Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ثابت ہوگیا افواج پاکستان کوکوئی شکست نہیں دےسکتا،عطا تارڑ

    ثابت ہوگیا افواج پاکستان کوکوئی شکست نہیں دےسکتا،عطا تارڑ

    وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کے تاریخی جواب پر دشمن سفید جھنڈا لہرانے پر مجبور ہوا،اظہارتشکرریلی میں بھرپورشرکت پرعوام کوخراج تحسین پیش کرتاہوں-

    یوم تشکر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ ہم افواج پاکستان کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئےجمع ہوئےہیں، عوام افواج پاکستان کےشانہ بشانہ ہیں، پاک فضائیہ نے دشمن کے جنگی طیارے مارگرائے، افواج پاکستان نے بہادری سے دشمن کے حملے کو پسپاکیا۔

    عطا تارڑ نے کہا کہافواج پاکستان کے تاریخی جواب پر دشمن سفید جھنڈالہرانےپرمجبورہوا، وزیراعظم اورآرمی چیف کی قیادت میں ملکی دفاع یقینی بنایاگیا، الحمدللہ! ثابت ہوگیا افواج پاکستان کوکوئی شکست نہیں دےسکتا، افواج پاکستان نے دلیری سے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے، اظہارتشکرریلی میں بھرپورشرکت پرعوام کوخراج تحسین پیش کرتاہوں۔

    نائیجیریا آئی ایم ایف کے قرض سے آزاد ملک بن گیا

    پاک بھارت جنگ پر فیک نیوز واچ ڈاگ کی رپورٹ جاری

    پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے نئی تاریخ رقم کردی

  • نائیجیریا  آئی ایم ایف کے قرض سے آزاد ملک بن گیا

    نائیجیریا آئی ایم ایف کے قرض سے آزاد ملک بن گیا

    نائیجیریا عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے حاصل کردہ 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرض واپس کرکے قرض سے آزاد ملک بن گیا۔

    وائس آف افریقہ کے مطابق یہ ادائیگی 30 اپریل 2025 کو طے شدہ مدت سے پہلے مکمل کی گئی، جو مالیاتی ذمے داری اور بہتر قرض انتظام کی ایک مضبوط علامت ہے،2020 میں کورونا وبا کے آغاز پر، نائیجیریا نے آئی ایم ایف سے رجوع کرکے ری پیڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ (آر ایف آئی) کے تحت 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا ہنگامی قرض حاصل کیا تھا۔

    نائیجیریا نے یہ فنڈز صحت عامہ پر خرچ کرنے، کمزور طبقوں کو تحفظ دینے، اور معیشت کے کلیدی شعبوں کو مستحکم کرنے کے لیے استعمال کیے، قرض کی مکمل ادائیگی کے بعد نائیجیریا کو آئی ایم ایف کے قرض دار ممالک کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔

    پاک بھارت جنگ پر فیک نیوز واچ ڈاگ کی رپورٹ جاری

    پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے نئی تاریخ رقم کردی

    گودی میڈیا کی خونی اور جھوٹی صحافت، عالمی میڈیا نے پرخچے اُڑا دیئے!

  • پاک بھارت جنگ پر فیک نیوز واچ ڈاگ کی رپورٹ جاری

    پاک بھارت جنگ پر فیک نیوز واچ ڈاگ کی رپورٹ جاری

    اسلام آباد:فیک نیوز واچ ڈاگ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان 7 مئی سے 10 مئی کے واقعات پر مبنی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی۔

    فیک نیوز واچ ڈاگ کی 48 صفحات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ میں بھارتی میڈیا مکمل طور پر بے نقاب ہوگیا، فیک نیوز واچ ڈاگ نے آپریشن سندور اور آپریشن بنیان مرصوص کے دوران چلنے والی جعلی خبروں کا جائزہ کیا۔

    فیک نیوز واچ ڈاگ کے مطابق جنگ کے دوران بھارتی میڈیا مکمل طور پر حکومتی سرپرستی میں مہم سازی میں ملوث پایا گیا، بھارتی میڈیا نے جعلی خبروں کے ذریعے پاکستان پر جنگ میں سبقت حاصل کرنے کی ناکام کوشش کی، منظم مہم کے ذریعے بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان میں تباہ کاریاں دکھاتے رہے، پاک بھارت جنگ کے دوران فیک نیوز بطور مہلک جنگی ہتھیار استعمال ہوئی۔

