Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ملک کی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا ، کوئی تحریک ، کوئی شخصیت نہیں،آرمی چیف

    ملک کی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا ، کوئی تحریک ، کوئی شخصیت نہیں،آرمی چیف

    اسلام آباد: چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ اگر یہ ملک ہے تو ہم ہیں، لہٰذا ملک کی سلامتی سے بڑھ کر ہمارے لئے کوئی چیز نہیں۔

    باغی ٹی وی : جنرل سید عاصم منیر نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا نہیں، کوئی تحریک نہیں، کوئی شخصیت نہیں، پائیدار استحکام کے لئے قومی طاقت کے تمام عناصر کو ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔

    آرمی چیف نے کہا کہ یہ ہماری اور ہماری آنے والی نسلوں کی بقا کی جنگ ہے، ہم کو بہتر گورننس اور مملکت پاکستان کو ”ہارڈ اسٹیٹ“ بنانے کی ضرورت ہے، ہم کب تک ایک سافٹ اسٹیٹ کے طرز پر بے پناہ جانوں کی قربانی دیتے رہیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم گورننس کے گیپس کو کب تک افوج پاکستان اور شہداء کے خون سے بھرتے رہیں گے علماء سے درخواست ہے وہ خوارج کی طرف سے اسلام کی مسخ شدہ تشریح کا پردہ چاک کریں،اگر یہ ملک ہے تو ہم ہیں، لہٰذا ملک کی سلامتی سے بڑھ کر ہمارے لئے کوئی چیز نہیں۔

    آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے تحفظ کیلئے یک زبان ہو کر اپنی سیاسی اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ایک بیانیہ اپنانا ہوگا،جو سمجھتے ہیں وہ پاکستان کو ان دہشتگردوں کے ذریعے کمزور کر سکتے ہیں آج کا دن ان کو یہ پیغام دیتا ہے کہ ہم متحد ہو کر نہ صرف ان کو بلکہ ان کے تمام سہولت کاروں کو بھی ناکام کریں گے، ہمیں اللہ تعالیٰ پر پورا بھروسہ ہے، جو کچھ بھی ہو جائے انشاء اللہ ہم کامیاب ہوں گے۔

  • وزیراعظم  نے کراچی کیلئے ترقیاتی پیکیج جاری کرنے پر آمادگی ظاہر کردی

    وزیراعظم نے کراچی کیلئے ترقیاتی پیکیج جاری کرنے پر آمادگی ظاہر کردی

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کے اہم مسائل کے حل کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکیج جاری کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔

    باغی ٹی وی: ذرائع وفاقی حکومت کے مطابق وفاقی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ایم کیوایم پاکستان کی قیادت اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیر اعظم شہباز شریف کو گذشتہ ملاقاتوں میں کراچی کے مسائل پر تفصیلی آگاہ کیا تھا اور وزیراعظم سے شہر قائد کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکیج دینے پر زور دیا تھا۔

    وزیراعظم نے کراچی کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکیج دینے کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے وزیراعظم ترقیاتی پیکیج کے تحت شہر میں انفرااسٹرکچر، پینے کے پانی ، سیوریج ، صحت، ماحولیات سمیت دیگر مسائل کے لیے منصوبے مرتب کیے جائیں گے۔

    وفاقی حکومت وزیراعظم ترقیاتی پیکیج کے لیے منصوبہ بندی اور طریقہ کار پر گورنر سندھ، اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان، صوبائی حکومت سمیت تمام اسٹیک ہولڈرزسے مشاورت کرے گی اس حوالے سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی سربراہی میں ایک کوآرڈینیشن، ورکنگ اینڈ امپلی مینٹیشن کمیٹی جلد قائم کی جائے گی جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے،وزیر اعظم کے کراچی کے لیے ترقیاتی پیکیج کا اعلان جلد متوقع ہے، وزیراعظم ترقیاتی پیکیج کا اعلان تفصیلی مشاورت کے بعد شیڈول کے مطابق اپنے دورہ کراچی میں کریں گے، اس ترقیاتی پیکیج کا حجم 10 ارب سے 50 ارب روپے تک یا اس سے زائد ہوسکتا ہے۔

    اس حوالے سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا کو بتایا کہ کہ میں نے اور ایم کیوایم پاکستان کی قیادت نے کراچی کے مسائل کے حل اور منصوبوں کے لیے وزیراعظم شہباز شریف سے ترقیاتی پیکیج کی درخواست کی ہے، اس پر بات چیت جاری ہے اور جلد خوشخبری ملے گی.وزیراعظم نے کراچی کے مسائل کے حل کے لیےترقیاتی پیکیج جاری کرنے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

