Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • پاکستانی نیٹ ورکس کو وی پی این کے استعمال میں رسائی والی کمپنیوں سےخطرات

    پاکستانی نیٹ ورکس کو وی پی این کے استعمال میں رسائی والی کمپنیوں سےخطرات

    اسلام آباد: پاکستانی نیٹ ورکس کو سائبر سکیورٹی فراہم کرنے اور وی پی این کے استعمال میں رسائی والی کمپنیوں سےخطرات لاحق ہوگئے ر نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کر دی-

    باغی ٹی وی : سائبر سکیورٹی فراہم کرنے والی کمپنی پالوآلٹوکےنیٹ ورکس اور وی پی این کے استعمال میں رسائی فراہم کرنے والی کمپنی سونک وال میں نقائص کی نشاندہی کرلی گئی ہے اٹیکرز کی کمپنیوں کے زیراستعمال نیٹ ورکس تک رسائی کے خدشے کے پیش نظر نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں وزارتوں، ڈویژنز اور انٹرپرائززکو خطرات سےآگاہ کردیا گیا ہے۔

    ایڈوائزری کے مطابق پالوآلٹو نیٹ ورکس کے ویب مینجمنٹ انٹرفیس میں کمزوری کی نشاندہی کی گئی ہے، پالوآلٹو اور سونک وال استعمال کرنے والے اداروں کے لیے شدید خطرات ہو سکتےہیں اور نیٹ ورکس میں کمزوریاں غیرمجاز رسائی کا باعث بن سکتی ہیں، اٹیکرزبغیرکسی لاگ ان یااجازت کے سسٹم تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

    مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز متعارف کرانے کا فیصلہ

    ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا کہ حفاظتی اقدامات نہ کرنے والےاداروں کاڈیٹاچوری کیاجاسکتا ہے، حفاظتی اقدامات نہ ہونے پر ادارے نیٹ ورک سکیورٹی ڈیوائسزپرکنٹرول کھو سکتےہیں ایڈوائزری میں سکیورٹی کمزوریوں کےخلاف فوری طور پر کارروائی جبکہ اداروں کوپالوآلٹو نیٹ ورکس اور سونک وال کے سکیورٹی پیچز فوری طورپرنافذکرنےکی سفارش کی گئی کہ فائر وال اور وی پی این سلوشنز تازہ ترین فرم ویئر ورژنز پراپ ڈیٹ کیاجائے جبکہ مینجمنٹ انٹرفیسزتک رسائی کوصرف قابل اعتماد آئی پی ایڈریسز تک محدود اورغیرمجاز رسائی روکنے کے لیے ملٹی فیکٹر تصدیق کا نظام اپنایا جائے۔

    صدر مملکت اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات متوقع

  • مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز متعارف کرانے کا فیصلہ

    مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز متعارف کرانے کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس صوبے میں صحت کی سہولیات سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیااجلاس میں پنجاب میں مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا، مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز شعبہ صحت کے 19 اہم ٹاسک پورےکرے گی۔

    پنجاب میں آؤٹ سروسنگ کے ذریعے 20 ہزار ہیلتھ انسپکٹرز کی خدمات حاصل کی جائیں گی، لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کو بھی مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز سے منسلک کر دیا جائے گا جس کے تحت 39 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز فورس کا حصہ ہوں گی۔

    صدر مملکت اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات متوقع

    کمیونٹی ہیلتھ سروسز کی ورک فورس تقریباً 60 ہزار سے زائد افراد پر مشتمل ہوگی، مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز پولیو سمیت دیگر ویکسی نیشن کی ذمہ دار ہوگی، کمیونٹی ہیلتھ سروسز کے ذریعے مریضوں کا مستند ریکارڈ مرتب کیا جائےگا۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ 93 فیصد مریض ہیلتھ سروسز سے متعلق اصلاحات سے مطمئن ہیں، مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز سے میپنگ کا ٹاسک بھی پورا کیا جائےگا جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکمیونٹی ہیلتھ سروسز سے متعلق جامع پلان طلب کرتے ہوئے کمیونٹی ہیلتھ سروسز کو فعال کرنے کے لیے فوری اقدامات کا حکم دے دیا۔

