Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • بل گیٹس کا کملا ہیرس کی انتخابی مہم کیلئے 50 ملین ڈالر کا عطیہ

    بل گیٹس کا کملا ہیرس کی انتخابی مہم کیلئے 50 ملین ڈالر کا عطیہ

    واشنگٹن:مائیکروسافٹ کے شریک بانی، امریکی کھرب پتی بل گیٹس نے کملا ہیرس کی انتخابی مہم کیلئے 50 ملین ڈالر عطیہ کردیئے۔

    باغی ٹی وی : امریکا کے کھرب پتی ڈیموکریٹس اور ری پبلکن صدارتی امیدوار کے حق میں صف آرا ہو گئے، ٹیسلا کے بانی ایلون مسک سوشل میڈیا پر کھل کر ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کرتے نظر آ رہے ہیں، ایلون مسک کو اکثر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلیوں میں بھی دیکھا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کر رہے ہیں،انہوں نے کملا ہیرس کی انتخابی مہم کے لیے 50 ملین ڈالر عطیہ کردیے ہیں جو اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ مائیکرو سافٹ کے بانی کا پلڑا ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کی طرف ہے۔

    مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دونوں سیاسی جماعتوں کا حامی ہوں مگر یہ الیکشن مختلف ہے،، میں نے ہمیشہ ان سیاسی رہنماؤں کی حمایت کی ہے جن کی پالیسیاں ہیلتھ کیئر، غربت کے خاتمے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے واضح ہوں۔

    بجلی استعمال ہو نہ ہو کپیسٹی پیمنٹ کرنا پڑےگی،نپیرا نے کے الیکٹرک صارفین پر بم …

    دوسری جانب پیش گوئیاں کرنے والے پانچ اہم اداروں نے دعویٰ کیا ہےکہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر امریکا کے صدر منتخب کرلیے جائیں گے۔

    امریکی اخبار کے مطابق 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں مقابلہ انتہائی کانٹے کا ہوگا اور ڈونلڈ ٹرمپ کے جیتنے کا امکان 51 فیصد جب کہ کملا ہیرس کے جیتنے کا امکان 49 فیصد ہےدعویٰ کیا گیا ہےکہ بطور صدارتی امیدوار نامزدگی کے بعد سے کملا ہیرس اپنی مقبولیت کھورہی ہیں۔

    شمالی اور سن بیلٹ ریاستوں میں کملا ہیرس کی پوزیشن رفتہ رفتہ کمزور ہونا شروع ہوگئی ہے جب کہ داہل کے سروے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے جیتنے کے امکانات 52 فیصد اور کملا ہیرس کے جیتنے کے امکانات 48 فیصد ظاہر کیے گئے ہیں۔

    اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے قائم مقام سربراہ ہاشم صفی الدین کو بھی …

    اکانومسٹ کے مطابق ٹرمپ کےجیتنے کے امکانات 54 فیصد ہیں، اسی طرح رئیل کلیئر پالیٹیکس کے سروے نے ڈونلڈ ٹرمپ کو پانسہ پلٹنے والی 7 ریاستوں ایری زونا، جارجیا، نیواڈا، مشی گن، شمالی کیرولینا، پنسلوانیا اور وسکونسن میں کملا ہیرس پر معمولی برتری دکھائی ہے۔

    دعویٰ کیا گیا ہےکہ کملا ہیرس پاپولر ووٹ 1.6 فیصد زیادہ حاصل کرلیں گی مگر الیکٹرول کالج جیت کر صدر بننے کے ٹرمپ کے امکانات 53 فیصد ہیں۔، 2016 میں بھی ہیلری کلنٹن پاپولر ووٹ جیت گئی تھیں جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ الیکٹرول کالج کے 270 ووٹ لے کر صدر بننے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

    ایک ہی دن میں انڈیا کے درجنوں مسافر طیاروں کو بم کی دھمکیاں موصول

  • جسٹس  یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس  آف پاکستان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

    جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد:وزارت قانون نے یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : وزارت قانون نے نئے جسٹس یحییٰ آفریدی کا بطور نئے چیف جسٹس آف پاکستان تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، صدر مملکت کی منظوری کے بعد چیف جسٹس کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا،وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس یحییٰ آفریدی 26اکتوبر کو حلف اٹھائیں گے،جسٹس یحییٰ آفریدی کی تعیناتی 3سال کیلئے کی گئی ہے۔

    صدر مملکت نے تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے (3)، 177 اور 179 کے تحت کی، صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس یحییٰ آفریدی سے 26 اکتوبر کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لینے کی بھی منظوری دے دی۔

    اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے قائم مقام سربراہ ہاشم صفی الدین کو بھی …

    واضح رہے کہ چیف جسٹس کی تعیناتی کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے گزشتہ روز سپریم کورٹ کے جج یحیٰی آفریدی کو اگلے چیف جسٹس آف پاکستان کے طور پر نامزد کیا تھا چیف جسٹس پاکستان کی تقریری کیلئے سنیارٹی کے لحاظ سے جسٹس منصور علی شاہ پہلے، جسٹس منیب اختر دوسرے اور جسٹس یحییٰ آفریدی تیسرے نمبر پر تھےتاہم پارلیمانی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں دوتہائی اکثریت نے یحییٰ آفریدی کے نام کی منظوری دی۔

    کمیٹی میں پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے جسٹس منصور علی شاہ کا نام تجویز کیا تھا جبکہ مسلم لیگ (ن) اور دیگر جماعتوں کے ارکان نے یحییٰ آفریدی کے نام پر اصرار کیا جب کہ پی ٹی اراکین نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا کمیٹی نے یحییٰ آفریدی کا نام وزیر اعظم کو ارسال تھا اور ان کی ایڈوائس پر اسے صدر مملکت کو بھیجا گیا تھا۔

    بجلی استعمال ہو نہ ہو کپیسٹی پیمنٹ کرنا پڑےگی،نپیرا نے کے الیکٹرک صارفین پر بم …

    صدر مملکت نے جسٹس یحییٰ آفریدی بطور چیف جسٹس آف پاکستان کی منظوری دے دی وہ پاکستان کے 30 ویں چیف جسٹس آف پاکستان ہوں گے جو 26 اکتوبر کو عہدے کا حلف لیں گے صدر مملکت نے جسٹس یحییٰ کی تقرری آئین کے آرٹیکل 175 اے (3)، 177 اور 179 کے تحت 26 اکتوبر سے اگلے تین سال تک کے لئے کی ہےجبکہ موجودہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی مدت 25 اکتوبر کو مکمل ہو رہی ہے۔

  • اسرائیلی فوج  کا حزب اللہ کے قائم مقام سربراہ ہاشم صفی الدین کو بھی شہید کرنے کا دعویٰ

    اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے قائم مقام سربراہ ہاشم صفی الدین کو بھی شہید کرنے کا دعویٰ

    بیروت: اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے قائم مقام سربراہ ہاشم صفی الدین کو بھی شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہےکہ ہاشم صفی الدین کو تین ہفتے پہلے بیروت پر حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا-

    ہاشم صفی الدین حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ کے کزن ہیں اور سید حسن نصراللہ کو اس سے پہلے شہید کیا جا چکا ہے یہ پہلا موقع ہے جب اسرائیل نے سابق سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کے بعد حزب اللہ کے اعلیٰ ترین سیاسی عہدیدار کے قتل کی تصدیق کی، تاہم حزب اللہ کی جانب سے ابھی تک اسرائیل کے اس دعوے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

    دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیل کے ساتھ جنگ جاری رہنے تک مذاکرات سے صاف انکار کر دیا،حزب اللہ کے میڈیا ونگ کے سربراہ محمد عفیف نے بیروت کے جنوبی مضافات میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم نیتن یاہو کے گھر کو نشانہ بنانے کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

