Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • انڈہ پہلے آیا یا مرغی؟ سائنسدانوں  کاجواب جان لینے کا دعویٰ

    انڈہ پہلے آیا یا مرغی؟ سائنسدانوں کاجواب جان لینے کا دعویٰ

    انڈہ پہلے آیا یا مرغی؟ یہ سوال عرصے سے زیر بحث ہے تاہم اب سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اس کا جواب جان لیا ہے-

    باغی ٹی وی : جنیوا یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا کہ پہلے انڈہ آیا تھا اور اس کے بعد مرغیوں کی آمد ہوئی ایسا مانا جاتا ہے کہ زمین پر زندگی کی پہلی شکل ایک خلیے پر مشتمل تھی اور وقت کے ساتھ ارتقائی مراحل سے گزر کر خلیاتی نظام پیچیدہ ہوتا گیا،مگر یہ عمل کیسے آگے بڑھا اسے اب تک زیادہ اچھی طرح سمجھا نہیں جاسکا اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیق میں Chromosphaera perkinsii نامی ایک خلیے پر مشتمل جانداروں کی جانچ پڑتال کی گئی۔

    ان جانداروں کو 2017 میں سمندری تلچھٹ میں دریافت کیا گیا تھا اور تحقیق کا مقصد یہ جاننا تھا کہ کس طرح ایک خلیہ متعدد خلیات کی شکل میں تبدیل ہوا انہوں نے دریافت کیا کہ جب ان جانداروں کا حجم زیادہ سے زیادہ حد تک پہنچ جاتا ہے تو مزید بڑھے بغیر تقسیم ہو جاتے ہیں جس سے متعدد خلیات پر مبنی تھری ڈی اسٹرکچر بنتا ہے جو جانوروں کی ابتدائی مرحلے کی جنینی نشوونما جیسا ہوتا ہے۔

    محققین کے مطابق اس کا مطلب ہے کہ جنینی نشوونما جانوروں کے ارتقا سے پہلے ہوتی ہے یا یوں کہہ لیں کہ مرغی سے پہلے انڈہ دنیا میں آیا تھا،یہ حیران کن ہے کہ ایک جاندار نے ہمیں وقت میں ایک ارب سال پیچھے جانے کا موقع فراہم کیا-

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    اس سے پہلے ماہرین کا ماننا تھا کہ بہت پرانے زمانے میں مرغی نام کا پرندہ تو موجود نہیں تھا مگر اس سے ملتا جلتا ایک پرندہ ضرور تھا جو جینیاتی طور پر تو مرغی کے قریب تھا مگر مکمل طور پر مرغی نہیں تھا،اس پرندے کو پروٹو چکن کا نام دیا گیا ہے،تو پروٹو چکن نے ایک بار انڈہ دیا جس میں ایک ایسی جینیاتی تبدیلی ہوئی تھی جس سے پیدا ہونے والا چوزا اپنے والدین سے مختلف ہوگیا،یعنی وہ انڈہ اتنا مختلف تھا کہ اس سے ایک نئی نسل یعنی مرغیوں کا آغاز ہوا، تو پہلے انڈہ آیا یا مرغی تو اس کا جواب یہ ہے کہ انڈہ پہلے آیا اور پھر مرغی۔

    سیالکوٹ : اسموگ اور آلودگی کے خلاف کریک ڈاؤن، بھٹے اور انڈسٹریز سیل

  • سونے کی قیمت میں اضافہ

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    کراچی: سونا دو روز تک سستا ہونے کے بعد مہنگا ہو گیا-

    باغی ٹی وی : آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کے ساتھ قیمت 2 لاکھ 78 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1715 روپے کے اضافے کے بعد قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 26 روپے ہو گئی جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالر بڑھ کر 2683 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔

    دوسری جانب سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3300 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2829.21 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

    علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر تاریخ رقم ہو گئی، کے ایس ای 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو گیاکاروباری ہفتے کے آخری دن مارکیٹ کا آغاز 275 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 92796 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا، جمعہ کے روز پی ایس ایکس میں ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 619 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس 93 ہزار پوائنٹس کی نئی تاریخ سطح کو عبور کرکے 93140 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر آ گیا۔

  • امریکی  انتخابات:مشی گن اور پنسلوینیا میں دو امریکن پاکستانی خواتین  کو شکست کا سامنا

    امریکی انتخابات:مشی گن اور پنسلوینیا میں دو امریکن پاکستانی خواتین کو شکست کا سامنا

    واشنگٹن: امریکی عام انتخابات میں مشی گن اور پنسلوینیا سے الیکشن لڑنے والی دونوں امریکن پاکستانی خواتین کو شکست کا سامنا کرنا پڑا-

