Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • وزیر اعظم شہباز شریف کی  ترکمانستان میں عالمی رہنماؤں سے خوشگوار ملاقاتیں

    وزیر اعظم شہباز شریف کی ترکمانستان میں عالمی رہنماؤں سے خوشگوار ملاقاتیں

    اشک آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی بین الاقوامی سال برائے امن و اعتماد ، عالمی دن برائے غیر جانبداری اور ترکمانستان کی تیس سالہ مستقل غیر جانبداری کی سالگرہ کے حوالے سے اشک آباد میں منعقدہ فورم کے موقع پر عالمی رہنمائوں سےخوشگوار غیر رسمی ملاقاتیں ہوئیں۔

    ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں بین الاقوامی سال برائے امن و اعتماد 2025، عالمی دن برائے غیرجانبداری اور ترکمانستان کی مستقل غیرجانبداری کے 30 سال مکمل ہونے پر منعقدہ اعلیٰ سطحی عالمی فورم میں وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی،وزیراعظم عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

    جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، ترک صدر رجب طیب ایردوان، تاجکستان کے صدر امام علی رحمن اور کرغزستان کےصدر صادر ژپاروف سے غیر رسمی ملاقاتیں کیں،فورم کے دوران وزیر اعظم محمد شہباز شریف عالمی رہنمائوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے،وزیراعظم نے کہا کہ ترکمانستان کی مہمان نوازی، اشک آباد کا حسن اور عوام کی گرمجوشی قابلِ تعریف ہے-

    فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی برادری کو درپیش بڑے چیلنجز کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ’موسمیاتی تبدیلی، غربت اور عدم مساوات دنیا کے بڑے خطرات ہیں،پاکستان عالمی امن و سلامتی کے فروغ کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے،افغان سرزمین سے دہشت گردی کے خطر ے میں اضافہ ہو رہا ہے جس پر عالمی برادری افغان طالبان حکومت پر اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے دباؤ ڈالے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے 2025 میں سلامتی کونسل کی غیر مستقل نشست سنبھالنے کے بعد عالمی امن کے فروغ کیلئے مؤثر اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے قطر، ترکیہ، سعودی عرب، یو اے ای اور ایران کی کوششوں کی حمایت کی اور فلسطینیوں و کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا،وزیراعظم نے زور دیا کہ پاکستان نے خواتین اور کمزور طبقات کی معاشی شمولیت کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں،گلوبل وارمنگ سے پیدا چیلنجز نے ترقی پذیر ممالک کیلئے بڑی رکاوٹیں پیدا کی ہیں۔

  • عراق جانے والے پاکستانی زائرین کی سلامتی، عزت اور سہولت اولین ترجیح ہے،محسن نقوی

    عراق جانے والے پاکستانی زائرین کی سلامتی، عزت اور سہولت اولین ترجیح ہے،محسن نقوی

    برسلز: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستانی زائرین کی سلامتی، عزت اور سہولت اولین ترجیح ہے-

    محسن نقوی کی برسلز میں عراقی ہم منصب جنرل عبدالامیر الشمری سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں سیکیورٹی تعاون، انسداد دہشت گردی اور انسانی سمگلنگ روکنے کے لیے میکینزم مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

    ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ زائرین سے متعلق پاکستان اور عراق کے ادارے قریبی رابطے میں رہیں گے پاکستانی زائرین کی سلامتی، عزت اور سہولت اولین ترجیح ہے،عراق جانے والے زائرین کو مقررہ مدت سے زائد قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔

    عراقی وزیر داخلہ نے کہا پاکستانی وزارت داخلہ کی فہرست والے زائرین کو عراق آنے کی اجازت ہوگی، مشترکہ لائحۂ عمل طے کرنے کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

  • پریس گیلری ایک شاندار ماضی اور پیشہ ورانہ روایات کی امین ہے،عظمٰی بخاری

    پریس گیلری ایک شاندار ماضی اور پیشہ ورانہ روایات کی امین ہے،عظمٰی بخاری

    وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے پنجاب اسمبلی پارلیمانی رپورٹرز پریس گیلری کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے۔

