Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ٹرمپ کے غیر قانونی احکامات پر کس طرح ردعمل دینا ہے،پینٹاگون حکام نے سر جوڑ لئے

    ٹرمپ کے غیر قانونی احکامات پر کس طرح ردعمل دینا ہے،پینٹاگون حکام نے سر جوڑ لئے

    واشنگٹن: امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے حکام اس بارے میں غیر رسمی بات چیت کر رہے ہیں کہ اگر نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوئی متنازع حکم جاری کرتے ہیں تو کس طرح کا ردعمل دینا ہے، جیسا کہ فوج کو مقامی طور پر تعینات کرنا ہے تو کیا کرنا ہے وہ اس امکان کے لیے بھی تیاری کر رہے ہیں کہ وہ کئی کیریئر سرکاری ملازمین کو برطرف کرنے کے لیے قواعد میں تبدیلی کر سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی: امریکی نشریاتی ادارے دی گارڈین نے سی این این کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ارادے کا اظہار کیا تھا کہ وہ فعال فورسز کو مقامی قوانین کی پاسداری اور بڑے پیمانے پر لوگوں کو ملک بدر کرنے کے لیے استعمال کریں گے اور انہوں نے یہ اشارہ بھی دیا تھا کہ وہ وفاقی حکومت میں وفاداروں کی فراوانی سے امریکی اسٹیبلشمنٹ سے کرپٹ عناصر کا صفایا کریں گے۔

    رپورٹ کے مطابق کے مطابق پہلے دور صدارت میں ٹرمپ کے اعلیٰ ملٹری آفیشلز سے تعلقات اچھے نہیں رہے تھے اور جنرل ریٹائرڈ مارک ملے جو اس وقت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف تھے، نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی طاقت کو محدود کر دیا تھا جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی آرمی جنرلز کو کمزور اور بیکار لیڈرز قرار دیتے رہے ہیں۔

    انتخابی مہم کے دوران، ٹرمپ نے اپنے سیاسی دشمنوں کے بعد فوج بھیجنے اور جنوبی سرحد پر تارکین وطن کو واپس بھیجنے پر غور کیا ہے۔ امریکی قانون عام طور پر فعال ڈیوٹی والے فوجیوں کو قانون نافذ کرنے والے مقاصد کے لیے تعینات کرنے سے منع کرتا ہے۔ یہ خدشہ بھی ہے کہ وہ پینٹاگون میں سول سروس کو ختم کر سکتا ہے، اور برطرف عملے کی جگہ اپنے وفادار اور قریبی ساتھیوں کو عہدے دے سکتا ہے-

    امریکی وزارت دفاع کے حکام پینٹاگون کی اوور ہالنگ کی تیاریوں کے ساتھ اب مختلف قسم کی صورتحال پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں، اس حوالے سے امریکی وزارت دفاع کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ہم بدترین قسم کی صورتحال کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہے ہیں تاہم ابھی ہمیں نہیں معلوم کہ ہم نے یہ کیسے کرنا ہے۔

    ایک اور ڈیفنس آفیشل کا کہنا ہے کہ فوجی، قانون کے تحت مجبور ہیں کہ وہ غیر قانونی احکامات کو ماننے سے انکار کر دیں، لیکن اہم سوال یہ ہے کہ یہ کس طرح سے ہو گا، کیا ہم سینئر ملٹری لیڈر شپ کے استعفے دیکھیں گے یا پھر وہ اپنے لوگوں کو چھوڑ دیں گے۔

    ٹرمپ کے گزشتہ دور حکومت میں وزارت دفاع سے تعلق رکھنے والے ایک سابق عہدیدار کا کہنا ہے ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ٹرمپ کسے پینٹاگون کا چیف مقرر کریں گے تاہم حکام پرامید ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ ملٹری انتظامیہ سے مخالفانہ رویہ اختیار کرنے سے گریز کریں گے ٹرمپ کے گزشتہ دور حکومت میں وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون کا تعلق انتہائی برا تھا اس لیے اس بار سب کے ذہنوں میں یہ سوال گونج رہا ہے کہ ٹرمپ وزارت دفاع میں کسے لاتے ہیں۔

