Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • اسموگ کے باعث گرین لاک ڈاؤن:  خصوصی بچوں کی آن لائن اسکول کلاسز کی  ہدایت

    اسموگ کے باعث گرین لاک ڈاؤن: خصوصی بچوں کی آن لائن اسکول کلاسز کی ہدایت

    لاہور: ادارہ تحفظ ماحولیات نے اسموگ بڑھنے کے باعث الرٹ جاری کرتے ہوئے ،اسموگ کے باعث خصوصی بچوں کواسکول آنےسے روک دیاگیا ہے –

    باغی ٹی وی : ڈی جی ادارہ تحفظ ماحولیات عمران شیخ کے مطابق خصوصی تعلیم کے تمام اسکولوں کو آن لائن کلاسزکے انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے،اسکول بندش کا اقدام سانس، الرجی اور دل کے مریض بچوں کی صحت کے لیےکیا گیا جب کہ گرین لاک ڈاؤن کے تحت اسٹیک ہولڈرزکے اشتراک سے ایس اوپیزپرعمل جاری ہے-

    انہوں نے کہا کہ گرین لاک ڈاؤن ایریا میں گزشتہ شب اسموگ ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر 2 باربی کیو ریسٹورینٹ سیل کردیئے، پنجاب میں 9 بھٹے اور4 انڈسٹریل یونٹس گرادیئے گئے ہیں جب کہ گرین لاک ڈاؤن ایریا میں تعمیرات پر پابندی ہے اور دفاتر کے ڈیزل جنریٹرز کی انسپیکشن آج سے ہوگی۔

    سلمان خان کو قتل کی دھمکی اورتاوان مانگنے والا ایک اور ملزم گرفتار

    دوسری جانب وزیر علیٰ پنجاب مریم نواز میں لاہور میں تقریب سے خطاب میں کہا ہے آج ہمیں اسموگ کے چیلنج کا سامنا ہے، اسموگ کے باعث بہت سی بیماریاں پھیلتی ہیں، فصلوں کی باقیات کا جلانا اسموگ میں اضافے کا بہت بڑا سبب ہے، اسموگ کو ختم کرنے میں بہت عرصہ لگ جائے گا۔

    جبکہ وزیر ماحولیات پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر اسموگ ایس اوپیزپر مکمل عملدرآمدکو یقینی بنایاجا رہا ہے، فصلوں کی باقیات جلانے والوں کی فوری گرفتاری بھی یقینی بنائی جارہی ہے اسموگ جان لیوا آفت ہے لہٰذا عوام اسموگ ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی فوری رپورٹ کریں۔

    ہمیں دشمنوں کی ضرورت نہیں، ہم خود ہی بہت ہیں،وسیم اکرم نے ایسا کیوں کہا؟

  • ہمیں دشمنوں کی ضرورت نہیں، ہم خود ہی بہت ہیں،وسیم اکرم نے ایسا کیوں کہا؟

    ہمیں دشمنوں کی ضرورت نہیں، ہم خود ہی بہت ہیں،وسیم اکرم نے ایسا کیوں کہا؟

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ہمیں دشمنوں کی ضرورت نہیں، ہم خود ہی بہت ہیں-

    باغی ٹی وی : وسیم اکرم نے میلبرن میں آن لائن پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ فخر زمان امپیکٹ پلئیر ہے، مجھے یقین ہے کہ سوشل میڈیا بیان فخر زمان نے نہیں لکھا، جس نے بھی لکھا اسے بتانا چاہیے تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کی وجہ سے آپ کو مسئلہ ہو سکتا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ یہ فخر زمان کے لیے ایک سبق ہے، سوچ سمجھ کر سوشل میڈیا پر لکھنا چاہیے، پی سی بی کا اس معاملے پر اپ سیٹ ہونا بنتا تھا،محسن نقوی کرکٹ کے لیے بہت اچھا کام کر رہے ہیں، وہ کرکٹ بورڈ کو پروفیشنل انداز میں چلا سکتے ہیں، مجھے جاب کی آفر ہوئی لیکن میں 9 سے 5 جاب کرنے والا بندہ نہیں ہوں۔

