Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • جاپان:  خلائی ایجنسی کے زیر انتظام تجربات کی جگہ پر زور دار آگ بھڑک اٹھی

    جاپان: خلائی ایجنسی کے زیر انتظام تجربات کی جگہ پر زور دار آگ بھڑک اٹھی

    ٹوکیو: جاپان میں آج منگل کی صبح جاپانی خلائی ایجنسی کے زیر انتظام تجربات کی جگہ پر زور دار آگ بھڑک اٹھی۔

    باغی ٹی وی: جاپان کے ریڈیو اور ٹی وی کے نشریاتی ادارے این ایچ کے کی رپورٹ کے مطابق یہ آگ اس وقت لگی جب ایجنسی کی جانب سے "ایبسلون ایس” نامی راکٹ کا تجربہ کیا جا رہا تھا، یہ راکٹ ٹھوس ایندھن سے کام کرتا ہے،مقامی وقت کے مطابق صبح 8:30 کے قریب ٹانیگاشیما اسپیس سینٹر سے آگ کے شعلے اور دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے گئے۔

    جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق جس وقت آگ بھڑکی تو ذرائع ابلاغ کے نمائندے تجربے کی جگہ سے تقریبا 600 میٹر کی دوری پر موجود تھے،تجربے کے آغاز کے محض 30 سیکنڈ بعد ہی زور دار دھماکا سنا گیا اور ایک جلتا ہوا جسم سمندر کی سمت اڑتا ہوا نظر آیا۔

  • پنجاب کی جیلوں میں امپورٹد وول سے کارپٹس وقالین کی تیاری شروع

    پنجاب کی جیلوں میں امپورٹد وول سے کارپٹس وقالین کی تیاری شروع

    لاہور: جیل حکام نے کہا ہے کہ پنجاب کی جیلوں سے اب عالمی معیار کے کارپٹس اور قالین ملیں گے۔

    باغی ٹی وی : جیل حکام نے بتایا کہ لاہور کی سینٹرل جیل سمیت 5 جیلوں میں امپورٹد وول سے کارپٹس وقالین کی تیاری شروع ہوگئی، نئے کارپٹس وقالینوں کا ریٹ 1لاکھ سے3 لاکھ تک کا رکھا گیا ہے۔

    آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے کہا کہ پرانے کارپٹس و قالینوں کا ریٹ 15 ہزار سے 80 ہزار تک تھا، شہری کارپٹس وقالین جیل سے خود بھی خرید سکتے ہیں، جبکہ مارکیٹ سے بھی خریداری کی جاسکتی ہے،جدید ڈیزائننگ اور ٹریننگ کے لئے کنسلٹنٹ رکھے گئے ہیں، کارپٹس و قالین بنانے والے قیدیوں کی اجرت میں بھی اضافہ کرکے جیلوں میں انڈسٹری کو مزید بہترکیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں جیلوں میں ہنرمند قیدیوں کیلئے انڈسٹری مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا،اب قالین،بلب، فٹ بال،برتن اور ٹف ٹائل کے بعد جوتے بھی تیار کرائے جائیں گےجیل حکام کے مطابق جیلوں میں قیدیوں سے جوتوں کے اپر تیار کرائے جائیں گے،جوتے تیار کرنے والے کو معقول معاوضہ دیا جائے گا،جوتوں کو تیار کرنے کا ہنر سیکھنے والے قیدیوں کیلئے ورکشاپس کا بھی قیام عمل میں لایا جائے گا۔

    ابتدائی طور پر لاہور سمیت 4ریجنز کی سنٹرل جیلوں میں جوتے تیاری کا عمل شروع کرایا ، جیل حکام کے مطابق آئی جی جیل میاں فاروق نذیر جیلوں میں قیدیوں کو ہنر مند شہری بنانے کیلئے کوشاں ہیں،گزشتہ 3 ماہ کے دوران قیدیوں کو جیل کے اندربڑے پیمانے کے روزگار کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں۔

  • اسلام آباد میں احتجاج: سری لنکا اے کے پاکستان میں باقی 2 ون ڈے میچز ملتوی

    اسلام آباد میں احتجاج: سری لنکا اے کے پاکستان میں باقی 2 ون ڈے میچز ملتوی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں احتجاج کے باعث سری لنکا اے ٹیم کے پاکستان میں باقی 2 ون ڈے میچز ملتوی کردیئے ہیں-

