Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • جاپان کا سب سے اونچا پہاڑ ماؤنٹ فیوجی بھی موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں

    جاپان کا سب سے اونچا پہاڑ ماؤنٹ فیوجی بھی موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں

    ٹوکیو: جاپان کا سب سے اونچا پہاڑ ماؤنٹ فیوجی بھی موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں آگیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماؤنٹ فیوجی جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے جنوب مغرب میں واقع ہے جس کی اونچائی 3 ہزار 776 میٹر یعنی 12 ہزار 460 فٹ ہے جو جاپان کا سب سے اونچا پہاڑ ہے،ماؤنٹ فیوجی ہر سال اکتوبر کے آغاز سے ہی برف کی چادر اوڑھ لیتا ہے لیکن بدلتے موسم اور بڑھتے درجہ حرارت کی وجہ سے رواں سال اکتوبر کے ماہ میں بلند و بالا پہاڑ برف سے محروم رہا ماؤنٹ فیوجی پر رواں سال تاحال برف باری نہ ہونے کی وجہ سے 130 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

    ماہرین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رواں سال جاپان میں ریکارڈ توڑ گرمی دیکھی گئی ہے اور جون سے اگست تک اوسط درجہ حرارت میں 1.76 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ ہوا ہے،ماؤنٹ فیوجی جاپانی جزیرے ہونشو پر واقع ایک فعال اسٹراٹو آتش فشاں ہے، جس کی چوٹی کی بلندی 3,776.24 میٹر (12,389 فٹ 3 انچ) ہے، یہ سب سے اونچا ہے۔

    پی آئی اے 25 مارچ 2025 تک بند؟ 100 جہازکہاں سے آئینگے؟

    بہت ہو گیا،اب سر پر کفن باندھ کر نکلیں گے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

    کنگ خان، شاہ رخ خان کتنے اثاثوں کے مالک؟

  • لائیو اسٹاک سندھ جامعہ کراچی میں لیبارٹری قائم کریگا

    لائیو اسٹاک سندھ جامعہ کراچی میں لیبارٹری قائم کریگا

    محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز، حکومتِ سندھ نے جامعہ کراچی کے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علومکے باہمی تعاون سے مویشیوں کی افزائش میں ترقی کے لیے ایک لیبارٹری قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے،.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کے تعاون سے شروع کیے گئے اس منصوبے کے تحت جینیاتی انتخاب کے ذریعے مویشیوں کی اقسام کو بہتر بنانے کے لیے جینومکس کا استعمال کیا جائے گا، جس سے مویشیوں کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔یہ فیصلہ ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکولر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ جامعہ کراچی میں منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں وزیرِ اعلی سندھ کے مشیر برائے لائیو اسٹاک اینڈ فشریز سید نجمی عالم، سیکریٹری لائیو اسٹاک اینڈ فشریز ڈاکٹر کاظم حسین جتوئی، ڈی جی لائیو اسٹاک ڈاکٹر نظیر حسین کھولڑو، آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹرفرزانہ شاہین، سابق وفاقی وزیر برائے سائینس اور ٹیکنالوجی اور پروفیسرامریطس ڈاکٹر عطا الرحمن اور سینئر ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منصور نے شرکت کی۔اس اجلاس کے دیگر شرکا میں سندھ حکومت سے ڈاکٹر حزب اللہ بھٹو، ڈاکٹر عبداللہ سیتھر، بین الاقوامی مرکز سے پروفیسر ڈاکٹر عابد علی، پروفیسر ڈاکٹر سید غلام مشرف، پروفیسر ڈاکٹر شبانہ سمجی، پروفیسر ڈاکٹر عصمت سلیم، پروفیسر ڈاکٹر ظہیر الحق، ڈاکٹر اشتیاق احمد، ڈاکٹر عمران ملک، ڈاکٹر شکیل احمد و دیگر شامل تھے۔اجلاس میں سید نجمی عالم نے کہا کہ غذائی تحفظ کے لیے نسل کی بہتری پر زور دینے کی ضرورت ہے، انھوں نے کہا اس تعاون کا مقصد آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے فریم ورک میں ویٹنری ادویات، ویکسین اور متعدی امراض کی نگرانی کے معیار کی یقین دہانی کو شامل کرنا ہے۔
    ڈاکٹر کاظم حسین جتوئی نے آئی سی سی بی ایس کے ایس ایف ڈی ایل کے اعلی معیار کو سراہا جو صحت کے مسائل کے لیے سستا اور موثر حل فراہم کرتا ہے۔پروفیسر عطا الرحمن نے ادارے کی کارکردگی پر ایک تفصیلی پریزنٹیشن دی، انھوں نے کہا سندھ حکومت اور تحقیقی ادارے کے درمیان موثر شراکت موجود ہے۔ انھوں نے کہا کہ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کی کامیابی اور ترقی ادارے کے تدریسی اور غیر تدریسی اسٹاف کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے۔
    پروفیسر شاہد منصور نے اجلاس میں تجویز پیش کی کہ نسل کی شناخت اور انتخاب کو بہتر بنانے کے لیے سندھ لیبارٹری برائے لائیو اسٹاک جینومکس قائم کی جائے۔اجلاس کے دوران لیبارٹری کے قیام کے لیے مفاہمت کی یاد داشت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ویٹرنری دوائیوں کے معیار کی یقین دہانی اور ایک ون ہیلتھ لیبارٹری کے قیام کے لیے مزید ایم او یو کی بھی منصوبہ بندی کی گئی جس کا مقصد جراثیم کی جینومکس پر توجہ مرکوز کرنا ہے، وفد نے آئی سی سی بی ایس کی مختلف تحقیقی سہولیات کا دورہ کیا اور سندھ میں تحقیق، صحت اور زراعت کے شعبوں میں مرکز کی خدمات کو سراہا۔ آئی سی سی بی ایس کو علاقائی ترقی کے لیے ایک اہم اثاثے کے طور تسلیم کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی بورڈ کا اجلاس، بڑے فیصلے