    صدر مملکت اور وزیراعظم کا اسکاؤٹس کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

  • جیابچن نے  حجابی خواتین کے حقوق کی حمایت میں  آواز بلند کر دی

    جیابچن نے حجابی خواتین کے حقوق کی حمایت میں آواز بلند کر دی

    اداکاہ جیا بچن حالیہ دنوں میں حجابی خواتین کے حقوق کی حمایت میں آواز بلند کی ہے-

    باغی ٹی وی : جیا بچن کا شمار بھارتی سیاست میں اہم شخصیات میں ہوتا ہے، اور وہ سماج وادی پارٹی کی رکنِ پارلیمنٹ ہیں، وہ راجیہ سبھامیں بھی پارٹی کی نمائندگی کرتی ہیں جہاں انہوں نےاتر پردیش اور دہلی اسمبلی کے انتخابات کے دوران خواتین کی شناخت کے لیے برقعے اُتارنے کے واقعے پر شدید احتجاج کیاہے۔

    جیا بچن نے اس موقع پر خواتین کے حقوق کے بارے میں اپنے ذاتی تجربات بھی شیئر کیے اور کہا کہ وہ ایک ایسی فیملی سے تعلق رکھتی ہیں جہاں خواتین کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے میرے خاندان میں تین بہنیں تھیں، اور میں سب سے بڑی ہوں میری سب سے پہلی اولاد بھی ایک لڑکی ہے، اور میرے خاندان میں نواسی اور پوتی بھی لڑکیاں ہیں اس لیے مجھے خواتین کی اہمیت اور طاقت کا پورا ادراک ہے۔

    مصطفیٰ عامر قتل کیس:مرکزی ملزم ایک بار پھر کمرہ عدالت میں بے ہوش،پولیس پر سنگین الزامات

    جیا بچن نے خواتین کی شناخت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی موجودگی صرف ایک حقیقت ہے، اور انہیں اس بات پر فخر ہے کہ وہ خود کو کسی مرد کے مقابلے میں کم نہیں سمجھتیں، خواتین کو مشہور ہونے کی کوئی خواہش نہیں ہے، بلکہ ان کی اصل کامیابی اس بات میں ہے کہ پارلیمنٹ میں موجود مرد حضرات انہیں پہچانتے ہیں، اور یہی ان کے لیے کافی ہے۔

    اوچ شریف: زائرین کی بس میں تصادم، 35 سالہ شخص جاں بحق

  • مصطفیٰ عامر قتل کیس:مرکزی ملزم ایک بار پھر کمرہ عدالت میں بے ہوش،پولیس پر سنگین الزامات

    مصطفیٰ عامر قتل کیس:مرکزی ملزم ایک بار پھر کمرہ عدالت میں بے ہوش،پولیس پر سنگین الزامات

    کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس کا مرکزی ملزم ارمغان قریشی ایک بار پھر کمرہ عدالت میں بے ہوش ہو گیا-

    باغی ٹی وی: ہفتے کو چار روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم ارمغان کو انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی تھری) میں پیش کیا گیا،جہاں پولیس کی جانب سے مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی، اس موقع پر ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی بھی عدالت پہنچے اور ملزم سے ملنے کی کوشش کی، تاہم، پولیس اہلکاروں نے ملزم سے والد کو ملنے نہیں دیا۔

    دوران سماعت عدالت نے ملزم ارمغان سے استفسار کیا کہ کیا آپ کو مارا ہے؟ جس پر ملزم ارمغان نے کہا کہ ’مجھے مارا ہے‘، اور یہ کہہ کر ملزم گر گیا اور بظاہر ایک بار پھر بے ہوش ہوگیا، عدالتی عملے نے ملزم پر پانی چھڑکاہوش میں آںے پر ملزم ارمغان نے عدالت کو بتایا کہ مجھے کھانا نہیں دیا گیا، مجھے پولیس بلوچستان لے کر گئی اور کہا کہ گولی مار دیں گے۔