    عظمٰی بخاری نے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے صدر خواجہ نصیر، جنرل سیکرٹری سید عباس نقوی، جوائنٹ سیکرٹری سید فرزند علی اور اسسٹنٹ سیکریٹری واصف محمود کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا،عظمٰی بخاری نے کہا کہ پنجاب اسمبلی پارلیمانی رپورٹرز پریس گیلری اسمبلی کا لازمی اور فعال جز ہے، جو نہ صرف ایوان کی کارروائی کو شفاف انداز میں عوام تک پہنچاتی ہے بلکہ جمہوری اقدار کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پریس گیلری ایک شاندار ماضی اور پیشہ ورانہ روایات کی امین ہے، پریس گیلری حکومت، اسمبلی اور عوام کے درمیان مضبوط پل ہے،امید ہے کہ نو منتخب قیادت حکومت، پارلیمان اور عوام کے درمیان مؤثر رابطے کو مزید بہتر بنائے گی اور اپنی ذمہ داریاں بھرپور جذبے اور راست بازی کے ساتھ ادا کرے گی۔

  • 9 مئی میں ملوث تمام افراد کا ٹرائل ہو سکتا ہے،رانا ثنا اللہ

    9 مئی میں ملوث تمام افراد کا ٹرائل ہو سکتا ہے،رانا ثنا اللہ

    وزیرِاعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 9 مئی میں ملوث تمام افراد کا ٹرائل ہو سکتا ہے۔ جو لوگ بھی اس میں شامل ہیں، ان کا قانونی احتساب ہوگا-

    رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی مداخلت کے تانے بانے اگر 9 مئی کے واقعات سے ملتے ہیں تو قانون کے مطابق کارروائی ہو گی، اگر یہ ثابت ہوا تو پھر فیض حمید سمیت جو بھی ذمہ دار ہوگا، اسے قانون کے مطابق جواب دہ ہونا پڑے گا،9 مئی کے واقعات میں ملوث جماعت کے خلاف کارروائی کے امکانات بہت واضح ہیں، وہ جماعت جس پر 9 مئی کا الزام ہے، اس کے بارے میں بھی قانون حرکت میں آ سکتا ہے۔

    انہوں نے چیف آف ڈیفینس فورسز کی جانب سے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے فیصلوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے انصاف کا تقاضا پورا کیا ہے اور وہ تحسین کے مستحق ہیں،پریس ریلیز میں جس ’’سیاسی انتشار‘‘ کا حوالہ دیا گیا ہے، وہ براہِ راست 9 مئی کے واقعات کی طرف اشارہ کرتا ہے،انہوں نے واضح کیا کہ 9 مئی میں ملوث تمام افراد کا ٹرائل ہو سکتا ہےجو لوگ بھی اس میں شامل ہیں، ان کا قانونی احتساب ہوگااگر شواہد ثابت ہو جائیں تو بانی پی ٹی آئی کو بھی سزا ہوسکتی ہے۔

  • پاسپورٹ کی آن لائن تصدیق کا نیا نظام متعارف

    پاسپورٹ کی آن لائن تصدیق کا نیا نظام متعارف

    پاسپورٹ کی آن لائن تصدیق کا نیا نظام متعارف کرا دیا گیا،فنگر پرنٹس تصدیق (online passport verification)کا یہ نیا نظام ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی کاوشوں اور نادرا کے تعاون سے متعارف کرایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں آن لائن پاسپورٹ درخواست گزاروں کے فنگر پرنٹس کی تصدیق کا تکنیکی مسئلہ حل کر لیا گیا ہے،پاسپورٹ درخواست گزار اب نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ سے با آسانی فنگر پرنٹس کی تصدیق کر سکیں گےفنگر پرنٹس کی تصدیق میں مسائل پر چہرے کی تصدیق کا آپشن بھی میسر ہوگا۔