    امریکا کے سیکرٹری دفاع لائیڈ آسٹن کا اس حوالے سے کہنا ہے میں اس بات پر مکمل یقین رکھتا ہوں کہ ہمارے لیڈرز جو درست ہوگا وہ کرتے رہیں گے، میں اس بات پر بھی یقین رکھتا ہوں کہ ہماری کانگریس فوج کی حمایت جاری رکھے گی۔

  • آئندہ کی تحریک چلانے میں تمام اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے،اسد قیصر

    آئندہ کی تحریک چلانے میں تمام اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے،اسد قیصر

    صوابی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہیومن رائٹس کی وائلیشن ہو رہی ہے-

    باغی ٹی وی: سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ قانون سازی کے خلاف پہلی بار عوامی ری ایکشن ہوگا، اس قانون سازی میں انہوں نے ظاہر کیا ہے کہ پاکستانی قوم کی کوئی حیثیت نہیں، انہوں نے قومی اسمبلی کو ایک ربڑ سٹیمپ بنا دیا، آج صوابی میں جلسہ عوامی اسمبلی ہو گی۔

    اسد قیصر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں پی ٹی آئی جلسے میں توڑ پھوڑ اور گرفتاریاں انتہائی افسوسناک ہے، ہماری ایک رجسٹرڈ پارٹی ہے اور تینوں اسمبلیوں میں مضبوط اپوزیشن ہے، ہمیں کسی بھی صورت یہ فسطائیت اور حکومت منظور نہیں، حقیقی مالک 25 کروڑ عوام ہیں یہ فیصلہ کریں گے۔

    جنوبی کوریا کا شمالی کوریا پر جی پی ایس سگنل جام کرنے کا الزام

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا ہے کہ خوش آئند ہے کہ ٹرمپ جمہوری طریقے سے صدر بنا، ہم اپنے ملک میں کسی قسم کی کسی ملک کی مداخلت نہیں چاہتے، پاکستان میں ہیومن رائٹس کی وائلیشن ہو رہی ہے، کم از کم انٹرنیشنل کمیونٹی اس پر آواز اٹھائے،ہمارا تمام اپوزیشن پارٹیوں کیساتھ رابطہ ہے، عنقریب اپوزیشن کے ساتھ ایک بہت بڑا الائنس بنانے والے ہیں، آئندہ کی تحریک چلانے میں تمام اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

    1 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد،میاں بیوی سمیت 3 منشیات فروش گرفتار

  • جنوبی کوریا کا شمالی کوریا پر جی پی ایس سگنل جام کرنے کا الزام

    جنوبی کوریا کا شمالی کوریا پر جی پی ایس سگنل جام کرنے کا الزام

    سیئول: جنوبی کوریا نے شمالی کوریا پر جی پی ایس سگنل جام کرنے کا الزام عائد کردیا ،جس سے جنوبی کوریا میں کئی بحری جہاز اور درجنوں شہری ہوائی جہاز متاثر ہوئے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہےکہ شمالی کوریا گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس) کو جام کرنے کے لیے مسلسل سسٹم پر حملے کررہا ہے جس کے باعث متعدد شپس اور سویلین ائیر کرافٹ کے آپریشنز میں خلل پیدا ہوا ہے۔

    جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے خبردار کیا ہےکہ شمالی کوریا کے جی پی ایس سگنل جام کرنے کی کوششوں کے دوران مغربی ساحلی علاقے میں شپس اور ائیرکرافٹ آپریشنز میں احتیاط برتی جائے، شمالی کوریا ہیجو اور کیسونگ کے علاقوں میں جی پی ایس جیمنگ اٹیک کررہا ہے جس کے باعث متعدد چھوٹے بڑے بحری جہاز اور سویلین ائیرکرافٹس کو اپنے آپریشنز جاری رکھنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

    جنوبی کوریا کے عسکری حکام نے شمالی کوریا سے فوری طور پر جی پی ایس جیمنگ اٹیک بند کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں شمالی کوریا کو اپنے عمل کا جواب دینا ہوگا۔

