Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ایلون مسک کے روبوٹس کے متعلق نئے دعوے نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    ایلون مسک کے روبوٹس کے متعلق نئے دعوے نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے کہا ہے کہ آئندہ 5 برسوں میں روبوٹس بہترین انسانی سرجنز کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔

    ایلون مسک نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ ان کی کمپنی نیورالنک دماغ میں باریک الیکٹروڈز نصب کرنے کے لیے روبوٹس کا استعمال کرتی ہے کیونکہ یہ کام انسانوں کے لیے ناممکن ہےروبوٹس چند سالوں میں انسانی سرجنز سے بہتر کام کریں گے اور پانچ سال میں بہترین سرجنز سے بھی آگے نکل جائیں گے نیورالنک کمپنی کو روبوٹ کا ہی سہارا لینا پڑا کیونکہ انسان مطلوبہ رفتار اور درستگی کے ساتھ یہ کام انجام نہیں دے سکتے۔

    یہ بات ایلون مسک نے اُس وقت کہی جب سوشل میڈیا پر اثر و رسوخ رکھنے والے ماریو نوفال نے ایک امریکی میڈیکل کمپنی ”میڈرو نک“ کی بڑی کامیابی کا ذکر کیا بتایا کہ کمپنی نے اپنا ”ہیوگو“ نامی روبوٹک سسٹم 137 سرجریز میں کامیابی سے استعما ل کیا، جن میں مثا نے، گردے اور پروسٹیٹ کے آپریشن شامل تھےسرجریوں کے نتائج ڈاکٹروں کی توقع سے بھی بہتر نکلے، اور کامیابی کی شرح 98 فیصد سے زیادہ رہی پروسٹیٹ سرجری (3.7 فیصد)، گردے کی سرجری (1.9 فیصد) اور مثانے کی سرجری (17.9 فیصد) میں پیچیدگی کی شرح بھی نمایاں طور پر کم دیکھی گئی۔

    بھارت اور پاکستان کی حکومتوں سے مختلف سطح پر رابطے میں ہیں،امریکی محکمہ خارجہ

    دوسری جانب ایلون مسک کی کمپنی نیورالنک اس وقت اپنی برین کمپیوٹر ٹیکنالوجی کا کلینیکل ٹرائل کر رہی ہے۔ اس کا مقصد فالج یا دماغی بیماریوں میں مبتلا افراد کو اپنے دماغ سے چیزیں کنٹرول کرنے کی صلاحیت فراہم کرنا ہےاب تک تین افراد کو کامیابی سے نیورا لنک کا دماغی امپلانٹ لگایا جا چکا ہے، لیکن یہ ٹیکنالوجی ابھی عام لوگوں کے لیے دستیاب نہیں ہے۔

    بجلی مزید سستی ہونے کا امکان

  • ماہ رنگ بلوچ سمیت 92 سے زائد کارکنوں کی رہائی کا حکم

    ماہ رنگ بلوچ سمیت 92 سے زائد کارکنوں کی رہائی کا حکم

    بلوچستان ہائیکورٹ نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیے گئے ماہ رنگ بلوچ سمیت 92 سے زائد بلوچ کارکنوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے-

    چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس اعجاز سواتی اور جسٹس عامر رانا پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی عدالت نے حکومت بلو چستا ن کو ہدایت دی کہ ایڈووکیٹ جنرل کے ذریعے عدالتی فیصلے پر فوری عملدرآمد کیا جائے۔

    سماعت کے موقع پر وائس چیئرمین بار کونسل راہب بلیدی ایڈووکیٹ، سابق سیشن جج ظریف بلوچ ایڈووکیٹ، چنگیز بلوچ ایڈووکیٹ، نادیہ بلوچ ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء بھی عدالت میں موجود تھے۔

    پاریش راول کا علاج کیلئے 15 دن تک اپنا پیشاب پینے کا انکشاف

    سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا کہ بلوچستان کی بیٹیوں اور سینکڑوں سیاسی کارکنوں کو غیر قانونی طور پر جیلوں میں قید رکھا گیا، مگر ہم انہیں اس مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے عدالت کے فیصلے سے ثابت ہو گیا ہے کہ قانو ن کی حکمرانی ہی سب سے بڑی طاقت ہے۔

    عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی ہے، جب کہ تمام رہا ہونے والے افراد کو عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ ان کی رہائی کو قانونی طور پر مکمل کر کے مزید احکامات جاری کیے جا سکیں۔

    جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں دھماکہ، کم از کم 7 افراد زخمی

    واضح رہے کہ بی این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ کی جانب سے ان سیاسی کارکنوں کی رہائی کے لیے پٹیشن دائر کی گئی تھی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ماہ رنگ بلوچ، بیبو بلوچ، ماما غفار اور دیگر کارکنوں کو تھری ایم پی او کے تحت غیر قانونی طور پر گرفتار کر کے جیلوں میں بند کر دیا گیا ہے۔

  • پاریش راول کا علاج کیلئے 15 دن تک اپنا پیشاب پینے کا انکشاف

    پاریش راول کا علاج کیلئے 15 دن تک اپنا پیشاب پینے کا انکشاف

    معروف بھارتی اداکار پاریش راول نے15 دن تک اپنا پیشاب پینے کا حیران کن انکشاف کیا ہے،جس نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔

    بھارتی میٖڈیا رپورٹ کے مطابق سینئر اداکار پاریش راول نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں ایسا انکشاف کیا کہ ایک فلم کی شوٹنگ کے
    دوران گھٹنے کی چوٹ کے علاج کیلئے انہوں نے 15 دن تک اپنا پیشاب پیا۔

    یہ واقعہ ہدایتکار راج کمار سنتوشی کی فلم ’گھاتک‘ کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا جب ایک سین میں اداکار راکیش پانڈے کو انہیں مچھلی مارکیٹ میں گھسیٹنا تھا فلم کے سیٹ پر فراہم کردہ چپلیں پھسلن والی تھیں، اور شوٹنگ کے دوران وہ بار بار پھسل رہے تھے اصل شاٹ میں راکیش نے پوری طاقت لگا دی، جس کے نتیجے میں پاریش کے گھٹنے میں چوٹ آ گئی۔

    بجلی مزید سستی ہونے کا امکان

    پاریش راول نے ایک بھارتی یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ حادثے کے بعد ٹنّو آنند اور ڈینی ڈینزونگپا انہیں ناناوتی اسپتال لے گئے اس وقت انہیں لگا کہ ان کا کیریئر ختم ہو جائے گااسپتال میں ان سے اجے دیوگن کے والد ویرو دیوگن ملنے آئے اور انہوں نے روایتی طریقہ علاج تجویز کیا۔

    ایلون مسک کے بچوں کی تعداد 100 سے زائد ؟امریکی صحافی کا دعویٰ

    ویرو دیوگن نے انہیں مشورہ دیا کہ ’صبح اٹھ کر سب سے پہلے اپنا پیشاب پیو، سب فائٹرز یہی کرتے ہیں کوئی تکلیف نہیں ہو گی، مگر رات کو شراب، گوشت یا تمباکو سے پرہیز کرنا‘ پاریش راول نے اس پر عمل کرتے ہوئے لگاتار 15 دن تک اپنا پیشاب پیا۔

    پراریش راول کے اس انکشاف پر صارفین طنز و مزاح سے بھرپور دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں جبکہ کئی صارفین پاریش کو ایسا کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔

    جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں دھماکہ، کم از کم 7 افراد زخمی

  • بجلی مزید سستی ہونے کا امکان

    بجلی مزید سستی ہونے کا امکان

    ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید سستی ہونے کا امکان ہے۔

    مارچ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 3 پیسے سستی ہونے کاامکان ہے، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے فی یونٹ سے زائد سستی ہونے کی توقع ہے،بجلی صارفین کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت مجموعی طور پر 51 ارب 49 کروڑ کا ریلیف کا امکان ہے،مالی سال 2024-25 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

    کیپسٹی چارجز کی مد میں 47 ارب 12 کروڑ 40 لاکھ روپے کمی کی درخواست کی گئی ہے،سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اور ایف سی اے کی درخواست پر نیپرا کل سماعت کرے گا، درخواست میں کہا گیا کہ مارچ میں 8 ارب 40 کروڑ 90 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، ماہ مارچ میں بجلی کی لاگت 9.22 روپے فی یونٹ تھی۔

    درخواست کے مطابق مارچ کے لئے بجلی کی ریفرنس لاگت9.25 روپے فی یونٹ تھی۔

    جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں دھماکہ، کم از کم 7 افراد زخمی

