Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • بھارتی فوج نے را کے ساتھ مل کر پہلگام میں ہندوؤں کا قتل عام کیا،بھارتی  فو جی نے سچائی  بتادی

    بھارتی فوج نے را کے ساتھ مل کر پہلگام میں ہندوؤں کا قتل عام کیا،بھارتی فو جی نے سچائی بتادی

    مشتاق نامی ایک بھارتی راشٹریہ رائفلز سپاہی نے آگے آکر بے نقاب کیا کہ بھارتی فوج نے را کے ساتھ مل کر پہلگام میں ہندوؤں کا قتل عام کیا پہلگام میں ہندوؤں کے قتل عام کے پیچھے انڈین آرمی کرنل بنرجی کا ہاتھ ہے-

    ویڈیو میں بھارتی فوجی نے کہا کہ میرا نام عارف مشتاق ہےمیرے کشمیری بھائیو میری یونٹ 29 آر آر ہے ،اس دوران انہوں نے اپنا جاب کارڈ بھی دکھایا بتایا کہ میرے سی او کا نام کرنل بنر جی ہے،میں تیران پلوامہ کا رہنے والا ہوں میں دکھی دل سے موبائل کا سہارا لے کر کشمیری عوام اور پوری دنیا کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں ابھی بھی خاموش رہتا لیکن ابھی جو واقعہ آ گیا پہلگام کا جس میں اٹھائیس بے گناہ مارے گئے-

    سپاہی نے بتایا کہ میں آٹھ سال سے فوج میں ہوں اور پچھلے تین سال سے کشمیر میں ڈیوٹی کررہا ہوں میں ایک ایک چیز سے بات سے واقف ہوں کہ یہاں کیا ہو رہا ہےیہ فیک اینکاونٹر کرتے ہیں لیکن اب جو پہلگام کا واقعہ آ گیا اس کے پیچھے بھارتی سرکار کا ہاتھ ہے را کا،آئی بی اور پوری انڈین آرمی کا ہاتھ ہے میرا ضمیر جھوٹ کی اجازت نہیں دیتا اگر میں جھوٹا ہوں تو میرا سی او گیتا پر ہاتھ رکھ کر قسم کھائے میں قران پر ہاتھ رکھوں گا

    https://x.com/SFJ_US_Official/status/1922663553724559474

    بھارتی سپاہی نے بتایا کہ ہر ایک ایک ان کا جھوٹا آپریشن بتاؤں گا میں اپنےبھا ئی کو کہنا چاہتا ہوں وہ بھارتی فوج چھوڑ دے اپنے ماں باپ کو کہنا چاہتا ہوں انہوں نے مجھے فوج میں بھیج کر غلطی کی ہے ،میں کشمیری نوجوانوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ آپ لوگوں کو اغوا کر کے فیک ان کاؤنٹر کر دیتے ہیں میں ایک ایک چیز سے واقف ہوں-

  • تاریخ گواہ رہے گی کہ پاک فوج نے چند گھنٹوں میں بھارتی جارحیت کو خاک میں ملا دیا، وزیراعظم

    تاریخ گواہ رہے گی کہ پاک فوج نے چند گھنٹوں میں بھارتی جارحیت کو خاک میں ملا دیا، وزیراعظم

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ رہے گی کہ کس طرح وطن کے بہادر بیٹوں نے چند گھنٹوں میں بھارتی جارحیت کو خاک میں ملا دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیرِاعظم شہبازشریف نے وفاقی وزراء کے ہمراہ سیالکوٹ میں پسرور چھاؤنی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بُنیان مرصوص میں شریک افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور آپر یشن ’بنیان مرصوص‘ میں حصہ لینے والے جوانوں کی غیرمعمولی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

    اس موقع پر نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وفاقی وزرا احسن اقبال، عطا اللہ تارڑ، کور کمانڈر سیالکوٹ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم کو جنگ کی نوعیت اور کور کی موجودہ آپریشنل تیاریوں کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔

    معرکہ حق میں مسلح افواج کی مثالی کارکردگی کو سراہتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے قوم کے غیر متزلزل عزم اور تعاون کے ساتھ مادر وطن کا بہادری سے مثالی دفاع کیا اور دشمن کی جارحیت پر فیصلہ کن اورمنہ توڑ جواب دیا، تاریخ گواہ رہے گی کہ چند گھنٹوں کے اندر مسلح افواج نے پاکستان کا دفاع کرتے ہوئے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔

    شہباز شریف نے فرنٹ لائن پرموجود افسران اور بہادر جوانوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ان کے بلند حوصلے، غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت، غیر متزلزل عزم اور تیاری کو بھی سراہا-

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو اپنے بہادر بیٹوں پر بے پناہ فخر ہے، وہ قوم کے سر کا تاج ہیں، بھارت نے معصوم شہریوں پر کھلی جارحیت مسلط کی، جس کے نتیجے میں بچوں، خواتین اور بزرگوں کی شہادتیں ہوئیں، ان شہداء کو دہشت گرد کہنا سراسر شرمناک اور تمام بین الاقوامی قوانین، اصولوں اور اخلاقیات کی خلاف ورزی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کے باوجود بھارت نے جان بوجھ کر ایسا راستہ اختیار کیا ،کیونکہ اس کے پاس ثابت کرنے کے لئے کچھ نہیں تھا اور جھوٹے بہانے،،تکبر اورانا کی بنیاد پرجارحانہ کارروائی شروع کی،،جس کا اسے بھرپور جواب ملا، الحمدللہ، ہمارے شہدا کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، جنہوں نے قوم کو سرخرو کیا قبل ازیں وزیراعظم کا آمد پر آرمی چیف اور کورکمانڈر گوجرانوالہ نے پرتپاک استقبال کیا۔

  • 9 مئی کو جس ائیرفورس کے جہازوں کو جلایا گیا اسی نے رافیل طیارے گرائے

    9 مئی کو جس ائیرفورس کے جہازوں کو جلایا گیا اسی نے رافیل طیارے گرائے

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا ہےکہ 9 مئی کو جس ائیرفورس کے جہازوں کو جلایا گیا اسی ائیرفورس نے رافیل طیارے گرائے، اپنے سے بڑے دشمن کو افواج پاکستان نے شکست دی-

    فیصل آباد میں ہونہار اسکالر شپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج پورا پاکستان سربلند ہے، ہم نےکئی گنا بڑے دشمن کے خلاف جنگ متحد ہوکر لڑی اس طرح ہم جیتے اس سے ہمارا مستقبل محفوظ ہوا،9 مئی کو جس ائیرفورس کے جہازوں کو جلایا گیا اسی ائیرفورس نے رافیل طیارے گرائے ، نوازشریف کا جملہ یاد رکھنا چاہیےکہ ہم 9 مئی والے نہیں 28 مئی اور 10 مئی والے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپنے سے بڑے دشمن کو افواج پاکستان نے شکست دی، پاک فضائیہ نے دشمن کا غرور خاک میں ملادیا، نفرت اور تقسیم سکھانے والے ناکام ہوگئے، پاکستان کے عوام کا سربلند ہے اور رہےگا میں نوجوانوں کوکہتی ہوں اندھی تقلیدکا شکار نہیں ہونا، دشمن ملک آنکھ اٹھا کر اس لیے نہیں دیکھ سکتا کہ اس کوپتا ہے پاکستان نیوکلیئر ملک ہے، 28 مئی 1998 کو ہم نے بھارت سے وہ مقابلہ جیتا تھا، 10 مئی 2025 کوبھی ہم نے بھارت سے مقابلہ 0-6 سےجیتا ہے۔

  • 19 مئی سے آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    19 مئی سے آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    شدید گرمی سے پریشان حال عوام کو بارشوں کی نوید سنا دی گئی،پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 19 مئی سے آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 19 مئی کی شام سے پنجاب میں داخل ہونے کے امکانات ہے، 19 سے 20 مئی کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش متوقع ہے،15 مئی سے 19 مئی تک پنجاب کے بڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے اور ہیٹ ویو کے خدشات ہیں۔

    دوسری جانب پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کے مطابق 19 مئی سے صوبے کے بالائی اضلاع میں بارش اور ژالہ باری متوقع ہے،اس وقت صوبہ شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے ،15 سے 19 مئی کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