    آپریشن سندور کے بعد پریس بریفنگ میں انڈین وزارت خارجہ نے عراق میں 2007 کی فوٹیجز کو پلوامہ کے ساتھ جوڑا، انڈین میڈیا نے اسرائیلی آئرن ڈوم کی 2021 کی فوٹیجز کو بطور انڈین ڈیفنس سسٹم دکھایا جبکہ انڈیا ٹو ڈے کی جانب سے اینیمیٹڈ میزائل حملوں کو بطور حقیقی میزائل دکھایا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق انڈین میڈیا میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کی ہار تسلیم کرتے ہوئے ڈیپ فیک ویڈیو بھی چلتی رہی، انڈین میڈیا پر بھارتی فوج کے پاکستان میں داخل ہونے کی من گھڑت خبریں چلائی گئیں،بھارتی چینلز پر پاکستانی آرمی چیف کو حراست میں لینے کی جعلی خبریں بھی چلتی رہیں جبکہ بھارتی وزیر دفاع کا پاکستان میں 100 شہریوں کو مارنے کا دعویٰ بھی من گھڑت ثابت ہوا۔

    دوران جنگ عالمی میڈیا سے منسوب جنگی اعدادوشمار سے متعلق اسکرین جعلی شاٹس زیر گردش رہے زی ٹی وی کی جانب سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پر حملے کی جعلی بریکنگ نیوز چلائی گئی، سرگودھا ایئر بیس کی تباہی کے حوالے سے جعلی سیٹلائٹ امیجز بھی قابل ذکر رہیں۔

    سری نگر میں پاکستان ایئر فورس کے دو طیارے گرنے کے حوالے سے بھی جعلی خبریں چلتی رہیں انڈیا ٹو ڈے پر پاکستانی طیارے جے ایف 17 اور ایف 16 گرانے کی خبریں چلیں زی نیوز کی جانب سے پاکستانی پائلٹ کی گرفتاری کی من گھڑت خبر چلتی رہی۔

    بھارتی شہر جے پور میں امریکی اور اسرائیلی طیارے اترنے کی اے آئی ویڈیوز بھی بطور پروپیگنڈا استعمال ہوئیں سوشل میڈیا پر بھارتی اور پاکستانی پائلٹس کی گرفتاری کی خبریں چلتی رہیں، پاک بھارت جنگ میں بھارتی میڈیا کو فیک نیوز مہم کی وجہ سے عالمی سطح پر ہزیمت کا سامنا ہوا سیز فائر کے بعد بھارتی میڈیا کی انڈیا سمیت دنیا بھر میں کریڈبیلیٹی صفر ہوگئی، پاک بھارت جنگ کے دوران جعلی خبروں کو حکو متی سرپرستی بھی حاصل رہی۔

    فیک نیوز واچ ڈاگ نے جعلی خبروں کے تدارک کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی سفارش کی ہے۔

  • پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے نئی تاریخ رقم کردی

    پاکستان کے کوہ پیما سرباز خان نے نئی تاریخ رقم کر دی۔

    سرباز نے دنیا کی 8 ہزار میٹر سے بلند تمام چوٹیاں بغیر مصنوعی آکسیجن سر کر لیں، سرباز علی یہ کارنامہ انجام دینے والے پاکستان کے پہلے کوہ پیما ہیں،سرباز علی نے یہ سنگ میل آج 8,586 میٹر بلند کینچن جونگا کو سر کرکے عبور کیا۔ انہوں نے آج کینچن جونگا صبح 5 بجے سر کیا،یہ کارنامہ مکمل طور پر الپائن اسٹائل میں انجام دیا گیا۔

    سرباز علی گزشتہ برس تمام 14 بلند چوٹیاں سر کر چکے تھے، سرباز نے 8 تھاوزنڈرز کے ابتدائی سفر میں 2 چوٹیوں پر آکسیجن استعمال کیا تھا، پاکستانی کوہ پیما کو تاریخی کارنامے کے لیے اناپورنا اور کینچن جونگا بغیر آکسیجن سر کرنا تھیں،سرباز نے گزشتہ ماہ اناپورنا اور آج کینچن جونگا بغیر آکسیجن سر کرکے تاریخی کارنامہ اپنے نام کیا۔

