Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • جرمن ڈائریکٹر کی سلمان خان کی پیشہ ورانہ مہارت پر تنقید

    جرمن ڈائریکٹر کی سلمان خان کی پیشہ ورانہ مہارت پر تنقید

    جرمن ڈائریکٹر مشیل نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان سیٹ پر 7 ، 7گھنٹے انتظار کرواتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر ملکی ڈائریکٹر مشیل سلمان خان سمیت کئی فلم پروڈیوسرز اور اداکاروں کے ساتھ کام کرچکی ہیں اور یہی نہیں جرمن ڈائریکٹر نے ماضی میں 10سال بھارت میں گزارے ہیں،ڈائریکٹر مشیل نے ایک ڈاکومینٹری فلم میں سلمان خان کے ساتھ کام کا ناخوشگوار تجربہ شیئر کیا ہے ۔

    ویڈیو بیان میں جرمن ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ میں نے کئی مشہور شخصیات کے ساتھ کام کیا جن میں سے کچھ شخصیات کی پیشہ ورانہ مہارتیں سوالیہ نشان ہیں، جیسے کہ سلمان خان جو ہمیں سیٹ پر 7 گھنٹے تک باآسانی سے انتظار کرواتے تھے اور جب ہم یہ جان گئے اس کے بعد ہم جب بھی ان کے ساتھ شوٹنگ کرتے اپنادوسرا کام بھی سیٹ پر لے جاتے کیونکہ ہمیں معلوم تھا ہم سارا دن وہاں بیٹھے رہیں گے اور شاید سیٹ پر کوئی نہیں جانتا تھا کہ وہ کب آئیں گے‘۔

    راکیش روشن اپنا سر کیوں منڈواتے ہیں؟وجہ بتادی

    مشیل کا بتایاکہ اسی دستاویزی فلم کیلئے میرا شاہ رخ خان کے ساتھ کام کا تجربہ اچھا رہا، میں نے ڈاکومینٹری کیلئے شاہ رخ کو ڈائریکٹ کیا وہ اچھے انسان ہیں ، انہوں نے عالیہ بھٹ کے ساتھ ایک اشتہار کے لیے بھی کام کیا وہ بے حد کول اور پروفیشنل ہیں۔

    حافظ نعیم نے بجلی کی قیمت میں کمی کی خبروں کو خوش آئند قرار دیا

  • راکیش روشن اپنا سر کیوں منڈواتے ہیں؟وجہ بتادی

    راکیش روشن اپنا سر کیوں منڈواتے ہیں؟وجہ بتادی

    ممبئی: سینئر ہدایتکار راکیش روشن نے اپنا سر منڈوانے کے راز سے پردہ اٹھایا ہے-

    باغی ٹی وی: ہدایت کار و فلم ساز راکیش روشن کو ہم گزشتہ کئی دہائیوں سے گنجا دیکھتے آرہے ہیں تاہم حال ہی میں انہوں نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران اس فیصلے کے پیچھے چھپے راز سے پردہ اٹھایا ہے۔

    راکیش روشن نے بتایا کہ ’ فلم ’خودغرض‘ بطور اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر میرے پاس آخری موقع تھی، اگر یہ فلم کامیاب نہ ہوتی تو میں آج اتنا کامیاب نہ ہوتا،اس فلم کیلئے میں نے منت مانی تھی کہ اگر یہ فلم کامیاب ہوگئی تو میں اپنا سر منڈوالوں گا، فلم کامیاب ہوگئی لیکن میں سر منڈھوانے کیلئے خود کو تیار نہیں کرسکا-

    4 شادیوں سے متعلق بیان، اداکار دانش تیمور کو معافی مانگنا پڑ گئی

    راکیش روشن نےبتایا کہ اس کے بعد پھر مجھے رات کو نیند نہیں آئی کیونکہ میں اپنی منت پوری نہیں کر پایا تھا، اگلے دن میں نے حجام کو بلایااور وہ ایک گھنٹے تک میرے سامنے بیٹھا رہا اور میں سوچتا رہا کہ مجھے یہ کرنا چاہیے یا نہیں، بلآخر میں نے بال کٹوا دیئے۔

    استنبول کے مئیر کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں کشیدگی

  • حافظ نعیم نے بجلی کی قیمت میں کمی کی خبروں کو خوش آئند قرار دیا

    حافظ نعیم نے بجلی کی قیمت میں کمی کی خبروں کو خوش آئند قرار دیا

    لاہور:جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کی قیمت میں کمی کی خبروں کو خوش آئند قرار دیا-

    جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ عوامی جدوجہد نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا دروازہ کھول دیا ہے اور قیمتوں میں کمی کی خبریں خوش آئند ہیں، پہلے حکومت آئی پی پیز سے بات کرنے کو تیار نہیں تھی، جماعت اسلامی کی مسلسل جدوجہد کے نتیجے میں حکومت معاہدوں پر نظر ثانی پر مجبور ہوئی اور یوں قومی خزانے کو سیکڑوں ارب کی بچت ہوئی۔

    استنبول کے مئیر کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں کشیدگی

    ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت اوسط لاگت پر ہونی چاہیے، بجلی کے بلوں سے ہر قسم کے اضافی ٹیکسوں کا خاتمہ کیا جائے، اسی طرح حکمرانوں کو تنخواہوں پر ٹیکس کی ظالمانہ شرح میں بھی کمی لانا ہوگی، جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے لیے پرامن سیاسی مزاحمت جاری رکھے گی۔

    نواز شریف کی طبیعت ناساز،عمرہ پر نہ جا سکے

  • استنبول کے مئیر کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں کشیدگی

    استنبول کے مئیر کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں کشیدگی

    استنبول: ترکیہ میں صدر رجب طیب اردوان کے حریف اوراستنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کی گرفتاری کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے کئی مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں-

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق ترکیہ میں صدر رجب طیب اردوان کے حریف اوراستنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کی گرفتاری کے بعد حالات کشیدہ، استنبول اور انقرہ کی سڑکوں، یونیورسٹیز کے کیمپسز اور ٹرین اسٹیشنز پرحکومت مخالف مظاہرے ، کئی مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، مظاہرین نے میئر کو رہا کرنے کا مطالبہ کردیا، حکومت نے استنبول میں چار روز کے لیے عوامی اجتماعات پر پابندی لگا دی۔

    استنبول اور انقرہ کی سڑکوں، یونیورسٹی کیمپسز اور ٹرین اسٹیشنز پر ہزاروں افراد جمع ہو گئے اور ”امام اوغلو کو رہا کرو“ کے نعرے لگاتے رہے کئی مقامات پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا، جس پر مشتعل افراد نے جوابی نعرے بازی اور پتھراؤ کیا۔

    نواز شریف کی طبیعت ناساز،عمرہ پر نہ جا سکے

    استنبول میں بڑھتے ہوئے احتجاج کے پیش نظر حکومت نے استنبول میں چار روز کے لیے عوامی اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر کے اہم مقامات پر تعینات کر دیئے گئے ہیں، جبکہ متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

    سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق اکرم امام اوغلو کی گرفتاری ترکیہ میں سیاسی بحران کو مزید گہرا کر سکتی ہے اور اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف مزید سخت موقف اپنا سکتی ہیں، صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    پاکستانیوں کے اسرائیل جانے سے متعلق کوئی معلومات نہیں،ترجمان دفترخارجہ

  • غزہ: اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر پر اسرائیلی حملہ، ایک غیر ملکی اہلکار ہلاک، 5 زخمی

    غزہ: اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر پر اسرائیلی حملہ، ایک غیر ملکی اہلکار ہلاک، 5 زخمی

    غزہ کے علاقے دیر البلح میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں اقوام متحدہ کا ایک غیر ملکی اہلکار ہلاک اور 5 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمیوں کو دیر البلح کے شہدائے الاقصیٰ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دیر البلح میں اقوام متحدہ کی کسی بھی عمارت پر حملے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ میڈیا ادارے غیر مصدقہ رپورٹس پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

    عرب میڈیا اور غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی جانب سے فراہم کی گئی تصاویر اور ویڈیو میں زخمی غیر ملکیوں کو اقوام متحدہ کی گاڑی اور ایمبولینس میں اسپتال لائے جانے کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں، غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینی عوام کی مدد سے روکنے کے لیے اقوام متحدہ اور دیگر امدادی اداروں کو نشانہ بنانے کی ایک ’منظم پالیسی‘ قرار دیا ہے۔ کہا کہہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس جرم پر واضح اور سخت مؤقف اختیار کرے اور فوری اقدامات کرتے ہوئے اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرائے۔

    استنبول کے میئرمبینہ بدعنوانی اور شدت پسندی میں ملوث ہونے پر گرفتار

    دوسری جانب جنگ بندی معاہدے کے خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ میں گزشتہ روز سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 430 سے تجاوز کرچکی جبکہ زخمیوں کی تعداد 650 سے زائد ہے غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں 49 ہزار 547 افراد شہید اور ایک لاکھ 12 ہزار 547 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

