Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • کوئی مذاکرات نہیں ہیں،جو ڈی چوک پہنچے گا وہ گرفتار ہوگا،محسن نقوی

    کوئی مذاکرات نہیں ہیں،جو ڈی چوک پہنچے گا وہ گرفتار ہوگا،محسن نقوی

    اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ جو ڈی چوک پہنچے گا وہ گرفتار ہوگا، وہ آئیں اور ہم انہیں جانے دیں یہ نہیں ہوگا-

    باغی ٹی وی : اپنے ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ ڈی چوک پہنچے گا وہ گرفتار ہوگا، وہ آئیں اور ہم انہیں جانے دیں یہ نہیں ہوگا، میانوالی میں ہم پر فائرنگ کی گئی، وہ لاشیں چاہ رہے تھے، ہمارے تمام لوگ گولیوں سے زخمی ہوئے ہیں، اگر میں ان پر فائرنگ کرتے تو وہ پتھر گڑھ سے آگے نہیں نکل سکتے تھے، اگر پانچ منٹ فائرنگ ہو تو ایک بندہ نظر نہیں آئے گا، کسی پولیس اہلکار کے پاس اسلحہ نہیں ہے، پولیس اہلکاروں کے پاس ڈنڈے، آنسو گیس کے شیل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مذاکرات پر چند گھنٹے ٹھہر جائیں، کوئی مذاکرات نہیں ہیں، یہ بات کلیئر کردوں، پہلی کوشش ہے لوگوں کی جانیں نہ جائیں،دوسری ، تیسری کوشش ہے لوگوں کی جانیں نہ جائیں، ہماری کوشش اپنے لوگوں کی جانیں بچانا ہے۔

    دوسری جانب رہنما تحریک انصاف رؤف حسن نے کہا ہے کہ اسلام آباد پہنچنا ہدف ہے دیکھتے ہیں حکومت کتنے دن شہر بند رکھتی ہے،پی ٹی آئی قافلے کا سست ہونا ہماری سٹرٹیجی کا حصہ ہے، سارے قافلے اکٹھے ہو کر اسلام آباد میں داخل ہوں گے، قافلہ26نمبر چونگی پر موجود ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں داخل ہونے کا فیصلہ لیڈرشپ نےکرنا ہے، اسلام آباد میں کونسی جگہ دھرنا دینا ہے ، فیصلہ پارٹی کرےگی، آج بیرسٹرگوہر،بیرسٹرسیف نےبانی پی ٹی آئی سے ہدایات لی ہیں، پشاورموڑہماری منزل نہیں ہے۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہم نےماضی میں سیکڑوں جلسے کیے ایک گملہ بھی نہیں ٹوٹا، ہمارا کوئی ایسا ہدف نہیں جو پرتشدد ہو، ہمارا پہلا ہدف اسلام آباد پہنچنا تھا، ہم دیکھتے ہیں حکومت کتنے دن اسلام آباد بند رکھے گی۔

  • آئی پی ایل فرنچائز راجستھان رائلز نے 13سالہ کرکٹر کو اپنی ٹیم کے لیے خرید لیا

    آئی پی ایل فرنچائز راجستھان رائلز نے 13سالہ کرکٹر کو اپنی ٹیم کے لیے خرید لیا

    ممبئی: 13 سالہ بھارتی کرکٹر ویبھوو سوریاونشی انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) کا حصہ بننے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔

    باغی ٹی وی : انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) سیزن 2025 کے لیے کھلاڑیوں کی بولی کی 2 روزہ تقریب گزشتہ روز سعودی عرب کے شہر جدہ میں شروع ہوئی جس میں فرنچائزز نے اپنی ٹیم میں شامل کرنے کے لیے بہترین کھلاڑیوں کو کروڑوں روپے میں خریدا۔

    فرنچائزز نے جہاں بڑے ناموں کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا وہیں ایک 13 سالہ بھارتی کرکٹر ویبھوو سوریاونشی بھی پہلی بار آئی پی ایل کا حصہ بن گئے۔ پیر کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہونے والی آئی پی ایل کی میگا نیلامی میں راجستھان رائلز نے سوریاونشی کو ایک کروڑ 10 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا۔جس کے بعد سوریاونشی آئی پی ایل کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے خریدے جانے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔

  • غیر قانونی وی پی اینز کی بندش کے دوسرے ٹرائل کا آغاز

    غیر قانونی وی پی اینز کی بندش کے دوسرے ٹرائل کا آغاز

    اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے فائر وال کے ذریعے غیر قانونی وی پی اینز کی بندش کے دوسرے ٹرائل کا آغاز کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : وی پی این کی بندش کا یہ ٹرائل2 روز تک جاری رہے گا اور ٹرائل کے دوران غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کی مشق کی جائے گی جبکہ کہ پی ٹی اے نے وی پی اینز کی رجسٹریشن کے لیے 30 نومبر کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے،دو روزہ ٹرائل کے بعد یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا اب تک 25 ہزار سے زائد وی پی اینز رجسٹرڈ کیے جاچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی بندش کا پہلا ٹرائل کچھ روز قبل کیا گیا تھا۔

  • ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر  کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات

    ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان ریزیڈنٹ مشن کی ڈاکٹر ایما ژاؤچن فین نے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : ملاقات میں جاری ترقیاتی منصوبوں، معیشت کی مضبوطی اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،اور زراعت، صحت، تعلیم، ماحولیاتی تحفظ اورڈیجیٹل ڈیویلپمنٹ پر تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا، جلال پور ایریگیشن پراجیکٹ اور کلین انرجی کے بارے میں بات چیت کی گئی-

    ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر ایما ژاؤچن فین نے وویمن ایمپاورمنٹ اور پنجاب حکومت کے عوامی فلاحی اقدامات کو سراہا -وزیر اعلیٰ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی پنجاب کے مختلف منصوبوں میں مالی و تکنیکی معاونت کی تعریف کی-

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس موقع پر کہاکہ اے ڈی بی کا تعاون عوام کی خوشحالی اور معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، پنجاب حکومت سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے تحت آگے بڑھ رہی ہے، ایشیائی ترقیاتی بنک کے ساتھ مزید اشتراک کار پنجاب میں ترقی کے مقاصد کو مزید تقویت دے گا۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان ریزیڈنٹ مشن کی ڈاکٹر ایما ژاؤچن فین نے کہاکہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان، خصوصاً پنجاب کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے پنجاب کی کلائیمٹ پالیسی ماحول اور اکانومی کیلئے سودمند ثابت ہوگی-

  • مذاکرات کے بعد پی ٹی آئی وفد  عمران خان سے مشاورت کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گیا

    مذاکرات کے بعد پی ٹی آئی وفد عمران خان سے مشاورت کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گیا

    راولپنڈی:حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا وفد بانی پی ٹی آئی سے مشاورت اور لائحہ عمل پر مشاورت کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق ایاز صادق کے گھر پر مذاکرات اور پیشرفت کے بعد بیرسٹر گوہر ، شبلی فراز اور اسد قیصر اڈیالہ جیل پہنچے پی ٹی آئی وفد حکومت بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حوالے سے بات اور احتجاج کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی تعین کرے گا، پی ٹی آئی رہنما حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے بعد احتجاج کے حوالے سے عمران خان سے فیصلہ کن ہدایات لینے کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے ہیں۔

    پی ٹی آئی کے وفد کی اڈیالہ جیل میں آج دوسری بار بانی چیئرمین سے ملاقات ہورہی ہے، اس سے قبل بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف نے ملاقات کی تھی۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو گئے حکومت کی جانب سے امیر مقام، ایاز صادق، محسن نقوی اور رانا ثنا اللہ مذاکرات میں شریک ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسد قیصر، شبلی فراز اور بیرسٹر گوہر مذاکرات کر رہے ہیں،یہ مذاکرات منسٹر انکلیو میں ہوئے-

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کو اسلام آباد نہ آنے کی درخواست کی گئی اور مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بیلاروس کے سرمایہ کاروں کے ساتھ کل اسلام آباد میں بزنس کانفرنس ہورہی ہے،پی ٹی آئی کو دھرنے کے لیے پریڈ گراؤنڈ یا پشاور موڑپر جگہ دینے کی پیش کش کی گئی ہے، جس کو پی ٹی آئی نے مسترد کردیا، پی ٹی آئی رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوری رہا کیا جائے پھر ہی بات آگے ہوسکتی ہے۔

  • خواتین کو بااختیار و محفوظ ماحول دیا جائے تو بہتر پرفارم کر سکتی ہیں،وزیر تعلیم

