Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • مخصوص نشستوں کے کیس میں دو ججز کا اقلیتی تفصیلی فیصلہ جاری

    مخصوص نشستوں کے کیس میں دو ججز کا اقلیتی تفصیلی فیصلہ جاری

    اسلام آباد: مخصوص نشستوں کے کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس جمال خان مندوخیل نے اقلیتی تفصیلی فیصلہ جاری کیا، جبکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اقلیتی فیصلے میں اضافی نوٹ بھی لکھا ہے۔

    باغی ٹی وی: چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے 14 صفحات پر مشتمل اختلافی نوٹ تحریر کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ فیصلے میں آئینی خلاف ورزیوں اور کوتاہیوں کی نشاندہی میرا فرض ہے، توقع ہے کہ اکثریتی ججز اپنی غلطیوں پرغور کرکے انہیں درست کریں گے پاکستان کا آئین تحریری ہے اور آسان زبان میں ہے، امید کرتا ہوں اکثریتی ججز اپنی غلطیوں کی تصیح کریں گے، بردار ججز یقینی بنائیں گے کہ پاکستان کا نظام آئین کے تحت چلے۔

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے اکثریتی مختصر فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستوں پر سماعت نہیں ہوسکی،میرے ساتھی ججز جسٹس منصور اور جسٹس منیب نے اس کے خلاف ووٹ دیا ، امید کرتا ہوں کہ اکثریتی فیصلہ دینے والے اپنی غلطیوں کا تدا ر ک کریں گے، امید کرتا ہوں کہ اکثریتی ججز اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ آئین کے مطابق پاکستان کو چلائیں، پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں جسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس منیب اختر میری رائے کے خلاف گئے۔

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اکثریتی ججز کی رائے پر بھی سوالات اٹھائے، چیف جسٹس نے لکھا کہ آٹھ اکثریتی ججز کے فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، آٹھ اکثریتی ججز نے مخصوص نشستوں سے متعلق اپیلیں نمٹائی نہیں، جب اپیلیں نمٹائی نہیں گئیں تو کیس زیرِ التوا سمجھا جائے گا، آٹھ ججز نے اپیلیں زیرالتوا رکھ کر پی ٹی آئی اور الیکشن کمیشن کونئی درخواستیں دائرکرنے کا کہا، حتمی فیصلہ نہیں ہوا اس لیے اکثریتی فیصلے پرعملدرآمد نہ کرنے سے توہین عدالت نہیں لگے گی۔

    چیف جسٹس نے لکھا کہ اکثریتی ججز نے وضاحت کی درخواستوں کی گنجائش باقی رکھی، کیس کا چونکہ حتمی فیصلہ ہی نہیں ہوا اس پر عمل درآمد ضروری نہیں، آٹھ ججز نے چیف جسٹس سمیت دیگر بنچ کے ممبران کو آگاہ کیے بغیر وضاحت جاری کی، چیف جسٹس پاکستان کی اجا زت کےبغیر وضاحت ویب سائٹ پر اپلوڈ کی گئی،نہیں معلوم پی ٹی آئی اورالیکشن کمیشن کی وضاحتی درخواستوں پر سماعت کہاں ہوئی، اکثریتی ججزمیں سے متعدد دستیاب نہیں تھے تو چیمبر میں سماعت کیسے ہوئی، ججز کی عدم دستیابی کے باوجود وضاحتی فیصلہ جاری ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔

    واضح رہے کہ 12 جولائی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا اور مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کا حکم دیا تھا13 رکنی فل کورٹ بینچ کے 5-8 کی اکثریت کے فیصلے میں کہا گیا تھا کہ تحریک انصاف سیاسی جماعت تھی اور ہے، پی ٹی آئی خواتین اور اقلیتی نشستوں کی حقدار ہے، انتخابی نشان نہ ملنے سے کسی سیاسی جماعت کا انتخابات میں حصہ لینے کا حق ختم نہیں ہوتا۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی 15 دن میں مخصوص نشستوں کیلئے اپنی فہرست جمع کرائے، 80 میں سے 39 ایم این ایز پی ٹی آئی سے وابستگی ظاہر کر چکے ہیں، باقی 41 ارکان 15 دن میں پارٹی وابستگی کا حلف نامہ دیں،سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف ن لیگ اور ارکان اسمبلی نے نظرثانی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، بعدازاں سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ نے 2 بار اپنے فیصلے کی وضاحت جاری کی۔