  • مودی حکومت نے”آپریشن سندور” کے نام پر پاکستان کے خلاف محاذ کھولا،بھارتی نیوز ویب سائٹ

    مودی حکومت نے”آپریشن سندور” کے نام پر پاکستان کے خلاف محاذ کھولا،بھارتی نیوز ویب سائٹ

    بھارتی نیوز ویب سائٹ دی وائر نے اپنی تازہ ترین تحقیقاتی رپورٹ میں ہلگام حملے سمیت "آپریشن سندور” کو فالس فلیگ قرار دیتے ہوئے کئی سنگین سوالات اٹھا دیئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق پہلگام حملے سے قبل مودی سرکار نے وہاں کی سیکیورٹی ہٹا دی تھی، جس کے نتیجے میں 26 افراد کی جانیں ضائع ہوئیں۔ سوال یہ ہے کہ اگر سیکیورٹی بروقت فراہم کی جاتی تو کیا یہ جانیں بچائی جا سکتی تھیں؟-

    دی وائر نے الزام عائد کیا ہے کہ مودی حکومت نے حملے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے "آپریشن سندور” کے نام پر پاکستان کے خلاف محاذ کھولا، جبکہ اصل دہشت گرد تاحال آزاد گھوم رہے ہیں نہ صرف پہلگام بلکہ پلوامہ حملے کے بھی آج تک اصل مجرم سامنے نہیں لائے جا سکے۔

    گودی میڈیا کی خونی اور جھوٹی صحافت، عالمی میڈیا نے پرخچے اُڑا دیئے!

    مودی حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے جنگ بندی کی بھیک مانگی ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ سیز فائر کا اعلان امریکی صدر کی ثالثی سے واشنگٹن سےہوا یہ مودی سرکار کی سفارتی ناکامی کا کھلا ثبوت ہے بھارتی فضائیہ کو "آپریشن سندور” کے دوران نقصان پہنچا ، لیکن حکومت نے اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کی، رافیل طیاروں کے ممکنہ نقصان یا گمشدگی پر بھی کوئی سرکاری مؤقف سا منے نہیں آیا۔

    دی وائر نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ اگر وی آئی پیز کے لیے سیکیورٹی موجود تھی تو عام شہریوں کو کیوں لاوارث چھوڑا گیا؟ زندہ بچ جانے والوں کے مطابق، حملے کے بعد ڈیڑھ گھنٹے تک کوئی مدد نہیں پہنچی۔

    سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    دفاعی ماہرین اور سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت اصل دہشت گردوں کو پکڑنے کے بجائے صرف پاکستان مخالف بیانیہ بنانے میں مصروف ہے یہ روش نہ صرف بھارتی عوام کے ساتھ ناانصافی ہے بلکہ خطے میں امن کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب  سے ترکیے کے سفیر کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے ترکیے کے سفیر کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ترکیے کے سفیر نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات ، تجارتی تعاون، علاقائی امن اور ثقافتی روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    مریم نواز نے بھارتی جارحیت پر ترکیے کی پاکستان کی دوٹوک حمایت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ صدر ایردوان کا کہنا کہ ہمیشہ پاکستان کے ساتھ ہیں،یہ دلوں میں نقش ہو چکا ہے سب پاکستانی ترکیے کے بہن بھائیوں کیلئے دلی محبت اور عقیدت رکھتے ہیں ، ترکیے کی بھارتی جارحیت پر حالیہ غیر مشروط حمایت پاکستانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور ترکیے صرف اتحادی نہیں، بلکہ ایمان، ثقافت اور تاریخ میں جڑے ہوئے بھائی ہیں، تجارت کو مزید تقویت دینے کیلئے ترکیے کیساتھ اشتراک کار بڑھائیں گے، پاک ترکیے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں۔

  • سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 ریکارڈ ہوئی، زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 205 کلو میٹر تھی۔

    زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے ، زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    اس سے قبل 26 اپریل کو بھی سوات اور گردو نواح کے علاقوں میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی۔

  • پاک، بھارت ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان آج پھر رابطہ ہوگا

    پاک، بھارت ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان آج پھر رابطہ ہوگا

    اسلام آباد:پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان آج پھر رابطہ ہوگا۔