    سندھ حکومت کا جعلی نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون

    ایم کیو ایم کے دفتر میں مسٹر یونیورس رمیز ابراہیم کی آمد،سید مصطفی کمال سے ملاقات

    جے یو آئی کی 16 نومبر کو کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس ہوگی،علامہ راشد محمود

  • سعودی عرب میں سنگھم اگین اور بھول بھلیاں 3 کی ریلیز پر پابندی عائد

    سعودی عرب میں سنگھم اگین اور بھول بھلیاں 3 کی ریلیز پر پابندی عائد

    ریاض: سعودی عرب میں بالی ووڈ کی آنے والی نئی فلم سنگھم اگین اور بھول بھلیاں 3 کی ریلیز پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کارتک آریان کی بھول بھلیاں 3 اور اجے دیوگن کی سنگھم اگین کو سعودی عرب میں ریلیز کی اجازت نہیں مل سکی ہے اور اسے حساس مواد پر مبنی فلمیں قرار دے کر ریلیز پر پابندی عائد کردی گئی ہے،سنگھم اگین کو ہندو مسلم مذہبی تنازعہ جبکہ بھول بھلیاں 3 کو ہم جنس پرستی پر مبنی مواد کے باعث ریلیز سے روکا گیا ہے۔

    بالی ووڈ کی ان دونوں میگا اسٹار کاسٹ فلموں کو دیوالی کے موقع پر یکم نومبر کو بھارت سمیت کئی ممالک میں ریلیز کیا جائے گا، باکس آفس پردونوں کے درمیان زبردست ٹکراو ہونے جا رہا ہے دونوں فلموں کے پروڈیوسرز ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں اورزیادہ سے زیادہ لوگوں تک اپنی اپنی فلم پہنچانے کی تگ ودور میں مصروف ہیں-

    اسموگ کے باعث گرین لاک ڈاؤن: خصوصی بچوں کی آن لائن اسکول کلاسز کی …

    ہارر کامیڈی فلم بھول بھلیاں 3 میں کارتک آریان کے ساتھ مادھوری، ودیا بالن اور ترپتی ڈمری شامل ہیں جبکہ سنگھم اگین میں اجے دیوگن کے ساتھ ، اکشے کمار، کرینہ کپورخان، دیپیکا پڈوکون، سلمان خان، ٹائیگر شروف، جیکی شروف، ارجن کپور اور رنویر سنگھ نے اداکاری کی ہے-

    ہمیں دشمنوں کی ضرورت نہیں، ہم خود ہی بہت ہیں،وسیم اکرم نے ایسا کیوں کہا؟

  • جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے جج ابوالحسنات پر اپنا غصہ نا قابلِ جواز قرار دے دیا

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے جج ابوالحسنات پر اپنا غصہ نا قابلِ جواز قرار دے دیا