    بجلی استعمال ہو نہ ہو کپیسٹی پیمنٹ کرنا پڑےگی،نپیرا نے کے الیکٹرک صارفین پر بم …

    محمد عفیف نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ پچھلی بار ہمارے ہاتھ آپ تک نہ پہنچ سکے لیکن ہمارے درمیان میدانِ جنگ باقی ہے اسرائیل نے جنوبی لبنان میں زمینی کارروائی کے دوران ہمارے کچھ جنگجوؤں کو حراست میں لے لیا اور اب ان کی خیریت کا وہی ذمہ دار ہے، اگرچہ حزب اللہ نے کسی اسرائیلی فوجی کو گرفتار نہیں کیا لیکن اب قریب آگئے ہیں، دشمن کے اسیر ہونے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔

    واضح رہے کہ غزہ پر 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے بعد جہاں اسرائیلی فوج نے فلطسینیوں کی نسل کشی شروع کی وہیں لبنان پر بھی اس کے کچھ عرصے بعد حملے شروع کیے گئے جن میں اب تک ڈھائی ہزار سے زائد لبنانی جاں بحق ہوچکے ہیں اور 12 ہزار کے قریب زخمی ہیں۔

    40 فیصد مقدمات آئینی بنچوں کو منتقل کئے جائیں گے

  • بجلی استعمال ہو نہ ہو کپیسٹی پیمنٹ کرنا پڑےگی،نپیرا نے کے الیکٹرک صارفین پر بم گرا دیا

    بجلی استعمال ہو نہ ہو کپیسٹی پیمنٹ کرنا پڑےگی،نپیرا نے کے الیکٹرک صارفین پر بم گرا دیا

    اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے آئندہ 7 سال کے جنریشن ٹیرف کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی : نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا،جس کے مطابق بجلی استعمال ہو نہ ہو کپیسٹی پیمنٹ کرنا پڑےگی،کے الیکٹر ک کے جنریشن ٹیرف ڈیزل پر 44 روپے 33 پیسے سے 50 روپے 75 پیسے فی یونٹ تک منظوری دی گئی ہے،اس کے علاوہ ایل این جی پر جنریشن ٹیرف20 روپے67 پیسے سے 41 روپے75 پیسے فی یونٹ تک منظور کیا گیا، فرنس آئل پرجنریشن ٹیرف 33 روپے 31 پیسے سے 34روپے 64 پیسے فی یونٹ تک مقرر کیا گیا ہے جب کہ گیس پر فی یونٹ جنریشن ٹیرف6 روپے 83 پیسے سے9 روپے 62 پیسے تک مقرر کیا گیا ہے۔

    نیپرا نے ٹیرف کی یہ منظوری جون 2023 کے بعد سے اگلے سات سال کے لیے دی ہے، کے الیکٹرک نے دسمبر 2022 میں پاور جنریشن کے حوالے سے ٹیرف اور اس میں 14 فی صد ڈالر انڈیکشن مانگی تھی، جو نیپرا نے 11.50 فی صد تک دے دی ہے۔

    کے الیکٹرک کے 2 پاور پلانٹس گیس نہ ہونے کے باعث بند ہیں، انھیں ’ٹیک یا پے‘ پر منتقل کر دیا گیا ہے، بن قاسم کیو ایس تھری کے لیے ہائی اسپیڈ ڈیزل بیک اپ فیول کی اپیل مسترد کر دی گئی، کے الیکٹرک کے پاور پلانٹس میں بن قاسم پی ایس تھری کو 11 سال کا جنریشن ٹیرف دیا گیا ہے۔

    کے الیکٹرک کے دیگر پلانٹس جن کی مدت سات سال سے پہلے ختم ہو جائے گی، ان کا ٹیرف ان کی لائف پر دیا گیا ہےکے الیکٹرک نے نان ایکسکلوزیو ٹیرف مانگا تھا، ادارے کی پاور جنریشن اس وقت تقریبا 2800 میگا واٹ ہے، اس جنریشن ٹیرف کا عام صارف کے بل پر کوئی اثر نہیں آئے گا-