    اداکارہ نرگس فخری نے لاس اینجلس میں خفیہ شادی کرلی

    ملزم نے عدالت میں بیان دیا کہ پولیس مجھے مار دے گی،جبکہ پولیس نے عدالت میں بیان دیا کہ باپ کے اشارہ کرنے پر ملزم گر کر بہوش ہوا ہے،پولیس نے کہا کہ ملزمان کا 164 کا بیان کرانا ہے۔

    ملزم کے وکیل خرم عباس نے کہا کہ اتنی چیزیں بتا رہے ہیں لیکن ریکارڈ پر کچھ نہیں ہے، شریک ملزم شیراز سے سائن نہیں کرانے دے رہے، جبکہ پولیس والے ملزم کے انٹرویو کروا رہے ہیں،جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ یہ آپ کے رابطہ کا معاملہ ہے۔

    بعد ازاں عدالت نے ملزمان ارمغان اور شیراز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    قائمقام چیف جسٹس تعیناتی اور ججز سنیارٹی کیس،دوبارہ درخواستیں دائر

  • اداکارہ نرگس فخری نے لاس اینجلس میں خفیہ شادی کرلی

    اداکارہ نرگس فخری نے لاس اینجلس میں خفیہ شادی کرلی

    کیلیفورنیا: بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری اپنے دیرینہ دوست ٹونی بیگ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکارہ نرگس فخری اور ٹونی بیگ نے حال ہی میں لاس اینجلس میں خفیہ طور پر شادی کی ہے جس میں صرف خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی، نیا نویلا جوڑا شادی کے بعد ان دنوں سوئٹزرلینڈ میں ہے۔

    دوسری جانب جوڑے کی جانب سے شادی کی کوئی بھی تصویر سوشل میڈیا پر مداحوں سے شیئر نہیں کی گئی اور نہ ہی دونوں میں سے کسی نے شادی کی خبر کی تصدیق یا تردید کی ہے تاہم مبینہ تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہیں، وائرل تصاویر میں شادی کا خوبصورت کیک موجود ہے جس پر ’ہیپی میرج‘ لکھا ہے اور اس پر جوڑے کے نام کے ابتدائی الفاظ آویزاں بھی ہیں، دوسر ی تصویر پلے کارڈ کی ہے جس پر ’NF‘ اور ’TB‘ لکھا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نرگس فخری اور ٹونی بیگ 3 سال سے ڈیٹ کررہے ہیں، ٹونی بیگ کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ وہ لاس اینجلس میں مقیم کشمیری نژاد بزنس مین ہےجوڑے نے دبئی میں نئے سال 2024 کا استقبال ساتھ کیا تھا جہاں بالی وڈ اداکارہ کے سابق بوائے فرینڈ ادے چوپڑا بھی موجود تھے۔

    اداکارہ نرگس فخری نے شادی سے قبل بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ٹونی بیگ کا نام لیے بغیر کسی سے تعلق میں ہونے کا اعتراف کیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ ’میں تفصیلات میں نہیں جانا چاہتی لیکن میری زندگی میں کوئی ہے اور میں بہت خوش ہوں ۔

    واضح رہے کہ امریکا سے تعلق رکھنے والی نرگس فخری بالی وڈ کی متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں جن میں مدراس کیفے، پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو، میں تیرا ہیرو، ساگاسم، اظہر، ڈشوم اور تورباز جیسی فلمیں شامل ہیں۔

  • صدر مملکت اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات متوقع

    صدر مملکت اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات متوقع

    لاہور: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات متوقع ہے جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری آج 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے آصف علی زرداری اس دوران سیاسی ملاقاتیں کریں گے اور دربی ریس میں شرکت کریں گےصدر آصف علی زرداری کی لاہور میں قیام کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت اور وزیر اعظم پاکستان کی ملاقات کے دوران حکمران اتحادیوں کے درمیان پاور شیئرنگ فاومولا اور دیگر سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا آصف علی زرداری گورنر ہاوس میں سردار سلیم حیدر پنجاب کی صورتحال پر بھی بات چیت کریں گے، صدر آصف علی زرداری جنوبی پنجاب کے صدر سابق گورنرمخدوم احمد محمود کے گھر بھی جائیں گے. صدر مملکت اتوار کو لاہور ریس کلب میں ہونے والی ڈربی ریس میں مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

