Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ایف بی آر نے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے آئی ایم ایف کو زرعی ٹیکس کا راستہ دکھایا ،وزیر اعلیٰ سندھ

    ایف بی آر نے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے آئی ایم ایف کو زرعی ٹیکس کا راستہ دکھایا ،وزیر اعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق سے بتایا گیا ہے کہ اگر زرعی ٹیکس نہ لگاتے تو آئی ایم ایف کی ٹیم نہ آتی اور پاکستان ڈیفالٹ میں چلا جاتا۔

    باغی ٹی وی: سندھ اسمبلی نے زرعی آمدنی پر انکم ٹیکس اور سپر ٹیکس لگانے کی منظوری دے دی، سندھ اسمبلی سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبائی حکومت کو ان ٹیکسز پر تحفظات ہیں، اراکین اپنی ترامیم پیش کریں، ہم اس پر نظرثانی بھی کر سکتے ہیں ایف بی آر نے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے آئی ایم ایف کو زرعی ٹیکس کا راستہ دکھایا ہے، جب آئی ایم ایف کو اس طرح راستہ دکھا دیا جائے تو پھر وہ اٹک جاتے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے اپوزیشن کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ زرعی ٹیکس قانون میں بہتری کی نشاندہی کریں، تبدیلیاں لے آئیں گے۔

    دوسری چیف آف آرمی سٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپیئن شپ 2025 کی افتتاحی تقریب

    واضح رہے کہ سندھ کابینہ کے اجلاس کے دوران زرعی ٹیکس نفاذ کی منظوری پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھاگزشتہ روز سندھ کابینہ کے اجلاس کے دوران بیشتر اراکین نے صوبوں میں وفاق کے زرعی ٹیکس نفاذ کو صوبائی خود مختاری میں مداخلت قرار دیا تھا۔

    کابینہ نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ زرعی ٹیکس میں صنعتوں کے برابر ٹیکس لگانا زرعی شعبے سے زیادتی ہوگی، زرعی شعبہ صنعتی شعبے کی طرح ریگیولیٹ نہیں ہوتا، اس لیے اس پر ٹیکس لگانا زیادتی ہے، زرعی شعبے میں ہاری (کسان) 50 فیصد کا حق دار ہوتا ہے جبکہ صنعت میں تنخوا دار ہوتا ہے۔

    گورنر کے پی کو آئی ایم سائنسز کے بورڈ آف گورنرز کے عہدے سے بھی فارغ کرنے کا فیصلہ

  • گورنر  کے پی کو آئی ایم سائنسز کے بورڈ آف گورنرز کے عہدے سے بھی فارغ کرنے کا فیصلہ

    گورنر کے پی کو آئی ایم سائنسز کے بورڈ آف گورنرز کے عہدے سے بھی فارغ کرنے کا فیصلہ

    پشاور: جامعات کی چانسلر شپ کے بعد گورنر خیبر پختونخوا کو آئی ایم سائنسز کے بورڈ آف گورنرز کے عہدے سے بھی فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: اس سلسلے میں خیبرپختونخوا اسمبلی میں انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز(ترمیمی) بل 2025ء پیش کردیا گیا ہے جس میں آئی ایم سائنسز آرڈیننس 2002ء کو ترامیم کے ساتھ ایکٹ میں تبدیلی کرنے کی تجویز دی گئی ہے بل میں گورنر سے بورڈ آف گورنر چیئر مین کاعہدہ لےکر وزیر علی کو دیا جائےگا جس کے لیے آئی ایم سائنسز آرڈیننس 2002ء کی شق 10 کلاز ون میں ترمیم تجویز کی گئی ہے، ترمیم کےبعد گورنرخیبرپختونخوا کےبجائےوزیر اعلی خیبرپختونخوا بورڈ آف گورنرز کےچئیرمین اور 13 ممبرز بورڈ آف گورنرز میں شامل ہوں گے۔

    پنجاب اپنے منصوبوں کی تشہیر کرے، مگر حقائق درست پیش کرے۔شرجیل میمن

    دوسری جانب خیبرپختونخوا اسمبلی نے خیبرپختونخوا شرعی نظام عدل ریگولیشن (ترمیمی) بل مجریہ 2025 کی منظوری دے دی، گزشتہ روز وزیر قانون آفتاب عالم نے اس حوالے سے تحریک پیش کی اس کے لئے شریعت نظام عدل ریگولیشن 2009ء میں ترامیم کی گئی ہیں، یہ ایکٹ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

    بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے، وزیراعلٰی بلوچستان

  • بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے، وزیراعلٰی بلوچستان

    بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے، وزیراعلٰی بلوچستان

    کوئٹہ: وزیراعلٰی بلوچستان سرفرازبگٹی کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف تقریریں کرکے اپنی شناخت بناتے ہیں جو مناسب رویہ نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے بلوچستان اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے قلات میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کی اوراس حوالے سے پیش کی جانے والی قرارداد کی حمایت کی، سرفرازبگٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک حقیقت ہے جسے تشدد کے ذریعے نہیں توڑا جا سکتا ریاست سیاست سے زیادہ اہم ہے اور ہمیں ان عناصر کے خلاف اقدام کرنا ہوگا، جو بندوق کی زبان بولتے ہیں۔

    بلوچستان اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں سچ بولنے سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہئیے، مگرسیاسی مجبوریوں اور فائدوں کی وجہ سے اکثرحقائق بیان نہیں کئے جاتے، کچھ لوگ سوشل میڈیا پراداروں کے خلاف تقریریں کرکے اپنی شناخت بناتے ہیں جو منا سب رویہ نہیں ہے۔

    مظفر گڑھ میں پیکا قانون کے تحت پہلا مقدمہ درج ، ملزم گرفتار

    وزیراعلٰی بلوچستان نے بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی صرف بلوچستان کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہےانہوں نے بلوچستان کو آئینی حقوق دیئے جانے کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ترقی پورے ملک کا مسئلہ ہے جس پر سب کو مل کر کام کرنا ہوگاسرفراز بگٹی نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے تاکہ ارکان بلاخوف اپنی بات کہہ سکیں۔

    خاتون نے بھینسوں کا گوبر چوری کرنے پر مقدمہ درج کروا دیا

  • مظفر گڑھ میں پیکا قانون کے تحت پہلا مقدمہ درج ، ملزم گرفتار

    مظفر گڑھ میں پیکا قانون کے تحت پہلا مقدمہ درج ، ملزم گرفتار

    مظفر گڑھ میں پیکا قانون کے تحت پہلا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا-

    باغی ٹی وی : ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اور مظفر گڑھ پولیس نے کارروائی کی ملزم نے سوشل میڈیا پر توہین مذہب کی جھوٹی افواہ پھیلائی، ملزم نے شہری کی ساکھ خراب کرنے کیلئے جھوٹی پوسٹ شیئر کی۔

    مشیر اطلاعات کے پی کے بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ متنازع پیکا ایکٹ کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے، فارم 47 کا استعمال کرکے جمہوریت پر شب خون مارا گیا، جعلی حکومت کالے قوانین سے اقتدار کو طول دے رہی ہے۔

    ای سی سی چینی، کوکنگ آئل اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پر برہم

    عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ متنازع پیکا ایکٹ کالے قوانین کی فہرست میں نیا اضافہ ہے، حکومت کو متنازع قانون واپس لینا ہوگا قانون کے تحت کسی کو بھی گرفتار کیا جاسکتا ہے، صدر آصف زرداری بھی قانون پاس کر نے کے ذمہ دار ہیں۔

    واضح رہے کہ 23 جنوری کو قومی اسمبلی نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل منظور کیا تھا، جبکہ یہ بل سینیٹ سے 28 جنوری کو منظور ہوا تھا،صحافتی تنظمیوں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے متنازع پیکا ایکٹ ترمیمی بل مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے اور احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 1.61 ارب ڈالر کے 2 معاہدوں پر دستخط

    صحافی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں کہا گیا تھا کہ وفاقی حکومت قومی اسمبلی سے مشاورت کے بغیر متنازع بل منظور کروا کر ‏وعدہ خلافی کی مرتکب ہوئی ہے، اس بل کا محور صرف سوشل میڈیا نہیں بلکہ اس کا ہدف الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز بھی ہیں جس کا مقصد اختلاف رائے کو جرم بنا دینا ہے۔

    حافظ آباد: ٹریفک پولیس اہلکار کی بدتمیزی،لائسنس دکھانا شہری کاجرم بن گیا،2000روپے جرمانہ کی دھمکی

  • ای سی سی چینی، کوکنگ آئل اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پر برہم