    اس حوالے سے ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی آسانی کے لیے ہر ممکن اور جدید سہولیات متعارف کروانے کیلئے پرعزم ہیں،اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے آن لائن فنگر پرنٹس کی تصدیق میں مسائل کی شکایات تھیں، سہولت سے اوورسیز پاکستانیز اور سینئر سیٹیزن خصوصی طور پر مستفید ہو سکیں گے۔

  • پی ٹی آئی نے اپنی سیاسی کمیٹی دوبارہ تشکیل دیدی، نوٹیفکیشن جاری

    پی ٹی آئی نے اپنی سیاسی کمیٹی دوبارہ تشکیل دیدی، نوٹیفکیشن جاری

    پاکستان تحریک انصاف نے اپنی سیاسی کمیٹی دوبارہ تشکیل دے دی ہے-

    پاکستان تحریک انصاف نے اپنی سیاسی کمیٹی کی ازسرِنو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت 23 اہم رہنماؤں کو نئی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے،پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو کمیٹی کی تشکیل کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں شامل دیگر نمایاں شخصیات میں سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، فِردوس شمیم نقوی، شیخ وقاص اکرم، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی شامل ہیں،سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سابق سینیٹ اپوزیشن لیڈر شبلی فراز اور پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر معین قریشی کو بھی کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    اسی طرح پنجاب سے سابق اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر، اوورسیز چیپٹر کے سیکریٹری سجاد برکی، چیف آرگنائزر پنجاب زعالیہ حمزہ، جُنید اکبر، حلیم عادل شیخ اور داؤد کاکڑ کو بھی کمیٹی میں نمائندگی دی گئی ہےآزاد کشمیر کے خالد خُورشید اور گلگت بلتستان کے سردار قیوم نیازی بھی نئی کمیٹی میں شامل ہیں،سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، قومی اسمبلی کے چیف وہپ عامر ڈوگر، سینیٹ کوآرڈینیٹر فوزیہ ارشد، خواتین ونگ کی صدر کنول شوزب اور اقلیتی ونگ کے صدر لال چند ملہی بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیاسی کمیٹی پی ٹی آئی کا اعلیٰ ترین فیصلہ ساز فورم ہو گی، جو پارٹی کی پالیسی سازی، حکمت عملی اور پارلیمانی جماعتوں کے لیے رہنما پالیسیوں کی تشکیل کی ذمہ دار ہوگی۔

  • رابی پیرزادہ نے نکاح کرلیا؟  سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل

    رابی پیرزادہ نے نکاح کرلیا؟ سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل

    سوشل میڈیا پر رابی پیرزادہ کی تصاویر اور پوسٹ گردش کر رہی ہے جس سے صارفین میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ سابق گلوکارہ نے نکاح کر لیا ہے-

    پاکستان کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا’ نکاح سنت ہے اور سنت میں ہی برکت ہے نکاح وہ پاک رشتہ ہے جو محبت کو جائز، عزت کو مضبوط اور رشتے کو ہمیشہ کے لیے مقدس بنا دیتا ہے اللہ ہر نکاح کو سکون، محبت اور رحمت سے بھر دے۔

    ان کی نئی سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کی شادی کے حوالے سے گفتگو اور تبصرے شروع کردیے ہیں،اور مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے-

    واضح رہے کہ رابی پیرزادہ کو بطور گلوکارہ، اداکارہ اور ماڈل شہرت حاصل ہوئی لیکن کچھ سال قبل انہوں نے اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کے لیے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اب وہ ایک سماجی کارکن ہیں اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی نظر آتی ہیں۔

  • عمران خان کے حوالے سے پوسٹ:جمائما نے ایلون مسک سے براہِ راست اپیل  کر دی

    عمران خان کے حوالے سے پوسٹ:جمائما نے ایلون مسک سے براہِ راست اپیل کر دی

    تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان نے عمران خان کے حوالے سے ایکس کے مالک ایلون مسک سے براہِ راست اپیل کر دی-

