Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • کینیڈا کا مزید بھارتی سفارتکاروں کو بھی نکل جانے کا نوٹس

    کینیڈا کا مزید بھارتی سفارتکاروں کو بھی نکل جانے کا نوٹس

    ٹورنٹو: کینیڈین وزیرِخارجہ میلینی جولی نے کہا کہ بھارت کے 6 سفارت کاروں کو نکالا جاچکا ہے اور جو رہ گئے ہیں وہ نوٹس پر ہیں۔

    باغی ٹی وی : وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کینیڈین وزیرِخارجہ میلینی جولی نے کہا کہ بھارت کے 6 سفارت کاروں کو نکالا جاچکا ہے اور جو رہ گئے ہیں وہ نوٹس پر ہیں۔

    میلینی جولی نے کہا کہ جو کچھ بھی کینیڈا کر رہا ہے وہ جنیوا کنونش کے مطابق ہے یعنی سلامتی کے معاملے میں کسی نوع کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا جن بھارتی سفارت کاروں کو نوٹس پر رکھا گیا ہے ان کا تعلق ٹورنٹو اور وینکوور سے ہے نیوا کنونشن کی خلاف ورزی کا مرتکب کوئی بھی سفارت کار کینیڈا کی سرزمین پر برداشت نہیں کیا جائے گا، جس کے باعث مقامی سطح پر لوگوں کی سلامتی خطرے میں پڑتی ہو۔

    آئینی ترمیم حکومت کا بل ، ایوان میں لائے گی تو پھر دیکھیں گے،یوسف …

    واضح رہے کہ گزشتہ برس برٹش کولمبیا میں سکھ لیڈر ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی سفارت کاروں اور دیگر افراد کے ملوث ہونے کا معاملہ وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے ستمبر میں کینیڈا کی پارلیمنٹ میں اٹھایا تھا۔ بھارت نے اس الزام کو مسترد کردیا تھا۔

    تاہم تین دن قبل بھارت اور کینیڈا کے سفارتی تعلقات کو اچانک بڑا دھچکا اس وقت لگا تھا جب کینیڈا کے تفتیش کاروں نے گزشتہ برس کینیڈین صوبے برٹش کولمبیا میں خالصتان نواز سکھ لیڈر ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے حوالے سے 6 بھارتی سفارت کاروں کو پرسنز آف انٹریسٹ قرار دیتے ہوئے اُن سے تفتیش کا عندیہ دیا تھا ان میں بھارتی ہائی کمشنر سنجے کمار ورما بھی شامل تھے۔

    26 ویں آئینی ترمیم پاس ہونے جارہی ہے،اگرآجائیں گے توعزت بچ جائے گی،فیصل واوڈا

    بھارت نے کینیڈین حکومت کے اقدام پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے ہائی کمشنر کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا تھا اس پر کینیڈین حکومت نے سنجے کمار ورما کو نکل جانے کا حکم دیا اس کے بعد بھارت نے بھی چند کینیڈین سفارت کاروں کو نکل جانے کا حکم دیا تب سے اب تک دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔

  • ہمارے دو سینیٹرز حکومتی آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دے سکتے ہیں،بیرسٹر گوہر

    ہمارے دو سینیٹرز حکومتی آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دے سکتے ہیں،بیرسٹر گوہر

    اسلام آباد: چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہمارے دو سینیٹرز ان کی طرف ہیں جن کی ہم مذمت کرتے ہیں-

    باغی ٹی وی : آئینی ترمیم کے معاملے میں سیاسی ہلچل مچی ہوئی ہے،26 ویں آئینی ترامیم پر اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے مشاورت کا عمل تیز ہوگیا ہے،پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچا جہاں انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام مولانا تک پہنچایا-

    بعد ازاں چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو ڈرافٹ ہمارے پاس آیا ہے اس پر اتفاق رائے نہیں ہوا، مولانا صاحب کے ساتھ ہمارا بڑا اچھا وقت گزرا ہے، بانی چیئرمین نے مولانا کے کردار کو سراہا ہے، مولانا نے ہمارے ساتھ میٹنگز کی ہیں اور یہی جمہوری عمل ہوتا ہے۔

    بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی سرزنش والی بات پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جس نے بھی بانی چیئرمین کے غصے کی بات کی غلط کی، بانی چیئرمین نے ایک لفظ نہیں کہا سب جھوٹ ہے، بانی چیئرمین نے کوئی احتجاج کی کال نہیں دی، بانی کبھی بھی اپنی ذات کا ذکر نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں عوام کی توجہ ہٹ جائے گی۔

    مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے پریس کلب پریحییٰ السنوار کی غائبانہ نمازجنازہ ادا

    بیرسٹر گوہر نے انکشاف کیا کہ ہمارے دو سینیٹرز ان کی طرف ہیں جن کی ہم مذمت کرتے ہیں، اگر لوگوں کو ایسے اٹھانا ہے تو یہ جمہوریت نہیں ہے، ایسے لوگوں کو اٹھانا ہے تو وزیراعظم کی کوئی ضرورت نہیں ہے، ہمارے پارلیمانی نمائندے پارلیمان میں آئیں گے، توقع کرتے ہیں وہ ہمارے ساتھ ہوں گے،ہمارے دو سینیٹرز حکومت کے حق میں ووٹ کاسٹ کرسکتے ہیں، ڈاکٹر زرقا تیمور اور فیصل رحمان حکومتی آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دے سکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا گھرسیاسی رابطوں اور سرگرمیوں کامرکز بن گیا سیاسی صورتحال سمیت مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کا سلسلہ گزشتہ کئی روز سے جاری ہے۔

    صدرمملکت کی فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد متوقع

  • آئینی ترمیم حکومت کا بل ،  ایوان میں لائے گی تو پھر دیکھیں گے،یوسف رضا گیلانی

    آئینی ترمیم حکومت کا بل ، ایوان میں لائے گی تو پھر دیکھیں گے،یوسف رضا گیلانی

    اسلام آباد: سینیٹ کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم حکومت کا بل ہے حکومت ایوان میں لائے گی تو پھر دیکھیں گے۔

    باغی ٹی وی: پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین سینیٹر نے کہا کہ کسی ممبر نے ہراساں کرنے یا کسی بھی متعلق کوئی تحریری شکایت درج نہیں کرائی جبکہ جن کے حوالے سے اطلاعات ملیں تو میں نے اُن سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ منتخب نمائندے ہیں جب ایوان میں آئیں گے تو دیکھتے ہیں کہ کیا بات کرتے ہیں، ڈرانے سے کوئی ڈرنے والا نہیں ہے، آئینی ترمیم حکومت کا بل ہے حکومت ایوان میں لائے گی تو پھر دیکھیں گے۔

    آپ لوگوں کا مجھے کوئی فائدہ نہیں،بانی پی ٹی آئی کی پارٹی رہنماؤں کی سرزنش

    واضح رہے کہ دوسری جانب سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا کہ اگر کوئی اجلاس میں آئے یا نہ آئے 26 ویں آئینی ترمیم پاس ہونے جارہی ہے، اگرآجائیں گے توعزت بچ جائے گی، نہیں آئیں گے توبھی آئینی ترمیم کا بل پاس ہو جائے گا لیکن پھرعزت نہیں رہے گی، ’ہیرو سے زیرو ہونے میں دیر نہیں لگتی‘۔

    سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ کل کا سورج پاکستان کی سیاست میں استحکام لے کر آئے گا، سیاست کے استحکام کے لئے بہت لمبا سفر کیا ہے، پاکستان بہت مشکل سے ڈیفالٹ سے نکلا ہےجبکہ سینیٹر انوشہ رحمان نے میڈیا گیلری کی طرف صحافیوں کو اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ مطمئن رہیں آئینی ترمیم آرہی ہے۔