    دہشت گردی کےخلاف تمام لیڈران کو ایک پیج پر ہونا چاہیے،گورنر پنجاب

  • استنبول کے میئرمبینہ بدعنوانی اور شدت پسندی میں ملوث ہونے پر گرفتار

    استنبول کے میئرمبینہ بدعنوانی اور شدت پسندی میں ملوث ہونے پر گرفتار

    استنبول: ترکیہ کے شہر استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کو مبینہ بدعنوانی اور شدت پسندی میں ملوث ہونے پر گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق ترک حکام نے میئر سمیت دیگر 100 ملزمان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے ہیں، حراست میں لیے گئے افراد میں امام اوغلو کے قریبی معاون بھی شامل ہیں، استنبول میں شہریوں کا احتجاج شروع ہوا، مظاہرین نے اقدام کو جمہوریت پر سوا لیہ نشان قرار دیا۔

    رپورٹ کے مطابق پولیس فورسز نے اکرم امام اوغلو کے گھر کی تلاشی لی، اس گرفتاری کے بعد ترک حکام نے استنبول میں متعدد سڑکیں بند کر دی ہیں اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی، اور چار دن کے لیے شہر میں مظاہروں پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

    اسلام آباد میں 5 سال کے دوران ہونیوالے احتجاجوں سے نمٹنے پر کتنے اخراجات ہوئے؟

    گذشتہ روز ترکیہ کی یونیورسٹی نے کہا تھا کہ انہوں نے اپنی یونیورسٹی کی ڈگری جعلی طور پر حاصل کی، استنبول کے میئر اکریم اوغلو نے اپنی ڈگری کے منسوخ کیے جانے کو غیر قانونی قرار دیا۔

    وزیراعظم شہبازشریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے

  • اسلام آباد میں 5 سال کے دوران ہونیوالے احتجاجوں سے نمٹنے پر کتنے اخراجات ہوئے؟

    اسلام آباد میں 5 سال کے دوران ہونیوالے احتجاجوں سے نمٹنے پر کتنے اخراجات ہوئے؟

    اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں احتجاجوں سے نمٹنے میں پچھلے پانچ سال کے دوران ایک ارب 35 کروڑ روپے سے زائد خرچ ہوئے۔

    باغی ٹی وی : وفاقی دارالحکومت میں احتجاجوں سے نمٹنے میں گزشتہ پانچ سالوں کے کل اخراجات کی تفصیلات سامنے آ گئیں، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تحریری جواب قومی اسمبلی میں جمع کرادیا، پانچ سال میں دارالحکومت میں احتجاج سے نمٹنے پر سرکار کے کل ایک ارب 35 کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد خرچ ہوئے۔

    وزیر داخلہ نے قومی اسمبلی میں تحریری طور پر بتایا کہ سال 2018 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت آئی تو اسے مولانا فضل الرحمان کے ایک، پی ڈی ایم کے 2 اور پیپلز پارٹی کے ایک مارچ کا سامنا کرنا پڑا، جن پر سال 2019-20 میں اسلام آباد میں احتجاج کو روکنے کے لیے 15 کروڑ 77 لاکھ 61 ہزار روپے خرچ کیے گئے۔

    وزیراعظم شہبازشریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے

    سال 2020-21 میں اسلام آباد میں احتجاج کو روکنے کے لیے 9 کروڑ 61 لاکھ 35 ہزار روپے خرچ کیے گئے، سال 2021-22 میں اسلام آباد میں احتجاج کو روکنے کے لیے 27 کروڑ 79 لاکھ 48 ہزارروپے خرچ کیے گئے۔

    سال 2022 کے آغاز میں تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں پی ٹی آئی حکومت ختم ہوئی تو پی ڈی ایم کی حکومت آئی پھر نگراں حکومت بھی اسی کی ایک طرح سے توسیع تھی، پھر 8 فروری 2024 کے الیکشن کے نتیجے میں دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی ہی حکو مت بنی، جسے پی ٹی آئی کے دھرنوں اور مظاہروں کا سامنا کرنا پڑا۔

    دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے، صدر مملکت

    سال 2022-23 میں اسلام آباد میں احتجاج کو روکنے کے لیے 72 کروڑ 40 لاکھ 31 ہزار روپے خرچ کیے گئے، سال 2023-24 میں اسلام آباد میں احتجاج کو روکنے کے لیے 10 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔

  • وزیراعظم شہبازشریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے

    وزیراعظم شہبازشریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے

    جدہ: وزیراعظم شہبازشریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے-

    باغی ٹی وی : گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلاوی نے وزیراعظم کا استقبال کیا،اس موقع پر پاکستانی سفیر احمد فاروق، قونصل جنرل خالد مجید اور دیگر سفارتی عملہ بھی موجود تھا ،دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے فروغ سمیت دیگر امور پر گفتگو کی جائے گی وزیراعظم عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے جبکہ شہبازشریف روضہ رسولﷺ پر حاضری بھی دیں گے۔

