Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • پاکستان کا سب سے بڑا جھوٹا عمران خان ہے، پرویز خٹک

    پاکستان کا سب سے بڑا جھوٹا عمران خان ہے، پرویز خٹک

    نوشہرہ:سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے عمران خان کو پاکستان کا سب سے بڑا جھوٹا قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے اپنے آبائی گاؤں مانکی شریف میں بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کوئی مذاق نہیں کہ ہر کوئی عوام کی خواہشات کے مطابق خدمت کرے مجھے بہت خوشی ہورہے کہ صوبے کے عوام گزشتہ انتخابات میں غلط اور نااہل لوگوں کو ووٹ دے کر اب رو رہے ہیں۔

    پرویز خٹک نے کہا کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں خیبر پختونخوا کے عوام کی بھرپور خدمت کی، گاؤں گاؤں بجلی اور پینے کا صاف پانی پہنچایا، زرعی زمینوں کے لیے ٹیوب ویل لگوائے، گلیاں اور سڑکیں پکی کروائیں، اسپتال اپگریڈ کیے اور اسکول قائم کیے دن رات سیاست کے لیے کام کیا اور عوام کی فلاح و بہبود کو ہمیشہ ترجیح دی۔

    پی ٹی آئی والے خود نہیں چاہتے کہ بانی پی ٹی آئی باہر آئیں،فیصل واوڈا

    انہوں نے عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا جھوٹا عمران خان ہے، جس نے جھوٹے وعدوں کے ذریعے عوام سے ووٹ حاصل کیےگزشتہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے ارکان جلد ہی عوام کے دباؤ کی وجہ سے بھاگنے پر مجبور ہو جائیں گے،پرویز خٹک نے جلسے کے شرکاء کو یقین دہانی کرائی کہ وہ عوام کی خدمت کے لیے ہمیشہ حاضر ہیں اور ان کے حقوق کے لیے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھیں گے۔

    پرویز خٹک نے کہا کہ عوام بہت تکلیف میں ہیں، نوجوانوں کو روزگار کی ضرورت ہے، مجھے پورے ملک میں عزت دی جاتی ہے، میں وہ شخصیت ہوں، جس کے ساتھ قوم کھڑی ہےمیں بہت جلد ایک کتاب لکھنے جا رہا ہوں، کتاب میں اس ملک کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ سب لکھوں گا، سارے حقائق عوام کے سامنے لاؤں گا۔

    افریقہ-1 سب میرین انٹرنیٹ کیبل پی ٹی سی ایل سے منسلک کردی گئی

    سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے جے یو آئی ف میں شمولیت کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کر دی کہاکہ میں نے ابھی تک کسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا، تاہم چھوٹے بھائی سے اختلافات ختم کر رہا ہوں، میں نے مولانا کو اعتماد میں لے لیا ہے، گزشتہ دنوں مولانا فضل الرحمٰن سے صرف معمول کی ملاقات ہوئی تھی، میں فی الحال آزاد حیثیت سے جلسہ کر رہا ہوں۔

  • پی ٹی آئی والے خود نہیں چاہتے کہ بانی پی ٹی آئی باہر آئیں،فیصل واوڈا

    پی ٹی آئی والے خود نہیں چاہتے کہ بانی پی ٹی آئی باہر آئیں،فیصل واوڈا

    کراچی: سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہےکہ پی ٹی آئی والوں نے سمجھوتے کے تحت عمران خان کو اندر رکھا ہے۔

    باغی ٹی وی : کراچی کسٹم ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان کسٹمز ایجنٹس کی ایسوسی ایشن نے خط لکھا ہےکہ یہ لوگ 400 ارب روپے حکومت پاکستان کو دیتے ہیں، میں حیران ہوں کہ ہم کدھر جا رہے ہیں، حکومت کا نقصان ہورہا ہے۔

    انہوں نےکہا کہ سندھ اور پنجاب کےنوگو علاقوں کیلئے فوج کو بلایا جا رہا ہےجب ہر چیز کیلئے فوج کو بلایا جاتا ہےتو تعریف بھی تو کریں، ہمار ے پاس آرمی چیف ایک ٹیم لیڈر کا کردار ادا کررہے ہیں، آرمی چیف نے پہلے ہی ہدایات دی ہوئی ہیں، میں آپ لوگوں کا مسئلہ حل کرانے کیلئے آیا ہوں اور میرے کہنے پر ہڑتال ختم کررہے ہیں۔

