Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • جسٹس بابر ستار کے ایک اور آرڈر جاری کرنے پر قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ برہم

    جسٹس بابر ستار کے ایک اور آرڈر جاری کرنے پر قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ برہم

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار کا عبوری آرڈر قائم مقام چیف جسٹس کے ڈویژن بنچ سے معطل ہونے پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔

    جسٹس بابر ستار کی ہدایت کے باوجود کیس اُن کے بنچ میں مقرر نہ ہو سکا، تاہم آرڈر معطل ہونے کے باوجود جسٹس بابر ستار نے کیس سماعت کی اور 8 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا جسٹس بابر ستار کے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 26 مارچ کا کیس مقرر کرنے کا آرڈر ڈویژن بینچ میں چیلنج ہی نہیں ہوا تو معطل کیسے ہو سکتا ہے؟ 12 اور 26 مارچ کے آرڈرز عبوری تھے اور کیس کا حتمی فیصلہ ابھی آنا باقی ہے۔

    حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس کے پاس زیرسماعت کیس میں انتظامی سائیڈ پر مداخلت کا کوئی اختیار نہیں، ڈپٹی رجسٹرار آئی ٹی بتائیں کس کے کہنے پرجوڈیشل آرڈرز ویب سائٹ سے ہٹائے؟ عدالتی ہدایت کے باوجود کیس مقرر نہ کرنےپر ڈپٹی رجسٹرار کے خلاف کیوں نہ کارروائی کی جائے؟

    پہلگام حملہ: واقعے کے 5 منٹ بعد کسی پر الزام لگانا انتہائی نامنا سب ہے ،امریکی سابق نائب وزیر خارجہ

    ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو طلب کرنے پر انہوں نے نوٹ پیش کیا کہ آرڈر ڈویژن بینچ نے معطل کر دیا، ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل نے کیس کاز لسٹ میں شامل نہ کر کے بادی النظر میں عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی۔

    حکم نامے کے مطابق ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل نے ہدایات کے باوجود بھی کیس سپلیمنٹری کازلسٹ میں بھی شامل نہیں کیا، ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل نے جواز دیا کہ ڈویژن بینچ کی ہدایت کے مطابق کیس مقرر نہیں کیا جا سکتا، بظاہر ڈویژن بینچ کی درست طور پر معاونت نہیں کی گئی کہ یہ عبوری آرڈر ہے،لا ریفارمز آرڈیننس کے تحت سنگل بینچ کے حتمی فیصلے کے خلاف ہی انٹراکورٹ اپیل دائر کی جا سکتی ہے، ریکارڈ طلب کر کے یا کسی ڈائریکشن کے ذریعے آئینی عدالت کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنا ناقابلِ تصور ہے۔

    پاکستان سے چین کو اونٹنی کے دودھ کے پاؤڈر کی برآمد کا آغاز

    حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ کیس 7 مئی کو آئندہ سماعت کے لیے مقرر کیا جاتا ہے، رجسٹرار آفس کیس کازلسٹ میں شامل کرے، کیس کازلسٹ میں شامل نہیں بھی کیا جاتا تو بھی 7 مئی کو سماعت کی جائے گی، آرڈر کی کاپی تمام فریقین کو بھیجی جائے تاکہ وہ آئندہ سماعت پر اپنی حاضری یقینی بنائیں۔

    بعد ازاں عدالت نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل اور ڈپٹی رجسٹرار آئی ٹی کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

    واضح رہے کہ جسٹس بابر ستار نے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب کو توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے جسٹس بابر ستار کا آرڈر معطل کر دیا تھا۔

    بھارت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات پر پاکستانی صحافیوں کی تشویش

    دوسر ی جانب جسٹس بابر ستار کے آرڈر معطل ہونے کے باوجود ان کی جانب سے ایک اور آرڈر جاری کرنے پر قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق قائمقام چیف جسٹس کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے جسٹس بابر ستار کا آج کا آرڈر بھی معطل کرنے کے ریمارکس دیئے ہیں، قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بنچ نے انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کی، ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے جسٹس بابر ستار کے آرڈر کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے۔