  • ملکی سیاسی و عسکری قیادت کا خوارج اور دہشتگردوں سے سختی سے نمٹنےکا فیصلہ

    ملکی سیاسی و عسکری قیادت کا خوارج اور دہشتگردوں سے سختی سے نمٹنےکا فیصلہ

    اسلام آباد:ملکی سلامتی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا جو 6 گھنٹے سے زائد جاری رہا،جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا-

    باغی ٹی وی : اعلامیے کے مطابق اجلاس میں قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی نے دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں کی واضح الفاظ میں مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ گہری یکجہتی کا اظہار کیا کمیٹی نے انسداد دہشت گردی آپریشنز کے انعقاد میں سیکیورٹی فورسز و قا نون نافذ کرنے والے اداروں کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کو اس کی تمام شکلوں میں ختم کرنے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

    کمیٹی نے ریاست کی پوری طاقت کے ساتھ اس خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے اسٹریٹجک اور ایک متفقہ سیاسی عزم پر زور دیتے ہوئے انسداد دہشت گردی کے لیے قومی اتفاق کی ضرورت پر زور دیا،کمیٹی نے دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے ، لاجسٹک سپورٹ کے انسداد اور دہشت گردی و جرائم کے گٹھ جوڑ کو ختم کرنے کے لیے نیشنل ایکشن پلان اور عزم استحکام کی حکمت عملی پر فوری عمل درآمد پر زور دیا۔

    کمیٹی نے پروپیگنڈا پھیلانے ، اپنے پیروکاروں کو بھرتی کرنے اور حملوں کو مربوط کرنے کے لیے دہشت گرد گروپوں کیجانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے بڑھتے ہوئے غلط استعمال پر تشویش کا اظہار کیا اور اسکی روک تھام کیلئے اقدامات پرزور دیا۔

    کمیٹی نے دہشت گردوں کے ڈیجیٹل نیٹ ورکس کے سد باب کے لیے طریقہ کار وضح کرنے پر بھی زور دیا افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کمیٹی نے ان کی قربانیوں اور ملکی دفاع کے عزم کا اعتراف کیا اور کہا قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج، پولیس، فرنٹیئر کانسٹیبلری اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

    کمیٹی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دشمن قوتوں کے ساتھ ملی بھگت سے کام کرنے والے کسی بھی ادارے، فرد یا گروہ کو پاکستان کے امن و استحکام کونقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کمیٹی نے حزب اختلاف کے بعض اراکین کی عدم شرکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعادہ کیا کہ اس بارے میں مشاورت کا عمل جاری رہے گا۔

    قومی اسمبلی کے سپیکر کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف، پارلیمانی کمیٹی کے ارکان، سیاسی قائدین، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر، اہم وفاقی وزراء اور فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، قومی سلامتی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں آرمی چیف نے پچاس منٹ بریفنگ دی جبکہ ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بھی اجلاس کو آگاہی دی ، اپوزیشن ارکان اور وزیرداخلہ محسن نقوی اجلاس سے غیر حاضر رہے۔

    اجلاس کے اختتام پر وزیراعظم نے اعلامیہ لفظ بہ لفظ پڑھ کر سنایا جس پر ایوان نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کی بعدازاں آرمی چیف آف اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے دعا بھی کروائی۔

  • دہشتگردی اہم قومی مسئلہ ہے جس میں اگرمگر کی گنجائش نہیں، بلاول بھٹو

    دہشتگردی اہم قومی مسئلہ ہے جس میں اگرمگر کی گنجائش نہیں، بلاول بھٹو

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، جو آگ پاکستا ن میں لگی ہے، ہمارے اردگرد رہنے والے مت سمجھیں کہ ان تک نہیں پہنچے گی-

    باغی ٹی وی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی سلامی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، جو آگ پاکستان میں لگی ہے، ہمارے اردگرد رہنے والے مت سمجھیں کہ ان تک نہیں پہنچے گی، دہشتگردوں کی مالی مدد کرنے والوں کا بھی پتہ لگانا ہو گا، افغانستان میں دہشتگردی کا معاملہ بھرپور انداز میں سفارتی سطح پر اٹھانا ہو گا-

    پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس،انسداد دہشت گردی کے لیے قومی اتفاق کی ضرورت پر زور