    جنوبی کوریا کے حکومتی عہدیداران نے دعویٰ کیا کہ 29 مئی سے 2 جون کے درمیان تقریباً 500 جہاز اور سیکڑوں شپس کو شمالی کوریا کی مداخلت کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اس حوالے سے اقوام متحدہ کی ایوی ایشن باڈی کو بھی شکایت کی گئی جب کہ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن نے بھی شمالی کوریا کو اس عمل سے باز رہنے کی ہدایت کی۔

  • 1 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد،میاں بیوی سمیت 3 منشیات فروش گرفتار

    1 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد،میاں بیوی سمیت 3 منشیات فروش گرفتار

    کراچی: سچل پولیس نے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی آئس اور ہیروئن برآمد کر کے میاں اور بیوی سمیت 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا،جبکہ جناح انٹریشنل ائرپورٹ پر اماراتی اور سعودی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

    باغی ٹی وی: ایس ایچ او سچل اورنگزیب خٹک کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت میر ہزار ، اس کی بیوی کزبانو اور سفر کے نام سے کی گئی ہے،ان کے قبضے سے 1140 گرام آئس اور 510 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت ایک کروڑ سے زائد بتائی جاتی ہے،ملزمان کو خفیہ اطلاع پر مین روڈ گوالیار سوسائٹی سپر ہائی وے سے گرفتار کیا گیا ہے ملزمان برآمد کی جانے والی منشیات شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنا چاہتے تھے ۔

    دوسری جانب جناح انٹریشنل ائیرپورٹ پر اماراتی اور سعودی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ائرپورٹ سکیورٹی فورس نے کراچی ائرپورٹ پر ایک کارروائی کی، جس میں عملے نے دبئی جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے بھاری مقدار میں غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔

    ترجمان کے مطابق دبئی کی پرواز کے ایک مسافر محمد احمد الیاس کے سامان میں غیر ملکی کرنسی کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی ، جس پر تلاشی لی گئی تو بیگ میں سے 17 ملین روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی، غیر ملکی کرنسی میں 2 لاکھ 25 ہزار سے زیادہ یو اے ای درہم اور سعودی ریال شامل تھے ، ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ غیر ملکی کرنسی کے ساتھ کسٹمز حکام کے حوالے کردیا گیا۔

  • راولپنڈی میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ

    راولپنڈی میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ

    راولپنڈی میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی،دفعہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر نافذ‌کی گئی-

    باغی ٹی وی : ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقا رچیمہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پولیس حکام کے علاوہ ضلعی افسران و انتظامی افسران نے شرکت کی۔

    ڈی سی راولپنڈی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کے پیش نظر راولپنڈی میں 3 دن کے لیےدفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اضافی سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔

    اعلامیے کے مطابق راولپنڈی میں ہر قسم کے عوامی جلسے جلوس اور ریلی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، عوامی اجتماع سمیت دیگر تقریبات پر بھی تین دن کے لیے پابندی عائد رہے گی، پابندی کا اطلاق 8 سے 10 نومبر تک ہو گا۔

  • کسان نے اپنی خوش قسمت گاڑی کی تدفین کر دی

    کسان نے اپنی خوش قسمت گاڑی کی تدفین کر دی

    گجرات: بھارتی ریاست گجرات کے ضلع امریلی میں ایک کسان نے اپنی خوش قسمت گاڑی کی تدفین بہت ہی عظیم الشان طریقے سے کی،گاڑی کو دفن کرنے کی تقریب پر 4 لاکھ روپے خرچ ہوئے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کو گاؤں میں سنجے پولارا نامی کسان اوراس کے خاندان کی جانب سے منعقدہ تقریب میں لوگوں نے شرکت کی جن میں مذہبی شخصیات اورعقیدت مند بھی شامل تھے،کسان اور اس کے خاندان نے اس موقع پر اپنے فارم میں مذہبی رسومات ادا کیں اور ان کی 12 سال پرانی گاڑی کو دفنانے کے لیے 15 فُٹ گہرا گڑھا کھودا گیا تھا۔

    میڈیا کے مطابق گاڑی کو پھولوں اور ہاروں سے سجا کر دھوم دھام سے گڑھے تک لے جایا گیا اور ہرے کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا، اس موقع پر کسان کے اہلِ خانہ نے گاڑی پر پھول بھی نچھاور کیے،اس سب کے دوران وہاں موجود پنڈت اور دیگر افراد مذہبی کلمات پڑھتے رہے، ان تمام کاموں کے بعد مٹی ڈالنے اور گاڑی کو دفن کرنے کے لیے کھدائی کرنے والی مشین کا استعمال کیا گیا۔