    عمران خان کو جیل میں تمام سہولیات میسر ہیں، اڈیالہ جیل انتظامیہ

  • 26 ویں آئینی ترمیم پاس ہونے جارہی ہے،اگرآجائیں گے توعزت بچ جائے گی،فیصل واوڈا

    26 ویں آئینی ترمیم پاس ہونے جارہی ہے،اگرآجائیں گے توعزت بچ جائے گی،فیصل واوڈا

    اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آج کوئی آئے یا نہ آئے 26 ویں ترمیم پاس ہو جائے گی، آجائیں گے تو عزت بچ جائے گی-

    باغی ٹی وی: سینیٹ اجلاس میں شرکت کے لیے جاتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا کہ اگر کوئی اجلاس میں آئے یا نہ آئے 26 ویں آئینی ترمیم پاس ہونے جارہی ہے، اگرآجائیں گے توعزت بچ جائے گی، نہیں آئیں گے توبھی آئینی ترمیم کا بل پاس ہو جائے گا لیکن پھرعزت نہیں رہے گی، ’ہیرو سے زیرو ہونے میں دیر نہیں لگتی‘۔

    انہوں نے کہا کہ رونے دھونے سے کچھ نہیں ہو گا، اب کوئی وضاحت پیش نہیں کی جائے گی، جو ابھی سے رونا دھونا کر رہے ہیں تو جاؤ کوئی وضاحت نہیں ہے، آپ لوگ پریشان نہ ہوں ترمیم ہو گی، کوئی الزام قبول نہیں کیا جائے گا، سمجھتے ہوکہ اٹھایا گیا ہے تو جاؤ سمجھتے رہو، تشدد کیا ہے سمجھتے رہو!، پیسہ دیا ہے تو سمجھتے رہو، سمجھ کا ہمارے پاس کوئی حل نہیں، ان تمام الزامات پر کوئی وضاحت نہیں پیش کی جائے گی، ان کو پتا ہے کہ 26 ویں ترمیم ہونی ہے اس لیے انہوں نے رونے دھونے کے لیے پہلے سے منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔

    عمران خان کو جیل میں تمام سہولیات میسر ہیں، اڈیالہ جیل انتظامیہ

    فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کو یہاں تک پہنچانےمیں پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کاکردار ہے، قوم کو سمجھ آگئی ہےکہ یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نےپاکستان کوبربادکیا، یہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بٹھا کر خود مزے لوٹ رہے ہیں۔

    سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ کل کا سورج پاکستان کی سیاست میں استحکام لے کر آئے گا، سیاست کے استحکام کے لئے بہت لمبا سفر کیا ہے، پاکستان بہت مشکل سے ڈیفالٹ سے نکلا ہے۔

    سینیٹر انوشہ رحمان نے میڈیا گیلری کی طرف صحافیوں کو اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ مطمئن رہیں آئینی ترمیم آرہی ہے۔

    آپ لوگوں کا مجھے کوئی فائدہ نہیں،بانی پی ٹی آئی کی پارٹی رہنماؤں کی سرزنش

  • مخصوص نشستوں کا کیس: 8 ججوں کی دوسری وضاحت پر چیف جسٹس  کا اظہار برہمی

    مخصوص نشستوں کا کیس: 8 ججوں کی دوسری وضاحت پر چیف جسٹس کا اظہار برہمی

    اسلام آباد:مخصوص نشستوں کے کیس میں 8 ججوں کی دوسری وضاحت پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کیا۔

    باغی ٹی وی : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں 8 ججوں کی دوسری وضاحت پر ڈپٹی رجسٹرار مجاہد محمود سے وضاحت طلب کرلی، چیف جسٹس نے اسسٹنٹ رجسٹرار شاہد حبیب اور ویب ماسٹر عاصم جاوید سے بھی وضاحت طلب کر لی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وضاحت طلب کی کہ اوریجنل فائل جمع کیے بغیر وضاحت کیسے جاری ہوئی؟

    ذرائع کے مطابق ڈپٹی رجسٹرار اور اسسٹنٹ رجسٹرار عمل درآمد کو وضاحت کے لیے نوٹس جاری کر دیا گیا جبکہ ویب ماسٹرسے جواب طلب کیا گیا ہے کہ بغیراوریجنل فائل جمع کرائے وضاحت سپریم کورٹ ویب سائٹ پرکیسےآئی؟

