Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • 2 سالوں میں پاکستان کا ریونیو تقریباً دگنا ہوگیا،آئی ایم ایف

    2 سالوں میں پاکستان کا ریونیو تقریباً دگنا ہوگیا،آئی ایم ایف

    عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) حکام کے مطابق پاکستان کا ریونیو 9.6 ٹریلن روپے سے بڑھ کر18 ٹریلین روپے ہوگیا۔

    آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 سالوں میں پاکستان کا ریونیو تقریباً دگنا ہو گیا ہے، پاکستان کا ریونیو 9.6 ٹریلن روپے سے بڑھ کر18 ٹریلین روپے ہو گیا ہے، وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ریونیو میں اضافہ ٹیکس وصولیوں، نئے ٹیکس اور مرکزی بینک کی مدد سے ممکن ہوا۔

    دوسری جانب معاشی ماہرین کے مطابق ریونیو میں اضافہ مصنوعی ہے، گزشتہ 2سالوں میں ٹیکس نیٹ میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی، 2 سالوں میں ٹیکس کی شرح میں بہت اضافہ ہوا، تنخواہ دار طبقے اور صنعتی شعبے پر ٹیکسوں کا بوجھ لاد دیا گیاسیلز ٹیکس کی شرح 12 سے بڑھا کر 15 اور پھر18 فیصد کر دی گئی، اس وقت کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے لیکن روپے کی قیمت کم کی جا رہی ہے، دنیا میں امریکی ڈالرکی قیمت کم ہو رہی ہے لیکن پاکستان میں بڑھ رہی ہے۔

  • بھٹو شہیداور نوازشریف نے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنا یا،تجزیہ ،شہزاد قریشی

    بھٹو شہیداور نوازشریف نے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنا یا،تجزیہ ،شہزاد قریشی

    بھٹو شہیداور نوازشریف نے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنا یا
    دونوں شخصیات نے ملک سنوار دیا،آج کی سیاست میں صرف منافقت رہ گئی
    مریم نواز نے نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دیکر دل جیت لئے ،مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں
    ایٹمی صلاحیت سے دشمن کی ہر چال ناکام،افواج پاکستان نے ناقابل تسخیر نعرے کو امر کردیا
    تجزیہ ،شہزاد قریشی
    دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا بھر کے ملکوں کے درمیان جنگی ماحول رہا، بڑی طاقتوں نے ذاتی مفادات کے لئے ایسے حالات پیدا کردئیے کہ دنیا کو جنگ میں دھکیل دیا گیا، کئی ایسی جنگیں لڑی گئیں جن کی ضرورت نہیں تھی ،عالمی طاقتوں نے کمزور بہانے تراش کر چھوٹے ملکوں پر دانستہ جنگیں تھوپیں، چھوٹے ممالک کے وسائل پر قبضے کئے، تیل کی قیمتوں کو گرنے سے بچانے کے لئے بھی جنگوں کا سہارا لیا گیا، دنیا کے کئی چھوٹے ممالک نے اپنے آپ کو مضبوط کرنے کے لئے دفاع کو مضبوط کرنا شروع کیا، دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا ، جدید ٹیکنالوجی حاصل کی تاکہ عالمی طاقتوں کے شکنجے سے محفوظ رہ سکیں، اس میں دنیا کی سیاسی لیڈر شپ کا بڑا کردار رہا ،پاکستان نے بھی دنیا کی بدلتی صورتحال کو دیکھا اور ایک سیاسی قد آور شخصیت ذوالفقار بھٹو شہیدنے ملک و قوم کو محفوظ کرنے کے لئے جوہری قوت کو سمجھا اور ایٹمی پاور بننے کا منصوبہ بنایا اور اسکی بنیاد رکھی اور پھر ایک قد آور سیاسی شخصیت نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے اقوام عالم اور پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کو بتا دیا کہ پاکستان آج ایٹمی قوت کا حامل ملک بن چکا ہے، اسے کہتے ہیں سیاسی لیڈر شپ اور قومی ہیرو، عالمی غنڈہ گردی سے ملک وملت کو بچانے پر قوم ان دو سیاسی کرداروں کوہمیشہ یاد رکھے گی ،موجودہ سیاست دانوں کو بھٹو شہید کی سیاسی زندگی کا مطالعہ کرنا چاہیے جبکہ دوسرا کردار نواز شریف ہیں ،اللہ پاک نواز شریف کو زندگی دے وہ لاہور اپنے گھر جاتی امراء میں موجود ہیں، اگر ان دونوں سیاسی شخصیات کا کردار نہ ہوتا تو آج پاکستان بھارتی فسطائی عزائم کا شکار ہو چکا ہوتا، دوسرا ہماری پاک فوج جو جذبہ جہاد کے تحت ملک کی سلامتی کی حفاظت پر مامور ہے، سرحدوں پر موجود پاک فوج کے نوجوان اور افسران شہید کا رتبہ حاصل کرنے کے لئے کھڑے ہیں، اگر جمہوریت کی بات کی جائے توآج کے دور میں سیاسی گلیاروں میں کوئی نظریاتی سیاست کو تلاش کر رہا ہے تو یہ بہت بڑا جھوٹ ہے، نظریاتی سیاست کا جنازہ کب کا اٹھ چکا ہے، آج کل سیاست کی صرف باتیں رہ گئی ہیں ،سیاسی صلاح کار اور جوڑ توڑ کے ماہر ملکی سیاست کے بڑے نام اپنی اپنی اننگز کھیل گئے ہیں، ملک میں صرف ایک نام باقی رہ گیا ہے وہ نواز شریف ہیں، آمدہ قومی انتخابات میں ن لیگ کے وزراء مشیر اور دیگر نواز شریف اور انکی بیٹی مریم نواز جو عوام میں مقبول ہیں وہ جلسے جلوسوں میں عوام کے سامنے لاکر ووٹ لیں گے مریم نواز نے آج کے پنجاب کو کالجوں یونیورسٹیز میں جاکر نوجوان طبقہ جن کو گمراہ کیا گیا تھا ان کے ہاتھوں میں لیپ ٹاپ اور کتاب دی ہے جن سیاسی شخصیات نے نوجوانوں کے ہاتھوں میں غلیل دی تھی ان کو جدید تعلیم حاصل کرنے کی طرف لگا دیا ہے-