    بھارت کی سفارتی تنہائی، آپریشن سندور کے دوران کسی ملک کی حمایت نہ ملی

    پی آئی اے کا پاکستان کی فتح منانے کا منفرد انداز

    پی آئی اے کا پاکستان کی فتح منانے کا منفرد انداز

  • بھارت کی سفارتی تنہائی، آپریشن سندور کے دوران کسی ملک کی حمایت نہ ملی

    بھارت کی سفارتی تنہائی، آپریشن سندور کے دوران کسی ملک کی حمایت نہ ملی

    اسلام آباد: بھارتی میڈیا کے مطابق آپریشن سندور کے دوران بھارت کو کسی پڑوسی ملک کی حمایت حاصل نہ ہو سکی۔

    مودی سرکار کی سفارتی اور جنگی ناکامی پر نیو انڈین ایکسپریس نے تنقیدی آرٹیکل جاری کر دیا،جس کے مطابق آپریشن سندور کے دوران بھارت کو کسی پڑوسی ملک کی حمایت حاصل نہ ہو سکی، جبکہ روس اور گلوبل ساؤتھ نے بھی غیر جانبداری اختیار کیے رکھی یورپی یونین کے ساتھ بھی بھارت کی سفارتی کشیدگی ظاہر ہوگئی، روس کی بے رخی نے بھارت کی خارجہ پالیسی کی کمزوریوں کو بے نقاب کردیا۔

    انڈین ایکسپریس نے کہا کہ امریکی ثالثی کے بعد بھارت کی قیادت مایوسی اور انکار کی کیفیت میں مبتلا تھی، صدر ٹرمپ نے بھارت کو انتباہ کیا کہ اگر لڑائی نہ رکی تو تجارت بند کردی جائے گی جس سے بھارت کی خارجہ پالیسی پر سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔

    پی آئی اے کا پاکستان کی فتح منانے کا منفرد انداز

    انڈین ایکسپریس نے لکھا کہ ٹرمپ نے بھارت کی کارروائی کو جارحیت قرار دیا، آپریشن سندور کی قانونی حیثیت پر عالمی سطح پر شکوک و شبہات ابھر رہے ہیں، بھارت کی جانب سے امریکی مفادات کے لیے یک طرفہ رعایتیں ہیں، بھارت نے وائٹ ہاؤس میں وزیرِ اعظم کی ملاقات کے لیے زمین و آسمان ایک کر دیئے۔

    انڈین ایکسپریس کے مطابق ٹرمپ سے ملاقات کے فوراً بعد بھارت نے غیر قانونی تارکین وطن کو ذلت آمیز انداز میں فوجی طیاروں کے ذریعے واپس لیا، بھارتی حکومت نے خودداری ترک کرتے ہوئے امریکی دباؤ پر تجارتی محصولات میں نرمی کر دی جس سے زرعی اشیاء بھی متاثر ہوئیں امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے حق میں بھارتی پالیسیوں اور قواعد و ضوابط کا ازسرِ نو جائزہ لیا جارہا ہے، نئی دہلی نے امر یکی نیوکلیئر ری ایکٹر کمپنیوں کے لیے قوانین میں ترمیم کا وعدہ کیا جس سے قومی سلامتی پر سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔

    عالمی شہرت یافتہ جریدے نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو ’معاشی کرشمہ‘ قرار دیا

    آرٹیکل میں لکھا کہ بھارتی حکمران طبقہ کمپریڈر ایلیٹ ہے، جو مکمل طور پر امریکی مفادات کے تابع ہوچکا ہے، بھارت کی معاشی خودمختا ر ی اور قومی وقار امریکی مفادات کے سامنے قربان ہوچکے ہیں جنہیں عوامی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہےبھارت کی کارروائیوں پر انسا نی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے مذمت کی گئی جب کہ پاکستان نے اپنی ایٹمی صلاحیت مؤثر انداز میں منوالی، آپریشن سندور جیسے اقدا مات بار بار دہرانے سے نتیجہ نہیں بدلے گا، صرف 100 گھنٹوں میں ناکامی کا سامنا ہوگا، بار بار کی عسکری مہم جوئی سے نہ صرف اثر ختم ہو گا بلکہ قیادت پر عوام کا اعتماد بھی متزلزل ہوگا۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

