Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • بنگلہ دیش میں کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب کی تصویر ہٹانے کا فیصلہ

    بنگلہ دیش میں کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب کی تصویر ہٹانے کا فیصلہ

    ڈھاکا:بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب کی تصویر ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: عوامی انقلاب کے نتیجے میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا خاتمہ ہوا، جس کے بعد عبوری حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا، عبوری حکومت کی جانب سے مختلف تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، عبوری حکومت نے شیخ مجیب الرحمان کا دیا گیا نعرہ ”جوئے بنگلہ“ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق اپیلیٹ ڈویژن کے فیصلے کے بعد جوئے بنگلہ کو اب قومی نعرہ نہیں سمجھا جائے گا، عبوری حکومت نے بنگلہ دیشی کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب الرحمان کی تصویر ہٹانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

    بنگلہ دیش بینک نئے نوٹ چھاپ رہا ہے، جس میں حالیہ انقلاب کی خصوصیات بھی شامل ہیں، ڈھاکہ ٹریبیون نےطالب علموں کی قیادت میں ہونے والے مظاہروں کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا جس نے حسینہ کو 5 اگست کو ہندوستان فرار ہونے پر مجبور کیا تھانوبل انعام یافتہ محمد یونس نے عبوری حکومت کے سربراہ کے طور پر چیف ایڈوائزر کا چارج سنبھالا-

    مرکزی بینک کے مطابق 20، 100، 500 اور 1000 روپے کے نوٹ عبوری حکومت کی ہدایات پر چھاپے جا رہے ہیں، نئے نوٹوں میں’ شیخ مجیب الرحمان کی تصویر شامل نہیں ہوگی، مذہبی ڈھانچے، بنگالی روایات، اور جولائی کے انقلاب کے دوران کھینچی گئی "گرافٹی” کو شامل کیا جائے گا۔

    بنگلہ دیش بینک کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر حسنیارا شیکھا نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ نئے نوٹ کو اگلے چھ ماہ کے اندر مارکیٹ میں جاری کیا جا سکتا ہے۔

    اخبار کے مطابق، بینک اور وزارت خزانہ کے حکام نے کہا کہ موجودہ نوٹوں سے لیڈر کی تصویر ہٹا دی جائے گی انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر، چار نوٹوں کے ڈیزائن کو تبدیل کیا جا رہا ہے، اور باقی کو مرحلہ وار دوبارہ ڈیزائن کیا جائے گا۔

    وزارت خزانہ کے فنانس انسٹی ٹیوٹ ڈویژن نے ستمبر میں نئے نوٹوں کے لیے ایک تفصیلی ڈیزائن کی تجویز پیش کی تھی۔

  • چیمپئینز ٹرافی کے  حتمی شیڈول کا اعلان آج کئے جانے کا امکان

    چیمپئینز ٹرافی کے حتمی شیڈول کا اعلان آج کئے جانے کا امکان

    دبئی: آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کی میزبانی سے متعلق حتمی شیڈول کا اعلان آج کئے جانے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں، دونوں بورڈ کے درمیان معاہدے بھی اب آخری مراحل میں ہیں،دونوں بورڈز نے باہمی تعاون کے ساتھ آئی سی سی کو نئے مسودے پر یقین دہانی کروادی ہے جس کے بعد آج حتمی اعلان کئے جانے کی توقع ہے، چیمپئینز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلی جائے گی اور 2026 تک پاکستانی ٹیم کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کے لیے بھارت کے دورے پر نہیں جائے گی۔

    اگر چیمپیئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم سیمی فائنل یا فائنل تک نہیں پہنچ پاتی تو ایونٹ کے دونوں سیمی فائنل اور فائنل پاکستان میں ہی کھیلا جائے بصورت دیگر ایک سیمی فائنل اور فائنل بھارتی ٹیم کے پہنچنے پر متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

    چیمپیئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ بھی دبئی میں کھیلا جائے گا، اپنے تین گروپ میچز بھی بھارت دبئی میں ہی کھیلے گا، میڈیا ذرائع کے مطابق بورڈ کے ان آفیشل اجلاس میں آئی سی سی نے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دے دی ہے اور اس ضمن میں پاکستان اور بھارت میں اصولی معاہدہ بھی ہوگیا ہے۔

    علاوہ ازیں بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ بورڈ کے ان آفیشل اجلاس میں آئی سی سی نے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دی اور اس ضمن میں پاکستان اور بھارت میں اصولی معاہدہ بھی ہو گیا ہے 2026 کے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم بھارت نہیں جائے گی اور پاک بھارت لیگ میچ کولمبو میں کھیلا جائےگا پاکستان کو کوئی زرتلافی نہیں ملےگا۔

    پاکستان 2027 کے بعد آئی سی سی ویمنز ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا جب کہ 2026 کے ٹی20 ورلڈکپ کے ناک آؤٹ میچز کا معاملہ بعد طے ہوگا۔

  • پہلا ون ڈے: جنوبی افریقا کا پاکستان کو جیت کیلئے 240 رنز کا ہدف

    پہلا ون ڈے: جنوبی افریقا کا پاکستان کو جیت کیلئے 240 رنز کا ہدف

    جوہانسبرگ:جنوبی افریقا نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو جیت کیلئے 240 رنز کا ہدف دیا ہے۔

    باغی ٹی وی :جنوبی افریقا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے ہینرک کلاسن نے 86 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 2 چھکے اور 7 چوکے شامل تھےریان ریکلٹن 36، ایڈن مارکرم 35 اور ٹونی ڈی زورزی 33 رنز بناکر نمایاں رہے مارکو یانسن 10 اور وین ڈر ڈوسین 8 رنز بناکر آوٹ ہوئے ٹرسٹن اسٹبز اور اینڈائل فیلوکوائیو ایک ایک رن بناسکے۔

    پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ابرار احمد نے 2، صائم ایوب اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ لی۔

    3 ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ جنوبی افریقا کے شہر پارل میں کھیلا جا رہا ہے،جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    قبل ازیں پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کے پہلے ون ڈے کیلئے اپنی پلئینگ الیون کا اعلان کردیا گیا، پاکستانی ٹیم کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، کامران غلام، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، ابرار احمد پر مشتمل ہے۔

    دونوں ٹیمیں آج پارل کرکٹ گراؤنڈ میں تین میچز کی ون ڈے سیریز کے پہلے مقابلے کیلئے ایک دوسرے کیخلاف میدان میں اُتریں گی، میچ پاکستان وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگا۔

  • ہوا میں کینسر پیدا کرنے والے آلودہ مواد کی موجودگی،کویتی حکومت کا بیان جاری

    ہوا میں کینسر پیدا کرنے والے آلودہ مواد کی موجودگی،کویتی حکومت کا بیان جاری

    کویت انوائرنمنٹ پبلک اتھارٹی نے ہوا میں کینسر پیدا کرنے والے آلودہ مواد کی موجودگی کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فضا میں کینسر کے آلودہ مواد کی گردش کرنے والی افواہوں کو حکام نے بے بنیاد قرار دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا ویب سائٹ پر گردش کرنے والی افواہیں غلط ہیں۔

    کویت کے محکمہ ماحولیات نے KUNA آبزرویٹری کو ایک وضاحتی بیان میں کہا کہ مانیٹرنگ اسٹیشن کویت میں فضائی آلودگی کی سطح کی پیمائش کرنے کے لیے سرکاری اور قابل اعتماد ذریعہ ہیں،یہ عوام کو نگرانی کی اجازت دیتا ہے ان کے منظور شدہ آلات کے ذریعہ نگرانی کی جانے والی اعلی ریڈنگ دھول مٹی والی ہواؤں کی طاقت کی وجہ سے ہے جو سڑکوں اور کھلے ریگستانی علاقوں کی مٹی سے گندگی اور دھول کو دوبارہ روکنے کا کام کرتی ہے۔