    ای سی سی چینی، کوکنگ آئل اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پر برہم

    اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے چینی، کوکنگ آئل اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پر برہمی کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، ارکان نے چینی، کوکنگ آئل اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافےپر برہمی کا اظہار کرتےہوئے وزارت خوراک و غذائی تحفظ سے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی،اجلاس کے دورا ن اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت خوراک سے چینی، کوکنگ آئل اور دالوں کے ذخائر کی رپورٹ بھی مانگ لی ہے۔

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران بنیادی اشیا ضروریہ کی مناسب قیمتوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

    خاتون نے بھینسوں کا گوبر چوری کرنے پر مقدمہ درج کروا دیا

    ای سی سی نے ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم میں تبدیلیوں کی منظوری دے دی، اسٹیل اور آئرن کے اسکر یپرز کو دی گئی ای ایف ایس کی سہولت واپس لے لی گئی، وزارت خزانہ نے ریونیو ڈویژن کے لیے 2 ارب 79 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کرلی، جبکہ ایف سی نارتھ کے لیے 49 کروڑ 45 لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔

    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 1.61 ارب ڈالر کے 2 معاہدوں پر دستخط

    وزیر خزانہ نے ریکوڈک پراجیکٹ کے لیے ایک اب 79 کروڑ روپے کی گرانٹ منظورکی، کے الیکٹرک کے 16 فروری 2024 کے معاہدے میں ردو بدل کی منظوری، جبکہ آئی بی کے لیے 50 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ منظورکی گئی۔

    190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کا تبادلہ

  • خاتون نے بھینسوں کا گوبر چوری کرنے پر مقدمہ درج کروا دیا

    خاتون نے بھینسوں کا گوبر چوری کرنے پر مقدمہ درج کروا دیا

    مظفرگڑھ کے علاقے رنگپور میں خاتون نے بھینسوں کا گوبر چوری کرنے پر مقدمہ درج کروا دیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق مقدمہ خاتون کے دو بھائیوں سمیت 7 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان نے 35 ہزار روپے کا گوبر چوری کیا ہے، ایک ملزم گرفتار جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے اور گوبر برآمد کر لیا گیا ہےچوری شدہ گوبر بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

    قبل ازیںبھارتی پولیس نے گائے کے گوبرمیں چھپائی گئی لاکھوں کی نقدی رقم برآمد کی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اڑیسہ کے ضلع بالاسور کا رہائشی گوپال بہیرا ایک زرعی کمپنی میں 20 لاکھ سے زائد کی چوری کے الزام میں مفرور ہے، گوپال پر الزام ہے کہ اس نے اپنی کمپنی سے 20 لاکھ سے زائد کی رقم چوری کی اور فرار ہونے کے بعد اپنی بیوی کے بھائی کو منتقل کردی۔

    مقدمے کے مطابق گوپال پر الزام ہے کہ اس نے اپنے سالے روبندر بہیرا کے ذریعے چوری کی گئی رقم کو اپنے گاؤں منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا مقامی پولیس نے گوپال کے سسرال جاکر تلاشی لی جس دوران پولیس کو گوبر کے ڈھیر پر شک ہوا جس پر پولیس نے تلاشی لی تو چوری کی رقم گوبر سے برآمد کی گئی-

  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 1.61 ارب ڈالر کے 2 معاہدوں پر دستخط

    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 1.61 ارب ڈالر کے 2 معاہدوں پر دستخط

    اسلام آباد: پاکستان اور سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے درمیان 1.61 ارب ڈالر کے 2 معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے وفد نے سی ای او سلطان بن عبدالرحمان المرشد کی قیادت میں ملاقات کی، وزیراعظم نے وفد کا خیرمقدم کیا اور سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دیرینہ دوستی صحت، توانائی، انفراسٹرکچر اور تعلیم کے شعبوں میں پاکستان کو مالی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ 2022 کے تباہ کن سیلاب کے بعد تعمیر نو کے لیے ایس ڈی ایف کی کوششوں کو سراہا۔

    ایس ایف ڈی کے چیف ایگزیکٹو نے سعودی وفد کے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور وزیراعظم کو جاری منصوبوں بشمول مہمند ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، مالاکنڈ ریجنل ڈویلپمنٹ پراجیکٹ، اور سعودی گرانٹس کے ذریعے فنڈ کیے گئے دیگر منصوبوں کے بارے پیشرفت سے آگاہ کیا۔

