Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • تربیلا ڈیم میں پانی کی کمی،بجلی گھر کے تمام 17 پیداواری یونٹ بند

    تربیلا ڈیم میں پانی کی کمی،بجلی گھر کے تمام 17 پیداواری یونٹ بند

    اسلام آباد: تربیلا ڈیم میں پانی کی کمی کے باعث بجلی کی پیداوار میں نمایاں کمی واقع ہو گئی-

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق، پانی کی قلت کی وجہ سے تربیلا بجلی گھر کے تمام 17 پیداواری یونٹ بند ہو چکے ہیں، جس کے نتیجے میں بجلی کی پیداوار صرف 330 میگاواٹ رہ گئی ہے تربیلا ڈیم میں اس وقت پانی کی آمد 21,000 کیوسک جبکہ اخراج صفر کیوسک ہے جس کی وجہ سے پانی کی سطح 1,407.29 فٹ تک بلند ہو چکی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی کی یہ کمی بجلی کی فراہمی میں مزید مشکلات پیدا کر سکتی ہے، خاص طور پر گرمیوں کے موسم میں جب طلب میں اضافہ ہوتا ہے۔

  • بلوچستان میں اینٹیمنی دھات کے بڑے ذخائر دریافت

    بلوچستان میں اینٹیمنی دھات کے بڑے ذخائر دریافت

    کوئٹہ: بلوچستان میں اینٹیمنی دھات کے بڑے ذخائر کی دریافت ہوئی ہے –

    باغی ٹی وی: بلوچستان میں اینٹیمنی کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، یہ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) اور پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ایم ڈی سی) کا جامع تجارتی منصوبہ ہے۔

    او جی ڈی سی ایل اور پی ایم ڈی سی کی 50:50 شراکت داری، مشترکہ منصوبے کا اعلان 8-9 اپریل کو "پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025” کے دوران متوقع ہے۔

    اسی طرح گلگت بلتستان میں 10 معدنی بلاکس کے حصول میں پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں سونا، تانبہ، نکل اور کوبالٹ کے ذخائر کی تصدیق کی گئی ہے۔

    ورلڈ بینک کی پنجاب میں فضائی آلودگی کے خاتمےکےلیے 300 ملین ڈالر قرض کی منظوری

    پنجاب میں چنیوٹ کے معدنی ذخائر کی تلاش کے لیے او جی ڈی سی ایل اور منرل ڈیپارٹمنٹ میں رابطے جاری ہیں۔

    اینٹیمنی کی ریفائننگ کے لیے پاکستان نے اومان کی جدید سہولیات سے استفادے پر غور شروع کردیا ہے، پاکستان میں جدید کان کنی کے فروغ کے لیے تعلیمی نصاب کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    معدنی شعبے کی ترقی کے لیے او جی ڈی سی ایل کا ایچ ای سی اور یونیورسٹیوں کے ساتھ تعاون اور بلوچستان میں اینٹیمنی کے ذخائر کے مکمل تجزیے کے لیے ریموٹ سینسنگ اور جیولوجیکل سروے کی تیاری ہے۔

    متحدہ عرب امارات:شوال کا چاند دیکھنے کیلئے ڈرونز اور اے آئی کا استعمال

  • ورلڈ بینک  کی پنجاب میں فضائی آلودگی کے خاتمےکےلیے 300 ملین ڈالر قرض کی منظوری

    ورلڈ بینک کی پنجاب میں فضائی آلودگی کے خاتمےکےلیے 300 ملین ڈالر قرض کی منظوری

    اسلام آباد: ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 300 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔

    باغی ٹی وی :ورلڈ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق قرض پنجاب کلین ایئر روگرام کےتحت فراہم کیا جائےگا قرض کی رقم پنجاب میں فضائی آلودگی کے خاتمےکےلیےخرچ ہوگی، قرض سےصوبائی حکومت کے اسموگ مٹیگیشن ایکشن پلان کو تقویت ملےگی۔

    کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک کا کہنا ہےکہ پنجاب کلین ایئرپروگرام اسموگ کم کرنےکے منصوبے کے لیے معاون ہے، یہ لاکھوں شہریوں کی صحت اور بہبود کو بہتربنانےکی ایک اہم کوشش ہے، پنجاب کلین ایئرپروگرام عالمی بینک کےنئےکنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے مطابق ہے، لاہور ڈویژن کے ایک کروڑ 30لاکھ شہریوں کو فضائی آلودگی سے جڑی بیماریوں سے محفوظ رہنے میں مدد ملےگی۔

  • ٹرمپ انتظامیہ کا دباؤ: کولیمبیا یونیورسٹی کی عبوری صدر نے استعفیٰ دے دیا

    ٹرمپ انتظامیہ کا دباؤ: کولیمبیا یونیورسٹی کی عبوری صدر نے استعفیٰ دے دیا

    کولمبیا یونیورسٹی کی عبوری صدر کترینہ آرمسٹرانگ نے ٹرمپ انتظامیہ کے دباؤ کے باعث استعفیٰ دے دیا۔

    باغی ٹی وی: غیرملکی میڈیا کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی کی عبوری صدر کترینہ آرمسٹرانگ کے پاس اگست سے یہ عہدہ تھا، ڈاکٹر کترینہ آر مسٹرانگ نے استعفیٰ کولمبیا یونیورسٹی کے اس اعلان کے بعد دیا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ وفاقی حکومت کی جانب سے طلب کردہ اصلا حات کی ایک فہرست تیار کرے گی جس میں کیمپس پولیس کو گرفتاری کے اختیارات دینا اور مڈل ایسٹ اسٹڈیز ڈپارٹمنٹ کے لیے نئی نگرانی شامل ہے۔

    یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے کولمبیا یونیورسٹی کی منسوخ کی جانے والی 40 کروڑ ڈالر کی سالانہ وفاقی گرانٹ کی بحالی کے لیے کیا گیا تھا ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے یونیورسٹی کی گرانٹ طلبا کے فلسطینوں کے حق کیے جانے والے مظاہروں کے بعد معطل کی گئی تھی۔

    متحدہ عرب امارات:شوال کا چاند دیکھنے کیلئے ڈرونز اور اے آئی کا استعمال

    کولمبیا یونیورسٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر کترینہ یونیورسٹی میں اپنی سابقہ پوزیشن میڈیکل سینٹر میں فرائض انجام دیں گی، یونیورسٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے کو چیئراور سابق صحافی کلیئرشپ مین کو یونیورسٹی کا نیا عبوری صدربنایا گیا ہے۔

    پنجاب : اقلیتی برادریوں کے مسائل کے حل کیلئے مینارٹی ایڈوائزری کونسل قائم

  • متحدہ عرب امارات:شوال کا چاند دیکھنے کیلئے ڈرونز اور اے آئی کا استعمال

    متحدہ عرب امارات:شوال کا چاند دیکھنے کیلئے ڈرونز اور اے آئی کا استعمال

    دبئی : متحدہ عرب امارات میں پہلی بار کسی اسلامی مہینے کا چاند دیکھنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی :اےآئی کی پانچ قومی رصدگاہیں ہلال کا چاند دیکھنے میں شرکت کریں گی کیونکہ متحدہ عرب امارات کی فتویٰ کونسل شوال کا چاند دیکھنے والی کمیٹی کا اجلاس 29 مارچ کو بلائے گی۔

    یہ اجلاس ابوظہبی کے تاریخی الحسن مقام پر منعقد ہوگا، جسے اس کی قومی اور ثقافتی اہمیت اور متحدہ عرب امارات کی تاریخ میں سرکار ی، قومی اور مذہبی تقریبات کے مرکز کے طور پر اس کی حیثیت کی وجہ سے منتخب کیا گیا تھا،ڈرونز جو زمین سے 300 میٹر سے زیادہ کی بلندی تک جاسکتے ہیں، الخاتم فلکیاتی آبزرویٹری سے تعینات کیے جائیں گے۔

    پنجاب : اقلیتی برادریوں کے مسائل کے حل کیلئے مینارٹی ایڈوائزری کونسل قائم

    درست فلکیاتی حسابات کی بنیاد پر ڈرونز کو چاند کے مقام کی طرف لے جایا جائے گا، اس سے ان چیلنجوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی جو روایتی طریقوں سے دیکھنے میں رکاوٹ بن سکتے ہیں اور درست مشاہدے کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

