Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • نیتن یاہو  کا غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری رکھنے کے عزم کا  اظہار

    نیتن یاہو کا غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری رکھنے کے عزم کا اظہار

    تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان جارحانہ عزائم کا اظہار اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نےسرکاری ٹیلی وژن پر اپنی قوم سے خطاب میں کیا، نیتن یاہو نے خبردار کیا کہ حماس میں مزید طاقت سے حملے کریں گے، اب امن مذاکرات جنگ کے شعلو ں کے درمیان ہوں گے۔

    اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ حماس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہماری طاقت کا مزہ چکھ لیا ہوگا اور حماس جان لے یہ تو ابھی صرف ابتدا ہے، نیتن یاہو نے ایک بار پھر اپنے جنگی عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے جنگی مقاصد حاصل کیے بغیر پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہمارے جنگی مقاصد تمام یرغمالیوں کی رہائی، حماس کا خاتمہ اور غزہ کو دوبارہ اسرائیل کے لیے خطرہ نہیں بننے دینے کے وعدے کی یقین دہانی کرانا ہے۔

    طورخم تجارتی گزرگاہ 25 روز بعد کھول دی گئی

    واضح رہے کہ غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے گزشتہ دو راتوں سے جاری حملوں میں 404 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں 180 سے زائد بچے شامل ہیں، اسرائیلی حملوں میں 560 سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوئے جن میں سے دو درجن سے زائد کی حالت نا زک ہونے کے باعث شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 141 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

  • طورخم تجارتی گزرگاہ 25 روز بعد کھول دی گئی

    طورخم تجارتی گزرگاہ 25 روز بعد کھول دی گئی

    پاکستان اور افغانستان کے حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ کامیاب ہونے کے بعد پاک افغان طورخم تجارتی گزرگاہ 25 روز بعد گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے سے کھول دی گئی جبکہ طور خم کراسنگ پوائنٹ پر سرکاری عملہ تعینات کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: سیکورٹی ذرائع کیمطابق طورخم سرحد کےقریب افغان کسٹم ہاؤس میں دونوں ممالک کےسیکورٹی حکام کی فلیگ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں 2 روز قبل پاک افغان مشترکہ جرگہ کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم تجارتی گزرگاہ آج تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دی گئی، طور خم تجارتی گزرگاہ باقاعدہ طور پر بحال ہو نے کے بعد گاڑیوں کی آمد وروفت شروع ہوگئی جبکہ پاکستان کی طرف سے گاڑیاں افغانستان کی حدود میں داخل ہوئیں، پاک افغان کشید گی ختم ہوگئی اور طورخم کراسنگ پوائنٹ پر سرکاری عملہ تعینات کردیا گیا، طورخم تجارتی گزرگاہ 25 روز بعد کھول دی گئی۔

    بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 141 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

    سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان کشیدگی ختم ہونے کے بعد طورخم تجارتی گزرگاہ سے دو طرفہ تجارت شروع ہوگئی، جس کے بعد تجار تی سامان لے کر پاکستانی کارگو گاڑیاں افغانستان میں داخل ہونا شروع ہوگئیں، افغانستان سے درآمدات لے کر کارگو گاڑیاں پاکستان میں داخل ہوئیں۔

    سیکورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ معاہدہ کے مطابق طورخم تجارتی گزرگاہ آج صرف دو طرفہ تجارت کے لئے کھول دی گئی ہے، طورخم سرحد پیدل آمدورفت کے لئے دو روز بعد کھول دی جائے گی، طورخم سرحدی گزرگاہ سے یومیہ اوسطا ڈیڑھ ہزار کارگو گاڑیوں کی آمدورفت ہوتی ہے۔

    آئزک نیوٹن نے 300 سال قبل دنیا کے خاتمے کے حوالے سے کیا پیشگوئی کی؟

    کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم کے راستے پاک افغان دوطرفہ تجارت سےملکی خزانہ کو یومیہ اوسطا 3 میلین ڈالرز محصولات ملتی ہے، افغانستان کے ساتھ طورخم کے راستے یومیہ اوسطا ڈیڑھ بیلین ڈالرز مالیت کی تجارت ہوتی ہے۔

  • بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 141 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

    بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 141 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

