Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • یحییٰ سنوارنے ہمارا گھر معزز اور قابل فخر بنا دیا ہے،مکان مالک

    یحییٰ سنوارنے ہمارا گھر معزز اور قابل فخر بنا دیا ہے،مکان مالک

    غزہ: مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار نے جس گھر میں شہادت پائی اس کے مالک مکان نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام شئیر کیا ہے جو کہ وائرل ہو گیا-

    باغی ٹی وی:یحییٰ سنوار غزہ میں اسرائیلی فوج سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، اسرائیلی فوج نے سنوار کی شہادت سے قبل کے مناظر بھی جاری کیے جن مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زخموں سے چور سنوار ایک گھر میں صوفے پر بیٹھے ہیں اور الٹے ہاتھ سے ڈرون پر چھڑی پھینکتے ہیں، بعدازاں اسرائیلی فوج ٹینک سے گولہ باری کرکے گھر تباہ کر دیتی ہے اور یحییٰ سنوار شہید ہوجاتے ہیں۔
    sinwar

    یحییٰ سنوار کی شہادت ،آخری لمحات کی ویڈیو،غزہ کے باسیوں کے جذبے

    حماس کے شہید سربراہ نے جس گھر میں شہادت پائی اس کے مالک نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے فلسطینی میڈیا کے مطابق گھر کے مالک نے اسرائیلی جارحیت سے قبل کی گھر کی تصاویر پوسٹ کیں جن میں وہ صوفہ بھی موجود ہے،گھر کے مالک نے لکھاکہ ثابت قدم رہنے والے یحییٰ سنوارنے ہمارا گھر معزز اور قابل فخر بنا دیا ہے اور میں اس اعزاز پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار 16 اکتوبر کو غزہ میں اسرائیلی فوج سے جھڑپ میں دو ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے تھے۔

    یحییٰ سنوار اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی نمایاں علامت تھے،علی خامنہ ای

  • عمران خان کو جیل میں تمام سہولیات میسر ہیں، اڈیالہ جیل انتظامیہ

    عمران خان کو جیل میں تمام سہولیات میسر ہیں، اڈیالہ جیل انتظامیہ

    راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے حکام نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس کی تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، بانی پی ٹی آئی کی خوراک، مطالعہ اور ورزش کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔

    باغی ٹی وی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی جس میں اسد قیصر، علی ظفر، سلمان اکرم راجہ،حامد رضا اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان شامل تھے-

    ملاقات کے بعد خیبرپختوںخوا ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے45 منٹ کی ملاقات ہوئی، الحمداللہ بانی پی ٹی آئی صحت مند ہیں، پانچ دن سے عمران خان سیل میں بجلی نہیں تھی، دو ہفتے سے انہیں کوئی اخبار نہیں ملا، بانی پی ٹی آئی کے حوصلے بلند ہیں، ان کے حقوق کا خیال رکھا جائے، انہیں دو ہفتے سے ٹی وی اور اخبار کی سہولت ہی نہیں، بانی پی ٹی آئی سیاسی صورتحال سے آگاہ نہیں تھے،انہیں ہمشیرہ کی گرفتاری سے متعلق بھی بتایا۔

    پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان کے مسودے پر تو ووٹ دے،بلاول

    تاہم اب اڈیالہ جیل کی انتظامیہ کا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی عمران خان کے حوالے سے کی گئی پریس کانفرنس پر آفیشل مؤقف سامنے آگیا ہے۔

    اڈیالہ جیل کے حکام نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس کی تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، بانی پی ٹی آئی کی خوراک، مطالعہ اور ورزش کا خاص خیال رکھا جاتا ہے بانی پی ٹی آئی کے سیل میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی ہوتی ہے، بی کلاس کے تحت بانی پی ٹی آئی کو اپنا کھانا الگ سے پکانے کے لیے قیدی کک فراہم کیا گیا ہے، پروفیشنل قیدی کک ان کا ناشتہ، دوپہر اور رات کا کھانا ان کی مرضی سے تیار کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ناشتے میں کافی، چیہ سیڈ، چقندر کا جوس، چپاتی، دہی، بسکٹ اور کھجوریں استعمال کرتے ہیں، دوپہر کے کھانے میں کڑی پکوڑا، دیسی مرغی، دہی، چپاتی، سلاد، گرین ٹی، مٹن اور رات کو دلیہ، کوکونٹ، کوکونٹ جوس اور انگور وغیرہ کھاتے ہیں۔

    آئینی ترامیم،عمران خان نے مولانا فضل الرحمان سے مزید مشاورت کا کہہ دیا

    اڈیالہ جیل حکام نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا کھانا اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کی نگرانی میں تیار کیا جاتا ہے اور جیل میں متعین ڈاکٹر بانی پی ٹی آئی کا دن میں تین مرتبہ معائنہ کرتے ہیں اور گزشتہ دو ہفتوں کے میڈیکل ٹیسٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی مکمل طور پر صحت مند ہیں، دو روز قبل پمز اسپتال کے ڈاکٹروں نے بھی بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کیا۔

    اڈیالہ جیل حکام نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو روزانہ کی بنیاد پر اخبار فراہم کیا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی روزانہ دو گھنٹے ایکسرسائز کرتے ہیں، بی کلاس میں بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل ہیں، سوشل میڈیا اور سیاسی جماعتوں کی طرف سے بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