    انہوں نے ہوم ایڈوانٹیج کے لیے پچز بنانے پر تنقید کرنے والوں کے حوالے سے کہا کہ ہمیں دشمنوں کی ضرورت نہیں، ہم خود ہی بہت ہیں، ہوم ایڈوانٹیج پر تنقید سمجھ سے باہر ہے، میں 5، 6 سال سے کہہ رہا ہوں کہ ٹرننگ پچز بناؤ، چاہے ہار جاؤ، شکر ہے کسی کو تو خیال آیا اور ہم نے مسلسل تین ٹیسٹ میچز ہارنے کے بعد مسلسل دو ٹیسٹ میچز جیتے۔

    سلمان خان کو قتل کی دھمکی اورتاوان مانگنے والا ایک اور ملزم گرفتار

    سابق کرکٹر نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت سے اچھے اشارے مل رہے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی بورڈ کو کئی آفرز کی ہیں، بھارت کو پاکستان آنا چاہیےویرات کوہلی، ہاردک پانڈیا اور سوریا کمار یادیو کے پاکستان میں بہت فینز ہیں، فینز کو شدت سے بھارتی کھلاڑیوں کا انتظار ہے،میں 6، 7 سال سے بھارت نہیں گیا، میں وہاں کے کھانے اور لوگوں کو مس کرتا ہوں، بھارتی کھلاڑی پاکستان آئیں، انجوائے کریں گے۔

    ملک بھر میں 2 ماہ کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کر نے کا …

    وسیم اکرم نے محمد رضوان کی کپتانی کے حوالے سے کہا کہ محمد رضوان کو کپتانی کا تجربہ ہے، وہ اچھی چوائس ہے وہ بس کھیل پر فوکس کرے، آسٹریلیا میں کنڈیشنز مشکل ہوتی ہیں، پاکستان کی یہاں سیریز آسان نہیں ہو گی، ایک بھی ون ڈے جیت جاتے ہیں تو یہ بہت بڑی کامیابی ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز اچھی ہو گی،شاہین آفریدی، نسیم شاہ سمیت دیگر کرکٹرز کھیل پر فوکس کریں، سوشل میڈیا کو چھوڑ دیں،کرکٹ کھیل کر گھر جائیں اور انجوائے کریں، بابر اعظم کو بھی کپتانی بھول جانی چاہیے، وہ کرکٹ کھیلیں اور رنز کریں۔

    خواجہ سرا سے برہنہ ڈانس کروانے کا واقعہ،کے پی حکومت کی پراسرارخاموشی

  • ملکی تاریخ میں پہلی بار بذریعہ سڑک مسافر طیارے کی   ایک شہر سے دوسرے شہر منتقلی

    ملکی تاریخ میں پہلی بار بذریعہ سڑک مسافر طیارے کی ایک شہر سے دوسرے شہر منتقلی

    کراچی: ملکی تاریخ میں پہلی بار مسافر طیارے کو بذریعہ سڑک ایک شہر سے دوسرے شہر منتقل کیا جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق مسافر بردار طیارے کو سڑک کے راستے کراچی سے حیدرآباد پہنچایا جارہا ہے اور طیارے کو بذریعہ سڑک ایک شہر سے دوسرے شہر منتقل کرنے کا ملکی تاریخ کا یہ پہلا آپریشن ہے-

