Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • بھارت کی بلوچستان میں دہشتگردی کی خفیہ مہم، وکی لیکس نے پول کھول دیا

    بھارت کی بلوچستان میں دہشتگردی کی خفیہ مہم، وکی لیکس نے پول کھول دیا

    وکی لیکس کی جانب سے جاری کردہ ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی سفارتی کیبلز اس بات کی گواہی دیتی ہیں کہ عالمی مبصرین پاکستان میں جاری بھارتی خفیہ سرگرمیوں سے باخبر تھے۔

    رپورٹ کے مطابق سال 2009 میں مصر میں ہونے والی دو طرفہ بات چیت کے دوران پاکستان نے بھارت کی بلوچستان میں مداخلت کا معاملہ بین الاقوامی سطح پر اٹھایا تھا بعد ازاں 2015 اور 2019 میں پاکستان نے باقاعدہ طور پر اقوام متحدہ کو بھارتی مداخلت سے متعلق تفصیلی ڈوزیئرز بھی پیش کیے۔

    رپورٹ کے مطابق سال 2016 میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے حاضر سروس نیول افسر کلبھوشن یادیو کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا، جس نے دورانِ تفتیش بلوچستان میں تخریب کاری، بم دھماکوں اور علیحدگی پسند عناصر کو سپورٹ کرنے جیسے سنگین جرائم کا اعتراف کیا کلبھوشن کا اعتراف عالمی سطح پر بھارت کے خفیہ عزائم کو بے نقاب کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق سال 2023 میں علیحدگی پسند کمانڈر سرفراز بنگلزئی اور گلزار امام شمبے کی گرفتاری اور ان کے اعترافات نے ایک بار پھر پاکستان کے اس دیرینہ مؤقف کی تائید کی کہ بھارت بلوچستان میں بدامنی کو ہوا دینے اور دہشتگردی کو فروغ دینے میں براہ راست ملوث ہے۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق ان شواہد سے نہ صرف پاکستان کا مؤقف مضبوط ہوا ہے بلکہ عالمی برادری پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ جنوبی ایشیا میں بھارتی مداخلت اور دہشتگردی کے پھیلاؤ کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور بھارت کو اس کی سازشوں پر جوابدہ ٹھہرائے۔

  • پنجاب میں آندھی و طوفان سے ہلاکتوں اور نقصان پر پی ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

    پنجاب میں آندھی و طوفان سے ہلاکتوں اور نقصان پر پی ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

    پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبہ پنجاب میں شدید آندھی اور طوفانی موسم کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

    پی ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق مختلف اضلاع میں پیش آنے والے واقعات میں 13 شہری جاں بحق اور 92 افراد زخمی ہوئے ہیں جاں بحق افراد میں لاہور سے تین، راولپنڈی سے ایک، جہلم سے تین، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، سیالکوٹ اور میانوالی سے ایک، ایک فرد شامل ہے اموات زیادہ تر بوسیدہ مکانات کے گرنے اور غیر محفوظ مقامات پر موجودگی کے باعث ہوئیں آندھی و طوفان کے سبب متعدد کچے اور کمزور مکانات کو نقصان پہنچا ہے، جب کہ لاہور میں درختوں کے گرنے اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

    ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ صوبے بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور تمام ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔ 1122 سمیت تمام امدادی اداروں کو مشینری اور عملے سمیت چوکنا رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    پنجاب: یومیہ اجرت پر جنگلوں میں کام کرنیوالے مزدوروں کی ادائیگی کیلئے جدید نظام متعارف

    ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت متاثرہ خاندانوں کو مالی معاونت دی جائے گی صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو الرٹ کر دیا گیا ہے، اور کنٹرول روم میں صورتحال کی نگرانی 24 گھنٹے جاری ہے۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اےنے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ خراب موسم کی پیشگوئی کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں، اور آسمانی بجلی کے دوران محفوظ مقامات پر پناہ لیں انہوں نے خبردار کیا کہ گرج چمک اور تیز طوفان کی صورت میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں، اور بچوں کو بوسیدہ عمارتوں کے قریب نہ جانے دیں، پی ڈی ایم اے نے ایمر جنسی کی صورت میں شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ فوری طور پر ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

    تل ابیب میں نیتن یاہو کیخلاف مظاہرے، استعفے کا مطالبہ

  • پنجاب: یومیہ اجرت پر جنگلوں میں کام کرنیوالے مزدوروں کی ادائیگی کیلئے جدید نظام متعارف

