Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • کراچی:سفاری پارک میں ہتھنی سونیا  مرگئی

    کراچی:سفاری پارک میں ہتھنی سونیا مرگئی

    کراچی: سفاری پارک میں سونیا نامی ہتھنی مرگئی۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق ہتھنی سونیا کی عمر 22 سے 23 سال کے درمیان تھی، سونیا کی موت گزشتہ رات ہوئی، سونیا کی موت اچانک رات میں ہوئی صبح عملہ سفاری پارک پہنچا تو ہتھنی کو مرا ہوا دیکھا چند روز پہلے ہی ایک ہتھنی مدھوبالا کو چڑیا گھر سے سفاری پارک منتقل کیا گیا تھا جبکہ اس کی بہنیں سونیا اور ملکہ پہلے سے سفاری پارک میں موجود تھیں۔

    عالمی ماہرین کی تنظیم فور پاز کی نگرانی میں مدھوبالا کو ایک خصوصی تربیتی کنٹینر میں نیم بیہوشی کی حالت میں منتقل کیا گیا تھا،ہتھنی سونیا کے مرنے کے بعد اب سفاری پارک میں 2 ہتھنیاں باقی رہ گئی ہیں۔

    ڈائریکٹر سفاری پارک کے مطابق ابتدائی طورپر ہتھنی کی موت کا سبب ہارٹ اٹیک لگ رہا ہے تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد ہتھنی کی موت کی وجہ معلوم ہوگی،ہتھنی سونیا کا پوسٹ مارٹم 2 دنوں بعد فور پاز کے عامر خلیل کے آنے کے بعد ہوگا، موسم ٹھنڈا ہے تو ہتھنی سونیا کی ڈیتھ باڈی کو برف لگا کر رکھا ہے،لاہور کی یونیورسٹی کے ماہرین سمیت فور پاز ٹیم بھی پوسٹ مارٹم میں حصہ لے گی –

    کراچی سفاری پارک میں ہتھنی سونیا کی ہلاکت کے بعد سفاری پارک کے عملے نے ڈاکٹرز کی ٹیم کو طلب کرلیا جبکہ ہتھنی سونیا کی ہلاکت کی تصدیق کے بعد عملے نے سفاری پارک کے ہاتھیوں کے انکلوژر کو سیل کردیا۔

    ڈائریکٹر سفاری پارک امجد زیدی کے مطابق مذکورہ مقام پر میڈیا سمیت کسی کو بھی آنے کی اجازت نہیں ہے، سفاری پارک میں مقیم ملکہ اور سونیا صحت مند تھیں یہ سونیا نام کی مادہ ہتھنی تھی، 2009 میں 4 ہاتھی افریقی ملک تنزانیہ سے پاکستان لائے گئے تھے، نور جہاں بیماری کے باعث مارچ 2023 میں انتقال کر گئی تھی۔

  • مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ پاکستان میں داخل

    مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ پاکستان میں داخل

    لاہور: محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور سمیت پنجاب کے وسطی اور شمالی اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ پاکستان میں داخل ہو چکا ہے، جس کے نتیجے میں آج لاہور سمیت پنجاب کے وسطی اور شمالی اضلاع میں بارش کا امکان ہے،پنجاب کے میدانی علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے کی توقع ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی ہو سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارش اور ٹھنڈی ہوائیں سردی کی شدت میں اضافہ کریں گی لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے یہ سلسلہ نہ صرف سردی میں اضافے کا باعث بنے گا بلکہ زرعی علاقوں میں فصلوں کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ موسم کی صورت حال کے مطابق اپنے حفاظتی اقدامات کریں۔