  • 40 فیصد  مقدمات آئینی بنچوں کو منتقل کئے جائیں گے

    40 فیصد مقدمات آئینی بنچوں کو منتقل کئے جائیں گے

    اسلام آباد: آئینی ترمیم کے نتیجے میں 20 لاکھ سے زائد زیرالتوا کیسوں کے سائلین کو جلد انصاف ملنے کی امید ہے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق ترمیم کی منظوری کے بعد ملک کی عدالتوں نے آئینی درخواستوں کی سماعت معطل کر دی ہے، آئندہ ماہ سے ملک بھر کی عدالتوں میں زیرسماعت 40 فیصد درخواستیں آئینی بنچوں کو منتقل کی جائیں گی، سپریم کورٹ اور پانچوں ہائی کورٹس کی آئینی درخواستوں اور رٹ پٹیشنز کے فیصلے آئینی بنچ کریں گے، جس سے مقدمات کی سماعت میں تیزی آئے گی۔

    ملک میں ضلع، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے عوام کو یہ امید ہے کہ یہ آئینی ترمیم انصاف کی فراہمی کے عمل کو تیز کرے گی،یہ بات بھی اہم ہے کہ آئین کے آرٹیکل 37ڈی میں واضح کیا گیا ہے کہ ریاست سستے اور آسان انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔

    اس کی دو اہم وجوہات ہیں: پہلی یہ کہ آئینی بنچوں میں منتقل ہونے والے تقریباً 40 فیصد مقدمات کی تعداد میں کمی آئے گی، اور دوسری وجہ ہائی کورٹس کے ججوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل ہے، جو وقتاً فوقتاً ان کی کارکردگی کو جانچے گا۔

  • ایک ہی دن میں انڈیا کے درجنوں مسافر طیاروں کو بم کی دھمکیاں موصول

    ایک ہی دن میں انڈیا کے درجنوں مسافر طیاروں کو بم کی دھمکیاں موصول

    ممبئی: اتوار (20 اکتوبر 2024) کو ہندوستانی ایئر لائنز کی 25 پروازوں کو بم کی دھمکیاں موصول ہوئیں، جس سے سیکڑوں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور حکام نے تفصیلی جانچ کے لیے متعدد طیاروں کو متعلقہ ہوائی اڈوں پر الگ تھلگ جگہوں پر منتقل کردیا-

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق یہ پیش رفت مختلف ہندوستانی جہازوں کی 30 سے ​​زائد پروازوں کو بم کی دھمکیاں ملنے کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے اس ہفتے، تقریباً 100 پروازوں کو دھمکیاں موصول ہوئیں جس نے سیکیورٹی ایجنسیوں کی دوڑیں لگوا دیں،تاہم یہ دھمکیاں بعد میں دھوکہ دہی ثابت ہوئیں۔

    ذرائع کے مطابق، اتوار (20 اکتوبر 2024) کو انڈیگو ، وستارا،ائیر انڈیا اور اکاسا ائیر کی چھ پروازوں اور ایئر انڈیا ایکسپریس کی کم از کم ایک پرواز کو دھمکیاں موصول ہوئیں۔

    متعدد انڈین مسافر طیاروں میں بم کی موجودگی کی جھوٹی اطلاعات کے سبب دنیا کے متعدد ایئرپورٹس پر نہ صرف دیگر پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں بلکہ متعدد جہازوں کے ہوائی روٹ بھی تبدیل کیے گئے۔

    الگ الگ بیانات میں، انڈیگو کے ترجمان نے کہا کہ ایئر لائن پرواز وں 6E 58 (جدہ سے ممبئی)، 6E87 (کوزی کوڈ سے دمام)، 6E11 (دہلی سے استنبول)، 6E17 (ممبئی سے استنبول)، 6E133 ،پونے سے جودھ پور) اور 6E112 آپریٹنگ (گوا سے احمد آباد) جانے والی پروازوں کو دھمکیاں موصول ہوئیں جس کے بعد ان پروازوں کے مسافروں بحفاظت اتارا-

    وستارا نے کہا کہ اسے چھ پروازوں کے لیے سیکورٹی خطرات ہیں جن میں UK25 (دہلی سے فرینکفرٹ)، UK106 (سنگاپور سے ممبئی)، UK146 (بالی سے دہلی)، UK116 (سنگاپور سے دہلی)، UK110 (سنگاپور سے پونے) اور UK107 (ممبئی سے) سنگاپور) پروازیں شامل ہیں-