    وہ رصدگاہیں جو چاند دیکھنے میں حصہ لیں گی ان میں الخاتم فلکیاتی رصدگاہ، جبل حفیت آبزرویٹری، دبئی کریسنٹ آبزرویٹری، شارجہ فلکیاتی رصد گاہ اور راس الخیمہ آبزرویٹری شامل ہیں-

    یہ دوسرا موقع ہے کہ یو اے ای چاند دیکھنے کے لیے ڈرون تعینات کر رہا ہے، اس سے قبل یہ ملک رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے ڈرون استعمال کرنے والا دنیا کا پہلا ملک تھا-

    وزیراعظم آئندہ ماہ بیلاروس کا دورہ کریں گے

    متحدہ عرب امارات کی فتویٰ کونسل نے چاند دیکھنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی اجازت دی تھی۔فتویٰ کونسل کا کہنا تھا کہ ڈرون کے استعمال سے چاند کو براہ راست دیکھنا ایک اہم قدم ہوگا اور اسے چاند کی رویت کی تصدیق کی بنیاد سمجھا جاسکتا ہے۔جس
    کے بعد آج پہلی بار رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے ڈرونز اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

    بھارت عالمی سطح پر منشیات فروشی میں ملوث ہے،امریکی انٹیلیجنس رپورٹ

  • پنجاب : اقلیتی برادریوں کے مسائل کے حل کیلئے مینارٹی ایڈوائزری کونسل قائم

    پنجاب : اقلیتی برادریوں کے مسائل کے حل کیلئے مینارٹی ایڈوائزری کونسل قائم

    لاہور:پنجاب حکومت نے اقلیتی برادریوں کے مسائل حل کرنے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے مینارٹی ایڈوائزری کونسل کے قیام کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کو کونسل کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ سینئر سیاسی رہنما کامران بھٹی کو نائب چیئر مین اور عاقب عالم کو کنوینر نامزد کیا گیا ہےمینارٹی ایڈوائزری کونسل 38 ارکان پر مشتمل ہوگی جس میں سکھ، مسلم، ہندو اور خواتین ممبران کی نمائندگی موجود ہوگی، کونسل کی مدت تین سال ہوگی تاہم حکومت کو اسے قبل از وقت تحلیل کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

    تمام ارکان بشمول چیئرمین، نائب چیئرمین اور کنوینر بلا معاوضہ کام کریں گے وزیر اعلیٰ پنجاب کسی بھی رکن، بشمول چیئرمین، نائب چیئر مین یا کنوینر کو معطل یا برطرف کرنے کا اختیار رکھیں گےکونسل حکومت کو اقلیتی برادریوں کے مسائل حل کرنے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے مشورے دے گی اور ترقیاتی منصوبوں کی تجاویز بھی پیش کرے گی۔

    وزیراعظم کا امیرِ قطر سے ٹیلیفونک رابطہ، دورہ پاکستان کی دعوت

    رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ حکومت کی خواہش ہے کہ اقلیتی برادریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جائے۔

    بھارت عالمی سطح پر منشیات فروشی میں ملوث ہے،امریکی انٹیلیجنس رپورٹ

  • وزیراعظم کا امیرِ قطر سے ٹیلیفونک رابطہ، دورہ پاکستان کی دعوت

    وزیراعظم کا امیرِ قطر سے ٹیلیفونک رابطہ، دورہ پاکستان کی دعوت

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے امیر، عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی-

    باغی ٹی وی: وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان اور قطر کے درمیان قریبی اور دیرینہ برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی، اقتصادی، اور ثقافتی سمیت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    وزیرِ اعظم اور امیر قطر کے مابین اہم عالمی و علاقائی امور پر بھی گفتگو ہوئی، وزیرِ اعظم نے غزہ میں امن کے قیام کیلئے امیر قطر کے سرگرم و مؤثر کردار اور خصوصی کوششوں کی تعریف کی،اور انہیں عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کی۔

