Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ایئر چیف مارشل کی اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت

    ایئر چیف مارشل کی اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت

    پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی، فاتحہ خوانی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف نے شہید افسر کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے حالیہ دشمن حملے کے دوران پاکستان ایئر فورس کے ایک آپریشنل ایئر بیس پر جان کا نذرانہ دے کر جامِ شہادت نوش کیا۔

    ایئر چیف کا کہنا تھا کہ ہمارے شہداء کی قربانیاں ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہیں گی اور ان کا احترام پوری عقیدت و عزت سے کیا جائے گا،انہوں نے شہید کی درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

    جو بائیڈن میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص

    ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستان ایئر فورس، پاکستان آرمی اور ان شہریوں کی عیادت کی ایئر چیف نے زخمی اہلکاروں سے فرداً فرداً ملاقات کی، ان کے حوصلے اور جرات کو سراہا۔ ایئر چیف نے ان کے علاج کے بارے میں مکمل طبی بریفنگ بھی حاصل کی۔

    بھارتی فوج کےجنگ بندی برقرار رکھنے کیلئے مثبت اشارے

    انہوں نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات اور مکمل انتظامی معاونت فراہم کی جائے،ایئر چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایئر فورس ملک کی فضائی سرحدوں کے دفاع کے لیے ہر قیمت پر پرعزم ہے اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں اور حوصلے کی شاندار روایت کو ہر صورت قائم رکھے گی۔

  • جو بائیڈن میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص

    جو بائیڈن میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص

    واشنگٹن:سابق امریکی صدر 82 سالہ جو بائیڈن کو پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، جو ہڈیوں تک پھیل چکا ہےاور وہ اس وقت اپنے معالجین کے ساتھ علاج کے آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔

    جو بائیڈن کی آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز سابق صدر کو جارحانہ نوعیت کے پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی طبی رپورٹس کے مطابق اس بیماری کا پھیلاؤ ہڈیوں تک ہو چکا ہے، جس کے بعد بائیڈن اور ان کے اہل خانہ نے اپنے معالجین سے مشورہ کیا ہے تاکہ علاج کے مختلف آپشنز پر غور کیا جا سکے۔

    جو بائیڈن کی صدارت کی مدت 20 جنوری کو ختم ہوئی تھی، اور اس وقت سابق صدر عوامی زندگی سے کسی حد تک الگ ہو چکے ہیں، تاہم ان کی صحت کے حوالے سے یہ نئی تشخیص ان کے مداحوں اور عالمی رہنماؤں کے لیے تشویش کا باعث بنی ہے۔

    آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن اور ان کے اہل خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوبائیڈن کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا کہ بائیڈن کو کینسر کی تشخیص کا سن کر اہلیہ میلانیا اورمیں افسردہ ہیں۔

    پروسٹیٹ کینسر مردوں میں سب سے عام کینسر ہے، جو پروسٹیٹ گلینڈ میں پیدا ہوتا ہے۔ پروسٹیٹ ایک چھوٹا غدود ہے جو مردوں کے تولیدی نظام کا حصہ ہوتا ہے۔

    پاک چائنہ دفاعی تعاون جنگی برتری میں تبدیل،عالمی میڈیا کا واضح اعتراف

  • بھارتی فوج کےجنگ بندی برقرار رکھنے کیلئے مثبت اشارے

    بھارتی فوج کےجنگ بندی برقرار رکھنے کیلئے مثبت اشارے

    اسلام آباد:بھارتی رہنماؤں کے متعصبانہ بیانات کے باوجود بھارتی فوج جنگ بندی برقرار رکھنے کے لیے مثبت اشارے دے رہی ہے،بھارتی فوج نے کہا کہ 12 مئی کو پاکستان اور انڈیا کے درمیان طے پانیوالے جنگ بندی معاہدے کی کوئی ایکسپائری ڈیٹ نہیں۔

    بھارتی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اتوار کو ڈی جی ایم اوز کی بات چیت طے نہیں تھی جہاں تک جہاں تک دونوں ملکوں کے ڈائیریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی بات ہے تو اس کی میعاد ختم ہونے کی کوئی تاریخ نہیں ہے،12 مئی کو پاکستان اور انڈیا کے درمیان طے پانیوالے جنگ بندی معاہدے کی کوئی ایکسپائری ڈیٹ نہیں

    حقیقت یہ ہے کہ بھارت امریکہ نہیں، اور پاکستان افغانستان نہیں،ترجمان پاک فوج

    ذرائع کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز جنگ بندی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے منگل کو مذاکرات کا اگلا دور کریں گے ذرائع نے بتایا کہ بھارتی رہنماؤں کے متعصبانہ بیانات کے باوجود بھارتی فوج جنگ بندی برقرار رکھنے کے لیے مثبت اشارے دے رہی ہے۔
    پاک چائنہ دفاعی تعاون جنگی برتری میں تبدیل،عالمی میڈیا کا واضح اعتراف

  • آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم اور سرگودھا میں بارش ہونے کی توقع ہے، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، بالائی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

    خوشاب، منڈی بہاؤ الدین، حافظ آباد، گجرات، گوجرانوالہ، میانوالی، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، فیصل آباد، شیخوپورہ، جھنگ، نور پور تھل اور بھکر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےچترال، دیر، سوات، کوہستان، بٹگرام، صوابی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، کرم خیبر، وزیرستان، بنوں، کوہاٹ، ہنگو، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان اور گرد و نواح میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیاگیا ہے۔

    پاک چائنہ دفاعی تعاون جنگی برتری میں تبدیل،عالمی میڈیا کا واضح اعتراف

    دوسری جانب شدید گرمی کے بعد اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں آندھی طوفان اور گرج چمک کےساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا پشاور،نوشہرہ، چارسدہ اورر دیگر اضلاع میں آندھی اور طوفان کےباعث حادثات بھی پیش آئے جس میں بچے سمیت 3 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے مری میں گرج چمک اور آندھی طوفان کےساتھ بارش ہوئی جس کے نتیجے میں متعدد مقامات پر درخت،سائن بورڈز اور چھتیں گرگئیں جب کہ مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

  • پاک چائنہ دفاعی تعاون جنگی برتری میں تبدیل،عالمی میڈیا کا واضح اعتراف

    پاک چائنہ دفاعی تعاون جنگی برتری میں تبدیل،عالمی میڈیا کا واضح اعتراف

    اسلام آباد: پاکستان اور چین کا دفاعی تعاون جنگی برتری میں تبدیل ہوگیا ہے جس کا عالمی میڈیا نے واضح اعتراف کیا ہے-

    رپورٹ کے مطابق عالمی میڈیا نے اعتراف کیا کہ چینی ساختہ J-10C طیاروں اور PL-15 میزائلوں نے بھارتی فضائیہ کے کئی جنگی طیارے مار گرائے فرانس، برطانیہ اور امریکا کے بڑے میڈیا اداروں نے چینی ٹیکنالوجی کی برتری اور پاکستان کی عسکری کامیابی کا اعتراف کیا۔

    بین الاقوامی جریدے دی اکانومسٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ چین کے تیار کردہ جدید ہتھیاروں نے پاکستان کے ہاتھوں اپنی پہلی بڑی جنگی آزمائش کامیابی کے ساتھ مکمل کی، چینی ساختہ J-10C جنگی طیاروں اور PL-15 میزائلوں نے بھارتی فضائیہ کے کئی جنگی طیارے مار گرائے، جب کہ اربوں ڈالر مالیت کے بھارتی رافیل طیارے عملی میدان میں بے اثر ثابت ہوئے،جدید چینی ٹیکنالوجی سے لیس پاکستانی افواج نے نہ صرف بھارتی عسکری منصوبہ بندی کو ناکام بنایا بلکہ حکمت عملی سے دشمن کو دفاعی پوزیشن پر مجبور کیا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

    فرانس، برطانیہ اور امریکا کے بڑے میڈیا اداروں نے بھی چینی ٹیکنالوجی کی برتری اور پاکستان کی عسکری کامیابی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین دفاعی اشتراک جنوبی ایشیا میں ایک نئے توازن کو جنم دے رہا ہے۔

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ چین سے حاصل کردہ ایئر ڈیفنس سسٹمز، ڈرونز اور ہائپر سونک میزائلز نے پاکستان کو خطے میں تکنیکی برتری دلائی، چینی اشتراک سے تیار کردہ پاکستان کے JF-17 تھنڈر طیاروں کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی۔

    حقیقت یہ ہے کہ بھارت امریکہ نہیں، اور پاکستان افغانستان نہیں،ترجمان پاک فوج

    تجزیہ کاروں کے مطابق پاک چین دفاعی اتحاد نہ صرف پاکستان کے دفاع کو مضبوط تر بنا رہا ہے بلکہ جنوبی ایشیائی خطے میں طاقت کا نیا توازن بھی قائم کر رہا ہے، جس میں بھارت خود کو دفاعی پوزیشن پر محسوس کر رہا ہے۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

    کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا ،100 انڈیکس میں 515 پوائنٹس کا اضافہ ہوا-

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ریکارڈ کی گئی ، 100 انڈیکس میں 515 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 164 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا،گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 19 ہزار 649 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اضافہ ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری، ترسیلات زر میں استحکام اور کاروباری ماحول میں بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہےماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مثبت پیش رفت، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری نے بھی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو فروغ دیا ہے۔

    دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی کے مقابلے میں روپے کی قدر بہتر ہو گئی ہے ، انٹر بینک میں 20 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 281 روپے 46 پیسے ہو گئی ہے-

  • بھارت:عمارت میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 17 افراد ہلاک