    کویت کے تمام خطوں میں ہوا کے معیار کی نگرانی کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے یو ایس انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کی طرف سے منظور شدہ اپنے جدید آلات کے ذریعےچھان بین جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

  • پراسرار بیماری  وائرل، کورونا کے بعد ایک اور نئی وبا کی شروعات؟

    پراسرار بیماری وائرل، کورونا کے بعد ایک اور نئی وبا کی شروعات؟

    افریقی ملک ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو (DRC) میں ایک پراسرار بیماری پھیل رہی ہے، ابھی تک اس بیماری کی تشخیص نہیں ہوسکی ہے لیکن عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے تحقیقات میں مدد کے لیے ماہرین کو تعینات کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :کورونا وائرس کی وبا کے بعد اسے ایک اور عالمی وبا کہا جا رہا ہے جس نے آہستہ آہستہ سر اٹھانا شروع کر دیا ہے جس میں کئی افراد کے ہلاک ہونے کو امکان ظاہر کیا گیا ہےاکتوبر کے آخر سے کانگو میں پراسرار بیماری کے تقریباً 400 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، متاثرہ افراد میں زیادہ تر 5 سال سے کم عمر بچے شامل ہیں۔

    ہیلتھ پالیسی کی رپورٹ کے مطابق اس کی علامات میں بخار، سر درد، کھانسی، ناک بہنا، جسم میں درد، سانس لینے میں دشواری اور خون کی کمی شامل ہیں ، اس وقت یہ بیماری صوبہ کوانگو کے ضلع پنزی میں مرکوز ہے، جو دور دراز ہے اور صحت کا غیر معیاری نظام ہے ڈبلیو ایچ او نے تحقیقات میں مدد کے لیے ایک ماہر ٹیم تعینات کر دی ہے۔
    virus
    وزارت صحت نے لوگوں کو بڑے اجتماعات سے گریز کرنے اور صابن اور پانی سے ہاتھ دھونے کا مشورہ دیا ہے۔ وزارت صحت نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک بیماری یا غیر معمولی اموات کی اطلاع دیں، ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ یہ بیماری ملیریا ہو سکتی ہے یا یہ ایک سے زیادہ بیماریوں کی وجہ سے ہو سکتی ہے، اصل وجہ معلوم کرنے کے لیے لیبارٹری ٹیسٹ جاری ہیں۔

    دوسری جانب برطانوی اخبار ڈیلی اسٹار کے مطابق طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پراسرار بیماری کی علامات میں بخار، سردرد اور کھانسی کے علاوہ خون میں سرخ خلیوں کی کمی نمایاں ہیں،اس بیماری کی جتنی بھی علامات ہیں وہ موت سے کچھ دن قبل مریض میں تیزی سے ظاہر ہوتی ہیں۔

    محققین کی ایک ٹیم اس مرض کے پھیلنے کی وجوہات تلاش کر رہی ہے وہ علاقے میں ملیریا، نمونیا اور خسرہ جیسی عام بیماریوں کو دیکھ رہے ہیں تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ آیا انہیں کوئی سراغ مل سکتا ہے مشکل یہ ہے کہ علامات کی بنیاد پر روک تھام یا علاج کے بارے میں کچھ کرنے سے پہلے وقت گزر چکا ہوتا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ بیشتر طور پر اس طرح کی پراسرار وبا خوفناک ثابت ہوتی ہیں، لیکن یہ عام طور پر اس علاقے میں پہلے سے موجود بیماریوں کی وجہ سے ہوتی ہے یہ بیماریاں اس وقت بدتر ہو سکتی ہیں جب لوگ غذائی قلت کا شکار ہوں یا انہیں ویکسین نہ لگائی جاتی ہو۔

    ایک ریسرچ کے مطابق اس پراسرار بیماری کا شکار تقریباً 96.5 فیصد تمام مریضوں نے بخار ہونے کی اطلاع دی ہےاس صورتِ حال کا عالمی ادارہ صحت نے بھی نوٹس لیا ہے چند مریضوں سے لیے گئے نمونے تجزیے کے لیے بھیجے گئے ہیں۔