  • مریم نواز نے  برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم کردی

    مریم نواز نے برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم کردی

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم کردی، پنجاب بھر میں برتھ اور ڈیتھ کی رجسٹریشن بلا معاوضہ اور کمپیوٹرائزڈ سرٹیفکیٹ بھی مفت جاری ہوگا۔

    پنجاب میں برتھ و ڈیتھ رجسٹریشن رولز 2025 نافذ ہونے سے صوبے بھر میں برتھ اور ڈیتھ کی رجسٹریشن بلا معاوضہ کرائی جاسکے گی وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر برتھ اور ڈیتھ کمپیوٹرائزڈ سرٹیفکیٹ بھی مفت جاری ہوگا، شہری اپنی یونین کونسل اور میونسپل کمیٹی میں 7 سال تک بلامعاوضہ اندراج کرا سکتے ہیں، پنجاب میں برتھ اور ڈیتھ کی لیٹ رجسٹریشن پر کورٹ ڈگری کی شرط بھی ختم کردی گئی۔

    مریم نواز نے کہا کہ شناخت ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور ہم شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں، پنجاب حکومت کی مختلف سروسز کے حصول کے لیے ڈیتھ اور برتھ ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ لازم ہے،نجاب کے شہری برتھ اور ڈیتھ کا بروقت اندراج کرا کراپنے شہری حقوق کا تحفظ یقینی بنا سکتے ہیں۔

  • پاکستان کیخلاف جارحیت:بھارتی ماہرین نےشکست تسلیم کرلی

    پاکستان کیخلاف جارحیت:بھارتی ماہرین نےشکست تسلیم کرلی

    بھارتی ماہرین شکست تسلیم کر نے لگے ،بھارتی دفاعی تجزیہ کار پرواین سواہنے نے ایک بار پھر پاکستان کیخلاف بھارتی مہم جوئی کو غلط قرار دے دیا۔

    ایک ٹی وی پروگرام میں اینکر ارفع خانم شیرازی کے سوال پر پراوین سواہنے نے کہا کہ ہم پاکستان کیخلاف حملہ کرکے کچھ بھی حاصل نہیں کرپائے اور اس سے ہماری بین الاقوامی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا ہے پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ ہم نے ایک بحران کے اندر اپنی کیا فوجی طاقت دکھائی؟، بالاکوٹ میں بھی فضائیہ کا استعمال غلط تھا اس وقت تو انہیں پتہ بھی نہیں تھا کہ ہم یہ کر رہے ہیں۔

