Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • نومنتخب صدر ٹرمپ کی صدر جوبائیڈن سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات

    نومنتخب صدر ٹرمپ کی صدر جوبائیڈن سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات

    واشنگٹن: نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر جوبائیڈن سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : بی بی سے کے مطابق ٹرمپ نے بائیڈن کے ساتھ اپنی ملاقات ختم کر دی ہے اور میڈیا سے گفتگو کئے بغیر ہی وائٹ ہاؤس سے روانہ ہو گئے ہیں، اوول آفس میں اپنی میٹنگ کے آغاز پر نامہ نگاروں کے سامنے مختصر ریمارکس کہے جہاں ٹرمپ نے اقتدار کی منتقلی پر بائیڈن کا شکریہ ادا کیا، دونوں کی ملاقات تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہی-

    امریکی صدر جوبائیڈن نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور وائٹ ہاؤس میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ انہوں نے وعدہ کیا تھا وہ پر امن اقتدار کی منتقلی کے لیے تیار ہیں، جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی جوبائیڈن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیاست ایک مشکل کام ہے کئی حوالوں سے ہر روز یہ کوئی بہت اچھی دنیا نہیں ہوتی لیکن آج کے دن یہ دنیا بہت اچھی ہے، ٹرمپ نے بھی کہا کہ وہ پر امن انتقال اقتدار کو سراہتے ہیں۔

    بی بی سی کے مطابق توقع ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان امریکی خارجہ پالیسی سے لے کر اقتدار کے حوالے سے لاجسٹکس تک کئی چیزوں پر بات چیت ہوگی، وائٹ ہاؤس کے مطابق، ٹرمپ کی آنے والی چیف آف اسٹاف سوزی وائلز اور بائیڈن کے چیف آف اسٹاف جیف زیئنٹس بھی ملاقات کے دوران موجود تھے-

    ٹریبون کے مطابق یہ ملاقات ان دونوں افراد کی برسوں سے ایک دوسرے پر کی جانے والی تنقید کے بالکل برعکس تھی81 سالہ بائیڈن نے ٹرمپ کو جمہوریت کے لیے خطرہ کے طور پر پیش کیا ہے جبکہ 78 سالہ ٹرمپ نے بائیڈن کو نااہل قرار دیا ہے۔ ٹرمپ نے 2020 کے انتخابات میں بائیڈن سے ہارنے کے بعد بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کے جھوٹے دعوے کیے تھے۔

    سابق اور مستقبل کے ریپبلکن صدر کا استقبال اوول آفس میں بائیڈن نے کیا، جو ایک ڈیموکریٹ تھے جنہوں نے انہیں 2020 کے انتخابات میں شکست دی تھی۔

    امریکی روایات کے مطابق صدارتی انتخابات کے بعد امریکی صدر نو منتخب امریکی صدر کو وائٹ ہاؤس میں مدعو کرتا ہے تاہم 2020 کے انتخابات میں شکست کے بعد ٹرمپ نے جوبائیڈن کو وائٹ ہاؤس میں مدعو نہیں کیا تھا۔

    غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس آمد پر ان کے استقبال کے لیے جوبائیڈن کے ہمراہ امریکی خاتون اول جل بائیڈن بھی موجود تھیں جنہوں نے ٹرمپ کو میلانیا ٹرمپ کے لیے ہاتھ سے لکھا ہوا مبارک باد کا خط بھی دیا، ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری 2025 کو امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔

  • سیکیورٹی فورسز کا کیچ میں  انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،مجید بیریگیڈ کے رِنگ لیڈر سمیت چار دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کا کیچ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،مجید بیریگیڈ کے رِنگ لیڈر سمیت چار دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں مجید بیریگیڈ کے رِنگ لیڈر سمیت چار دہشتگرد مارے گئے۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 12 اور 13 نومبر کی درمیانی رات دہشت گردوں کے خلاف بالگتار میں کارروائی کی، اس آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ ثنا عرف بارو چار ساتھیوں سمیت مارا گیا۔ ہلاک ہونے والا دہشت گرد سرغنہ ثنا عرف بارو دہشت گردوں کا ریکروٹمنٹ ایجنٹ تھادہشت گرد ثنا عرف بارو نام نہاد مجید بریگیڈ کے لیے ضلع کیچ میں خود کش حملہ آوروں کی بھرتی کرتا تھا، ثنا عرف بارو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔

    ثنا عرف بارو نے عدیلہ بلوچ کو کالعدم تنظیم میں شامل کیا اور اسے خودکش حملے کی تربیت دی تھی، ثنا کی ہلاکت عدیلہ بلوچ کے والدین کی معاونت سے ممکن ہو سکی ہے، عدیلہ بلوچ کے والدین نے سیکیورٹی فورسز کو اس بات کی اطلاع دی تھی کہ ان کی بیٹی کو دہشت گردوں نے اغوا کرلیا اور اسے دہشت گردی کی تربیت دی جا رہی ہے،تربت سے گرفتار خودکش بمبار خاتون عدیلہ بلوچ نے صوبائی حکومت کے اعلیٰ افسران کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کئی اہم انکشافات کئے تھے۔

  • لندن میں خواجہ آصف کیساتھ بدتمیزی اور دھمکی،حکومت پاکستان  نے واقعے کا نوٹس لے لیا

    لندن میں خواجہ آصف کیساتھ بدتمیزی اور دھمکی،حکومت پاکستان نے واقعے کا نوٹس لے لیا

    لندن : مبینہ پی ٹی آئی حامی نے لندن میں وزیر دفاع خواجہ آصف کے ساتھ ٹرین سے نکلتے وقت بدتمیزی کی اور پھر دھمکی بھی دی۔

    باغی ٹی وی : خواجہ آصف لندن میں الزبتھ لائن ساتھی کے ہمراہ سفر کر رہے تھے، نامعلوم شخص نے پہلے جملے کسے اور پھر دھمکی آمیز الفاظ استعمال کیے،لندن گراؤنڈاسٹیشن پر نامعلوم شخص نے خواجہ آصف کا تعاقب کرتے ہوئے انہیں چاقو حملے کی دھمکی دی۔

    خواجہ آصف کے قریبی ذرائع نے واقعےکی تصدیق بھی کی، کہا کہ دھمکیوں اور گالیوں کی ویڈیو حقیقی ہے،منظر عام پر آنے والی ویڈیو چند روز پرانی ہے،خواجہ آصف کو گالیاں اور چاقو حملے کی دھمکی دینے کا واقعہ منگل کو ہیتھرو ائیرپورٹ کے قریب پیش آیا۔

    دوسری جانب حکومت پاکستان نے وزیردفاع خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش آئے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے،حکومت پاکستان نے لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کو واقعے پرپولیس سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی، حکومت نے ہائی کمیشن کوہدایت کی کہ واقعہ انتہائی سنگین ہے لہٰذا برٹش ٹرانسپورٹ پولیس سے رابطہ کرکے تحقیقات کرائی جائے۔

  • ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہمارا سب سے بڑا مطالبہ ہے،عمر ایوب

    ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہمارا سب سے بڑا مطالبہ ہے،عمر ایوب

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہمیں کسی سے کوئی ریلیف نہیں چاہیے، جب کنڈیشنز ہوں گی ریلیف خود بخود مل جائے گا۔

    باغی ٹی وی : عمر ایوب نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کسی سے کوئی ریلیف نہیں چاہیے، جب کنڈیشنز ہوں گی ریلیف خود بخود مل جائے گا،ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہمارا سب سے بڑا مطالبہ ہے، عمران خان سمیت ہمارے جتنے بھی لوگوں کو غلط کیسز بنا کر جیل میں رکھا گیا ہے انہیں رہا کیا جائے، اس کے علاوہ ملک میں نئے انتخابات ہونے چاہئیں۔

    عمر ایوب نے کہا کہ عمران خان پر قائم کیے گئے تمام مقدمات بوگس ہیں، میری دو ماہ سے ان سے ملاقات نہیں ہونے دی جارہی، آج بھی فائنل کال کا میڈیا کے ذریعے سنا، اب پارٹی میں اس حوالے سے مشاورت ہوگی، اور عمران خان کے احکامات پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا۔

