Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ملک کے مزید 26 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    ملک کے مزید 26 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    کراچی: ملک بھر کے مزید 26 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

    باغی ٹی وی: قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 26 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے اور یہ نمونے 6 جنور ی سے 15 جنوری کے دوران حاصل کیے گئے تھے،کراچی کے مختلف اضلاع بشمول سینٹرل، ایسٹ، کورنگی، ملیر، ساؤتھ، ویسٹ اور کیماڑی میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع بدین، گھوٹکی، حیدرآباد، جیکب آباد، قمبر، میرپورخاص، سجاول اور سکھر کے سیوریج میں بھی وائرس پایا گیا۔

    خیبرپختونخوا میں ایبٹ آباد، باجوڑ، ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت اور پشاور کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، بلوچستان کے اضلاع چمن، لورالائی اور کوئٹہ جبکہ پنجاب کے اضلاع لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں بھی پولیو ٹیسٹ مثبت آیا ہے،سال 2025 کی پہلی ملک گیر پولیو مہم 3 فروری سے شروع ہو گی۔

    فلسطینیوں کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمان

    لاس اینجلس : خوفناک آگ پر3ہفتوں بعدقابو پالیاگیا، نقصانات کا تخمینہ کتنا؟

    لندن کے میئر صادق خان کا 10 ملین پاؤنڈ کی تاریخی اضافی سرمایہ کاری کا اعلان

  • فلسطینیوں کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمان

    فلسطینیوں کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمان

    لاہور: جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

    باغی ٹی وی: لاہور میں نجی تعمیری پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مسلمان ایک جسد واحد کی طرح ہیں اور ایک دوسرے کا دکھ درد اور تکلیف محسوس کرتے ہیں مسلمان نہ ایک دوسرے پر ظلم کرتا ہے نہ ظلم کے حوالے کرتا ہے اور نہ دوسرے مسلمان کی توہین کرتا ہے۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فلسطینی مظلوم مسلمانوں کی شرائط پر باوقار انداز سے صلح ہوئی ہے، کمزور فلسطینی مسلمان جن کا پورا شہر کھنڈر بن چکا ہے، ان کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے جماعتی حلقوں کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ وہ ملک بھر میں فلسطینی مسلمانو ں کی آبادکاری کے فنڈ ریزنگ کرکے اپنا کردار ادا کریں اور کاروباری حلقے سے بھی کہنا چاہتا ہوں کہ وہ مظلوم و بے گھر فلسطینی مسلمانو ں کی بحالی کے لیے آگے بڑھیں۔

    وزیرِاعظم کا وفاقی کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ

    اس موقع پر لاہور میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک چوہدری اجمل، چوہدری امجد اور دیگر نے جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا، تقریب میں جے یو آئی کے دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

    سپریم کورٹ میں چندلوگ اسٹیبلشمنٹ کا ساتھ دے رہے ہیں،حامد خان

  • وزیرِاعظم  کا وفاقی کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ

    وزیرِاعظم کا وفاقی کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ

    اسلام آباد: موجودہ وفاقی حکومت کا ایک سال مکمل ہوگیا، وزیرِاعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف وزارتوں، محکموں کی کارکردگی رپورٹ خود جانچیں گے، وزیراعظم کی جانب سے ہدایت نامہ تمام وزارتوں کو جاری کردیا گیا، وزیراعظم شہبازشریف نے گزشتہ1 سال میں ہونے والے ریفارمزپرعملدرآمد رپورٹ طلب کر تے ہوئے ایک سال کے دوران دی گئی نوکریوں کی تفصیلات بھی مانگ لیں۔

    مراسلے میں کہا گیا کہ وزارتوں/ اداروں کی طرف سے 12 ماہ میں اصلاحات کی تفصیلات فراہم کی جائیں، پالیسی میں تبدیلی، ڈھانچہ جا تی ایڈجسٹمنٹ، گورننس میں اضافہ پربریف کریں، سرکاری اداروں میں اصلاحات لانے میں کتنی کامیابی ملی، وزارتوں کو جواب دینا پڑ ے گا، وفاقی حکومت اس سال 1 لاکھ 50 ہزار خالی سیٹوں کو ختم کردے گی، سرکاری محکموں میں ڈیلی ویجزکی سیٹیں بھی ختم کردی جا ئیں گی۔