    حافظ آباد: ٹریفک پولیس اہلکار کی بدتمیزی،لائسنس دکھانا شہری کاجرم بن گیا،2000روپے جرمانہ کی دھمکی

    شہباز شریف نے ایس ڈی ایف کی حمایت کو سراہتے ہوئے گرین انرجی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں ایس ڈی ایف کے ساتھ اشتراک کردہ نئے منصوبوں کی رفتار کو تیز کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا، جن کے ذریعے پاکستان کی پائیدار ترقی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

    ایس ایف ڈی کے چیف ایگزیکٹو نے مشترکہ منصوبوں پر جلد کارروائی کی یقین دہانی کرائی اور اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ سعودی عرب، شاہی خاندان کی قیادت میں، پاکستان کو ہر ممکن مدد اور مسلسل تعاون فراہم کرے گا۔

    حافظ آباد: انسداد پولیو مہم کا آغاز، 2 لاکھ 38 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

    وزیر اعظم نے سی ای او اور وفد کے ارکان کا شکریہ ادا کیا اور شاہی خاندان کے تمام ارکان بالخصوص خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے ملاقات کے بعد آئل امپورٹ فنانسنگ کی سہولت اور مانسہرہ، خیبر پختونخوا میں گریویٹی فلو واٹر سپلائی اسکیم معاہدوں پر دستخطوں کی تقریب میں شرکت کی، سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن ڈاکٹر کاظم نیاز اور سی ای او، ایس ایف ڈی، سلطان بن عبدالرحمان المرشد نے اپنی اپنی حکومتوں کی جانب سے معاہدوں پر دستخط کیے۔

    ہم نے مشرق وسطیٰ کا نقشہ تبدیل کردیا،نیتن یاہو

    پاکستان اور سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور سعودی سفیر بھی موجود تھے۔

    پاکستان اور سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے درمیان 1.61 ارب ڈالرزکے سمجھوتوں پر دستخط ہوئے۔ ایک یاد داشت مفاہمت کے مطابق سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز کے تیل کی ایک سال کی مؤخر ادائیگی پر درآمد کرنے کی سہولت دے گامانسہرہ میں واٹر سپلائی اسکیم کیلئے 4 کروڑ 10لاکھ ڈالرز رعایتی نرخوں پر قرضے کی فراہمی بھی ہوگی۔

    تنگوانی: ڈاکوؤں کی موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش، مزاحمت پر فائرنگ سے تین زخمی، دو ڈاکو گرفتار

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کا تبادلہ

    190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کا تبادلہ

    اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کا تبادلہ کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا کو تبدیل کردیا گیااس میں کہا گیا کہ ناصر جاوید رانا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ تعینات کردیئے گئے ہیں، مذکورہ جج کا تبالہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیا جبکہ رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    یاد رہے کہ ناصر جاوید رانا سے قبل جسٹس اعظم خان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ تعینات تھے، جسٹس اعظم خان کے اسلام آباد ہائیکورٹ کا جج تعینات ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا عہدہ خالی تھا،ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو عارضی طور پر قائم مقام سیشن جج تعینات کیا گیا تھا۔

    حافظ آباد: انسداد پولیو مہم کا آغاز، 2 لاکھ 38 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

    واضح رہے کہ راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں 14 سال جبکہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی، بانی پی ٹی آئی کو 10 لاکھ روپے اور بشریٰ بی بی کو 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی تھی جبکہ عدالت نے القادر یونیورسٹی کو سرکاری تحویل میں لینے کا حکم بھی دیا تھا۔

    کابل: اقوام متحدہ امدادی مشن کے احاطے میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، ایک زخمی

    فیصلے کے مطابق جرمانہ نہ دینے پر عمران خان کو مزید 6 ماہ اور بشریٰ بی بی کو 3 ماہ مزید قید ہوگی، بانی پی ٹی آئی کو کرپٹ پریکٹسز اور اختیارا ت کے ناجائز استعمال پر 14 سال قید کی سزا سنائی گئی جبکہ خاوند کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی،فیصلہ سناتے وقت بانی پی ٹی آئی، ان کی بہنیں اور بشریٰ بی بی کمرۂ عدالت میں موجود تھیں۔