    بلاول بھٹو نےکہا کہ دنیا کو بھی افغان حکومت کے کردار سے آگاہ کرنا ہو گا، اپنی خارجہ پالیسی کو مزید مؤثر بنانا ہو گا، بیرونی دنیا بھی یہ سب معاملات دیکھے، دنیا خود کو اس خطے سے الگ تھلگ نہیں رکھ سکتی پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان سے انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خا تمے کیلئے ہر طرح کی مدد کیلئے تیار ہے، یہ اہم قومی مسئلہ ہے جس میں اگر-مگر کی گنجائش نہیں، بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے غیر مشروط تعاون اور غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا۔

    ڈیجٹیل پرائز بانڈز رجسٹرڈ ڈرافٹ رولز کا نوٹیفکیشن جاری

  • سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    کراچی: پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت تاریخی بلندی پر پہنچ گئی۔

    باغی ٹی وی : آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 550 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 17 ہزار 350 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 186 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 72 ہزار 76 روپے ہےعالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 25 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور فی اونس سونے کی قیمت 3 ہزار 22 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    ڈیجٹیل پرائز بانڈز رجسٹرڈ ڈرافٹ رولز کا نوٹیفکیشن جاری

    دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی 25 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اضافے کے بعد فی تولہ چاندی کی قیمت 3 ہزار 555 روپے ہو گئی اور 10 گرام چاندی کی قیمت اضافے کے بعد 3 ہزار 47 روپے پر پہنچ گئی-

    پنجاب پولیس پیپر لیس ورکنگ پر منتقل

  • ڈیجٹیل پرائز بانڈز رجسٹرڈ ڈرافٹ رولز کا نوٹیفکیشن جاری

    ڈیجٹیل پرائز بانڈز رجسٹرڈ ڈرافٹ رولز کا نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل پرائز بانڈز متعارف کرانے کے حکومتی فیصلے پر عملدرآمد کیلئے ڈیجٹیل پرائز بانڈز رجسٹرڈ رولز کا مسودہ جاری کردیا –

    باغی ٹی وی: رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل پرائز بانڈز متعارف کرانے کے حکومتی فیصلے کے بعد بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے وزارت خزانہ نے ڈیجٹیل پرائز بانڈز رجسٹرڈ ڈرافٹ رولز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز و عوم الناس سے اس مسودے کے بارے میں آراء و تجاویز بھی طلب کرلیں-

    وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیجٹل پرائز بانڈز کا لین دین موبائل ایپ کے ذریعے کیا جائے گا، انعامی رقم پر ٹیکس لگے گا، زکوٰۃ لاگو نہیں ہوگی، ڈیجٹیل بانڈز میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی کوئی حد نہیں ہوگی، ہر پاکستانی بالغ شہری بانڈز کے لیے اہل ہوگا۔

    قیام امن کیلیے خالد مسعود سندھو کا صدر مملکت سے 23 مارچ کو کل جماعتی کانفرنس بلانے کا مطالبہ

    اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق بانڈزکے ٹرانسفر آف اوونرشپ اورپلیجنگ کی اجازت نہیں ہوگی، سرمایہ کار کی وفات کی صورت میں قانونی ورثا کو رقم ادا کی جائے گی کسی مرنے والے کے بانڈ کی رقم جانشینی کے سرٹیفکیٹ کیمطابق ادا کی جائے گی۔

    میری اجازت کے بغیر پارٹی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس شر کت نہیں کر سکتی،عمران خان

    واضح رہے کہ مینوئل پرائز بانڈز پر انعام نکلنے کی صورت میں انعامی رقم پر انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 156 کے تحت ود ہولڈنگ ٹیکس منہا کیا جاتا ہے، ٹیکس کٹوتی کی موجودہ شرح فائلرز کے لیے 15 فیصد اور فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست میں شامل نہ ہونے وا لے افراد کے لیے 30 فیصد ہے۔

    ریاستی بینک کی نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کیے جانے سے متعلق خبروں کی تردید

  • پنجاب پولیس  پیپر لیس ورکنگ پر منتقل

    پنجاب پولیس پیپر لیس ورکنگ پر منتقل

    لاہور: پنجاب پولیس کو پیپر لیس ورکنگ پر منتقل کردیا گیا-

    باغی ٹی وی : پنجاب پولیس نے ای پولیسنگ و خط و کتابت کیلئے تمام اداروں و اضلاع کی پولیس فورس کو پیپر لیس ورکنگ پر منتقل کردیا آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بھی تمام خط وکتابت پیپر لیس کرنے کا حکم دے دیا۔