    صدر مملکت اور وزیراعظم کا اسکاؤٹس کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

    ٹرمپ نے سیاہ فام امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کو برطرف کردیا

    واجب الادا ٹیکس کی ایک ایک پائی عوام کی امانت ہے،شہباز شریف

  • صدر مملکت اور وزیراعظم کا  اسکاؤٹس کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

    صدر مملکت اور وزیراعظم کا اسکاؤٹس کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

    اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اسکاؤٹس کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : صدر آصف زرداری نے کہا کہ اپنے نوجوانوں کی کردار سازی میں اسکاؤٹس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اسکاؤٹنگ نوجوانوں میں نظم و ضبط اور استقامت پیدا کرتی ہے،اسکاؤٹنگ نوجوانوں کو معاشرے کی خدمت کرنے کی ترغیب دلاتی ہے۔

    صدر مملکت نےکہا کہ خدمت اسکاؤٹنگ کی روح ہے، اسکاؤٹس کو چاہیے کہ تبدیلی لانے کیلئے ہراول دستہ بنیں، اسکاؤٹس کو بحرانوں اور روزمرہ کی زندگی میں خدمت کیلئے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے اسکاؤٹس شجرکاری، خواندگی، اور سماجی بہبود کے اقدامات کی قیادت کریں اور ایک سرسبز، ہمہ گیر اور ترقی پسند پاکستان بنانے میں مدد کریں،انہوں نے کہا کہ آج اٹھایا گیا ہر چھوٹا قدم ایک بہتر کل کی بنیاد ہے،چیف اسکاؤٹ کی حیثیت سے مجھے اپنے نوجوانوں کی صلاحیتوں پر اعتماد ہے، نوجوان قوم کا مستقبل ہیں، وہ مضبوط اور خوشحال پاکستان کی راہ ہموار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    قائمقام چیف جسٹس تعیناتی اور ججز سنیارٹی کیس،دوبارہ درخواستیں دائر

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوم عالمی اسکاؤٹس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ تربیت یافتہ اسکاؤٹس کاامن اور بحرانوں میں کردار اہمیت کا حامل ہے، پاکستان میں اسکاؤٹ تحریک سے نوجوانوں کو اسکاؤٹنگ کی اقدار کواپنانے اور قومی خدمت کے لئے خود کو وقف کرنے کی ترغیب ملے گی۔

    وزیراعظم نے کہاکہ اسکاؤٹس کے اس عالمی دن پر میں پاکستان اور دنیا بھر کے اسکاؤٹس کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں کیونکہ آج کا دن ہم قیادت اور خدمت کے جذبے سےمنا رہے ہیں جو پوری تحریک کی بنیاد ہے ہر سال 22 فروری کو دنیا بھر میں اسکاؤٹس، اسکاؤٹنگ کی تحریک کے بانی لارڈ رابرٹ سٹیفنسن سمتھ بیڈن پاول کی خدمات کو یاد کرتے ہیں، وژن 2030 اور ورلڈ اسکاؤٹ بیورو کے ایشیا پیسیفک ریجن کے ساتھ تعاون سے ایسوسی ایشن بین الاقوامی شراکت کو مضبوط بنانے، پاکستان کے لئے عالمی سطح پر بہترین اقدامات اور پاکستان کی عالمی سکاؤٹنگ کیلئے خدمات کو اجاگرکیا جائے گا۔

    واجب الادا ٹیکس کی ایک ایک پائی عوام کی امانت ہے،شہباز شریف

  • قائمقام چیف جسٹس تعیناتی اور ججز سنیارٹی کیس،دوبارہ درخواستیں دائر

    قائمقام چیف جسٹس تعیناتی اور ججز سنیارٹی کیس،دوبارہ درخواستیں دائر

    لاہور: قائمقام چیف جسٹس تعیناتی اور ججز سنیارٹی سےمتعلق دوبارہ درخواستیں دائرکردی گئیں-