    آکاسا ایئر کی چھ پروازوں کے لیے سیکورٹی الرٹس موصول ہوئے تھے – QP1102 (احمد آباد سے ممبئی)، QP 1378 (دہلی سے گوا)، QP 1385 (ممبئی سے باگڈوگرا)، QP 1406 (دہلی سے حیدرآباد)، QP 1519 (کوچی سے ممبئی) اور QP 1526 (لکھنؤ سے ممبئی) شامل ہیں-

    آکاسا ایئر کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ "تعین شدہ طریقہ کار اور چھ طیاروں کے مکمل معائنہ کے بعد، انہیں آپریشن کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے۔”

    ذرائع نے یہ بھی کہا کہ ایئر انڈیا کی کم از کم چھ پروازوں کو خطرہ ہے، ایئر لائن کی طرف سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ کوچی سے دمام جانے والی ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز IX481 کو بم کی دھمکی موصول ہوئی اور پرواز بحفاظت دمام میں اتر گئی۔

    اتوار (20 اکتوبر 2024) کو، سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک ہینڈل جس نے کچھ پروازوں کو بم کی دھمکیاں جاری کی تھیں، کو بلاک کر دیا گیا۔

    ایئر لائنز کو زیادہ تر سوشل میڈیا کے ذریعے بم کی دھمکیوں کے پس منظر میں، بیورو آف سول ایوی ایشن سیکیورٹی (BCAS) نے ہفتہ (19 اکتوبر 2024) کو ایئر لائنز کے نمائندوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔

  • اڈیالاجیل انتظامیہ نے بشریٰ بی بی سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی

    اڈیالاجیل انتظامیہ نے بشریٰ بی بی سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی

    راولپنڈی: اڈیالاجیل انتظامیہ نے بشریٰ بی بی سے متعلق رپورٹ اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں جمع کرا دی-

    باغی ٹی وی : اڈیالاجیل انتظامیہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ بشریٰ بی بی کو خواتین وارڈ میں انتہائی محفوظ سیل میں رکھا گیا ہے اور جیل عملے کو سپرنٹنڈنٹ جیل کی اجازت کے بغیر بشریٰ بی بی کے سیل میں داخلے کی اجازت نہیں، بشریٰ بی بی کے ساتھ انتہائی پیشہ ورانہ تربیت یافتہ عملہ تعینات ہے، ان کیلئے خاتون میڈیکل افسر بھی تعینات ہے جب کہ ہولی فیملی اسپتال راو لپنڈی کے 6 سینئرڈاکٹرزکی ٹیم ہرہفتے ان کا طبی معائنہ کرتی ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ بشریٰ بی بی کیلئے ڈاکٹر 24 گھنٹے دستیاب رہتا ہے، ہر ہفتے اسلام آباد سے ماہر ڈاکٹرز بھی قیدیوں کے طبی معائنے کیلئے جیل کا دورہ کرتے ہیں، انہیں کو جیل مینوئل کے تحت تمام طبی و بنیادی سہولیات دستیاب ہیں، اڈیالہ جیل صوبے کی انتہائی حساس جیل ہے جس میں 8 ہزار قیدی ہیں جب کہ گنجائش صرف 3 ہزار کی ہے، جیل میں سیاسی قیدیوں سمیت ہائی پروفائل قیدی بھی قید ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خصوصی سورس رپورٹ پرپنجاب حکومت نے 25 اکتوبر تک ملاقاتوں پر پابندی لگائی ہے، ملاقاتوں پر پابندی سکیورٹی الرٹ کی وجہ سے عائد کی گئی ہے، اس کے علاوہ پنجاب حکومت نے جیل کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی ہے، سکیورٹی خدشات پر جیل میں ماک ایکسرسائز کی ہدایات بھی کی گئی ہیں، قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے تعاون سے جیل میں فرضی مشقیں کی جارہی ہیں، ایمرجنسی سکیورٹی پلان کے باعث قیدیوں کی ملاقاتوں پر پابندی ہے، ملاقاتوں پر پابندی ختم ہوتے ہی ایس او پیز کے تحت بشریٰ بی بی کی ملاقات کا اہتمام کیا جائے گا۔

