Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • اسرائیل کا  فلسطین کے مغربی کنارے پر  خود کار ہتھیار نصب کرنے کا فیصلہ

    اسرائیل کا فلسطین کے مغربی کنارے پر خود کار ہتھیار نصب کرنے کا فیصلہ

    تل ابیب: اسرائیل نے غزہ کے بعد اب فلسطین کے مغربی کنارے پر بھی خود کار ہتھیار نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی:مڈل ایسٹ کے مطابق اسرائیل نے فلسطین کے مغربی کنارے میں آباد کی گئی غیر قانونی آبادیوں کی حفاظت کے نام پر خودکار ہتھیار نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے؛اسرائیلی فوج مغربی کنارے پر دور سے کنٹرول کیے جانے والے خودکار ہتھیار نصب کرنے کی تیاری کررہی ہے، اس خودکار سسٹم کو ‘See-Fires’ بھی کہا جاتا ہے جس میں ایک ٹاور، نگرانی کے جدید آلات اور مہلک آگ نکالنے والے ہتھیاروں سمیت دیگر ہتھیار شامل ہیں-

    مغربی کنارے کے لیے ان سسٹمز کی تیاری شروع ہو چکی ہے،ابتدائی طور پر، انہیں اسرائیلی فوج کی طرف سے اعلی خطرے والے مقامات پر نصب کیا جائے گا، فلسطینی مغربی کنارے میں 300 غیر قانونی اسرائیلی آبادیاں قائم ہیں جن میں تقریباً 7 لاکھ اسرائیلی آبادکار رہائش پذیر ہیں، جنہیں 1967 کی جنگ میں اسرائیل کے قبضے کے بعد سے تعمیر کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق، علاقے میں بڑھتے ہوئے سیکورٹی خطرات کے بارے میں اسرائیل کے بڑھتے ہوئے خدشات کے درمیان، مغربی کنارے کے ڈویژن کا 636 Reconn

    واضح رہے کہ اسرائیلی فوج خود کار ہتھیاروں کے اس سسٹم کو 2008 سے استعمال کررہی ہے اور یہ سسٹم اس سے قبل غزہ کے بارڈر کے ساتھ لگائی گئی اسرائیلی باڑ کے ساتھ بھی نصب کیا گیا تھا تاکہ غزہ سے ہونے والے حملوں کو روکا جائے۔

  • حسینہ واجد اور دیگر سابق اعلیٰ حکام جبری گمشدگیوں میں ملوث تھے،انکوائری کمیشن رپورٹ

    حسینہ واجد اور دیگر سابق اعلیٰ حکام جبری گمشدگیوں میں ملوث تھے،انکوائری کمیشن رپورٹ

    ڈھاکا: بنگلہ دیش میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے دور اقتدار میں زیادتی کے واقعات کی تحقیقات کرنے والے کمیشن نے پولیس کے خوفناک مسلح یونٹ ’ریپڈ ایکشن بٹالین‘ کو توڑ نے کی سفارش کی ہے-

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق حسینہ واجد کی حکومت پر بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیا گیا تھا، ان میں سینکڑوں سیاسی مخالفین کا ماورائے عدالت قتل اور سینکڑوں کو غیر قانونی طور پر اغوا کرکے غائب کرنے کے الزامات بھی شامل ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ نگراں حکومت نے جبری گمشدگیوں سے متعلق قائم کردہ انکوائری کمیشن نے کہا کہ انہیں ملنے والے شواہد سے معلوم ہوا ہے کہ حسینہ واجد اور دیگر سابق اعلیٰ حکام جبری گمشدگیوں میں ملوث تھے، جو مبینہ طور پر ریپڈ ایکشن بٹالین (آر اے بی) کی جانب سے کی گئی تھیں۔

    حسینہ واجد کے 15 سالہ دور حکومت کے دوران انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے کی اطلاعات کے جواب میں امریکا نے 2021 میں اپنے 7 سینئر افسران کے ساتھ آر اے بی نیم فوجی پولیس فورس پر پابندیاں عائد کی تھیں۔

