Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • اہلیہ کے تھپڑ مارنے کی ویڈیو پر فرانسیسی صدر کا بیان سامنے آگیا

    اہلیہ کے تھپڑ مارنے کی ویڈیو پر فرانسیسی صدر کا بیان سامنے آگیا

    فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کا بیرون ملک دورے کے دوران اہلیہ کے تھپڑ مارنے کی ویڈیو پر ردعمل دیدیا ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ویتنام کے دورے کے دوران جب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا طیارہ ایئرپورٹ پر اترا اور دروازہ کھلا تو ایک عجیب منظر دیکھا گیا جہاز کا دروازہ کھلتے ہی فرانسیسی صدر کو دیکھا جا سکتا ہے جو کھڑے ہوئے ہیں اور گفتگو کر رہے ہیں اچانک ایک ہاتھ ان کے چہرے پر پڑتا ہےفرانسیسی صدر کو جیسے ہی اس بات کا احساس ہوتا ہے کہ یہ منظر فلم بند ہوچکا ہے وہ ایک لمحے کو گھبرا جاتے ہیں۔

    بعد ازاں وہ خود کو سنبھال لیتے ہیں اور اہلیہ کے ہمراہ سیڑھیوں سے اترنے لگتے ہیں اور سب کچھ نارمل دکھائی دینے کے لیے بیگم کا ہاتھ تھامنے کی کوشش کرتے ہیں جسے ان کی اہلیہ ٹھکرا دیتی ہیں تاہم اس موقع پر بھی فرانسیسی صدر بالکل نارمل رہتے ہیں لیکن یہ ویڈ یو جنگل کی آگ طرح پھیل گئی جس کا فرانسیسی صدر کو جواب دینا پڑ گیا۔

    مالی پریشانیوں سے تنگ فیملی نے اجتماعی خودکشی کرلی

    فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ اہلیہ بریجیت میکرون کا انھیں چہرے پر مارنا محض "مذاق اور نوک جھونک” کا حصہ تھا صدر میکرون نے کہا کہ ہماری اس روایتی نوک جھوک کو دنیا بھر میں غلط تاثر دے کر پھیلایا جا رہا ہے یہ سب بکواس ہےفرانسیسی صدر نے حیرانگی کا اظہار کیا کہ کس طرح ایک سادہ سے مذاق کو عالمی بحران کی طرح پیش کیا جا رہا ہے۔

    صدر میکرون نے کہا کہ حالیہ ہفتوں میں ان کے خلاف بدنیتی پر مبنی اطلاعات کی ایک لہر شروع ہو چکی ہے، جن میں سے ہر ایک کا مقصد انہیں بدنام کرنا ہےاس سے پہلے یوکرین کے دورے کے دوران ان کی ایک ویڈیو میں ٹشو پیپر کو "کوکین کا پیکٹ” قرار دیا گیا تھا اسی طرح البانیا میں ترک صدر اردوان سے مصافحہ کو "جنگی مقابلہ” بنا کر پیش کیا گیا۔

    ایمانوئل میکرون نے آخر میں عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں اور جھوٹی خبروں پر کان نہ دھریں اور اصل مسائل پر توجہ دیں۔

    تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

  • قلات میں زلزلے کے جھٹکے

    قلات میں زلزلے کے جھٹکے

    قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے –

    قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، شہری خوفزدہ ہو کردعائیں اور کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز قلات سے 180 کلومیٹر مشرق میں تھا،

    مالی پریشانیوں سے تنگ فیملی نے اجتماعی خودکشی کرلی

    بلوچستان کے علاقے خضدار اور گردونواح میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی تھی زلزلہ پیما مرکز کا مزید کہنا تھا کہ زلزلے کا مرکز خضدار سے 45 کلو میٹر جنوب میں تھا جبکہ گہرائی 12 کلو میٹر تھی-

    ریسکیو ادارے اور پولیس ممکنہ آفٹر شاکس کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے حالات پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

  • مالی پریشانیوں سے تنگ فیملی نے اجتماعی خودکشی کرلی

    مالی پریشانیوں سے تنگ فیملی نے اجتماعی خودکشی کرلی

    بھارت میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد نے زہر کھا کر خودکشی کر لی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر دیہرادون (Dehradun) میں پیش آیا جہاں سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 7 افراد نے مبینہ طور پر مالی پریشانیوں سے تنگ آکر زہر کھا کر خودکشی کر لی۔