    باغی ٹی وی : درخواست مفتی نورالبصر ایڈووکیٹ نے ملک سلمان ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے، درخواست میں صدر پاکستان، وزیراعظم، چیف جسٹس، جوڈیشل کمیشن، قائمقام چیف جسٹس، پارلیمانی کمیٹی، وفاقی وزارت قانون، صوبائی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ فریقین نے ہائیکورٹ کے سنیئر پیونی ججز کو نظر انداز کرکے جونیئر جج کو قائمقام چیف جسٹس تعینات کیا، جونیئر جج کی بطور قائمقام چیف جسٹس کی تعیناتی آرٹیکل 2اے، 3,4,5,8،8,9,10A کی خلاف ہیں، قائمقام چیف جسٹس کی تعیناتی آرٹیکل 11,14,24,25,27 ,35 ,37 ,227 کی بھی خلاف ورزی ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی:قذافی اسٹیڈیم آنے والے شائقین کیلئے پلان جاری

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کا اقدام آزاد عدلیہ کی ساکھ پر حملہ ہے، سنیئر ججز کی بجائے جونیئر جج کی قائمقام چیف جسٹس تعیناتی پی ایل ڈی 1996 سپیکر کورٹ 324 اور ایس سی ایم آر 1996 سپریم کورٹ 1185 کے خلاف ہے۔

    درخواست کے مطابق پشاور۔ سنیئر ججز کو چھوڑ کر جونیئر جج کو سپریم کورٹ میں تعینات کرنا سپریم کورٹ فیصلوں کے خلاف ہے، سپریم کورٹ فیصلوں میں قرار دےچکی ہےکہ جونئیر جج کو سینئر ججز کا boss نہیں بنایا جاسکتادرخواست میں استدعا کی گئی کہ قائمقام چیف جسٹس کی تعیناتی کا 12 فروری کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے، 12 فروری 2025 کا نوٹیفکیشن آرٹیکل 8 کی خلاف ورزی ہے۔

    چمگادڑوں میں ایک نیا کورونا وائرس دریافت

    واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ رجسٹرار آفس نے درخواستوں پر اعتراض لگا کر واپس کیا تھا، درخواست گزار نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرکے درخواستیں دوبارہ دائر کردی ہے۔

  • چیمپئنز ٹرافی:قذافی اسٹیڈیم آنے والے شائقین کیلئے پلان جاری

    چیمپئنز ٹرافی:قذافی اسٹیڈیم آنے والے شائقین کیلئے پلان جاری

    لاہور:چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ کے سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم آنے والے شائقین کیلئے ٹریفک اور سکیورٹی انتظامات مکمل کرکے باضابطہ طور پر پلان جاری کردیا گیا –

    باغی ٹی وی : پاکستانی کی میزبانی میں جاری بین الاقوامی میگا ایونٹ کے سلسلے میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے حوالے سے ٹریفک اور سکیورٹی انتظامات مکمل کرکے باضابطہ طور پر پلان جاری کردیا گیا ہے۔

    سی ٹی او لاہور کے مطابق میچ کے دوران ایک ہزار سے زائد ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گےرانگ پارکنگ ہرگز نہیں ہونے دی جائے گی، جس کے لیے 20 فورک لفٹرز،4 بریک ڈاؤنز ہوں گے جو ہر وقت تیار رہیں گے-

    ٹرمپ نے سیاہ فام امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کو برطرف کردیا

    ٹریفک پلان:

    ڈیفنس سے آنے والےشرکا فردوس مارکیٹ سے سینٹر پوائنٹ سے لیفٹ ٹرن لے کر CBD میں گاڑیاں پارک کریں گے فیروزپور روڈ سے آنے والےکلمہ چوک سے ٹرن لے کر نیشنل پارک سے گورنمنٹ کالج گلبرگ میں پارک کریں گے ڈیفنس، کینٹ سے آنے والے شرکا حسین چوک کی طرف سے یا شیر پاو برج سے ہوتے ہوئے مین بلیوارڈ گلبرگ سے لبرٹی پارکنگ میں پارک کریں گے، مغل پورہ، گڑھی شاہو سے آنے والے مین بلیوارڈ گلبرگ سے سن فورٹ ہوٹل لبرٹی پارکنگ میں پارک کریں گے-