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے جج ابوالحسنات پر اپنا غصہ نا قابلِ جواز قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا تھا کہ جج ابو الحسنات کی عدالت میں کیمرے لگے ہوئے ہیں؟ ہم نے ممبر انسپکشن ٹیم کو لکھا تھا کہ انہیں فوراً واپس بھیجا جائے، یہ ابھی تک یہیں ہیں اور پھر ایسے ہی کام کر رہے ہیں، جج ابوالحسنات آرڈر کر کے تاریخ دیتے ہیں بعد میں ضمانت مسترد کر دیتے ہیں، انہیں یہاں اس لیے رکھا ہوا ہے تاکہ ان کی سیاسی کارروائیاں کر سکیں۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا تھا کہ سائفر ٹرائل میں ہم نے جج ابوالحسنات کے کارنامے دیکھے ہوئے ہیں، دنیا کی کسی عدالت میں ایسی ناانصافی نہیں ہوئی جو انہوں نے کی، پتہ نہیں دنیا کا نظامِ انصاف اس آدمی کے بغیر چل ہی نہیں سکتا، آپ ذرا دیکھیں تو سہی کہ یہ شخص کر کیا رہا ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل صاحب! یہ کام آپ کے بغیر نہیں ہو گا، وزیر قانون سے بات کریں، آپ کی وزارت اُس کا دفاع کر رہی ہے اور کہہ رہی ہے کہ یہی کام کرو، اسی لیے تو تمہیں بٹھایا ہوا ہے۔

    فلائی جناح کا لاہور اور ریاض کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز

    تاہم آج عدالتی کارروائی کے دوران جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے جج ابوالحسنات پر اپنا غصہ نا قابلِ جواز قرار دے دیا،اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کی جسمانی ریمانڈ کے خلاف پر درخواست ہوئی، سماعت کے دوران جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ جج سامنے نہیں تھے، مجھے اس طرح نہیں کرنا چاہیے تھا، ہم جو فیصلے میں نہیں لکھ سکتے وہ ہم عدالت میں کہہ بھی نہیں سکتے۔

    کارساز حادثہ کیس: صلح نامہ کے بعد ملزمہ نتاشہ بیگ بری

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پراسیکیوشن سے سوال کیا کہ کیا اعظم سواتی کا مزید جسمانی ریمانڈ مانگنے کا ارادہ ہے؟ پراسیکیوٹر جنرل نے جواب دیا وہ اس بارےمیں ابھی کوئی بیان نہیں دے سکتے، اعظم سواتی تمام مقدمات میں گرفتار ہیں اور سب میں جسمانی ریمانڈ ہو چکا ہے،جس کے بعد عدالت نے اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ کا حکم کالعدم قرار دے کر اعظم سواتی کو کل پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    اسموگ کے باعث گرین لاک ڈاؤن: خصوصی بچوں کی آن لائن اسکول کلاسز کی …

  • سونے کی قیمت میں کمی،چاندی   ملکی تاریخ میں پہلی بار بلند ترین سطح پر

    سونے کی قیمت میں کمی،چاندی ملکی تاریخ میں پہلی بار بلند ترین سطح پر

    کراچی: پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی: پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 87 ہزار 200 روپے کا ہوگیا اسی طرح 10گرام سونا 600 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 46 ہزار 228 روپے کا ہوگیا، اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سو نے کی قیمت 2 لاکھ 25 ہزار 709 روپے ہو گئی، جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7ڈالر کی کمی سے 2777ڈالر کی سطح پر آگئی۔

    اس کے برعکس بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت بڑھ کر 33.56ڈالر کی سطح پر آنے سے مقامی سطح پر چاندی کی فی تولہ قیمت 100روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 3450روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

  • چیف جسٹس کے دفتر میں اہم افسران تعینات

    چیف جسٹس کے دفتر میں اہم افسران تعینات

    اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے دفتر میں اہم افسران تعینات کردیئے-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی منظوری کے بعد نئے افسران کی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا جس کے مطابق چیف جسٹس نے اپنا نیا سیکرٹری اور ایگزیکٹو آفیسرتعینات کر دیا ہے-

    نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر پرائیویٹ سیکرٹری محمد یاسین کو گریڈ 21 میں چیف جسٹس پاکستان کا سیکرٹری جبکہ سینئر پرائیویٹ سیکرٹری محمد عارف کو گریڈ 20 میں چیف جسٹس کا ایگزیکٹو آفیسر تعینات کردیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نیا رجسٹرار سپریم کورٹ بھی جلد تعینات کردیا جائے گا، موجودہ رجسٹرار جزیلہ اسلم کے جج کے طور پر واپسی کے امکانات ہیں جبکہ چیف جسٹس کے اسٹاف افسر کی بھی جلد تعیناتی بھی متوقع ہے۔

    ہمیں دشمنوں کی ضرورت نہیں، ہم خود ہی بہت ہیں،وسیم اکرم نے ایسا کیوں کہا؟

    واضح رہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے 26 اکتوبر 2024 کو پاکستان کے 30 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا،پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے جسٹس یحییٰ آفریدی نے ابتدائی تعلیم لاہور کے ایچیسن کالج سے حاصل کی۔ اس کے بعد انھوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے بی اے اور پھر پنجاب یونیورسٹی سے معاشیات میں ایم اے کیا جبکہ انھوں نے قانون کی تعلیم برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی سے حاصل کی ہے۔

    جسٹس آفریدی نے 1990 میں ہائیکورٹ کے وکیل کی حیثیت سے پریکٹس شروع کی جبکہ 2004 میں سپریم کورٹ میں وکالت کا آغاز کیا۔

    اس دوران وہ خیبر پختونخوا کے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کی عہدے پر بھی کام کرتے رہے ہیں۔

    فلائی جناح کا لاہور اور ریاض کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز

    سنہ 2010 میں پشاور ہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج تعینات ہونے سے پہلے وہ ’آفریدی، شاہ اور من اللہ‘ لا فرم کا حصہ تھے۔ یہ وہی ادارہ ہے جس کے دیگر دو شراکت دار وکیل منصور علی شاہ اور اطہر من اللہ بھی جسٹس آفریدی کی طرح سپریم کورٹ کے جج بنے۔

    سنہ 2012 میں جب جسٹس آفریدی کو پشاور ہائیکورٹ کا مستقل جج تعینات کیا گیا تو انھوں نے اس لا فرم سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

    ہائیکورٹ میں چار سال کام کے بعد 30 دسمبر 2016 کو جسٹس آفریدی کو پشاور ہائیکورٹ کا چیف جسٹس تعینات کیا گیا۔ پشاور ہائیکورٹ میں چھ برس کا عرصہ گزارنے کے بعد 28 جون 2018 کو انھیں سپریم کورٹ کا جج تعینات کیا گیا۔

    اسموگ کے باعث گرین لاک ڈاؤن: خصوصی بچوں کی آن لائن اسکول کلاسز کی …

  • فلکیاتی حساب سے رمضان 2025 کا آغاز  کب ہو گا؟

    فلکیاتی حساب سے رمضان 2025 کا آغاز کب ہو گا؟

    یکم رمضان آئندہ برس یکم مارچ 2025 بروز ہفتہ میں ہونے کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق فلکیاتی حساب کے مطابق امکان ہے کہ یکم رمضان آئندہ برس یکم مارچ 2025 بروز ہفتہ ہو گی اور رمضان کا مہینہ 29 یا 30 دن کا ہو گا اس بات کا تعین عرب اور اسلامی ممالک میں متعلقہ اداروں کی جانب سے فلکیاتی سروے رپورٹیں سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے۔

    فلکیاتی حساب کے مطابق 29 شعبان 1446 بروز جمعہ 28 فروری 2025 کو غروب آفتاب کے بعد رؤیت ہلال کا عمل انجام دیا جائے گارمضان کی صحیح تاریخ کا تعین ہلال کا چاند نظر آنے سے ہوتا ہے، جو اسلامی (ہجری) کیلنڈر میں نویں مہینے کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے، اسلامی کیلنڈر قمری ہے، اس لیے گریگورین کیلنڈر میں ہر سال رمضان کا صحیح آغاز تقریباً 10 سے 12 دنوں میں ہوتا ہے توقع ہے کہ کئی عرب ممالک مثلا سعودی عرب ، امارات ، قطر ، کویت اور مصر میں رمضان کے ابتدائی ایام میں روزے کا دورانیہ تقریبا 13 گھنٹے ہو گا۔

    کارساز حادثہ کیس: صلح نامہ کے بعد ملزمہ نتاشہ بیگ بری

    فلائی جناح کا لاہور اور ریاض کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز

    اسموگ کے باعث گرین لاک ڈاؤن: خصوصی بچوں کی آن لائن اسکول کلاسز کی …

  • حزب اللہ کے نئے سربراہ  کا اسرائیل کے خلاف بڑا اعلان

    حزب اللہ کے نئے سربراہ کا اسرائیل کے خلاف بڑا اعلان

    حزب اللہ کے نئے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے پیغام میں کہا ہے کہ حسن نصراللہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے-

    باغی ٹی وی : نعیم قاسم نے بدھ کے روز کہا کہ ہم حسن نصر اللہ کے تیار کردہ جنگی منصوبے پر عمل درآمد جاری رکھیں گے غزہ کی حمایت کرنا ہمارا فرض تھا ہم غزہ کی حمایت کے لیے محاذ میں شامل ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں اسرائیل 7 اکتوبر 2023 کے فوراً بعد ہمارے خلاف جنگ شروع کرنا چاہتا تھا ایران وہ ہے جس نے ہمارے منصوبے کی حمایت کی، ہم کسی کی طرف سے نہیں لڑ رہے ہیں، اور کوئی ذاتی مفاد بھی نہیں ہے، ہم اپنے مقصد کے لیے لڑتے ہیں۔

    انہوں نے ریکارڈ شدہ تقریر میں کہا کہ ہم اپنی سرزمین پر لڑ رہے ہیں اور کوئی ہم سے کچھ نہیں مانگ رہا ہےانہوں نے نشاندہی کی کہ ایرانی پاسداران انقلاب میں قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی جنہیں 4 سال قبل بغداد کے ہوائی اڈے پر ایک امریکی حملے میں قتل کر دیا گیا تھا یہ وہ شخص تھے جنہوں نے مزاحمت کے محور کی قیادت کی اور اسے با صلاحیت بنایا۔

    فلائی جناح کا لاہور اور ریاض کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز

    انہوں نے لبنان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 17 ستمبر کو پھٹنے والے پیجر آلات پر بات کرتے ہوئے کہا پیجر حملوں میں ہمارے ارکان میں سے 4000 مرد اور خواتین کو نشانہ بنایا گیا تھا حزب اللہ نے نصر اللہ کی شہادت کے بعد 8 دن کے اندر اپنی صفوں کو دوبارہ منظم کرلیا ہے حزب اللہ میں اب بھی پہلی صفوں کے رہنما موجود ہیں حزب اللہ مہینوں تک جاری رہنے والی جنگ کے لیے تیار ہے، ہم جنگ بندی کی بھیک نہیں مانگیں گے اور ہم اپنی شرائط پر اسرائیل کے ساتھ جنگ بند کریں گے۔

    انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ تمام سیاسی بنیادوں پر تمام باتیں اسی ہیں جن کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے سیاسی حل کی تجویز پر اتفاق نہیں ہے انہوں نے یہ کہتے ہوئے اشارہ کیا کہ ہم (ایوان نمائندگان کے سپیکر) نبیہ برّی سے متفق ہیں اور وہ ہماری طرف سے بات کر رہے ہیں۔

    کارساز حادثہ کیس: صلح نامہ کے بعد ملزمہ نتاشہ بیگ بری

    واضح رہے حسن نصر اللہ کی شہادت کے ایک ماہ سے زائد عرصے کے بعد حزب اللہ نے نعیم قاسم کو منگل 29 اکتوبر کو سیکرٹری جنرل مقرر کیا ہے حسن نصر اللہ کو 27 ستمبر کو شہید کردیا گیا تھا 23 ستمبر کے بعد سے اسرائیل نے لبنان کے مختلف علاقوں خاص طور پر بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے، جنوبی علاقے اور مشرق میں البقاع پر حملے تیز کردیئے ہیں۔

  • کارساز حادثہ کیس: صلح نامہ کے بعد ملزمہ نتاشہ بیگ بری

    کارساز حادثہ کیس: صلح نامہ کے بعد ملزمہ نتاشہ بیگ بری

    کراچی: عدالت نے کارساز ٹریفک حادثہ کیس کی خاتون ملزمہ کو بری کردیا۔

    باغی ٹی وی : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی شرقی نے کارساز ٹریفک حادثہ کیس میں مرکزی ملزمہ نتاشا کو بری کردیا،متوفی کے اہل خانہ کی جانب سے صلح نامہ جمع کروانے کے بعد یہ پیش رفت سامنے آئی ہے 26 اکتوبر کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی شرقی کی عدالت میں کارساز حادثہ کیس میں متاثرین کے اہلخانہ نے عدالت میں حلف نامہ جمع کرایا تھا، سماعت کے دوران مرکزی ملزمہ نتاشا عدالت میں پیش ہوئی تھیں۔