    ایلون مسک کے بچوں کی تعداد 100 سے زائد ؟امریکی صحافی کا دعویٰ

    سعودی عرب کا’سلیپنگ پرنس‘ والدین دو دہائیوں سے پُرامید

  • جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں دھماکہ، کم از کم 7 افراد زخمی

    جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں دھماکہ، کم از کم 7 افراد زخمی

    جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد زخمی ہو گئے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ مقامی امن کمیٹی کے ایک رکن کے دفتر میں پیش آیا، جس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ دفتر کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا اور متعدد زخمی افراد ملبے کے نیچے دب گئےریسکیو ٹیمیں اور مقامی لوگ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

    پولیس ذرائع کے مطابق امدادی سرگرمیاں تاحال جاری ہیں اور ملبہ ہٹانے کا عمل تیزی سے مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ ممکنہ طور پر مزید پھنسے افراد کو بروقت بچایا جا سکے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے،پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    ایلون مسک کے بچوں کی تعداد 100 سے زائد ؟امریکی صحافی کا دعویٰ

    لندن میں اسر ائیلی او ر بھارتیوں کا پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت پر حملہ

    سندھ طاس معاہدہ مودی کی پکوڑے کی دکان یا چائے کا ٹھیلہ نہیں، عظمیٰ بخاری

  • ایلون مسک کے بچوں کی تعداد 100 سے زائد ؟امریکی صحافی کا دعویٰ

    ایلون مسک کے بچوں کی تعداد 100 سے زائد ؟امریکی صحافی کا دعویٰ

    امریکی صحافی الزبتھ بروئنیگ نے انکشاف کیا ہے کہ ایلون مسک کے بچوں کی تعداد 100 سے زائد ہوسکتی ہے۔

    پوڈکاسٹ سینیٹی میں گفتگو کرتے ہوئے الزبتھ بروئنیگ نے کہا کہ ایلون مسک کے کم از کم 14 بچے ہیں، تاہم بعض ذرائع کے مطابق یہ تعداد 100 سے زائد ہو سکتی ہےایلون مسک اپنے تعلقات اور بچوں کی تفصیلات کو خفیہ رکھنے کے لیے ماؤں سےرازداری کا معاہدہ (این ڈی اے) کراتے ہیں اور انہیں اس کا باقاعدہ خرچہ بھی ادا کرتے ہیں۔

    امریکی صحافی کے مطابق ایلون مسک اب تک کم از کم 4 خواتین سے بچوں کے والد بن چکے ہیں، جبکہ حالیہ رپورٹس میں پانچویں خاتون ایشلے سینٹ کلیئر کا نام بھی سامنے آیا ہے،ایشلے سینٹ کلیئر کو خاموشی کے بدلے 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر اور ماہانہ ایک لاکھ ڈالر کے اخرا جات دیئے گئےتجزیہ کاروں نے اس طرزِ عمل کو خاندانی اقدار کے دعووں کے منافی قرار دیا ہے۔

    حماس غزہ میں 5 سالہ جنگ بندی کے بدلے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی پر تیار

    ایلون مسک کے معلوم بچوں میں سابقہ اہلیہ جسٹین ولسن، موسیقار گرائمز، اور نیورالنک ایگزیکٹو شیوان زیلس سے ہونے والے بچے شامل ہیں۔

    پی ایس ایل کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو واپس بھیج دیاگیا

  • اسحاق ڈار اور چینی وزیرخارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال

    اسحاق ڈار اور چینی وزیرخارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال

    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور چینی وزیرخارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں پاک بھارت کشیدگی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    نائب وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ کو موجودہ علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات اور پاکستان کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا مسترد کرتے ہوئے تمام شعبوں میں پاک چین تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 54 خوارج ہلاک

    وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے لیے چین کی مسلسل اور غیر متزلزل حمایت کو سراہتے ہوئے سدا بہار دوستی اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا کہا کہ چین کے ساتھ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کیا جائے گا، دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

    پاک چین رہنماؤں نے یکطرفہ اور تسلط پسندانہ پالیسیوں کی مشترکہ مخالفت کے پختہ عزم کا اعادہ بھی کیا گیا، خطے اور اس سے باہر سلامتی اور پائیدار ترقی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے ہر سطح پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