    لڑکی سے ناراضگی نے ارمغان کو پاگل کر دیا، مصطفیٰ کے قتل میں شریک ملزم شیراز کے نئے انکشافات

    فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان کا ہمیں بھلا کرنا ہے، وزیرخزانہ اچھے آدمی ہیں، میں نے ابھی 50 ، 60 ارب کی چوری پکڑی ہے اس پرکام ہو رہا ہے،کاروباری شخصیت کے طور پر اپنی ذمہ داری قبول کرنی ہوگی، 15سال میں نے مڑ کر دیکھا تو کوئی پیچھے کھڑا نہیں تھا، میں پہلے ہی کہہ رہا تھا ٹرمپ کارڈ نہیں چلے گا، پی ٹی آئی والے خود نہیں چاہتے کہ بانی پی ٹی آئی باہر آئیں، (ن) لیگ کی ضامن ہی پی ٹی آئی ہے، پی ٹی آئی والوں نے سمجھوتے کے تحت بانی پی ٹی آئی کو اندر رکھا ہے۔

    دوسری جانب چیئرمین آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی سیف اللہ خان نے احتجاج کی کال واپس لینے کا اعلان کردیا۔

    افریقہ-1 سب میرین انٹرنیٹ کیبل پی ٹی سی ایل سے منسلک کردی گئی

  • لڑکی سے ناراضگی نے ارمغان کو پاگل کر دیا، مصطفیٰ کے قتل میں شریک ملزم شیراز کے نئے انکشافات

    لڑکی سے ناراضگی نے ارمغان کو پاگل کر دیا، مصطفیٰ کے قتل میں شریک ملزم شیراز کے نئے انکشافات

    کراچی: مصطفیٰ کے اغوا اور قتل کی کہانی میں ارمغان کے دوست شیراز نے مزید تفصیلات بیان کردی ہیں۔

    باغی ٹی وی : شیراز نے عدالت میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ملزم ارمغان نے مقتول مصطفیٰ کو کئی گھنٹے تشدد کا نشانہ بنایا، کپڑوں سے باندھا اور حب میں جلا دیا، لڑکی سے ناراضی نے ارمغان کو پاگل کردیا تھا، جس کے بعد مصطفیٰ کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی۔

    شیراز نے بتایا کہ مصطفیٰ اور ارمغان نے پہلے منشیات کا استعمال کیا، منشیات کے استعمال کے بعد ارمغان نے ڈنڈا نکالا اور تشدد کرنا شروع کردیا، تشدد کرنے کے بعد مصطفیٰ کے ہاتھ پاؤں باندھ دیئے اس کے بعد گھر سے پیٹرول کا ڈرم لے کر مصطفیٰ کی گاڑی میں رکھا، مصظفیٰ کو زخمی حالت میں گاڑی میں ڈالا جس کے ہاتھ اور پاؤں سے خون نکل رہا تھا ، مصطفیٰ کو جب گھر سے گاڑی میں ڈالا تو وہ زندہ تھا۔

    شیراز نے انکشاف کیا کہ نیو ایئر نائٹ کو ارمغان مصطفیٰ عامر سے ناراض ہوگیا تھالالچ اور لگژری لائف نے مجھے متاثر کیا، نوجوانوں کو مشورہ ہے لگژری لائف سے متاثر نہ ہوں ارمغان میرے بچپن کا دوست ہے، تعلیم بھی ساتھ حاصل کی، کچھ عرصے پہلے ارمغان اور میری دوستی ختم ہوگئی تھی، ارمغان گھر آیا تو پھر دوبارہ دوستی ہوگئی، میں ارمغان کا لائف اسٹائل دیکھ کر متاثر ہوگیا تھا، مڈل کلاس کے پاس پیسوں کی ریل پیل نے حیران کردیا تھا۔

    ملزم شیراز کے مطابق ارمغان اپنی والدہ اور والد سے بہت کم ملتا تھا، ارمغان ذہنی طور پر مضبوط انسان ہے، میں نے اور ارمغان نے کئی پارٹیاں ساتھ کی ہیں شیراز نے انکشاف کیا کہ مصطفیٰ اور ارمغان دوست نہیں ہیں مصطفیٰ ارمغان کو منشیات سپلائی کرتا تھا، مصطفیٰ کی گاڑی کو آگ لگانے کے بعد کئی گھنٹے پیدل چلتے رہے۔

    کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر کی جانب سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ جائے وقوعہ پر کارپٹ پر لگے خون کے ایک نمونے کا ڈی این اے مدعیہ مقدمہ سے میچ کر گیا ہے، جبکہ ملزم ارمغان کے کمرے کے کارپٹ پر موجود دو نمونوں سے ایک نامعلوم خاتون کا ڈی این اے ملا ہے۔

    ملزمان نے دوران انٹروگیشن بتایا کہ وقوعے سے ایک روز قبل زوما نامی لڑکی کو بھی اسی کمرے میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ زوما نامی لڑکی کا پتہ لگانے کے لیے ملزمان کی نشاندہی ضروری ہے، تاکہ اس کا بلڈ سیمپل لے کر ڈی این اے ٹیسٹ کیا جا سکے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل کیس میں مارشا اور انجلینا نامی دو لڑکیوں کا نام سامنے آچکا ہے،مزید تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزم ارمغان بوٹ بیسن، کلفٹن، درخشان اور ساحل تھانےمیں درج متعدد مقدمات میں مفرور ہےتفتیشی افسر نے عدالت سے درخواست کی کہ ملزم کے خلاف ان مقدمات میں بھی کارروائی کی جائے۔

    تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم ارمغان غیر قانونی کال سینٹر اور وئیر ہاؤس چلا رہا تھا، جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں، جن میں نعمان سمیت دیگر افراد شامل ہیں، کی تلاش جاری ہے اس کے علاوہ، ملزم ارمغان کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

  • وطن عزیز کے محافظ کے خلاف احتجاج ملک دشمنی نہیں تو اور کیا ہے،تجزیہ: شہزاد قریشی

    وطن عزیز کے محافظ کے خلاف احتجاج ملک دشمنی نہیں تو اور کیا ہے،تجزیہ: شہزاد قریشی

    تجزیہ شہزاد قریشی
    ملک کے تین بار وزیراعظم رہنے والے نواز شریف سے لے کر موجودہ عسکری قیادت کرنے والے جنرل عاصم منیر کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکنوں نے لندن میں جو کچھ کیا وہ قابل نفرت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ پی ٹی آئی نے جو کچھ کیا یہ ایک ناقابل برداشت ہے، آرمی کے سربراہ کا عہدہ مدت سے چلا آرہا ہے جتنے بھی سربراہ رہے ،برطانیہ یا دیگر ممالک میں جاتے رہے ہیں، پاک فوج ایک منظم ،متحد اور انتہائی تربیت یافتہ ہے۔ پاک فوج اورجملہ اداروں کی وجہ سے پاکستان دنیا کا ایک مضبوط اور ناقابل تسخیر ملک ہے، بلاشبہ اس ملک کو دفاعی لحاظ سے مستحکم کرنے میں ہمارے سیاستدانوں کا کردار بھی اہم رہا، ان کرداروں میں بہت سے نام ہیں ،جن میں بھٹو ، محترمہ بے نظیر بھٹو ، نواز شریف کا نام شامل ہے ، پی ٹی آئی کا لندن میں پاک فوج کے سربراہ کے خلاف احتجاج پاکستان مخالف قوتوں کو خوش کرنے کے مترادف قرار دیا جا سکتا ہے، بھارت اگر امریکہ میں اپنی رسوائی سے بچنے کے لئے پاکستان یا پاک فوج پر الزامات لگا کر خود کو بری الذمہ قرار دینے کی ناکام کوشش کرتا ہے ،اسی طرح دیگر پاکستان مخالف قوتیں پاکستان کے خلاف سازشیں کرتی ہیں وہ بھی سمجھ میں آتا ہے لیکن پی ٹی آئی کا دیار غیر میں وطن عزیز کے محافظ کے خلاف احتجاج ایک سوالیہ نشان ہے آخر پی ٹی آئی کس کو خوش کررہی ہے ؟ پاک فوج کے سربراہ کے خلاف احتجاج کیا پاک فوج اور جملہ اداروں کے شہیدوں اور غازیوں کے خون سے غداری کے زمرے میں نہیں آتا ؟ پاکستانی معاشرہ تحریک انصاف کی سیاسی بداخلاقیوں سے متاثر ہو رہا ہے ، یاد رکھیئے صرف اسیٹبلشمنٹ نے جمہوریت کو پابند سلاسل نہیں کیا جمہوریت کو قیدی بنانے میں جمہوریت کو کمزور کرنے میں سیاسی جماعتوںکا بھی کردار رہا ہے سیاستدانوں نے اخلاقی طور پر کبھی اپنے چاک گربیاں میں نہیں جھانکا اور نہ ہی ادراک کیا، امریکہ سمیت یورپی ممالک کی پالیسیاں انگڑائی لے رہی ہیں سعودی عرب میں ٹرمپ اور روسی صدرکی ملاقات ہونے جا رہی ہے سعودی عرب دونوں کا میزبان ہے ،مشرق وسطیٰ میں بھی تبدیلی کے آثار نظر آرہے ہیں پاکستانی سیاستدان مسخرے پن کی سیاست سے نکل کر عالمی دنیا کی بدلتی ہوئی سیاست کو مد نظر رکھیں اور وطن عزیز کے مفاد کی خاطر اپنے مفادات کو پس پشت ڈال کر سیاست کریں۔

