنگ اختتامی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

    6 سے 13 دسمبر تک جاری رہنے والے نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب نیشنل بینک اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی، تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی موجود تھےفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 35ویں نیشنل گیمز کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے 36ویں نیشنل گیمز کی میزبانی پنجاب کے سپرد کی، اس موقع پر نیشنل گیمز کا جھنڈا پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے حوالے کیا گیا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی تقریب میں شرکت پر ہم ان کے مشکور ہیں اور 35ویں نیشنل گیمز کے کامیاب انعقاد پر خوشی ہے سندھ کو نیشنل گیمز کے انعقاد پر فخر ہے، نیشنل گیمز قومی وحدت، اتحاد اور ہم آہنگی کی علامت ہیں، مئی 2025 میں پاکستان نے معرکۂ حق میں دشمن کو شکست دی اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاک فوج نے دشمن کو پسپا کیا۔ انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق کے دوران پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی تھی، کھلاڑیوں نے ثابت کیا کہ پاکستانی کسی سے کم نہیں، اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان نے اپنی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا۔

    تقریب کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو روایتی سندھی اجرک اور سندھی ٹوپی پہنائی اور اعزازی شیلڈ پیش کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بہترین کارکردگی پر پاکستان پولیس کو شیلڈ دی جبکہ بلاول بھٹو نے نمایاں کارکردگی پر صوبہ پنجاب کو اسپیشل ٹرافی سے نوازا۔

    قائد اعظم ٹرافی نیشنل گیمز کی فاتح پاکستان آرمی کے نام رہی، جسے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ٹرافی پیش کی۔ پاکستان آرمی نے 25ویں بار ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا اور 196 گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی،واپڈا 84 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی اور اسے رنر اپ ٹرافی دی گئی، جبکہ پاکستان نیوی 36 گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی، بہترین کارکردگی پر پاکستان نیوی کو ٹرافی عطا کی گئی جو فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پیش کی،نیشنل ریکارڈ قائم کرنے پر رول آف آنر ٹرافی حمزہ آصف کے نام رہی۔

  • موجودہ صدی کا طویل ترین سورج گرہن کب ہو گا؟

    موجودہ صدی کا طویل ترین سورج گرہن کب ہو گا؟

    موجودہ صدی کا طویل ترین سورج گرہن، 2 اگست 2027 کو ہوگا۔

    دنیا بھر کے فلکیات کے شائقین اور سائنسدان ایک نایاب فلکیاتی مظہر کا انتظار کر رہے ہیں، جسے اس صدی کے سب سے شاندار اور طویل ترین سورج گرہنوں میں شمار کیا جا رہا ہے اس میں زمین، چاند اور سورج ایک ایسی نادر سیدھ میں آئیں گے کہ چاند، سورج کی روشنی کو مکمل طور پر روک دے گا، جس سے کئی علاقوں میں دن تبدیل ہوکر رات کی طرح تاریک ہو جائے گا،موجودہ صدی کا یہ طویل ترین سورج گرہن، 2 اگست 2027 کو ہوگا۔

    سائنسدانوں کے مطابق، یہ گرہن اس لحاظ سے منفرد ہو گا کہ مصر کے تاریخی شہر ‘لکسر’ کے قریب یہ مکمل حالت 6 منٹ اور 23 سیکنڈز تک قائم رہے گی، جو اس صدی کے کسی بھی زمینی مقام پر سب سے لمبے دورانیے کا گرہن ہوگا،سورج گرہن کی مکمل لکیر (Path of Totality) جنوبی یورپ، شمالی افریقہ اور مشرقِ وسطیٰ کے کئی ممالک سے گزرے گی، ان میں اسپین کے کچھ علاقے، مراکش، الجزائر اور تیونس، لیبیا، مصر، سعودی عرب، یمن اور صومالیہ کے علاقے شامل ہیں۔