    باغی ٹی وی : پاکستانی نژاد امریکی عائشہ فاروقی نے ڈیموکریٹک پارٹی کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑا اور مشی گن ایوان نمائندگان کے لیے ان کا حلقہ 57 تھا جب کہ ان کا مقابلہ ری پبلکن امیدوار تھامس کہن سے تھا جو اس حلقے کے منتخب رکن اسمبلی ہیں، انتخابات میں عائشہ فاروقی کو 20 ہزار 2 ووٹ ملے اور ان کے حریف تھامس کہن 26 ہزار 749 ووٹ لے کر فاتح قرار پائے۔

    پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے اگست میں ہونے والی پرائمری میں عائشہ فاروقی کو 4537 ووٹ ملے تھے جب کہ ان کے حریف ٹیلر فاکس 14 سو89 ووٹ لے پائے تھے۔

    عائشہ فاروقی فارمنگٹن ہائی اسکول اور یونیورسٹی آف مشی گن سے تعلیم یافتہ ہیں، وہ بطور اٹارنی اور فلم میکر بھی کام کر چکی ہیں جب کہ عائشہ مک کومب کاؤنٹی بلیک کاکس اور مسلم یہودی ایڈوائزری کاؤنسل کی رکن بھی ہیں۔

    خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بحالی وفاق کی ترجیحات میں شامل ہے، عطاءاللہ …

    دوسری جانب مریم صبیح نے پنسلوینیا میں ایوان نمائندگان کے حلقہ 131 سے الیکشن لڑا اور ان کا مقابلہ میلو مک کینزی سے تھا جو اس حلقہ سے ایوان کی رکن ہیں انتخابات میں مک کینزی کو 22 ہزار 140 ووٹ ملے جو 58.3 فیصد ہے جب کہ مریم صبیح 15 ہزار 816 ووٹ لے سکیں۔

    ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے اس حلقے میں انہیں ڈیموکریٹک پارٹی رکن جے سانتوس کا سامنا ہوا تھا، مریم نے 4 ہزار 171 ووٹ لیے تھے جبکہ سانتوس 1593 ووٹ لے پائے تھے۔

    مریم صبیح رٹگرز یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ ہیں اور انہوں نے پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز کیا ہوا ہے جب کہ وہ بطور صحافی بھی کام کرچکی ہیں۔

    آئی جی اسلام آباد سمیت 500 اہلکاروں کیخلاف پختونخوا ہاؤس حملے کی ایف آئی …

  • آسٹریلیا کا  بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کا اعلان

    آسٹریلیا کا بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کا اعلان

    میلبرن: آسٹریلیا کی حکومت نے 16 سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا کے استعمال سے روکنے کے لیے قانون سازی کرنے کا اعلان کیا ہے،بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا اطلاق 2025 کے آخر تک ہونے کا امکان ہے،جبکہ حزب اختلاف کی جماعت لبرل پارٹی کی جانب سے بھی اس پابندی کی حمایت کا عندیہ دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: اے پی کے مطابق 7 نومبر کو ایک پریس کانفرنس کے دوران آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے جب دنیا میں اس طرح کی پالیسی متعارف کرائی جا رہی ہےاس مقصد کے لیے آسٹریلیا کی جانب سے عمر کی شناخت کرنے والے ایک سسٹم کی آزمائش کی جا رہی ہے جو بچوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی حاصل کرنے سے روکنے میں مدد فراہم کرے گا۔

    آسٹریلیا کے وزیراعظم نے کہا کہ سوشل میڈیا ہمارے بچوں کو نقصان پہنچا رہا ہےانہوں نے مختلف تحقیقی رپورٹس کا حوالہ دیا جن میں کہا گیا تھا کہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وقت گزارنے سے بچوں کی جسمانی اور ذہنی صحت کو مختلف خطرات کا سامنا ہوتا ہے اس حوالے سے قوانین رواں سال ہی پارلیمان میں پیش کیے جائیں گے اور قوانین کی منظوری کے بعد 12 ماہ میں ان کا اطلاق ہوگا، ایسے بچوں پر بھی اس پابندی کا اطلاق ہوگا جن کے والدین انہیں اجازت دینے کے لیے تیار ہوں گے یا جن کے پہلے سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہوں گے، یہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی ذمہ داری ہے کہ وہ ذمہ دارانہ اقدامات کے ذریعے رسائی کی روک تھام کریں، یہ والدین یا بچوں کی ذمہ داری نہیں۔

    توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس : دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی استدعا پر فیصلہ …

