Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • رمضان پیکج :وزیراعظم کے وزارت آئی ٹی کو احکامات جاری

    رمضان پیکج :وزیراعظم کے وزارت آئی ٹی کو احکامات جاری

    اسلام آباد: وزیراعظم نے رمضان پیکج سے متعلق وزارت آئی ٹی کو احکامات جاری کردیئے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے لیے شارٹ کوڈ 9999 استعمال کیا جائے گا اور وزارت آئی ٹی شارٹ کوڈ کو رمضان پیکج کے پیغامات کی تصدیق کے لیے یقینی بنائے گی، وزارت آئی ٹی کو موبائل نمبرز کے ساتھ شناختی کارڈ کو میچ کرنے کا ٹاسک بھی دیا گیا ہے جب کہ رمضان ریلیف پیکج کے لیے این ٹی سی میں کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے تحت 39 لاکھ خاندانوں کو نقد رقم دینے اور پیکج کے تحت فی مستحق خاندان کے لیے ایک بار 5 ہزار روپے کی کیش مالی امداد کی تجویز ہے وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے بجٹ کا تخمینہ 20 ارب 50 کروڑ روپے لگایا گیا ہے، اس بار وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے فراہم نہیں کیا جا رہا۔

    القادرٹرسٹ کیس: سزا کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کیلئے دائر اپیلوں کو ڈائری نمبر الاٹ

    چیف جسٹس سے سپریم کورٹ بار کے وفد کی ملاقات

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پنجاب کو چیلنجز

  • القادرٹرسٹ کیس: سزا کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کیلئے دائر اپیلوں کو ڈائری نمبر الاٹ

    القادرٹرسٹ کیس: سزا کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کیلئے دائر اپیلوں کو ڈائری نمبر الاٹ

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں کے معاملے پر اسلام اباد ہائیکورٹ نے سزا کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کے لیے دائر اپیلوں کو ڈائری نمبر الاٹ کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں کے معاملے پر احتساب عدالت اسلام آباد سے سزا کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کے لیے دائر اپیلوں کو دائری نمبر الاٹ کر دیا گیابانی پی ٹی آئی کی اپیل کو 63/2025 نمبر الاٹ کیا گیا جبکہ بشریٰ بی بی کی اپیل کو 64/2025 نمبر الاٹ کیا گیا، اپیلوں پر بینچ تشکیل دے کر سماعت کے لیے مقرر کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈز یا القادر ٹرسٹ کیس میں الزام لگایا گیا ہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کی جانب سے حکومتِ پاکستان کو بھیجے گئے 50 ارب روپے کو قانونی حیثیت دینے کے عوض بحریہ ٹاؤن لمیٹڈ سے اربوں روپے اور سینکڑوں کنال مالیت کی اراضی حاصل کی۔

    چیف جسٹس سے سپریم کورٹ بار کے وفد کی ملاقات

    یہ کیس القادر یونیورسٹی کے لیے زمین کے مبینہ طور پر غیر قانونی حصول اور تعمیر سے متعلق ہے جس میں ملک ریاض اور ان کی فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیس میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے ذریعے 140 ملین پاؤنڈ کی وصولی میں غیر قانونی فائدہ حاصل کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پنجاب کو چیلنجز

    عمران خان پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے طے پانے والے معاہدے سے متعلق حقائق چھپا کر کابینہ کو گمراہ کیا، رقم (140 ملین پاؤنڈ) تصفیہ کے معاہدے کے تحت موصول ہوئی تھی اور اسے قومی خزانے میں جمع کیا جانا تھا لیکن اسے بحریہ ٹاؤن کراچی کے 450 ارب روپے کے واجبات کی وصولی میں ایڈجسٹ کیا گیا۔

