Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • سنیتا آہوجا کی گوندا کے بغیر ایوارڈ شو میں شرکت، طلاق کی افواہیں پھر گردش

    سنیتا آہوجا کی گوندا کے بغیر ایوارڈ شو میں شرکت، طلاق کی افواہیں پھر گردش

    ممبئی: سنیتا آہوجا کی حال ہی میں ممبئی میں ایک ایوارڈ کی تقریب میں گووندا کے بغیر شرکت نے طلاق کی افواہوں کو پھر سے ہوا دے دی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق سنیتا تقریب میں بیٹے یشوردھن آہوجا کے ساتھ شریک ہوئیں اور پاپرازی کیلئے تصاویر بنواتی نظر آئیں تاہم طلاق کی افواہوں کے درمیان تقریب میں گووندا کی غیر موجودگی ایک مرتبہ پھر موضوع بحث بن گئی۔

    پاپرازی نے فوٹو شوٹ کے دوران سنیتا آہوجا سے سوال کیا ’سر کہاں ہیں؟‘۔ جس پر سنیتا نے پوچھا کیا؟؟؟ اور جواب دینے سے گریز کیا، سنیتا کی جانب سے جواب نہ ملنے پر پاپرازی میں سے کسی نے کہا ہم گووندا جی کو یاد کر رہے ہیں اس پر سنیتا نے جواب دیتے ہو ئے کہا کہ ’ہم بھی اسے یاد کر رہے ہیں، یہ کہتے ہوئے وہ بیٹے کے ساتھ روانہ ہوگئیں۔

    یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس نے ایک مرتبہ پھر گووندا اور سنیتا آہوجا کی طلاق پر بحث چھیڑ دی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ سنیتا آہوجا کا یہ رویہ مشکوک معلوم ہوتا ہے اور شاید ان کے اور گووندا کے درمیان واقعی کوئی مسئلہ چل رہا ہے تاہم وہ نہیں چاہتے یہ خوبصورت جوڑی علیحدہ ہو۔

    واضح رہے کہ گووندا اور سنیتا آہوجا کی طلاق کی افواہیں اس وقت شروع ہوئیں جب بالی ووڈ اداکار کی اہلیہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ اور گووندا الگ رہتے ہیں۔

  • پی سی بی کے ڈائریکٹر آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن  نے  استعفیٰ دیدیا

    پی سی بی کے ڈائریکٹر آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن نے استعفیٰ دیدیا

    لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سمیع الحسن برنی نے استعفیٰ دے دیا۔

    باغی ٹی وی : پی سی بی کے مطابق سمیع برنی نے اپنے فیصلے سے بورڈ کو دسمبر 2024 میں آگاہ کر دیا تھا، پی سی بی میں سمیع الحسن کی مدتِ ملازمت کا اختتام آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے بعد ہوا، سمیع الحسن 13 سال تک آئی سی سی کے ہیڈ آف میڈیا اینڈ کمیو نیکیشنز رہے جس کے بعد 2019 میں بورڈ کو دوبارہ جوائن کیا تھا، وہ اس سے پہلے توقیر ضیاء کے دور میں 2002 سے 2004 تک جنرل مینجر میڈیا رہے۔

    سمیع الحسن کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے ساتھ وابستگی میرے لیے اعزاز رہی، مستقبل میں بھی میڈیا برادری سے روابط رہیں گے۔

    عمران خان کو کتابیں فراہم کرنے اور بچوں سے بات کرانے کا حکم

    نومئی کےتین مقدمے،یاسمین راشد کی ضمانت خارج

    میانمار میں زلزلہ،عمارتوں کے گرنے کی اطلاعات

  • اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدلیہ میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان

    اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدلیہ میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان

    اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدلیہ میں عید کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائیکورٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائیکورٹ اور سیشن کورٹس میں 29 مارچ سے 2 اپریل تک عید کی تعطیلات ہوں گی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری سے ڈپٹی رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے عید کی تعطیلا ت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    واضح رہے کہ ملک میں عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کے امکانات ہیں، محکمہ موسمیات اور اسپارکو نے عیدالفطر 31 مارچ کو ہونے کی پیشگوئی کی ہے، تاہم چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائےگا۔