    نجی ٹرانسپورٹ کمپنی ناکارہ جہاز کو موٹر وے کے ذریعے حیدرآباد لے کر جارہی ہے، جہاز کو 10 ویلرز ٹرک، 40 ویلرز ٹریلر پر رکھ کر منتقل کیا جارہا ہے،350 سیٹر بوئنگ 737 کراچی ایئرپورٹ کے یارڈ میں ناکارہ کھڑا تھا، جہاز کو تربیتی مقاصد کے لیے حیدرآباد منتقل کیا جارہا ہے، ہوائی جہاز کے پر، انجن اور ٹائرز الگ کردیے گئے ہیں،طیارے کو حیدرآباد میں سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں رکھا جائے گا اور طیارہ تربیتی مقاصد کیلئے استعمال ہوگا-

    سرحدوں نے تقسیم کیا ،کرکٹ نے اکٹھا کردیا،پاک بھارت کرکٹرز کی تصاویر وائرل

    ٹرانسپورٹر ہمایوں خالد نے بتایا کہ طیارے کی لمبائی 110 فٹ اور وزن 40 ٹن ہے، یہ ناکارہ جہاز بوئنگ 737 ہے جس میں 240 لوگوں کے سفر کی گنجائش ہے طیارے کو رات گئے ائیرپورٹ سے سپرہائی وے منتقل کیا گیا جہاں سے اسے حیدرآباد منتقل کیا جارہا ہے۔

    دوسری جانب موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ طیارے کو پروٹوکول کے تحت منتقل کیا جارہا ہے، طیارے کی منتقلی کے دوران موٹروے کو بلاک نہیں کیا گیا طیارے کو منتقل کرنے کیلئے گاڑی سڑک کے کنارے چلائی گئی، اس دوران سول ایوی ایشن اور نجی کمپنی سمیت ٹرانسپورٹر کا عملہ موجود رہا۔

    سلمان خان کو قتل کی دھمکی اورتاوان مانگنے والا ایک اور ملزم گرفتار

  • سلمان خان کو قتل کی دھمکی اورتاوان مانگنے والا ایک اور ملزم گرفتار

    سلمان خان کو قتل کی دھمکی اورتاوان مانگنے والا ایک اور ملزم گرفتار

    ممبئی: بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان کو قتل کی دھمکی اور 2 کروڑ تاوان کا مطالبہ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کو ایک بار پھر گزشتہ روزجان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی دھمکی دینے والے نامعلوم فرد نے 2 کروڑ تاوان کا بھی مطالبہ کیا تھا، ملزم کی جانب سے ممبئی کی ٹریفک پولیس کو ایک پیغام میں کہا گیا تھا کہ اگر پیسے نہیں دیے گئے تو سلمان خان کو قتل کردیا جائے گا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے باندرہ کے بلیو فیم اپارٹمنٹ کے رہائشی 56 سالہ اعظم محمد مصطفی کو ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن پر دھمکی آمیز پیغام بھیجنے کے الزام میں گرفتارکیا ہے حکام نے گرفتار ملزم سے موبائل فون اور سم کارڈ برآمد کرلیا جو جرم میں استعمال کیا گیا تھا پولیس نے جانچ کے دوران موبائل نمبر کی کال کی تفصیلات کا ریکارڈ اکٹھا کیا اور تکنیکی معلومات کی بنیاد پر مشتبہ شخص کو باندرہ سے گرفتار کیا۔

    پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی کو نشانہ بنانے پر قانونی کاروائی کرینگے،ترجمان دفترخارجہ

    واضح رہے کہ پولیس عہدیداروں نے اس سے قبل جمشید پور کے ایک شخص کو گینگسٹر لارنس بشنوئی کے نام پر سلمان خان کو مبینہ طور پر دھمکی دینے اور پانچ کروڑ روپے تاوان مانگنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

    سرحدوں نے تقسیم کیا ،کرکٹ نے اکٹھا کردیا،پاک بھارت کرکٹرز کی تصاویر وائرل

  • ملک بھر میں 2 ماہ کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کر نے کا فیصلہ

    ملک بھر میں 2 ماہ کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کر نے کا فیصلہ