    رپورٹ کے مطابق خودکشی کرنے والا خاندان شدید مالی بحران کا شکار تھا اور اسی وجہ سے انہوں نے یہ انتہائی قدم اٹھایاپریوین مِتّل جو دیہرادون کے رہائشی تھے، اپنے خاندان کے ساتھ پنچکولہ کے باگیشور دھام میں منعقدہ ایک روحانی پروگرام میں شرکت کے لیے آئے تھے افسوسناک واقعہ اُس وقت پیش آیا جب خاندان پروگرام کے اختتام کے بعد واپس دیہرادون جا رہا تھا۔

    سورج بیت اللہ کے عین اوپر ہو گا، قبلہ رخ کا تعین کیا جاسکے گا

    عینی شاہدین کے مطابق سب سے پہلے مقامی رہائشیوں نے گاڑی میں موجود لوگوں کو پریشانی کی حالت میں دیکھا انہوں نے کوشش کی کہ کار کا دروازہ کھول کر انہیں نکالا جائے اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔

    پُنیت نامی ایک عینی شاہد نے میڈیا کو بتایا کہ یہ واقعہ ہمارے گھر کے قریب پیش آیا کسی نے بتایا کہ ایک کار باہر کھڑی ہے جس پر تولیہ ڈالا گیا ہے جب ہم نے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ وہ بابا کے پروگرام میں آئے تھے اور ہوٹل نہیں ملا، اس لیے کار میں سو رہے ہیں ہم نے انہیں گاڑی ہٹانے کو کہا اس کے بعد ہم نے دیکھا کہ وہ آپس میں الٹیاں کر چکے تھے، تب ہم نے ایک شخص کو کار سے نکالا،جب انہوں نے ایک فرد کو نکالا تو وہ واحد شخص تھا جو سانس لے رہا تھا، باقی سب بے ہوش تھے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

    متاثرہ شخص کے آخری الفاظ سناتے ہوئے پُنیت نے کہا کہ اس نے کہا کہ وہ بھی پانچ منٹ میں مر جائے گا کیونکہ اس نے بھی زہر کھا لیا ہے ہم قرض میں ڈوبے ہوئے ہیں، پولیس وقت پر پہنچ گئی تھی، تاہم ایمبولینس 45 منٹ کی تاخیر سے پہنچی۔

    رپورٹ کے مطابق بعدازاں خاندان کے تمام افراد کو اسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا خودکشی کرنے والے افراد میں 42 سالہ پریوین مِتّل، ان کے والدین، اہلیہ، اور تین بچے (دو بیٹیاں اور ایک بیٹا) شامل ہیں۔

    تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے فرانزک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے ہم تمام شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تجزیہ کریں گے،جائے وقوعہ سے ایک خودکشی نوٹ بھی برآمد ہوا ہے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے پنچکولہ کے ایک نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • سورج بیت اللہ کے عین اوپر ہو گا، قبلہ رخ کا تعین کیا جاسکے گا

    سورج بیت اللہ کے عین اوپر ہو گا، قبلہ رخ کا تعین کیا جاسکے گا

    سورج کل 28 مئی کو بیت اللہ کے عین اوپر سے گزرے گا اور اس دوران قبلہ رخ کا تعین کیا جا سکتا ہے۔

    فلکیاتی ماہرین نے اعلان کیا ہے کہ28 مئی 2025 کو، سورج دوپہر 12:18 بجے (مکہ مکرمہ کے وقت کے مطابق) خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا (یعنی پاکستانی وقت کے مطابق 2 بج کر 18 منٹ پر) اس نایاب فلکیاتی منظر کے دوران سورج عمودی طور پر کعبہ کے اوپر ہوگا، اس وقت دنیا بھر کے سایوں کا رخ بیت ا للہ کے مخالف سمت ہو گا، اس وقت پر سائے پر نشان لگا کر قبلہ رخ معلوم کیا جا سکتا ہے-

