Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی: کراچی میں فوج، رینجرزاور  کوسٹ گارڈ کی صلوۃ الشکر

    آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی: کراچی میں فوج، رینجرزاور کوسٹ گارڈ کی صلوۃ الشکر

    کراچی:آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے حوالے سے کراچی میں پاک فوج، پاکستان رینجرز سندھ اور پاکستان کوسٹ گارڈ کی جانب سے صلوۃ الشکر ادا کی گئی۔

    کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کے ساتھ نماز شکرانہ ادا کی، ڈی جی رینجرز سندھ، ڈویژن ہیڈ کوارٹرز ملیر، حیدرآباد، پنوں عاقل اور پاکستان کوسٹ گارڈز نے بھی پاک فوج کی فتح کے موقع پر نماز تشکر کا اِہتمام کیانماز شکرانہ ادا کرنے کے بعد کور کمانڈر کراچی جنگ کے موقع پر ہمہ وقت تیار فوجی جوانوں کے پاس گئے اور ان کو خراج تحسین پیش کیا۔

    کور کمانڈر نے کہا کہ پاک فوج اپنے شیر دل جوانوں پر فخر کرتی ہے اور یہ اپنی قوم کے سر کا تاج ہیں اس موقع پر جنگی طور پر ہمہ وقت تیار فوجی دستوں نے کور کمانڈر کی آمد پر پاکستان کیلئے فلک شگاف نعرے لگائے کور کمانڈر نے آپریشن بنیان المرصوص کی فتح پر تمام افسروں اور جوانوں کو مبارکباد دی اور جنگ کے دوران تیاریوں اور ان کے جوش کو سراہا۔

    ایل این جی کی قیمتوں میں کمی

    کور کمانڈر نے آپریشن بنیان المرصوص کے دوران بولاری ائیر بیس پر زخمی ہونے والے ائیر فورس جوان کی عیادت بھی کی، کور کمانڈر نے بلند حوصلہ اور دشمن کے خلاف بہادری کے ساتھ صف آرا ہونے پر ائیر فورس کے غازی کو خراج تحسین پیش کیا۔

    چیف جسٹس سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات

  • ایل این جی کی قیمتوں میں کمی

    ایل این جی کی قیمتوں میں کمی

    اوگرا نے مئی کیلئے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کردی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی فی ایم ایم بی ٹی یو 12.51 فیصد سستی کی گئی ہے ،سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی فی ایم ایم بی ٹی یو 11.79 ڈالر مقررکی گئی ہے،اپریل کیلئے قیمت 13.47 ڈالر مقرر تھی۔

    اسی طرح سوئی سدرن کیلئے ایل این جی فی ایم ایم بی ٹی یو 13.64 فیصد سستی کی گئی ہے ،سوئی سدرن کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو ایل این جی10.87ڈالرمقررکردی گئی ہے اپریل کے دوران سوئی سدرن کیلئے قیمت 12.59 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

    چیف جسٹس سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات

    مودی انتقام کے لیے دوبارہ کوئی حماقت کرے گا، عمران خان

    بھارتی فضائیہ کے طیارے کہاں کہاں گرے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

  • چیف جسٹس  سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات

    چیف جسٹس سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

    سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق چیف جسٹس نے ترکیہ کی عدلیہ کی جانب سے حالیہ سرکاری دورے کے دوران مہمان نوازی پردلی شکریہ ادا کیا۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے پاکستان اور ترکی کے درمیان دیرینہ اور خوشگوار عدالتی تعلقات کو اجاگر کیا جبکہ عدالتی تعلیم اور عدالتی نظام کی استعداد کار بڑھانے کےلئے تعاون کو سراہا چیف جسٹس نے بہترین عدالتی روایات کے باہمی تبادلے اور سیکھنے کی اہمیت اورپاکستان کی ضلعی عدلیہ کو بھی باہمی تعاون میں شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیاچیف جسٹس اور ترکیہ سفیر نے دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی تجدید پر زور دیا۔

  • مودی  انتقام کے لیے دوبارہ کوئی حماقت کرے گا، عمران خان

    مودی انتقام کے لیے دوبارہ کوئی حماقت کرے گا، عمران خان

    راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے تینوں بہنوں علیمہ خان، عظمی خان اور نورین خانم کی ملاقات کرادی گئی-

    راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کے روز پی ٹی آئی کی قیادت نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کا رخ کر لیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تینوں بہنوں علیمہ خان، عظمی خان اور نورین خانم کو ملاقات کی اجازت مل گی جو تقریبا 45 منٹ تک جاری رہی جبکہ بانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم خان کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔

    دوسری جانب بشریٰ بی بی کی بھابھی مہر النسا نے بھی بشریٰ بی بی سے ملاقات کی جبکہ سابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان اور 2 وکلا کی بھی ملاقات ہوئی جن میں وکیل سلمان صفدر اور ظہیر عباس چوہدری شامل تھے۔

    ملاقات کے بعد وکلا اور فیملی واپس روانہ ہوگئی، اس موقع پر گورکھ پور اور داہگل کے مقام پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے پی ٹی آئی کے کارکنان بھی بڑی تعداد میں گورگھ پور کے مقام پر پہنچے تھے جبکہ پولیس کی بھی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

    اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد عمران خان کی تینوں بہنوں نے میڈیا سے گفتگو کی اور سابق وزیراعظم کی جانب سے قوم کے نام دیا گیا پیغام پہنچایاعلیمہ خان نے بتایا کہ آج ہم تینوں بہنوں کی عمران خان سے ملاقات ہوئی، ہم نے بتایا کہ وکلا باہر کھڑے ہیں، انہوں نے 3 کو نہیں جانے دیا، پارٹی کی گفتگو بیرسٹرگوہر سے کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے موجودہ حالات پر گفتگو کی، ہم نے بتایا کہ پاکستانی قوم کیسے جوش اور جذبے کے ساتھ نڈر تھی، ملک کے دفاع کے لیے پاکستانی متحد ہیں، عمران خان نے کہا کہ جنگ میں فوری ریسپانس بہت اہم ہوتا ہے پاکستانی قوم اور فورسز کو الرٹ رہنا ہوگا، فوج اور لوگوں نے جس طرح جواب دیا ہے، مودی پاکستان سے بہت سخت نفرت کرتا ہے، اس وقت مودی سخت غصے میں ہے، جس کی وجہ سے انتقام کے لیے وہ دوبارہ کوئی حماقت کرے گا۔

    عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کیا گیا اور اس کے بعد مودی نے پاکستان پر الزامات لگا کر حملہ کیا، جنگ میں 60 فیصد گیم دماغ کا ہوتا ہےسوشل میڈیا کی وار پاکستان نے جیتی، مودی برداشت نہیں کرے گا وہ معاشی اٹیک کرے گا، فالس فلیگ جیسے اقدامات مودی کرسکتا ہے۔

    علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ 26 ویں ترمیم نے رول آف لا ختم کردیا ہے، سب نے مل کر پاکستان کا رول آف لا ختم کردیا، سپریم کورٹ نے ملٹری ٹرائل کی اجازت دے دی، دنیا میں مذاق اڑے گا، اس ترمیم سے آپ نے ججز کو سرکاری ڈیپارٹمنٹ بنادیا ہے، جنگ میں لوگوں کا حوصلہ اور سپورٹ بہت اہم ہے، 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی بات کیوں نہیں کرتے۔

  • بھارتی فضائیہ کے طیارے کہاں کہاں گرے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    بھارتی فضائیہ کے طیارے کہاں کہاں گرے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    ’’آپریشن بنیان مرصوص‘’ کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو دھول چٹا دی، پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی لڑاکا طیارے کہاں کہاں گرے، تفصیلات سامنے آ گئیں۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی فضائیہ کے متعدد لڑاکا طیارے مختلف علاقوں میں گر کر تباہ ہوئے، ان تباہ ہونے والے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے پائلٹس زخمی یا لاپتہ بھی ہوئے ایک بھارتی طیارہ اننت ناگ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا، جس کے پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، تباہ ہونے والے بھارتی طیارے کی ایجکیشن سیٹ پہی گاڈول کوکرناگ کے علاقے سے برآمد ہوئی۔

    اسی طرح بھارتی فضائیہ کا دوسرا طیارہ پامپور یا پلوامہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس کے دونوں پائلٹس شدید زخمی حالت میں سری نگر اسپتال منتقل کیے گئے جبکہ ایک اور لڑاکا طیارہ پنتھیال / رامسو، ضلع رام بن کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا،اس طیارے کے پائلٹ فلا ئنگ آفیسر اقبال سنگھ کو زخمی حالت میں آرمی اسپتال ادھم پور منتقل کیا گیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے ایک اور طیارہ بھردہ کلاں، تحصیل اکھنور کے زرعی کھیتوں میں گرا، اس حادثے میں ایجکیٹ کرنے والے دونوں پائلٹس زخمی ہوئے جنہیں اکھنور کے فوجی اسپتال منتقل کر دیا گیا، بھارتی فضائیہ کا ایک طیارہ بھٹنڈہ کے علاقے میں بھی تباہ ہوا، بھارت کا ایک ہیرون ریموٹ پائلٹڈ وہیکل (Heron RPV) جموں شہر کے مشرق میں 13 ناٹیکل میل کے فاصلے پر مار گرایا گیا۔