    اسلام آباد: موسم سرما میں سخت سردی کے باعث ملک بھر میں 2 ماہ کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق دسمبر اور جنوری کے سخت سردی والے 2 مہینوں میں ملک بھر میں سی این جی اسٹیشن بند کر دیے جائیں گے، ان 2 ماہ میں جو ملکی صنعت گیس سے بجلی پیدا کرکے کام کرتی ہے اس کو بھی گیس کی فراہمی بند رہے گی، یہ فیصلہ قدرتی گیس کے گھریلو صارفین کو موسم سرما میں مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق چاروں صوبوں میں گیس سے بجلی پیدا کرنے یا کیپٹو پاور اسٹیشنوں کے لیے دسمبر 2024 تا جنوری 2025 تک گیس کی فراہمی روک دی جائے گی، انڈسٹری بجلی کمپنیوں کی بجلی استعمال کرے گی، سوئی ناردرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے ہدایت کی ہے کہ یکم دسمبر 2024 سے 31جنوری 2025 تک سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کے احکامات جاری کرے۔

    سرحدوں نے تقسیم کیا ،کرکٹ نے اکٹھا کردیا،پاک بھارت کرکٹرز کی تصاویر وائرل

    پاکستان میں انٹرنیٹ مکمل بحال،پی ٹی اے کا دعویٰ

    پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی کو نشانہ بنانے پر قانونی کاروائی کرینگے،ترجمان دفترخارجہ

  • سرحدوں نے تقسیم کیا ،کرکٹ نے اکٹھا کردیا،پاک بھارت کرکٹرز کی تصاویر وائرل

    سرحدوں نے تقسیم کیا ،کرکٹ نے اکٹھا کردیا،پاک بھارت کرکٹرز کی تصاویر وائرل

    ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے دوران بھارتی اور پاکستانی کرکٹرز کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں-

    باغی ٹی وی : ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے فوٹوسیشن کے دوران منوج تیواری نے پاکستانی کپتان فہیم اشرف اور آصف علی کےساتھ تصویربنوائی،بعد ازاں اس تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا جو دیکھتے ہیں وائرل ہو گئی-
    ind
    تصویر شئیر کرتے ہوئے منوج تیواری نے لکھا کہ سرحدوں نے تقسیم کیا ،کرکٹ نے اکٹھا کردیا،ہانگ کانگ سکسز میں پاک انڈیا میچ کیلئے سب تیار ہیں، فوٹو سیشن کے دوران فہیم اشرف اور آصف علی کے ساتھ تصویربنائی۔

    واضح رہے کہ ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ یکم سے3 نومبرتک ہوگا ایونٹ میں شریک 12 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان ٹیم پول سی میں بھارت اور یو اے ای کے ساتھ شامل ہے اور یکم نومبر کو پاکستان ٹیم پہلا میچ یو اے ای اور دوسرا میچ بھارت سے کھیلے گی ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی اور کوارٹر فائنل دو نومبر کو جبکہ سیمی فائنل اور فائنل تین نومبر کو ہوں گے۔

    پاکستان ٹیم کا 7 رکنی دستہ فہیم اشرف کی قیادت میں 7 بنکاک ، ہانگ کانگ میں ہے، ٹیم میں آصف علی، عامر یامین، دانش عزیز ، حسین طلعت، شہاب خان اور محمد اخلاق بھی شامل ہیں،جبکہ سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر بلے باز سلیم یوسف بطور منیجر ٹیم کے ہمراہ گئے ہیں۔

    سپر سکس ٹورنامنٹ کا آغاز پہلی بار 1993 میں کیا گیا تھا تاہم یہ تواتر کے ساتھ نہ ہوسکا اور آخری ایڈیشن 2017 میں کھیلا گیا تھا۔یہ ٹورنامنٹ چھ سال کے وقفے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کیلنڈر میں واپس آیا ہے-