    میو ہسپتال کے آرتھوپیڈک وارڈ سے منسلک لفٹ گر گئی،11 افراد زخمی

  • چیف جسٹس سے سپریم کورٹ بار کے وفد کی ملاقات

    چیف جسٹس سے سپریم کورٹ بار کے وفد کی ملاقات

    اسلام آباد: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ بار کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ بار کے صدر میاں رؤف عطا کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی، جس میں عدالتی اصلاحات سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ صدرسیریم کورٹ بار نے کہا کہ چیف جسٹس سے ملاقات ان کی وزیراعظم سے ملاقات کے تناظر میں کی گئی، چیف جسٹس انصاف فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کر رہے ہیں،سپریم کورٹ بار نے اصلاحات کے عمل میں چیف جسٹس کو مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے-

    میو ہسپتال کے آرتھوپیڈک وارڈ سے منسلک لفٹ گر گئی،11 افراد زخمی

    اعلامیے کے مطابق رؤف عطا نے کہا کہ چیف جسٹس نے وزیراعظم کی طرح اپوزیشن سے فراہمی انصاف کے حوالے سے تجاویز طلب کی ہیں، انصاف کی فراہمی میں تعاون کے لیے وزیراعظم اور اپوزیشن رہنماؤں سے چیف جسٹس کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔

    اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کل اپوزیشن کے وفد سے بھی ملاقات کریں گے، عدالتوں میں اصلاحات وقت کا تقاضا ہے، ملاقاتوں سے سیاسی استحکام اورعدلیہ پرعوامی اعتماد کی بحالی میں مدد ملے گی-

    نیب اور نجی اداروں کے درمیان مفاہمت کے 6 سمجھوتوں پر دستخط

  • میو ہسپتال کے آرتھوپیڈک وارڈ سے منسلک لفٹ  گر گئی،11 افراد زخمی

    میو ہسپتال کے آرتھوپیڈک وارڈ سے منسلک لفٹ گر گئی،11 افراد زخمی

    لاہور: لاہور کے میو اسپتال کے آرتھو پیڈک وارڈ کی لفٹ گرگئی جس سے11 افراد زخمی ہوگئے، لفٹ کا چند روز قبل ہی افتتاح کیا گیا تھا۔

    باغی ٹی وی: میو اسپتال کے آرتھو وارڈ کی لفٹ گرنے سے 11 افراد زخمی ہوگئے ،فرینڈز آف میو ہسپتال نامی تنظیم نےگزشتہ سال نئی لفٹ نصب کروائی تھی،ابتدائی انکوائری کے مطابق لفٹ فنی خرابی کی وجہ سے گری ، آرتھوپیڈک سرجری میں جولائی 2023 میں لفٹس نصب کی گئی تھی،میو ہسپتال میں چند سالوں میں لفٹس گرنے کا تیسرا واقعہ ہے-

    2 زخمیوں کی ہڈی میں فریکچر ہوگیا، زخمیوں کو طبی امداد کےلیےایمرجنسی منتقل کردیاگیا ہے ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ 2 افراد کو ہسپتال میں داخل کیا جائےگا جبکہ دیگر کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیں گےڈاکٹر فیصل نے معاملے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے-

    زخمیوں میں ہیڈ نرسز شازیہ منیر ، ایسٹر روف،ہیڈ نرس فرحانہ جبیں ، نجمہ پروین ، عابدہ پروین لفٹ ،انچارج نرس روبینہ زیدی ، ارم شہزادی ، ثمینہ اقبال ، طالبہ مریم رمضان ، سپروائزر نورین امین ، اٹینڈنٹ سونیا ممتاز لفٹ گرنے سےزخمی ہوئیں

  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  کے وزیراعلیٰ پنجاب کو چیلنجز