    اس دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، اہم وفاقی وزرا اور سینئر سرکاری افسران بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور دیگر مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی جائے گی، وزیراعظم شہباز شریف کے دورے کے دوران مشرق وسطی اور فلسطین کی موجودہ صورتحال پر بھی تفصیل سے بات چیت کی جائے گی تاکہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کو فروغ دیا جا سکے۔

    دہشت گردی کےخلاف تمام لیڈران کو ایک پیج پر ہونا چاہیے،گورنر پنجاب

    قبل ازیں دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وزیراعظم کے دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا، معاشی تعاون بڑھانا اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا ہے-

    دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے، صدر مملکت

  • دہشت گردی کےخلاف تمام لیڈران کو ایک پیج پر ہونا چاہیے،گورنر پنجاب

    دہشت گردی کےخلاف تمام لیڈران کو ایک پیج پر ہونا چاہیے،گورنر پنجاب

    لاہور:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ہمیں سیاسی مفادات کو پس پشت ڈال کر ملک کی بہتری اور استحکام کے لیے آگے بڑھنا ہے۔

    باغی ٹی وی : گورنر ہاؤس میں وکلا برادری کے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ملکی سلامتی سےبڑا کوئی ایجنڈا نہیں ، دہشت گردی کےخلاف تمام لیڈران کو ایک پیج پر ہونا چاہیے، ہمیں سیاسی مفادات کو پس پشت ڈال کر ملک کی بہتری اور استحکام کے لیے آگے بڑھنا ہے۔

    گورنر پنجاب نے کہا کہ گورنر ہاؤس لاہور میں دی جانے والی افطار پارٹی ذاتی کاوشوں کا نتیجہ ہے،اس میں سرکاری ایک روپیہ بھی نہیں لگا، گورنر ہاؤس میں وکلا برادری سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے افراد کی مدعو کیا جارہا ہے، گورنر ہاؤس میں افطارکا اہتمام وزیروں، مشیروں کے لیے نہیں بلکہ عام آدمی کے لیے کیا جارہا ہے، بلاول بھٹو بھی پنجاب کےعوام کے ساتھ جلد گورنر ہاؤس میں افطاری پر موجود ہوں گے۔

    دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے، صدر مملکت

    گورنر پنجاب نے وکلا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے فروغ اور استخکام کے لیے وکلا برادری نے ہمیشہ بھر پور کردار ادا کیا ہے، وکلا برادری بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے میں بھی ہراول دستے کا کردار ادا کرے گی پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور عوام میں رہنا پسند کرتی ہے، جب تک گورنر ہاؤس میں موجود ہوں گورنر ہاؤس کے دروازے لوگوں کے کھلے ہیں۔

    طورخم تجارتی گزرگاہ 25 روز بعد کھول دی گئی

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ظلم پر تو معاشرہ قائم رہ سکتا ہے لیکن نا انصافی پر نہیں، عوام کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پیپلز پارٹی پر عزم ہے، گورنر پنجاب کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی میں صوبے بھر سے وکلا برادری نے بھرپور شرکت کی، گورنر پنجاب فرداً فرداً وکلا سے ملے اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔

    نیتن یاہو کا غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری رکھنے کے عزم کا اظہار

  • دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے،  صدر مملکت

    دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے، صدر مملکت

    کوئٹہ:صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشتگرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے۔

    باغی ٹی وی : کوئٹہ میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت امن و امان کی صورت حال پر اہم اجلاس منعقد ہوا جہاں چئیر مین پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی شرکت کی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس کو صوبے میں امن و امان کی صورت حال پر بریفنگ دی۔

    اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے، دہشت گرد قوم کو تقسیم کرنا چاہ رہے ہیں، صورت حال واضح ہے ریاست کو رہنا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنی ہے لہٰذا انسداد دہشت گردی ونگ کو جد ید اسلحہ فراہم کریں گے۔

    نیتن یاہو کا غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری رکھنے کے عزم کا اظہار

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بلوچستان دل کے قریب ہے، صوبے کی ترقی اور پائیدار امن چاہتے ہیں، بلوچستان کے ہر بچے کو اسکول میں دیکھنا چاہتے ہیں،جدید ٹیکنالوجی سے بچوں کو روشناس کروانا وقت کی ضرورت ہے۔

    اجلاس میں قائم مقام گورنر بلوچستان کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

    طورخم تجارتی گزرگاہ 25 روز بعد کھول دی گئی