    دہشتگردوں کا مقصد پاک چین تعلقات میں خلل ڈالنا اور سی پیک کو …

    اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے کہا کہ میرا 95 فیصد وقت عدالتوں میں حاضریاں لگاتے ہوئے گزر جاتا ہے، اس وقت 100 سے زیادہ مقدمات بھگت رہا ہوں، اگر پیش نہ ہوں تو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوجاتے ہیں،خفیہ ایجنسیاں پی ٹی آئی میں فاورڈ بلاک بنانے کی کوششیں کررہی ہیں، اور ہمارے لوگوں پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

    عمر ایوب نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے موقع پر جن پی ٹی آئی ممبران سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا ان کو شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، اگر کوئی بے گناہ ہوگا وہ کلیئر ہوجائے گا پارلیمان کی خصوصی کمیٹی جس کام کے لیے بنائی گئی تھی وہ کام نہیں کررہی، بلکہ کسی اور کام پر لگ گئی ہے،کل اڈیالہ جیل میں غیرقانونی طور پر ہمیں حراست میں لیا گیا، جس کے خلاف پٹیشن دائر کردی ہے-

    چیمپئنز ٹرافی:ٹورنامنٹ جنوبی افریقا منتقل کیے جانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا

  • وزیراعظم کی چینی نائب وزیراعظم کو چینی شہریوں  کے تحفظ کی یقین دہانی

    وزیراعظم کی چینی نائب وزیراعظم کو چینی شہریوں کے تحفظ کی یقین دہانی

    باکو: وزیراعظم شہبازشریف نے چین کے نائب وزیراعظم ڈنگ ژوئی ژانگ کو یقین دہانی کروائی ہے کہ حکومت چینی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھارہی ہے۔

    باغی ٹی وی: وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں کوپ 29 کے کلائمٹ ایکشن اجلاس کے موقع پر چین کے نائب وزیراعظم ڈنگ ژوئی ژانگ سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے، دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے،حکومت چینی شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے، حکومت ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

    اس موقع پر ڈنگ ژوئی ژانگ نے سیکیورٹی چیلنجز سے باہمی طور پر نمٹنے اور دونوں ممالک کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے پاک چین تعلقات کے دائرہ کار کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    سگی بیٹی سے جنسی زیادتی،باپ کو 10 سال قید بامشقت کی سزا

    چیمپئنز ٹرافی:ٹورنامنٹ جنوبی افریقا منتقل کیے جانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا

    دہشتگردوں کا مقصد پاک چین تعلقات میں خلل ڈالنا اور سی پیک کو …

  • دہشتگردوں کا مقصد  پاک چین تعلقات میں خلل ڈالنا اور سی پیک  کو روکنا ہے،احسن اقبال

    دہشتگردوں کا مقصد پاک چین تعلقات میں خلل ڈالنا اور سی پیک کو روکنا ہے،احسن اقبال

    اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا مقصد پاک چین تعلقات میں خلل ڈالنا اور سی پیک کو روکنا ہے-

    باغی ٹی وی:وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی ہمارے قومی مہمان ہیں چینی شہریوں کو سیکیورٹی فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے کیونکہ وہ ہمارے قومی مہمان ہیں، گزشتہ دنوں پیش آنے والے واقعات منظم دہشتگردی کا نتیجہ ہیں، جن کا مقصد پاک چین تعلقات میں خلل ڈالنا اور سی پیک کو روکنا ہے، دونوں ممالک سیکیورٹی صورتحال سے نمٹنے کیلئے رابطے میں ہیں اور ایسے فریم ورک پر اتفاق کریں گے جو دونوں ممالک کیلئے قابل قبول ہوگا۔

    احسن اقبال نے کہا کہ چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے نظام کو مزید بہتر بنانے میں کامیاب ہوں گے، اس حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کرنا ہوگا جہاں ضروری ہوگا سیکیورٹی کے نظام کو مزید مؤثر بنائیں گے،پہلے سے منظور شدہ اسپیشل اکنامک زونز پر آئی ایم ایف کی شرائط عائد نہیں ہوتیں تاہم آئی ایم ایف کی شرائط نئے اکنامک زونز (اقتصادی راہداری) سے متعلق ہیں۔