  • افریقہ-1 سب میرین انٹرنیٹ کیبل پی ٹی سی ایل سے منسلک کردی گئی

    افریقہ-1 سب میرین انٹرنیٹ کیبل پی ٹی سی ایل سے منسلک کردی گئی

    اسلام آباد: ٹیلی کام کمپنی پی ٹی سی ایل نے ڈیجیٹل اور ٹیلی کام نظام کی بہتری کیلئے پاکستان کو افریقہ-1 سب میرین کیبل سے منسلک کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بڑی مقدار میں ڈیٹا ٹرانسمیشن کی صلاحیتوں کی حامل سب میرین کیبل، افریقہ-1 کو کراچی میں پی ٹی سی ایل ایکسچینج سے منسلک کر دیا گیا ہے پی ٹی سی ایل نے افریقہ-1 کیبل سسٹم کنسورشیم میں شمولیت کے لیے باضابطہ معاہدہ کیا ہے تاکہ عالمی ڈیجیٹل مراکز کے ساتھ پاکستان کے روابط اور قومی ٹیلی کمیونی کیشن ڈھانچے کو مستحکم کیا جا سکے۔

    10 ہزار کلومیٹر طویل اس کیبل سسٹم میں جدید ترین ٹیکنالوجیز شامل ہیں، جو پاکستان کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، سوڈان، الجیریا، فرانس، کینیا، اور جبوتی سمیت اسٹریٹجک اہمیت کے حامل مقامات سے جوڑے گاپی ٹی سی ایل کے گروپ نائب صدر برائے انٹرنیشنل بزنس، سید محمد شعیب نے اس موقع پر کہا کہ افریقہ-1 کیبل سسٹم میں ہماری شرکت پاکستان کے ’ڈیجیٹل وژن 2030‘ کے عین مطابق ہے ہم ڈیجیٹل تقسیم کا خاتمہ کر کے لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیے پُرعزم ہیں، تاکہ مختلف شعبوں میں جدت کو فروغ ملے اور ملکی معیشت مستحکم ہو سکے۔

    دستاویزات میں جعل سازی روکنے کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات تیز

    واضح رہے کہ افریقہ-1 کیبل سسٹم 2026 کے اوائل میں فعال ہو جائے گا جس کے بعد صارفین کو عالمی معیار کی انٹرنیٹ سہولیات دستیاب ہوں گی-

    طورخم بارڈر پر پاک افغان کشیدگی برقرار، آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں معطل

  • دستاویزات میں جعل سازی روکنے کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات تیز

    دستاویزات میں جعل سازی روکنے کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات تیز

    لاہور:حکومت پنجاب نے دستاویزات میں دھوکہ دہی اور جعل سازی کو روکنے کے لیے نوٹریز کے معاملات کو وفاقی حکومت کے بعد خود بھی دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی:پنجاب اسمبلی میں صدارتی آرڈیننس کو باضابطہ قانون کی شکل دینے کے لیے ایک بل پیش کر دیا گیا ہے، جس کے تحت نوٹریز کی نگرانی سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ یا ان کے مقرر کردہ افسران کریں گے بغیر لائسنس کے نوٹری کا کام کرنے والے افراد پر ایک سےپانچ لاکھ روپے تک کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے، نوٹریز کو تین سال کے لیے مقرر کیا جائے گا اور غیر تسلی بخش کارکردگی کی صورت میں انہیں ہٹایا جا سکے گا۔