    صوبہ سندھ میں ہلکی سردی کی نئی لہرداخل ہوگئی، کراچی میں آج کم سے کم پارہ11ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے ہفتے کو پارہ گذشتہ روزکے مقابلے میں 2.5 ڈگری کمی سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، ہفتے کوشہرکا کم سے کم درجہ حرارت گذشتہ روزکے مقابلے میں2.5ڈگری کمی سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی ایک نئی ہلکی شدت کی لہرصوبے میں داخل ہوچکی ہے جس کے نتیجے میں بیشتروقت ہوائوں کی سمت بلوچستان کی جانب سے رہنے کی توقع ہے اورکم سے کم پارہ حالیہ دنوں کے مقابلے میں مزید کمی سے11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے،ارلی وارننگ سینٹرکے مطابق اگلے 3 روز کے دوران کراچی میں موسم خشک جبکہ راتیں خنک ریکارڈ ہوسکتی ہیں۔

  • ڈاکٹرعافیہ کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق درخواست پر تحریری حکمنامہ جاری

    ڈاکٹرعافیہ کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق درخواست پر تحریری حکمنامہ جاری

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹرعافیہ کی صحت، رہائی اور وطن واپسی سے متعلق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی : جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ایک صفحہ پر مشتمل حکمنامہ جاری کیا جس کے مطابق وزارت خارجہ کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکا جانے والے وفد کے اخراجات کی سمری منظور کر لی ہے،یہ امر انتہائی خوش آئند ہے-

    حکمنامے کے مطابق وفد کے ویزوں سے متعلق وزارت خارجہ کے نمائندہ نے بتایا کہ تمام کوششیں کی جا رہی ہیں، وزارت خارجہ نے ویزہ کی درخواستوں کے ساتھ پاسپورٹ گزشتہ جمعہ کو ہی جمع کرا دیئے تھے، وزارت خارجہ کو پوری امید ہے کہ ویزے مل جائیں گے وزار ت خارجہ اس مقصد کے لیے امریکی قونصل خانہ سےمسلسل رابطے میں ہےجبکہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور ڈاکٹر اقبال کے پاسپورٹ واپس نہیں لیے جا رہے ہیں۔

    حکمنامے کے مطابق امریکی وکیل اسمتھ کا تازہ ترین اعلامیہ وفد کے دورے کیلئے لاجسٹک اور اسی طرح کی مدد کی درخواست کرتا ہے، اسمتھ کی فرم نے لابنگ کی تھی اور وہ اس درخواست کو آگے بڑھائیں گے،کیس کی آئندہ سماعت 13 دسمبر کو مقرر کی گئی ہے۔

  • صدر بشار الاسد کا 24 سالہ دور ختم ہو گیا،سربراہ باغی گروپ

    صدر بشار الاسد کا 24 سالہ دور ختم ہو گیا،سربراہ باغی گروپ

    دمشق: شامی فوجی کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ شام میں صدر بشار الاسد کا 24 سالہ دور ختم ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شامی فوجی کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ صدر بشارالاسد کا 24 سالہ دور ختم ہو گیا دمشق میں گولیاں چلنے اور دھماکے سنے جانے کی بھی اطلاعات ہیں جبکہ لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور جشن میں نعرے بازی بھی کر رہے ہیں، اس حوالے سے شامی باغی گروہ کا کہنا ہے جشن کے دوران ہوائی فائرنگ کی اجازت نہیں ہے۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کا بتانا ہے کہ عوام کی جانب سے امیہ اسکوائر پر جشن منایا گیا شہری شامی فوج کے ٹینکوں پر چڑھ گئے، دمشق میں باغی ملیشیا کو کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا، دمشق کے قریب جیل سے ہزاروں قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔

    صدر بشار الاسد کے ملک سے فرار ہونے کے بعد باغی گروپ تحریر الشام ملیشیا کے سربراہ ابو محمد الجولانی نے اپنے بیان میں کہا کہ پُرامن انتقال اقتدار تک سابق وزیراعظم محمد غازی الجلالی تمام ریاستی اداروں کو چلائیں گے کسی بھی صورت شام میں موجود کیمیائی ہتھیار استعمال نہیں کریں گے۔

    عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے ٹینک اور بکتر بند جنوب مغربی شام کی قنیطرہ گورنری میں داخل ہو گئیں۔

    عبرانی میڈیا آؤٹ لیٹ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج سرحدی دفاع مضبوط بنانے کے لیے قنیطرہ کے بفرزون میں داخل ہوئیں۔