    واضح خیال رہے کہ گزشتہ روز مخصوص نشستوں کے کیس پر سپریم کورٹ کے اکثریتی 8 ججز نے دوسری مرتبہ وضاحت جاری کی تھی، اکثریتی ججز کے مطابق الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے 12 جولائی کا فیصلہ غیر مؤثر نہیں ہو سکتا، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے ماضی سے اطلاق کو وجہ بنا کر فیصلہ غیر مؤثر نہیں ہوسکتا۔ لہٰذا، مختصر حکمنامے کے بعد الیکشن ایکٹ میں کی جانے والی ترامیم کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔ اس کے جواب میں ذرائع کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن نے تاحال مخصوص نشستوں پر الیکشن ایکٹ ترمیم پر عملدرآمد کا فیصلہ نہیں کیا تاہم کمیشن کا الیکشن ایکٹ ترمیم پر عملدرآمد کا امکان ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے موجود ہیں کہ قانون میں ترمیم کی صورت میں نئے قانون پر عملدرآمد ہوگا۔

  • گلاب جامن بیچنے والا برنس روڈ کا روہت شیٹھی

    گلاب جامن بیچنے والا برنس روڈ کا روہت شیٹھی

    کراچی:شہر قائد کی مشہور فوڈ اسٹریٹ برنس روڈ پر مٹھائی کا ٹھیلہ لگانے والے روہت شیٹھی نے سب کی توجہ سمیٹ لی ہے۔

    باغی ٹی وی: کراچی کی مشہور فوڈ اسٹریٹ برنس روڈ پر تازہ تازہ گلاب جامن شیرے میں بھگو کر بیچنے والا شخص رضوان نامی نوجوان ہے جس کے انتہائی لذیذ گلاب جامن اور جلیباں کھانے لوگ دور دور سے آتے ہیں لیکن ان کو برنس روڈ کا روہت شیٹھی اس لئے کہا جاتا ہے کیونکہ ان کی شکل مشہور بھارتی فلم ڈائریکٹر روہت شیٹھی سے بھی بہت ملتی ہے

    رضوان کا کہنا تھا کہ لوگ ان سے دور دور سے ملنے آتے ہیں اور ساتھ میں سیلفیاں بھی کھنچواتے ہیں تاہم انہیں اداکاری یا ہدایتکاری میں کسی قسم کی دلچسپی نہیں ہےرضوان کا گلاب جامن بیچنے کا اسٹائل ہے وہ اسے بڑے چمچے سے اچھال کر پلیٹ پر ڈالتے ہیں رضوان کا کہنا تھا کہ روہت شیٹھی بھارت میں ایکشن اسٹنٹ دکھاتے ہیں تو میں پاکستان میں اسٹنٹ دکھاتا ہوں، اگر روہت شیٹھی سے ملنے کا موقع ملا تو وہ ضرور ان سے ملیں گے تاہم وہ بھارت نہیں جائیں گے روہت شیٹھی کو دبئی آنا ہوگا۔
    rizwan
    رضوان نے انکشاف کیا کہ بھارت سے ایک شخص ان سے ملنے بھی آیا تھا کیونکہ ان کی شکل روہت شیٹھی سے ملتی ہے۔

  • یحییٰ سنوارنے ہمارا گھر معزز اور قابل فخر بنا دیا ہے،مکان مالک

    یحییٰ سنوارنے ہمارا گھر معزز اور قابل فخر بنا دیا ہے،مکان مالک

    غزہ: مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار نے جس گھر میں شہادت پائی اس کے مالک مکان نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام شئیر کیا ہے جو کہ وائرل ہو گیا-

    باغی ٹی وی:یحییٰ سنوار غزہ میں اسرائیلی فوج سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، اسرائیلی فوج نے سنوار کی شہادت سے قبل کے مناظر بھی جاری کیے جن مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زخموں سے چور سنوار ایک گھر میں صوفے پر بیٹھے ہیں اور الٹے ہاتھ سے ڈرون پر چھڑی پھینکتے ہیں، بعدازاں اسرائیلی فوج ٹینک سے گولہ باری کرکے گھر تباہ کر دیتی ہے اور یحییٰ سنوار شہید ہوجاتے ہیں۔
    sinwar