    جمائما خان نے ایلون مسک سے براہِ راست اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے 2 بیٹوں کو اپنے والد سابق وزیرِاعظم عمران خان سے ملنے یا بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، جنہیں اقوامِ متحدہ کے مطابق 22 ماہ سے غیر قانونی اور تنہائی کی قید میں رکھا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ ہی واحد جگہ رہ گیا ہے جہاں وہ دنیا کو بتا سکتی ہیں کہ عمران خان ایک سیاسی قیدی ہیں جنہیں بنیادی انسانی حقوق سے محروم کیا گیا ہے مگر ہر بار جب وہ عمران خان کے بارے میں کوئی بات شیئر کرتی ہیں تو پاکستان کے اندر، اور اکثر عالمی سطح پر بھی، ان کی پوسٹس کی رسائی تقریباً صفر تک محدود کر دی جاتی ہے۔

    جمائما خان نے ایلون مسک کو یاد دلایا کہ انہوں نے ’’آزادیٔ اظہا‘‘ کا وعدہ کیا تھا، نہ کہ ’’ایسی آزادی جسے کوئی سن نہ سکے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کے اکاؤنٹ پر لگائی گئی visibility filtering کو فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ وہ اپنی آواز دنیا تک پہنچا سکیں۔

  • امسال  رمضان المبارک کے آغاز کی متوقع تاریخ سامنے آگئی

    امسال رمضان المبارک کے آغاز کی متوقع تاریخ سامنے آگئی

    متحدہ عرب امارات کے فلکیاتی حسابات کے مطابق رمضان المبارک کے آغاز کی متوقع تاریخ 19 فروری ہے۔

    مصر کے نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ایسٹرانومی اینڈ جیو فزکس کے مطابق رجب 1447 ہجری کا آغاز 21 دسمبر 2025 سے ہوگا،رجب کا نیا چاند 20 دسمبر کی صبح قاہرہ کے وقت کے مطابق 3 بج کر 45 منٹ پر پیدا ہوگا اور اسی روز اسے دیکھے جانے کے امکانات موجود ہیں۔

    ادارے کے سربراہ ڈاکٹر طہ رباہ نے مزید بتایا کہ مکہ مکرمہ میں نئے چاند کو سورج غروب ہونے کے بعد تقریباً 14 منٹ تک جبکہ قاہرہ میں 10 منٹ تک دیکھا جا سکے گاعرب اور اسلامی ممالک کے دیگر دارالحکومتوں میں چاند کی موجودگی 1 سے 26 منٹ کے درمیان متوقع ہے، جب کہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں چاند سورج کے ساتھ ہی غروب ہو جائے گا،رجب ہجری سال کا ساتواں مہینہ ہے اور شعبان و رمضان سے قبل آتا ہے، اسی لیے اسے روحانی تیاری کا مہینہ بھی کہا جاتا ہے۔

    رمضان 2026 کے ممکنہ آغاز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں کیے گئے فلکیاتی حسابات کے مطابق اس کی متوقع تاریخ 19 فروری ہے تاہم، حتمی تاریخ 29 شعبان کو سعودی عرب میں چاند دیکھنے کے بعد طے ہوگی،رمضان 2026 میں روزے کے اوقات مختلف ممالک میں مختلف ہوں گے مہینے کے ابتدائی دنوں میں روزہ تقریباً 12 گھنٹے کا ہوگا، جبکہ اختتامی دنوں میں اس کے دورانیے کے بڑھ کر 13 گھنٹے تک جانے کا امکان ہے۔

  • 16 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

    16 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

    16 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک بڑی کمی کا امکان ،متعلقہ محکمے نے ابتدائی ورکنگ تیار کرلی –

    16 دسمبر سے پٹرول 36 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 11 روپے 85 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کا تیل 11 روپے 70 پیسے اور لائٹ ڈیزل 10 روپے 1 پیسے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے قیمتوں کی سمری 15 دسمبر کو منظوری کیلیے ارسال کی جائے گی جس پر وزیراعظم کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کرے گااگر تجویز کردہ کمی ہوئی تو اُس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 263 روپے نو پیسے،ہائی اسپیڈ ذیزل کی نئی قیمت 270 روپے 80 پیسے ہو جائے گی،جبکہ ممٹی کے تیل کی قیمت 181 روپے 16 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی جبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 153 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