  • اسرائیل کا وحشیانہ قتل عام جاری،شمالی غزہ کے اسپتالوں میں کفن ختم ہو گئے

    اسرائیل کا وحشیانہ قتل عام جاری،شمالی غزہ کے اسپتالوں میں کفن ختم ہو گئے

    شمالی غزہ میں فلسطینیوں کی نشل کشی جاری، اسرائیلی جارحیت اور قتل عام اس قدر بڑھ چکا ہے کہ غزہ کے اسپتالوں میں شہید فلسطینوں کی لاشوں کو دفنانے کیلئے کفن ختم ہوچکے ہیں۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر منیر البرش جو اس وقت شمالی غزہ میں موجود ہیں کا کہنا ہے کہ ہماری آنکھوں کے سامنے کئی زخمی شہید ہوگئے اور ہم ان کے لیے کچھ بھی نہ کرسکے اسپتالوں میں کفن ختم ہوچکے ہیں اور ہم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں موجود کپڑے عطیہ کریں۔

    عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی حکام اور سول سروسز کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہید ہونے والے درجنوں افراد کی لاشیں سڑکوں پر بکھری ہوئی ہیں یا عمارتوں کے ملبے میں دبی ہوئی ہیں تاہم مسلسل بمباری کے باعث ان تک پہنچنا مشکل ہورہا ہے۔

    عرب خبر رساں ادارے الجزیرہ نے طبی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آج صبح سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 45 افراد شہید ہو چکے ہیں ان میں سے 37 شمالی غزہ میں مارے گئے، اسرائیلی فوج شمالی غزہ میں 18 روز سے جاری محاصرے کے دوران 640 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کرچکی ہے۔

    دوسری جانب شمالی غزہ کے زیر محاصرہ علاقے جبالیہ کے کمال عدوان اسپتال کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اگر امداد نہ پہنچی تو آئندہ چند گھنٹوں میں اسپتال میں موجود زخمی زندہ نہیں بچیں گے کمال عدوان اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے دنیا فوری طور پر ادویات، امداد اور طبی عملے کی فراہمی کےلیے اقدامات کرے اگر ایسانہ کیا گیا تو آئندہ چند گھنٹوں میں زخمی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے، گلیوں میں جو کوئی نظر آتا ہے اس پر گولی چلائی جاتی ہے، یہاں موجود لوگوں کا قتل عام ہورہا ہے۔

    واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 42 ہزار 600 سے زائد افراد، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے، شہید ہو چکے ہیں جبکہ99 ہزار 800 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

  • پاکستانی حکام کو عمران خان کو فوری رہا کرنا چاہیے،برطانوی ارب پتی

    پاکستانی حکام کو عمران خان کو فوری رہا کرنا چاہیے،برطانوی ارب پتی

    لندن: برطانوی ارب پتی رچرڈ برانسن نے عمران خان کی رہائی کیلئے آواز بلند کر تے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکام کو عمران خان کو فوری رہا کرنا چاہیے-

    باغی ٹی وی : رچرڈ برانسن نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر عمران خان کے ساتھ کھینچی گئی ایک پرانی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی کہا کہ یہ کرکٹ کے بارے میں نہیں ہے، پاکستانی حکام کو عمران خان کو فوری رہا کرنا چاہیے ان کی بلاجواز گرفتاری سے پاکستان میں جمہوریت اور قانون کی حکمرانی پر سیاہ بادل منڈلا رہے ہیں۔‘
    pak
    رچرڈ برانسن نے اپنی اس پوسٹ کے ساتھ مشہور میگزین ”ٹائم“ کا ایک مضمون بھی شیئر کیا جس میں اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کی صحت، وہاں کی ناقص سہولیات اور ان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کے خدشات پر بات کی گئی تھیعمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے عمران خان، ان کی بہنوں عظمیٰ خان، علیمہ خان اور بھانجے حسان نیازی کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا تھا-