  • بلوچستان کو ملنے والے عالمی بینک کے قرضوں پر وفاق کی گارنٹی ہے ،ذرائع وزارت خزانہ

    بلوچستان کو ملنے والے عالمی بینک کے قرضوں پر وفاق کی گارنٹی ہے ،ذرائع وزارت خزانہ

    اسلام آباد: بلوچستان میں سیلاب سے تباہ ہونے والے علاقوں کی بحالی کے لیے چین کی فراہم کی گئی گرانٹ کی قسط پائلٹ پروجیکٹ کے لیے مکمل استعمال نہیں ہوسکی۔

    باغی ٹی وی : ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق عالمی بینک نے سیلاب بحالی پروجیکٹ کے تحت 40 کروڑ ڈالر قرض منظورکیا تھا جس میں سے 21کروڑ 30لاکھ ڈالر کی پہلی قسط استعمال ہونےکے بعد دوسری قسط جاری کی جائے گی، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے فنڈز موجود ہیں لیکن حکومت بلوچستان پروجیکٹ پر عملدرآمد کرنے میں ناکام ہے۔

    ذرائع کے مطابق چین نے بلوچستان میں گھروں کی تعمیر کے لیے 20کروڑ ڈالر گرانٹ منظور کی جس سے تقریباً 35 ہزار گھر بنائے جانے ہیں، چین نے پائلٹ پروجیکٹ کے طور 60 لاکھ ڈالر فراہم کیے جس میں 8 ہزار سے زائد گھر کی تعمیر ہونی تھی مگر چین کی فراہم کی گئی گرانٹ کی قسط بلوچستان میں پائلٹ پروجیکٹ کے لیے مکمل استعمال نہ ہوسکی۔

    ذرائع کے مطابق عالمی بینک نے بلوچستان کے لیے 10 کروڑ ڈالر پانی سے متعلق پروجیکٹ کے لیے بھی منظور کیے وفاق نے حکومت بلوچستان کو پروجیکٹس پر تیزی سے عملدرآمد کیلئے بہتر سسٹم بنانے کی تجویز دی ہے، بلوچستان پروجیکٹس پر تیزی سے عملدرآمد کیلئے بہتر سسٹم قائم نہیں کرتا تب تک فنڈز جاری نہیں ہوسکتے، بلوچستان کو ملنے والے عالمی بینک کے قرضوں پر وفاق کی گارنٹی ہے جو وہ بلوچستان کو گرانٹ کے طور پر فراہم کرے گا۔

  • ایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسند شخصیات کو ’دہشتگردی‘ سے جوڑنے پر سعودی ٹی وی کا لائسنس معطل

    ایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسند شخصیات کو ’دہشتگردی‘ سے جوڑنے پر سعودی ٹی وی کا لائسنس معطل

    بغداد: عراق کے میڈیا ریگولیٹری نے ملک میں کام کرنے والے سعودی ٹی وی کا لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : عراق کے میڈیا کی نگرانی کرنے والے کمیشن نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ وہ ملک میں کام کرنے کے لیے سعودی ٹیلی ویژن اسٹیشن کا لائسنس منسوخ کرنے کے لیے اقدامات کرے گا، یہ اس رپورٹ کے خلاف احتجاج کے طور پر عراقی ملیشیا کے درجنوں حامیوں نےبغداد میں نشریاتی ادارے ایم بی سی کےدفتر پر دھاوا بول دیا جس میں کچھ ایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسند شخصیات کو ”دہشت گرد“ کا لیبل لگا کر عراقی ملٹری کے حامیوں کو ناراض کیا گیا تھا۔

    خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق رپورٹ میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ اور یحییٰ سنوار، حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ اور ایرانی جنرل قاسم سلیمانی جیسی شخصیات کا ذکر کیا گیا ہے، عراق سعودی عرب کے چینل کو ملک میں مکمل طور پر بند کرنے کے اقداما ت بھی کر رہا ہے۔

    عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی ویب سائٹ پر موجود عراقی میڈیا ریگولیڑ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایم بی سی نے اپنی رپورٹ میں شہیدوں کی توہین کی ہے سعودی ٹی وی چینل پر اس رپورٹ کے نشر ہونے کے بعد بغداد میں ایم بی سی میڈیا گروپ کے چینل پر ایران کے حامی مسلح گروہوں نے حملہ کر دیا تھا اور دفاتر میں توڑ پھوڑ بھی کی تھی۔

    گذشتہ جمعے یہ رپورٹ نشر کرنے پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد ایم بی سی میڈیا گروپ کے دفتر کے باہر جمع ہوگئی تھی اور ان کی جانب سے سعودی عرب مخالف نعرے بھی لگائے گئے تھے، عراق میں پائے جانے والے غم و غصے کے سبب سعودی عرب نے اپنی ایک وضاحت میں کہا کہ ایم بی سی نے اس رپورٹ کو نشر کر کے سعودی عرب کی اپنی میڈیا پالیسی کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔

    امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ وہ اپنے قوانین کے تحت بھی ٹی وی چینل کے خلاف کارروائی کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

  • بزرگ کی  میا خلیفہ  کی عمر درازی کیلئے کروا چوتھ کا ورت رکھنے کی ویڈیو وائرل

    بزرگ کی میا خلیفہ کی عمر درازی کیلئے کروا چوتھ کا ورت رکھنے کی ویڈیو وائرل

    بھارت میں ایک بزرگ نے غیر اخلاقی فلموں کی سابقہ اداکارہ میا خلیفہ کی عمر درازی کیلئے کروا چوتھ کا ورت رکھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت سمیت دنیا بھر کے ممالک میں 20 اکتوبر کو کروا چوتھ کا ہندو تہوار منایا گیا، اس دن جہاں خواتین نے اپنے شوہروں کی لمبی صحت منداور طویل زندگی کے لیے ورت رکھا وہیں بھارت میں ایک بزرگ شہری نے پورن فلموں کی سابقہ اداکارہ میا خلیفہ کیلئے ورت رکھا،جس کی ویڈیوبھی سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہے۔

    اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بزرگ شخص گھر کی چھت پر روایتی تھالی کو چھلنی اور مٹی کے چراغ سے پکڑے ہوئے ہیں جیسا کہ ہندو خواتین رسم کرتی ہیں،پھر بزرگ آدمی ’چھلنی‘ کے ذریعے چاند کو دیکھتا ہے اور پھر وہی چھلنی دیوار پر لگی میا خلیفہ کی تصویر کے سامنے کرلیتا ہے۔
    https://x.com/guru_ji_ayodhya/status/1847819011377254423
    ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصرے کئے گئے کچھ صارفین ویڈیو دیکھ کر صدمے میں آ گئے کچھ صارفین ںے برہمی کا اظہار کیا جبکہ کچھ صارفین نے مزاحیہ تبصرے کئے-

  • پنجاب میں مہنگائی سب سے کم ترین سطح پر ہے،عظمی بخاری

    پنجاب میں مہنگائی سب سے کم ترین سطح پر ہے،عظمی بخاری

    لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں جرائم میں کمی ہو رہی ہے فوکس مہنگائی نہیں جرائم میں کمی بھی ہے۔

    باغی ٹی وی : لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی والے احتجاج میں بری طرح ناکام ہوئے، گیارہ اضلاع میں 13 جگہوں پر پی ٹی آئی کا احتجاج ہوا جس میں 40 سے 70 افراد شامل ہوئے، پاکستان میں قانونی اور سیاسی معاملات میں فساد کی سی کیفیت رہی۔

    عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بہت حد تک کمی آئی ہے مہنگائی پنجاب میں سب سے کم ترین سطح پر ہے پنجاب میں ایک محکمہ بنایا جائے گا جس پر 24 گھنٹے نظر رکھی جائے گی کہیں بھی اشیا کی قلت کا امکان ہوگا تو محکمہ پہلے حکومت کو بتائے گا طلب و رسد پر نظر رکھی جائے گی پنجاب میں جرائم میں کمی ہو رہی ہے فوکس مہنگائی نہیں جرائم میں کمی بھی ہے۔