    بلوچستان میں ریلوے سروسز کب بحال ہو گی،ریلوے وزیر نے اعلان کر دیا

    زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں54 کروڑ ڈالر کی کمی

    امریکا نے بھارتیوں کی 2 ہزار سے زائد ویزا درخواستیں منسوخ کر دیں

  • بلوچستان میں ریلوے سروسز کب بحال ہو گی،ریلوے وزیر نے اعلان کر دیا

    بلوچستان میں ریلوے سروسز کب بحال ہو گی،ریلوے وزیر نے اعلان کر دیا

    راولپنڈی:وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں عید کے بعد سروسز بحال ہوں گی۔

    باغی ٹی وی : راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر ریلوے حنیف عباسی کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان واقعات پر قوم مذمت کر رہی ہے، یہ ایک غیر اعلانیہ جنگ ہم پر مسلط کی گئی ہے، قوم کو اپنی فوج کے پیچھے کھڑا ہونا ہے دشمن کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈی ایس ہمیں بتائے کے کن جگہوں پر تجاوزات ہیں، ادارے کی 16 پراپرٹیز سے ہمارا 850 ارب روپے کا تخمینہ ہے اس وقت ریلوے کا خسارہ پینشن کا ہے،ہم سے حکومت پینشن اٹھا لے اور پیسہ دے تو اس طرح ریلوے اپنے پیروں پر کھڑی ہو جائے گی۔

    زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں54 کروڑ ڈالر کی کمی

    حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے صرف ڈیڑھ سو کنٹینر اٹھا رہا ہے، لوگ اپنی ویگن لائیں اور ہمارے ساتھ چلائیں ریلوے پولیس کے گریڈ پنجاب پولیس کے برابر کر دیئے ہیں، 15 سو لوگ بھرتی کرنے جا رہے ہیں،ریلوے پولیس کے پاس ٹریننگ ہے نہ کیپسٹی ہے انقلابی اقدامات سے ریلوے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گےجعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے ہمیں زچ پہنچائی گئی لیکن ہم نے دشمن کو اس کا جوا ب دیدیا ہے، یہ سازش ہے کہ بلوچستان میں پنجابی کو ماریں گے تو پنجاب میں خون ریزی ہو گی۔

    امریکا نے بھارتیوں کی 2 ہزار سے زائد ویزا درخواستیں منسوخ کر دیں

  • زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں54 کروڑ ڈالر کی کمی

    زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں54 کروڑ ڈالر کی کمی

    کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 54 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں 21 مارچ تک کے اعداد و شمار شامل کیے گئے ہیں، 21 مارچ تک کے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 54 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد ذخائر 10 ارب 60 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے 21 مارچ کو زرمبادلہ کے مجموعی زخائر کی مالیت 15 ارب 55 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 94 کروڑ 42 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

    امریکا نے بھارتیوں کی 2 ہزار سے زائد ویزا درخواستیں منسوخ کر دیں

    سپریم کورٹ نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا

    مصر : 45 افراد سے بھری سیاحتی آبدوز ڈوبنے سے 6 افراد ہلاک

  • سپریم کورٹ نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا

    سپریم کورٹ نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا

    اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق عدالت عظمیٰ میں عید کی تعطیلات 29 مارچ سے 2 اپریل تک ہوں گی، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ہدایت پر رجسٹرار آفس نے تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    واضح رہے کہ ملک میں عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کے امکانات ہیں، محکمہ موسمیات اور اسپارکو نے عیدالفطر 31 مارچ کو ہونے کی پیشگوئی کی ہے، تاہم چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائےگا۔

  • نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی سالانہ فیس  کی حد مقرر

    نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی سالانہ فیس کی حد مقرر

    اسلام آباد: حکومت نے ملک بھر کے نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی سالانہ فیس کی حد مقرر کر دی-

    باغی ٹی وی : اس فیصلے کا اعلان ایک سرکاری اعلامیے میں کیا گیا، جس کے مطابق ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرامز کے لیے 18 لاکھ روپے کی حد مقرر کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی : اعلامیے کے مطابق فیسوں میں کنٹرول اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے نجی اداروں کو اپنی مالی تفصیلات پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کوفراہم کرنا ہوں گی نجی میڈیکل کالجوں کوفیسوں میں سالانہ اضافہ صرف کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) کے مطابق کرنے کی اجازت ہوگی، جبکہ غیر ضروری فیسوں میں اضافے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    حکومتی فیصلے کو والدین اور طلبہ کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل قرار دیا جا رہا ہے، جو طویل عرصے سے مہنگی میڈیکل تعلیم پر احتجاج کرتے رہے ہیں اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر اس فیصلے کی منظوری دی گئی تاکہ نجی میڈیکل کالجوں میں تعلیم کو زیادہ قابلِ رسائی بنایا جا سکے۔