    آسٹریلیا کی وزیر کمیونیکیشن Michelle Rowland نے بتایا کہ مختلف پلیٹ فارمز جیسے انسٹا گرام، فیس بک، ٹک ٹاک، ایکس (ٹوئٹر) اور یوٹیوب پر اس قانون سازی سے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ مختلف ممالک میں بچوں کو سوشل میڈیا کے استعمال سے روکنے کے لیے مختلف پابندیاں لگائی گئی ہیں فرانس نے 2023 میں 15 سال سے کم عمر بچوں پر اس طرح کی پابندی کا عندیہ دیا تھا مگر اس کا اطلاق ایسے بچوں پر نہیں ہوگا جن کے والدین انہیں سوشل میڈیا استعمال کرنے کی اجازت دیں گے۔

    خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بحالی وفاق کی ترجیحات میں شامل ہے، عطاءاللہ …

  • آئی جی اسلام آباد سمیت 500 اہلکاروں  کیخلاف پختونخوا ہاؤس حملے کی ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ

    آئی جی اسلام آباد سمیت 500 اہلکاروں کیخلاف پختونخوا ہاؤس حملے کی ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: خیبر پختونخوا کابینہ نے آئی جی اسلام آباد سمیت 500 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی :ایف آئی آر کا فیصلہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں کیا گیا ، کابینہ ارکان نے کہا کہ اسلام آباد میں احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں پر آنسو گیس شیلنگ اور تشدد کیا گیا۔

    صوبائی کابینہ نے کے پی ہاؤس اسلام آباد پر حملہ آور ہونے، غیر قانونی طور پر چھاپہ مارنے اور احاطے میں گھسنے کے خلا ف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کر دی، کابینہ کے فیصلے کے مطابق کے پی ہاؤ س سے چوری و دیگر جرائم کے مرتکب ہونے اور ر ہائشیوں کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کرنے پر ایف آئی آر درج کی جائے، ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی متعلقہ دفعا ت بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    دوسری جانب صوبائی مشیراطلاعات بیرسٹر سیف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی اسلام آباد پر پختونخوا ہاؤس پر حملے کی ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے اسلام آباد کی متعلقہ عدالتوں میں ایسی شکایات درج کروائی تھیں لیکن اس بار مقدمہ خیبر پختونخوا میں درج کیا جائے گا، خیبر پختونخوا کابینہ نے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں پولیس ایکشن کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دی تھی۔

  • سلمان خان کے بعد شاہ رخ خان کو بھی قتل کی دھمکی

    سلمان خان کے بعد شاہ رخ خان کو بھی قتل کی دھمکی

    ممبئی: بالی ووڈ سلطان سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکی ملنے کے چند دن بعد بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو قتل کی دھمکی دی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کو سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکی ملنے کے چند دن بعد سامنے آئی ہے کالے ہرن کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر سلمان خان کو نشانہ بنانے والے گینگ نے دھمکی کے طور پر 5 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔

    رپورٹ کے مطابق دھمکی کے بعد جمعرات کو باندرہ پولیس اسٹیشن میں ایک نامعلوم شخص کے خلاف معاملہ درج کرلیا گیا تھا، پولیس نے چھتیس گڑھ میں کال کا سراغ لگایا اور ملزم کی تلاش میں رائے پور پہنچ گئی ہے پولیس حکام فیضان خان نامی شخص کی تلاش میں ہیں، جس کا فون مبینہ طور پر دھمکی بھیجنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ذرائع نے بتایا ہےکہ فون کرنے والے نے دھمکی دی کہ اگر تاوان کے طور پر 50 لاکھ روپے ادا نہیں کیے گئے تو وہ شاہ رخ خان کو نقصان پہنچائے گا۔

    دوسری جانب رائے پور ایس ایس پی سنتوش کمار سنگھ کے مطابق ممبئی پولیس نے ابھی تک رائے پور پولیس کو کسی کال کی باضابطہ اطلاع نہیں دی ہے،تاہم باندرا پولیس نے اس سلسلے میں بھارتی قانون کی کئی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے اور ان کا ملزم فیضان کو گرفتار کر کے ممبئی لے جا کر پوچھ گچھ کرنے کا ارادہ ہے۔

  • خاتون باکسر ایمان خلیف کی میڈیکل رپورٹ لیک کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی

    خاتون باکسر ایمان خلیف کی میڈیکل رپورٹ لیک کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی

    پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنیوالی خاتون باکسر ایمان خلیف نے میڈیکل رپورٹ لیک کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ دنوں پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنیوالی 25 سالہ خاتون باکسر ایمان خلیف کی ایک اور میڈیکل رپورٹ لیک ہوئی تھی جس میں انہیں مرد قرار دیا گیا تھا، خاتون باکسر ایمان خلیف نے میڈیکل رپورٹ لیک کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے-

    اس حوالے سے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ الجزائر سے تعلق رکھنے والی خاتون باکسر ایمان خلیف ان افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی ہے جنہوں نے اولمپک گیمز کے دوران انکی صنفی اہلیت پر سوال اٹھایا تھا،قانونی کارروائی کے دوران میڈیا رپورٹس پر کوئی تبصرہ نہیں کرے گا جب تک تصدیق نہیں ہوجاتی، البتہ ان کے ساتھ بدسلوکی پر دکھ ہے جس سے اس وقت اولمپئین کو گزرنا پڑرہا ہے۔

    خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بحالی وفاق کی ترجیحات میں شامل ہے، عطاءاللہ …

    آئی او سی کا کہنا ہے کہ ایمان خلیف کو کئی سالوں سے خواتین کے زمرے میں بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے چکی ہیں، جس میں ٹوکیو اولمپکس اور انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن جانب سے منظور شدہ ایونٹس شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ ایمان خلیف نے رواں سال پیرس اولمپک گیمز 2024ء میں بطور خاتون طلائی تمغہ جیتا تھا اور وہ ایونٹ کے دوران اپنی جسمات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہی تھیں،پیرس اولمپکس کے ویمن باکسنگ 66 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل مقابلے میں ایمان خلیف نے چین کی حریف کھلاڑی یینگ لیو ٹنگ کو 0-5 سے شکست دی تھی۔

    توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس : دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی استدعا پر فیصلہ …

    ویمن باکسنگ ایونٹ میں اٹلی کی خاتون باکسر اینجلا کیرنی نے الجیریا کی باکسر ایمان خلیف کے خلاف پہلے راؤنڈ کے صرف 46 سیکنڈز کے بعد ہی لڑنے سے انکار کر دیا تھا، انھوں نے کہا تھا کہ آج تک فائٹ کے دوران اتنا خطرناک مکا نہیں کھایا،الجیرین حریف خاتون باکسر کے معیار پر پورا نہیں اُترتیں، ان کے ساتھ کسی خاتون کا مقابلہ رکھنا ناانصافی ہے۔

  • آسٹریلیا کا بھی بھارت پرسکھوں کو نشانہ بنانے کا الزام

    آسٹریلیا کا بھی بھارت پرسکھوں کو نشانہ بنانے کا الزام

    کینبرا: آسٹریلوی وزیر خارجہ نے بھارت پر کینیڈا میں سکھوں کو نشانہ بنانے کا الزام لگادیا۔

    باغی ٹی وی: کینیڈا واحد ملک نہیں جس نے بھارتی اہلکاروں پر غیر ملکی سرزمین پر قتل کی سازش کرنے کا الزام لگایا،آسٹریلیا نے بھی بھارت پر کینیڈا میں سکھوں کو نشانہ بنانے کا الزام لگادیا-

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے دورہ آسٹریلیا کے دوران ان سے ملاقات میں آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے کینیڈا میں سکھوں کو نشانہ بنانے پر تشویش کا اظہار کیا پینی وونگ نے کہا کہ سکھ برادری سمیت دیگر لوگوں کو آسٹریلیا میں محفوظ پناہ اور احترام کا حق ہے، ہم کینیڈا کے عدالتی عمل کا احترام کرتے ہیں اور ان واقعات کی صاف و شفاف تحقیق کا مطالبہ کرتے ہیں، آسٹریلیا میں قانون کی حکمرانی، عدلیہ کی آزادی اور تمام ممالک کی خودمختاری جیسے معاملات کے سلسلے میں ایک اصولی موقف موجود ہے۔

    توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس : دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی استدعا پر فیصلہ …

    رپورٹ کے مطابق بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجر سمیت کئی سکھ رہنماؤں کے ناموں پر مشتمل فہرست دی گئی تھی کینیڈا کی حکومت نے تحقیقات کے بعد بتایا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل کا حکم بھارتی انٹیلی جنس نے دیا تھا۔

    خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بحالی وفاق کی ترجیحات میں شامل ہے، عطاءاللہ …

  • خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بحالی وفاق کی ترجیحات میں شامل ہے، عطاءاللہ تارڑ

    خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بحالی وفاق کی ترجیحات میں شامل ہے، عطاءاللہ تارڑ