    خواتین کو بااختیار و محفوظ ماحول دیا جائے تو بہتر پرفارم کر سکتی ہیں،وزیر تعلیم

    لاہور: وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمہ کے عالمی دن کے موقع پر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فی میل سٹاف سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی –

    باغی ٹی وی :وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ خواتین کو ترقی کرتا دیکھ کر دلی اطمینان ہوتا ہے خواتین کو ہر میدان میں آگے بڑھتے دیکھنے کا قائل ہوں خواتین پر تشدد قابل مذمت فعل ہے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں خواتین اساتذہ کے حوالے سے ٹھوس مؤقف اپنا رکھا ہے فی میل اساتذہ کی ہراسمنٹ کے خلاف خود ایکشن لےرہا ہوں اس ضمن میں ہراسمنٹ کاشکار خواتین اساتذہ کی ہراسمنٹ کے خلاف 20 سے زائد ایف آئی آر خود درج کروا چکا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی قیادت میں تعلیمی اداروں میں خواتین اساتذہ کو محفوظ ماحول دینے کیلئے کوشاں ہیں خواتین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی پنجاب کی پہلی ای ٹرانسفر پالیسی متعارف کروائی پنجاب میں لڑکیوں کی تعلیم پر بالخصوص فوکس کیا جا رہا ہے، بچیوں کو تعلیمی سہولیات دینے کیلئے محکمہ تعلیم کو خصوصی ہدایات دے رکھی ہیں دوسری جانب تعلیمی اداروں میں لڑکیوں کی سکلز ڈویلپمنٹ کیلئے بھی کام کر رہے ہیں، وائس چانسلرز، ڈائریکٹر کالجز، سی ای اوز کو بھی خواتین اساتذہ اور وزٹرز کو محفوظ ماحول کی فراہمی اور سائل خواتین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل یقینی بنانے کی ہدایت کر رکھی ہے خواتین کو بااختیار و محفوظ ماحول دیا جائے تو بہتر پرفارم کر سکتی ہیں۔

  • پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ  میں 3 دن کی توسیع کردی

    پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 3 دن کی توسیع کردی

    لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 3 دن کی توسیع کردی۔

    باغی ٹی وی: پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق منگل 26 سےجمعرات 28 نومبر تک دفعہ 144کے نفاذ میں توسیع کی گئی ہے،دفعہ 144 میں توسیع کا فیصلہ امن وامان، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیےکیا گیا ہے،پنجاب میں 3 دن کے لیے ہرقسم کےاحتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کی سفارش پرگزشتہ 3 دنوں سے پنجاب میں دفعہ 144 نافذ ہے۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نےکل پنجاب بھر میں احتجاج کی کال دیدی، پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ تمام ٹکٹ ہولڈرز کو ہدایات دے دی گئی ہیں، سب دوبارہ احتجاج کیلئے نکلیں گے۔

    قائم مقام صدر پی ٹی آئی پنجاب حماد اظہرنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں دوسرا راؤنڈ ہوگا، سب پی ٹی آئی رہنما وکارکنان اسلام آباد کا رخ کریں گے،نئی حکمت عملی کے مطابق کل پنجاب بھر میں احتجاج کی کال دیدی ہے، اس حوالے تمام پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرز کو ضروری ہدایات دے دی گئی ہیں۔

  • شہیدکانسٹیبل مبشر کےبچوں کی دنیا شرپسند عناصر کے ہاتھوں اجڑ گئی ہے، وزیراعظم

    شہیدکانسٹیبل مبشر کےبچوں کی دنیا شرپسند عناصر کے ہاتھوں اجڑ گئی ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جب جب ملک ترقی کی منازل طے کرنے لگتا ہے،شر پسند عناصر ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ شروع کر دیتے ہیں۔

    باغی ٹی وی: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ احتجاج کیلئے آئے لوگوں کی جانب سے پولیس اہلکار کو شہید کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، وزیراعظم نے کانسٹیبل مبشر شہید کے اہل خانہ سے تعزیت اور ان کی بلندی درجات کی دعا کی اور واقعے میں ملوث افراد کی فوری نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی۔