    حافظ آباد: جعلی دیسی گھی فروخت کرنے والے دکاندار کے خلاف مقدمہ درج

  • ہم نے مشرق وسطیٰ کا نقشہ تبدیل کردیا،نیتن یاہو

    ہم نے مشرق وسطیٰ کا نقشہ تبدیل کردیا،نیتن یاہو

    تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ ٹرمپ سے حماس کے خلاف فتح اور ایران کے خلاف اقدامات اور تمام یرغمالیوں کی رہائی پر گفتگو کریں گے۔

    باغی ٹی وی : امریکا روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات امریکا، اسرائیل اتحاد کی مضبوطی کی علامت ہے، ٹرمپ کی حمایت سے مشرق وسطیٰ کا نقشہ مزید تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کے ساتھ مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں،اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ہم نے مشرق وسطیٰ کا نقشہ تبدیل کردیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مل کر مزید بہتری لائیں گے۔

    کابل: اقوام متحدہ امدادی مشن کے احاطے میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، ایک زخمی

    نیتن یاہو امریکا روانہ ہوگئے، روانگی سے قبل بن گورین ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ سے انتہائی اہم ملاقات کرنے جا رہا ہوں، نیتن یاہو نے کہا کہ ملاقات ہماری دوستی اور اسرائیل امریکا تعلقات کی مضبوطی کا مظہر ہے، ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں اسرائیل اور خطے کو درپیش اہم مسائل پر بات ہوگی۔

    خبر ایجنسی کے مطابق نیتن یاہو کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے منگل کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات طے ہے۔

    تنگوانی: ڈاکوؤں کی موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش، مزاحمت پر فائرنگ سے تین زخمی، دو ڈاکو گرفتار

    دوسری جانب قطر کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات کا وقت ابھی طے نہیں ہوا، قطری وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے کی بات چیت کےلیے اسرائیل حماس سے رابطے میں ہیں، کچھ دنوں میں پیش رفت کی امید ہے۔

  • کابل: اقوام متحدہ امدادی مشن کے احاطے میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، ایک زخمی

    کابل: اقوام متحدہ امدادی مشن کے احاطے میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، ایک زخمی

    کابل: افغانستان میں اقوام متحدہ کی امدادی مشن کے دفتر کے احاطے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا اقوام متحدہ کے مشن کے مطابق یو این امدادی مشن کے دفتر میں فائرنگ میں طالبان گارڈ ملوث ہے، فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کر رہےہیں۔

    بیان میں مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا گیا کہ ہلاک ہونے والا شخص طالبان کے زیر انتظام سکیورٹی فورسز کا رکن تھا جو کمپاؤنڈ سے باہر تھا۔ اس میں کہا گیا کہ زخمی ہونے والا ایک بین الاقوامی سیکورٹی گارڈ تھا جسے اقوام متحدہ نے معاہدہ کیا تھا۔

    لاہور:تھانہ چونگ میں ایمیگریشن وکیل کو دھمکیاں، حبسِ بے جا کا مقدمہ درج

    دریں اثنا ترجمان افغان وزارت داخلہ نے کہا کہ فائرنگ کے واقعے میں امارت اسلامیہ کا کارکن جاں بحق جبکہ اقوام متحدہ کا ملازم زخمی ہوا،ترجمان عبدالمتین قانی نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے مشن آفس میں فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

    اس نے کہا کہ "اقوام متحدہ سے معاہدہ شدہ سیکورٹی گارڈز نے واقعے کے دوران جوابی فائرنگ نہیں کی،یہ واضح نہیں ہوسکا کہ فائرنگ کس چیز نے کی۔ طالبان اور اقوام متحدہ دونوں اس واقعے کی تحقیقات کر رہے تھے۔

    کابل کی وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین کنی نے تصدیق کی کہ طالبان کا ایک گارڈ ہلاک اور اقوام متحدہ کا ایک کنٹریکٹر زخمی ہوا۔

    گول روٹی بنانے کے لیے طالبعلم نے اے آئی ٹول بنا ڈالا

    یو این اے ایم اے نے کہا کہ طالبان حکام نے واقعے کے بعد کمپاؤنڈ کے اندر اور باہر تمام نقل و حرکت روک دی، لیکن اب ان پابندیوں کو ہٹا دیا گیا ہے اس کمپاؤنڈ میں اقوام متحدہ کی متعدد ایجنسیوں کے دفاتر، فنڈز اور پروگرامز اور اقوام متحدہ کے بین الاقوامی عملے کے ارکان کے لیے رہائش ہے۔