    گرہن کی ابتدا مشرقی امریکا کے سمندر سے ہوگی اور یہ سفر تقریباً پانچ ہزار کلومیٹر طے کر کے بحرِ احمر کے پار افریقہ سے مشرق وسطیٰ تک پھیلے گا،مکمل گرہن کے دوران آسمان یکایک مدھم پڑ جائے گا، جیسے سورج غروب ہونے سے کچھ دیر قبل روشنی پھیلتی ہے، جانوروں میں غیر معمولی چپ سادھ لی جائے گی، پرندے گھونسلوں کا رخ کریں گے، اور ستارے و سیارے دن کے وقت نمایاں ہوں گے اس لمحے سورج کا کرونہ یعنی اُس کی بیرونی فضا، چاند کے گرد ایک چمکتی ہوئی انگوٹھی کی صورت میں دکھائی دے گا، جو ایک دلکش منظر تخلیق کرے گا۔

    ماہرین اسے فلکیاتی تحقیق کرنے والوں اور عوامی آگاہی کے لیے ایک قیمتی موقع قرار دے رہے ہیں، کیونکہ اس دوران شمسی فضا، درجہ حرارت میں تبدیلی اور روشنی کی شدت پر تجربات کیے جا سکتے ہیں،پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کے بیشتر حصوں میں اس دن جزوی سورج گرہن نظر آئے گا یعنی سورج کا ایک حصہ چاند سے ڈھک جائے گا، جس کے نتیجے میں ہلکی تاریکی اور مدھم روشنی کا منظر بنے گا، البتہ مکمل گرہن کا نظارہ ان علاقوں میں ممکن نہیں ہوگا۔

    سورج گرہن کے دوران انفراریڈ اور الٹرا وائلٹ شعاعیں آنکھ کے ریٹینا اور بینائی کو نقصان پہنچا سکتی ہیں اس لئے اسے ڈائریکٹ آنکھ سے دیکھنا کسی بھی بڑے نقصان سے دوچار کرسکتا ہے،ماہرین بھی بار بار متنبہ کر رہے ہیں کہ سورج گرہن کے دوران سورج کی طرف براہِ راست دیکھنا آنکھوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے اس کے لیے صرف آئی ایس او سے سند یافتہ حفاظتی چشمے (سولر ویِونگ گلاسز) استعمال کیے جائیں۔ عام دھوپ کے چشمے یا شیشہ استعمال کرنا قطعاً محفوظ نہیں ہے۔

    یہ سورج گرہن اس لحاظ سے بھی تاریخی ہے کہ اگلا طویل اور مکمل سورج گرہن اس کے تقریباً 17 سال بعد یعنی 2044 میں ہوگا، اس موقع پر سائنسی اور فلکیاتی تحقیق میں نئی راہیں تلاش کرنے کے مواقع بھی ہیں اور عام لوگوں کے لیے یہ ایک ایسا منظر ہوگا جو شاید انہیں زندگی میں صرف ایک بار دیکھنے کو ملے۔

  • آئین اور ملک کی بالادستی نواز شریف کا ویژن ہے،رانا تنویر حسین

    آئین اور ملک کی بالادستی نواز شریف کا ویژن ہے،رانا تنویر حسین

    اسلام آباد: وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ نوازشریف آج بھی اداروں کی مضبوطی چاہتے ہیں۔

    وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کی فلاح و بہبود ہمیشہ نواز شریف کی ترجیح رہی۔ اور نواز شریف نے عوامی خدمت کی سیاست کو فروغ دیا،پی ٹی آئی دور میں ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا گیا جبکہ نواز شریف کی آج بھی سوچ عوام کی بالاستی ہے، اور نواز شریف آج بھی اداروں کی مضبوطی چاہتے ہیں۔