    کمیشن کے ایک رکن نور خان لٹن نے کہا کہ آر اے بی نے کبھی بھی قانون کی پاسداری نہیں کی، ان کی طرف سے کیے جانے والے مظالم میں جبری گمشدگیاں، ماورائے عدالت قتل اور اغوا جیسے خطرناک جرائم شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ 77 سالہ حسینہ واجد 5 اگست کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پڑوسی ملک انڈیا فرار ہو گئی تھیں، جب ڈھاکہ میں طالب علموں کی قیادت میں ہونے والی بغاوت کے دوران وزیر اعظم کے محل پر دھاوا بول دیا گیا تھا۔

  • سیکیورٹی گارڈ کی  بیٹی انٹرنیشنل کرکٹر بن گئی

    سیکیورٹی گارڈ کی بیٹی انٹرنیشنل کرکٹر بن گئی

    لودھراں: سیکیورٹی گارڈ کی باصلاحیت بیٹی انٹرنیشنل کرکٹر بن گئی۔

    باغی ٹی وی: لودھراں سے تعلق رکھنے والی شہر بانو نے ملائیشیا میں ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیاء کپ میں نیپال کے خلاف میچ سے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا ہے،ہیڈ کوچ محسن کمال نے لیفٹ آرم فاسٹ بولر شہر بانو کو ڈیبیو کیپ پہنائی،مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے ڈیبیو کرنے والی کھلاڑی شہر بانو کو انٹرنیشنل کیریئر شروع کرنے پر مبارک باد دی،اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    15 سالہ شہر بانو لیفٹ آرم فاسٹ بولر ہیں جنہوں نے آج نیپال کے خلاف میچ سے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا ہے،شہربانو ساتویں جماعت کی طالبہ بھی ہیں۔

    لودھراں کے چک نمبرایم 48 سے تعلق رکھنے والی شہر بانو نے انٹرنیشنل کرکٹ میں جانے کا کارنامہ اپنی لگن اور کارکردگی سے انجام دیا ہےوہ لودھراں میں ترین کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے کھیلتی ہیں، وہ ٹیم میں مستقل کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کھلاڑی ہیں، ان کی انڈر 19 ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے سلیکشن پر ترین کرکٹ اکیڈمی کے مالک علی خان ترین نے دلی مبارکباد دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

    ویمن انڈر 19 ایشیاء کپ میں نیپال نے پاکستان کو 6 وکٹ سے ہرا دیا،پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹ پر 104 رنز بنائے،کومل خان 38 اور ماہم انیس 29 رنز بناکر نمایاں رہیں، نیپال ویمن انڈر ٹیم نے ہدف 6 گیندیں قبل حاصل کر لیا، پوجا موہاٹو 47 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں، پاکستان کی جانب سے قرۃ العین اور فاطمہ خان نے ایک ایک وکٹ لی۔

    دریں اثنا پاکستان ویمنز ٹیم کو پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں 9 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا،قومی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 67 رنز بنا پائی تھی بھارت نے 7.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا تھا۔

  • منشیات کی لعنت سے کوئی ملک تنہا نہیں نمٹ سکتا،  محسن نقوی

    منشیات کی لعنت سے کوئی ملک تنہا نہیں نمٹ سکتا، محسن نقوی

    ریاض: دورہ سعودی عرب کے دوران وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس میجر جنرل محمد ال قرنی سے ملاقات کی،جس میں انسداد منشیات کے حوالے سے باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : دورہ سعودی عرب کے دوران وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے اینٹی نارکوٹکس ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں پر ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس میجر جنرل محمد ال قرنی نے وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کا استقبال کیا۔

    وفاقی وزیر محسن نقوی نے اینٹی نارکوٹکس ہیڈکوارٹر کے کنٹرول روم کا مشاہدہ کیا، محسن نقوی نے ہیڈ کوارٹر کے مختلف شعبے دیکھے اور سعودی حکام نے انسداد منشیات کے سلسلے میں بریفنگ دی،بریفنگ میں بتایا گیا کہ سعودی اینٹی نارکوٹکس پاکستان کے ادارے اے این ایف کے ساتھ رابطے میں ہےاے این ایف کے ساتھ مستقل بنیادوں پر معلومات کا تبادلہ ہوتا ہے سعودی عرب کی انفارمیشن پر حال ہی میں پاکستان سے منشیات کے 2 ملزم پکڑے گئے ۔