    ننکانہ : عیدالفطر کے لیے ریسکیو 1122 کا ایمرجنسی پلان جاری

    حکومت کے اس اقدام کو طلبہ اور ان کے والدین نے سراہا ہے، کیونکہ اس سے مہنگی فیسوں کا مسئلہ حل ہونے کی امید ہے۔

    مصر : 45 افراد سے بھری سیاحتی آبدوز ڈوبنے سے 6 افراد ہلاک

  • صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    کراچی: جوڈیشل مجسثریٹ ایسٹ کی عدالت نے صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے ڈائریکٹرایف آئی اے کو کل ذاتی طورپرطلب کرلیا-

    باغی ٹی وی : عدالت نے کہا کہ فیصلہ کل سنایا جائے گا، عدالت نے ڈائریکٹرایف آئی اے کو کل ذاتی طورپرطلب کرلیا،عدالتی اجاز‌ ت کے بغیر ملزم کو دوسرے مقدمے میں گرفتارکرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا،عدالت نے تفتیشی افسر کو شوکازنوٹس جاری کر دیا-

    معیزجعفری ایڈووکیٹ نے کہا کہ مقدمہ بدنیتی پرمبنی ہے، ایف آئی اے اب تک یہ نہیں بتاسکی کہ جرم کیاکیاہے، صرف یہ کہہ دینااینٹی اسٹیٹ مواد کافی نہیں، یہ توبتایاجائےکہ کون سی رپورٹ یا خبراینٹی اسٹیٹ ہے؟

    مصر : 45 افراد سے بھری سیاحتی آبدوز ڈوبنے سے 6 افراد ہلاک

    وکیل صفائی نے کہا کہ ویب سائٹ پرہرچیزموجودہے پھرجسمانی ریمانڈکیوں لیا گیا، کسی ایک لفظ کی نشاندہی نہیں کی گئی جواینٹی اسٹیٹ ہے، ایف آئی اے کی کہانی سے لگتا ہے کہ ویب سائیٹ چلاناہی جرم ہے، یہ بھی نہیں بتارہے کہ فرحان ملک نے کس ادارے کی بے حرمتی کی ہے، فرحان ملک کے خلاف کسی ادارے نے شکایت نہیں کی چھاپہ ضلع ایسٹ میں ماراگیا مقدمہ ملیر کابنادیاگیا، ملزم کوعدالتی حکم پرجیل منتقل کرنےکےبجائےدوسری عدالت سے ریمانڈ لےلیاگیا۔

    عدالت نے سوال کیا یہ کیسے ممکن ہے، جیل کسٹڈی کے بعد ملزم کو کہاں لےکر جاناتھا، تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ میں دوسرے مقدمےکیلئےعدالت میں موجودتھا مجھےپتہ چلاکہ ملزم کو دوسرے مقدمےمیں گرفتارکرلیاگیا۔

    جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا

    عدالت نے کہا کہ یہ توقانون کی کھلی خلاف ورزی ہے، کس کےحکم پرملزم کو جیل کی بجائے دوسرے کیس میں گرفتارکیاگیا،نام بتائیں جس نے یہ حرکت کی ہے، تفتیشی افسرنے کہا کہ مجھے آفس سے فون آیا تھا، عدالت نے پوچھا کس کافون تھا، نام بتاؤ، تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ منشی کافون آیاتھا۔

    عدالت نے کہا کہ بلائیں ان افسران کو جنہوں نےعدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کی ہے،تفتیشی افسر نے کہا کہ فرحان ملک نے پاکستان کے نام کامذاق اڑایا، اس پوسٹ پر انتہائی نامناسب کمنٹس تحریرہیں، تفتیشی افسر نے کہا کہ کیا کوئی صحافی ایسا کرسکتاہے؟ پاکستان اور پاک فوج کامذاق اڑایاگیا، کیا کوئی ذمےدارصحافی ایساکرسکتاہے؟ ملزم کو بلاکرہربات سے آگاہ کیا گیا۔

    ملزم ارمغان کی ملکیتی 5 کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی جیپ برآمد