    رانا تنویر حسین نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ بہتر سے بہتر گورننس دینے کی کوشش کی اور پی ٹی آئی دور میں عوامی فلاح کے لیے کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا گیا آئین اور ملک کی بالادستی نواز شریف کا ویژن ہے،پی ٹی آئی دور میں کرپشن عروج پر تھی لیکن ہم نے ملک کو آگے لے کر جانا ہے جو ملک اور قوم کی خدمت کا صحیح جذبہ رکھتا ہے وہی ملک کو آگے لے کر جاسکتا ہے عوام نے انتشار اور فساد کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف آج بھی پاکستان کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور نواز شریف کے دور میں ہمیشہ پاکستان کی مضبوطی کے لیے کام ہوا، نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کیے جس کے بعد کوئی ہماری طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، آج بھی وقت ہے کہ ہم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو آگے لے کر چلیں۔

  • لاہور: بسنت کے لئے رجسٹریشن فیس کی تفصیلات جاری

    لاہور: بسنت کے لئے رجسٹریشن فیس کی تفصیلات جاری

    لاہور:شہر میں بسنت کیلئے ڈور اور پتنگ بنانے والوں کو ایک ہزار روپے رجسٹریشن فیس ادا کرنا ہوگی۔

    ضلعی انتظامیہ نے بسنت کے لئے رجسٹریشن فیس کی تفصیلات جاری کر دیں،حکام ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈور،پتنگ مینوفیکچررزکی رجسٹریشن فیس ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہے،کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کی فیس5ہزارروپے مقرر کی گئی،پتنگ سازوں،ڈورمینوفیکچررز رجسٹریشن کیلئےفارم اے،کائٹ ایسوسی ایشن فارم سی بھریں گے،پنجاب حکومت نے 6سے8فروری تک بسنت منانے کی مشروط اجازت دی ہے۔

    واضح رہے کہ انتظامیہ نے رجسٹریشن کے لیے چار کیٹیگریز کے خصوصی فارم جاری کیے ہیں پتنگ ساز اور ڈور تیار کرنے والے افراد فارم "اے” کے تحت رجسٹر ہوں گے,رجسٹریشن کے بعد سرکاری سرٹیفکیٹ فارم "بی” کے ساتھ جاری کیا جائے گا، جس پر کیو آر کوڈ درج ہوگا,فارم "بی” میں جاری ہونے والا کیو آر کوڈ پتنگ اور ڈور پر لازمی طور پر چسپاں کیا جائے گا,یہی کوڈ پتنگ و ڈور فروشوں کی دکانوں اور بینرز پر بھی آویزاں ہوگا,دکان کے اندر فارم "بی” کا سرٹیفکیٹ نمایاں جگہ پر لگانا لازم قرار دیا گیا ہے۔

    انتظامیہ نے پتنگ اور ڈور کے سائز، میٹریل اور معیار کے لیے سخت ہدایات جاری کی ہیں ،پتنگ کا سائز 40 انچ سے زائد نہیں ہوگا،”گڈا” کی چوڑائی 30 انچ سے زیادہ نہیں ہو گی،ڈور کاٹن دھاگے سے تیار کی جائے گی،مانجا میں صرف گلو، سادہ رنگ، آٹا اور کمزور شیشہ استعمال کیا جا سکے گا،ڈور کے لیے صرف پنے کی اجازت ہوگی، چرخی کی تیاری ممنوع ہے،تیز مانجا، تندی، دھاتی تار اور کیمیکل مانجا مکمل طور پر ممنوع قرار دیے گئے ہیں،جبکہ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کی رجسٹریشن فارم "سی” اور "ڈی” پر کی جائے گی۔

  • پرویز مشرف کی جلا وطنی اور فیض حمید کی سزاعبرت کا مقام ہے،خواجہ سعد رفیق

    پرویز مشرف کی جلا وطنی اور فیض حمید کی سزاعبرت کا مقام ہے،خواجہ سعد رفیق

    لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے جنرل پرویز مشرف کی جلا وطنی و تنہائی اور جنرل فیض حمید کی سزاعبرت کا مقام ہے-