  • چیمپئنز ٹرافی:ٹورنامنٹ جنوبی افریقا منتقل کیے جانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا

    چیمپئنز ٹرافی:ٹورنامنٹ جنوبی افریقا منتقل کیے جانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا

    لاہور: پاکستانی کی جانب سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل سے انکار پر پورا ٹورنامنٹ جنوبی افریقا منتقل کیے جانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا۔

    باغی ٹی وی: گزشتہ روز بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ ہائبرڈ ماڈل سے انکار پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جنوبی افریقا منتقل کردی جائے گی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کو جنوبی افریقا منتقل کرنے کے حوالے سے جنوبی افریقی بورڈ لاعلم ہے۔

    ذرائع کے مطابق تاحال چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے حوالے سے جنوبی افریقا سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، تھوڑے وقت میں جنوبی افریقا بورڈ کے لیے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے لیے کوئی آپشن موجود نہیں ہے جبکہ تاحال آئی سی سی نے بھی اس حوالے کوئی غور نہیں کیا۔

    وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا پاکستان کی میزبانی کو سبوتاژ کرنے کے لیے جنوبی افریقا کے آپشن کو سامنے لے کر آیا، جنوبی افریقا بورڈ کا چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد کم وقت میں کروانا ممکن نہیں آئی سی سی میں تاحال جنوبی افریقا کے آپشن پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

    واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی کرکٹ ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا ہے-

    کل شام سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارشوں کی پیشگوئی

  • سگی بیٹی سے جنسی زیادتی،باپ کو 10 سال قید بامشقت کی سزا

    سگی بیٹی سے جنسی زیادتی،باپ کو 10 سال قید بامشقت کی سزا

    کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی نے سگی بیٹی سے جنسی زیادتی کے مقدمے میں باپ کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنادی۔

    باغی ٹی وی : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی نے باپ کی شادی شدہ سگی بیٹی سے جنسی زیادتی کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا، استغاثہ جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا عدالت نے ملزم عبد الکریم کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنادی عدالت نے ملزم پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا جرمانہ کی عدم ادائیگی پر ملزم کو 3 ماہ مزید قید کاٹنی ہوگی۔

    عدالت نے کہا کہ متاثرہ خاتون اپنے والد کو معاف کرنا چاہتی ہیں تاہم جرم سنگین نوعیت کا ہے ایسے عناصر کو سزا دینا اشد ضروری ہے پراسیکیوٹر حنا ناز نے موقف دیا کہ واقعہ جنوری 2022 کو پیش آیا تھا ملزم نے شوہر اور بچوں کی عدم موجودگی میں گھر آکر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ خاتون نے اپنے 164 کے بیان میں بھی اپنے والد کو مورد الزام ٹھہرایا۔

    دوران ٹرائل ملزم نے صحت جرم سے انکار کیا تھا ملزم نے الزام لگایا کے داماد نے اپنی بیوی کے ذریعے اس سے 5 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا، پیسے نا دینے پر غلط الزام پر مقدمہ درج کروایا گیا، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم اپنی اس بات کو ثابت کرنے میں ناکام رہا، ڈی این اے رپورٹ نے بھی ملزم کیخلاف الزام کو ثابت کیا ہے، ایسی حرکات سے معاشرے میں خواتین میں بے چینی پھیل رہی ہے۔

  • ایف آئی اے کی  حوالہ ہنڈی کیخلاف بڑی کارروائی،کرنسی ایکسچینج  سے  23 کروڑ روپے برآمد

    ایف آئی اے کی حوالہ ہنڈی کیخلاف بڑی کارروائی،کرنسی ایکسچینج سے 23 کروڑ روپے برآمد

    پشاور: ایف آئی اے نے غیر قانونی کرنسی کاروبار حوالہ ہنڈی کے خلاف پشاور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے نجی کرنسی ایکسچینج کے مینجر کو گرفتار کرکے 23 کروڑ روپے برآمد کرلیے۔