  • آئینی ترمیم کو نہیں مانتے ،اس بار ہم پاکستان بلاک کریں گے،علی امین

    آئینی ترمیم کو نہیں مانتے ،اس بار ہم پاکستان بلاک کریں گے،علی امین

    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم آئینی ترمیم کو نہیں مانتے اور اس کے خلاف احتجاج کریں گے۔

    باغی ٹی وی : پشاور میں عدالت میں پیشی کے موقع پر علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آئینی ترمیم نہیں مانتے یہ آزاد عدلیہ پرحملہ ہے، من پسند لوگوں کولگاکرسسٹم پرقبضہ کیا جاتا ہے، آزاد عدلیہ پرحملہ ہوا، اس کی مذمت کرتے ہیں،یہ ثابت ہوگیا میرافیصلہ درست تھا،میں نے لوٹے پہچان لیےتھےمبارک زیب کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ میرا ٹھیک تھا، مبارک زیب نے بانی پی ٹی آئی کی تصویر لگا کر پارٹی کے ساتھ غداری کی، باجوڑ کے لوگوں کو بتا رہا ہوں کہ مبارک زیب نے آپ کا ووٹ نہیں آپ کا حق بیچا ہے، جنہوں نے عمران خان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ان کو پارٹی سے نکالیں گے، ووٹ بیچنے والوں کے نام سامنے آئے ہیں، آج شوکاز جاری کیا جائے گا، جو غدار ہے اس کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔

    علی امین نے کہا کہ اس طرح کی ترامیم رات کی تاریکی میں ہی کی جاتی ہے،اس بار ہم پاکستان بلاک کریں گے، اس باراحتجاج کےلیے پورے پاکستان سے لوگ نکالیں گے نشست یا حلقہ اہم نہیں، نظریہ اہم ہوتاہے، ہمارااحتجاج حکومت سے جان چھڑانے تک جاری رہے گا ،پورے پاکستان سے لوگ اسلام آباد کی طرف بڑھیں گے۔

  • علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف کیس کا ریکارڈپیش نا کرنے پر عدالت برہم

    علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف کیس کا ریکارڈپیش نا کرنے پر عدالت برہم

    اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف کیس کا ریکارڈ فوری طور پر طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی : انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے مقدمے کی سماعت کی، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وکیل نیاز اللہ نیازی، عنصر کیانی و دیگر پیش ہوئے، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے خلاف درج مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ کیا جا سکا۔

    نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ پچھلی سماعت پر بھی ریکارڈ پیش نہیں ہوا جس کی وجہ سے ضمانت نہیں ہو سکی، جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے مقدمے کا ریکارڈ فوری طور پر طلب کرتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ کدھر ہے مسئلہ کیا ہے۔

    وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیئے کہ یہ 600 افراد کا کیس ہے، کوئی سائفر کا کیس تو ہے نہیں کہ دو بندے ہوں، الزام کی تاریخ، وقت، گواہ کچھ بھی نہیں بس خاموشی ہے، الزام ہے عامر مغل ، علیمہ خان ، عظمیٰ خان میگا فون پر تقریر کے ذریعے اشتعال دلواتے رہے، کسی کا کوئی مخصوص کردار واضح نہیں سب پر مشترکہ الزام ہے۔

    سلمان صفدر نے علیمہ خان عظمیٰ خان کی درخواست ضمانت منظور کرنے کی استدعا کر دی، عدالت نے ریکارڈ منگواتے ہوئے کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا۔

  • فیک نیوز  ہنگامہ کیس: آئی جی پنجاب کو پیش ہوکر واقعات سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم

    فیک نیوز ہنگامہ کیس: آئی جی پنجاب کو پیش ہوکر واقعات سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم

    لاہور: فیک نیوز پھیلا کر ہنگامے کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس عالیہ نیلم نے اعظم بٹ کی درخواست پر سماعت کی-

    باغی ٹی وی : عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب ،ڈی جی ایف آئی اے سمیت دیگر افسران پیش ہوئے،عدالت میں ایف آئی اے کی جانب سے تفصیلی رپورٹ پیش کر دی –

    وکیل وفاقی حکومت اسد باجوہ نے کہا کہ ہماری رپورٹ دو حصوں پر مشتمل ہے، ایک میں دونوں طالبات کے نام لکھے ہیں اور دوسرے میں نام ظاہر نہیں کیے،معزز بنچ یہ آپ دیکھ لیں کونسی ریکارڈ کا حصہ بنانا ہے-