    ٹریفک حکام کےمطابق کسی بھی روڈ کو مستقل طور پر بند نہیں رکھا جائے گا تمام سڑکیں بشمول مال روڈ، جیل روڈ اور کینال روڈ ٹریفک کے لیے کھلی رہیں گی اسی طرح فیروز پور روڈ اور مین بلیووارڈ گلبرگ پر بھی ٹریفک معمول کے مطابق جاری رہے گا شہریوں اور شائقین کرکٹ کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا شہری گاڑیوں کی رانگ پارک ہرگز نہ کریں اور مقرر کردہ پارکنگ اسٹینڈز ہی میں اپنی گاڑی پار ک کریں ٹریفک کے لیے راستہ ایپ،راستہ ایف ایم 88.6 کے ذریعے شہریوں کو آگاہ رکھا جائے گا۔

    واجب الادا ٹیکس کی ایک ایک پائی عوام کی امانت ہے،شہباز شریف

    دوسری جانب پنجاب پولیس نے بھی اپنا پلان جاری کردیا ہے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کھلاڑیوں، آفیشلز، شائقین کرکٹ کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں انٹرنیشنل ایونٹ کی سکیورٹی کے پیش نظر ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔

    آئی جی پنجاب نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ، ضلعی انتظامیہ، سکیورٹی ایجنسیز سمیت تمام اداروں سے کوآرڈینیشن مکمل ہے آسٹریلیا اور انگلینڈ کےمیچ کی سکیورٹی پر 12ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہوں گےاس دوران کھلاڑیوں کی رہائش گاہ، روٹس، اسٹیڈیم، اردگرد کی بلند عمارتوں پر اسنائپرز تعینات ہوں گے۔

    بھارتی حکومت نےبی بی سی پر جرمانہ عائد کردیا

    اسی طرح ڈولفن اسکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ، ایلیٹ ٹیمیں روٹس و اہم مقامات کے گرد موثر پٹرولنگ کریں گی جب کہ سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے ٹیموں کے روٹس، اسٹیڈیم سمیت اہم مقامات کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔

  • ٹرمپ نے سیاہ فام امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کو برطرف کردیا

    ٹرمپ نے سیاہ فام امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کو برطرف کردیا

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیاہ فام امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل چارلس براؤن کو برطرف کر دیا-

    باغی ٹی وی : جنرل چارلس براؤن امریکی فضائیہ میں فائٹر پائلٹ کی حیثیت سے تاریخ ساز عہدیدار سمجھے جاتے ہیں اور فوج میں مختلف نسلوں اور صنفی برابری کے چیمپئن مانے جاتے تھے، وہ امریکی فوج میں دوسرے سیاہ فام جنرل تھے جو جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین کے عہدے تک پہنچے تھے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا جنرل چارلس براؤن کے 16 ماہ کے دور میں یوکرین اور مشرق وسطیٰ کی جنگوں میں پھنسا رہا صدر ٹرمپ نے ائیر فورس کے لیفٹیننٹ جنرل ڈین رازین کین کو چارلس براؤن کی جگہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مقرر کر دیا ہے۔

    واجب الادا ٹیکس کی ایک ایک پائی عوام کی امانت ہے،شہباز شریف

    اس کے علاوہ ٹرمپ انتظامیہ نے محکمہ دفاع میں 5 ہزار چھانٹیاں کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین سے 500 ارب ڈالر معاوضہ طلب کرتے ہوئے کہا کہا ہم نے یوکرین جنگ پر اپنا خزانہ خرچ کیا،برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی اپنی امریکی سرمایہ کاروں کو معدنیات تک رسائی دینے کے لیے آمادہ ہو گئے ہیں۔

    19 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم گرفتار