    وکیل ڈائریکٹوریٹ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے کہا کہ جسٹس بابر ستار نے آج سماعت کی اور 8 صفحات کا آرڈر بھی کر دیا ہے، قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ وہ آرڈر کیسے پاس کر سکتے ہیں اُن کے پاس تو کیس ہی نہیں؟-

    بھارت نے فرانس سے 26 رافیل ایم جنگی طیارے خریدنے کا معاہدہ کر لیا

    قائم مقام چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اس پر آرٹیکل لکھیں گے اور نجی ٹی وی پر رات کو آرٹیکل خبر میں پڑھا جائے گا، پٹیشن میرے پاس ڈویژن بنچ میں کلب ہے، توہینِ عدالت نوٹس معطل کیا ہوا ہے۔

    قائمقام چیف جسٹس نے کہا کہ جسٹس بابر ستار کا آج کا 8 صفحوں کا آرڈر بھی معطل کر رہے ہیں، عدالت نے انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ملتوی کر دی۔

  • پہلگام حملہ: واقعے کے  5 منٹ بعد کسی پر الزام لگانا انتہائی نامنا سب ہے ،امریکی سابق نائب وزیر خارجہ

    پہلگام حملہ: واقعے کے 5 منٹ بعد کسی پر الزام لگانا انتہائی نامنا سب ہے ،امریکی سابق نائب وزیر خارجہ

    امریکا کی سابق نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا رابن رافیل نےکہا ہے کہ واقعے کے 5 منٹ بعدکسی پر الزام لگانا انتہائی نامناسب ہے-

    رابن رافیل نے وزیراعظم شہباز شریف کی پہلگام حملےکی تحقیقات غیر جانبدار ماہرین سے کرانے کی تجویز کی حمایت کی کہا کہ پہلگام حملے پر پاکستان کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش مثبت پیشرفت ہے، واقعے کے صرف 5 منٹ بعد کسی پر الزام لگانا انتہائی نامنا سب ہے عالمی برادری کو حالیہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری کردار ادا کرنا چاہیے۔

    علاوہ ازیں امریکی محکمہ خارجہ ترجمان نے پاکستان اور بھارت کو موجودہ صورتحال میں ذمہ دارانہ حل کی طرف جانے مشورہ دیاہے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں بھارت اور پاکستان کےساتھ رابطے میں ہیں، پاکستان اوربھارت معاملے کے حل کے لیے ایک ذمہ دارانہ حل کی طرف جائیں۔

    پاکستان سے چین کو اونٹنی کے دودھ کے پاؤڈر کی برآمد کا آغاز

    ترجمان نے کہاکہ امریکا نے موجودہ صورت حال پرقریبی نظر رکھی ہے، بھارت اور پاکستان کی حکومتوں سے مختلف سطح پر رابطے میں ہیں، امریکا تمام فریقین کو ذمے دارانہ حل کی جانب کام کرنے کی ترغیب دیتا ہے، پہلگام میں پیش آئے دہشت گرد واقعے کی مذمت کرتے ہیں اوربھارت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    بھارت نے فرانس سے 26 رافیل ایم جنگی طیارے خریدنے کا معاہدہ کر لیا

  • پاکستان سے چین کو اونٹنی کے دودھ کے پاؤڈر کی برآمد کا آغاز

    پاکستان سے چین کو اونٹنی کے دودھ کے پاؤڈر کی برآمد کا آغاز

    اسلام آباد: پاکستان نے اونٹنی کے دودھ کے پاؤڈر کی پہلی کھیپ چین کو برآمد کرکے نئی تجارتی راہ کا آغاز کردیا ہے۔

    اس حوالے سے ہونے والی تقریب میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر کاکہنا تھا کہ پاکستان کی ڈیری مصنوعات کو بین الاقوامی منڈیوں میں نئی راہیں میسر آرہی ہیں اونٹنی کے دودھ کے پاؤڈر کی برآمد سے ملکی معیشت میں نمایاں اضافہ ہوگا اور زرعی معیشت کو نئی توانائی ملےگی۔

    وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ پاکستانی کمپنی "ای ایل سی بایو ٹیکنالوجی” نے چین کی دو بڑی کمپنیوں کے ساتھ برآمدی معاہدے بھی طے کرلیے ہیں یہ معاہدے دونوں ممالک کے درمیان زرعی اور تجارتی تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے، رانا تنویر نے اونٹنی کے دودھ کی برآمد کو زرعی معیشت کے استحکام کی ایک نئی مثال قرار دیا۔

    بھارت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات پر پاکستانی صحافیوں کی تشویش

    بھارت نے فرانس سے 26 رافیل ایم جنگی طیارے خریدنے کا معاہدہ کر لیا

    خود کو مجرم اور بیکار محسوس کرتی ہوں،ایرا خان

  • خود کو مجرم اور بیکار محسوس کرتی ہوں،ایرا خان

    خود کو مجرم اور بیکار محسوس کرتی ہوں،ایرا خان

    عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے اعتراف کیا کہ وہ 27 سال کی عمر میں پیسے نہ کمانے پر خود کو مجرم اور بیکار محسوس کرتی ہیں۔

    حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے اعتراف کیا کہ وہ 27 سال کی عمر میں پیسے نہ کمانے پر خود کو مجرم اور بیکار محسوس کرتی ہیں میں 27 سال کی ہوں، میرے ماں باپ نے مجھ پر بہت پیسہ خرچ کیا لیکن میں دنیا میں بیکار انسان ہوں جو کچھ نہیں کر تی۔

    دوران گفتگو عامر خان نے بیٹی کی بات پر واضح کیا کہ ایرا یہ کہنا چاہتی ہیں کہ یہ پیسہ نہیں کماتی اور نہ ہی کوئی قابل کام کر رہی ہیں حالا نکہ اس سےپہلےکہ ایرا نے دماغی مسائل کا شکار افراد کی مدد کرنے کیلئے اگاتسو فاؤنڈیشن شروع کی تھی میرے لیے کبھی یہ مسئلہ نہیں رہا کہ ایرا کیوں نہیں کماتی اس کے برعکس میں فخر محسوس کرتا ہوں کہ ایرا نے خود کو دوسروں کی مدد کے لیے وقف کیا، آپ پیسہ کماتے ہیں یا نہیں یہ میرے لیے اہم نہیں، آپ کام اچھا کر رہے ہو میرے نزدیک یہ ضروری ہے ، پیسہ درحقیقت ایک ایسا نوٹ ہے جسے ہر کوئی قبول کرنے کا فیصلہ کرتا ہے، ورنہ یہ صرف کاغذ کا ایک ٹکڑا ہے-

  • نامور اداکارہ کا ساجد خان پر ہراسانی کا الزام

    نامور اداکارہ کا ساجد خان پر ہراسانی کا الزام

    اداکارہ نوینا بولے نے معروف ہدایت کار ساجد خان پر ہراسانی کا الزام عائد کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوینا بولے نے ایک انٹرویو میں اندسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ کے اپنے سنگین تجربے پر کھل کر بات کی، انہوں نے انکشاف کیا کہ یہ 2004 یا 2006 کی بات ہے جب ساجد خان فلم ’ہے بےبی‘ پر کام کر رہے تھے، ان کا فون آیا تو میں جذباتی ہوگئی، انہوں نے مجھے ایک پروجیکٹ کے بارے میں بات کرنے کےلیے بلایا تھا۔

    اداکارہ نے کہا کہ میں ساجد خان سے زندگی میں دوبارہ کبھی ملنا نہیں چاہوں گی کیونکہ جب میں ان سے ملنے پہنچی تو انہوں نے مجھے قابل اعتراض حالت میں بیٹھنے کو کہا تاہم میں نے ایسا نہیں کیا اور وہاں سے کسی طرح نکل آئی اس کے بعد بھی ساجد خان نے مجھے کم از کم 50 کالز کیں اور پوچھا کہ میں کیوں نہیں آرہی، میں کہاں پہنچی وغیرہ وغیرہ، ساجد نے مجھے اس واقعے کے ایک سال بعد دوبارہ فون کیا جب میں مسز انڈیا کےلیے پرفارم کر رہی تھیں۔