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے یہ سلسلہ وار تباہی بھارتی فضائیہ کے لیے شدید دھچکا ثابت ہوئے ہیں، آپریشن ’’معرکہ مرصوص‘‘ بھارتی فضائیہ کی مکمل ناکامی کو ظاہر کرتا ہے، بھارتی فضائیہ کے طیارروں کا کھلونوں کی طرح تباہ ہونا ان کی عسکری حکمت عملی پر اہم سوالات اٹھا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ 7 مئی کو پاکستان کی مسلح افواج نے رات گئے کیے جانے والے بھارت کے بزدلانہ حملے کے جواب میں منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل سمیت 5 جنگی طیارے مارے گرائے تھے جبکہ ایک بریگیڈ ہیڈ کوارٹر،6 مہار بٹالین ہیڈکوارٹرز اور مختلف چیک پوسٹیں اڑا ڈالی تھیں جس کے بعد بھارتی فوج نے ایل اوسی کے 4 سیکٹرز میں پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا کر شکست تسلیم کرلی تھی

  • پی ایس ایل10:بقیہ میچز کا شیڈول جاری

    پی ایس ایل10:بقیہ میچز کا شیڈول جاری

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

    پی ایس ایل کے میچز 17 سے 25 مئی کو ہونگے اور 17 مئی کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اورکراچی کنگز کے درمیان میچ ہو گا، 18 مئی کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں دو میچز ہوں گے، 18 مئی کو ملتان سلطانز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ ہوگا اور 18 مئی کی شام کو لاہور قلندرز اور پشاور زلمی مدمقابل ہوں گے۔

    19 مئی کو کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ ہوگا،21 مئی کو پہلا کوالیفائر میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا، پہلا ایلی مینیٹر میچ 22 مئی اور دوسرا کوالیفائر میچ 23 مئی کو ہو گاپی ایس ایل 10 کا فائنل 25 مئی کو کھیلا جائے گاپی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے ٹکٹس کے بارے میں اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    ہمارا امن کے لیے عزم کبھی بھی ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے،ترجمان دفتر خارجہ

    پی سی بی کا مینٹورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ

    ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو دھول چٹا دی

  • ہمارا امن کے لیے عزم کبھی بھی ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے،ترجمان دفتر خارجہ

    ہمارا امن کے لیے عزم کبھی بھی ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے،ترجمان دفتر خارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنے حقوق کی حفاظت کے لیے ہر ضروری اقدام کرے گا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مودی کے اشتعال انگیز اور نفرت انگیز بیانات مکمل طور پر مستردکرتا ہے، دنیا خطے میں امن اور استحکام کے لیے کوششیں کر رہی ہے، ایسےوقت میں یہ بیان غلط معلومات اور سیاسی مفاد پرستی پر مبنی خطرناک اقدام ہے پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنے حقوق کی حفاظت کے لیے ہر ضروری اقدام کرے گا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان خود بھارت کی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا شکار ہے، پاکستان نے دہشت گردی کی لعنت کے خلاف بے پناہ قربانیاں دی ہیں، دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان کی خدمات اور قربانیاں دنیا بھر میں تسلیم شدہ ہیں۔

    دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان ہمیشہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کا حامی رہا ہے، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردا دوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیےصدر ٹرمپ کی تنازع کشمیر کے حل کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کی ایک بڑی وجہ ہے ہمارا امن کے لیے عزم کبھی بھی ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، مستقبل میں کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

    دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی وزیراعظم کا بیان بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی پر مبنی خطرناک اقدام ہے،بیان ظاہرکرتا ہےکس طرح جھوٹے بیانیے گھڑ کر جارحیت کا جواز بنایا جاتا ہے بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، ہم آئندہ دنوں میں بھارت کے اقدامات اور طرز عمل کا بغور جائزہ لیتے رہیں گے، ہم بین الاقوامی برادری سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی ایسا ہی کرے۔

    دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کا بھارتی جارحیت کا جواب محتاط اور صرف فوجی تنصیبات کے خلاف تھا، پاکستان نے بھارتی فوجی صلا حیت اور اہداف کے خلاف اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا، یہ ناقابل تردید اور معلوم حقیقت ہے جسے جھوٹ اور پروپیگنڈے سے جھٹلایا نہیں جاسکتا۔