    بل کے مطابق نوٹری کا بنیادی کام دستخطوں، دستاویزات کی کاپی اور اقرار ناموں کی تصدیق کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی کاغذات کی توثیق بھی شامل ہےعام طور پر نوٹری کی خدمات بینک، عدالت اور دیگر قانونی معاملات میں استعمال کی جاتی ہیں، اس ترمیم کا مقصد نوٹریز کے کام کو مزید شفاف، مؤثر اور منظم بنانا ہے۔

    ذرائع کےمطابق نوٹریز کا نظام 1961 کے صدارتی آرڈیننس کے تحت وفاق کے پاس تھا تاہم اس میں صوبائی ضروریات کو پورا کرنے میں مشکلات پیش آ رہی تھیں، پنجاب میں نوٹریز کی خدمات کے حوالے سے بل کو متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے اور کمیٹی دو ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

  • پاکستان میں رواں سال پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ

    پاکستان میں رواں سال پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ

    کراچی: پاکستان میں رواں سال پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ ہوگیا۔

    ترجمان نیشنل ای او سی کے مطابق رواں سال کا پولیو کا تیسرا کیس لاڑکانہ سے رپورٹ ہوا ہے جب کہ رواں سال سندھ سے یہ دوسرا پولیو کیس ہے –

    قبل ازیں 9 فروری کو ملک کے 21 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی ،ژوب،نوشکی،لسبیلہ، حب، خضدار، نصیرآباد اور ڈیرہ بگٹی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ان اضلاع سے ماحولیاتی نمونے 8 سے 23 جنوری کے دوران حاصل کیے گئے تھے۔

    بلوچستان کے علاوہ ملک کے 13اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ،اسلام آباد،چارسدہ، پشاور، صوابی، ٹانک، بہاولپور، ڈی جی خان، جھنگ،لاہور، ملتان، رحیم یار خان،کراچی ایسٹ اور مظفرآبادکے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی –

    جبکہ گزشتہ سال ملک میں پولیو کے 74 کیسز سامنے آئے تھے جن میں سے بلوچستان سے 27، خیبرپختونخوا سے 22 اور سندھ سے 23 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے،اس کے علاوہ پنجاب اور اسلام آباد سے گزشتہ سال پولیو کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا تھا۔

  • ہم دن رات کام کررہے ہیں گالی، فتنہ اور فساد کا جواب نہیں دیں گے، مریم اورنگزیب

    ہم دن رات کام کررہے ہیں گالی، فتنہ اور فساد کا جواب نہیں دیں گے، مریم اورنگزیب

    راولپنڈی: مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم سے فتنے اور فساد کا بیانیہ نہیں بنتا، ہماری سیاست کارکردگی کی سیاست ہے،ہم دن رات کام کررہے ہیں گالی، فتنہ اور فساد کا جواب نہیں دیں گے۔

    باغی ٹی وی: راولپنڈی میں ستھرا پنجاب پروگرام کے افتتاح کے موقع پر خطاب میں سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم سے فتنے اور فساد کا بیانیہ نہیں بنتا، ہماری سیاست کارکردگی کی سیاست ہے نوجوانوں کو سمجھنا ہوگا جو سڑکیں اور اسپتال بناتے ہیں ترقی دیتے ہیں ووٹ ان کا حق ہے2018 میں جو مینڈیٹ چھینا گیا وہ 2024 میں واپس مل گیا ہم سے گالی گلوچ اور 9 مئی کا سوال نہ پوچھیں ہم سے معیشت کی ترقی، بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے اور موٹر وے کا پوچھیں۔

    چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ کے دوران بارش کا امکان

    انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف سے بات کرکے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا آج مہنگائی کم ترین سطح پر آگئی ہے اسٹاک ایکسچینج بلندیوں کو چھو رہا ہے ایکسپورٹ بڑھ رہی ہے آج وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے کاموں پر دوسرے صوبوں سے لوگ چڑھائی کررہے ہیں پنجاب میں ایک ہزار بچوں کو اسکالرشپس مل رہی ہیں پانچ لاکھ گھر بھی ملیں گے، پانچ لاکھ افراد کو گھر میں دوا ئی مل چکی ہے کینسر اسپتال زیرتعمیر ہے جس میں ایک ہزار افراد کا علاج ہوسکے گا۔</strong وزیراعلی پنجاب پروگرام کے تحت 700 سٹرکیں جون 2025 تک مکمل ہوں گی، ہر گھر میں حفاظتی انجیکشن اور لیڈی ہیلتھ انسپکٹر کا پروگرام شروع کیا جارہا ہے –