    سعودی عرب کی فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق، یہ منظر سال میں دو بار رونما ہوتا ہے، جب سورج کا زاویہ زمین کے ایسے مقام پر آجاتا ہے کہ وہ خانہ کعبہ کے بالکل اوپر ہوتا ہے اس موقع پر دنیا کے کسی بھی مقام سے اگر سورج کو دیکھا جائے تو وہی سمت قبلہ کی ہوگی۔

    واضح رہے کہ رواں سال 2025 میں سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے کا یہ پہلا واقعہ ہے ماہرین نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے گھروں، مساجد اور دیگر مقامات پر قبلہ کی درستگی کو یقینی بنائیں، دوبارہ سورج 16 جولائی کو بیت ا للہ کے اوپر سے گزرے گا۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان رہا –

    کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، 100 انڈیکس میں 280 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 502 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا، گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان رہا تھا جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    دوسری جانب انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر 9 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 97 پیسے ہو گئی ہے۔

  • تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے اسلام آباد راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہےکشمیر، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی/جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہونے کا بھی امکان ہے۔

    اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج شام سے 31 مئی کے دوران آندھی اور بارش کا امکان ہے اس بارے میں این ڈی ایم اے نے بھی ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےراولپنڈی، مری، سیالکوٹ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی اور جھنگ میں آندھی اور بارش کی توقع ہے، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفر گڑھ میں بھی بارش کا امکان ہے –

    سوات، دیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چترال، بونیر، پشاور، مالاکنڈ، مردان، صوابی اور چارسدہ میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے کوئٹہ، ژوب، بارکھان، خضدار اور قلات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے وادی نیلم، مظفر آباد، راولا کوٹ، کوٹلی، میرپور، دیامر، استور، ا سکردو ، گلگت، ہنزہ اور شگر میں بارش اور ژالہ باری ہونے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتاہے، ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے اور شمال مغرب سے گرم ہوائیں 10کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

  • سینئر سیاستدان کمال الدین اظفر انتقال کر گئے

    سینئر سیاستدان کمال الدین اظفر انتقال کر گئے

    سابق وزیر خزانہ و گورنر سندھ کمال الدین اظفر رضائے الہیٰ سے کراچی میں انتقال کر گئے۔

    کمال الدین اظفر طویل عرصے سے ملکی سیاست اور قانون کے شعبے میں فعال کردار ادا کرتے رہے مرحوم کمال الدین اظفر نے 1970 میں پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی اور پارٹی کےوفادار کارکن کے طور پر پہچانے گئے وہ دو بار سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے اور سندھ کے وزیر خزانہ اور بعد ازاں گورنر سندھ کے اہم عہدوں پر فائز رہے۔

    کمال الدین اظفرکے انتقال پر سیاسی و سماجی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے-

  • کویت کیجانب سے 19 سال بعد پاکستانیوں کیلئے دروازے کھل گئے

    کویت کیجانب سے 19 سال بعد پاکستانیوں کیلئے دروازے کھل گئے

    کویت نے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزوں پر عائد پابندی ختم کر دی۔

    کویت کی جانب سے انیس سال بعد پاکستانیوں کے لئے دروازے کھل گئے ہیں، وزارت اوورزسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن مصطفی ملک نے کہا ہے کہ کویتنے پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کے اجرا کا آغاز کردیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ویزوں کے اجرا سے ہزاروں افراد کو کویت میں روزگار، تجارت اور سیاحت کے مواقع میسر آئیں گے، ان کا کہنا تھا کہ تمام ویزے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل کئے جا سکیں گے۔

    واضح رہے کہ کویتی دینار دنیا کی سب سے مضبوط کرنسی ہے اور ایک کویتی دینار کی قدر 914 پاکستانی روپے ہے کویت نے 2011 میں پاکستان، ایران، شام اور افغانستان کے شہریوں کو ویزے جاری کرنا بند کر دیئے تھے، جس کی وجہ ان ممالک میں خراب سیکیورٹی حالات بتائی گئی تھی اس کےبعد پاکستان نےکئی بار کوششیں کیں کہ پاکستانی شہریوں کے لیے ویزے کی بحالی ہوسکے لیکن کوئی کامیابی حاصل نہ ہو سکی سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی2017 میں اپنے کویت کے دورے کے دوران پاکستانی شہریوں کے لیے ویزے کی بحالی کی درخواست کی تھی۔