    پنجاب: یومیہ اجرت پر جنگلوں میں کام کرنیوالے مزدوروں کی ادائیگی کیلئے جدید نظام متعارف

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے محکمہ جنگلات میں اجرتوں کی ادائیگی میں شفافیت کے لیے جدید برانچ لیس بینکاری نظام نافذ کر دیا۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے 100 سالہ پرانا نظام ختم کر کے یومیہ اُجرت پر جنگلوں میں کام کرنے والے محنتی مزدوروں کے لیے جدید، محفوظ اور باعزت ادائیگی نظام متعارف کروا دیا،یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کو اب اجرت براہ راست موبائل بینکنگ اکاؤنٹ میں ملے گی جبکہ تصدیق ایس ایم ایس اور بائیو میٹرک کے ذریعے ہوگی۔

    سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شفافیت وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشن ہے، محکمہ جنگلات کا اقدام اس وژن کی عملی تعبیر ہے، ہر سرکاری ادائیگی کے نظام میں شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے گی نقدی نظام میں موجود بدعنوانی، تاخیر اور کٹوتی جیسے مسائل اب ماضی کا قصہ بن چکے ہیں۔

    اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ

    محکمہ جنگلات اور پنجاب بینک کے باہمی اشتراک سے برانچ لیس بینکاری کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں محکمہ جنگلات کا یہ منفرد قدم عالمی معیار کی گڈ گورننس اور مالی شفافیت کی جانب انتہائی اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے،یہ نظام مزدور طبقے کا اعتماد بحال کرے گا اور انہیں مالی تحفظ فراہم کرے گا، ہم ہر شعبے میں ٹیکنالوجی، شفافیت اور عوامی بھلائی کو ترجیح دے رہے ہیں ، محکمہ جنگلات نے ایک مثال قائم کر دی۔

    ملک کے مختلف حصوں میں آندھی ، بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

  • اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ

    اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ

    اسلام آباد:اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمشنر، ڈی آئی جیز، ایس پیز اور اے سیز نے شرکت کی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور وفاقی سیکرٹری داخلہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے بغیر منظور شدہ گھروں اور غیر منظور شدہ ہاوسنگ سوسائٹیز کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسران اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائیں، لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم (لمز) کے ذریعے سیٹلائٹ میپنگ کرکے ہر قسم کی غیر قانونی تعمیرات کو روکا جائے۔

    تل ابیب میں نیتن یاہو کیخلاف مظاہرے، استعفے کا مطالبہ

    محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد میں شہریوں کو عالمی معیار کی خدمات کی فراہمی آپ سب کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے، شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، متعلقہ ایس پیز اور اے سیز فعال انداز میں فرائض سرانجام دیں وفاقی دارالحکومت میں پولیس اور انتظامیہ کے امیج کو بہتر بنانا ہے اور یہ اُس وقت ممکن ہے جب شہری خود آپ پر اعتماد کا اظہار کریں، شہریوں کی سہولت کیلئے متعلقہ افسران نئے انیشیٹو لے کر آئیں، اس پر عمل میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

    وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر مؤثر کنٹرول یقینی بنانے اور عیدالاضحی پر شہر میں صفائی کا خصوصی خیال رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

    ملک کے مختلف حصوں میں آندھی ، بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

  • تل ابیب میں نیتن یاہو کیخلاف مظاہرے، استعفے کا مطالبہ

    تل ابیب میں نیتن یاہو کیخلاف مظاہرے، استعفے کا مطالبہ

    اسرائیل کے سابق دارالحکومت تل ابیب میں ایک بار پھر وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

    اسرائیل کے شہر تل ابیب میں حکومت مخالف مظاہرہ کیا گیا جس میں ہزاروں مظاہرین نے شرکت کی مظاہرین نے غزہ پر جاری جنگ کے فوری خاتمے، یرغمالیوں کی رہائی اور نیتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کی پالیسیوں نے اسرائیل کو عالمی سطح پر تنہائی کا شکار بنا دیا ہے

    مظاہرے میں سابق یرغمالی بھی شریک ہوئے، جہاں ایک یرغمالی خاتون نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری نے دوران قید ہمیں سب سے زیادہ خطرے میں ڈالااس کے علاوہ مظاہرے میں یرغمالیوں کے خاندانوں نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے سوال کیا کہ تمھیں نیند کس طرح آجاتی ہے؟ –

    اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کے تازہ سلسلے میں مزید بارہ فلسطینی شہید ہو گئے ہیں عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 91 ہو چکی ہے، جب کہ مجموعی شہادتیں 53 ہزار 901 تک پہنچ گئی ہیں۔