    وزیراعظم آئندہ ماہ بیلاروس کا دورہ کریں گے

    بیان کے مطابق عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی نے وزیراعظم کی جانب سے عید کی مبارکباد کو قبول کرتے ہوئے پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    امیر قطر نے وزیرِ اعظم کے دورہ قطر کے دوران منظر آرٹ گیلیری کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت پر اظہار تشکر کیا جب کہ وزیرِ اعظم نے اس نمائش کے انعقاد اور خصوصی دعوت پر امیر قطر اور عالی مرتبت شیخہ المیاسہ کا شکریہ ادا کیا۔

    قطر کے امیر نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ پاکستان میں قطری سرمایہ کاری اور نجی شعبے کے تعاون کے فروغ کیلئے اعلی سطح قطری وفد عید کے فوری بعد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

    بھارت عالمی سطح پر منشیات فروشی میں ملوث ہے،امریکی انٹیلیجنس رپورٹ

    وزیرِ اعظم نے پاکستان قطر ثقافتی تعاون اور دونوں ممالک کے مابین دیرینہ تعلقات کی تاریخ پر لاہور میں ایک نمائش کے انعقاد کی تجویز دی جس کا قطری امیر نے خیر مقدم کیا۔

    وزیرِ اعظم نے قطر کے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

  • وزیراعظم آئندہ ماہ بیلاروس کا دورہ کریں گے

    وزیراعظم آئندہ ماہ بیلاروس کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف عید کے بعد 10 اور 11 اپریل یورپی ملک بیلاروس کا دورہ کریں گے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور روسی صدر کے درمیان باضابطہ مذاکرات ہوں گے، سرمایہ کاری، معاشی تعاون اور تجارتی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوگا پاکستان میں ٹریکٹرسازی سے متعلق تعاون پربات چیت ہوگی، روسی صدرسے یوکرا ئن، روس تنازع سمیت امن وسلامتی پربات ہوگی، وزیراعظم کے دورے سے پہلے اعلیٰ سطح وفد بیلاروس جائےگا، وفاقی وزیرعلیم خا ن3 اپریل سے وفد کے ہمراہ بیلاروس جائیں گے۔

    بھارت عالمی سطح پر منشیات فروشی میں ملوث ہے،امریکی انٹیلیجنس رپورٹ

    صدر کی میٹنگ کو بہانا بناکر کینال کی مںظوری دی گئی، مرادعلی شاہ

    ٹرمپ انتظامیہ کے وائس آف امریکا کی بندش کا فیصلہ معطل

  • بھارت عالمی سطح پر منشیات فروشی میں ملوث ہے،امریکی انٹیلیجنس رپورٹ

    بھارت عالمی سطح پر منشیات فروشی میں ملوث ہے،امریکی انٹیلیجنس رپورٹ

    واشنگٹن: امریکی انٹیلیجنس ایجنسی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت عالمی سطح پر منشیات فروشی میں ملوث ہے۔

    باغی ٹی وی: امریکی میڈیا کے مطابق فینٹینائل ایک طاقتور مصنوعی اوپیئڈ جو مارفین سے 100 گنا زیادہ طاقتور ہو سکتا ہے، امریکہ میں زیا د ہ مقدار میں ہونے والی اموات میں ملوث سب سے عام دوا ہے جو ایک اوپیئڈ بحران کو ہوا دیتا ہے جو ٹرمپ انتظامیہ کے لیے ایک اعلی ترجیحی مسئلہ بن گیا ہے۔

    کئی سالوں سے، چین دوائیوں کی قانونی فراہمی کا سب سے بڑا ذریعہ رہا ہے جو کہ شدید درد سے نجات کے لیے تجویز کیا جاتا ہے اور پیشگی کیمیکلز کی غیر قانونی سپلائی جو عام طور پر میکسیکو کی لیبز میں پروسیس کی جاتی ہیں اس سے پہلے کہ حتمی مصنوعات کو امریکی سرحد کے پار اسمگل کیا جائے۔

    صدر کی میٹنگ کو بہانا بناکر کینال کی مںظوری دی گئی، مرادعلی شاہ

    لیکن غیر قانونی تجارت میں بھارت کا کردار زیادہ نمایاں ہوتا جا رہا ہے، 2025 کی سالانہ تھریٹ اسیسمنٹ (ATA) رپورٹ کے مطابق جو اس ماہ ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس کے دفتر سے شائع ہوئی ہے۔