    پاک بحریہ کا نیا جنگی بحری جہازپی این ایس یمامہ کراچی پہنچ گیا

    سپریم کورٹ میں چندلوگ اسٹیبلشمنٹ کا ساتھ دے رہے ہیں،حامد خان

    لندن کے میئر صادق خان کا 10 ملین پاؤنڈ کی تاریخی اضافی سرمایہ کاری کا اعلان

  • پاک بحریہ کا نیا جنگی بحری جہازپی این ایس یمامہ کراچی پہنچ گیا

    پاک بحریہ کا نیا جنگی بحری جہازپی این ایس یمامہ کراچی پہنچ گیا

    راولپنڈی: پاک بحریہ کا نیا جنگی بحری جہازپی این ایس یمامہ کراچی پہنچ گیا، جہاز کی کراچی بندرگاہ آمد پرایک پروقاراستقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمانڈرپاکستان فلِیٹ ریئرایڈمرل عبد المنیب تقریب کے مہمان خصوصی تھے کمانڈر پاکستان فلِیٹ نے پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے پر پی این ایس یمامہ کا استقبال کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آف شورپٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کو ڈیمن شپ یارڈ رومانیہ میں تیار اور دسمبر 2024 میں کمیشن کیاگیاپی این ایس یمامہ؛ کثیرالمقاصد،سبک رفتار،ٹرمینل ڈیفنس سسٹم، الیکٹرانک وارفیئر، اینٹی شپ اور اینٹی ایئر وارفیئر کی خصوصیات سے لیس ہے۔

    لاس اینجلس : خوفناک آگ پر3ہفتوں بعدقابو پالیاگیا، نقصانات کا تخمینہ کتنا؟

    آئی ایس پی آر کے مطابق جہازملٹی رول ہیلی کاپٹرکے ساتھ طویل عرصے تک سمندر میں آپریشنز سرانجام دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے پی این ایس یمامہ کی شمولیت سے ملک کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لیے پاک بحریہ کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ان جدید ترین کثیرجہتی جہازوں کی پاک بحریہ میں شمولیت سے بحر ہند میں جاری پاک بحریہ کے میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے اقدام کو تقویت ملے گی، پاک بحریہ ملکی بحری حدود اوروسائل کے تحفظ کی ضامن ہے۔

    لندن کے میئر صادق خان کا 10 ملین پاؤنڈ کی تاریخی اضافی سرمایہ کاری کا اعلان

  • دلہن کے روپ میں شہریوں کو لوٹنے والا گینگ گرفتار

    دلہن کے روپ میں شہریوں کو لوٹنے والا گینگ گرفتار

    لاہور: ڈی آئی جی عمران کشور کی ہدایت پر آرگنائزڈکرائم یونٹ کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے-

    باغی ٹی وی : آرگنائزڈکرائم یونٹ ڈیفنس نے کارروائی دلہن کے روپ میں شہریوں کو لوٹنےوالا 04 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا،آرگنائزڈکرائم یونٹ ڈیفنس نے دلہن ایک رات کی اور نکاح خواں کو گرفتار کر لیا ملزمان کا سرغنہ ساجد بشیر،محمد نعیم،مقدس بی بی اور اللہ رکھی کو گرفتار کر لیا گیا-

    ڈی ایس پی (OCU) ڈیفنس رئیس احمدخاں کے مطابق ملزمان جعلی نکاح کرواتےاور گھر والوں کو یرغمال بنا کر واردات کر کے فرار ہو جاتے تھے، گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے،ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات اور دلہن ڈریس برآمد ہوئے، ملزمان کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں،اور پبلک ریلیشن شپ کی مددسےگرفتار کیا گیا-

    لاس اینجلس : خوفناک آگ پر3ہفتوں بعدقابو پالیاگیا، نقصانات کا تخمینہ کتنا؟

    ایس پی ساوتھ آفتاب احمد پھلروان کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی او سی یو لاہور کا اولین مشن ہے،ڈی آئی جی(OCU) عمران کشور کی طرف سے ڈی ایس پی رئیس احمد خاں اوران کی ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے گئے-

    ڈی آئی جی عمران کشور نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے سرگرم عمل ہیں،شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کوئی کسر اٹھا رکھی جائے گی-