    اسلام آباد:بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مالی سال 24-2023 کے دوران 141 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : بی آئی ایس پی میں مالی ضابطگیوں کا انکشاف آڈٹ رپورٹ 24-2023میں کیا گیا ہے آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کئی افراد کو شناختی کارڈ کے بغیر ہی ادائیگیاں کردی گئیں، تعلیمی وظائف کا بھی غلط استعمال ہوا، جبکہ مستحقین کے اکاوٴنٹس سے نقد ر قم بھی نکالی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق 93 لاکھ میں سے 30 لاکھ 77 ہزار سے زائد مستحقین کی فیملی کا شناختی کارڈ موجود نہیں، شناختی کارڈ کے بغیر ہی 116 ارب 95 کروڑ روپے سے زائد ادائیگی کی گئی،رقم سرکاری ملازمین، بزنس مین یا غیر مستحق افراد میں تقسیم ہونے کا خدشہ ہے، 54 لاکھ 35 ہزار 533 طلبا کو حاضری لگائے بغیر ایک کروڑ 38 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی۔

    آئزک نیوٹن نے 300 سال قبل دنیا کے خاتمے کے حوالے سے کیا پیشگوئی کی؟

    آڈٹ حکام کے مطابق 70 فیصد حاضری کی شرط پوری نہ کرنے والے 57 ہزار 833 طلباء کو 15 کروڑ 42 لاکھ دے دیئے گئے جبکہ غیر مجاز طلباء کو اسکالرشپس کی مد میں ایک کروڑ 15 لاکھ سے زائد کی ادائیگیاں کی گئیں، اسی طرح ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل ہونے والوں کو بھی 4 ارب سے زائد کی خلاف ضابطہ ادائیگی کی گئی، غیر متعلقہ اضلاع سے 45 کروڑ 47 لاکھ روپے کی کیش گرانٹ نکالنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مستحقین کے اکاوٴنٹس سے ایک کروڑ 15 لاکھ روپے کی رقم خلاف ضابطہ نکالی گئی، ادارے نے بعض مستحقین کو 54 لاکھ 67 ہزار روپے کے بقایاجات ابھی تک ادا نہیں کیے، ہاؤس ہولڈ سروے کی مد میں 7 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کی خلاف ضابطہ ادائیگی کی گئی۔

    ایشوریا رائے اور سلمان خان کے بریک اپ کی اصل وجہ سامنے آگئی

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیر مجاز ملازمین کو ڈیپوٹیشن الاوٴنس کی مد میں 6 کروڑ 37 لاکھ ادا کیے گئے، اور نشوونما پروگرام کے تحت ساڑھے 5 کروڑ روپے کی اضافی ادائیگی کی گئی،آڈٹ رپورٹ میں خوردبرد کی گئی 4 کروڑ کی رقم کی عدم ریکوری کا بھی انکشاف کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق انکم ٹیکس کی مد میں 3 کروڑ روپے کی کم کٹوتی کی گئی بی آئی ایس پی فنڈ سے سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو 60 لاکھ سے زائد دے دیئے گئے تعلیمی وظائف میں طلبا کی خلاف ضابطہ انرولمنٹ کے باوجود 28 لاکھ ادا بھی کردیئے گئے۔

    تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا،بجلی گھر کے 8 پیداواری یونٹ بند

  • آئزک نیوٹن  نے 300 سال قبل  دنیا کے خاتمے کے حوالے سے کیا پیشگوئی کی؟

    آئزک نیوٹن نے 300 سال قبل دنیا کے خاتمے کے حوالے سے کیا پیشگوئی کی؟

    معروف سائنسدان آئزک نیوٹن نے 300 سال قبل ایک خط میں دنیا کے خاتمے کی پیشگوئی کی تھی،جو پھر وائرل ہو رہی ہے-

    باغی ٹی وی : کشش ثقل کے قانون کو دریافت کرنے والے مشہور ماہر طبیعیات نے 1704ء میں لکھا کہ دنیا 2060ء میں ختم ہو جائے گی، دلچسپ بات یہ ہے کہ نیوٹن نے ”خاتمے“ کی بجائے ”دوبارہ آغاز“ (Reset) کا لفظ استعمال کیا اور کہا کہ مسیح اور مقدس ہستیاں واپس آئیں گی اور زمین پر 1000 سالہ عالمی سلطنت قائم کریں گی، جہاں امن ہوگا۔

    نیوٹن، جو کہ ایک مخلص مسیحی تھے، انہوں نے دنیا کے خاتمے کی تاریخ معلوم کرنے کے لیے کتابِ دانیال (Book of Daniel) میں موجود اعداد و شمار کو استعمال کیا یہ انکشاف کنگز کالج، ہیلی فیکس کے پروفیسر سٹیفن ڈی سنوبیلن نے کیا ہے۔