    ملاقات میں انسداد منشیات کے لیے دوطرفہ معاونت کے تحت مزید موثر اقدامات پر اتفاق کیا اور سعودی عرب نے پاکستان کو منشیات کا سراغ لگانے کے لیے جدید ترین آلات کے حوالے سے تعاون کی پیشکش بھی کی ،محسن نقوی نے کہا کہ منشیات کی لعنت سے کوئی ملک تنہا نہیں نمٹ سکتا، یہ اقوام عالم کا مشترکہ چیلنج بن چکا ہے پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اینٹی نارکوٹکس کے حوالے سے تعاون جاری رکھے گانئی نسل کو نشے سے محفوظ ماحول دینے کیلئے بین الاقوامی سطح پر جامع اقدامات کی ضرورت ہے۔

    جبکہ وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے ڈائریکٹر جنرل سعودی اینٹی نارکوٹکس کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

  • سیکیورٹی حادثات سے سی پیک کے ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار ہو رہے ہیں،چینی ڈپٹی مشن

    سیکیورٹی حادثات سے سی پیک کے ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار ہو رہے ہیں،چینی ڈپٹی مشن

    اسلام آباد: چینی سفارتخانے کے ڈپٹی مشن شی یوآن چھنگ نے کہا ہے کہ سی پیک متوازن ترقی میں لانگ ٹرم منصوبہ ہے۔

    باغی ٹی وی : چینی سفارتخانے کے ڈپٹی مشن چھنگ نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے 10 سال مکمل ہونے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ اس وقت بہتر انداز سے آگے بڑھ رہا ہے، چینی صدر شی جن پنگ اور پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے اس منصوبے پر دستخط کیے۔

    انہوں نے کہا کہ توانائی سمیت دیگر شعبوں میں دونوں ممالک نے اپنا تعاون بڑھایا اور اورنج لائن منصوبہ سی پیک کا اہم منصوبہ ہے خنجراب پاس کو تمام موسموں کےلیے قابل استعمال بنایا گیا ہے گوادر ائیرپورٹ سمیت گوادر پورٹ کا منصوبہ سی پیک کا حصہ ہے اور صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اقتصادی زونز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

    چینی سفارتخانے کے ڈپٹی مشن نے کہا کہ رشکئی اقتصادی زون صنعتی تعاون کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا اور سی پیک متوازن ترقی میں لانگ ٹرم منصوبہ ہے ترقی کے لیے تحفظ ضروری ہے اور بغیر تحفظ کے سی پیک منصوبہ مکمل نہیں ہوسکتا سیکیورٹی حادثات سے سی پیک کے ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار ہو رہے ہیں چینی صدر نے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ پانچ ایز فریم ورک پر کام کریں گے اور چینی صدر نے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہر شعبے میں تعاون کا یقین دلایا۔

    شی یوآن نے کہا کہ قراقرم ہائی وے کی اپ گریڈیشن سمیت ایم ون کی ری الائمنٹ کی جائے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے چین کا دورہ کیا اور تفصیلی ملاقاتیں کیں جبکہ مریم نواز نے چینی اعلی حکام سمیت کاروباری افراد سے بھی ملاقاتیں کیں پنجاب کی ترقی کے حوالے سے مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    جبکہ چیئرمین ایریڈ زاہد لطیف خان نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور اس خطے کے لیے اہم منصوبہ ہے اور یہ منصوبہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا اہم حصہ ہے کیپیٹل مارکیٹ کی ترقی کے لیے پاکستان سے وفود چین گئے ہیں جبکہ چینی کیپیٹل مارکیٹ دنیا کی دوسری بہترین اسٹاک مارکیٹ ہے دونوں ممالک کی کرنسی میں کام کرنے کی ضرورت ہے اور اس سے امریکی ڈالر پر دونوں ممالک کا انحصار کم ہو گا کئی چینی کمپنیاں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ ہیں اور چینی کمپنیوں کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں،سی پیک منصوبہ دونوں ممالک کے اتحاد کا مظہر ہے۔