    جسٹس علی ضیاء باجوہ نے ریمارکس دیئے کہ پنجاب کالج کے واقعے پر کوئی ایف آئی آر بھی درج ہوئی ہے، وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا ہے،، جسٹس علی ضیاء باجوہ نے ریمارکس دیئے کہ کیا کوئی مقدمہ پولیس نے درج کیا ہے؟

    جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ جی پولیس نے مقدمہ بھی درج کیا ہے،پولیس خاموشی سے سوئی ہوئی تھی فل بنچ میں جب کورٹ نے ریمارکس دئیے،فل بنچ میں کہا گیا کہ آئی جی پنجاب پیش ہوکر واقعات سے متعلق رپورٹ پیش کرے، پھر پولیس ایکٹیو ہوئی-

    بعد ازاں عدالت نے تمام رپورٹس کا جائزہ لینے کے لیے سماعت ملتوی کردی –

  • امریکا کی پاکستان اور ایران کو ڈرونز، ہتھیاروں کی تیاری میں مدد پر 26 کمپنیوں پر پابندیاں

    امریکا کی پاکستان اور ایران کو ڈرونز، ہتھیاروں کی تیاری میں مدد پر 26 کمپنیوں پر پابندیاں

    واشنگٹن: امریکا نے ایران اور پاکستان میں ہتھیاروں اور ڈرونز کی تیاری میں کسی بھی طرح کی مدد کرنے والی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا۔

    باغی ٹی وی : امریکی نشریاتی ادارکے مطابق کامرس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جن 26 فرموں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان میں زیادہ تر پاکستان، چین اور متحدہ عرب امارات میں قائم ہیں، ان کمپنیوں کو اس فہرست میں تجارتی اسپائی ویئر کے منفی استعمال، ویب مانیٹرنگ، سنسرشپ کرنے، انسانی حقوق کے کارکنوں اور اختلاف رائے رکھنے والوں کو نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کے بعد شامل کیا گیا۔

    امریکی کامرس ڈیپارٹمنٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کمپنیاں برآمدی کنٹرول کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوئیں، ہتھیاروں کے تشویشناک پروگرام میں ملوث پائی گئیں اور یہ فرمیں روس اور ایران پر امریکی پابندیوں اور برآمدی کنٹرول سے بچتے تھے،پابندی کے باعث اب ان کمپنیوں کو حکومت کی اجازت کے بغیر کوئی بھی امریکی اشیا اور ٹیکنالوجی فروخت نہیں کر سکے گا، علاوہ ازیں درآمد اور برآمدی پابندیاں بھی عائد ہوں گی، ان پابندیوں کا مقصد یہ باور کرانا ہے کہ اگر کوئی طے شدہ حدوں کی خلاف ورزی کرے گا تو اسے بھار ی قیمت ادا کرنا ہوگی،یہ سرگرمی امریکی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے مفادات کے خلاف ہے۔

  • نئے چیف جسٹس پاکستان کیلئے تین نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوادئیے گئے

    نئے چیف جسٹس پاکستان کیلئے تین نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوادئیے گئے

    اسلام آباد: نئے چیف جسٹس پاکستان کےلیے تین نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوادئیے گئے۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے تین نام خصوصی پارلیمانی کمیٹی کو بھجوادیئے ہیں، وزارت قانون کی جانب سے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھا گیا تھا جس میں تین سینئر ترین ججوں کے نام نئے چیف جسٹس کے لیے مانگے گئے تھے ۔

    26 ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد نئے چیف جسٹس کے تقرر کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا اور نئے چیف جسٹس کی تقرری موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ سے تین روز قبل کی جائے گی۔

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریٹائرمنٹ سے قبل چیمبر ورک پر چلے گئے ہیں جہاں وہ ان دنوں فیصلے لکھیں گے، سپریم کورٹ کے تین سینئر ترین ججوں میں پہلے نمبر پر جسٹس منصور علی شاہ، دوسرے نمبر پر جسٹس منیب اختر اور تیسرے نمبر پر جسٹس یحییٰ آفریدی ہیں۔