    انڈین ایکسپریس نے لکھا کہ پاکستان ایک بڑی عسکری طاقت ہے، چند رن وے خراب کر دینا یا ریڈار جام کرنا پاکستان کو مرعوب نہیں کرسکتا، بھارت کے لیے بہتر ہے کہ ٹرمپ جیسے غیر متعصب ثالث سے مدد لے کر مسئلہ حل کرے اور آگے بڑھے ہمیں ہر کچھ عر صے بعد نئی فوجی حکمتِ عملی کا خواب دیکھنا بند کرنا ہو گا، پاکستان ایک ماہر ملک ہے، پاکستان جلد ہی بھارتی حکمت عملی کا مؤثر جواب تیار کر لیتا ہے بھارت کو اپنی ناکام قیادت پر نظر ثانی اور پاکستان کی جوابی صلاحیت کا ادراک کرنا ہوگابھارت کی قیادت امریکی دباؤ کے سامنے جھک گئی جس سے قومی خودمختاری پر سوالات پیدا ہوگئے۔

  • پی آئی اے کا  پاکستان کی فتح منانے کا منفرد انداز

    پی آئی اے کا پاکستان کی فتح منانے کا منفرد انداز

    کراچی:پی آئی اے نے آپریشن بنیان المرصوص میں پاکستان کی فتح منفرد انداز میں منائی-

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ائیرلائن کی جانب سے دوران پرواز مسافروں کی خصوصی تواضع کا اہتمام کیا جارہا ہے، تمام ملکی اور غیر ملکی پروازوں میں جشن فتح کے کیک کاٹنے کا آغاز کردیا گیا ہےپی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں کے علاوہ بین الاقوامی روٹس ٹورنٹو، فرانس، عرب ممالک اور دیگر روٹس پر جانے والی پروازوں میں بھی کیک کاٹے جارہے ہیں۔

    https://x.com/Official_PIA/status/1922625351596847238

    واضح رہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے 6 اور 7 مئی کی شب بھارتی فوج کی بزدلانہ جارحیت کے ردعمل میں 10 مئی 2025 کو آپریشن ’بنیان المرصوص‘ کا آغاز کیا تھا جس میں دشمن کو بدترین شکست سے دوچار ہونا پڑا پاکستان نے بھارت کے 26 اہم ملٹری ٹارگٹس کو کا میابی سے نشانہ بنایا جبکہ اس سے قبل 6 مئی کو پاکستان میں گھسنے کی کوشش کے دوران 5 بھارتی طیاروں کو بھی تباہ کیا گیا جن میں فرا نس سے خریدے گئے جدید رافیل طیارے بھی شامل تھے۔

    https://x.com/Faizankhaan91/status/1922416304612417863

  • عالمی شہرت یافتہ جریدے نے  پاکستان کی معاشی کارکردگی کو ’معاشی کرشمہ‘ قرار دیا

    عالمی شہرت یافتہ جریدے نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو ’معاشی کرشمہ‘ قرار دیا

    عالمی شہرت یافتہ مالیاتی جریدے پاکستان کی حالیہ معاشی کارکردگی کو ’معاشی کرشمہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ پاک-بھارت سرحدی کشیدگی کے باوجود پاکستان کی معیشت پر اس کا کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔

    مالیاتی جریدے بیرن (Barron’s) نے کہاکہاگر عالمی سرمایہ کاروں نے بروقت پاکستان کی طرف توجہ نہ دی تو مستقبل میں انہیں پچھتانا پڑ سکتا ہے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے فوجی اتحادیوں کو معیشت کی بہتری کے لیے ایک مضبوط اور مثبت محرک فراہم کیا ہے۔

    رپورٹ میں نمایاں کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کا اسٹاک انڈیکس تین گنا تک بڑھ چکا ہے، جبکہ 2031 میں میچور ہونے والے پاکستانی یورو بانڈز کی قیمت 40 سینٹ سے بڑھ کر 80 سینٹ تک پہنچ گئی ہے مہنگائی کی سالانہ شرح جو کچھ عرصہ قبل چالیس فیصد تک جا پہنچی تھی، اب تقریباً صفر کے قریب آ چکی ہے۔

    گزشتہ سال پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (GDP) کی شرح نمو 2.5 فیصد تک بحال ہوئی، جبکہ مالیاتی توازن بھی غیر معمولی حد تک بہتر ہوا ہے رپورٹ میں پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کو مستقبل میں سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش موقع قرار دیا گیا ہے۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

    آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں معمولی کمی اور پیٹرول پر درآمدی پریمیم میں کمی کے بعد پیٹرول اور ڈیزل سستے ہونے کا امکان ہے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے، وزار ت خزانہ آئندہ چند روز میں قیمتوں کا باضابطہ اعلان کرے گی، جس کا اطلاق 16 مئی سے متوقع ہے۔