    اے آئی جی ایڈمن اینڈ سیکیورٹی نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے مراسلہ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سے تمام ضلعی و یونٹس سے سی پی او خط وکتابت آن لائن کی جائے گی اور پولیس سربراہان آن لائن و پیپر لیس خط وکتابت کو یقینی بنائیں گے،اس مقصد کیلئے پنجاب پولیس کے تمام اداروں و اضلاع کے لاگ اِن بنا دئیے گئے ہیں اور متعلقہ سٹاف کو پیپر لیس ورکنگ کے حوالے سے تربیت بھی دے دی ہے۔

    ریاستی بینک کی نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کیے جانے سے متعلق خبروں کی تردید

    پولیس حکام کے مطابق پیپر لیس ورکنگ سے پرائیویسی اور سیکریسی مزید بہتر ہوگی اور سالانہ سٹیشنری کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہوگی، جس افسر کے نام پر ڈاک آئے گی صرف وہی اسے اوپن کرکے دیکھ سکے گا جس سے سیکریسی بھی بہتر ہوگی، آئی جی پنجاب نے متعلقہ حکام کو 15 روز کے بعد فزیکل ڈاک موصول کرنے سے منع کردیا ہے۔

    میری اجازت کے بغیر پارٹی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس شر کت نہیں کر سکتی،عمران خان

  • ریاستی بینک کی نئے  کرنسی نوٹ جاری نہ کیے جانے سے متعلق خبروں کی تردید

    ریاستی بینک کی نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کیے جانے سے متعلق خبروں کی تردید

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کیے جانے سے متعلق خبروں کی تردید کردی-

    باغی ٹی وی: ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر کمرشل بینکوں کو نئے بینک نوٹ فراہم کیے جا رہے ہیں اور اب تک کمرشل بینکوں کی 17 ہزار برانچز کو نئے نوٹ فراہم کیے جا چکے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر تمام مالیت کے 27 ارب روپے کے نئے نوٹ جاری کیے گئے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ یہ نئے نوٹ عوام تک پہنچائیں اور اے ٹی ایمز کے ذریعے بھی بلا تعطل صاف ستھرے نوٹ فراہم کیے جائیں، عوام کی سہولت کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ عید کے موقع پر نئے اور صاف ستھرے کرنسی نوٹوں کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔

    میری اجازت کے بغیر پارٹی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس شر کت نہیں کر سکتی،عمران خان

    ننکانہ : ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ کا امتحانی مراکز کا اچانک دورہ

    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس: شرجیل میمن کا پی ٹی آئی کی عدم شرکت پر سخت ردعمل

  • میری اجازت کے   بغیر پارٹی قومی سلامتی کمیٹی  اجلاس شر کت نہیں کر سکتی،عمران خان

    میری اجازت کے بغیر پارٹی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس شر کت نہیں کر سکتی،عمران خان

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان جیل میں ملاقاتوں، سہولیات کی بندش اور حکومتی رویے پر سخت اعتراضات اٹھادیئے-

    باغی ٹی وی :علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مینوئیل کے مطابق بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کو آدھا آدھا گھنٹہ فیملیز اور پھر آپس میں ملاقات کرنی چاہیئے، یہ مجموعی طور پر ڈیڑھ گھنٹہ کی ملاقات بنتی ہے لیکن کرائی 30 منٹ جاتی ہے، ہم نے احتجاجاً آج ملاقات 45 منٹ تک کی۔

    علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے بتایا کہ انہیں اخبار نہیں مل رہا اور ٹی وی بھی بند ہے، وہ بے خبر تھے، ہم نے انہیں اے پی سی کے بارے میں بتایا تو بولے اسی لئے میرا اخبار اور ٹی وی بند کیا گیامیری اجازت کے بغیر پارٹی والے اس اے پی سی میں شر کت نہیں کر سکتے،بچوں سے بھی ان کی فون پر بات نہیں کروائی گئی، نہ ان کے ذاتی معالج سے ان کا طبی معائنہ کروایا گیا-
    راجن پور: 80 سالہ بزرگ کی 48 سالہ خاتون سے شادی

    علیمہ خان کے مطابق عدالت سے اجازت لے رکھی ہے کہ ڈاکٹر ثمینہ نیازی سے بانی پی ٹی آئی کے دانتوں کا طبی معائنہ کروایا جائے، یہ ہر طریقے سے تنگ کر رہے ہیں، مشرف نے جب نواز شریف کو جیل میں ڈالا توکلثوم نواز کو جیل میں نہیں ڈالا تھا،لیکن بانی پی ٹی آئی کے ساتھ اہلیہ کو جیل میں رکھا تاکہ ان پر دباؤ پڑ سکے۔

    علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ ملک کی یونٹی، آزادی، قانون کی حکمرانی اور ظلم کے خلاف کھڑا ہوں، اگر یہ ان چیزوں کے لئے مجھے جیل میں رکھیں گے تو میں تیار ہوں، اگر یہ سمجھتے ہیں ان کے ان حربوں سے میں ٹوٹ جاؤں گا تو یہ ان کی غلط فہمی ہے، یہ جو مرضی کرلیں میں اپنے اصول سے نہیں ہٹوں گا۔

    سیالکوٹ:مریم نواز کی 10 ہزار روپے سکیم، 30 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے،فہد سعید

    علیمہ خان نے کہا کہ انہوں نے کیسز التواء میں رکھے، ملاقاتوں پر پابندی لگا رہے ہیں، اس وقت پاکستان میں کوئی قانون کام نہیں کر رہا ہے ، کس کی مرضی چل رہی ہے یہ آپ کو اور ہمیں پتہ ہے، سب کو پتہ ہے پاکستان بدل چکا ہے، ہم مضبوط کھڑے ہیں، ہم کبھی اللہ سے ناامید نہیں ہوئے، پاکستانیوں کو ملک اور اس کی سالمیت کے دعا کرنی چاہیئے۔

    علیمہ خان کےمطابق بانی پی ٹی آئی نےکہا کہ پارٹی میری اجازت سےقومی سلامتی کمیٹی میں جائیگی،گراف نکال کردیکھیں دہشتگردی 2021 تک کم ہو گئی تھی اور 2022 میں پھر بڑھنا شروع ہوئی،بانی پی ٹی آئی نےکہا افغانستان ہمارا دشمن نہیں ہے، آپ اسے دشمن بنانے کی کوشش نہ کریں، آپ کیوں بلاوجہ مسلمان بھائیوں سے لڑائی مول لے رہے ہیں۔

    ڈسکہ بنک روڈ کا افتتاح، تعمیر نو کا کام شروع

  • راجن پور: 80 سالہ بزرگ کی 48 سالہ خاتون سے شادی

    راجن پور: 80 سالہ بزرگ کی 48 سالہ خاتون سے شادی

    پنجاب کے ضلع راجن پور میں 80 سالہ بزرگ نے 48 سالہ خاتون سے شادی کرلی، تقریب کے دوران دولہے بزرگ گنگناتے رہے، جبکہ ان کے پوتے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے۔

    باغی ٹی وی : دل جوان ہونا چاہیے یہ بات ثابت کی ہے راجن پور کے 80 سالہ ریٹائرڈ ٹیچر مظفر الدین نے جو کہ 48 سالہ دلہن خوب دھوم دھڑکے سے بارات کے ساتھ لے آئے ہیں، ان کے دوست احباب کی جانب سے مبارکباد کا تانتا بندھ گیا ہے۔

    راجن پورکے ریٹائرڈ استاد مظفر الدین دھوم دھام سے 48 سالہ دلہن بیاہ لائے، بارات میں بیٹوں اور پوتوں نے ڈانس کیا تو وہیں دلہا صاحب نے بھی رقص کیا کاروں سے بھری بارات میں بوڑھے اور نوجوان شامل تھے مظفر الدین ادیب شاعر اور لکھاری بھی ہیں جو اس شادی پر خوشی کا اظہار گانے گا کر کر رہے ہیں۔

    پنجاب :نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو 23 ہزار روپے دینے کا اعلان

    دولہا مظفر الدین نے کہا کہ وہ میری سیکریٹری کی جاب کے لیے آئی تھیں، آنکھوں ہی انکھوں میں پیغام بھیجا اور قبول ہوگیا ، کہا میں بیگم کو ساتھ بیٹھا کر گانے گاتا ہوں اور انہیں شعر سناتا ہوں ، ان کے ساتھ ساتھ دلہن بھی خوش ہیں اور نئی زندگی کی شروعات پر پر امید ہیں، ان کا کہنا تھا کہ میں شادی پر بہت خوش ہوں، مظفر الدین بہت اچھے انسان ہیں۔

    ڈسکہ بنک روڈ کا افتتاح، تعمیر نو کا کام شروع

    دریں اثنا میاں مظفر الدین پوری زندگی گورنمنٹ ہائی اسکول میں پڑھاتے رہے، وہ ریٹائرمنٹ کے بعد نعتیہ اشعار بھی لکھتے رہےان کی پہلی بیوی وفات پا گئی تھیں، اب انہوں نے عمر کے اس حصے میں دوبارہ بیاہ کیا ہے۔