    عالمی ادارہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ فی الحال اس حوالے سے باضابطہ طور پر کچھ بھی کہنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں،کانگو کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دواؤں اور دیگر ساز و سامان کی شدید قلت ہے، دیہی علاقوں میں معقول اور بروقت علاج ممکن نہیں ہو پارہا کیونکہ میڈیکل سپلائیز بروقت نہیں مل پاتیں۔

  • اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا گیا تو ایک قیامت ٹوٹ پڑے گی،ڈونلڈ ٹرمپ

    اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا گیا تو ایک قیامت ٹوٹ پڑے گی،ڈونلڈ ٹرمپ

    فلوریڈا: اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کرنے پر نو منتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر حماس کو دھمکی دے دی-

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہفتے کی رات اسرائیلی وزیراعظم کی ٹرمپ سے ٹیلی فون پر بات ہوئی تھی، اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے نیتن یاہو سے کہا ہےکہ میں 20 جنوری کو آجاؤں گا اس معاملے کو پھر دیکھیں گے۔

    فلوریڈا میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک مرتبہ پھر سے دھمکی دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حماس کو کہہ چکا ہوں کہ اگر 20 جنوری تک میرے صدارتی منصب سنبھالنے سے قبل اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا گیا تو ایک قیامت ٹوٹ پڑے گی۔

    امریکی صدر نے کہا کہ ان کے صدارتی منصب سنبھالنے تک جنگ بندی کا معاہدہ نہیں ہوتا تو جو ہوگا قطعی خوشگوار نہیں ہوگا، یوکرین جنگ روکنے کیلئے روسی صدر پیوٹن اور یوکرینی صدر سے بات کروں گا، یہ جنگ بھی اب ختم ہونی چاہیے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے قبضے میں آنے والے یوکرینی علاقوں کے مستقبل سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دئیے بغیر کہا کہ کشیدگی کا شکار سرزمین پر زیادہ تر علاقے ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں اور انہیں بحال ہونے میں ایک صدی لگ جائے گی متنازعہ علاقوں میں اب کوئی شہر باقی نہیں بچا، کوئی ایک عمارت بھی صحیح حالت میں موجود نہیں اور بس ملبے کا ڈھیر ہیں۔

    ٹرمپ نے کہا کہ انہیں میدان جنگ میں خون سے لتھڑی ہوئی لاشوں کی تصاویر دکھائی گئیں جنہیں دیکھ کر انہیں 1861 سے 1865 تک امریکا کی خانہ جنگی یاد آگئی، وہ یوکرین اور روس کے مابین گزشتہ تین سالوں سے جاری جنگ کا فوری خاتمہ کروانا چاہیں گے لیکن یہ صورتحال مشرق وسطیٰ سے زیادہ مشکل ہوگی۔

  • امریکا: 15 سالہ طالبہ کی اسکول میں فائرنگ، ٹیچر اور طالبعلم ہلاک،متعدد زخمی

    امریکا: 15 سالہ طالبہ کی اسکول میں فائرنگ، ٹیچر اور طالبعلم ہلاک،متعدد زخمی

    امریکا کے سکول میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، امریکی ریاست وسکونسن کے اسکول میں 15 سالہ طالبہ کی فائرنگ سے ٹیچر اور نوجوان طالب علم ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: امریکی میڈیا کے مطابق وسکونسن کے ایک اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں اب تک ایک ٹیچر اور ایک طالب علم کی موت ہوچکی ہے جب کہ 6 زخمی افراد ہیں پولیس چیف کے مطابق ریاست وسکونسن کےاسکول میں فائرنگ کرنے والی اسکول طالبہ نکلی، 15 سالہ حملہ آور اسی اسکول کی طالبہ ہے جس نے بعد میں خود کو بھی گولی مارکر خودکشی کرلی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 15 سالہ طالبہ نٹالی رپناؤ نے اسکول ہال میں داخل ہو کر اچانک فائرنگ کردی، حملہ آور طالبہ نے خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کرلی، پولیس نٹالی رپناؤ کے والد سے رابطے میں ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق پولیس نے میڈیسن شہرکے اسکول میں فائرنگ کی جگہ سےہینڈگن برآمدکی ہے جب کہ قتل کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات اور حملہ آور کے خاندان سے بھی تفتیش جاری ہے، زخمیوں میں شامل 2 طلبہ کی حالت تشویشناک ہے اور 2کو اسپتال سےڈسچارج کردیاگیا۔