    المواسی کیمپ پر بمباری کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوئے،دوسری جانب خان یونس میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں غزہ کی معروف ماہر اطفال ڈاکٹر آلاء النجار کے 9 بچے شہید ہو گئے، جب کہ ان کا شوہر اور ایک بچہ زخمی ہےاطلاعات کے مطابق ڈاکٹر آلاء اپنے شوہر اور بچوں کو گھر پر چھوڑ کر اسپتال میں ڈیوٹی پر تھیں، جب انہیں النصراسپتال میں اپنے بچوں کی شہادت کی خبر دی گئی۔

    ملک کے مختلف حصوں میں آندھی ، بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

    غزہ میں انسانی بحران روز بروز بدترین صورت اختیار کرتا جا رہا ہے اسرائیل کی جانب سے محدود پیمانے پر غذا کی فراہمی کے باعث لاکھوں افراد قحط اور بھوک کا شکار ہیں فلسطینی حکام کے مطابق غذائی قلت کے باعث کم از کم چار لاکھ ستر ہزار افراد کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

    اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کیجانب سےبارہا جنگ بندی کی اپیلوں کے باوجود اسرائیل کی بمباری اور غزہ کی ناکہ بندی جاری ہے، جبکہ نیتن یاہو کی حکومت اندرون ملک بھی شدید عوامی دباؤ اور احتجاج کا سامنا کر رہی ہے۔

    طوفان سے بھارت میں تباہی، دہلی ڈوب گیا

  • ملک کے مختلف حصوں میں آندھی ، بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

    ملک کے مختلف حصوں میں آندھی ، بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

    اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں آج بھی آندھی ، بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد ، خیبر پختونخوا ،شمال مشرقی پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے،دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ اور پشاور میں آج بھی ہلکی بارش متوقع ہے، جبکہ پنجاب کے علاقوں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں بھی بارش ہو سکتی ہے،ملک کے کئی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، آج سب سے زیادہ گرمی سبی میں پڑے گی، جہاں درجہ حرارت 50 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

    علاوہ ازیں نواب شاہ میں درجہ حرارت 49 ، دادو 48، سکھر، بہاولپور47 ، حیدر آباد، ڈیرہ غازی خان میں 46، تربت ، ملتان 45 ، سرگودھا، ڈیرہ اسماعیل خان 44، ساہیوال، فیصل آباد 43 ، لاہور، بنوں 42، پشاور، کراچی اورکوئٹہ میں 39 ڈگری رہے گا۔

    پاکستانی کوہ پیما نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ایوریسٹ کو سر کر لیا

    بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان کے اثرات کے باعث کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والے طوفانی سسٹم کے باعث کراچی میں سمندری ہوائیں بند رہیں گی، جس سے گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہوگا سورج کا پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے، جبکہ ساحلی علاقوں میں گرمی 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جائے گی شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے، دھوپ میں سفر سے گریز کرنے اور زیادہ پانی پینے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

    بھارت کی پاکستان کو ایک بار پھر ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کی کوشش

    ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت کے پیش نظر محکمہ موسمیات اور طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ خاص طور پر بزرگ افراد، بچے اور بیمار افراد کو دن کے اوقات میں باہر نکلنے سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے، تاکہ ہیٹ اسٹروک اور دیگر موسمی اثرات سے بچا جا سکے۔

  • طوفان سے بھارت میں تباہی،  دہلی ڈوب گیا

    طوفان سے بھارت میں تباہی، دہلی ڈوب گیا

    بحیرہ عرب میں پیدا ہونے والے طوفان نے بھارت میں تباہی مچادی ہے-

    بحیرۂ عرب میں بننے والے ایک ممکنہ طوفان نے بھارت کےمغربی ساحلی علاقوں میں شدید بارشوں اور نقصان کا سبب بنا ہے، اتوار کی علی الصبح آنے والی طوفانی بارشوں نے دہلی اور مضافات میں جس پیمانے پر تباہی مچائی موسلا دھار بارش، تیز ہوائیں، گرج چمک اور بجلی کے جھماکوں نے پوری دہلی کو ہلا کر رکھ دیا بارش اور طوفانی ہواؤں نے زندگی کا نظام درہم برہم کر دیا متعدد علاقوں میں پانی بھر جانے سے ٹریفک جام رہا، گاڑیاں بند ہو گئیں اور زیرِآب راستے ناقابلِ استعمال ہو گئے۔