    حلف نامہ میں کہا گیا تھا کہ ہم اللہ کی رضا کے لیے نتاشا کو معاف کرتے ہیں عدالت نے حلف ناموں کو ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کردی تھی۔

    ہمیں دشمنوں کی ضرورت نہیں، ہم خود ہی بہت ہیں،وسیم اکرم نے ایسا کیوں کہا؟

    30 ستمبر کو سندھ ہائی کورٹ نے کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشا کی منشیات کے مقدمے میں 10 لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی تھی قبل ازیں، 6 ستمبر کو کراچی کی مقامی عدالت نے کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشا کی مرکزی مقدمے میں ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی تھی،اسی روز کارساز حادثہ کیس کی مرکزی ملزم نتاشا دانش اور جاں بحق ہونے والے دو افراد کے لواحقین کے درمیان معاہدہ ہوگیا تھا۔

    ملکی تاریخ میں پہلی بار بذریعہ سڑک مسافر طیارے کی ایک شہر سے …

    واضح رہےکہ رواں سال اگست میں کارساز روڈ پر بے قابو گاڑی نے موٹرسائیکل سوار اور راہ گیروں کو کچل دیا تھا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار باپ بیٹی جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ پولیس نے گاڑی چلانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا تھا عینی شاہدین نے بتایا تھا کہ گاڑی چلانے والی خاتون اپنے حواس میں نہیں تھیں۔

    سلمان خان کو قتل کی دھمکی اورتاوان مانگنے والا ایک اور ملزم گرفتار

  • فلائی جناح کا لاہور اور ریاض کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز

    فلائی جناح کا لاہور اور ریاض کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز

    لاہور: پاکستان کی کم لاگت والی ایئر لائن فلائی جناح سعودی عرب کے شہر ریاض سے لاہور کو جوڑنے والی نئی ڈائریکٹ پروازوں کا آغاز کر رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان ائیر لائن کے مطابق 15 نومبر سے یہ نیا روٹ پیر اور جمعہ کو ہفتے میں دو بار چلایا جائے گا ، 6 دسمبر سے پروازوں کی تعداد بڑھا کر ہفتے میں 3 کر دی جائے گی، جس میں اتوار کا دن بھی شامل ہوگا تاکہ دونوں شہروں کے درمیان مزید بہتر رابطہ قائم کیا جا سکے، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان پرواز کا شیڈول، 15 نومبر 2024 سے نافذ العمل ہوگا-

    ترجمان کے مطابق لاہور سے ریاض کے لئے ہمارے نئے روٹ کا آغاز ہمارے مسافروں کو آرام دہ اور آسان سفری سہولتیں فراہم کرنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے اس اضافے سے مسافروں کو مزید سہولت اور کم لاگت سفر فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے، اور اقتصادی تعاون اور تجارت کو فروغ دینے کی راہ ہموار کی جا رہی ہے یہ اضافہ فلائی جناح کی خلیجی خطے میں مسلسل ترقی کا عکاس ہے سعودی عرب کے شہر ریاض کے لیے ان نئی ڈائریکٹ پروازوں کے علاوہ، ایئر لائن لاہور سے شارجہ تک پروازیں بھی چلاتی ہے، اور اسلام آباد سے بحرین، مسقط اور شارجہ کے لیے خدمات فراہم کرتی ہے۔

    ہمیں دشمنوں کی ضرورت نہیں، ہم خود ہی بہت ہیں،وسیم اکرم نے ایسا کیوں کہا؟

    ترجمان کے مطابق پانچ جدید ایئر بس A320 طیاروں پر مشتمل، فلائی جناح پاکستان کے پانچ بڑے شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، اور کوئٹہ میں خدمات فراہم کرتی ہے، ایئر لائن اپنے نیٹ ورک کو وسعت دیتے ہوئے اپنے صارفین کو بہترین خدمات اور قدر پر مبنی سہولتیں فراہم کرنے کے عزم پر قائم ہے-

    ملکی تاریخ میں پہلی بار بذریعہ سڑک مسافر طیارے کی ایک شہر سے …