    لندن کے میئر صادق خان کا 10 ملین پاؤنڈ کی تاریخی اضافی سرمایہ کاری کا اعلان

  • لاس اینجلس : خوفناک آگ پر3ہفتوں بعدقابو پالیاگیا، نقصانات کا تخمینہ  کتنا؟

    لاس اینجلس : خوفناک آگ پر3ہفتوں بعدقابو پالیاگیا، نقصانات کا تخمینہ کتنا؟

    کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی خوفناک آگ پر بالآخر 3 ہفتوں بعد قابو پالیا گیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کیلیفورنیا فائر ڈیپارٹمنٹ نے تصدیق کی ہےکہ 7 جنوری 2025 کو لگنے والی آگ پر اب مکمل طور پر قابو پالیا گیا ہے آگ سے 37,000 ایکڑ سے زیادہ رقبہ اور 10,000 سے زائد گھر جل گئے جس سے تقریباً 30 افراد ہلاک اور ہزاروں بےگھر ہوگئے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق آگ سے نقصانات کا تخمینہ 250 سے 275 ارب ڈالر تک لگایا گیا ہے،7 جنوری کو لگنے والی آگ کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے، تاہم ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں اور خشک سالی نے اس خطرناک صورت حال کو جنم دیا ہے۔

    مریم نواز کی دعوت پر 16ملکوں کے ڈیفنس اتاشیوں کا دورہ شاہی قلعہ

    لاس اینجلس کے میئر کیرن باس نے کہا ہےکہ بحالی کا عمل تیز کیا جا رہا ہے تاکہ متاثرہ افراد جلد از جلد اپنے گھروں کو واپس جاسکیں آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آتش زنی کے متعدد واقعات سے بھی نمٹنا پڑا اور حکام نے آتش زنی کے الزام میں کم از کم 8 افراد کو گرفتار کیا ان افراد پر الزام تھا کہ انہوں نے متاثرہ علاقوں میں درختوں، جھاڑیوں، پتوں اور کچرے کو آگ لگائی۔

    پنجاب پولیس کچے کے ڈاکوؤں کیساتھ پکے کے ڈاکوؤں کو بھی پکڑے گی،عظمی بخاری

    حکام کا کہنا ہے کہ کیلیفورنیا میں جنگلات میں لگنے والی آگ کے 95 فیصد واقعات انسانی سرگرمیوں کا نتیجہ ہوتے ہیں، چاہے وہ آتش زنی ہو، گرے ہوئے بجلی کے تار ہوں یا غیر محتاط آتشبازی، یہ واقعات بڑے پیمانے پر تباہی کا سبب بنتے ہیں، 2020 میں آتش زنی کے نتیجے میں 44 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ جل کر خاک ہوگیا تھا جب کہ گزشتہ سال کیلیفورنیا میں آتش زنی کے الزام میں مجموعی طور پر 109 گرفتاریاں ہوئیں۔

    ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخواہ نے استعفیٰ دے دیا

  • سپریم کورٹ میں چندلوگ  اسٹیبلشمنٹ کا ساتھ دے رہے ہیں،حامد خان

    سپریم کورٹ میں چندلوگ اسٹیبلشمنٹ کا ساتھ دے رہے ہیں،حامد خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں چند ایسے لوگ ہیں جو اسٹیبلشمنٹ کا ساتھ دے رہے ہیں-

    باغی ٹی وی : لاہور ہائی کورٹ بار میں وکلا نمائندہ کنونشن 26 ویں ترمیم کے عدلیہ پر اثرات کے عنوان سے منعقد کیا گیاکنونشن میں سینٹر حامد خان ، ہائی کورٹ بار کے صدر اسد منظور بٹ ، لاہور بار کے صدر مبشر رحمان شریک ہوئے، کنونشن میں ہائی کورٹ بار کے سابق صدور احمد اویس ، شفقت چوہان ، اشتیاق اے خان، سابق نائب صدر ربیعہ باجوہ سمیت ملک بھر سے وکلا نمائندگان نے شرکت کی۔

    پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر حامد خان نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلا کی تحریک شروع ہو چکی ہے یہ 26 ویں ترمیم کو بہا لے جائے گی، ہماری جدوجہد آگے بڑھ رہی ہے، 26 ویں ترمیم کے خلاف ، وکلا تنظیموں نے درخواستیں دائر کیں، ان درخواستوں پر موجودہ 16 ججز پر مشتمل فل کورٹ سماعت کرے ۔

    چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم کا اعلان ، امام الحق کی معنی خیز پوسٹ

    ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں چند ایسے لوگ ہیں جو اسٹیبلشمنٹ کا ساتھ دے رہے ہیں، چیف جسٹس نے عہدہ ، قبول کر کے ہمیں بہت مایوس کیا، ہمارے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہیں، ہم سپریم کورٹ کو سیاسی بھرتیوں کے ساتھ بھرنے نہیں دیں گے یہ پارلیمنٹ نہیں محض نمبر ہیں، 26 ویں ترمیم کا وزیراعظم اور وزیر قانون کو بھی علم نہیں تھا یہ فارم 47 کی حکومت ہے مگر کچھ تو اپنے عہدے کی عزت کروائیں-

    لندن کے میئر صادق خان کا 10 ملین پاؤنڈ کی تاریخی اضافی سرمایہ کاری کا اعلان

    حامد خان نے کہا کہ قاضی فائز عیسی نے ہارس ٹریڈنگ کا دروازہ کھولا ، 63 اے کا فیصلہ بالکل ٹھیک تھا، ترمیم والے دن ایک سینیٹر کو ڈائلائیسس کرواتے ہوئے لایا گیا ، ایک خاتون سینیٹر کے بیٹے کو اغواء کر کے ووٹ ڈلوانے لایا گیا، یہ ترمیم کسی طرح آئینی نہیں ہے، موجودہ حکمران صرف کٹھ پتلیاں ہیں، یہ سب جانتے ہیں کہ ہم ہارے ہوئے ہیں، چوروں کے ساتھ مذاکرات ممکن ہی نہیں۔

    ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخواہ نے استعفیٰ دے دیا

    صدر انصاف لائرز اشتیاق اے خان نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ٹولے نے بارکونسلز کو یرغمال بنایا ہوا ہے، یہ ٹولہ اپنی مرضی کے ججز کو بھرتی کر رہے ہیں یہ عدلیہ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ، ججز کو بھی اس غیر آئینی ترمیم کےخلاف اٹھنا ہو گا جب تک جعلی حکومت کی یہ ترمیم ختم نہیں ہوتی وکلا واپس نہیں آئیں گے،26 ویں ترمیم سے پہلے والا فل کورٹ اس کیس کو سنے۔

    محکمہ جیل کی جانب سے سوشل میڈیا پالیسی جاری

  • چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم کا اعلان ، امام الحق کی معنی خیز پوسٹ

    چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم کا اعلان ، امام الحق کی معنی خیز پوسٹ

    چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم کے اعلان کے بعد کرکٹر امام الحق نے سوشل میڈیا پر معنی خیز پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں امام الحق نے کہا کہ نتیجہ میری توقع کے مطابق نہیں ہے لیکن سفر ابھی ختم نہیں ہوا یہی زندگی ہے سب کچھ یہی ہے کہ ہر مشکل کے ساتھ آگے بڑھنا ہے اور خود کو مضبوط بنانا ہے اورسب سے اہم صبر اور اللہ پر بھروسہ ہے۔

    امام الحق نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر پیغام لکھا، امام الحق ون ڈے اسکواڈ کے لیے امیدوار سمجھے جا رہے تھے لیکن انہیں اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

    دنیا کو عدم برداشت اور تقسیم کے بڑھتے ہوئے چیلنجز کا سامنا ہے،شہباز شریف

    sports

    واضح ہے کہ پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ میں بیٹرز بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل، اور طیب طاہر شامل ہیں جبکہ آل راؤنڈرز میں فہیم اشرف، خوشدل شاہ اور سلمان علی آغا (نائب کپتان) اسکواڈ کا حصہ ہیں،15 رکنی اسکواڈ میں وکٹ کیپر بیٹرز محمد رضوان (کپتان) اور عثمان خان بھی شامل ہیں، بولرز میں اسپنر ابرار احمد اور فاسٹ بولرز حارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کو شامل کیا گیا ہے-

    ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخواہ نے استعفیٰ دے دیا

  • پنجاب پولیس کچے کے ڈاکوؤں کیساتھ پکے کے ڈاکوؤں کو بھی پکڑے گی،عظمی بخاری

    پنجاب پولیس کچے کے ڈاکوؤں کیساتھ پکے کے ڈاکوؤں کو بھی پکڑے گی،عظمی بخاری

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے عمر ایوب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کچے کے ڈاکوؤں کو بھی پکڑ رہی ہے اور پکے کے ڈاکوؤں کو بھی پکڑے گی۔