    علاوہ ازیں سیکرٹری خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل جمیل قریشی نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کے مستقبل کا ویژن ہے اور ہمارے اقتصادی تعلقات ایک نئے انداز سے آگے بڑھ رہے ہیں سی پیک کے تحت منصوبوں سے ہماری اگلی نسل کو فوائد پہنچیں گے خصوصی اقتصادی زونز میں چینی صنعتوں کو لانے کے لیے کام کرنا ہو گا اور پاکستان میں خصوصی اقتصادی زونز پر کام ابتدائی مراحل میں ہے اس میں صنعت، بزنس اور نجی شعبے کا کردار بڑا اہم ہے حکومت کا کام تعاون و تحفظ، کاروباری ماحول فراہم کرنا ہے۔

  • پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے کام کررہے ہیں،عطاتارڑ

    پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے کام کررہے ہیں،عطاتارڑ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان سیاحت کیلئے محفوظ ملک ہے اور یہاں کے لوگ امن پسند ہیں۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی ثقافت اور ورثے کی تاریخ صدیوں پرانی ہے، پاکستان کی ثقافت اورتہذیب ہماری پہچان ہے، بین المذاہب ہم آہنگی سے بہترین معاشرہ تشکیل پاتا ہے، پاکستان کے لوگ پرامن اور مہمان نواز ہیں۔

    عطاتار ڑ نے کہا کہ پاکستان سیاحت کے حوالے سے محفوظ ملک ہے، مختلف ممالک کے وفود کا پاکستان کا دورہ کرنا خوش آئند ہے، پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے کام کررہے ہیں، ڈائیلاگ ہر مسئلے کا حل ہے، ہمیں مثبت سوچ کی بہت ضرورت ہے، ہم ملکی ترقی کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان ایک خوبصورت اور پرامن ملک ہے۔

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کو دنیا بھر کے لیے تجارت اور سرمایہ کاری کا مرکز بنائیں گے مریم نواز نے چین میں پنجاب بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دورہ چین کے دوران چینی حکام نے بہترین میزبانی کی۔ اور چین کی ترقی ہماری لیے قابل تقلید ہے،موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے چین کی پالیسیاں اہم ہیں۔ اور چینی تاجروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے سہولیات فراہم کریں گے۔

  • شام:اسرائیل کی طرطوس پر 2012 کے بعد سے اب تک کی شدید ترین بمباری

    شام:اسرائیل کی طرطوس پر 2012 کے بعد سے اب تک کی شدید ترین بمباری

    شام: اسرائیل کی جانب سے گذشتہ روز شام کے ساحلی شہر طرطوس پر 8 گھنٹے سے زائد تک شدید بمباری کی گئی جس کے باعث پورا علاقہ لرز اٹھا۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے گذشتہ شب آٹھ گھنٹے سے زیادہ تک شام کے ساحلی شہر طرطوس کو بم باری کا نشانہ بنایا۔ اس دوران میں زور دار دھماکے سنے گئے اور کئی مقامات سے آگ کے بلند و بالا شعلے اٹھتے دکھائی دیے،اسرائیل نے 10 سے زیادہ حملے کیے ،بمباری اتنی شدید تھی کہ حملے کا نشانہ بننے والے علاقے ریکٹر اسکیل پر تین کی شدت کے برابر جھٹکوں سے لرز اٹھے۔

    شام میں انسانی حقوق کی رصد گاہ "المرصد” کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے جن اہداف کو نشانہ بنایا ان میں فضائی دفاع کے یونٹ اور زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائلوں کے گودام شامل ہیں، گذشتہ رات ہونے والے یہ حملے 2012 سے اب تک کے شدید ترین حملے تھے۔