    سکھر: کچے میں پولیس آپریشن، 12 مغوی بازیاب، ڈاکو فرار

    5ہزار سے زائد پاکستانی بھکاری بیرون ممالک سے ملک بدر

    نجم سیٹھی کا انٹرویو کرنے پر بھارتی صحافی کرن تھاپر کیخلاف مقدمہ درج

  • بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی نظرثانی درخواست مسترد

    بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی نظرثانی درخواست مسترد

    اسلام آباد: اسپیشل جج سینٹرل نے بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی نظرثانی درخواست مسترد کردی۔

    اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کروانے اور میڈیکل چیک اپ سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی جس دوران متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے سماعت کے بعد بانی پی ٹی آئی کو بیٹوں سے کال پر بات کروانے سے متعلق عدالت کے دیے گئے فیصلے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے نظرثانی کی درخواست بھی مسترد کردی، اس کے علاوہ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج سے چیک اپ بھی کرانے کا حکم جاری کردیا۔

    آسام میں "پاکستان کی حمایت” کے الزام میں 52 افراد گرفتار

    جج شاہ رخ ارجمند نے فیصلہ دیا کہ 10 جنوری ، 28 جنوری اور 3 فروری کے عدالتی حکم پر عمل درآمد کریں، عدالت نے تمام حقائق کو دیکھنے کے بعد ہی آرڈر کیا تھا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل عدالت نے عمران خان کی بچوں سے بات کرانے اور ان کے میڈیکل چیک اپ کا حکم جاری کیا تھا۔

    بھارتی جارحیت میں زخمی ہونیوالے پاک فوج کے 2 جوان شہید

  • آسام میں "پاکستان کی حمایت” کے الزام میں 52 افراد گرفتار

    آسام میں "پاکستان کی حمایت” کے الزام میں 52 افراد گرفتار

    آسام حکومت نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں حالیہ حملے کے بعد پاکستان کی حمایت کرنے کے الزام میں وگوں کے خلاف کارروائی تیز کر دی ہے۔

    چیف منسٹر ہمنتا بسوا سرما نے منگل کو اعلان کیا کہ سونیت پور ضلع سے دو اضافی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جس سے گرفتاریوں کی کل تعداد 58 ہوگئی ہے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیر اعلیٰ نے لکھا، "58 پاک حامی جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں، ان کی ملک دشمن سرگرمیوں پر بھی خصوصی نظر رکھی جائے گی، "غدار” کہنے والے کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا،-

    ریاست جموں و کشمیر کے پہلگام میں 22 اپریل کو ہونے والے حملے کے بعد سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سخت کار وائی جا ری ہے، جہاں 26 افراد اس وقت اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جب سیاحوں کی کثرت والے علاقے بیسرن کو نشانہ بنایا۔

    بھارتی جارحیت میں زخمی ہونیوالے پاک فوج کے 2 جوان شہید

    زیر حراست افراد کا الزام ہے کہ پولیس موجودہ حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلم نوجوانوں کو گرفتار کر رہی ہے۔

    گوہاٹی کے ایک محقق نے کہا کہ "شیئر کیے گئے بہت سے مشمولات جنگ مخالف ہیں، کچھ حکومت پر تنقید کے ہیں، اور کچھ امن کی اپیلیں ہیں، ان پر پاکستان نواز اور ملک دشمن کا لیبل کیسے لگایا جا سکتا ہے؟، "آسام حکومت اور وزیر اعلیٰ مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے لیے بدنام ہیں انہوں نے کئی بار عوامی طور پر کہا ہے کہ وہ مسلمانوں کو نشانہ بنانے میں خوش ہیں۔”

    پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،شرجیل میمن

    گزشتہ ہفتے منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں، سرما نے یہ بھی اعلان کیا کہ گرفتار کیے گئے لوگوں میں سے کچھ کے خلاف قومی سلامتی ایکٹ (NSA) کی سخت دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا،حراست میں لیے گئے افراد میں اے آئی یو ڈی ایف کے ایم ایل اے امین الاسلام بھی شامل ہیں، جن پر پاکستان کا مبینہ طور پر دفاع کرنے اور پہلگام واقعے میں اس کے کردار سے انکار کرنے کے الزام میں بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    سابقہ فاٹا اور پاٹا میں سیلز ٹیکس ترمیمی ایکٹ بحال