    ڈی جی ایم اوز کے درمیان پاک بھارت کشیدگی کم کرنے پر بات چیت کی جائے گی، جمعرات کو ڈی جی ایم اوز کے درمیان گفتگو میں جنگ بندی میں اتوار تک توسیع پر اتفاق ہوا تھا،ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان پاک بھارت جنگ بندی کے بعد آج چوتھی مرتبہ رابطہ ہوگا جس میں سیز فائر میں توسیع کا معاملہ زیر غور آئے گا، پاکستان اور بھارت کے درمیان 10 مئی کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد ڈی جی ایم اوز کا پہلا رابطہ 12 مئی کو ہوا تھا –

    واضح رہے کہ بھارت نے 6 اور 7 مئی 2025 کی شب پاکستان پر بزدلانہ حملے کرتے ہوئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا تھا جس کے جواب میں پاک فوج نے ’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کے ذریعے جوابی حملے کیے پاک فوج نے بھارت کے تین جدید رافیل طیاروں سمیت 6 جنگی جہاز گرادیے گئے، امریکی صدر ٹرمپ نے 10 مئی کو اچانک ایکس پر دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔

    بھارتی یوٹیوبرز نےاپنے میڈیا کو بے نقاب کر دیا،پاکستانی مؤقف درست ثابت

    پاکستان کےنہتے شہریوں پر حملہ،بھارتی ایئر مارشل کا شرمناک اعتراف

    امریکا نے بھارتی آموں کو مسترد کر دیا

  • پاکستان کےنہتے شہریوں پر حملہ،بھارتی  ایئر مارشل کا شرمناک اعتراف

    پاکستان کےنہتے شہریوں پر حملہ،بھارتی ایئر مارشل کا شرمناک اعتراف

    بھارت کی جانب سے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے جھوٹے بیانیے کا سہارا لیتے ہوئے پاکستان کے خلاف کھلی جارحیت اور نہتے شہریوں پر حملوں نے جنگی جرائم کی سنگین مثال قائم کر دی،اس حوالے سے بھارتی فضائیہ کے ایئر مارشل اے کے بھارتی کا شرمناک اعتراف سامنے آیا ہے-

    بھارتی افواج نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان کی حدود میں حملے کیے، جن میں 40 نہتے پاکستانی شہری شہید ہوئے جن میں 15 معصوم بچے، 7 خواتین اور 18 مرد شامل تھے بھارتی حملوں کے نتیجے میں 121 افراد شدید زخمی ہوئے، جن میں 27 معصوم بچے اور 10 خواتین بھی شامل ہیں ان حملوں کے دوران پاک فضائیہ اور پاک فوج کے 13 جوانوں نے بھی وطن کے دفاع میں جامِ شہادت نوش کیا۔

    امریکا نے بھارتی آموں کو مسترد کر دیا

    بھارتی فضائیہ کے ایئر مارشل اے کے بھارتی کا شرمناک اعتراف سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ’اگر کوئی سویلینز مارے بھی گئے ہیں تو ان کو گننا ہمارا کام نہیں ہے‘ یہ بیان خود بھارتی افواج کے غیر انسانی رویے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا واضح ثبوت ہے۔

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی افواج کی جانب سے نہتے شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے اقوامِ متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کے ادارے اس وحشیانہ اقدام پر بھارت کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں دفاعی ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی افواج نے دفاع کے حق میں جو جوابی کارروائیاں کیں، ان میں صرف اور صرف بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، اور کوئی بھی شہری ہدف متاثر نہیں ہوا یہ فرق پاکستان کی پیشہ ور افواج کے اعلیٰ اخلاقی معیار اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل کو ظاہر کرتا ہے۔

    رواں سال جنوری سے اب تک 141 دہشتگرد کارروائیوں کو ناکام بنایا، ایف سی بلوچستان

  • امریکا نے بھارتی آموں کو  مسترد کر دیا

    امریکا نے بھارتی آموں کو مسترد کر دیا

    امریکا میں از کم 15 فضائی راستے سے بھیجے گئے آم کی کھیپوں کو دستاویزات میں کمی کے باعث مسترد کر دیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ان جہازوں کو واپس بھارت بھیجنے یا امریکا میں ہی تلف کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ آموں کی فوری خراب ہونے والی نوعیت اور بھارت واپس بھیجنے کے لیے اس کی اعلیٰ قیمت کے پیش نظر تمام ایکسپورٹرز نے آموں کو تلف کرنے کا فیصلہ کیا۔