    بھارتی اداکارہ کا ساتھی اداکاروں کو تھپڑ مارنے کا انکشاف

    اداکارہ نے بتایا کہ اس نے مجھے پھر کال کی اور ایک اور کردار کی پیشکش کی اور کہا کہ اس کے لیے مجھے دفتر آنا ہوگا، جس پر میں نے یہ سوچ کر کال کاٹ دی کہ یہ آدمی بہت ساری خواتین کو نشانہ بنارہا ہوگا کہ اسے یہ بھی یاد نہیں ہے کہ ایک سال پہلےاس نے مجھے اسی طرح نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

    واضح رہے کہ کوریوگرافر فرح خان کے بھائی اور ہدایت کار ساجد خان پر اس سے قبل بھی اسی نوعیت کے الزامات عائد ہوچکے ہیں، 2018 میں ساجد خان پر بھارت کی می ٹو مہم کے دوران متعدد خواتین کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

    برطانیہ: ایمبیسی حملے کے بعد لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کا بیان سامنے آگیا

  • بھارتی اداکارہ کا  ساتھی اداکاروں کو  تھپڑ  مارنے کا انکشاف

    بھارتی اداکارہ کا ساتھی اداکاروں کو تھپڑ مارنے کا انکشاف

    بھارتی اداکارہ موشومی چٹرجی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے کچھ ‘جنس پرست’ ساتھی اداکاروں کو اس لیے تھپڑ مارا کیوں کہ وہ اس کے مستحق تھے۔

    بھارتی میڈیا کو دیئے گئے حالیہ انٹرویو میں موشومی چٹرجی نے اپنے ابتدائی کیرئیر کے دنوں میں ساتھی اداکاروں کی بدتمیزی پر انہیں تھپڑ رسید کرنے کا اعتراف کیا کہا کہ مجھے اپنی عزت پر سمجھوتا نہ کرنے کے جرم میں کئی کرداروں کو کھونا پڑا جس میں گلزار کی فلم ’ کوشش ‘ بھی شامل ہے جس کے بعد اس فلم میں جیا بچن کو شامل کیا گیا۔

    بھارتی اداکارہ کے مطابق ان چیلنجوں کے باوجود میں نے اپنی عزت برقرار رکھی اور حال ہی میں 12 سال بعد فلم ’ آری ‘کے ساتھ بنگالی سنیما میں انٹری کی ہے،میں مرد ساتھی اداکاروں ( جو جنس پرست تھے ) کو تھپڑ مارنے سے بھی نہیں ہچکچاتی تھی کیوںکہ وہ اس کے مستحق تھے،’ ایسے اداکار جو ہیروئنز سے بدتمیزی کرتے تھے۔

    برطانیہ: ایمبیسی حملے کے بعد لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کا بیان سامنے آگیا

    اداکارہ نے مزید کہا کہ مردوں کی پرورش اکثر ایسے ماحول میں ہوتی تھی جہاں انہیں ماؤں، بیویوں اور بہنوں نے لاڈ پیار کیا ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اکثر خواتین کے ساتھ گفتگو کے دوران حدود کو نہیں سمجھ پاتے۔

    موشومی چٹرجی نے 1967 کی فلم’’بالیکا بدھو‘‘سے بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے کیریئر کا آغاز کیا، انہوں نے 70 کی دہائی میں امیتابھ بچن، ونود کھنہ، راجیش کھنہ جیسے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کیا، جبکہ ونود مہرا کے ساتھ ان کی جوڑی خاصی مقبول ہوئی، 1985 کے بعد وہ مرکزی کرداروں کے بجائے معاون کرداروں میں نظر آئیں حال ہی میں وہ 2025 کے اوائل میں ریلیز ہونے والی بنگالی فلم ’’آری ‘‘ میں جلوہ گر ہوئیں۔

    یکم ذو القعدہ کب ہو گی؟سپارکو نے پیشگوئی کر دی

  • برطانیہ: ایمبیسی  حملے کے بعد لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کا بیان سامنے آگیا

    برطانیہ: ایمبیسی حملے کے بعد لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کا بیان سامنے آگیا

    لندن: ایمبیسی حملے کے بعد لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کا بیان سامنے آگیا-