    2 کروڑ سکھ پاکستانی عوام کے ساتھ اینٹ کی طرح کھڑے ہیں، گرپتونت سنگھ پنوں

  • انوشکا اور ویرات  کے بھارت چھوڑنے کی وجہ سامنے آ گئی

    انوشکا اور ویرات کے بھارت چھوڑنے کی وجہ سامنے آ گئی

    بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کے بھارت چھوڑنے کی وجہ سامنے آ گئی۔

    نامور اداکارہ مادھوری ڈکشت کے شوہر ڈاکٹر شری رام نینے نے حال ہی میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ سپر اسٹار جوڑی کوہلی اور انوشکا نے اپنی زندگی کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے، وہ بھارت چھوڑ کر لندن منتقل ہو جائیں گے۔

    ڈاکٹر شری رام نینےنے بتایا کہ انوشکا اور ویرات نے بھارت میں اپنی شہرت اور مسلسل عوامی توجہ سے تنگ آ کر یہ قدم اٹھایا،وہ چاہتے تھے کہ ان کے بچے ایک عام ماحول میں پرورش پائیں، جہاں ہر چھوٹی حرکت پر کیمروں کا فلش نہ چمکے-

    پہلگام واقعہ بھارت کا بہت بڑا ڈرامہ ہے،شاہد آفریدی

    انہوں نےکہا کہ ویرات اور انوشکا دونوں نہایت شریف اور عام انسانوں کی طرح ہیں، لیکن ان کی ہر حرکت پر توجہ دی جاتی ہے، کسی ریسٹورنٹ میں کھانے کے دوران بھی سیلفی لینے کے لیے لوگ آ جاتے ہیں، اگرچہ یہ برا رویہ نہیں ہوتا مگر ایک حد کے بعد یہ مداخلت بن جاتی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ بھارت میں رہتے ہوئے یہ جوڑا اپنی نجی زندگی کے معمول ترین لمحات سے بھی لطف اندوز نہیں ہو پاتا تھا باہر کھانے جانا ہو، پارک میں سیر کرنا ہو یا بچوں کے ساتھ وقت گزارنا، ہر جگہ انہیں مداحوں اور میڈیا کا ایک ہجوم گھیر لیتا تھا یہی وجہ ہے کہ انوشکا اور ویرات نےلندن کو اپنا مستقل گھر بنانےکا فیصلہ کیا، جہاں وہ زیادہ پرائیویسی کے ساتھ رہ سکیں،یہ فیصلہ جذباتی ضرور تھا، لیکن اس کے پیچھے ایک واضح سوچ تھی، اپنے بچوں کو ایک متوازن اور خوشگوار زندگی دینا-

    2 کروڑ سکھ پاکستانی عوام کے ساتھ اینٹ کی طرح کھڑے ہیں، گرپتونت سنگھ پنوں

    یہ جوڑا 2013 میں ایک کمرشل شوٹ کے دوران ملا تھا اور 2017 میں انہوں نے ایک پرائیویٹ تقریب میں شادی کی۔ ان کی بیٹی وامیکا 2021 میں پیدا ہوئی، جبکہ فروری 2024 میں ان کے بیٹے اکائے کی پیدائش ہوئی۔

  • پہلگام واقعہ بھارت کا بہت بڑا ڈرامہ ہے،شاہد آفریدی

    پہلگام واقعہ بھارت کا بہت بڑا ڈرامہ ہے،شاہد آفریدی

    قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعہ بھارت کا بہت بڑا ڈرامہ ہے-

    نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق آل راؤنڈر و کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ پہلگام واقعے پر نظر ڈالیں تو صرف ڈرامہ نظر آتا ہے، کیسے ممکن ہے نامعلوم افراد ایک گھنٹے تک کارروائی کرتے رہے اور 8 لاکھ فوج آئی نہیں، بھار تی اپنے لوگوں کو خود مروا کر خود زندہ کروادیتے ہیں، ہم نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات ہوں لیکن وہاں سے ہمیشہ منفی جواب ملا۔