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پنجاب کو چیلنجز

    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو کئی چیلنجز دیئے ہیں-

    باغی ٹی وی : علی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا کے طلبہ کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے انہیں مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ پنجاب کے جتنے فیصد طلبہ کو لیپ ٹاپ دیئے جا رہے ہیں ہم بھی اتنے فیصد طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دیں گے اسی طرح وزیراعلیٰ پنجاب، کے پی حکومت کی طرز پر اپنے شہریوں کو مفت صحت کارڈ دے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی پوری آبادی کو صحت کارڈ پلس دیا ، اب لائف انشورنس کی سہولت دے رہے ہیں، انہوں نے چیلنج کیا کہ پنجاب حکومت بھی اپنی پوری آبادی کو یہ سہولیات دے، ہم نے مشکل حالات کے باوجود اپنی آمدن میں 55 فیصد اضافہ کیا ہے، پنجاب بھی اپنی آمدن 12 فیصد سے 55 فیصد تک بڑھائے۔

    اڈیالہ جیل سے فرار منشیات فروش ملزم دوبارہ گرفتار،لاپرواہی برتنے پر 2 ایس پیز سمیت 6 اہلکار معطل

    علی امین نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کے پاس خزانے میں 176 ارب روپے کا سرپلس پڑا ہے خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جس نے آئی ایم ایف کا ٹارگٹ حاصل کیا ہے ، باقی کسی دوسرے صوبے نے نہیں کیا پنجاب کو آئی ایم ایف کی طرف سے 300 ارب روپے سرپلس کا ہدف دیا گیا تھا، پنجاب حکومت نے الٹا 146 ارب روپے کا خسارہ کیا۔

    نیب اور نجی اداروں کے درمیان مفاہمت کے 6 سمجھوتوں پر دستخط

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم 4ہزار مستحق بچیوں کی شادیاں کروا رہے ہیں اور ہر بچی کو 2لاکھ روپے دے رہے ہیں چیلنج کرتا ہوں پنجاب کی کارکردگی ہماری ایک فیصد کارکردگی کے برابر بھی نہیں، میں اس پر مناظرے کے لیے تیار ہوں۔

    نیب اور نجی اداروں کے درمیان مفاہمت کے 6 سمجھوتوں پر دستخط

  • اڈیالہ جیل سے فرار منشیات فروش ملزم دوبارہ گرفتار،لاپرواہی برتنے پر 2 ایس پیز سمیت 6 اہلکار معطل

    اڈیالہ جیل سے فرار منشیات فروش ملزم دوبارہ گرفتار،لاپرواہی برتنے پر 2 ایس پیز سمیت 6 اہلکار معطل

    راولپنڈی: اڈیالہ جیل سے فرار ہونے والے حوالاتی لقمان مسیح کو جیل انتظامیہ اور پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا جب کہ غفلت برتنے پر 2 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس (اے ایس پیز) سمیت 6 اہکاروں کو معطل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : رپوٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں تھانہ بہارہ کہو اسلام آباد کے جنوری 2025 کے منشیات کے مقدمے میں ملوث اسیر لقمان مسیح نامی حوالاتی منگل کی شام پراسرار طور پر جیل سے فرار ہوگیا تھا ،واقعے کی اطلاع ملنے پر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے رپورٹ طلب کی-

    ڈی آئی جی جیل راولپنڈی ریجن عبدل روف رانا اور سپریڈنٹ سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی عبدالغفور انجم پر مشتمل انکوائری ٹیم نے ابتدائی انکوائری کرکے رپورٹ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو ارسال کی۔

    نیب اور نجی اداروں کے درمیان مفاہمت کے 6 سمجھوتوں پر دستخط

    رپورٹ کی روشنی میں دو اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹس، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ایڈمن بلاک الطاف حسین، اور انچارج سنٹرل ٹاور اسسٹنٹ سپرنٹنڈ نٹ سجاد حیدر شاہ سمیت چیف انچارج بیرک نمبر 6 تا 8 ہیڈوارڈرمحمد ریاض، انچارج بیرک نمبر 8 وارڈر عمران خان، دربان ون وارڈر عمار ظہور اور دربان ٹو وارڈر شیر زمان کو فرائض میں غفلت، لاپرواہی اور مس کنڈکٹ برتنے پر 90 دن کے لیے معطل کردیا گیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ،26 نومبر احتجاج،پی ٹی آئی 120 سے زائد کارکنان کی ضمانت مںظور