    ایشوریا رائے اور سلمان خان کے بریک اپ کی اصل وجہ سامنے آگئی

    نیوٹن نے اپنے خوفناک انتباہ میں لکھا کہ تو پھر وقت، اوقات اور نصف وقت 42 ماہ یا 1260 دن یا تین سال اور چھ ماہ بنتے ہیں، اگر ہر سال کو 12 مہینے اور ہر مہینے کو 30 دن کے حساب سے گنا جائے، جیسا کہ قدیم کلینڈر میں کیا گیا تھا، اور جب چھوٹے عرصے جینے والے درندوں کے دن ان سلطنتوں کے سالوں کے برابر ہوں جو طویل عرصے تک قائم رہیں، تو 1260 دنوں کی یہ مدت، اگر تین بادشاہوں کی مکمل فتح کے سال 800 عیسوی سے شمار کی جائے، تو 2060 عیسوی میں ختم ہو جائے گی۔

    انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممکن ہے کہ یہ مدت اس کے بعد بھی جاری رہے، لیکن مجھے اس کے اس سے پہلے ختم ہونے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔

    امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کے خلاف فیصلہ دینے والے جج کے مواخذے سے انکار

    1. ”Time, times & half a time“ کا مطلب کیا ہے؟

    یہ جملہ بائبل (کتابِ دانیال اور مکاشفہ) میں پایا جاتا ہے اور اکثر ساڑھے تین سال کے عرصے کے لیے استعمال ہوتا ہے نیوٹن نے اس کا حساب 42 مہینے یا 1260 دن کے طور پر کیا ہے، جہاں ہر سال 12 مہینوں اور ہر مہینے کو 30 دن پر مشتمل سمجھا گیا ہے۔

    2. ”The days of short-lived Beasts being put for the years of lived kingdoms“

    نیوٹن یہاں ”درندوں کے دنوں“ کو حقیقی سلطنتوں کے سالوں سے تشبیہ دے رہے ہیں بائبل کی پیشگوئیوں میں ”جانور“ (Beasts) اکثر سلطنتوں یا حکمرانوں کے استعارے کے طور پر آتے ہیں نیوٹن کے مطابق، 1260 دن دراصل 1260 سالوں کی نمائندگی کرتے ہیں (یہی طریقہ بائبل کی پیشگوئیوں میں اکثر استعمال ہوتا ہے)۔

    تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا،بجلی گھر کے 8 پیداواری یونٹ بند

    3. ”If dated from the complete conquest of the three kings A.C. 800, will end A.C. 2060“

    نیوٹن کہہ رہے ہیں کہ اگر یہ 1260 سالوں کی مدت 800 عیسوی سے شروع ہوتی ہے (جب تین بادشاہ مکمل طور پر شکست کھا چکے تھے)، تو اس کا اختتام 2060 عیسوی میں ہوگا۔

    نیوٹن نے بائبل کی پیشگوئیوں کو ریاضی کے اصولوں سے جانچنے کی کوشش کی اور نتیجہ نکالا کہ دنیا میں کوئی بڑا تغیر یا خاتمہ 2060 میں ہوسکتا ہے پروفیسر سنوبیلن کے مطابق، نیوٹن ”سائنسدان“ نہیں بلکہ ”قدرتی فلسفی“ تھے۔

    آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری

    ویب سائٹ ”isaac-newton.org“ پر شائع ہونے والی ایک تحقیق ”2060 کی تاریخ پر نیوٹن کا بیان“ میں، سنوبیلن نے کہا، ’نیوٹن کے لیے مذہب اور وہ چیز جسے ہم آج سائنس کہتے ہیں، کے درمیان کوئی سخت دیوار نہیں تھی، نیوٹن کو یقین تھا کہ بائبل کی پیشگوئیوں کی تشریح ایک غیر ضروری چیز نہیں بلکہ ایک انتہائی اہم فریضہ ہے۔

    سنوبیلن کے مطابق، نیوٹن نے قدرتی فلسفے کو ایک ایسے تصور کے طور پر دیکھا، جس کا بنیادی مقصد خدا اور اس کی صفات کی دریافت تھا اس لیے، نیوٹن کے الہامی نظریات کو سمجھے بغیر ان کے سائنسی خیالات کو مکمل طور پر نہیں سمجھا جا سکتا۔