    نیشنل انٹیلیجنس کی ڈائریکٹر تلسی گبارڈ نے امریکی ہاؤس انٹیلیجنس کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے تلسی گبارڈ نے ہاؤس میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ بھارت غیر قانونی فینٹینائل کا سب سے بڑاسپلائر ہے بھارت میکسیکو کے منشیات کارٹلز کو غیرقانونی فینٹینائل پیشگی کیمیکل فراہم کرنے والا سرکردہ ملک ہے۔

    ٹرمپ انتظامیہ کے وائس آف امریکا کی بندش کا فیصلہ معطل

    حال ہی میں بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے 3 افراد ستیش کمار، ہریش سوتاریا اور یکتا آشیش کمار کو غیر قانونی طور پر ممنوعہ کیمیکل فینٹینائل کی برآمد میں ملوث پایا گیا ہے۔

    دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ بھارت بین الاقوامی سطح پر وسطی افریقہ کو بھی غیر قانونی منشیات فراہم کرتا ہے۔

    بھارتی حکومت پاکستانی اداکاروں کو ویزے جاری نہیں کرتی تو پھر میں بھی کرکٹ کھیلوں گا،سلمان خان

  • صدر کی میٹنگ کو بہانا بناکر کینال کی مںظوری دی گئی، مرادعلی شاہ

    صدر کی میٹنگ کو بہانا بناکر کینال کی مںظوری دی گئی، مرادعلی شاہ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق صدر نئی کینالز کی منظوری نہیں دے سکتا،صدر کی میٹنگ کو بہانا بناکر کینال کی مںظوری دی گئی-

    باغی ٹی وی: وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ میں پانی کی کمی ہوئی ہے، نگراں حکومت میں چولستان کو آباد کرنے کیلئے نئی نہروں کا فیصلہ ہوا، جبکہ جنوری میں پنجاب حکومت نے پروپوزل بنایا، پنجاب حکومت کے پروپوزل میں چولستان کو آباد کرنے کا ذکر تھا، 17جنوری 2024 کو معاملہ ارسا میں گیا، جس کے بعد ارسا نے اس منصوبے کی منظور ی دی۔

    انہوں نے کہا کہ ایکنک میں چولستان کے نام کے بغیر6 کینال معاملہ آیا، کینال کا معاملہ آیا تو سندھ کے نمائندے نے اعتراض کیا، ارسا کے سرٹیفکیٹ کے خلاف ہم سی سی آئی میں گئے صدر آصف زرداری کی زیرصدارت میٹنگ ہوئی، صدر کو کہا گیا کہ آپ کو ایری گیشن پر بریفنگ دیں گے، صدر زرداری نے کہا اچھی بات ہے صوبوں سے بات کریں۔

    ٹرمپ انتظامیہ کے وائس آف امریکا کی بندش کا فیصلہ معطل

    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس میٹنگ کے جو منٹس جاری کیے گئے وہ غلط تھے، صدر نے میٹنگ میں کسی کینال کی مںظوری نہیں دی، صدر کی میٹنگ کو بہانا بناکر کینال کی مںظوری دی گئی،اس وقت پانی کا مسئلہ پوری دنیا کا مسئلہ ہےدریائے سندھ میں بھی پانی کی کمی کا مکمل ریکارڈ ہے، محکمہ ایریگیشن سندھ متحرک ہے، ایسا نہیں ہوسکتا کہ دریا پر کوئی کچھ بنالے۔

    بھارتی حکومت پاکستانی اداکاروں کو ویزے جاری نہیں کرتی تو پھر میں بھی کرکٹ کھیلوں گا،سلمان خان

    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بغیر وفاقی حکومت نہیں چل سکتی ہے، سی سی آئی میں معاملہ آئے بغیر اس پر یہ کچھ نہیں کر سکتے، صدر نے پارلیمنٹ سے خطاب میں واضح کہا دریائے سندھ پر نئی کینالز پر اعتراض ہے، پروپیگنڈا کیا گیا کہ کینالز کے معاملے میں سندھ حکومت شامل ہے، ہم نے لڑنے اور بندوق اٹھانے کا نہیں کہا، بلکہ ہم نے آئینی راستہ اپنایا ہے۔

    کوئٹہ میں ایک بار پھر دھماکا، خودکش بمبار نے خود کو اڑا دیا