Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • موسم کیسا رہے گا؟

    موسم کیسا رہے گا؟

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں اسموگ چھائے رہنے کی توقع ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں اسموگ چھائے رہنے کی توقع ہے جبکہ صبح / رات کے اوقات میں پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں دُ ھند پڑنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تا ہم صبح اور رات کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، قصور، اوکاڑہ، سرگودھا، جھنگ، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور گرد و نواح میں اسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات

    محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں رات کے اوقات میں سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے سندھ اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم چترال اور گر د و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہےکشمیر میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    سپریم کورٹ میں دو اہم اجلاس متوقع

  • آئی سی سی نے  ٹیسٹ پلیئرزکی رینکنگ جاری کر دی

    آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرزکی رینکنگ جاری کر دی

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرزکی رینکنگ جاری کر دی۔

    باغی ٹی وی: ٹیسٹ پلیئرز کی بیٹنگ رینکنگ میں جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ انگلینڈ کے ہیری بروک ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے بھارت کے رشبھ پنت پانچ درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں، نیوزی لینڈ کے ڈیرل میچل 8 درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئے،قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم ایک درجے ترقی کے بعد 17 ویں نمبر پر موجود ہیں،جبکہ سلمان آغا ایک درجے ترقی کے بعد 19 ویں نمبر پر آ گئے، محمد رضوان دو درجے ترقی کے بعد 20 ویں نمبر پر آ گئے۔

    ٹیسٹ بولروں میں ساؤتھ افریقا کے کگیسو ربادا کا پہلا نمبر برقرار ہے آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں پاکستان کے نعمان علی کی نویں پوزیشن ہے بھارت کے رویندرا جڈیجا دو درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے، کیشو مہاراج چار درجے ترقی کے بعد 19 ویں نمبر پر آ گئے،جبکہ ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر ہے۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی:حماس نےبیان جاری کر دیا

    ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی:حماس نےبیان جاری کر دیا

    دوحہ: امریکی صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنا پہلا ردعمل دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : "العربیہ” کے مطابق حماس کے سینئر عہدیدار سمی ابو ذوہری نے کہا کہ ٹرمپ کو ان کے بیانات کے حساب سے جانچا جائیگا کیونکہ انہوں نے کہا تھا وہ بطور امریکی صدر غزہ جنگ کو چند گھنٹوں میں روکیں گے انہوں نے ٹرمپ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ صدر بائیڈن کی غلطیوں سے سیکھیں-

    حماس پولیٹیکل بیورو کے ممبر باسم نعیم نے کہا کہ صیہونی ریاست کی اندھی حمایت ختم ہونی چاہیے کیونکہ یہ حمایت ہمارے لوگوں کے مستقبل اور خطے کے کی قیمت پر آتی ہے۔

    واضح رہے کہ دوسری مرتبہ صدارتی الیکشن جیتنے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ نئی جنگیں شروع کرنے کے بجائےجنگوں کو ختم کریں گے، جبکہ وہ اپنی انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ یہ کہتے رہے ہیں کہ وہ مشرق وسطیٰ کو حقیقی اور پائیدار امن کی طرف لوٹتے دیکھنا چاہتےہیں اور وہ اس عمل کو اچھے طریقے سے کریں گے تاکہ 5 یا 10 سال بعد دوبارہ سے پرانے حالات واپس نہ آئیں۔

    ٹرمپ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر روس،ایران کا ردعمل

    ٹرمپ کی فتخ کے تاریخی اعلان کے ساتھ ہی ٹرمپ نے ایک بار پھر امریکہ کی سیاست میں اپنی اہمیت کو ثابت کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد امریکہ کی سیاست میں ایک نئے دور کی شروعات متوقع ہے، جہاں ان کے اقتدار میں مزید سیاسی اور اقتصادی فیصلے ہوں گے جو نہ صرف امریکہ بلکہ عالمی سطح پر بھی اثر انداز ہوں گے-