    رپورٹ کے مطابق متاثرہ شپمنٹس کو 8 اور 9 مئی کو ممبئی میں تابکاری کے عمل سے گزارا گیا تھا، لیکن انہیں مختلف امریکی ائیرپورٹس بشمول لاس اینجلس، سان فرانسسکو اور اٹلانٹا پر مسترد کر دیا گیا، امریکی حکام نے تابکاری کے عمل سے متعلق دستاویزات میں تضادات کی نشاندہی کی تھی۔

    پاک بھارت کشیدگی : اسحاق ڈار کی قیادت میں وفد چین جائے گا

    ایکسپورٹرز کے مطابق یہ ایک ضروری علاج ہے جس کے تحت پھل کو کیڑے مارنے اور شیلف لائف بڑھانے کے لیے مخصوص مقدار میں شعاعوں کے اثر میں ڈالا جاتا ہے تو مسئلہ کیڑے مکوڑوں کی موجودگی کا نہیں بلکہ کیڑے کنٹرول پروٹوکول سے متعلق کاغذی کارروائیوں کا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دو ایکسپورٹرز نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس کے مسترد ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے یک ایکسپورٹر نے بتایا کہ ہمیں ان غلطیوں کی سزا دی جا رہی ہے جو تابکاری کے مرکز پر ہوئیں ایکسپورٹرز کے مطابق مسئلہ آموں میں کیڑے یا دیگر زرعی خطرات کا نہیں، بلکہ تابکاری کے عمل سے متعلق کاغذی کارروائیوں میں مبینہ غلطیوں کا تھا ایکسپورٹرز کا اندازہ ہے کہ انہیں تقریباً 5 لاکھ ڈالر (تقریباً 4 کروڑ 15 لاکھ روپے) کے ممکنہ نقصان کا سامنا ہے۔

    رواں سال جنوری سے اب تک 141 دہشتگرد کارروائیوں کو ناکام بنایا، ایف سی بلوچستان

    امریکی محکمہ زراعت کی جانب سے متاثرہ برآمدکنندہ کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ شپمنٹ کو امریکی کسٹم نے ”غلط طور پر جاری کردہ PPQ203 فارم“ کی بنیاد پر داخلے سے انکار کیا اس کنسائنمنٹ کو دوبارہ برآمد یا تلف کرنا لازمی ہے اور یہ کہ امریکی حکومت اس شپمنٹ کے لیے کسی بھی اصلاحی اقدامات کی ذمہ داری نہیں لے گی۔

    رپورٹ کے مطابق ایک اور برآمدکنندہ جس کی شپمنٹ 9 سے 11 مئی کے اختتام ہفتہ پر لاس اینجلس ایئرپورٹ پر روکی گئی تھی، کو بعد میں باکسز تلف کرنے کا حکم دیا گیا اس برآمدکنندہ کو مطلع کیا گیا کہ شپمنٹ نے امریکہ میں داخلے کی لازمی شرط یعنی تابکاری کا مرحلہ مکمل نہیں کیا گیا۔

    جناح ہاؤس حملے میں ملوث ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

    تاہم، برآمدکنندہ نے اس الزام کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ تابکاری کا عمل مکمل کیا گیا تھا اور PPQ203 فارم صرف اسی کے بعد جاری کیا گیا تھااگر علاج ہوا ہی نہیں تھا، تو ہمیں فارم کیسے مل سکتا تھا؟ اور بغیر اس فارم کے، جو USDA افسر ہی جاری کرتا ہے، آم ممبئی ایئرپورٹ سے لوڈ ہی نہیں ہو سکتے تھے۔

    یہ واقعہ بھارت میں برآمدی حلقوں میں گہری تشویش کا باعث بن گیا ہے، کیونکہ وہ انتظامی غفلت کے سبب ہونے والے بھاری مالی نقصان اور بین الاقوامی منڈی میں بھارت کی ساکھ پر پڑنے والے ممکنہ منفی اثرات سے پریشان ہیں۔

    کشیدہ صورتحال میں پاکستانی قوم کندن بن کر نکلی ہے،محسن نقوی