    قبل ازیں شامی باغیوں نے دارالحکومت دمشق میں داخل ہونے کا دعویٰ کردیا ہے شامی صدر بشارالاسد بھی دمشق چھوڑ کر نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہو گئے۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقامی شہریوں نے بتایا کہ دمشق میں گولیاں چلنے کی آوازیں اور دھماکے سنے جا رہے ہیں،بشارالاسد کے صدارتی محافظ بھی ان کی معمول کی رہائش گاہ پر تعینات نہیں جس کے باعث ان قیاس آرائیوں کو تقویت ملتی ہے کہ بشار الاسد فرار ہوچکے ہیں، شامی فوجی افسران نے دعویٰ کیا ہے کہ بشارالاسد طیاتازرے پر فرار ہوئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق شام کے باغیوں نے دمشق ائیرپورٹ اور سرکاری ٹی وی کی عمارت پرقبضے کا دعویٰ کیا ہے، دمشق میں شامی وزارت داخلہ کی عمارت باغیوں کے قبضے میں آگئی ہے دارالحکومت پر باغیوں کے قبضے کی اطلاعات کے بعد دمشق کے مرکزی اسکوائر پر ہزاروں شہری جمع ہو گئے اور جشن اور نعرے بازی شروع کر دی۔

    شامی اپوزیشن وار مانیٹر کے سربراہ کا کہنا ہے کہ صدر بشارالاسد ملک چھوڑ کر طیارے میں کسی نامعلوم مقام کی طرف چلے گئے ہیں، صدر بشارالاسد آج صبح طیارے میں بیٹھ کر دمشق سے فرار ہوئے شامی کردوں نے دیرالزور کا کنٹرول سنبھال کر اپنا جھنڈا لہرا دیا اور صدربشارالاسد کی فوج کو شہر چھوڑنے پر مجبور کیا، سیکڑوں فوجیوں اور سرکاری افسران نے عراق میں پناہ لے لی۔

    دوسری جانب جنگجو لیڈر محمد الجولانی نے کہا ہے کہ شام میں حالیہ بغاوت کا مقصد صدر بشار الاسد کی حکومت کو گرانا ہے، شامی حکومت کا خاتمہ قریب ہے، ہتھیار پھینکنے والے سرکاری فوجیوں کو عام معافی دی جائے گی۔

    شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف لڑنے والے باغی گروپ حیات تحریر الشام کے باغیوں نے اتوار کے روز حکومت کے خلاف زبردست کارروائی کے دوران اہم شہر حمص پر قبضہ کرنے کا اعلان کیارپورٹ میں بتایا گیا کہ باغیوں نے حمص کی سینٹرل جیل پر بھی قبضہ کیا جس دوران تین ہزار پانچ سو قیدی فرار ہوگئے۔

    باغیوں کا اسرائیلی سرحد کے قریب القُنیطرہ کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق دو ہزار شامی فوجیوں نے عراق میں پناہ لے لی۔ جبکہ پولینڈ نے اپنے شہریوں کو شام چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔

    اس کے علاوہ امریکی میڈیا نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ شامی صدربشارالاسد دمشق میں موجود نہیں ہیں جبکہ شامی فوج دمشق کے مضافات سے پیچھے ہٹ گئی ہے،امریکی اور مغربی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ بشارالاسد حکومت آئندہ ہفتے ختم ہونے کا امکان ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق تمام ایرانی فوجی عہدیدار خصوصی پرواز کے ذریعے دمشق سے تہران روانہ ہوگئے ہیں جبکہ پولینڈ نے اپنے شہریوں کو شام سے فوری نکلنے کا حکم دے دیا ہے اس کے علاوہ حمص شہر سے درجنوں فوجی گاڑیوں کو نکلتے دیکھاگیا، حمص کے مرکزی سکیورٹی ہیڈکوارٹرز سے بھی سکیورٹی اہلکار نکل گئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق شامی آرمی چیف جنرل عبدالکریم محمد ابراہیم نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ شامی عوام باغیوں کی من گھڑت افواہوں پر کان نہ دھرے، شامی فوج بغاوت پرقابو پانےکے لیےکوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، فوج نے باغیوں پر شدید حملے کرکے بڑی تعداد میں دہشت گردوں کا صفایا کیا،باغیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے دیہی علاقوں میں فوج کے دستے موجود ہیں، عوام کے تعاون سے جلد بغاوت پر قابو پا لیا جائے گا۔