    جمائما گولڈ سمتھ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک طویل پوسٹ میں لکھا تھا کہ میرے بچوں قاسم اور سلیمان کے والد عمران خان کے ساتھ جیل میں روا رکھے گئے سلوک پر ہمیں تشویش ہے، حکام نے عمران خان سے ملاقاتوں اور بچوں کے ساتھ ان کی ہفتہ وار فون کال پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ ان کے مقدمات کی سماعت بھی ملتوی کر دی گئی ہے،جیل میں عمران خان کے سیل کی بجلی کاٹ دی گئی ہے اور وہ اب مکمل اندھیرے میں قید تنہائی کاٹ رہے ہیں، جیل کے باورچی کو بھی چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے، وکلا کو عمران خان کو صحت سے متعلق بھی تحفظات ہیں۔‘

  • خیبرپختونخوا حکومت کا وزرا  اور مشیروں کی تنخواہوں اور مراعات کا ترمیمی بل 2024 اسمبلی میں پیش

    خیبرپختونخوا حکومت کا وزرا اور مشیروں کی تنخواہوں اور مراعات کا ترمیمی بل 2024 اسمبلی میں پیش

    پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے وزرا اور مشیروں کے مراعات میں مزید اضافے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : کے پی کے وزرا اور مشیروں کے مراعات میں مزید اضافے کے حوالے سے تنخواہوں اور مراعات کا ترمیمی بل 2024 اسمبلی میں پیش کردیا گیا ہے،صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کابینہ اراکین کو رہائش گاہ فراہم کرنے کی پابند ہے، حکومت میں آئے تو وزرا کے لئے صرف 7 گھر دستیاب تھے، وزیراعلیٰ نے قرعہ اندازی کے ذریعے وہ گھر تقسیم کئے۔

    انہوں نے کہا کہ نگران وزرا کو سرکاری گھر کی سہولت حاصل نہیں تھی، پہلے تزئین و آرائش کے لئے 5 لاکھ روپے مختص تھے جس میں سے تین ساڑھے تین لاکھ روپے دیئے جاتے تھے، تین لاکھ میں تو گھر کے لئے صرف پردے بھی نہیں آتے2014 سے ہاؤس رینٹ کی مد میں 70 ہزار روپے ملتے تھے، حکومت نے اس 70 ہزار کو صرف دو لاکھ کردیا ہے، 2 لاکھ میں کسی پوش علاقہ میں ایک اوسط گھر ہی مل سکتا ہے پنجاب حکومت نے وزرا کے لئے الگ رہائش گاہوں کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے، اس ایک ایک رہائش گاہ پر 50 کروڑ کی لاگت آئے گی، اس صوبے میں معمولی اضافہ پر واویلا نہ کیا جائے۔

    اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا کہ صوبے کے حالات کو دیکھتے ہوئے میں اپنی تمام مراعات نہ لینے کا اعلان کرتا ہوں، میں نے نہ کوئی سرکاری رہائش گاہ لی ہے اور نہ ہی کرایہ کی مد میں پیسے لوں گا۔

    واضح رہے کہ نئی ترامیم کے تحت وزراء کو سرکاری گھر میں تزئین و آرائش کیلئے ایک دفعہ 10 لاکھ دیئے جائیں گے، 10 لاکھ روپے کی اس تزئین و آرائش میں قالین، پردے، ائیر کنڈیشن اور ایک ریفریجریٹر شامل ہوگا سرکاری گھر نہ ہونے کی صورت میں وزیر کو کرائے پر گھر لینے کے لئے ماہانہ 2 لاکھ روپے دیے جائیں گے، کرائے کے گھر میں بھی وزرا تزئین و آرائش کیلئے ایک دفعہ 10 لاکھ روپے خرچ کرسکیں گے کوئی وزیر رہائش کیلئے اپنا ذاتی گھر استعمال میں لانے پر 2 لاکھ روپے کرایہ وصول کرسکے گا، لیکن سرکاری یا کرائے کی رہائش گاہ خالی کرنے پر ترئین و ارائش کی اشیاء واپس کرنی ہوں گی۔