    پاکستانی ایمبیسی حملے کے بعد لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ آج صبح تقریبا چار بجے ایک آدمی نے یہاں آکر یہاں پتھر مارے کافی بڑے بڑے پتھر مارے جو یہاں نہیں ملتے کہیں سے وہ لے کر آیا اس نے ایک سیفرون رنگ کا پینٹ اس نے پھینکا جو ہمار ے لوگوں پر بھی لگا دیوار پر بھی لگا اور شیشے بھی ٹوٹ گئے اندر دفتر میں بھی کافی نقصان پہنچا ہمارے ہیڈ آف چانسری کا دفتر ہے یہ ہم نے جب فون وغیرہ کیا اس کے ساتھ ہی پولیس بھی آگئی-

    انہوں نے کہا کہ ہمارے سیکیورٹی گارڈز اور ٹیم بہت ایکٹیو ہے انہوں نے فون کیا پولیس آئی اور اس بندے کو پکڑ لیا اب وہ بندہ ان کی کسٹڈ ی میں ہے وہ ہمیں اس کے بارے کچھ نہیں بتا رہے اس کی شناخت اس کی نیشنیلٹی کیا ہے ہم نے اج سنڈے کے باوجود برطانیہ کی دفتر خارجہ کے ساتھ اس ایشو کو اٹھا لیا ہے تحریری طور بھی زبانی طور بھی-

    پہلگام فالس فلیگ،بھارتی ہندو کیطرف سے بی جے پی کا ڈرامہ بے نقاب

    واضح ہے کہ لندن میں شرپسندوں نے پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت کے شیشے توڑ دیئے، ذرائع کے مطابق یہ حملہ منظم منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا تھا، جس میں تین سے چار سو کے قریب شرپسند شامل تھے۔ ان شرپسندوں کو اکٹھا کرنے میں بھارتی خفیہ ایجنسی نے کلیدی کردار ادا کیا۔

    مظاہرین میں اسرائیلی شہری بھی بھارتی انتہاپسندوں کے ساتھ موجود تھے، جو بھارتی جھنڈے لہرا رہے تھے چار نقاب پوش شرپسندوں کو پاکستانی ہائی کمیشن کا پرچم گرانے کا ٹاسک دیا گیا تھا، تاہم ان کی کوشش پاکستانیوں کی مستعدی کے باعث ناکام بنا دی گئی اور بعد میں ان چاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    :پنجاب: وی وی آئی پیز کیلئے 5 نئی جیمرز گاڑیاں خریدنے کی منظوری

    حملے کے دوران بھارتی اور اسرائیلی شرپسندوں نے عمارت پر آر ایس ایس کا نارنجی رنگ پھینکنے کی کوشش کی، مگر پاکستانی کمیونٹی نے نہ صرف ان کی یہ سازش ناکام بنائی بلکہ ملی نغموں کے ذریعے ان کے شرانگیز نعروں کو بھی دبایا پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے اور وہاں موجود پاکستانیوں نے جرات اور قومی حمیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے پرچم اور وقار کا بھرپور دفاع کیا۔

    زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں اضافہ

    پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام نے میٹرو پولیٹن پولیس کو اس حوالے سے مطلع کر دیا ہے لندن پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن پر حملے میں ملوث شرپسندوں کی تلاش شروع کر دی ہے،ابتدائی طور پر صرف چار پولیس اہلکار تعینات تھے، لیکن بگڑتی صورتحال کے پیش نظر نفری بڑھا کر پچاس کر دی گئی ذرائع کے مطابق مظاہرین ایک گاڑی میں نارنجی رنگ کے تین پینٹ کے ڈبے لے کر آئے تھے تاکہ پاکستان ہائی کمیشن کی سفید عمارت پر آر ایس ایس کا رنگ چڑھایا جا سکے، مگر پاکستانیوں کے اتحاد نے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے۔

    پاریش راول کا علاج کیلئے 15 دن تک اپنا پیشاب پینے کا انکشاف

  • یکم ذو القعدہ  کب ہو گی؟سپارکو نے پیشگوئی کر دی

    یکم ذو القعدہ کب ہو گی؟سپارکو نے پیشگوئی کر دی

    کراچی:پاکستان میں ذوالقعدہ کے چاند کی رویت کے لیے اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے پیش گوئی کر دی ہے۔