    ہانگ کانگ ورلڈ سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان کا ریکارڈ شاندار ہے، موجودہ چیمپئن، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ نے پانچ بار ٹورنامنٹ جیتا ہے جبکہ پاکستان چار ٹائٹلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ سری لنکا، بھارت، آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز نے ایک ایک بار یہ ٹورنامنٹ جیتا ہے۔

  • بائیڈن کے تبصرے پر ردعمل، ٹرمپ کی کچرا جمع کرنیوالے ٹرک میں بیٹھ  کر کملا اور بائیڈن پر ٹرولنگ

    بائیڈن کے تبصرے پر ردعمل، ٹرمپ کی کچرا جمع کرنیوالے ٹرک میں بیٹھ کر کملا اور بائیڈن پر ٹرولنگ

    ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کی شام گرین بے، وسکونسن میں اپنے نجی طیارے سے اترے اور جو بائیڈن اور کملا ہیرس کو ٹرول کرنے کی کوشش میں، نارنجی رنگ کی چمکیلی حفاظتی واسکٹ پہن کر کوڑے کے ٹرک میں سوار ہو گئے۔

    باغی ٹی وی: سی این این کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات کی مہم ختم ہونے سے چار روز قبل بدھ کے روز سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے زیر انتظام ایک خصوصی "کچرا ٹرک” میں نظر آئے انہوں نے ٹرک کے ڈرائیونگ سیٹ میں بیٹھ کر صحافیوں کے سوالات کے جوابات دئیے، ٹرمپ نے یہ قدم امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے ریپبلکن امیدوار کے حامیوں کو "کچرا” قرار دینے کے بعد سامنے آیا ہے۔

    اگرچہ ٹرمپ پہلے ہی اپنے سیاسی حریفوں کو "کچرا” قرار دے چکے ہیں تاہم وہ جو بائیڈن کے بیان سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کچرا جمع کرنے والے ایک ٹرک پر سوار ہو گئے جس پر "امریکا کو ایک بار پھر عظیم بنائیں” کا موٹو تحریر تھا۔ یہ ٹرک وسکونسن کے ہوائی اڈے پر ٹرمپ کا منتظر تھا جہاں انھیں صحافیوں سے گفتگو کرنا تھا۔

    جو بائیڈن نے منگل کے روز اپنی انتخابی مہم میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ "واحد کچرا جو میں دیکھ رہا ہوں وہ ٹرمپ کے حامی ہیں”، جوبائیڈن کی اس بات نے ٹرمپ کو مظلوم کا کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کر دیا۔

    ٹرمپ نے صحافیوں کے سامنے کہا کہ "کیا آپ کو میرا کچرے کا ٹرک پسند آیا ؟ یہ ٹرک کملا ہیرس اور جو بائیڈن کے اعزاز میں ہے”،صدر کو "خود پر شرم آنی چاہئے،”انہیں ایسا کبھی نہیں ہونے کہنا چاہئے تھا-ٹرمپ نے کہا کہ 250 ملین امریکن کچرا نہیں ہیں

    ریپبلکن پارٹی کے حامی صدر بائیڈن کے بیان پر مشتعل ہیں تاہم ٹرمپ کے مخالف گروپ "لنکولن پروجیکٹ” نے ٹرمپ کا ایک وڈیو کلپ جاری کیا ہے۔ اس کلپ میں وہ 7 ستمبر کو وسکونسن ریاست میں ریپبلکنز کے ایک اجتماع سے خطاب میں نائب صدر کملا ہیرس کے گرد "افراد” کو کچرا قرار دے رہے ہیں۔

    دوسری جانب بائیڈن نے ذاتی طور پر ٹرمپ کے حامیوں کو "کچرا” کہنے کی تردید کی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ منگل کی رات ایک ویڈیو کال پر ان کے تبصرے کی غلط تشریح کی گئی ہے جبکہ وائٹ ہاؤس نے، صفائی کی ڈیوٹی پر، اصرار کیا کہ صدر صرف ایک شخص کے بارے میں بات کر رہے ہیں-