    کسان نے کہا کہ گاڑی کو دفنانے کی تقریب پر 4 لاکھ روپے خرچ کئے، کچھ مختلف کرنا چاہتا تھا تاکہ آنے والی نسلیں اس کارکو یاد رکھیں جو ہمارے خاندان کے لیے خوش قسمت ثابت ہوئی میں نے یہ گاڑی تقریباً 12 سال پہلے خریدی تھی جس سے خاندان میں خوش حالی آئی، کاروبار میں کامیابی دیکھنے کے ساتھ ساتھ میرے خاندان کی عزت بھی بڑھی، تدفین کی جگہ پر ایک درخت لگانے کا ارادہ رکھتا ہوں تاکہ اپنی آنے والی نسلوں کے لیے یاد دہانی کرا سکوں کہ خاندان کی خوش قسمت گاڑی درخت کے نیچے دفن ہے۔

  • پی ٹی آئی والے چاہتے تھے کہ ملک ڈیفالٹ کرجائے،عطا تارڑ

    پی ٹی آئی والے چاہتے تھے کہ ملک ڈیفالٹ کرجائے،عطا تارڑ

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ حکومتی کوششوں سے معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

    باغی ٹی وی: مزار اقبال پر حاضری کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں فلاں نہیں تو پاکستان نہیں، ان کے لیے کشمیر اور فلسطین کا معاملہ کوئی اہمیت نہیں رکھتا آج فلسطین، غزہ کے حالات پر زیڈ گولڈ اسمتھ کے ٹوئٹ کی کسی نے مذمت نہیں کی-

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں نفرتیں پیدا گئیں، بھائی کو بھائی سے لڑایا گیا، ملکی ترقی کیلئے مل جل کر کام کرنا ہوں گے پی ٹی آئی والے چاہتے تھے کہ ملک ڈیفالٹ کرجائے، ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایااور ترقی کی راہ پر گامزن کیا ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے، کیا وجہ ہے خیبرپختونخوا میں کوئی کام نہیں ہورہا، یہ جلسوں میں لگے ہوئے ہیں معاشرے میں تقسیم اورنفرتیں پھیلانا دراصل اغیار کا منصوبہ تھا، ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ قوم کو متحد رکھا جائے۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ ریاست سے ریاست کے معاملات خارجہ پالیسی کاحصہ ہوتے ہیں، ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ اور مہنگائی میں کمی آرہی ہے کوئی سیاسی لیڈر یاسیاسی جماعت پاکستان سے آگے نہیں، مسئلہ کشمیراور فلسطین کو سیاست سے بالاترہونا چاہیے۔ یہ پاکستان ہے تو ہماری سیاست ہے، تحریک انصاف کہتی ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہیں تو سب کچھ ہے تحریک انصاف کیلئے فلسطین کا ایشو کوئی معنی نہیں رکھتا۔

    انہوں نے علامہ اقبال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں علامہ اقبال کے فلسفے کو پڑھایا جارہا ہے ہمیں علامہ اقبال کے فلسفے کو فروغ دینا ہوگا،ہم نے دیگر سیاسی جماعتوں کیساتھ فراغ دلی کا مظاہر کیا ہے، دکھ کی بات ہے ہمارے ہاں ایک سوچ پیدا کردی گئی ہے،علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کو متحد کیاعلامہ اقبال کےافکار نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کا جذبہ بیدار کیا۔

    کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہرقدم اٹھائیں گے، دہشتگردی میں ملوث کئی سہولت کار پکڑے گئے ہیں۔