    اپنے ایکس بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا مجھ سمیت جنرل فیض حمید کے بیشتر متاثرین اس موقع پر استغفار کا ورد کر رہے ہیں جبکہ جنرل فیض حمید سے مسلسل فیض یاب ہونیوالے اور انکے اشارۂِ ابرو پر رقص کرتے ہوئے ہم پر حملے کرنیوالے پیشہ ور رقاص اب اسی شدت کے ساتھ راگ درباری کا الاپ کرتے ہوۓ اپنے سابقہ باس کی سزا پر داد و تحسین کے نعرے لگا رہے ہیں۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا یاد رہے کہ پاکستان کے جمہوری نظام اور آئینی حکمرانی کو تلپٹ کرنے والے یہ دونوں افراد تنہا نہیں تھے ، بہت سے جرنیل ، جج ، جرنلسٹ اور سیاستدان اس بگاڑ کا حصہ ، انکے سہولت کار اور بینیفشری تھے ہم چاہتے تو ہیں کہ پھلتے پھولتے اور چلتے چلاتے پاکستان کو بریکس لگوانے والے اور جمہوری عمل کو ڈی ریل کرکے پاکستان کو ناقابل فہم اور عجیب الخلقت جمہوریت کی جانب دھکیلنے والے تمام کرداروں کا محاسبہ ہو، مگر معلوم ہونا چاہئے کہ یہ معاملہ محض جنرل فیض حمید کی سزا پر نہیں رُک سکتا ،گزرتے وقت کے ساتھ حساب کتاب کا روڈ رولر حرکت میں آتا رہے گا، بات آگے پیچھے بڑھتی اور پھیلتی چلی جاۓ گی ۔ نتیجتا پاکستان کو بار بار نئے عذاب ، تنازعات اور طوفان بھگتنا ہونگے ؟؟مناسب ہوگا کہ Truth & Re cosiliation commision بنایا جاۓ۔

    انہوں نے کہا کہ افراد ، جماعتیں اور ادارے اپنے اپنے گناہ اور غلطیاں تسلیم کریں ، آئندہ کیلئے آئین کو اسکی اصل حالت میں بحال کرکے قانون کی حکمرانی تسلیم کی جاۓ ، عوامی جمہوری نظام اسکی روح سمیت نافذ کیاجاۓ اور آپس میں دست و گریبان ہونے کی بجاۓ غربت ،بھوک ،نا انصافی ،معاشی بدحالی ،دہشت گردی ،بدامنی ،کرپشن اور اقربا پروری سمیت تمام قومی مصائب کے خاتمے کیلئے مشترکہ جدوجہد کی جاۓ۔ دشمنوں میں گھِرا ہوا ، غربت کی دلدل میں دھنسا ہوا اور دہشت گردی کی آگ سے جھُلسا ہوا نیو کلئیر پاکستان اندورنی تضادات، تنازعات اور مزید اختلافات کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

  • عازمین حج کی رقم جمع نہ کرانےوالےآپریٹرزکیخلاف سخت کارروائی کااعلان

    عازمین حج کی رقم جمع نہ کرانےوالےآپریٹرزکیخلاف سخت کارروائی کااعلان

    وزارت مذہبی امور نےعازمین کی رقم جمع نہ کرانےوالےآپریٹرزکےخلاف سخت کارروائی کااعلان کیاہے-

    وزارت مذہبی امور نے واضح کیا ہے کہ نجی حج آپریٹرز کی غفلت سے کوئی حج پر نہ جا سکا تو کمپنی کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا،اور وہ آئندہ حج آپریٹر کےطور پر کام نہیں کرسکے گی،پرائیویٹ حج آپریٹرزکوحج پیکج کی سو فیصد رقم متعلقہ سعودی اکاؤنٹس میں جمع کرانےکی ہدایت کر دی گئی ہے15 دسمبر تک سروسز نہ لینےوالےآپریٹرز کاباقی کوٹہ سرکاری سکیم میں تبدیل کردیا جائے گا سعودی عرب میں حج اخراجات جمع کرانےکی آخری تاریخ 31 دسمبر ہے،نجی حج آپریٹرز کو منی کی زمین، رہائشی عمارتوں کی سروسز 21 دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    ہماری حکومت نے بہتر حکمت عملی سے چیلنجز کا مقابلہ کیا،وزیر اعظم شہباز شریف