    اس کے ساتھ سپرٹینڈنٹ سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی عبدالغفور انجم کی سربراہی میں جیل انتظامیہ اور پولیس کی ٹیم نے ایک ساتھ قیدی کے آبائی علاقے چکوال اور موجودہ رہائشی علاقے بہارہ کہو اسلام آباد کی نگرانی شروع کروائی اور حوالات کے عزیز و اقارب کو شامل دریافت رکھا اس دوران فرار ہونے والے حوالاتی کی بہارہ کہو اسلام آباد میں موجودگی کا پتا چلنے پر جیل اتھارٹیز نے پولیس کے ساتھ چھاپہ مار کر حوالاتی کو دوبارہ گرفتار کرلیا،ملزم کے خلاف جیل سے فرار ہونے کے حوالے سے بھی قانونی کاروائی شروع کردی گی ہے۔

    خدیجہ شاہ کی حفاظتی ضمانت میں توسیع

  • نیب اور نجی اداروں کے درمیان مفاہمت کے 6 سمجھوتوں پر دستخط

    نیب اور نجی اداروں کے درمیان مفاہمت کے 6 سمجھوتوں پر دستخط

    اسلام آباد: نیب اور نجی اداروں کے درمیان مفاہمت کے 6 سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے-

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق قائم مقام چیئرمین نیب سہیل ناصر کی موجودگی میں معاہدوں پر دستخط ہوئےمعاہدوں کے مطابق نجی تعلیمی و طبی اداروں کی طرف سے نیب ملازمین کو رعائیتی پیکجز پر سہولیات ہوں گی۔ سہیل ناصر نے کہا کہ چیئرمین نیب کے وژن کے تحت مختلف اداروں سے مفاہمتی سمجھوں کا عمل جاری ہے، باہمی سمجھوتوں سے کارکردگی کا معیار مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

    ڈائریکٹر نیب ہیڈ کوارٹر محمد عمران بٹ اور معروف انٹرنیشنل ہسپتال کے سی ای او، شعیب احمد خان، علی میڈیکل سینٹر کے سی ای او ڈاکٹر بلال ارشد بٹ، قمر جہاں ڈائگنوسٹکس کے سی ای او زبیر ناصرکی طرف سے مفاہمت کے سمجھوتے پر دستخط کیے گئے۔

    انسداد منشیات کے سلسلے میں دوست ممالک سے قریبی اشتراک چاہتے ہیں،محسن نقوی

    ان کے علاوہ عامر نیر ڈینٹل کے چیف ڈینٹل سرجن ڈاکٹر عامر کیو خواجہ، ایس جے ڈینٹل اینڈ سکن کی سی ای او ڈاکٹر انعم جاوید چیمہ، ڈی واٹسن کیمسٹ کے سی ای او ظفر بختاوری کی طرف سے مفاہمت کے سمجھوتے پر دستخط کیے۔

    یقیناً اللہ بہترین منصوبہ ساز ہے،واپسی شکست سے زیادہ مضبوط ہوگی،فخرزمان

  • انسداد منشیات کے سلسلے میں دوست ممالک سے قریبی اشتراک چاہتے ہیں،محسن نقوی

    انسداد منشیات کے سلسلے میں دوست ممالک سے قریبی اشتراک چاہتے ہیں،محسن نقوی

    اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ انسداد منشیات کے لیے دوست ممالک سے قریبی اشتراک چاہتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیرعلی مبارک علی عیسی الخطیر نے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، قطر میں قید پاکستانی شہریوں کی رہائی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی، انسداد منشیات کے سلسلے میں باہمی اشتراک کار بڑھانے پربھی اتفاق کیا گیا۔

    صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری

    اس موقع پر قطر سے انتہائی قریبی تعلقات ہیں جلد قطر کا دورہ کرکے ہم منصب سے ملاقات کروں گا انسداد منشیات کے حوالے سے خلیجی ممالک کی کانفرنس اپریل میں اسلام آباد میں ہوگی اس کانفرنس میں قطر کے انسداد منشیات ڈپارٹمنٹ کے سربراہ کو شرکت کی دعوت دی ہے، انسداد منشیات کے سلسلے میں دوست ممالک سے قریبی اشتراک چاہتے ہیں۔