    وزیرِ اعظم نے احتجاج کے دوران پتھراؤ و تشدد کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی کہا کہ نام نہاد پر امن احتجاج کے نام پر پولیس اہلکاروں پر حملہ قابل مذمت ہے، پولیس اہلکار و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار امن و امان قائم کرنے کیلئے ڈیوٹی پر مامور ہیں، 9 مئی کو ملک گیر فسادات برپا کرنے والے ایک بار پھر سے پُرتشدد کارروائیاں کررہے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ 46 سالہ شہید کانسٹیبل مبشر کے کم سن بچوں کی دنیا شرپسند عناصر کے ہاتھوں اجڑ گئی ہے، جب جب ملک ترقی کی منازل طے کرنے لگتا ہے،شر پسند عناصر ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ شروع کر دیتے ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کانسٹیبل مبشر شہید کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، کانسٹیبل مبشر ایک ایسے گروہ کے ہاتھوں شہید ہوئے جو ملکی ترقی کا دشمن ہے، نام نہاد امن پسند احتجاجیوں کا پولیس اہلکاروں کو زخمی اور شہید کرنے کا عمل قابل مذمت ہے۔

  • اسرائیلی وزیر اعظم نے  حزب اللہ کے ساتھ جنگ ​​بندی کے معاہدے کی منظوری دیدی

    اسرائیلی وزیر اعظم نے حزب اللہ کے ساتھ جنگ ​​بندی کے معاہدے کی منظوری دیدی

    تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے لبنانی گروپ حزب اللہ کے ساتھ جنگ ​​بندی کے معاہدے کی ”اصولی طور پر“ منظوری دیدی ہے ۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبررساں ادارے کے مطابق معاہدے کے حوالے سے فریقین میں اہم امور پرابتدائی بات چیت جاری ہے ، جس کے بعد حتمی معاہدے کا اعلان کیا جائے گا،یہودیوں کا کہنا ہے کہ معاہدے کے حوالے سے اسرائیلی کابینہ کو جنگ بندی کے معاہدے کی منظوری دینا چاہیے، مسائل حل ہونے تک معاہدے کو حتمی نہ سمجھا جائے گا ۔

    ترجمان اسرائیلی حکومت نے کہا کہ ہم معاہدے کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں، لیکن ابھی کچھ مسائل حل کرنا باقی ہے، ہماری بات چیت معاہدے کی طرف جا رہی ہے، لیکن حزب اللہ کی ایک غلطی بات چیت کو پٹڑی سے اتار سکتی ہے۔

    گزشتہ ہفتے امریکی ایلچی آموس ہوچسٹین نے مذاکرات کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے دورہ بیروت کے دوران کہا تھا کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ”ہماری گرفت میں“ ہے،معاہدہ بالآخر ”فریقین کا فیصلہ“ ہے، ہمارے پاس تنازعات کو ختم کرنے کا حقیقی موقع موجود ہے۔

  • اسلام آباد پہنچنے کی جلدی نہیں ،ہماری کوشش ہے بات چیت ہو،روؤف حسن

    اسلام آباد پہنچنے کی جلدی نہیں ،ہماری کوشش ہے بات چیت ہو،روؤف حسن

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما روؤف حسن کا کہنا ہے کہ ہمیں اسلام آباد پہنچنے کی جلدی نہیں ہے، قیادت طے کرے گی کہ کہاں جانا ہے کیا کرنا ہے۔

    باغی ٹی وی : روؤف حسن نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے بات چیت ہو، بات چیت کے دروازے کھلے ہونے چاہئیں چند دن پہلے بات چیت میں کچھ پیشرفت ہوئی تھی لیکن پھر معاملات کسی وجہ سے تعطل کا شکار ہو گئے ،اگر اس اسٹیج کے اوپر ہم نے اسے پبلک کیا تو معاملات ڈیمیج ہوسکتے ہیں جو مناسب نہیں ہوگا۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ بات چیت اسٹبلشمنٹ سے ہو رہی تھی اور اس میں حکومت کا کوئی وزیر یا نمائندہ شامل نہیں تھا ہم چاہتے ہیں تعطل دور ہو، آخر کار بات چیت تو کرنی ہی ہے، لیکن لچک دکھائے بغیر بات چیت نہیں ہوسکتی، دونوں اطراف سے لچک دکھانی چاہئے، امید ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان بھی معاملات آگے بڑھانے پر اتفاق کریں گے، ملک اس وقت خطرناک موڑ پر کھڑا ہے، آج بیرسٹر گوہر اور شبلی فراز بانی سے ملاقات کرنے گئے، دونوں بات چیت کی اجازت لینے گئے تھے۔