    یحییٰ سنوار کی شہادت ،آخری لمحات کی ویڈیو،غزہ کے باسیوں کے جذبے

    حماس کے شہید سربراہ نے جس گھر میں شہادت پائی اس کے مالک نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے فلسطینی میڈیا کے مطابق گھر کے مالک نے اسرائیلی جارحیت سے قبل کی گھر کی تصاویر پوسٹ کیں جن میں وہ صوفہ بھی موجود ہے،گھر کے مالک نے لکھاکہ ثابت قدم رہنے والے یحییٰ سنوارنے ہمارا گھر معزز اور قابل فخر بنا دیا ہے اور میں اس اعزاز پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار 16 اکتوبر کو غزہ میں اسرائیلی فوج سے جھڑپ میں دو ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے تھے۔

    یحییٰ سنوار اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی نمایاں علامت تھے،علی خامنہ ای

  • عمران خان کو جیل میں تمام سہولیات میسر ہیں، اڈیالہ جیل انتظامیہ

    عمران خان کو جیل میں تمام سہولیات میسر ہیں، اڈیالہ جیل انتظامیہ

    راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے حکام نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس کی تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، بانی پی ٹی آئی کی خوراک، مطالعہ اور ورزش کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔

    باغی ٹی وی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی جس میں اسد قیصر، علی ظفر، سلمان اکرم راجہ،حامد رضا اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان شامل تھے-

    ملاقات کے بعد خیبرپختوںخوا ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے45 منٹ کی ملاقات ہوئی، الحمداللہ بانی پی ٹی آئی صحت مند ہیں، پانچ دن سے عمران خان سیل میں بجلی نہیں تھی، دو ہفتے سے انہیں کوئی اخبار نہیں ملا، بانی پی ٹی آئی کے حوصلے بلند ہیں، ان کے حقوق کا خیال رکھا جائے، انہیں دو ہفتے سے ٹی وی اور اخبار کی سہولت ہی نہیں، بانی پی ٹی آئی سیاسی صورتحال سے آگاہ نہیں تھے،انہیں ہمشیرہ کی گرفتاری سے متعلق بھی بتایا۔

    پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان کے مسودے پر تو ووٹ دے،بلاول

    تاہم اب اڈیالہ جیل کی انتظامیہ کا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی عمران خان کے حوالے سے کی گئی پریس کانفرنس پر آفیشل مؤقف سامنے آگیا ہے۔

    اڈیالہ جیل کے حکام نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس کی تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، بانی پی ٹی آئی کی خوراک، مطالعہ اور ورزش کا خاص خیال رکھا جاتا ہے بانی پی ٹی آئی کے سیل میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی ہوتی ہے، بی کلاس کے تحت بانی پی ٹی آئی کو اپنا کھانا الگ سے پکانے کے لیے قیدی کک فراہم کیا گیا ہے، پروفیشنل قیدی کک ان کا ناشتہ، دوپہر اور رات کا کھانا ان کی مرضی سے تیار کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ناشتے میں کافی، چیہ سیڈ، چقندر کا جوس، چپاتی، دہی، بسکٹ اور کھجوریں استعمال کرتے ہیں، دوپہر کے کھانے میں کڑی پکوڑا، دیسی مرغی، دہی، چپاتی، سلاد، گرین ٹی، مٹن اور رات کو دلیہ، کوکونٹ، کوکونٹ جوس اور انگور وغیرہ کھاتے ہیں۔

    آئینی ترامیم،عمران خان نے مولانا فضل الرحمان سے مزید مشاورت کا کہہ دیا

    اڈیالہ جیل حکام نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا کھانا اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کی نگرانی میں تیار کیا جاتا ہے اور جیل میں متعین ڈاکٹر بانی پی ٹی آئی کا دن میں تین مرتبہ معائنہ کرتے ہیں اور گزشتہ دو ہفتوں کے میڈیکل ٹیسٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی مکمل طور پر صحت مند ہیں، دو روز قبل پمز اسپتال کے ڈاکٹروں نے بھی بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کیا۔