    امریکی صدر جو بائیڈن نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے’”ناقابل قبول‘ قرار دیا اور گن کنٹرول قوانین کو مزید سخت کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

  • امریکا کے مختلف حصوں میں پراسرار ڈرونز  کی اصل حقیقت کیا؟

    امریکا کے مختلف حصوں میں پراسرار ڈرونز کی اصل حقیقت کیا؟

    امریکا کے مختلف حصوں میں پراسرار ڈرونز نے کئی سازشی نظریات کو جنم دیا ہےجبکہ ایف بی آئی اور امریکی حکومت نے ان ڈرون سائٹنگز کو خطرناک قرار دینے سے انکار کردیا ہے-

    باغی ٹی وی: ڈیلی میل نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ حال ہی میں ڈرونز کے ایک گروپ کو برطانیہ میں قائم امریکی ایئر بیس پر پرواز کرتے دیکھا گیا، جہاں امریکی جوہری ہتھیاروں کا ذخیرہ شروع ہونا ہے ایک ویڈیو میں دکھایا گیا کہ چار چمکتے ڈرونز کو شمالی برطانیہ کے شہر سفوک میں شام کے وقت پرواز کرتے دیکھا گیا۔ ابھی تک ان پراسرار پروازوں کی حقیقت سے پردہ نہیں اٹھ سکا جس کی وجہ سے عوام میں خوف ہ ہراس پایا جاتا ہےاُسی ویڈیو میں بائیں جانب دو ڈرون ایک ہی جگہ پر ٹھہرے دیکھے گئے، جبکہ باقی دو ڈرونز 28 نومبر کی رات کو مختلف سمت میں اڑتے دکھائی دیئے-

    ہمارے نظام شمسی کے روشن ترین سیارے کو اکثر طیارہ یا راکٹ سمجھ لیا جاتا ہے امریکی فضائیہ نے گزشتہ ماہ ایک بیان میں کہا تھا کہ ڈرونز نے برطانیہ میں اس کے تین اڈوں پر پرواز کی تھی جن میں آر اے ایف ملڈن ہال، آر اے ایف لیکن ہیتھ اور آر اے ایف فیلٹ ویل شامل تھے۔

    رائل ایئرفورس ملڈن ہال امریکی فضائیہ کا ری فیولنگ کا بنیادی طورپر 100 واں بیس ہے جبکہ رائل ایئرفورس لیکن ہیتھ امریکی فضائیہ کے F-35A اور F-15E کے اڈے ہیں رائل ایئرفورس فیلٹ ویل میں لاجسٹکس کی سہولتیں ہیں جبکہ فضائیہ کے افسران کی رہائش بھی اسی جگہ موجود ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ20 نومبر سے کئی روز تک ڈرون فضائی اڈوں کے اوپر گھومتے دکھائی دئیے یہ نیو جرسی میں ہونے والے دیگر ڈرون نظاروں سے ملتے جلتے ہیں امریکی ریاست نیو جرسی میں Picatinny Arsenal کے ارد گرد پراسرار اشیاء کو اڑتے دیکھا گیا، یہ وہ جگہ ہے جہاں امریکی فوج ہتھیار بناتی اور جانچتی ہے، جن میں سے کچھ اسلحہ یوکرین کو بھی بھیجا جاتا ہے،پراسرار ڈرونز کے یہ نظارے سب سے پہلے نومبر میں مورس کاؤنٹی، نیو جرسی کے قریب شروع ہوئے تھے لیکن اس کے بعد دیگر ریاستوں کے علاوہ میساچوسٹس، ورجینیا، پنسلوانیا اور نیویارک تک پھیل چکے ہیں۔