    بھارتی دفاعی تجزیہ کار نےکہا کہ اس بار تو وہ (پاکستان) آپ کے فضائی حملوں کیلئے مکمل تیار تھے، اگرآپ حملے کیلئے جا رہے ہیں تو اس کیلئے فوجی اہداف ہونے چاہئیں،فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہئےتھا وہ بنایا نہیں،دہشتگردی کے کیمپ ملٹری ہدف نہیں ہیں، 7 مئی کی صبح پاکستان کے ایئر مارشل اورنگزیب نے شواہد سے بتایا کہ 5 بھارتی طیارے مار گرائے ہیں، ہمارے ایئرمارشل سے جب سوا ل کیا گیا تو اس نے کہا کہ جنگ میں نقصان تو ہوتے ہی ہیں۔

    چپس چوری کے الزام پر 12 سالہ بچےنے خوکشی کرلی

    پراوین سواہنے نے کہا کہ اگر آپ وضاحت پوری نہیں دیں گے تو پھر جو دوسری سائیڈ (پاکستان) دعویٰ کرتی ہے اسے دنیا مانتی ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہہ دیا تھا کہ اب ہم جواب دیں گے، یہ خبریں بھی آئیں کہ اجیت ڈوول نے فوری طوپر امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ مارکو روبیو سے بات کی، سعودی عرب، جاپان حتیٰ کہ چینی وزیرخارجہ سے جے شنکر تک نے رابطہ کیا اگر بھارت لڑائی کیلئے تیار نہیں تھا تو اسے یہ غلطی کرنا ہی نہیں چاہئے تھی-

    اسلام میں کفر اور حق آپس میں اکٹھے نہیں ہوسکتے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پراوین سواہنے کے خیالات سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ بھارتی ماہرین شکست تسلیم کر چکے ہیں، بھار تی جارحیت بھارت کی کمزور جنگی حکمت عملی کی نشاندہی کر رہی ہے، پراوین کی گفتگو سے یہ بھی ثابت ہوا کہ سیزفائر کیلئے بھارت خود امریکا کے پاس گیا۔

    مودی سندور کا سوداگر ہے ،بھارتی خواتین مودی کی غیر سنجیدہ بیان بازی پر برہم

  • چپس چوری کے الزام پر  12 سالہ بچےنے خوکشی کرلی

    چپس چوری کے الزام پر 12 سالہ بچےنے خوکشی کرلی

    بھارت میں دکاندار کی جانب سے چپس چوری کرنے کے الزام پر 12 سالہ بچےنے خوکشی کرلی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مغربی بنگال کے ضلع پچھم میدنی پور میں پیش آیا، 12 سالہ بچے کا نام کرشندو داس تھا جو 7 ویں جماعت کا طالب علم تھا جس پر دکاندار نے چیس کے پیکٹ چوری کرنے پر الزام لگاتے ہوئے اسے بے عزت کیا تھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک مٹھائی کی دکان کے مالک نے دعویٰ کیا کہ چپس کے تین پیکٹ ان کی دکان سے ہوا سے اڑ گئے، جنہیں قریب ہی موجود بچے نے اٹھایا، جس کے بعد دکاندار نے لڑکے پر چوری کا الزام لگایا، اسے ڈانٹا اور کان پکڑ کر معافی مانگنے پر مجبور کیا،اس کے علاوہ اسے 15 روپے ادا کرنے پربھی مجبور کیا۔

    مودی سندور کا سوداگر ہے ،بھارتی خواتین مودی کی غیر سنجیدہ بیان بازی پر برہم

    مودی سندور کا سوداگر ہے ،بھارتی خواتین مودی کی غیر سنجیدہ بیان بازی پر برہم

    اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ واقعے کا علم ہونے کے بعد لڑکے کی ماں نے بھی اسے ڈانٹ پلائی اور تھپڑ مارا جس کے بعد والدہ نے بتایا کہ بچے نے دکاندار کو سمجھانے کی بھی کوشش کی اور کہا کہ میں چپس کے پیکٹ خرید لوں گا لیکن دکاندار کے کوئی جواب نہ ملنے پر وہ ایک پیکٹ لے کر چلا گیا چوری کے الزام اور بے عزت کرنے پر بچے نے کیڑے مار دوا پی لی جسے اسپتال بھی لے جایا گیا تاہم بدقسمتی سے وہ موت کے منہ میں چلا گیا۔

    اسلام میں کفر اور حق آپس میں اکٹھے نہیں ہوسکتے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    پولیس کے مطابق مرنے سے قبل بچے نے اپنی والدہ کے نام خط بھی لکھا جس میں تمام تر تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ماں، میں چور نہیں ہوں اور میں نے چپس کا پیکٹ چوری نہیں کیا یہ میرے آخری الفاظ ہیں، اور مجھے خودکشی کرنے پر معاف کر دیں، بچے کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے جبکہ واقعے کے بعد سے دکاندار فرار ہے۔