  • وفاقی حکومت نےپاسپورٹس کی نئی فیس کا اعلان کر دیا

    وفاقی حکومت نےپاسپورٹس کی نئی فیس کا اعلان کر دیا

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پاسپورٹس کی نئی فیس کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی: حکومت کی جانب سے ای پاسپورٹ، مشین ریڈ ایبل ( ایم آر پی ) اور گمشدہ پاسپورٹس کے اجرا کیلئے الگ الگ فیس مقرر کی گئی ہیں، ای پاسپورٹ (36 صفحات) 5 سال کیلئے نا رمل فیس 3ہزار روپے اور ارجنٹ 15 ہزار روپے ہو گی، 75 صفحات کے نارمل پاسپورٹ کیلئے فیس 15 ہزار 500 روپے ، ارجنٹ کیلئے 27 ہزار روپے 10 سال کیلئے ہو گی۔

    36 صفحات کے ای پاسپورٹ کیلئے 13ہزار 500 ر وپے، ارجنٹ 24 ہزار 750 روپے، 75 صفحات کے نارمل ای پاسپورٹ کیلئے 16 ہزار 500 روپے ، ارجنٹ کیلئے 27 ہزار روپے اور 10 سال کیلئے نارمل فیس 24 ہزار 750 روپے اور ارجنٹ کیلئے فیس 40 ہزار 500 روپے ہو گی۔

    مشین ریڈ ایبل ( ایم آر پی ) پاسپورٹ 5 سال 36 صفحات کے نارمل پاسپورٹ کی فیس 4500 روپے، ارجنٹ 7500 روپے، فاسٹ ٹریک پاسپورٹ کیلئے فیس 13 ہزار 500روپے مقرر کی گئی ہے 72 صفحات 10 سال کیلئے ایم آر پی نارمل پاسپورٹ فیس 6700 روپے، ارجنٹ فیس 11ہزار 200 روپےاور فاسٹ ٹریک فیس 16ہزار 200 روپے رکھی گئی ہے، 72 صفحات 5 سال کیلئے نارمل ایم آر پی فیس 8200 روپے، ارجنٹ 13ہزار 500 روپے فاسٹ ٹریک فیس 19ہزار 500 روپے، 100 صفحات ایم آر پی فیس نارمل 9ہزار روپے ارجنٹ 18 ہزار روپے فاسٹ ٹریک 23 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

    10 سال کیلئے ایم آر پی 100 صفحات نارمل فیس 13 ہزار 500 روپے، ارجنٹ فیس 17ہزار روپے، فاسٹ ٹریک فیس 32 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

    پہلی، دوسری اور تیسری مرتبہ گم شدہ پاسپورٹ کیلئے بھی الگ الگ فیس مقرر کر دی گئیں ہیں، پہلی مرتبہ گم ہونے والے پاسپورٹ پر 54 ہزار روپے اور تیسری مرتبہ گم ہونے پر 3 لاکھ 56 ہزار روپے بطور فیس وصول ہو گی۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کا’پروجیکٹ 2025‘ کیا ہے؟

    ڈونلڈ ٹرمپ کا’پروجیکٹ 2025‘ کیا ہے؟

    ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہوتے ہی امریکا سمیت دنیا بھر میں ’پروجیکٹ 2025‘ کے چرچے ہیں-

    باغی ٹی وی : نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے قدامت پسندانہ منصوبوں کو جنوری کی شروعات سے قبل ہی عملی جامہ پہنانا شروع کر سکتے ہیں یہ منصوبہ جسے پروجیکٹ 2025 کے نام سے جانا جاتا ہے، حکومتی پالیسیوں میں اہم تبدیلیاں کرنے کے لیے ایک روڈ میپ کا خاکہ پیش کرتا ہے یہ امریکا کے قیام کے بعد دوسرا بڑا انقلاب ہو گا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پروجیکٹ 2025 کا مقصد دائیں بازو کے عہدیداروں کو لگا کر ریاستہائے متحدہ کی حکومت کو تبدیل کرنا ہے جو ”قیادت کے لیے مینڈیٹ“ کے منشور میں بیان کردہ پالیسیوں پر عمل درآمد کریں گے مذکورہ پروجیکٹ جسے The Heritage Foundation کی حمایت حاصل ہے، امریکی حکومت کی تشکیل نو اور ایگزیکٹو پاور کو مستحکم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کو متنازع قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ ناقدین کا ماننا ہے کہ اس منصوبے کے تحت کئی محکموں کو تحلیل کر دیا جائے گا اور 50 ہزار سرکاری ملازموں کو برطرف کر کے ان کی جگہ ٹرمپ اپنے ساتھیوں کو بھرتی کرلیں گے یہ 900 صفحات پر مشتمل ایک دستاویز ہوگی جس میں نمایاں طور پر امریکا کو دائیں جانب کر دیا جائے گا جس سے پوری طاقت ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھ میں آجائے گی۔