    ادھر طرطوس میں رہنے والے شامی فوج کے ایک افسر نے بتایا کہ یہ پہلا موقع تھا جب شہر کو اسرائیلی بم باری میں اتنے بڑے پیمانے پر نشانہ بنایا گیا اسرائیل نے ایسے میزائل استعمال کیے جو شاید پہلی مرتبہ شام پر بمباری میں استعمال ہوئے کہ دھماکوں کی آوازیں دس کلو میٹر سے زیادہ دوری تک سنی گئیں اس شدید بم باری کے سبب علاقے میں رہنے والے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    شامی فوج کے ایک سابق عہدے دار میجر جنرل کمال الموسی نے عرب میڈیا کو بتایا کہ اسرائیل کے حالیہ حملوں میں شامی فوج کے عسکری ساز و سامان کا 85 فیصد حصہ تباہ کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ8دسمبر کو سابق شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کے سقوط کے بعد سے اب تک اسرائیل نے شام کے مختلف علاقوں میں 500 سے زیادہ فضائی حملے کیے ہیں ان کا مقصد شامی فوج اور مسلح فورسز کی صلاحیتوں کو ختم کرنا ہے-

  • سی پیک کے تحت گوادر پورٹ کو ترقی  دی جا رہی ہے،صدر مملکت

    سی پیک کے تحت گوادر پورٹ کو ترقی دی جا رہی ہے،صدر مملکت

    کراچی: صدر آصف علی زرداری نے بلیو اکانومی تعاون پر تیسرے چین -بحرِ ہند علاقائی فورم سے ویڈیو خطاب کیا-

    باغی ٹی وی : فورم کا انعقاد چین کی عالمی ترقیاتی تعاون ایجنسی نےچین کے شہر کُن مِنگ میں کیا،اپنے ویڈیو خطاب میں صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان بحرِ ہند کے علاقے میں سمندری تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، سمندر سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے –

    صدر مملکت نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی ، آلودگی اور ماحولیاتی نظام کی تنزلی جیسے مسائل کا حل کرنا ہوگا،پاکستان بحری شعبے میں تعاون کے فروغ کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شراکت کا خواہاں ہے ، پاکستان چاہتا ہے کہ ہمارا خطہ امن، ترقی اور پائیداری کا گڑھ بنا رہے ، مستقبل کی عالمی معاشی ترقی مشرقی ممالک پر منحصر کرے گی-

    آصف زرداری نے کہا کہ دنیا کی بڑی آبادی چین اور ہمارے خطے کے دیگر ممالک میں رہتی ہے،انہوں نے ویڈیو پیغام میں بحر ہند میں امن، ترقی اور پائیداری کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا،کہا کہ پاک-چین اقتصادی راہداری کے تحت گوادر پورٹ کو ترقی دی جا رہی ہے ،گوادر پورٹ کو علاقائی روابط کے مرکز میں بدلا جارہا ہے-

    صدر مملکت نے کہا کہ گوادر بندرگاہ سے تجارت اور سمندری اقتصادی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا،صدر مملکت نے پاکستان کی بلیو اکانومی کی ترقی کیلئے پاکستان کی کوششوں کو بھی اجاگر کیا، پاکستان نے نیشنل میری ٹائم پالیسی متعارف کرائی ، پاکستان میں پائیدار ماہی گیری ، سمندری تحفظ کیلئے اقدامات کیے گئے ،لیونگ انڈس پروجیکٹ جیسے منصوبوں کا مقصد ماحولیاتی نظام کا تحفظ ، آلودگی کا مقابلہ کرنا ہے-

    علاوہ ازیں صدر مملکت نے فورم کے اہداف میں پائیدار ترقی پر توجہ دینے پر چین کی کوششوں کو سراہا، کہا کہ فورم کے ایجنڈے میں استعدادِ کار میں اضافہ، جزائر کی شمولیت خوش آئند ہے-

  • ٹرمپ کا   امریکی تاریخ کی سب سے بڑی ملک بدری کرنے کا فیصلہ

    ٹرمپ کا امریکی تاریخ کی سب سے بڑی ملک بدری کرنے کا فیصلہ

    واشنگٹن: امریکا کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے 20 جنوری 2025 کو منصب سنبھالنے کے بعد امریکی تاریخ کی سب سے بڑی ملک بدری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ (آئی سی ای) نے ملک بدری کے لیے تقریباً 15 لاکھ افراد کی فہرست تیار کرلی ہےخاص بات یہ کہ اس فہرست میں تقریباً 18 ہزار ہندوستانی شہریوں کے نام بھی شامل ہیں جنھیں ممکنہ طور پر امریکا سے ملک بدر کردیا جائے گا۔