    یورپ کے بعد برطانیہ میں بھی پاکستانی ایئرلائنز بحال کرنے کی منظوری کی امید

  • ایشوریا رائے اور سلمان خان کے بریک اپ کی اصل وجہ سامنے آگئی

    ایشوریا رائے اور سلمان خان کے بریک اپ کی اصل وجہ سامنے آگئی

    ممبئی: بالی ووڈ اسٹارز سلمان خان اور ایشوریا رائے کے بریک اپ کی اصل وجہ سامنے آ گئی-

    باغی ٹی وی : سینئر فلمی صحافی حنیف زاویری نے ایک پوڈ کاسٹ میں انکشاف کیا کہ ایشوریا کے والدین سلمان خان کو اپنی بیٹی کےلیے مناسب نہیں سمجھتے تھے ان کا خیال تھا کہ سلمان محض ایشوریا کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں، جبکہ سلمان اس رشتے کو سنجید گی سے لے رہے تھے سلمان پر پہلے بھی کئی اداکاراؤں کے ساتھ تعلقات کا لیبل لگا ہوا تھا، جس کی وجہ سے ایشوریا کے والدین کو شک تھا۔

    حنیف زاویری کے مطابق سلمان خان چاہتے تھے کہ وہ جلد از جلد ایشوریا سے شادی کرلیں، لیکن ایشوریا اپنے کیریئر کے عروج پر تھیں اور وہ اس وقت شادی کےلیے تیار نہیں تھیں یہی وہ نقطہ تھا جہاں سے دونوں کے درمیان فاصلے بڑھنے لگے۔

    امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کے خلاف فیصلہ دینے والے جج کے مواخذے سے انکار

    نومبر 2000 کی ایک رات، سلمان خان ایشوریا کے اپارٹمنٹ پہنچے اور زور زور سے دروازہ کھٹکھٹانے لگے کہا جاتا ہے کہ سلمان صبح تین بجے تک دروازہ پیٹتے رہے، یہاں تک کہ ان کے ہاتھ زخمی ہوگئے آخرکار، ایشوریا نے دروازہ کھولا، اور سلمان وہاں صبح 6 بجے سے را ت 8 بجے تک رکے رہے، اس واقعے نے دونوں کے تعلقات کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا۔

    اس واقعے کے بعد، ایشوریا کے والد نے سلمان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی سلمان نے بعد میں اپنی غلطی تسلیم کی اور خود کو اس واقعے کا ذمے دار ٹھہرایا میڈیا میں یہ خبریں آگ کی طرح پھیل گئیں، اور ایشوریا نے سلمان سے تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا،بجلی گھر کے 8 پیداواری یونٹ بند

    ایشوریا نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ بریک اپ کے بعد بھی سلمان انہیں فون کرتے تھے اور الٹی سیدھی باتیں کرتے تھے انہیں شک تھا کہ ایشوریا کا کسی اور اداکار کے ساتھ تعلق ہے ایشوریا کے مطابق، سلمان کا رویہ انہیں شدید پریشان کرتا تھا۔

    دوسری طرف، سلمان نے بھی اپنے دفاع میں کہا کہ وہ کبھی کسی کو چوٹ نہیں پہنچاتے، بلکہ خود کو تکلیف دیتے ہیں،انہوں نے بتایا کہ انہوں نے دیوار پر اپنا سر مار کر خود کو چوٹ پہنچائی تھی۔

    آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری

    بعد ازاں ایشوریا رائے نے ابھیشیک بچن سے شادی کی اور ایک خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں دوسری طرف، سلمان خان بھی اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی میں مصروف ہیں،لیکن آج بھی، جب بھی سلمان اور ایشوریا کی جوڑی کا ذکر آتا ہے، مداحوں کے ذہن میں یہی سوال ابھرتا ہے ’’کیا ہوا تھا جو ان کی محبت کا یہ انجام ہوا؟‘‘ شاید یہ راز ہمیشہ کے لیے ان دونوں کے دل میں ہی دفن رہے۔

  • امریکی سپریم کورٹ  کا ٹرمپ کے خلاف فیصلہ دینے والے جج کے مواخذے سے انکار

    امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کے خلاف فیصلہ دینے والے جج کے مواخذے سے انکار

    واشنگٹن: امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے واشنگٹن ڈی سی ڈسٹرکٹ کورٹ کے چیف جج جیمز ای بوسبرگ (James E. Boasberg) کے مواخذے سے انکار کردیا۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ کسی جج کے عدالتی فیصلوں پر اختلاف کی بنیاد پر اس کا مواخذہ نہیں ہوسکتا، بلکہ اس کے لیے قانونی نظام میں ایپلیٹ (appellate) جائزہ کا طریقہ موجود ہے۔