    باغی ٹی وی: ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نعیم خان کے مطابق کارروائی اندرون شہر صرافہ بازار میں کی گئی جس میں ہنڈی و حوالہ اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے مینجر عطا اللہ کو گرفتار کرکے دکان کے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے 23 کروڑ روپے برآمد کرلیےغیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف ایف آئی اے کی اب تک کی تاریخ کی یہ سب سے بڑی کارروائی ہے جس میں کارروائی سے قبل ایک ہفتے تک ریکی کی گئی، مینجر کی گرفتاری کے بعد اب اصل سرغنہ خالد منظور کو گرفتار کرنے کے لیے کارروائی کی جارہی ہے، ملزم خالد منظور سونے کی اسمگلنگ میں بھی ملوث ہے اور ایف آئی اے کو مطلوب ہے، خالد منظور کو پہلے بھی گرفتار کیا گیا تھا تاہم عدالت نے رہا کردیا تھا۔

    پاکستان محدود وسائل کے باوجودموسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے،اسحاق ڈار

    ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم عطا اللہ نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملزم کو زیادہ تر رقم افغانستان سے بھیجی جارہی تھی، نامعلوم لوگوں کو بھیجی جانے والی رقم ملک کے لیے خطرہ ہے، غیر قانونی طریقہ کار سے بھیجی گئی رقوم پہلے بھی دہشت گردی اورغیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہوئی ہیں، ہنڈی و حوالے کے کاروبار کے خاتمے کے لیے کارروائیاں تیز کرچکے ہیں، روزا نہ کی بنیاد پر ہنڈی حوالہ کے خلاف کہیں نہ کہیں کارروائی ہورہی ہے۔

    کل شام سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارشوں کی پیشگوئی

  • غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی وی پی اینز کی رجسٹریشن کیلئے ایک محفوظ عمل متعارف

    غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی وی پی اینز کی رجسٹریشن کیلئے ایک محفوظ عمل متعارف

    اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی آے) کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی وی پی اینز کی رجسٹریشن کیلئے ایک محفوظ عمل متعارف کرادیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (VPNs) کو بلاک کرنا شروع کر دیا ہے غیر رجسٹرڈ وی پی این کو عارضی طور پر بلاک کیا جا رہا ہے جب تک کہ وہ اس کی تعمیل نہیں کرتےپی ٹی اے نے انٹرنیٹ پر دستیاب مفت ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورکس (وی پی این ) سروسز ختم کرتے ہوئے صارفین کے لیے ’وی پی این ’ کے استعمال کے لیے رجسٹریشن کی شرط رکھی ہے۔

    پی ٹی اے نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹورک (وی پی این) کے رجسٹریشن فریم ورک پر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی، جس میں وزارت آئی ٹی، پی ایس ای بی اور پاکستان آئی ٹی ایسوسی ایشن کے نمائندگان شریک ہوئے۔

    قاضی فائز عیسیٰ گاڑی پر حملہ کیس،پولیس کا پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ

    پی ٹی اے حکام نے بتایا کہ وی پی این کی رجسٹریشن کے حوالے سے ایک محفوظ عمل متعارف کرا دیا گیا ہے، صارفین اپنے وی پی اینز پر ایک نئے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے رجسٹرڈ ہوسکتے ہیں رجسٹریشن لنک کے ذریعے ممکن ہو پائے گی، یہ فریم ورک آئی ٹی کمپنیوں، فری لانسرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے لیے ہے، اور اس کا مقصد قانونی اور رجسٹرڈ وی پی اینز کی بلاتعطل رسائی کو ممکن بنانا ہے، اجلاس میں محفوظ رابطوں کے لئے وی پی این کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا، ساتھ ہی غیر قانونی سرگرمیوں میں ممکنہ غلط استعمال کے خدشات کا بھی جائزہ لیا گیا، رجسٹریشن کیلئے کمپنیوں اور فری لانسرز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

    پاکستان محدود وسائل کے باوجودموسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے،اسحاق ڈار