    بھارت:عمارت میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 17 افراد ہلاک

    حیدر آباد : بھارت میں ایک عمارت میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 17 افراد ہلاک ہو گئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد کی ایک عمارت میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، عمارت کے گراونڈ فلور پر جیولری کا سٹور جبکہ بالائی منزلوں میں لوگ رہائش پذیر تھے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ عمارت کے گراونڈ فلور پر لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آگ کی اطلاع ملتے ہی آگ بجھانے والا عملہ فوری موقع پر پہنچ گیا اور کولنگ کے عمل میں حصہ لیا آگ لگنے سے5 سال سے کم عمر والے 6 بچوں سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔

  • خیبرپختونخوا میں کوئی بھی عوامی مفاد کا منصوبہ مکمل نہیں ہوتا،عظمیٰ بخاری

    خیبرپختونخوا میں کوئی بھی عوامی مفاد کا منصوبہ مکمل نہیں ہوتا،عظمیٰ بخاری

    لااہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کوئی بھی عوامی مفاد کا منصوبہ مکمل نہیں ہوتا اور اگر کوئی منصوبہ بن بھی جائے تو وہ حصے وصول کرنے والوں کی لڑائی کی نذر ہو جاتا ہے۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آٹھ ماہ قبل علی امین گنڈاپور نے سولر پینل منصوبے کا اعلان کیا تھا، تاہم منصوبے کے پی سی ون کی منظوری سے قبل ہی ٹینڈر جاری کر دیئے گئے خیبرپختونخوا حکومت کا یہ منصوبہ مبینہ طور پر دو ارب روپے کی کمیشن کی نذر ہو چکا ہےخیبرپختونخوا میں کوئی بھی عوامی مفاد کا منصوبہ مکمل نہیں ہوتا اور اگر کوئی منصوبہ بن بھی جائے تو وہ حصے وصول کرنے والوں کی لڑائی کی نذر ہو جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت کی تمام کارکردگی صرف بیانات اور بھڑکوں تک محدود ہے، خیبرپختونخوا کے عوام کا پیسہ صرف احتجاجی تحریکوں پر خرچ کیا جا رہا ہے "تبدیلی” اور "سونامی” جیسے شگوفوں نے پختونوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

    علی امین گنڈاپور پر تنقید کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ان کے کریڈٹ پر صرف وفاق اور پنجاب پر تین ناکام حملے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ کے پی حکومت کو دیئے گئے تمام فنڈز کا وفاق فوری آڈٹ کروائے اور جب تک پچھلے فنڈز کا حساب نہیں دیا جاتا، خیبرپختونخوا حکومت کو مزید ایک دھیلہ نہ دیا جائے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کل کراچی کا دورہ کریں گے

    وزیراعظم شہباز شریف کل کراچی کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کل کراچی کا دورہ کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آپریشن بنیان مرصوص میں کردار ادا کرنے والے پاک بحریہ کے جوانوں اور افسران سے ملاقا ت کریں گے،پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف وزیراعظم کا استقبال کریں گے، آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بھارتی بحر یہ کے جارحانہ عزائم ناکام بنانے پر وزیراعظم پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کریں گے،وزیراعظم بحریہ کے افسران اور جوانوں سے خطا ب بھی کریں گے، وزیراعظم کراچی میں قیام کے دوران گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات کریں گے۔

    حکومت کی معاشی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، شزا فاطمہ

    ثابت ہوگیا افواج پاکستان کوکوئی شکست نہیں دےسکتا،عطا تارڑ

    پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے نئی تاریخ رقم کردی

  • حکومت کی معاشی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، شزا فاطمہ

    حکومت کی معاشی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، شزا فاطمہ

    وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں افواجِ پاکستان نے بھارت کی جار حیت کا بہادری سے جواب دیا، اور اس دوران پاکستان کا ٹیکنالوجی کا مؤقف اور صلاحیتیں دنیا کے سامنے نمایاں ہوئیں۔

    تقریب سے خطاب میں شزا فاطمہ نے کہا کہ آنے والے چند سالوں میں پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں 70 کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری متوقع ہے، جو ملکی معیشت کے لیے ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگی حکومت کی معاشی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، جن میں ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، پالیسی ریٹ اور مہنگائی کی شرح میں واضح کمی شامل ہیں۔

    وفاقی وزیر نےکہا کہ پاکستان نے 20 کروڑ موبائل سبسکرائبرز کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے، جو ڈیجیٹل ترقی کی جانب ایک بڑا قدم ہےموجودہ حالات میں افواجِ پاکستان نے بھارت کی جارحیت کا بہادری سے جواب دیا، اور اس دوران پاکستان کا ٹیکنالوجی کا مؤقف اور صلاحیتیں دنیا کے سامنے نمایاں ہوئیں، حکومت معیشت کی بہتری کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے اور موجودہ اعداد و شمار اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ پاکستان کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