    چند میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا کہ نومبر کے وسط سے نیو جرسی میں دکھائی دینے والے خلائی جہازوں کا حجم گاڑیوں کے سائز جتنا تھا، بعض اوقات انہیں ایک گروپ کی شکل میں ظاہر ہوتے دیکھا گیا تو کچھ گھنٹوں تک ایک ہی جگہ پر رکے دکھائی دئیے نیویارک، ٹیکساس اور اوکلاہوما میں بھی اسی طرح کے مناظر دیکھنے کی کی اطلاع ملی ہے۔

    امریکی فضائیہ کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مسلسل ڈرون پروازیں دیکھی جارہی ہیں جو ہماری تنصیبات کے لیے خطرہ ہو سکتی ہیں۔

    تاہم اب فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) اور امریکی حکومت نے ان ڈرون سائٹنگز کو خطرناک قرار دینے سے انکار کردیا ہے، امریکی حکومت نے کہا کہ پراسرار اشیاء ”انسان بردار طیارے“ تھے جو قانونی طور پر چلائے جا رہے تھے۔

    وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے کمیونیکیشن ایڈوائزر جان کربی نے کہا، ’دستیاب تصویروں کا جائزہ لینے پر، یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بہت سے اطلاع دیئے گئے ہوائی جہاز درحقیقت انسان بردار طیارے ہیں جو قانونی طور پر چلائے جا رہے ہیں، محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی اور ایف بی آئی نے مزید کہا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ یہ نظارہ قومی سلامتی یا عوامی حفاظت کو خطرہ لاحق ہے۔

    جبکہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں اس مسئلے پر یہ مشورہ دیا کہ پراسرار ڈرون کو فوری طور پر مار گرایا جائے، ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’پورے ملک میں پراسرار ڈرون کا نظارہ، کیا یہ واقعی ہماری حکومت کے علم کے بغیر ہو سکتا ہے؟ مجھے ایسا نہیں لگتا‘،’عوام کو ابھی بتائیں، بصورت دیگر، انہیں گولی مار کر تباہ کریں‘۔

    دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان پراسرار پروزاوں کو ”پروجیکٹ بلیو بیم“ نامی دہائیوں پرانی سازشی تھیوری سے جوڑا جا رہا ہے۔

    1990 کی دہائی میں کینیڈا کے صحافی سرج موناسٹ نے ”پروجیکٹ بلیو بیم“ کے بارے میں بات کی، ان کا کہنا تھا کہ عالمی اشرافیہ ایک مطلق العنان عالمی حکومت قائم کرنے کیلئے ایک خفیہ آپریشن میں جعلی مافوق الفطرت واقعات یا خلائی مخلوق حملوں کا منصوبہ بنا رہے ہیں، جو لوگ اس سازش پر یقین رکھتے ہیں ان کا خیال ہے کہ جدید ہولوگرافک ٹیکنالوجی کا استعمال مذہبی شخصیات کی تصاویر یا آسمان پر ماورائے ارضی حملوں کے لیے کیا جائے گا۔

    اس سازشی نظریے میں یہ بھی شامل ہے کہ اس پوری مشق کا مقصد انسانی خیالات کو جوڑنا ہے جو آمرانہ کنٹرول کا جواز پیش کرنے کیلئے دیوتاؤں کے ساتھ براہ راست رابطے کا بھرم پیدا کرتا ہے

  • سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحات کیلئے آن لائن فیڈ بیک فارم کا اجرا کر دیا

    سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحات کیلئے آن لائن فیڈ بیک فارم کا اجرا کر دیا

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحات کے لیے آن لائن فیڈ بیک فارم کا اجرا کر دیا-