    چیمپئینز ٹرافی: فخر کی جگہ کونسا کھلاڑی کھیلے گا؟نام سامنے آ گیا

    جبکہ قطر کے سفیر نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو قطر کے دورے کی دعوت دی، قطری سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے کہا کہ پاکستان برادر اسلامی ملک ہے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔

    یقیناً اللہ بہترین منصوبہ ساز ہے،واپسی شکست سے زیادہ مضبوط ہوگی،فخرزمان

  • صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری

    صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری

    اسلام آباد: چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے رواں سال صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی : چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق کم از کم صدقہ فطر 220 روپے فی کس ادا کیا جائے گا صاحب استطاعت افراد کو گندم پر انحصار کرنے کے بجائے اپنی مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر ادا کرنا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحقین کی مدد ہو سکے صدقہ الفطر ہر غلام، آزاد، مرد، عورت، چھوٹے اور بڑے مسلمان پر فرض ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں کے رہائشی اپنے علاقوں میں اجناس کی قیمتوں کے مطابق صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کریں۔

    مختلف اجناس کے حساب سے نصاب درج ذیل ہوگا:گندم کے حساب سے 220 روپے، جو کے حساب سے 450 روپے،کھجور کے حساب سے 1650 روپے،کشمش کے حساب سے 2500 روپے،منقی کے حساب سے 5000 روپے ہو گا-

    روزوں کا فدیہ

    گندم کے حساب سے 30 روزوں کا فدیہ 2200 روپے، جو کے حساب سے 13500 روپے، کھجور کے حساب سے 29500 روپے، کشمش کے حساب سے 75000 روپے، منقی کے حساب سے 50000 روپے فدیہ ہو گا-

    انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ مسلسل 60 روزے رکھنا یا 60 مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلانا ہے،جبکہ سرکاری سبسڈی والا آٹا استعمال کرنے والے افراد 60 روپے بھی صدقہ فطر کے طور پر ادا کر سکتے ہیں۔

  • یقیناً اللہ بہترین منصوبہ ساز ہے،واپسی  شکست سے زیادہ مضبوط ہوگی،فخرزمان

    یقیناً اللہ بہترین منصوبہ ساز ہے،واپسی شکست سے زیادہ مضبوط ہوگی،فخرزمان

    لاہور:چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوکر ایونٹ سے آؤٹ ہونے والے قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کا بیان سامنے آیا ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں فخر زمان نے لکھا کہ سب سے بڑے اسٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کرنا ہر قومی کرکٹر کیلئے ایک اعزاز اور خواب ہے، مجھے فخرہے کہ مجھے بھی پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہوا ،بدقسمتی سے میں اب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہوں لیکن یقیناً اللہ بہترین منصوبہ ساز ہے، میں گھر سے اپنے کھلاڑیوں کو سپورٹ کروں گا، یہ تو صرف آغاز ہے، واپسی اس شکست سے زیادہ مضبوط ہوگی ‘۔

    x tweet

    چیمپئینز ٹرافی: فخر کی جگہ کونسا کھلاڑی کھیلے گا؟نام سامنے آ گیا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ‌کے ساتھ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان فیلڈنگ کے دوران باؤنڈری لائن زخمی ہوگئے تھے جس کے باعث انہیں میدان سے کچھ دیر کیلئے باہر ہونا پڑا تھا بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فخر زمان کو پٹھوں میں موچ آئی ہے رپورٹس کا انتظار کیا جارہا ہے تاہم وہ بھارت کیخلاف میچ میں اسکواڈ کے ہمراہ سفر نہیں کریں گے-

    حماس نے اسرائیلی بمباری میں ہلاک 4 یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کردیں