  • پاکستانی اور چینی فوجیوں کا پاک چین سرحد پر رقص، ویڈیو

    پاکستانی اور چینی فوجیوں کا پاک چین سرحد پر رقص، ویڈیو

    سوشل میڈیا پر ویڈیو میں پاکستانی جوانوں کو چینی فوجیوں کے ساتھ خوشی سے مسرور محوِ رقص دیکھا جا سکتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چینی فوجی ناصرف اردو زبان میں سنائی دے رہے گانے پر رقص کر رہے ہیں بلکہ پاکستان فوجیوں جیسا ڈانس کرنے کی کوشش بھی کر رہے ہیں،سوشل میڈیا پر وائرل یہ ویڈیو جہاں پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے وہیں یہ بات بھی واضح ہے کہ پاکستان کی جیت اور خوشی کو چین اپنی خوشی اور جیت کی طرح محسوس کرتا ہے۔

    https://x.com/HamidMirPAK/status/1922015187487379792

    ویڈیو کے کیپشن میں سینئر اینکر پرسن و معروف صحافی حامد میر نے بتایا کہ ایک مغربی سیاح خنجراب بارڈر کراسنگ پر چینی اور پاکستانی فوجیوں کو ایک ساتھ رقص کرتے دیکھ کر دنگ رہ گیا،یہ منظر اس خطے کے بدلتے ہوئے منظر نامے کے بارے میں بہت کچھ بتا رہا ہے جہاں ہندو ستان الگ تھلگ اور اکیلا ہے، بھارت کو پاکستان اور چین کے ساتھ اپنے تنازعات حل کرنے کی ضرورت ہے۔

    حوالدار محمد نوید شہید فیصل آباد میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

    جنید اکبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی

    صدرمملکت اور وزیراعظم کا معرکہ حق کے شہداء کو خراجِ عقیدت

  • چاہت فتح کی خوشبو کیساتھ  نازیبا ویڈیو وائرل

    چاہت فتح کی خوشبو کیساتھ نازیبا ویڈیو وائرل

    سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے والے متنازع مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان ایک بار پھر خبروں میں ہیں-

    مشہور اسٹیج اداکارہ خوشبو کے ساتھ ان کے رقص کی ویڈیو کو غیراخلاقی اور نامناسب قرار دیا جا رہا ہے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چاہت فتح علی خان خوشبو کے ساتھ اپنے وائرل گانے بدو بدی پر رقص کر رہے ہیں خوشبو شروع میں پُرجوش دکھائی دیں، لیکن جیسے ہی چاہت فتح نے نازیبا انداز میں قریب آنے کی کوشش کی، تو خوشبو نے خود کو سنبھالا اور فاصلہ قائم رکھتے ہوئے پرفارمنس مکمل کی۔

    صارفین کا کہنا ہے کہ پہلی بار خوشبو کو کسی سے خوفزدہ دیکھا ہے، یہ شخص خود کو فنکار کہتا ہے؟ یہ خود ایک مذاق بن چکا ہے، یہ دن بہ دن زہریلا ہوتا جا رہا ہے۔

    چاہت فتح علی خان نے 2024ء میں اپنے گانے بدو بدی سے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کی، جسے بعد میں کاپی رائٹ خلاف ورزی کے باعث یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا اس کے بعد انہوں نے مسلسل متنازع اور غیر سنجیدہ مواد اپلوڈ کرنا شروع کیا، جس میں اکثر خواتین فنکاروں کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات شامل تھیں۔

  • حوالدار محمد نوید شہید فیصل آباد میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

    حوالدار محمد نوید شہید فیصل آباد میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

    فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے بہادر سپوت حوالدار محمد نوید شہید کو فیصل آباد میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔

    شہید حوالدار محمد نوید معرکہ حق کے دوران شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوئے، ان کی نماز جنازہ و تدفین فیصل آباد میں ادا کی گئی جس میں جنرل آفیسر کمانڈنگ سرگودھا سمیت پاک فوج کے سینئر افسران و جوانوں، شہید کے عزیزو اقارب اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں نے حوالدار محمد نوید شہید کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا، جنرل آفیسر کمانڈنگ نے حوالدار محمد نوید شہید کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا اور شہید کی بہادری کو سراہا۔

    اس موقع پر شہید کے لواحقین کا کہنا تھا کہ وطن کی حرمت پر 1 تو کیا اگر 10 بیٹے بھی ہوں تو وہ بھی قربان کر دیتے ہماری افواج دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہیں، عوام اور افواج پاکستان ساتھ ساتھ ہیں۔