    گلف نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کویت میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال نے آگاہ کیا ہے کہ کویتی حکومت نے پاکستانی شہریوں کو مختلف اقسام کے ویزے جاری کرنے کا عمل باضابطہ طور پر دوبارہ شروع کر دیا ہے، جو دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے اور اہم لیبر ضروریات کو پورا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

    پاکستانی سفیر نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ کویت کے شعبہ صحت میں بڑھتی ہوئی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک ہزار 200 پاکستانی نرسوں کو بھرتی کرنے کا منصوبہ ہے اس ضمن میں نرسوں کا ابتدائی گروپ (جس میں 125 نرسیں شامل تھیں) پچھلے ہفتے پہنچنا تھا لیکن رہائش کے مسائل کی وجہ سے اس کی آمد تاخیر کا شکار ہوئی، خصوصی ٹیمیں اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں، اور ہمیں امید ہے کہ نرسیں آئندہ چند دنوں میں کویت پہنچ جائیں گی۔

  • پولیس کو عمران خان کا فوٹوگرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ دوبارہ کروانے کی اجازت

    پولیس کو عمران خان کا فوٹوگرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ دوبارہ کروانے کی اجازت

    لاہور:عدالت نے عمران خان کا فوٹوگرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ دوبارہ کروانے کی پولیس کو اجازت دے دی۔

    انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں بانی پی ٹی آئی کے فوٹو گرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کی درخواست کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے سماعت کی، جس میں عدالت نے پراسیکیوشن کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا عدالت نے پولیس کو بانی پی ٹی آئی کے فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور پولی گرا فک ٹیسٹ دوبارہ کروانے کی اجازت دے دی اور 9 جون کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔

    قبل ازیں پراسیکیوشن کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کا جواب عدالت جمع کرایا گیا، جس میں ڈی ایس پی لیگل نے عدالت کو بتایا کہ جب تک ٹیسٹ نہیں ہوں گے تب تک تفتیش مکمل نہیں ہو گی بانی پی ٹی آئی تفتیشی افسران کے ساتھ تعاون کریں ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تعاون کریں گے، انصاف ہوتا نظر آئے گا-

    پی ایس ایل 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان

    عدالت میں ڈی ایس پی لیگل جاوید کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں مزید بتایا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا انہوں نے 2 بار تحریری طور پر ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا اور بعد ازاں عمران خان نے تیسری بار زبانی ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا ۔

    عدالت میں دائررپورٹ میں پولیس کی جانب سے تفتیش کے لیے فوٹو گرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ کی اجازت کی استدعا کی گئی تھی-

    بحر الکاہل سکڑنے لگا، سائنسدانوں کی نئے براعظم ’امیشیا‘ کی تشکیل کی پیشگوئی

  • پی ایس ایل 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان

    پی ایس ایل 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان

    لاہور:ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا۔

    لاہور قلندرز کو چار سال میں تیسرا ٹائٹل دلانے والے شاہین شاہ آفریدی کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہےٹیم کا انتخاب کمنٹری ٹیم کے اراکین نے کیا۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا انعقاد 11 اپریل سے 25 مئی تک چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں ہوا لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چھ وکٹوں سے شکست دی،شاہین آفریدی نے نہ صرف سب سے زیادہ 19 وکٹیں لے کر فضل محمود کیپ حاصل کی بلکہ ایک ایسی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں جس میں قلندرز کے اپنے دو ساتھی شامل ہیں۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل10 الیون:

    1. فخر زمان (لاہور قلندرز)
    2. صاحبزادہ فرحان (اسلام آباد یونائیٹڈ) (وکٹ کیپر)
    3. ڈیوڈ وارنر (کراچی کنگز)
    4. جیمز ونس (کراچی کنگز)
    5. حسن نواز (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)
    6. سکندر رضا (لاہور قلندرز)
    7. فہیم اشرف (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)
    8. شاہین شاہ آفریدی (لاہور قلندرز) (کپتان)
    9. حسن علی (کراچی کنگز)
    10. علی رضا (پشاور زلمی) ایمرجنگ
    11. ابرار احمد (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)
    12. خوشدل شاہ (کراچی کنگز) (12 ویں کھلاڑی)

    10