    انہوں نے کہا کہ 2016 ٹی20 ورلڈکپ کے دوران حالات کشیدہ ہونے کے باوجود پاکستانی ٹیم بھارت گئی، ہمیں خود نہیں معلوم تھا جانا ہے یا نہیں، کبڈی کی بھارت کی ٹیم آجاتی ہے کرکٹ کی ٹیم نہیں آتی، اگر بند کرنا ہے تو تمام چیزیں بند کروپہلگام واقعہ بھارت کا بہت بڑا ڈرامہ ہے، ان کی پہلے ہی پاکستان سے کھیلنے کی نیت نہیں ہےپاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا آغاز جنہوں نے کیا تھا انہیں کو جاری رکھنا چاہیے تھا، سن رہا ہوں فرنچائز مالکان مالی نقصان کا کہہ رہے ہیں، کافی فرنچائز مالکان نے فائدہ بھی اٹھایا ہے۔

    2 کروڑ سکھ پاکستانی عوام کے ساتھ اینٹ کی طرح کھڑے ہیں، گرپتونت سنگھ پنوں

    شاہد آفریدی نے قومی کھیل ہاکی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج گراؤنڈز اور کھیل تباہی کا شکار ہے، ہماری اسپورٹس منسٹری کا قومی کھیل کی طرف سے دھیان نہیں، وزیراعظم شہباز شریف کھیل سے لگاؤ رکھتے ہیں، امید ہے وہ ہاکی پر توجہ دیں گے۔

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات پر کہا کہ کسی کی چغلی نہیں کی اور نہ کسی سے چھپ کر ملا۔

    حماس غزہ میں 5 سالہ جنگ بندی کے بدلے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی پر تیار

  • لندن میں اسر ائیلی او ر  بھارتیوں کا  پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت پر حملہ

    لندن میں اسر ائیلی او ر بھارتیوں کا پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت پر حملہ

    لندن میں شرپسندوں نے پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت کے شیشے توڑ دیئے۔

    ذرائع کے مطابق یہ حملہ منظم منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا تھا، جس میں تین سے چار سو کے قریب شرپسند شامل تھے۔ ان شرپسندوں کو اکٹھا کرنے میں بھارتی خفیہ ایجنسی نے کلیدی کردار ادا کیا۔

    مظاہرین میں اسرائیلی شہری بھی بھارتی انتہاپسندوں کے ساتھ موجود تھے، جو بھارتی جھنڈے لہرا رہے تھے چار نقاب پوش شرپسندوں کو پاکستانی ہائی کمیشن کا پرچم گرانے کا ٹاسک دیا گیا تھا، تاہم ان کی کوشش پاکستانیوں کی مستعدی کے باعث ناکام بنا دی گئی اور بعد میں ان چاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    حماس غزہ میں 5 سالہ جنگ بندی کے بدلے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی پر تیار

    حملے کے دوران بھارتی اور اسرائیلی شرپسندوں نے عمارت پر آر ایس ایس کا نارنجی رنگ پھینکنے کی کوشش کی، مگر پاکستانی کمیونٹی نے نہ صرف ان کی یہ سازش ناکام بنائی بلکہ ملی نغموں کے ذریعے ان کے شرانگیز نعروں کو بھی دبایا پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے اور وہاں موجود پاکستانیوں نے جرات اور قومی حمیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے پرچم اور وقار کا بھرپور دفاع کیا۔

    پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام نے میٹرو پولیٹن پولیس کو اس حوالے سے مطلع کر دیا ہے لندن پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن پر حملے میں ملوث شرپسندوں کی تلاش شروع کر دی ہے،ابتدائی طور پر صرف چار پولیس اہلکار تعینات تھے، لیکن بگڑتی صورتحال کے پیش نظر نفری بڑھا کر پچاس کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق مظاہرین ایک گاڑی میں نارنجی رنگ کے تین پینٹ کے ڈبے لے کر آئے تھے تاکہ پاکستان ہائی کمیشن کی سفید عمارت پر آر ایس ایس کا رنگ چڑھایا جا سکے، مگر پاکستانیوں کے اتحاد نے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے۔

    امریکاکی پرواز میں خاتون مسافر کی غلیظ حرکت،طیارے کو ’آؤٹ آف سر وس‘ کردیا گیا

    یاد رہے کہ جمعہ کی شام بھارتی شرپسندوں نے پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا اور نازیبا حرکات کرنے پر میٹرو پو لیٹن پولیس نے 2 بھارتی شہریوں کو حراست میں بھی لیا تھا، 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