    آئی اسی ای کے مطابق امریکا میں بغیر مناسب دستاویزات کے رہنے والے تارکین وطن کو ملک سے باہر نکالنا ٹرمپ کا بارڈر سیکیورٹی ایجنڈا ہے۔

    دوسری جانب نیویارک کے 112ویں سالانہ نیو یارک ینگ ریپبلکن کلب گالا میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جب ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلکس بروسوِٹز اسٹیج پر خطاب کرتے ہوئے اچانک گر پڑے۔ بروسوِٹز 27 سالہ سیاسی حکمتِ عملی کے ماہر ہیں، جو ٹرمپ کی 2024 کی انتخابی مہم کے دوران اہم کردار ادا کر چکے ہیں-

    ان کی حالت بگڑتے ہوئے دیکھ کر حاضرین میں ہلچل مچ گئی، اور فوراً لوگوں نے ان کی مدد کے لیے دوڑ لگا دی۔واقعے کے فوراً بعد بروسوِٹز کو اسٹیج سے ہٹا کر بیک اسٹیج منتقل کیا گیا، جہاں انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ اس دوران، کنزرویٹو انفلوانسر جیک پوزوبیک نے ٹویٹ کیا کہ اس نے بروسوِٹز سے بیک اسٹیج بات کی تھی اور اس نے بتایا کہ یہ ایک "غشی کا حملہ” تھا۔ تاہم، ابھی تک بروسوِٹز کی حالت اور اس کے باعث ہونے والے طبی مسئلے کی تفصیلات واضح نہیں ہو سکیں۔

  • جیسن گلیسپی نے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ چھوڑنے کی وجوہات بتا دیں

    جیسن گلیسپی نے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ چھوڑنے کی وجوہات بتا دیں

    لاہور: پاکستان ریڈ بال ٹیم کے سابق کوچ جیسن گلیسپی نے پی سی بی سے اپنے عہدے سےمستعفی ہونے کی وجوہات بتا دیں۔

    باغی ٹی وی : آسٹریلین میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں جیسن گلیسپی نے کہا کہ میرے بطور ہیڈ کوچ ٹیم سلیکشن میں اختیارات ختم کردیئے گئے تھے، میری ڈیوٹی میدان میں کھلاڑیوں کو کیچنگ پریکٹس کرانا باقی رہ گئی تھی،ہائی پرفارمنس کوچ ٹم نیلسن کے معاملے پر بے خبری ناراضی کا سبب بنی، ٹم نیلسن کو نہ رکھنے کے فیصلے سے مجھے مکمل بے خبر رکھا گیا ہائی پرفارمنس کوچ ٹم نیلسن کے معاملے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ ٹم نیلسن کو تمام کھلاڑی گرینڈپا یعنی دادا کرکے بلاتے تھے، ماضی کے چند واقعات کے بعد اس معاملے نے مجھے سوچنے پر مجبور کیا کہ میری ضرورت ہے یا نہیں، میرا پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کا جو مقصد تھا وہ فوت ہوتا جا رہا تھا، کسی بھی ہیڈ کوچ کا سلیکٹرز سمیت ہر کسی سے رابطہ ضروری ہوتا ہے، پلاننگ کے لیے ضروری ہے کہ کم از کم ایک روز پہلے تو مجھے اسکواڈ کے بارے میں بتایا جائے۔

    گلسپی کا کہنا تھا کہ ان تمام معاملات کی عدم موجودگی میں کام کرنا مشکل ہو جاتا ہے انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ کے بعد گروپ پر ایک ٹیکسٹ میسج سے نئی سلیکشن کمیٹی کی خبر ملی، سلیکشن کمیٹی کے معاملے پر بھی مجھ سے کوئی بات نہیں کی گئی تھی، بابر اعظم کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ نئی سلیکشن کمیٹی کا تھا، انہوں نے کہا کہ کپتان شان مسعود کے ساتھ بہت اچھی انڈر اسٹینڈنگ بن گئی تھی۔