    اڈیالہ جیل حکام نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو روزانہ کی بنیاد پر اخبار فراہم کیا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی روزانہ دو گھنٹے ایکسرسائز کرتے ہیں، بی کلاس میں بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل ہیں، سوشل میڈیا اور سیاسی جماعتوں کی طرف سے بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

    آپ لوگوں کا مجھے کوئی فائدہ نہیں،بانی پی ٹی آئی کی پارٹی رہنماؤں کی سرزنش

  • آپ لوگوں کا مجھے کوئی فائدہ نہیں،بانی پی ٹی آئی کی پارٹی رہنماؤں کی سرزنش

    آپ لوگوں کا مجھے کوئی فائدہ نہیں،بانی پی ٹی آئی کی پارٹی رہنماؤں کی سرزنش

    راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی ہے-

    باغی ٹی وی :بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات میں اسد قیصر، علی ظفر، سلمان اکرم راجہ،حامد رضا اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان شامل تھے،جیل ذرائع کے مطابق وفد اڈایلہ پہنچا تو بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کی سرزنش کی۔

    بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ آپ لوگوں کا مجھے کوئی فائدہ نہیں، مجھے جیل سے نکالنے کے پلان پر عملدرآمد نہیں کیا گیا، میں نے احتجاج جاری رکھنے کا کہا تھا، آپ کے تمام احتجاج فلاپ ہوئے، میں نے کہا تھا کہ ایس سی او کے موقع پر احتجاج کرنا ہے، اس پر بھی عمل نہیں کیا گیا،میرے دیے گئے منصوبے پر عمل کریں گے تو ہی باہر آسکوں گا، بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماﺅں کی ملاقات ادھوری رہی۔

    آئینی ترامیم،عمران خان نے مولانا فضل الرحمان سے مزید مشاورت کا کہہ دیا

    ملاقات کے بعد خیبرپختوںخوا ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے45 منٹ کی ملاقات ہوئی، الحمداللہ بانی پی ٹی آئی صحت مند ہیں، پانچ دن سے عمران خان سیل میں بجلی نہیں تھی، دو ہفتے سے انہیں کوئی اخبار نہیں ملا، بانی پی ٹی آئی کے حوصلے بلند ہیں، ان کے حقوق کا خیال رکھا جائے، انہیں دو ہفتے سے ٹی وی اور اخبار کی سہولت ہی نہیں، بانی پی ٹی آئی سیاسی صورتحال سے آگاہ نہیں تھے،انہیں ہمشیرہ کی گرفتاری سے متعلق بھی بتایا۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمان کے کردارکی تعریف کی، بانی پی ٹی آئی سے مشاورت مکمل نہیں ہوسکی، انہوں نے مولانا فضل الرحمان سے مشاورت جاری رکھنے کا کہا ہے، عمران خان سے مشاورت کے بغیر ہم آئینی ترمیم پر ووٹ نہیں کریں گے، پارلیمنٹ میں سب سے بڑی جماعت پی ٹی آئی ہے، مولانا فضل الرحمان بھی پارلیمنٹ میں ہمارا ساتھ دیں گےعلی امین گنڈاپور کو بانی پی ٹی آئی کی سپورٹ حاصل ہے، امید ہے کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھ رہیں گے،کوشش ہوگی کہ پیر کو بانی چیئرمین سے دوبارہ ملاقات کریں۔

    پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان کے مسودے پر تو ووٹ دے،بلاول

  • سونے کی قیمت میں اضافہ،نئی قیمت نے تمام ریکارڈز توڑ دیئے

    سونے کی قیمت میں اضافہ،نئی قیمت نے تمام ریکارڈز توڑ دیئے

    کراچی: ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپےکا اضافہ ہوا ہے،ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 81 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے،10 گرام سونےکی قیمت 772 روپے اضافے سے 2 لاکھ 41 ہزار 598 روپے ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونےکی قیمت 9 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 721 ڈالر فی اونس ہے۔