  • مودی سندور کا سوداگر ہے ،بھارتی خواتین  مودی کی غیر سنجیدہ بیان بازی پر برہم

    مودی سندور کا سوداگر ہے ،بھارتی خواتین مودی کی غیر سنجیدہ بیان بازی پر برہم

    بھارتی عوام نے مودی کو غیر سنجیدہ بیان بازی پر کہا کہ جو خود سندور کا مان نہ رکھ سکا وہ اس کی قیمت کیا جانے-

    بھارتی خواتین کا مودی کے بیان پر کہنا ہے کہ مودی سندور کا سوداگر ہے جو خود سندور کا مان نہ رکھ سکا وہ اس کی قیمت کیا جانے، آپریشن سندور نام رکھ دینے سے آپ سچائی نہیں چھپا سکتے پہلگام میں بیوہ ہونے والی خواتین کا اب تک مداوا کیوں نہیں کیا گیا، بھاری فوج کی موجودگی میں دہشتگرد کارروائی کرکے چلے گئے وہ اب تک کیوں نہیں پکڑے گئے۔

    بھارتی خواتین کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے کہنے پر سیز فائر کیوں کیا؟، آپ کس بات کے وزیراعظم ہیں، حملے کے بعد آپ پہلگام کیوں نہیں گئے مودی لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں، صرف گودی میڈیا ہی مودی کے گن گا رہا ہے، اصلیت عوام سے پوچھیں، پہلگام متاثرین کی دادرسی کے بجائے مودی بہار میں الیکشن کمپین چلا رہے ہیں۔

    خضدارحملے میں زخمی مزید دو طالبات دم توڑ گئیں

    اسلام میں کفر اور حق آپس میں اکٹھے نہیں ہوسکتے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    شمالی کوریا کا نیا جنگی بحری جہاز لانچنگ کے دوران تباہ

  • خضدارحملے میں زخمی مزید دو طالبات دم توڑ گئیں

    خضدارحملے میں زخمی مزید دو طالبات دم توڑ گئیں

    بلوچستان کے ضلع خضدار میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کی اسکول بس پر سفاکانہ فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے طلباء و طالبات کی تعداد بڑھ کر 8 ہو گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 14 سالہ شیما ابراہیم اور 15 سالہ مسکان، جو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کی گئی تھیں، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں حملے میں شہید ہونے والوں میں 7 طالبات اور ایک طالب علم شامل ہے۔

    ایک روز قبل حیدر نامی طالب علم جو شدید زخمی تھا، دورانِ علاج چل بسا تھا اسی طرح شدید زخمی ہونے والی طالبہ ملائکہ بھی بھارتی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئی اور اس نے اسی روز اسپتال میں جام شہادت نوش کرلیا۔

    دیگر شہدا میں چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر، آٹھویں جماعت کی سحر سلیم اور دسویں جماعت کی عیشا سلیم شامل ہیں، حملے میں متعدد بچے بھی زخمی ہیں جو اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

    سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی اور بے امنی پھیلانے کے لیے بھارت اپنی پراکسیوں کا استعمال کر رہا ہے ان معصوم بچوں کے خون کا حساب فتنۃ الہندوستان اور ان کے بھارتی آقاؤں سے لیا جائے گا۔

  • اسلام میں کفر اور حق آپس میں اکٹھے نہیں ہوسکتے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    اسلام میں کفر اور حق آپس میں اکٹھے نہیں ہوسکتے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    ٕخیبر پختونخوا کی جامعات کے طلبہ سے ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ملاقا ت کی-

    خیبر پختونخوا کی جامعات کے زائد طلبہ نے ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ساتھ ایک نشست میں شرکت کی ”پاکستان ہمیشہ زندہ باد“ اور ”پاک فوج زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان“ جیسے فلک شگاف نعروں نے ماحول کو گرما دیا طلبہ نے اپنے جوش و جذبے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیا جائے گا۔

    ی جی آئی ایس پی آر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’انہوں (بھارت) نے سوچا کہ حملے کریں گے اور پاکستان جواب نہیں دے گا آپ نے دیکھا آپ سب کس طرح اپنے ملک کے پیچھے کھڑے ہوئے اپنے ملک کے پیچھے پورا پاکستان کھڑا ہوا اللہ کے حکم سے یہ آہنی دیوار کھڑی ہوئی آہنی دیوار نے وہ تمام غلط حکمت عملی جو بھارت، مودی نے کی تھی، اس کو غلط ثابت کیا۔‘