  • مصر : 45 افراد سے بھری سیاحتی آبدوز ڈوبنے سے 6 افراد ہلاک

    مصر : 45 افراد سے بھری سیاحتی آبدوز ڈوبنے سے 6 افراد ہلاک

    قاہرہ: مصر کے ساحلی شہر الغردقۃ میں ایک سیاحتی آبدوز ڈوبنے سے چھ افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ نو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : مقامی حکام کے مطابق آبدوز میں 45 غیر ملکی سیاح سوار تھے، جن میں سے 29 کو ریسکیو ٹیموں نے بحفاظت نکال لیا ریڈ سی گورنریٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آبدوز سیاحتی تفریحی علاقے کے ایک ساحل کے قریب سفر کر رہی تھی، تاہم، فوری طور پر اس کے ڈوبنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔

    امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ انہیں میڈیا کو بریفنگ دینے کی اجازت نہیں تھی، تاہم، مصر میں روسی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ الغردقہ کے قریب ڈوبنے والی آبدوز میں سوار تمام سیاح روسی شہری تھے۔

    فیس بک پر جاری ایک بیان میں سفارت خانے نے بتایا کہ آبدوز میں 45 مسافر موجود تھے، جن میں بچے بھی شامل تھے یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے ساحل سے تقریباً ایک کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔

    بحیرہ احمر میں جمعرات کے روز ڈوبنے والی سندباد آبدوز کئی سالوں سے الغردقۃ کے مشہور سیاحتی مقام پر سیاحوں کی تفریحی سیر کے لیے استعمال ہو رہی تھی اس آبدوز میں ماضی میں سفر کرنے والوں میں یوٹیوب چینل ”ولیئمز اسٹریٹ فیملی ڈائریز“ کے ممبران بھی شامل تھے، جنہوں نے پانچ ماہ قبل ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں آبدوز کے اندرونی مناظر دکھائے گئے تھے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافر ایک لمبی کیبن میں دونوں طرف نشستوں پر بیٹھے ہیں اور بڑے گول کھڑکیوں سے زیر آب مناظر دیکھ رہے ہیں ایک منظر میں شیشے کے بالکل قریب مچھلیوں کو تیرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے، جبکہ کاک پٹ میں دو عملے کے ارکان کنٹرول سنبھالے ہوئے نظر آتے ہیں، جہاں مختلف سوئچز اور مانیٹرز کے ساتھ سمندر کا واضح سامنے کا منظر موجود ہے۔

    سندباد آبدوز سیاحوں کو تین گھنٹے کی زیرِ آب سیر کی سہولت فراہم کرتی تھی، جس میں وہ بحیرہ احمر کے خوبصورت مرجان کی چٹانوں کا نظارہ کر سکتے تھےیہ آبدوز الغردقۃ کے قریب کام کر رہی تھی، جو برطانوی، جرمن اور دیگر بین الاقوامی سیاحوں کے لیے ایک مشہور تفریحی مقام ہے۔

  • جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا

    جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا

    اسلام آباد: چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

    باغی ٹی وی :رپورٹ کے مطابق سیکریٹری وزارت سمندر پار پاکستانیز ڈاکٹر ارشد محمود نے جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی سے ملاقات میں فیصلہ پر نظر ثانی کی درخواست کی اور ان کی بطور چیئرمین این آئی آر سی کارکردگی کو سراہا۔

    سیکریٹری وزارت سمندر پار پاکستانیز ڈاکٹر ارشد محمود نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران ورکرز کے زیر التواء کیسز کو نمٹایا اور انصاف کی تیز ترین فراہمی کی یقینی بنایا گیا، ورکرز کے مسائل کے حل میں این آئی آر سی کا کلیدی کردار ہے۔

    ملزم ارمغان کی ملکیتی 5 کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی جیپ برآمد

    سیکریٹری سمندر پار پاکستانیز ورکرز کے مفاد میں جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی سے عہدہ نہ چھوڑنے کی درخواست کی جس پر جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے ورکرز کی بہتری، فلاح و بہبود کیلئے بطور چیئرمین این آئی آر سی کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

    وفاقی کابینہ نے جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی کو دسمبر 2024 میں تین سال کیلئے چیئرمین این آئی آر سی مقرر کیا تھا۔

    سپریم کورٹ میں گذشتہ 5 ماہ میں زیر سماعت مقدمات کی تعداد میں 3ہزار سے زائد کی کمی