  • امریکی میڈیا کا اسرائیل پر ایران کے جوابی حملے کے حوالے سے بڑا دعویٰ

    امریکی میڈیا کا اسرائیل پر ایران کے جوابی حملے کے حوالے سے بڑا دعویٰ

    امریکی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران ممکنہ طور پر 5 نومبر کو امریکی صدارتی انتخابات سے قبل اسرائیلی حملےکا جواب دےگا۔

    باغی ٹی وی : امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ایران کے امریکی انتخابات سے قبل اسرائیل کے خلاف جوابی حملے کی سی این این کی رپورٹ پر وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے بدھ کو کہا کہ ایران کو گزشتہ ہفتے کے آخر میں اپنی سرزمین پر اسرائیل کے حملوں کا جواب نہیں دینا چاہیے، اگر ایران جواب دینے کا انتخاب کرتا ہے تو امریکا اسرائیل کے دفاع کیلئے کھڑا رہے گا۔

    سی این این کے مطابق ممکنہ طور پر امریکی صدارتی ووٹنگ سے پہلےاسرائیلی جارحیت کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کا ردعمل حتمی اور تکلیف دہ ہوگا۔

    دریں اثنا، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اس بارے میں کوئی واضح موقف نہیں دیا تھا کہ ایران ” حملہ کر سکتا ہے یا نہیں ، لیکن اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکہ کا خیال ہے کہ "انہیں جواب نہیں دینا چاہیے،ملر نے اس بارے واضح بات نہیں کی تھی کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ کو 5 نومبر سے پہلے جواب دینے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

    ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا تھا کہ میں اپنی دونوں حکومتوں کے درمیان حقیقی یا تصوراتی رابطے کے بارے میں بات نہیں کروں گا۔ لیکن اور میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ ایران اس پیغام کو بالکل واضح طور پر جانتا ہے، انہیں اس تنازعے کو بڑھانا نہیں چاہیے-

    واضح رہے کہ اسرائیل نے یکم اکتوبر کو ایرانی حملے کے جواب میں 26 اکتوبر کو ایران پر میزائل حملہ کیا تھا جس میں ایران نے اپنے 4 فوجیوں کی شہادت کی تصدیق کی تھی،ایران نے اسرائیلی حملے پر ردعمل میں کہا تھا کہ اسرائیل کو حملے کا مناسب اور صحیح وقت پر جواب دیا جائے گا۔

  • امریکہ میں بھی فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے پر سخت پابندیاں ہیں،  فلسطینی  ہدایتکارہ

    امریکہ میں بھی فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے پر سخت پابندیاں ہیں، فلسطینی ہدایتکارہ

    کراچی آرٹس کونسل میں ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطینی ہدایتکارہ نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے ظلم جاری ہے جسے برطانیہ، امریکہ اور یورپی ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

    باغی ٹی وی : ورلڈ کلچر فیسٹیول کے موقع پر پاکستان آنے والی فلسطینی ہدایتکارہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام بخوبی جانتے ہیں کہ فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے ظلم جاری ہے جسے برطانیہ، امریکہ اور یورپی ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ مغربی کنارے اور 1948 کے علاقوں میں فلسطینی عوام کو مسلسل نسل پرستی اور فوجی قبضے کا سامنا ہے۔ جنین کے مہاجر کیمپ میں، جہاں ان کے ڈرامے ”طوباسی کی زندگی“کا مرکزی کردار بھی رہتا ہے، اسرائیلی فوج ہر ہفتے حملے کرتی ہے، بمباری اور بچوں کا قتل کرتی ہے۔