    ٹرمپ کو برطانوی،بھارتی وزیراعظم،فرانسیسی،یوکرینی صدر و دیگر کی مبارکباد

  • بھارت:مندر میں آنیوالے ہندو  ایئر کنڈیشنر کے پانی کو مقدس سمجھ کر پی گئے،ویڈیو

    بھارت:مندر میں آنیوالے ہندو ایئر کنڈیشنر کے پانی کو مقدس سمجھ کر پی گئے،ویڈیو

    بھارتی ریاست اُتر پردیش کے شہر متھورا کے ‘بنکے بہاری مندر’ میں پجاری ہاتھی کے بُت سے ٹپکنے والے ایئر کنڈیشنر کے پانی کو مقدس سمجھ کر پی گئے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : بھارت میں مذہی عقائد کے نام پر عجیب وغریب رسموں اور روایات کا رواج تو عام ہےلیکن اب مندر میں پوجا پاٹ کیلئے آنے والے ہندو اے سی کا پانی بھی پی گئے،’ بانکے بہاری مندر‘ میں پوجا پاٹ کیلئے آنے والے ہندو ہاتھی کے بت سے ٹپکنے والا پانی چرن امرت ’ بھگوان کرشن کے قدموں کا مقدس پانی ‘ سمجھ کر پی گئے جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔

    شیئر کی گئی وائرل ویڈیو میں مندر آنے والے لوگوں کو ہاتھ میں گلاس پکڑے قطار میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے، مندر میں موجود افراد ہاتھی کے بت سے نکلتے پانی کو چرن امرت سمجھتے ہوئے اسے پیالوں میں تو کہیں ہاتھوں میں جمع کرکے پی گئے، مندر آنے والے افراد نے جس پانی کو مقدس سمجھ کر پیا وہ دراصل اے سی سے نکلتا ہوا پانی تھا ،جبکہ کچھ لوگوں نے تو وہ پانی اپنے سروں پر ڈال کر احترام ظاہر کیا۔

    ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے سی سے خارج ہونے والا پانی پینا صحت کیلئے شدید نقصان دہ ہوسکتا ہے لوگوں نے ان عقیدت مندوں کی کم علمی پر سوال اٹھایا کہ آخر اتنے سارے لوگ کیسے اس بات پر یقین کر سکتے ہیں کہ ہاتھی کے بُت سے ٹپکنے والا پانی مقدس ہے؟سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بھارت میں اب تک اِس قدر جہالت موجود ہے، تعلیم کی 100 فیصد ضرورت ہے، مندر میں لوگ اے سی کا پانی بھگوان کے قدموں کا مقدس پانی ‘چرن امرت’ سمجھ کر پی رہے ہیں’

  • محمد آصف کی تیسری بار ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت پر چئیرمین پی سی بی  کی مبارکباد

    محمد آصف کی تیسری بار ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت پر چئیرمین پی سی بی کی مبارکباد

    لاہور: پاکستان کے کیوئسٹ محمد آصف نے تیسری مرتبہ آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی،چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے تیسری بار عالمی سنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر قومی کیوئسٹ محمد آصف کو مبارکباد دی ہے۔

    باغی ٹی وی : چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ محمد آصف نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے ٹائیٹل اپنے نام کیا،محمد آصف نے چیمپئن شپ جیت کر سبز ہلالی پرچم کو بلند کیا،محمد آصف کا تیسری بار چیمپئن شپ جیتنا پاکستان کے لئے اعزاز ہے،محمد آصف کی مزید کامیابیوں کےلئے دعا گو ہوں ،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے محمد آصف کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    قطر کے شہر دوحہ میں جاری ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ پاکستان نے اپنے نام کرلی، پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف ورلڈ اسنوکر چیمپئن بن گئےمحمد آصف نےفائنل میں ایرانی کیوئسٹ علی غاراگوزلو کو شکست دی،بیسٹ آف نائن فریمز کےفائنل میں محمد آصف نے ایرانی کیوئسٹ کے خلاف 5-3 سے فتح سمیٹی اور اب انہوں نے یہ تیسرا ورلڈ چیمپئن کا ٹائٹل جیتا ہے۔

    اس سے قبل محمد آصف 2012 اور 2019 میں بھی ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت چکے ہیں، پاکستانی کیوئسٹ نے سیمی فائنل میں قبرص کے مائیکل جارجیو کو 3-5 فریم سے شکست دی تھی۔