    پروجیکٹ 2025 میں کیا ہے؟

    پروجیکٹ 2025 ایجنڈے میں امیگریشن قوانین کے نفاذ میں اضافہ، غیر ملکی تارکینِ وطن کی بڑے پیمانے پر ملک بدری اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر جیسے اہم منصوبے پروجیکٹ 2025 کا حصہ ہیں اس کے علاوہ تعلیمی نظام میں وفاقی حکومت کی مداخلت میں کمی اور ایف بی آئی سمیت کئی محکموں کا خاتمہ شامل ہے۔

    منصوبہ 2025 میں اسقاطِ حمل کا معاملہ بھی شامل ہے اور یہ اہم ایجنڈا رپبلکن پارٹی کے اہم نکات میں شامل ہے امکان ہے کہ پروجیکٹ 2025 میں اسقاط حمل پر مکمل طور پر پابندی عائد ہوسکتی ہے پروجیکٹ 2025 سفارش کرتا ہے کہ اسقاط حمل کے لیے استعمال ہونے والی دوا ’میفے پرسٹون‘ کی پیداواری کو روک دیا جائے جبکہ شادی اور خاندان کی تعریف بائبل کی تعلیمات کی روشنی میں کی جائے۔

    اپنے پہلے چار سالوں کے دوران ٹرمپ نے ٹرانس جینڈر افراد کی فوج میں بھرتی پر پابندی عائد کر دی تھی بائیڈن نے اس پالیسی کو تبدیل کر دیا، لیکن پروجیکٹ 2025 پالیسی بک میں اس پابندی کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب اس منصوبے کے حوالے سے سابق امریکی صدر جو بائیڈن کو خدشات ہیں کہ ’پروجیکٹ 2025‘ امریکا کو تباہ کر دے گا، جبکہ صدارتی امیدوار اور نائب صدر کملا ہیرس بھی اسے ’خطرناک‘ منصوبہ قرار دے چکی ہیں۔

  • ٹرمپ اور فلسطینی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، غزہ جنگ بندی کے حوالے سے گفتگو

    ٹرمپ اور فلسطینی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، غزہ جنگ بندی کے حوالے سے گفتگو

    واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ فون پر گفتگو ہوئی جس میں جس میں غزہ جنگ بندی کے حوالے سے بات ہوئی۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ 2017 کے بعد امریکا اور فلسطین کا پہلا رابطہ ہے جہاں دونوں ممالک کے رہنماؤں نے غزہ میں تنازعہ ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا، صدر ٹرمپ اور فلسطینی صدر محمود عباس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ایک اہم پیش رفت کی نشاندہی کرتی ہے، اور ٹرمپ کا جاری مسئلہ کو حل کرنے کا ارادہ براہ راست صدر عباس کو پہنچایا گیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے اپنی لگن کا اعادہ کیا اور خطے میں امن کے لیے صدر عباس اور دیگر علاقائی اور عالمی رہنماؤں کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادگی ظاہر کی، یہ عزم اسرائیل-فلسطین کے دیرینہ تنازعہ کو حل کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے، جو بین الاقوامی توجہ کا بڑا مرکز رہا ہے۔

    فلسطینی صدر محمودعباس نے نئے منتخب امریکی صدر ٹرمپ سے کہا کہ وہ امریکا کے ساتھ مل کر کام کر کیلئے تیار ہیں،امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ خطے میں جنگ کے خاتمے کیلئے کام کروں گا۔

    سرکاری فلسطینی خبر رساں ایجنسی، وفا نے عباس کے دفتر کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ٹرمپ کے ساتھ فون پر بات کی اور انہیں اس ہفتے کے شروع میں انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی۔

    ٹرمپ نے منگل کے صدارتی انتخابات میں اپنے ڈیموکریٹک حریف نائب صدر کملا ہیرس کو شکست دی وہ صدر کا باقاعدہ حلف 20 جنوری 2025 کو اٹھائیں گے-