    منٹو روڈ، موتی باغ اور ایئرپورٹ ٹرمینل ون کے قریب شدید پانی جمع ہو گیا جہاں درجنوں گاڑیاں اور ایک بس پانی میں ڈوب گئیں اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 100 سے زائد پروازیں متاثر ہوئیں جن میں سے تقریباً 49 کو دیگر شہروں کی طرف موڑنا پڑا، ہزاروں مسافر گھنٹوں ہوائی اڈوں پر پھنسے رہے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، بجلی کے کھمبے گِر گئے اور متعدد گھروں و دکانوں کو نقصان پہنچا،سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرتی رہیں۔

    پاکستانی کوہ پیما نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ایوریسٹ کو سر کر لیا

    اتنے بڑے پیمانے پر نظام زندگی کے مفلوج ہونے کے باوجود دہلی حکومت اور مرکز کی طرف سے نہ کوئی ایمرجنسی پلان سامنے آیا، نہ کوئی ہنگامی ریلیف ٹیم حرکت میں آئی بارش میں پھنسے شہری بے بسی کی تصویر بنے سڑکوں، انڈرپاسز، اور گھروں میں محصور رہےبیشتر مقامات پر مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت پانی میں پھنسی گاڑیوں کو نکالا، مسافروں کو سہارا دیا، اور سوشل میڈیا پر مدد کی اپیلیں کیں۔ مگر کہیں سے نہ کوئی ہیلپ لائن متحرک ہوئی، نہ کوئی وزراء یا حکام متاثرہ علاقوں میں نظر آئے۔

    مہاراشٹرا اور گووا کے ساحلی اضلاع میں شدید سے انتہائی شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کے پیش نظر ان علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے ممبئی میں بھی اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے، اور ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

    بھارت کی پاکستان کو ایک بار پھر ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کی کوشش

    گجرات کے ساحلی علاقوں میں بھی شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی گئی ہے، جہاں حالیہ بارشوں سے 17 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ریاستی حکومت نے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے کنٹرول رومز قائم کیے ہیں یہ سب صورتحال اس بات کی نشاندہی کررہی ہے کہ بحیرۂ عرب میں طوفانوں کی شدت اور تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، جو بھارت کے ساحلی علاقوں کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

    شہری حلقے شدید غصے میں ہیں عوام کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال کسی مغربی ملک میں پیش آتی تو فوراً ایمرجنسی نافذ کی جاتی، شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاتا، اور ہر جگہ امدادی ٹیمیں تعینات ہوتیں مگر یہاں، نہ وزیرِ اعلیٰ کی طرف سے بیان آیا، نہ وزیرِ اعظم کی طرف سے کوئی نوٹس، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دہلی جیسے بڑے اور حساس شہر کو قدرتی آفات کے حوالے سے مکمل طور پر بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ہے۔

    لندن میں آتشزدگی، برٹش پاکستانی خاندان کے 4 افراد جاں بحق، قتل کا شبہ

    بھار تی محکمہ موسمیات آئی ڈی ایم کے مطابق، بحیرۂ عرب کے مشرقی وسطی حصے میں ایک کم دباؤ کا نظام تشکیل پایا ہے، جو شدید ڈپریشن میں تبدیل ہوچکا ہے اگرچہ ابھی تک اس طوفان کو باضابطہ نام نہیں دیا گیا، لیکن امکان ہے کہ یہ ’شکتی‘ نامی طوفان بنے۔

  • پاکستانی کوہ پیما نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ایوریسٹ کو سر کر لیا

    پاکستانی کوہ پیما نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ایوریسٹ کو سر کر لیا

    پاکستانی کوہ پیما سعد منور نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ایوریسٹ کو سر کر لیا۔

    رپورٹ کے مطابق سعد منور نے ڈاوا گیالجی شیرپا کی نگرانی میں 8 ہزار 848 میٹر بلند ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا۔ وہ اس سے قبل ماؤنٹ اکونکاگوا کو بھی سر کر چکے ہیں،سعد منور کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر ان کی اس کامیابی کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا گیا کہ سعد نے دنیا کی بلند ترین چوٹی پر سبز ہلالی پرچم لہرایا۔

    واضح رہے پاکستانی کوہ پیما ساجد علی سدپارہ نے 11 مئی کو بغیر آکسیجن اور بغیر کسی پورٹر کی مدد کے دنیا کی ساتویں بلند ترین چوٹی دھولاگیری جبکہ سرباز خان نے 18 مئی کو دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی ماؤنٹ کنچن جنگا کو بغیر اضافی آکسیجن کے کامیابی سے سر کیا۔