    اسلام آباد: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی-

    باغی ٹی وی: دونوں رہنماؤں کے درمیان صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور صوبائی حکومت کی عدم توجہ، معاشی ترقی کے لئے وفاقی حکومت کے اقدامات، نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں میں مشغولیت، صوبے میں دانش سکول کے قیام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا-

    ملاقات میں خیبر پختونخوا میں سیکورٹی کے حوالے سے موجودہ صورتحال، اس میں بہتری کے لئے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی، دونوں رہنماؤں نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی خراب صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور صوبے میں امن و امان کی بحالی کے لئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا-

    گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں نوجوانوں کو انتشاری سیاست سے دور رکھنے اور مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے،جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا میں سیکورٹی کے حوالے سے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے-

    دونوں رہنماؤں کے درمیان صوبے میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق ہوا،وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبے میں دانش سکول کے قیام اور معیاری تعلیم کے فروغ کے حوالے سے اقدامات اٹھا رہی ہے، خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بحالی وفاق کی ترجیحات میں شامل ہےخیبر پختونخوا کے عوام ہمارے بھائی ہیں، ان کی فلاح و بہبود وفاق کی اولین ترجیح ہے،خیبر پختونخوا کے عوام کو ان کے حق سے محروم نہیں کیا جائے گا، خیبر پختونخوا میں ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا-

    ملاقات میں ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا حب بنانے اور دیگر سہولیات کی فراہمی پر بھی تبادلہ خیال ہوا، گورنر خیبر پختونخوا نے وزارت اطلاعات و نشریات اور اس کے ماتحت اداروں میں ہونے والی جدت اور مثبت تبدیلیوں کو خوش آئند قرار دیا-

  • توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس : دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ

    توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس : دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد نے صدر مملکت آصف زرداری، سابق وزیراعظم نواز شریف او ر یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

    باغی ٹی وی: احتساب عدالت کی جج عابدہ سجاد نے توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس پر سماعت کی،دوران سماعت نیب ترامیم کی بحالی کے بعد نیب نے احتساب عدالت میں ریفرنس واپس بھیجنے کے حوالے سے جواب جمع کرا دیا۔

    جمع کرائے گئے جواب میں نیب نے کہا کہ اس ریفرنس کی مجموعی مالیت 4 کروڑ 82 لاکھ روپے ہے، یہ کیس اب نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، نیب ترامیم کے بعد 50 کروڑ سے زائد کا فراڈ نیب کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔

    جج نے ریمارکس دیے کہ نیب نے اپنا جواب جمع کروا دیا ہے، جس پر وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ہمیں کاپیاں ابھی تک نہیں ملی۔ جج نے فاروق ایچ نائیک سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہدایت دے دی تھی تو آپ کو کاپیاں کیوں نہیں دی گئیں۔

    عدالتی عملے نے نیب کا جواب فاروق ایچ نائیک کو فراہم کر دیا ، ڈپٹی ڈی جی پراسیکیوٹر نیب بھی کمرہ عدالت میں پیش ہوئے، وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ نیب نے آخر میں ہاتھ سے معلوم نہیں کیا لکھا ہے، جج نے ریمارکس دیئے کہ نیب زبانی کہہ رہا تھا کیس اسپیشل جج سینٹرل کو بھیجو میں نے ہدایت کی لکھ کر دیں۔

    وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں ان کیسز میں بہت سے ججز کو ریٹائرڈ ہوتے دیکھا ہے، آخر میں ہم ہی بچیں ہیں لہٰذا میری استدعا ہے کہ کیس ایف آئی اے ایجنسی کو بھیجا جائے وہی عدالت بھیجے، ابھی تک اس کیس میں چالان بھی پیش نہیں ہوا۔

    ڈپٹی ڈی جی نیب نے کیس ایف آئی اے ایجنسی کو بھیجنے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ایجنسی کیسے ایگزامن کرے گی وکیل فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ یہ کیس نیب سیکشن نائن کے تحت ہوا اور بیان بھی ریکارڈ ہوئے، اس کیس میں دوبارہ انکوائری ہوگی اور انکوائری ایجنسی ہی کرے گی۔

    جج نے استفسار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے کیس میں کیا ہوا تھا؟ وکلاء نے بتایا کہ اس میں چالان آگیا تھا اس وجہ سے عدالت کو منتقل کیا گیا تھا،یوسف رضا گیلانی، نوازشریف و دیگر ملزمان کے وکلاء نے فاروق ایچ نائیک کے دلائل پر اتفاق کیا عدالت نے ریفرنس ایف آئی اے ایجنسی یا اسپیشل جج سینٹرل کو بھیجنے پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو 21 نومبر کو سنایا جائے گا۔