    باغی ٹی وی: اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت عدالتی اصلاحات سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں نمائندہ سپریم کورٹ بار محمد اورنگزیب خان، رجسٹرار محمد سلیم خان اور دیگر نے شرکت کی، اجلاس کا مقصد عدالتی اصلاحات، آئی ٹی انفراسٹرکچر میں پیش رفت کا جائزہ لینا تھا، اجلاس کا مقصد کیس مینجمنٹ، تربیتی پروگرام، فیڈبیک میکا نزم کے قیام کا جائزہ لینا تھا۔

    اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ اصلاحات عدالتی نظام میں تبدیلی لانے کے لیے ہیں، یہ اصلاحات سپریم کورٹ سے لے کر ماتحت عدالتوں تک نافذ کی جائیں گی اجلاس کے دوران چیف جسٹس نے عدالتی اصلاحات میں ججز، وکلا اور عوام کے تعاون کی اہمیت پر زور دیا، چیف جسٹس کو آن لائن فیڈبیک فارم، اسٹیک ہولڈرز کی شرکت برائے عدالتی اصلاحات پر بریفنگ دی گئی۔

    اعلامیے کے مطابق فیڈ بیک فارم اب سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے، عوام سے خدمات کی بہتری اور شفافیت کے حوالے سے تجاویز طلب کی جا رہی ہیں، چیف جسٹس نے عدالتی اصلاحات کے تمام شعبوں میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، اجلاس کا اختتام ایک شفاف، مؤثر اور جامع عدالتی نظام کے قیام کے عزم کے ساتھ ہوا۔

  • جب کرم میں لاشیں پڑی تھیں تو یہ لوگ اسلام آباد پر لشکر کشی کر رہے تھے،عطا اللہ تارڑ

    جب کرم میں لاشیں پڑی تھیں تو یہ لوگ اسلام آباد پر لشکر کشی کر رہے تھے،عطا اللہ تارڑ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ کرم پر توجہ دیتے تو نوبت یہاں تک نہ آتی،جب کرم میں لاشیں پڑی تھیں تو یہ لوگ اسلام آباد پر لشکر کشی کر رہے تھے۔

    باغی ٹی وی: قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی دورکے وزیرغلام سرور خان نے قومی ائیر لائن کے حوالے سے متنازعہ بات کی تو پوری دنیا میں سوالات اٹھے تھے گذشتہ دور حکومت میں جو جرم ہوا تھا، موجودہ دور میں اس کا ازالہ ہوا ہے، انہیں پی آئی اے پر بات کرنے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا۔

    عطااللہ تارڑ نے پی آئی اے کی یورپ کے لئے فلائٹس بحال ہونے پر پوری قوم کو مبارک باد دی اور کہا کہ پی آئی اے کی فلائٹس پر کافی عرصہ پابندی رہی، اللہ کا فضل ہے کہ موجودہ دور میں پی آئی اے کا آپریشن بحال ہوگیا ہے۔

    کرم معاملے پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ کاش اس وقت وزیر اعلیٰ کے پی کرم کا دورہ کرتے، اور امن و امان پر توجہ دیتے تو آج احتجاج کی نوبت نہ آتی امن و امان کی ذمہ داری صوبائی معاملہ ہے، کرم معاملے پر علی امین گنڈاپور سے رابطہ کرلیں، تاہم امن و امان کیلئے ہم بھی حاضر ہیں، جب کرم میں لاشیں پڑی تھیں تو یہ لوگ اسلام آباد پر لشکر کشی کر رہے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ پی ٹی آئی احتجاج میں کارکنوں کی اموات کی بات کرتے ہیں، بار بار لاشوں کا ذکر کر رہے ہیں، ایک نمبر بتا دیں، انہیں خود نہیں پتہ کہ کتنی لاشیں ہیں؟ جب اصل تعداد ہی معلوم نہیں تو جھوٹ کیوں پھیلایا جا رہا ہوتا ہے؟ ان کے دس رہنما مختلف اعداد و شمار بتا رہے ہیں،انہوں نے اسلام آباد سے راہ فرار اختیار کی، تنقید سے بچنے کے لئے بار بار جھوٹا بیانیہ بنا رہے ہیں۔