  • بھارت کی پاکستان کو ایک بار پھر ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کی کوشش

    بھارت کی پاکستان کو ایک بار پھر ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کی کوشش

    بھارت کی جانب سے پاکستان کو عالمی سطح پر معاشی طور پر کمزور کرنے کی سازشیں ایک بار پھر بے نقاب ہو گئیں۔

    سفارتی ذرائع اور سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت نے نہ صرف پاکستان کے خلاف جھوٹا عالمی پروپیگنڈا شروع کیا ہے بلکہ اسے دوبارہ ایف اے ٹی ایف (فنانشل ایکشن ٹاسک فورس) کی گرے لسٹ میں شامل کروانے کی بھرپور کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے ایف اے ٹی ایف کو جو ڈوزیئر پیش کیا گیا ہے، وہ بے بنیاد الزامات پر مشتمل ہے اور اس کا مقصد پاکستان پر عالمی مالیاتی دباؤ ڈال کر ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا ہے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت یہ ظاہر کر چکا ہے کہ وہ پاکستان کی اقتصادی بحالی اور ترقی سے خائف ہے۔

    سیاسی مبصرین کے مطابق بھارت نے حال ہی میں ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے منظور کردہ 20 ارب ڈالر کے ترقیاتی منصوبوں کی شدید مخالفت کی ہے، جس سے اس کے مذموم عزائم مزید عیاں ہو گئے ہیں بھارت کی کوشش ہے کہ پاکستان کو مالی امداد سے محروم کر کے ترقیاتی عمل کو روک دیا جائے تاکہ ملک کو اندرونی طور پر عدم استحکام کا شکار کیا جا سکے۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت خطے میں اپنی بالادستی قائم رکھنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ یہ تمام اقدامات سیاسی دشمنی اور پاکستان کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی خواہش کا مظہر ہیں، بھارت دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ پاکستان مسلسل شفافیت، مالی نظم و ضبط اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

    پاکستانی حکام نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں اور خطے میں امن و ترقی کے فروغ کے لیے پاکستان کے مثبت اقدامات کا ادراک کریں۔

  • نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم ’لوو گرو‘ کے ٹریلر کی نمائش

    نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم ’لوو گرو‘ کے ٹریلر کی نمائش

    امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم ’لوو گرو‘ کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔

    فلم ’لوو گرو‘ کا ٹریلر نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر پر پیش کیا گیا یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی فلم کو اس اسکرین کی زینت بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہےاس رومانوی مزاحیہ فلم کے ٹریلر کی نمائش کے موقع پر دونوں سپر اسٹارز بھی موجود تھے، انہوں نے مداحوں سے ملاقات کی، تصاویر بنوائیں اور اس یادگار لمحے کو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

    فلم کا ٹریلر ٹائمز اسکوائر پر موجود افراد کی توجہ کا مرکز بنا رہا ’لوو گرو‘ کی کہانی ایک نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو کئی لڑکیوں کے دل جیتنے کے بعد حقیقی محبت کو سمجھتا ہے، اور کہانی میں نیا موڑ اس وقت آتا ہے جب ماہرہ خان کے والد، جاوید شیخ، اُسے ایک بڑی ذمہ داری سونپتے ہیں، یہ فلم عید الاضحیٰ کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی-

    44 ایڈیشنل سیشن ججز کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی دینے کا فیصلہ

    فلم کی شوٹنگ لندن میں کی گئی ہے جہاں ماہرہ خان کو ایک خوبصورت، بولڈ اور فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والی لڑکی کے طور پر پیش کیا گیا ہےاس کے برعکس ہمایوں سعید کو لندن میں مختلف لڑکیوں کو محبت کے جال میں پھنسانے والے پلے بوائے کے کردار میں دکھایا گیا ہے ‘لو گُرو‘ کی کہانی واسع چوہدری نے لکھی ہے اس کی ہدایت کاری کے فرائض ندیم بیگ نے سرانجام دیے ہیں اور اسے ہمایوں سعید سمیت دیگر پروڈیوسرز نے پروڈیوس کیا ہے،یہ فلم اے آر وائے فلمز کے بینر تلے ریلیز کی گئی ہے جس میں رومانس کے ساتھ ساتھ پشتون اور پنجابی تڑکے والا مزاح بھی شامل ہوگا۔

    سات دن سے لاپتہ گجرات کے 4سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے موت کی تصدیق