    شام کی جنگ میں اہم واقعات

    مارچ 2011: دمشق اور درعا میں پرامن احتجاج شروع ہوا الاسد حکومت نے ایک پرتشدد کریک ڈاؤن کے ساتھ جواب دیا، جس کے نتیجے میں مسلح بغاوت ہوئی،

    جولائی 2012: حلب کی لڑائی کے ساتھ تنازعہ شدت اختیار کر گیا، جس میں اپوزیشن فورسز نے شہر کے بڑے حصوں پر قبضہ کر لیا۔ شامی فوج نے چار سال بعد اس پر دوبارہ قبضہ حاصل کیا-

    اگست 2013: مشرقی غوطہ میں کیمیائی ہتھیاروں کے حملے میں سینکڑوں شہری مارے گئے یہ حملہ بین الاقوامی سطح پر مذمت کا باعث بنااور شام کو اپنے کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیرے کو تباہ کرنے پر آمادہ کیا گیا-

    جون 2014: داعش نے پورے شام اور عراق میں ایک بڑے علاقے پر قبضہ کرنے کے بعد خلافت کا اعلان کیا۔ رقہ، شام میں ان کا اصل دارالحکومت بن گیا اور ان کی حکومت 2019 تک جاری رہی۔

    ستمبر 2015: روس نے الاسد کی حمایت میں براہ راست فوجی مداخلت شروع کی۔ روسی فضائی حملوں نے حکومتی فورسز کے حق میں لہر کو موڑنے میں مدد کی۔

    اپریل 2017: خان شیخون میں کیمیائی ہتھیاروں کے حملے کے جواب میں شامی حکومت کے اہداف پر میزائل حملے شروع کرتے ہوئے امریکہ ملوث ہو گیا یہ اسد کی افواج کے خلاف ان کی پہلی براہ راست فوجی کارروائی تھی۔

    نومبر 2024: پچھلے چار سالوں میں تنازعہ بڑی حد تک رُک گیا، یہاں تک کہ مسلح گروپوں نے ادلب سے پچھلے ہفتے آپریشن شروع کیا۔

  • میٹا کا انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے پاکستان کیساتھ کام کرنے کا عزم

    میٹا کا انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے پاکستان کیساتھ کام کرنے کا عزم

    کیلیفورنیا: فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے انسانی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے طویل المدتی حل کے لیے پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے میٹا کی عالمی سربراہ برائے انسانی حقوق پالیسی مرانڈا سیسن سے ملاقات کی، ملاقات میں بچوں کی ڈیجیٹل حفاظت، آن لائن تحفظات اور انسانی حقوق سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں ٹیک اٹ ڈاؤن اقدام کی کامیابی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جو نابالغوں کو آن لائن استحصال سے بچانے کے لیے نقصان دہ اور غیر متفقہ مواد کو محفوظ طریقے سے ہٹانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

    ملاقات میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے وزارت کی مسلسل وابستگی پر بھی زور دیا گیا اور سائبر کرائم، آن لائن استحصال پر وجہ مرکوز کرنے والے ڈیجیٹل خواندگی کی مہموں اور عالمی بیداری کے پروگراموں جیسے جاری اقدامات کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔

  • شامی صدارتی محل  کی صدر  کے ملک چھوڑنے کی اطلاعات کی تردید

    شامی صدارتی محل کی صدر کے ملک چھوڑنے کی اطلاعات کی تردید

    دمشق: شامی صدارتی محل نے صدر بشار الاسد کے ملک چھوڑنے کی اطلاعات کی تردید کردی۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق شامی صدر بشار الاسد کے ملک چھوڑنے کی اطلاعات کے چند گھنٹے بعد شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے شامی صدارتی محل کا بیان جاری کیا جس میں ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئےکہا گیا ہےکہ صدر دمشق میں ہی ہیں اور اپنی ذمہ داریاں سرگرمی سے نبھانے میں مصروف ہیں۔