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جج بوسبرگ پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں "انتہائی دائیں بازو کا پاگل شخص” اور "ٹیڑھے دماغ کا جج” قرار دیا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں ہمیشہ ایسے ججوں کے سامنے پیش ہونا پڑا جو ان کے خلاف متعصب تھے اور بوسبرگ کا ہر صورت مواخذہ ہونا چاہیے۔

    میرپورخاص: ڈائریکٹر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب دورہ،نومنتخب عہدیداروں کومبارکباد

    واشنگٹن ڈی سی کے جج بوسبرگ نے حکم دیا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ وینزویلا کے گینگ ممبرز کو اس وقت تک ملک بدر نہ کرے جب تک قانونی کارروائی مکمل نہ ہوجائے تاہم، وائٹ ہاؤس نے اگلے ہی دن 137 افراد کو ڈیپورٹ کرنے کا اعلان کردیا۔

    یہ معاملہ امریکی سیاست میں ایک نیا تنازع کھڑا کر چکا ہے، جہاں ٹرمپ عدلیہ پر تنقید جاری رکھے ہوئے ہیں، جبکہ سپریم کورٹ نے ججز کے خلاف انتقامی کارروائی کو غیر ضروری قرار دیا ہے۔

    تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا،بجلی گھر کے 8 پیداواری یونٹ بند

  • تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا،بجلی گھر کے 8 پیداواری یونٹ بند

    تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا،بجلی گھر کے 8 پیداواری یونٹ بند

    اسلام آباد: آبی ذخائر میں تشویشناک صورتحال، تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا، پانی کی کمی کے باعث تربیلا بجلی گھر کے 8 پیداواری یونٹ بند ہیں۔

    باغی ٹی وی : ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچ گئی، منگلا ڈیم بھی ڈیڈ لیول کے قریب ہے، تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ہےپانی کے موجودہ ذخیرہ کی سطح 1402.09 فٹ ہے،

    ذرائع واپڈا کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم ہو گیا پانی کی کمی کے باعث تربیلا بجلی گھر کے 8 پیداواری یونٹ بند ہیں یونٹ کی بندش سے بجلی کی پیدوار میں واضح کمی ریکارڈ ہوئی۔ بجلی گھرکی پیدوار 4888 سے کم ہوکر1072 میگاواٹ ہوگئی۔

    آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری

    جھیل میں پانی کی آمد18 ہزا 300 جبکہ اخراج 20 ہزار کیوسک فٹ کیا گیا 17میں سے 8 یونٹ بند، 9 یونٹس سے 24 گھنٹوں میں 1072 میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی۔ تربیلاجھیل میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1550فٹ ہے پانی کی سطح کم ہونے سے بجلی کی پیداوار شدید متاثر ہو رہی ہے۔

    یورپ کے بعد برطانیہ میں بھی پاکستانی ایئرلائنز بحال کرنے کی منظوری کی امید

    ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ہے، منگلا ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1054.00 فٹ ہے منگلا ڈیم میں قابل استعمال ذخیرہ صرف0.077 ملین ایکڑ فٹ رہ گیا چشمہ بیراج میں بھی پانی کا ذخیرہ انتہائی کم رہ گیا ہے چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ ہے، چشمہ جھیل میں پانی کی موجودہ سطح 638.70 فٹ ہے، چشمہ میں قابل استعمال ذخیرہ صرف 0.009 ملین ایکڑ فٹ رہ گیا ہے۔

    جب نعمان اعجاز نے شوٹنگ کے دوران رعید عالم کو تھپڑ مارا

  • آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری

    آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی،ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں بھارت کے ہاردک پانڈیا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

    باغی ٹی وی: آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں، رینکنگ میں پاکستانی بیٹر بابراعظم ایک درجے تنزلی کے بعد 8 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں اور محمد رضوان کا 9 واں نمبر ہے،جبکہ نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ 20 درجے ترقی کے بعد 13 ویں نمبر اور نیوزی لینڈ کے فن ایلن بھی 8 درجے ترقی کے بعد 18 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    خواتین کو وراثتی حق سے محروم کرنے والی رسم غیر اسلامی اور غیر قانونی قرار

    دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی بولرز میں ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین کا پہلا نمبر ہے جب کہ پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ 20 میں شامل نہیں، آئی سی سی کی بولرز رینکنگ میں پاکستانی بولر حارث رؤف 4 درجے ترقی کے بعد 26 ویں نمبر پر اور شاہین آفریدی 6 درجے تنزلی کے بعد 30ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

    جب نعمان اعجاز نے شوٹنگ کے دوران رعید عالم کو تھپڑ مارا

  • خواتین کو وراثتی حق سے محروم کرنے والی رسم غیر اسلامی اور غیر قانونی قرار

    خواتین کو وراثتی حق سے محروم کرنے والی رسم غیر اسلامی اور غیر قانونی قرار

    خواتین کو وراثتی حق سے محروم کرنے والی رسم غیر اسلامی اور غیر قانونی قرار دے دی گئی۔

    باغی ٹی وی: وفاقی شرعی عدالت نے چادر و پرچی رسم کو غیر اسلامی اور غیر قانونی قرار دے دیا ہے،یہ فیصلہ چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت جسٹس اقبال حمید الرحمٰن کی سربراہی میں فل کورٹ نے دیا جس میں جسٹس خادم ایم شیخ، جسٹس ڈاکٹر محمد انور اور جسٹس امیر محمد بھی شامل تھے۔

    وفاقی شرعی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ چادر اور پرچی کی رسم کے تحت خواتین کو وراثتی حق سے محروم کیا جاتا تھا، ایسی روایات اسلامی احکامات کے خلاف ہیں، چادر اور پرچی جیسی روایات قرآن و سنت میں خواتین کو دیے حقوق کے خلاف ہیں خواتین کو سماجی دباؤ کے تحت وراثتی جائیداد سے محروم کرنا اسلامی احکامات اور قوانین کے خلاف ہے۔

    وفاقی شرعی عدالت نے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سیکشن 498 کے تحت کارروائی کرنے کا حکم دیا اور فیصلے میں خواتین کے وراثتی حقوق کے تحفظ اور فراہمی کے قوانین کے بارے میں آگاہی اور مؤثر نفاذ پر بھی زور دیا۔

    یورپ کے بعد برطانیہ میں بھی پاکستانی ایئرلائنز بحال کرنے کی منظوری کی امید

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت کو بتایا گیا کہ بنوں میں چادر اور پرچی نامی روایات پر عمل ہوتا ہے، خیبر پختونخوا حکومت کے مطابق ایسے رسم و رواج نہ رائج ہیں نہ ان کی کوئی اہمیت ہے، چادر اور پرچی کے نام پر خواتین کو وراثت سے محروم کیا جاتا ہے، اسلام سے قبل زمانۂ جہالت میں خواتین کو وراثت سے محروم رکھا جاتا تھا۔

    جب نعمان اعجاز نے شوٹنگ کے دوران رعید عالم کو تھپڑ مارا

  • یورپ کے بعد برطانیہ میں بھی پاکستانی ایئرلائنز بحال کرنے کی منظوری کی امید

    یورپ کے بعد برطانیہ میں بھی پاکستانی ایئرلائنز بحال کرنے کی منظوری کی امید

    برطانیہ میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پر 5 سال سے لگی پابندی کے حوالے سے برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس کل 20 مارچ کو ہوگا۔

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق برطانوی ائیرسیفٹی کمیٹی پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز کے کیس پر غور کرے گی، پانچ سال قبل جولائی 2020 میں برطانیہ اور یورپ میں پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

    سول ایویشن اتھارٹی ( سی اے اے ) کے حکام کا کہنا ہے کہ امید ہے کل برطانوی ائیرسیفٹی کمیٹی پاکستانی ایرلائنز کی پروازوں عائد پا بندی کے حوالے سےمثبت پیشرفت ہوگی، جولائی 2020 میں پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز پر جعلی لائسنس پائلٹس اسکینڈ ل معاملہ پر یورپ اور برطانیہ میں پابندی عائد کی گئی تھی یورپ میں پروازوں کی بحالی کے بعد امکان ہے کل برطانیہ میں بھی پاکستانی ائیرلائنز بحال کی منظوری مل جائے گی۔

    جب نعمان اعجاز نے شوٹنگ کے دوران رعید عالم کو تھپڑ مارا

    ثناء جاوید کی سرفراز احمد کیساتھ بدتمیزی

    کرایے کاتنازعہ،خواتین پر وحشیانہ تشدد،بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر گرفتار