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں سیاسی سرگرمیوں کے باعث پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز کے50 اوور کے آخری 2 میچز ملتوی کر دیئے گئے ہیں ، آخری 2 میچ بدھ اور جمعے کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول تھے، دونو ں بورڈز سیریز کو مکمل کرنے کے لیے نئی تاریخوں کو حتمی شکل دینے کے لیے تعاون کریں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے جانے والا پہلا میچ ابتدائی طور پر راولپنڈی میں شیڈول تھا جو احتجاج کے باعث اسلام آباد کلب میں کھیلا گیا، جس میں پاکستان شاہینز کی جیت ہوئی،شاہینز نے پیر کو دو چار روزہ میچوں میں 1-0 اور ابتدائی 50 اوور کا میچ 108 رنز سے جیت کر سیریز میں برتری حاصل کی۔

  • بھٹو ریفرنس فیصلے پر جسٹس منصور علی شاہ کا اضافی نوٹ جاری

    بھٹو ریفرنس فیصلے پر جسٹس منصور علی شاہ کا اضافی نوٹ جاری

    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی سزا کے خلاف صدارتی ریفرنس کے فیصلے کے 5 ماہ بعد اضافی نوٹ جاری کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی: سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جسٹس منصور علی شاہ کا 6 صفحات پر مشتمل اضافی نوٹ جاری کردیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کا ٹرائل سیاسی ٹرائل کی کلاسیک مثال ہے ذوالفقارعلی بھٹو کیس میں تفتیش کی منظوری غیر قانونی طور پر دی گئی، سیاسی ٹرائل میں من پسند نتائج کے لیےغیر شفاف طریقے آزمائے جاتے ہیں۔

    جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے نوٹ میں کہا ہے کہ سیاسی ٹرائل میں عموما سابق اتحادیوں کے ہی بیانات لے کر عموما گواہ بنایا جاتا ہےبھٹو نے خود کہا تھا آئین کی چھتری تلے ہی عدلیہ آزاد رہ سکتی ہے اور کہا تھا صحرا میں پھول نہیں کھل سکتے آمرانہ دور میں ججوں کو یاد رکھنا چاہیے ان کی اصل طاقت عہدے پر فائز رہنا نہیں آزادی کو قائم رکھنا ہے، جسٹس دوراب پٹیل نے بھٹو کیس میں جرات مندی سے اختلاف کیا،دوراب پٹیل نے ضیا کے جاری کردہ عبوری آئین کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کیا۔

    جسٹس منصور علی شاہ نے نوٹ میں کہا کہ سمجھوتہ کر لینے کی میراث چھوڑنے کے بجائے عہدہ کھودینا ایک چھوٹی سی قربانی ہے، جج کی بہادری کا اندازہ بیرونی دباؤ کا مقابلہ کرنے، مداخلت کے خلاف ثابت قدم رہنے سے لگایا جا سکتا ہے، آمرانہ مداخلتوں کا مقابلہ کرنے میں تاخیر قانون کی حکمرانی کے لیے مہلک ثابت ہو سکتی ہے، دراندازیوں کی فوری مزاحمت اور اصلاح کی جانی چاہیے اور عدلیہ کا کردار انصاف کا دفاع کرنا ہے۔

    واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی جانب سے ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ 5 جولائی 2024 کو جاری کیا گیا تھا۔

  • ہائیکورٹ کے حکم پر ہر صورت میں عمل کروانا ہے،آئی جی اسلام آباد

    ہائیکورٹ کے حکم پر ہر صورت میں عمل کروانا ہے،آئی جی اسلام آباد

    اسلام آباد: انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کے حکم پر ہر صورت میں عمل کروانا ہے جن کی ایما پر یہ سب کچھ ہو رہا ہے ان کو فوری گرفتار کریں گے-

    باغی ٹی وی : آئی جی اسلام آباد نے پولیس افسران اور اہلکاروں سے خطاب کیا اور ان کا حوصلہ بلند کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ ہائیکورٹ کے حکم پر ہر صورت میں عمل کروانا ہے، شرپسندوں سے اسلام آباد کو فوری خالی کروانا ہے،انہوں نے ہدایت کی کہ کسی شرپسند کے ساتھ کوئی نرمی نہ برتی جائے، قانون کے مطابق کارروائی کریں۔

    آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھاکہ جن کی ایما پر یہ سب کچھ ہو رہا ہے ان کو فوری گرفتار کریں گے، شرپسندوں نے پولیس پر فائرنگ کی، ہمارے کئی جوان زخمی ہیں، احتجاج کی آڑ میں غیر ملکی شرپسند عناصر جھتے میں موجود ہیں، غیر ملکی شرپسندوں کی نشاندہی کرکے ان کا قلع قمع کرنا ہے،آئی جی اسلام آباد نے ڈی چوک پر پولیس کے تازہ دم دستے بھجوا دیئے۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرین نے آج اسلام آباد میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو شدید مزاحمت کا سامنا کرتے ہوئے انہیں کسی بھی جگہ جانے سے روک دیا،مظاہرین نے 7ویں ایوینیو پر کلثوم انٹرنیشنل اسپتال کے سامنے جمع ہو کر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو لینے آنے والی گاڑی کو روک دیا۔

    وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو کسی ضروری کام کے لیے روانہ ہونا تھا، تاہم مظاہرین نے انہیں جانے کی اجازت نہیں دی اور ان کے خلاف سخت نعرے بازی کی،مظاہرین کا کہنا تھا کہ "اس بار علی امین گنڈاپور کو نہیں بھاگنے دیں گے، احتجاجی کارکنان نے ڈی چوک کے نعرے بھی لگائے اور گنڈاپور کے خلاف تنقید کی، ان کا کہنا تھا کہ عوام گولیاں کھا رہی ہیں، اور وزیراعلیٰ خود گاڑیوں میں آرام سے بیٹھے ہیں۔

  • روس کا  یوکرین پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ

    روس کا یوکرین پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ

    کیف: روس نے گزشتہ رات یوکرین پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ کیا جس میں 188 ڈرون استعمال کیے گئے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق روس نے مجموعی طور پر 188 ڈرونز سے حملہ کیا جن میں سے 76 ڈرونز یوکرینی فوج نے تباہ کردیئے جبکہ 96 ڈرونز کاکچھ پتا نہ لگ سکا، روسی حملے میں یوکرین کے مغربی علاقے ترنوپل میں بجلی کے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا جبکہ کیف میں رہائشی عمارتیں بھی متاثر ہوئیں۔

    یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ روس نے حملے میں خودکش ڈرونز سمیت کچھ نامعلوم ڈرونز بھی استعمال کیے روس کی جانب سے یوکرینی دفاعی نظام کو ناکام بنانے کےلیے ڈمی ڈرونز بھی استعمال کیے جاتے ہیں، دارالحکومت کیف پر حملہ آور ڈرونز میں سے 10 ڈرونز کو مارگرایا گیا جن کا ملبہ رہائشی عمارتوں پر گرا، ڈرون حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا،پانچ ڈرون بیلاروس کی طرف بڑھے۔

  • یو اے ای  پاکستانیوں کے ویزوں پر پابندی کی خبروں کی تردید

    یو اے ای پاکستانیوں کے ویزوں پر پابندی کی خبروں کی تردید

    دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای)نے پاکستان کے لیے ویزوں کی پابندی کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔

    باغی ٹی وی : یو اے ای کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق ال رمیثی نے ایک تقریب کے دوران کہا کہ ’یہ جھوٹا دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یو اے ای پاکستانیوں کو ویزے نہیں دے رہا، ’جو بھی ویزا حاصل کرنا چاہتا ہے وہ یو اے ای ویزا سینٹر آئے۔‘

    قونصل جنرل نے اسلام آباد کے ساتھ یو اے ای کی حمایت کو بھی دوبارہ یاد دلایا اور کہا کہ ’ہمیں اپنے حکومت سے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونے کا حکم ملا ہے، آئندہ ایک یا دو ماہ میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم ترقی دیکھنے کو ملے گی۔

    یہ بیان اُس وقت سامنے آیا جب گزشتہ ہفتے پاکستان کی سفارتخانے نے میڈیا رپورٹس کو مسترد کیا جن میں کہا گیا تھا کہ یو اے ای حکومت نے پاکستانیوں پر ویزا پابندی لگانے کے حوالے سے ایک دستاویز جاری کی تھی، ان رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ یو اے ای کابینہ کے اجلاس میں پاکستانیوں کے ویزے پر پابندی عائد کرنے پر غور کیا گیا تھا۔

    اس سے قبل اگست میں بھی یو اے ای قونصل جنرل نے ایسی افواہوں کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ پاکستانیوں کو سوشل میڈیا پر اپنے ملک، اداروں یا سیاستدانوں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے سے بچنا چاہیے،چاہے آپ پاکستان میں ہوں یا یو اے ای میں، جو کچھ بھی آپ سوشل میڈیا پر شیئر یا لائیک کرتے ہیں وہ آپ کے لیے ایک ڈیجیٹل نشان چھوڑتا ہے، اگر آپ کچھ غلط شیئر کرتے ہیں تو اس کا نتیجہ ویزا رد یا بین ہو سکتا ہے۔