    پنجاب: پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بند کرنے کا اعلان

    ہائیکورٹ کے ججز کی تنخواہوں اور ہاؤس رینٹ الاؤنس میں اضافہ

    امریکی انتخابات،سیاسی منظر نامے میں اہم تبدیلیاں

  • جج ہمایوں دلاور کیس: ملزم 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

    جج ہمایوں دلاور کیس: ملزم 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے اینٹی کرپشن سرکل خیبر پختونخوا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمر صدیق کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    باغی ٹی وی : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس کی سماعت ہوئی ،ملزم اینٹی کرپشن سرکل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمر صدیق کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا عمر صدیق نے ریمانڈ معطلی کی درخواست کی، پو لیس نے کچہری سے اینٹی کرپشن کے پی کے تمام اہلکاروں کو باہر نکال دیا۔

    وکیل ملک اختر اعوان نے دلائل دیئے کہ میرے ساتھ تمام اہلکار ریکارڈ کے ہمراہ آئے ہیں، انہیں ڈی ایس پی سیکیورٹی نے کچہری سےباہر نکال دیا، کیا انصاف ایسے ہوگا؟سرکاری اہلکار یہاں کسی کے ساتھ لڑنے نہیں آئےدو دنوں سے ریمانڈ معطلی کی درخوا ست پر فیصلہ نہیں دیا جا رہا۔

    ایف آئی اے نے ملزم عمر صدیق کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کردی، سینئر سول جج عباس شاہ نے درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

    ایف بی آر کا بڑے خوردہ فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا فیصلہ

    پنجاب: پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بند کرنے کا اعلان

  • پنجاب: پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بند کرنے کا اعلان

    پنجاب: پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بند کرنے کا اعلان

    لاہور: پنجاب حکومت نے پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بند کرنے کا اعلان کردیا-

    باغی ٹی وی : بڑھتی اسموگ کے پیش نظر پنجاب کے مختلف اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کردیے گئے، ڈی جی ماحولیات پنجاب نے تعلیمی اداروں کی بندش کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ،جس کے مطابق پنجاب کی 4 ڈویژنز کے 18 اضلاع کے نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بارہویں جماعت اور اے لیولز تک بند رہیں گے، تمام تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز پر منتقل ہوں گے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ فیصلے کا اطلاق لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب پر ہوگا، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکو ٹ، نارووال میں بھی اسکولز بند رہیں گے، اس کے علاوہ فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، لودھران، وہاڑی، خانیوال میں بھی اسکولز بند رہیں گے، اسکولز بند رہنے کے فیصلے کا اطلاق 7 سے 17 نومبر تک ہوگا۔

    دوسری جانب لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسموگ کے خاتمے کے لیے تمام محکمے کام کر رہے ہیں، ایئر کوالٹی انڈیکس کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم جدید آلات سے بنایا گیا ہےفصلوں کی باقیاتِ جلانے سے اسموگ میں اضافہ ہو رہا ہے، پلاسٹک بیگز پر پابندی ہے مگر خلاف ورزی ہو رہی ہے، اگر آپ نے ماسک نہیں پہنا تو آپ میتھین اپنے پھیپھڑوں میں پہنچارہے ہیں۔

    دی سمارٹ سکول چونیاں کیمپس کی طالبہ کی انگلش تقریر میں پہلی پوزیشن

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ بچیوں کو آن لائن اسٹڈی کی جانب لے جائیں، انڈیا میں راجھستان اور دیگر اضلاع کی ہوا نے ملتان اور گوجرانولہ کو متاثر کیا، لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس ایک ہزار سے زائد ہے لاہور کا اے کیو آئی 1100 سے تجاوز ہوااگلے 10 دن تک سمو گ کی صورت حال یونہی رہے گی بنیادی طور پر بھارت سے آنیوالی ہواؤں سے سموگ 1100 سے تجاوز کر جاتا ہے پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بند کر رہے ہیں، 7 نومبر سے لاہور، گوجرانولہ، فیصل آباد اور ملتان میں آن لائن اسکولنگ ہوگی، سرکاری اور نجی دفاتر میں 50 فیصد افسران کام کریں گے، سرکاری دفاتر میں ذوم میٹنگز ہوں گی، ماسک ہر سطح پر ضروری کردیا گیا ہے، آئندہ 10 روز تک اسموگ کی شدت برقرار رہے گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے بھارت سے سموگ ڈپلومیسی کی بات معاملے کی سنگینی کے باعث کی.جب تک بارڈر کے دونوں اطراف اقدامات نہیں اٹھائے جائیں گے سمو گ ختم نہیں ہو سکتی ہمیں بحیثیت قوم خود بھی ماحول کا خیال رکھنا ہے. مونجی وغیرہ کو نہ جلایا جائے، شاپنگ بیگ کے استعمال اورکوڑا جلانے سے گریزکریں-

    توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

  • ہائیکورٹ کے ججز کی تنخواہوں اور ہاؤس رینٹ الاؤنس میں اضافہ

    ہائیکورٹ کے ججز کی تنخواہوں اور ہاؤس رینٹ الاؤنس میں اضافہ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ہائیکورٹ کے ججز کی تنخواہوں اور ہاؤس رینٹ الاؤنس میں اضافہ کردیا-

    باغی ٹی وی : قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کے دستخط شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی کورٹ کے ججوں کے ہاؤس رینٹ 65 ہزار سے بڑھا کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کر دیا گیا ہے ججوں کا اعلیٰ عدالتی الاؤنس بھی 3 لاکھ 42 ہزار 4 سو 31 روپے سے بڑھا کر ایک کروڑ 90 ہزار روپے کردیا گیا۔

    تاہم نوٹیفکیشن میں ہائی کورٹس سے کہا کہ وہ گاڑیوں کے حوالے سے ایک پالیسی بنائیں جس میں ایندھن، دیکھ بھال، ڈرائیور اور بین بینچ سفر شامل ہیں، اعلیٰ عدالتی الاؤنس میں حالیہ اضافے سے ہائی کورٹ کے جج کی تنخواہ 20 لاکھ روپے سے تجاوز کر جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت قانون سے کہا تھا کہ وہ ججوں کے مکان کے کرایے کو 65,000 روپے سے بڑھا کر اسلام آباد میں گزشتہ برسوں کے دوران مکانات کے کرایوں میں اضافے کو دیکھتے ہوئے نظر ثانی کرے۔

    ایف بی آر کا بڑے خوردہ فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا فیصلہ

    بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع

    دی سمارٹ سکول چونیاں کیمپس کی طالبہ کی انگلش تقریر میں پہلی پوزیشن

  • ٹیکساس انتخابات:امریکن پاکستانی سلمان بھوجانی اور سلیمان لالانی کامیاب

    ٹیکساس انتخابات:امریکن پاکستانی سلمان بھوجانی اور سلیمان لالانی کامیاب

    ٹیکساس: امریکا کی ریاست ٹیکساس کی اسمبلی کے انتخابات میں سلیمان لالانی اور ڈیموکریٹک امیدوار سلمان بھوجانی کامیاب ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : سلیمان لالانی کو32 ہزار 141 ووٹ ملے جوکہ 56 اعشاریہ1 فیصد ہیں، ان کے ری پبلکن حریف لی سیمنز کو 25 ہزار 197 ووٹ ملے جو کہ43 اعشاریہ 9 فیصد ہیں، سلیمان لالانی نے 10 جنوری 2023 کو اسمبلی کی نشست سنبھالی تھی اور ان کا ٹرم اگلے سال 14 جنوری کو ختم ہورہا ہے۔

    پیشے کے اعتبار سے میڈیکل ڈاکٹر سلیمان لالانی ریاست ٹیکساس کے ڈسٹرکٹ یعنی حلقہ نمبر 76 کی نمائندگی کررہے تھے، ان کے حریف کا تعلق کمیونٹی سروسز سے ہے 2022 میں سلیمان لالانی الیکشن جیت کر نیچرل ریسورسز کمیٹی، ہاؤس ہائر ایجوکیشن کمیٹی اور ریزولیوشن کیلینڈرز کمیٹی کے رکن بنے۔
    america
    آرٹیفیشل ایڈوائزری کونسل کا قیام بھی سلمان لالانی کی کوششوں کا نتیجہ تھا