    سپارکو نے کہا ہے کہ ذوالقعدہ 1446 ہجری کے نئے چاند کی پیدائش 28 اپریل 2025 کی رات 12:31 پر متوقع ہے 28 اپریل کو غروب آفتاب کے وقت، نئے چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے اور 51 منٹ ہوگی، ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور چاند غروب کے درمیان کا دورانیہ 53 منٹ ہونے کی توقع ہے، جو نئے چاند کی رویت کے لیے سازگار حالات فراہم کرے گی۔

    فلکیاتی پیرا میٹرز کی بنیاد پر، ذوالقعدہ کا نیا چاند 28 اپریل 2025 کی شام کو صاف موسمی حالات میں ممکن ہے نتیجتاً، یکم ذوالقعدہ 29 اپریل 2025 کو پڑنے کا امکان ہے

    :پنجاب: وی وی آئی پیز کیلئے 5 نئی جیمرز گاڑیاں خریدنے کی منظوری

    زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں اضافہ

    ایلون مسک کے روبوٹس کے متعلق نئے دعوے نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

  • :پنجاب: وی وی آئی پیز  کیلئے 5 نئی جیمرز گاڑیاں خریدنے کی منظوری

    :پنجاب: وی وی آئی پیز کیلئے 5 نئی جیمرز گاڑیاں خریدنے کی منظوری

    لاہور:پنجاب میں وی وی آئی پیز کی سیکیورٹی کے لیے بیش قیمت 5 نئی جیمرز گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی۔

    صوبائی کابینہ نے گاڑیوں کی خریداری کی منطوری کے بعد خریداری کے لیے ٹینڈر بھی جاری کر دیا مراسلے کے مطابق پانچ امپورٹد لینڈ کروزرز پراڈو کے لیے 46کروڑ 72لاکھ کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں جس میں سے دو امپورٹڈ لینڈ کروزرز کے لیے 24کروڑ اور 3 امپورٹڈ لینڈ کروزرز پراڈو کے لیے 22 کروڑ 70لاکھ کے فنڈز رکھے گئے ہیں۔

    گاڑیوں کی فراہمی کے لیے آج کمپنیز سے قواعد و ضوابط کے مطابق بڈز مانگ لی گئیں، ایس او پیز کے مطابق بڈ سیکیورٹی جمع کروا کے حصہ لینے والوں کے ٹینڈز آج ہی کھول دیے جائیں گے اے آئی جی پروکیورمنٹ کی موجودگی میں سارا پراسس مکمل کیا جائے گا۔

    رواں مالی سال میں گاڑیوں کی خریداری مکمل کرکے جیمرز کی انسٹالیشن مکمل کروا کر اسپیشل برانچ کے حوالے کی جائیں گی۔

    زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں اضافہ

    ایلون مسک کے روبوٹس کے متعلق نئے دعوے نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    بھارت اور پاکستان کی حکومتوں سے مختلف سطح پر رابطے میں ہیں،امریکی محکمہ خارجہ

  • زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں اضافہ

    زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں اضافہ

    زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں مجموعی طور پر 1.439 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمارکے مطابق جاری مالی سال کے آغاز پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 13.997 ارب ڈالر تھا، اس میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 9.390 ارب ڈالر اوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.607 ارب ڈالرتھا۔

    18 اپریل کوختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائرکا حجم 15.436 ارب ڈالر تھا، جس میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمباد لہ کے ذخائر کا حجم 10.206 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.230 ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا، جاری مالی سال کے آغازسے لے کراب تک اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرمیں 816 ملین ڈالر اوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخا ئر میں 623 ملین ڈالرکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    بھارت اور پاکستان کی حکومتوں سے مختلف سطح پر رابطے میں ہیں،امریکی محکمہ خارجہ

    ماہ رنگ بلوچ سمیت 92 سے زائد کارکنوں کی رہائی کا حکم

    پہلگام ڈرامہ، کھیل بے نقاب،بھارتی خاتون کے مودی سے سوال