    واضح رہےکہ شام میں باغی حمص میں داخل ہوگئے ہیں اور باغیوں کی دمشق کی طرف پیش قدمی جاری ہے، باغیوں نے دمشق کے جنوبی ٹاؤن صنمین پر قبضےکا دعوٰی بھی کیا ہے،ایسے میں اطلاعات سامنے آئیں کہ بشارالاسد اپنے خاندان کے ساتھ ملک سے فرار ہوگئے ہیں۔

    اے ایف پی کے مطابق شامی اپوزیشن باغیوں کے ایک کمانڈر حسن عبدالغنی نے بتایا ہے کہ ہماری افواج نے دارالحکومت دمشق کو گھیرے میں لینےکا آخری مرحلہ شروع کر دیا ہے جبکہ امریکی میڈیا کا کہنا ہےکہ شام میں موجود ایران کی پاسدارن انقلاب کے اعلیٰ فوجی عہدیدار شام سے نکل چکے ہیں، تمام ایرانی فوجی عہدیدار خصوصی پرواز کے ذریعے دمشق سے تہران روانہ ہوگئے ہیں۔

    امریکی میڈیا کے مطابق اردن اور مصر نے شامی صدر بشار الاسد کو شام چھوڑنے کا مشورہ دے دیا، تاہم شامی صدر نے انکار کر دیا ہے، ترک، ایرانی اور روسی وزرائے خارجہ کی دوحا میں ملاقات ہوئی ہے، جس میں شامی حکومت اور باغی گروپوں سے فوری مذکرات شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے شام میں مقامی بغاوتیں شروع ہونے سے صدر بشارالاسد کی اقتدار پر گرفت کو شدید جھٹکا لگا ہے۔

    شام میں بشارالاسد مخالف فورسز نے جنوبی شہر درعا کے بعد حمص پر قبضہ کر لیا ہے، یہ ایک ہفتے میں شامی حکومتی فورسز کے ہاتھوں کھو جانے والا چھٹا شہر ہےفوج نے ایک معاہدے کے تحت درعا سے دستبرداری پر رضامندی ظاہر کی جس کے تحت فوج کے اہلکا ر وں کو دمشق کے شمال میں تقریباً 100 کلومیٹر (60 میل) کے فاصلے پر محفوظ راستہ فراہم کیا –

  • بیوی سے طلاق، فٹبال سٹار 2 گھروں، پٹرول اسٹیشن اور 2 گاڑیوں سے محروم

    بیوی سے طلاق، فٹبال سٹار 2 گھروں، پٹرول اسٹیشن اور 2 گاڑیوں سے محروم

    کراچی:پریمیئر لیگ میں سنڈرلینڈ کے سابق سٹار فٹ بالر اساموا گیان کو اپنی بیوی گفٹی گیان سے طلاق کے نتیجے میں دو گھروں، دو گاڑیوں، اور ایک پیٹرول ا سٹیشن کو اپنی سابقہ بیوی کے حوالے کرنا پڑا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ین سالہ طویل قانونی جنگ کے بعد 39 سالہ گیان کو اپنی طلاق کے نتیجے میں دو گھروں، دو گاڑیوں، اور ایک پیٹرول سٹیشن کو اپنی سابقہ بیوی کے حوالے کرنا پڑا گھانا کی قومی ٹیم کے سابق کپتان نے یہاں تک کہ اس بات پر بھی سوال اٹھایا کہ آیا ان کے تین بچے واقعی ان کے ہیں یا نہیں، لیکن ڈی این اے ٹیسٹ سے ثابت ہوا کہ وہ ان کے والد ہیں۔ عدالت نے گیان کو ہر ماہ 25 ہزار گھانین سیڈی (تقریباً 1,729 پاؤنڈ) بچوں رافیل، فریڈرک، اور فلوئیڈ کے اخراجات کے لیے ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔

    عدالتی فیصلے کے بعد گیان کو دو جائیدادوں کی چابیاں حوالے کرنا پڑیں ان میں سے ایک جائیداد گھانا کے دارالحکومت ایکرا میں جبکہ دوسری برطانیہ میں واقع ہے عدالت نے یہ فیصلہ اس بنیاد پر کیا کہ گفٹی نے ان گھروں کے لیے "نان کیش شراکت” کی تھی، کیونکہ وہ ان کے تینوں بچوں کی پرورش اور دیکھ بھال کرتی رہی تھیں ان بچوں میں سے دو کا جنم 2013 میں گیان اور گفٹی کی شادی سے پہلے ہوا تھا۔

    سابق سٹرائیکر گیان نے رینس اور اڈینیز کے لیے بھی کھیلا اور 2010 میں اسٹڈیم آف لائٹ منتقل ہونے سے پہلے ترکی، دبئی، چین، اور بھارت میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے دیگر شعبوں میں بھی کامیابی حاصل کی اور اس سال کے اوائل میں ان کی مجموعی دولت تقریباً 18 ملین پاؤنڈ سے زیادہ تھی،گیان کی شاندار کارکردگی کی بدولت گھانا نے 2010 کے ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنلز تک رسائی حاصل کی تھی، لیکن لوئس سواریز کے مشہور ہینڈ بال کے بعد ان کی مس ہوئی پنالٹی کک نے گھانا کو یوراگوئے کے ہاتھوں شکست کے بعد باہر کر دیا تھا۔

  • باغیوں کی پیش قدمی، بشار الاسد کابینہ فرار ہونے کیلئے فوجی بیس پر جمع

    باغیوں کی پیش قدمی، بشار الاسد کابینہ فرار ہونے کیلئے فوجی بیس پر جمع

    شامی صدر بشار الاسد کی کابینہ اور بڑی تعداد میں فوجی ایئر بیس میں جمع ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق شامی باغیوں کی دارالحکومت دمشق کی جانب تیزی سے پیش قدمی جاری ہے، شامی اسٹیک ہولڈرز نے بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد کا پلان تیار کرلیا گیا، مجوزہ پلان میں اقتدار کے خاتمے کے بعد عبوری حکومت تشکیل دی جائے گی،اس پلان کے تحت عبوری حکومت 9 ماہ کے اندر صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کرانے کی پابند ہوگی۔
    
    دوسری جانب شام کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل محمد خالد الرحمون نے بیان کہنا ہے کہ دارالحکومت دمشق میں مسلح باغیوں کا کوئی وجود نہیں ہے دمشق کے گرد انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، کوئی بھی مسلح ملیشیا سیکیورٹی حصار کو توڑ نہیں سکتی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق اردن اور مصر نے شامی صدر بشار الاسد کو شام چھوڑنے کا مشورہ دے دیا، تاہم شامی صدر نے انکار کر دیا ہے، ترک، ایرانی اور روسی وزرائے خارجہ کی دوحا میں ملاقات ہوئی ہے، جس میں شامی حکومت اور باغی گروپوں سے فوری مذکرات شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے شام میں مقامی بغاوتیں شروع ہونے سے صدر بشارالاسد کی اقتدار پر گرفت کو شدید جھٹکا لگا ہے۔

    شام میں بشارالاسد مخالف فورسز نے جنوبی شہر درعا کے بعد حمص پر قبضہ کر لیا ہے، یہ ایک ہفتے میں شامی حکومتی فورسز کے ہاتھوں کھو جانے والا چھٹا شہر ہےفوج نے ایک معاہدے کے تحت درعا سے دستبرداری پر رضامندی ظاہر کی جس کے تحت فوج کے اہلکا ر وں کو دمشق کے شمال میں تقریباً 100 کلومیٹر (60 میل) کے فاصلے پر محفوظ راستہ فراہم کیا –

  • معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے، محمد اورنگزیب

    معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے، محمد اورنگزیب

    سلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے-

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےکہا کہ دھرنے اور احتجاج سے ملکی معیشت کو نقصان ہوتا ہے۔ اور ہمیں ایک دوسرے کی عزت کرنا ہو گی۔ کاروباری بندش سے 2.2 ارب روپے کا یومیہ نقصان ہوتا ہےمعاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے۔ پالیسی ریٹ اور کرنسی مارکیٹ کی ذمہ داری اسٹیٹ بینک کی ہے اور ہم مارکیٹ کے حساب سے کرنسی پر رائے دے سکتے ہیںاس بار سیلری کلاس نے ٹیکس دیا جبکہ ریٹیلرز اور ہول سیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لا رہے ہیں۔

    محمد اورنگزیب نے کہا کہ چارٹرآف اکانومی کے لیے ہمیں ایک پیج پر ہونا ہو گا اسمگلنگ پر ضرب لگائی اور پیٹرول اسمگلنگ پر قابو پایا۔ سگریٹ اسمگل کرنے پر 900 سے زائد دکانیں بند کی گئیں مرغی اور دالوں کی عالمی قیمت کم ہو رہی ہے۔ اور مڈل مین کا کردار ختم کرنا ہو گا۔ پرائیوٹ سیکٹر کو لیڈ کرنا ہے۔ جبکہ ملٹی نیشنل کمپنیز ے 2.2 ارب ڈالر کا منافع باہر بھیجا ہے۔ او آئی سی سی آئی کا کاروباری اعتماد سروے حوصلہ افزا ہے اور حکومتی پالیسیوں کی بدولت معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔

    وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ملٹی نیشنلز کمپنیز کو کہا ہے کہ ایکسپورٹ بڑھائیں اور سرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر کا معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ہے اور پرائیویٹ سیکٹر کے مسائل کو حل کیا جائے گا پاکستان میں بنی اشیا کو عالمی سطح پر متعارف کرانا ہو گا تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں۔

  • شامی باغی حمص میں داخل،شامی فورسز کو انخلا کی آخری کال

    شامی باغی حمص میں داخل،شامی فورسز کو انخلا کی آخری کال

    شام میں باغی درعا پر قبضےکے بعد حمص میں داخل ہوگئے-

    باغی ٹی وی: عرب میڈیا کے مطابق سیکڑوں شامی فوجی اور ایران نواز ملیشیا کے درجنوں رضاکار بھاگ کر عراق میں داخل ہوگئے ہیں 1650 شامی فوجیوں اور اعلیٰ سرکاری افسران نےعراق میں پناہ لے لی ہے عراقی شہرالقائم میں سیکڑوں زخمی شامی فوجیوں کوطبی امداد بھی دی جا رہی ہے۔

    شامی باغی درعا اور قنیطرہ شہروں پر قبضے کے بعد حمص کے نواحی علاقوں میں داخل ہوئے اور عمارتوں پر لگے صدر بشارالاسد کے پورٹریٹ پھاڑ دیے۔ حما شہر میں بشارالاسد کے والد حافظ الاسد کا مجسمہ گرا دیا گیا، شام کا شمالی شہر ادلب پہلے ہی باغیوں کے قبضے میں ہے، حالیہ حملوں کے دوران باغی حلب اور حما کاکنٹرول حاصل کرچکے ہیں جب کہ حمص کی حدود میں داخل ہوکر شامی فورسز کو انخلا کی آخری کال دے رکھی ہے۔

    باغیوں کی دمشق کی طرف پیش قدمی جاری ہے، باغیوں نے دمشق کے جنوبی ٹاؤن صنمین پر قبضےکا دعوٰی بھی کیا ہے،برطانوی میڈیا کے مطا بق شامی باغیوں نےدعویٰ کیا ہےکہ انہوں نے 24 گھنٹوں کے اندر تقریباً پورے جنوب مغرب پر قبضہ کرلیا ہے اور دمشق سے 30 کلومیٹر کے اندر پیش قدمی کی ہے۔