    اپنے پہلے دور میں انہوں نے کئی اہم بل بھی ریاستی اسمبلی سے منظور کرائے جن میں سے ایک میں امریکی کانگریس اور صدر سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ اسرائیل فلسطین تنازع ختم کرایا جائےانہی کی کوششوں سے ریاستی سطح پر دیوالی کا تہوار تسلیم کیا گیا اور مختلف مذاہب کے ماننے والے طالب علموں کو یہ سہولت ملی کہ وہ اپنے تہوار کے موقع پر چھٹی کرکے امتحان کسی اور دن دے سکیں، تعلیم اور صحت سے متعلق بہتر سہولتیں فراہم کرنے سے متعلق بھی کئی اہم بل ڈاکٹر سلیمان لالانی ہی کی بدولت پیش اور منظور کیے گئے، آرٹیفیشل ایڈوائزری کونسل کا قیام بھی انہی کی کوششوں کا نتیجہ تھا۔

    دوسری جانب امریکن پاکستانی سلمان بھوجانی مسلسل دوسری بار ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی کا الیکشن جیتے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔انتہائی غیر معمولی اعزاز یہ حاصل ہوا ہے کہ وہ بلامقابلہ منتخب کیے گئے ہیں،سلمان بھوجانی کا تعلق کراچی سے ہے اور انہوں نے ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ پر ریاستی اسمبلی کے حلقہ 92 سے الیکشن لڑا تھا،سلمان بھوجانی نے10 جنوری 2023 کو عہدہ سنبھالا تھا، ان کے عہدے کی مدت اگلے برس 14 جنوری کو مکمل ہورہی ہے ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ریاستی اسمبلی کا ٹکٹ لینے کے موقع پر بھی ان کے مقابلے میں کوئی اور ڈیموکریٹک امیدوار میدان میں نہیں اترا تھا اس طرح انہیں 4 ہزار ایک سو 75 ووٹ ملے تھے۔
    america
    سلمان بھوجانی یونیورسٹی آف ٹیکساس، ڈیلاس کے گریجویٹ ہیں اور انہوں نے سدرن میتھوڈسٹ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی تھی، بھوجانی اٹارنی اور سٹی کونسل کے رکن بھی رہ چکے ہیں، سلمان بھوجانی نے پہلے دور کے دوران جن امور پر قانون ساز کرائی ان میں سے ایک بل میں ریاست کے ری پبلکن گورنر گریگ ایبٹ سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے تمام تر وسائل اختیار کیے جائیں،صحت کی سہولتوں میں اضافے اور ریٹیل چوری سے متعلق کئی دیگر امور پر بھی قانون سازی ان کی بدولت ممکن ہوئی تھی۔

  • سیاسی جماعتوں کو سالانہ گوشوارے جمع کروانے کی مہلت مل گئی

    سیاسی جماعتوں کو سالانہ گوشوارے جمع کروانے کی مہلت مل گئی

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو سالانہ گوشوارے جمع کروانے کے لیے مہلت دے دی۔

    باغی ٹی وی : ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں دو رکنی کمیشن نے 48 سیاسی جماعتوں کو سالانہ گوشوارے جمع نہ کروانے پر طلبی سے متعلق کیس کی سماعت کی ، دوران سماعت استحکام پاکستان پارٹی، پی ٹی آئی نظریاتی، ایم ڈبیلو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی سمیت دیگر کئی جماعتیں الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہو سکیں جب کہ سنی اتحاد کونسل، پختونخوا ملی عوامی پارٹی، گرین ڈیموکریٹک پاکستان، پاک ڈیفنس مومنٹ، بی این پی مینگل، عام آدمی تحریک پاکستان اور دیگر سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن میں پیش ہوئیں۔

    ممبر سندھ نے الیکشن کمیشن حکام سے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کے خلاف کیا کارروائی کر سکتا ہے؟ الیکشن کمیشن حکام نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کا انتخابی نشان واپس لے سکتا ہے۔

    توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

    مختلف سیاسی جماعتوں نے سالانہ گوشوارے جمع کروانے کے لیے مہلت کی استدعا کی جس پر الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو سالانہ گوشوارے جمع کروانے کیلئے مہلت کی استدعا منظور کر لی،بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 21 نومبر تک ملتوی کر دی-

    ایف بی آر کا بڑے خوردہ فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا فیصلہ