    جیابچن نے حجابی خواتین کے حقوق کی حمایت میں آواز بلند کر دی

  • چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ کے دوران بارش کا  امکان

    چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ کے دوران بارش کا امکان

    دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاک بھارت میچ سے قبل قیاس آرئیاں جاری ہیں کہ بارش متاثر کر سکتی ہے-

    باغی ٹی وی : دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم “رنگ آف فائر” پاکستان اور بھارت مقابلہ کرانے کیلئے تیار ہے اور شائقین بھی پُر جوش ہیں،البتہ دبئی میں آج کل روزانہ رات میں خنک ہوا چل پڑتی ہے ،دبئی میں منگل، 18 فروری کو بارش ہوئی، جس نے جمعرات کو بھارت اور بنگلا دیش کے میچ پر بھی خدشات بڑھا دیے تھے۔

    متحدہ عرب امارات کے بلند ترین پہاڑ جبل جیس، راس الخیمہ میں بارش اور اولے پڑے لیکن بنگلا دیش بھارت کے میچ پر بارش کا اثر نہیں ہوا۔

    البتہ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں ہونے والے میچ پر بارش کے خطرات برقرار ہیں متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی رات اور پیر کی صبح جزوی طور پر ابر آلود موسم اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    ماہرین موسمیات کا خیال ہے کہ اگر دبئی میں بارش ہوئی تو بہت کم وقت کیلئے بادل برسے گا جس سے میچ متاثر ہونے کا امکان کم ہےدبئی میں اتوار کے روز دن کا درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ اور رات کا درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

  • پاکستانی نیٹ ورکس کو وی پی این کے استعمال میں رسائی والی کمپنیوں سےخطرات

    پاکستانی نیٹ ورکس کو وی پی این کے استعمال میں رسائی والی کمپنیوں سےخطرات

    اسلام آباد: پاکستانی نیٹ ورکس کو سائبر سکیورٹی فراہم کرنے اور وی پی این کے استعمال میں رسائی والی کمپنیوں سےخطرات لاحق ہوگئے ر نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کر دی-

    باغی ٹی وی : سائبر سکیورٹی فراہم کرنے والی کمپنی پالوآلٹوکےنیٹ ورکس اور وی پی این کے استعمال میں رسائی فراہم کرنے والی کمپنی سونک وال میں نقائص کی نشاندہی کرلی گئی ہے اٹیکرز کی کمپنیوں کے زیراستعمال نیٹ ورکس تک رسائی کے خدشے کے پیش نظر نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں وزارتوں، ڈویژنز اور انٹرپرائززکو خطرات سےآگاہ کردیا گیا ہے۔

    ایڈوائزری کے مطابق پالوآلٹو نیٹ ورکس کے ویب مینجمنٹ انٹرفیس میں کمزوری کی نشاندہی کی گئی ہے، پالوآلٹو اور سونک وال استعمال کرنے والے اداروں کے لیے شدید خطرات ہو سکتےہیں اور نیٹ ورکس میں کمزوریاں غیرمجاز رسائی کا باعث بن سکتی ہیں، اٹیکرزبغیرکسی لاگ ان یااجازت کے سسٹم تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

    مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز متعارف کرانے کا فیصلہ

    ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا کہ حفاظتی اقدامات نہ کرنے والےاداروں کاڈیٹاچوری کیاجاسکتا ہے، حفاظتی اقدامات نہ ہونے پر ادارے نیٹ ورک سکیورٹی ڈیوائسزپرکنٹرول کھو سکتےہیں ایڈوائزری میں سکیورٹی کمزوریوں کےخلاف فوری طور پر کارروائی جبکہ اداروں کوپالوآلٹو نیٹ ورکس اور سونک وال کے سکیورٹی پیچز فوری طورپرنافذکرنےکی سفارش کی گئی کہ فائر وال اور وی پی این سلوشنز تازہ ترین فرم ویئر ورژنز پراپ ڈیٹ کیاجائے جبکہ مینجمنٹ انٹرفیسزتک رسائی کوصرف قابل اعتماد آئی پی ایڈریسز تک محدود اورغیرمجاز رسائی روکنے کے لیے ملٹی فیکٹر تصدیق کا نظام اپنایا جائے۔

    صدر مملکت اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات متوقع