    انہوں نے کہا کہ خارجی نورولی کہتا ہے شریعت میں اجازت ہے آپ کافر سے مدد لے سکتے ہیں، مگر اسلام میں کفر اور حق آپس میں اکٹھے نہیں ہوسکتے وہ سمجھے تھے کہ یہاں کے عوام اور فوج ایک دوسرے سے دور ہیں یہ قوم اور فوج ہمیشہ سے متحد تھی، متحد رہے گی،’ہمارا پہلا انتخاب امن ہے۔‘

  • بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ 11 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی

    بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ 11 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی

    نیویارک: دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ 11 ہزار 529 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔

    سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق بٹ کوائن کی قدر میں صرف ایک دن میں 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ماہرین اس اضافے کی کئی وجوہات بیان کر رہے ہیں، جن میں امریکہ میں کرپٹو ریگولیشن میں بہتری اور بڑے اداروں کی جانب سے مسلسل سرمایہ کاری شامل ہے۔

    کرپٹو ریسرچ کمپنی کوائن شیئرز کے ماہر جیمز بٹرفل نے کہا ہے کہ ادارہ جاتی خریداروں کا بڑھتا ہوا اعتماد اس تیزی کی سب سے بڑی وجہ ہے،دلچسپ بات یہ ہے کہ بٹ کوائن کی قیمت میں یہ اضافہ امریکی اسٹاک مارکیٹ میں کمی کے باوجود ہو رہا ہے، جو اس کی الگ پہچان اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

    شمالی کوریا کا نیا جنگی بحری جہاز لانچنگ کے دوران تباہ

    کرپٹو ڈیٹا پلیٹ فارم سوسو ویلیو کے مطابق 2025 کے آغاز سے اب تک بٹ کوائن کی قیمت میں 18 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہو چکا ہے، جبکہ پبلک لسٹڈ کمپنیوں کے پاس موجود بٹ کوائن کی مقدار میں بھی 31 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، جس کی مالیت تقریباً 349 ارب ڈالر بنتی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ رجحان برقرار رہا تو بٹ کوائن جلد مزید نئی بلندیوں کو چھو سکتا ہے۔

    بھارت کی بلوچستان میں دہشتگردی کی خفیہ مہم، وکی لیکس نے پول کھول دیا

  • شمالی کوریا کا نیا جنگی بحری جہاز لانچنگ کے دوران تباہ

    شمالی کوریا کا نیا جنگی بحری جہاز لانچنگ کے دوران تباہ

    پیونگ یانگ: شمالی کوریا کا دوسرا نیول ڈسٹرائر (جنگی بحری جہاز) لانچنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو کر بری طرح نقصان کا شکار ہو گیا۔

    شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق، اس ناکام تجربے میں بحری جہاز کے ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا اور اس کا توازن بگڑ گیا یہ حادثہ "ناقص حکمتِ عملی اور آپریشنل غفلت” کے باعث پیش آیا۔ واقعے کے دوران شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن خود موجود تھے، جنہوں نے اس سانحے کو ایک "مجرمانہ عمل” قرار دیا۔

    کم جونگ اُن نے اس ناکامی کا الزام ریاستی اداروں پر عائد کیا جن میں مونی شنز انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ اور کم چیک یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی شامل ہیں انہوں نے اعلان کیا کہ ان اداروں کے ذمے دار افراد کے خلاف ورکرز پارٹی کے اگلے اجلاس میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

    ادھر جنوبی کوریا کی فوج نے رپورٹ کیا ہے کہ اسی روز شمالی کوریا نے مشرقی سمندر کی طرف کئی کروز میزائل بھی داغے، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہےیہ حادثہ "سائیڈ لانچ” طریقہ کار کے تحت پیش آیا، جو کہ جنوبی کوریا کے مطابق ایک پرانا اور غیر محفوظ طریقہ ہے۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ جنگی جہاز ممکنہ طور پر شمالی کوریا کے پہلے جدید ڈسٹرائر چو ہیون کی طرز پر بنایا گیا تھا، جسے اپریل میں پیش کیا گیا تھا، کم جونگ اُن نے اس جہاز کو جون میں ہونے والے ورکرز پارٹی کے اجلاس سے قبل ہر قیمت پر بحال کرنے کا حکم دیا ہے، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ مرمت میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