  • پی ٹی آئی احتجاج:پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ

    پی ٹی آئی احتجاج:پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ

    لاہور:پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پی ٹی آئی احتجاج اور راستوں کی بندش کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری خواجہ عاطف نے کہا کہ پی ٹی آئی احتجاج کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کا معاملہ سنگین ہوگیا کیونکہ راستے بند ہونے سے تیل کی سپلائی متاثر ہو رہی ہےصوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، اگر یہی صورتحال رہی تو معاملات سنگین ہوسکتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت کی روزانہ کی کھپت 50 لاکھ لیٹر سے زائد جبکہ پورے پنجاب کی 5 کروڑ لیٹر کے قریب ہے اور اب پمپس کے پاس تیل کا اسٹاک صرف تین دن کا رہ گیا ہے، حکومت فوری پیٹرول کی سپلائی کو بحال کرائےصوبائی دارالحکومت میں 2 سے 3 روز کے پیٹرول کا اسٹاک ہے، حکومت پیٹرولیم کمپنیوں کو سپلائی بحال کرنے کی ہدایت کرے اور سپلائی چین بحال کرانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

    واضح رہے کہ لاہور میں انتظامیہ نے پی ٹی آئی احتجاجی سرگرمیوں کے پیش نظر ایک مرتبہ پھر رنگ روڈ ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے، پولیس ذرائع نے بتایا کہ انتظامیہ نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر رنگ روڑ ٹریفک کیلئے بند کیا ہے،پی ٹی آئی احتجاج کو ناکام بنانے کے لیے پنجاب کی صوبائی حکومت نے لاہور کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کردیئے تھے گزشتہ روز لاہور کے ذیلی راستوں کو جزوی کھول دیا گیا تھا۔

  • خواتین کے قتل کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ

    خواتین کے قتل کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ

    جنیوا: اقوام متحدہ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ خواتین کے قتل کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، دنیا بھر میں ہر 10 منٹ میں ایک عورت شریک حیات ، بوائے فرینڈ یا پھر اپنے کسی رشتے دار کے ہاتھوں قتل کردی جاتی ہے۔

    باغی ٹی وی : 107 ممالک کے دستیاب اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ خواتین پر تشدد کے خلاف 25 ویں عالمی دن پر یو این ویمن اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق 2023 کے دوران ہر 10 منٹ میں ایک عورت کو اپنے کسی ساتھی، شریک حیات یا پھر کسی نہ کسی رشتے دار کے ہاتھوں جان سے جانا پڑا، گزشتہ سال تقریباً 85 ہزار خواتین کو قتل کیا گیا، اس اعداد و شمار میں تقریباً 60 فیصد یا 51 ہزار سے زائد عورتیں اپنے ساتھی یا پھر کسی نہ کسی رشتے دار کے ہاتھوں قتل کی گئیں،دنیا بھر میں عورتوں کے قتل کی شرح روزانہ اوسطاً 140 ہے جہاں گھر میں لڑکیوں اور خواتین کو قتل کیےجانےکا خطرہ سب سے زیادہ موجود ہے،جبکہ خواتین کے مقابلے میں مردوں کو قتل کیے جانے کا امکان 4گنا زیادہ یعنی 80 فیصد بتایا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق افریقہ میں شریک حیات اور خاندان کے ہاتھوں قتل کی جانے والی خواتین کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں 2023 میں 21 ہزار 700 خواتین کو قتل کیا گیا، اس کے بعد امریکا اور اوشیانا کا نمبر ہے جب کہ خواتین کے قتل کی سب سے کم شرح یورپ اور ایشیا میں دیکھی گئی۔

    یو این ویمن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیما بہوس کا کہنا ہے کہ خواتین کے خلاف تشدد کو روکنے کے لیے مضبوط قانون سازی، اعلیٰ سطح کی حکومتی جوابدہی اور خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیموں کیلئے جاری فنڈز میں اضافے کی ضرورت ہے-

  • دوسرا ون ڈے:صائم ایوب کی شاندار سنچری،زمبابوے کو  10 وکٹوں سے شکست

    دوسرا ون ڈے:صائم ایوب کی شاندار سنچری،زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست

    بلاوائیو: پاکستانی اوپنر صائم ایوب کی شاندار سنچری،زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میں 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔

    باغی ٹی و ی: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا آج دوسرا میچ بلاوائیو میں کھیلا گیا جہاں میزبان ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،میزبان ٹیم 32.3 اوورز میں 145 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 146 رنز کا ہدف دیا۔

    پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے 4، سلمان علی آغا نے 3 اور صائم ایوب اور فیصل اکرم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا،جواب میں 146 رنز کا ہدف پاکستان نے بغیر وکٹ گنوائے 19ویں اوور میں با آسانی حاصل کرلیا، صائم ایوب نےون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کرتے ہوئے 113 رنز بنائے جبکہ عبداللہ شفیق 32 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

    واضح رہے کہ بارش سے متاثرہ پہلےمیچ میں زمبابوے نے ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 80 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی، بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے 2 کھلاڑی ابرار احمد اور طیب طاہر پہلی مرتبہ پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل کھیل رہے تھے۔