    باغی ٹی وی: عظمی بخاری نے کہا کہ پنجاب پولیس کسی بھی بے گناہ کو تنگ نہیں کرتی اور نہ ہی کسی ریکارڈ یافتہ مجرم کو چھوڑا جائے گا پنجاب پولیس کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ ان کا ڈنڈا بہت تگڑا ہے، اور وہ مجرموں کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے میں کسی قسم کی کمیابی کا مظاہرہ نہیں کرتی۔

    انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پنجاب میں انتقامی کارروائیوں یا سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کرنے کا سلسلہ اب مکمل طور پر ختم ہو چکا ہےانہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ مریم نواز کی حکومت میں پنجاب پولیس مکمل طور پر غیر سیاسی اور غیر جانبدار طریقے سے کام کر رہی ہے، اور یہ کسی بھی صورت میں سیاسی لبادے میں چھپے ہوئے مجرموں کو بچنے کی اجازت نہیں دے گی جنہوں نے نو مئی کو شہداء کے مجسموں کی توہین کی، ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔

    علیزے شاہ کو ایک بار پھر بولڈ ویڈیوز پر تنقید کا سامنا

    عظمی بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس کی غیر جانبدار کارروائیوں کی وجہ سے عوام کا اعتماد بڑھا ہے اور اب کوئی بھی مجرم قانون سے بچنے کے لئے کوئی بھی چالاکی نہیں کر سکتا۔ وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت کی پختہ ارادی اور پولیس کے مضبوط اقدا مات کی وجہ سے صوبہ میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

    واضح رہے کہ عمر ایوب نے حال ہی میں ایک بیان میں پنجاب پولیس کے کردار پر سوالات اٹھائے تھے جس پر وزیر اطلاعات پنجاب نے اپنے ردعمل میں واضح کیا کہ پنجاب پولیس اپنے فرائض بخوبی ادا کر رہی ہے اور کسی بھی سیاسی دباؤ کے بغیر مجرموں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

    محکمہ جیل کی جانب سے سوشل میڈیا پالیسی جاری

  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخواہ نے استعفیٰ دے دیا

    ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخواہ نے استعفیٰ دے دیا

    پشاور: ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا سید کوثر علی شاہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی :ذرائع کے مطابق سید کوثر علی شاہ نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو بھجوا دیا ہے،سید کوثر علی شاہ کا نام پشاور ہائیکورٹ کےایڈیشنل ججز کیلئے فہرست میں شامل تھا تاہم کوثر علی شاہ کو پی ٹی آئی کی رکنیت نہ چھوڑنےپر ایڈیشنل جج نامزد نہیں کیا گیا۔

    سید کوثر علی شاہ نے اپنے استعفے میں بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرہ بھی لکھ دیا اور کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں مجھ سے امتیازی سلوک برتا گیا، کمیشن میں کہا گیا دستاویزات میں پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت چھوڑنےکا حلف نامہ شامل نہیں ہے۔

    پنجاب پولیس کچے کے ڈاکوؤں کیساتھ پکے کے ڈاکوؤں کو بھی پکڑے گی،عظمی بخاری

    کوثر علی شاہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور قاضی انور ایڈووکیٹ کا شکریہ کرتا ہوں، ایڈیشنل ایڈووکیٹ کی پوسٹ پر دونوں کا شکر گزار ہوں، بحیثیت وکیل اپنا پیشہ جاری رکھوں گا۔

    واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں پشاور ہائیکورٹ کے لیے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری دی گئی، فرح جمشید، انعام اللہ خان، مدثرامیر، ثابت اللہ اور اورنگزیب کو ایڈیشنل جج لگانے کی منظوری دی گئی ہےاس کے علاوہ عبدالفیاض، صلاح الدین، صادق علی، طارق آفریدی اور اورنگزیب خان کو بھی پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج تعینات کیا جائے گا۔

    محکمہ جیل کی جانب سے سوشل میڈیا پالیسی جاری

    ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن اجلاس میں 9 ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں کا ایجنڈا زیرغور تھا لیکن اجلاس کے دوران چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے 10 ایڈیشنل ججزکا مطالبہ کیا جس پر چیف جسٹس پاکستان نے اتفاق رائے کیا پشاور ہائیکورٹ کے لیے 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتیاں اکثریت سے ہوئی ہیں، جوڈیشل کمیشن اجلاس 3 ممبران نے 9 کی بجائے 10 ایڈیشنل ججز لگانے پر اعتراض کیا۔

    پاکستان میں ہونیوالی سہہ ملکی ون ڈے سیریز ، میچ آفیشلز کا اعلان ہو گیا