    وفاقی وزارتوں اور محکموں میں مجموعی طور پر 6770 پوسٹیں ختم کر …

    ہدایتکارہ نے بتایا کہ اسرائیل میں فلسطینی صحافیوں اور فنکاروں کو خاص طور پر نشانہ بنایا جاتا ہے تاکہ ان کی آواز کو دبایا جا سکے ان کے تھیٹر کے پروڈیوسر کو قید کر دیا گیا ہے، اور شریک بانی کو قتل کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر ساتھی بھی مسلسل ظلم و ستم کا شکار ہیں، یورپ اور امریکہ میں بھی فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے پر سخت پابندیاں ہیں، یہاں تک کہ فلسطینی پرچم لہرانے پر بھی پولیس تشدد کرتی ہے۔

    وزیراعلی پنجاب کا صحافی برادری کے لیے تاریخی اقدام

    انہوں نے بتایا کہ ان کا نیا ڈرامہ ”طوباسی کی زندگی“ فلسطینی جدوجہد کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرتا ہے یہ ڈرامہ فلسطینی عوام کے اپنے حقوق کے حصول کے لیے مختلف طریقوں، جیسے کہ مسلح اور ثقافتی مزاحمت، کو پیش کرتا ہے ڈرامہ کسی بھی طریقے کو دوسرے پر فوقیت نہیں دیتا بلکہ یہ ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جو اپنی آزادی کے مختلف راستے تلاش کرتا ہے،ڈرامے ”And Here I Am“ میں ایک دل چسپ داستان پیش کی جس میں حقیقت اور تخیل، المیے اور مزاح کا خوبصورت امتزاج دکھایا گیا یہ داستان طوباسی کی ذاتی زندگی کے تجربات اور فلسطینیوں کی مشترکہ جدوجہد پر مبنی ہے-

    کینیڈا کی حکومت کی جانب سے امیت شاہ پر لگائے گئے الزامات تشویشناک ہیں،امریکا

  • 26 ویں آئینی ترمیم : اٹارنی جنرل ، ایڈووکیٹ جنرل سندھ ودیگر فریقین سے  جواب طلب

    26 ویں آئینی ترمیم : اٹارنی جنرل ، ایڈووکیٹ جنرل سندھ ودیگر فریقین سے جواب طلب

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی-

    باغی ٹی وی: آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت تے ہوئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ محمد شفیع صدیقی نے ریمارکس دیے کہ آئین عدلیہ کا نہیں پارلیمنٹ کا معاملہ ہے، آپ نے آئین کے آرٹیکل 239 کا جائزہ لیا ہے؟ ہمارا دائرہ اختیار کیا ہے اس میں؟ ہمارے پاس سپریم کورٹ کے اختیارات نہیں ہیں، جو اختیارات ہائیکورٹ کے پاس ہے وہی کرسکتے ہیں، 2 فورمز نے کیسے عدلیہ کی آزادی متاثر کی ہے؟

    بعد ازاں، سندھ ہائی کورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے اٹارنی جنرل پاکستان، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور دیگر فریقین سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

    وزیراعلی پنجاب کا صحافی برادری کے لیے تاریخی اقدام

    واضح رہے کہ 22 اکتوبر کو 26 ویں آئینی ترمیم کو سندھ ہائی کورٹ میں بھی چیلنج کردیا گیا تھا،درخواست الٰہی بخش ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرکے عدلیہ کی آزادی اور رول آف لا کی خلاف ورزی کی گئی۔

    انہوں نے درخواست میں کہا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 175۔اے میں ترمیم کر کے سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی میں انتظامیہ کی مداخلت بڑھا دی گئی ہے اور اس قسم کی ترمیم عدلیہ کی آزادی اور عدلیہ کو انتظامیہ کے ماتحت کرنا ہے۔

    وفاقی وزارتوں اور محکموں میں مجموعی طور پر 6770 پوسٹیں ختم کر …

    درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ آئینی ترمیم کی سیکشن 8، 11 اور 14 کالعدم قرار دی جائیں، درخواست میں سکریٹری کیبنٹ ڈویژن، سیکریٹری لا اینڈ جسٹس اینڈ پارلیمانی افیئرز و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