    آپ لوگوں کا مجھے کوئی فائدہ نہیں،بانی پی ٹی آئی کی پارٹی رہنماؤں کی سرزنش

  • آپ لوگوں کا مجھے کوئی فائدہ نہیں،بانی پی ٹی آئی کی پارٹی رہنماؤں کی سرزنش

    آپ لوگوں کا مجھے کوئی فائدہ نہیں،بانی پی ٹی آئی کی پارٹی رہنماؤں کی سرزنش

    راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی ہے-

    باغی ٹی وی :بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات میں اسد قیصر، علی ظفر، سلمان اکرم راجہ،حامد رضا اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان شامل تھے،جیل ذرائع کے مطابق وفد اڈایلہ پہنچا تو بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کی سرزنش کی۔

    بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ آپ لوگوں کا مجھے کوئی فائدہ نہیں، مجھے جیل سے نکالنے کے پلان پر عملدرآمد نہیں کیا گیا، میں نے احتجاج جاری رکھنے کا کہا تھا، آپ کے تمام احتجاج فلاپ ہوئے، میں نے کہا تھا کہ ایس سی او کے موقع پر احتجاج کرنا ہے، اس پر بھی عمل نہیں کیا گیا،میرے دیے گئے منصوبے پر عمل کریں گے تو ہی باہر آسکوں گا، بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماﺅں کی ملاقات ادھوری رہی۔

    آئینی ترامیم،عمران خان نے مولانا فضل الرحمان سے مزید مشاورت کا کہہ دیا

    ملاقات کے بعد خیبرپختوںخوا ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے45 منٹ کی ملاقات ہوئی، الحمداللہ بانی پی ٹی آئی صحت مند ہیں، پانچ دن سے عمران خان سیل میں بجلی نہیں تھی، دو ہفتے سے انہیں کوئی اخبار نہیں ملا، بانی پی ٹی آئی کے حوصلے بلند ہیں، ان کے حقوق کا خیال رکھا جائے، انہیں دو ہفتے سے ٹی وی اور اخبار کی سہولت ہی نہیں، بانی پی ٹی آئی سیاسی صورتحال سے آگاہ نہیں تھے،انہیں ہمشیرہ کی گرفتاری سے متعلق بھی بتایا۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمان کے کردارکی تعریف کی، بانی پی ٹی آئی سے مشاورت مکمل نہیں ہوسکی، انہوں نے مولانا فضل الرحمان سے مشاورت جاری رکھنے کا کہا ہے، عمران خان سے مشاورت کے بغیر ہم آئینی ترمیم پر ووٹ نہیں کریں گے، پارلیمنٹ میں سب سے بڑی جماعت پی ٹی آئی ہے، مولانا فضل الرحمان بھی پارلیمنٹ میں ہمارا ساتھ دیں گےعلی امین گنڈاپور کو بانی پی ٹی آئی کی سپورٹ حاصل ہے، امید ہے کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھ رہیں گے،کوشش ہوگی کہ پیر کو بانی چیئرمین سے دوبارہ ملاقات کریں۔

    پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان کے مسودے پر تو ووٹ دے،بلاول

  • سونے کی قیمت میں اضافہ،نئی قیمت نے تمام ریکارڈز توڑ دیئے

    سونے کی قیمت میں اضافہ،نئی قیمت نے تمام ریکارڈز توڑ دیئے

    کراچی: ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپےکا اضافہ ہوا ہے،ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 81 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے،10 گرام سونےکی قیمت 772 روپے اضافے سے 2 لاکھ 41 ہزار 598 روپے ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونےکی قیمت 9 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 721 ڈالر فی اونس ہے۔

  • گینگسٹر لارنس بشنوئی پر  ویب سیریز بنائی جائے گی

    گینگسٹر لارنس بشنوئی پر ویب سیریز بنائی جائے گی

    ممبئی: بالی ووڈ سلطان سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں اور بابا صدیقی اور سدھو موسے والا کو قتل کرنے والے گینگسٹر لارنس بشنوئی پر ویب سیریز بنائی جائے گی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جانی فائر فاکس فلم پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ بشنوئی گینگ کے جرائم کی کہانی کو جلد ٹی وی اسکرین پر پیش کیا جائے گااس سلسلے میں پروڈکشن ہاؤس ’’لارنس ۔ ایک گینگسٹر اسٹوری‘‘ کے نام سے بشنوئی کی زندگی پر مبنی ویب سیریز ریلیز کرے گا۔

    بھارتی ذرائع و ابلاغ کے مطابق انڈین موشن پکچرز ایسوسی ایشن نے لارنس بشنوئی پر ویب سیریز کے ٹائٹل کو پہلے ہی منظوری دے دی ہے اس ویب سیریز میں لارنس کے ایک عام نوجوان سے گینگسٹر بننے کے سفر کو پیش کیا جائے گا، پروڈکشن ہاؤس کے سربراہ امیت جانی اس سے پہلے بھی سچے واقعات پر مبنی پروجیکٹس پیش کرچکے ہیں پروڈیوسر نے بتایا کہ ان کا مقصد ناظرین کو ڈرامائی اور زندگی کی سچی کہانی سے جوڑنا ہے۔

    دوسری جانب گینگسٹر لارنس بشنوئی نے دیرینہ دشمنی ختم کرنے کے لیے بالی وڈ کے اسٹار سلمان خان سے بھاری رقم کا مطالبہ کردیا۔

    قتل کی دھمکیاں:سلمان خان نےبلٹ پروف گاڑی خریدلی

    این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بشنوئی گینگ نے دشمنی ختم کرنے کے لیے سلمان خان سے 5 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے، بھارتی سیاسی رہنما بابا صدیقی کے قتل کے بعد بالی وڈ کے دبنگ کی جان کو لاحق خطرات میں اضافہ ہوگیا ہے مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ کے ایک رکن کی جانب سے ممبئی ٹریفک پولیس کو واٹس ایپ پیغام موصول ہوا ہے جس میں اداکار کو جانے سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

    اس پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر سلمان خان زندہ رہنا چاہتے ہیں اور دیرینہ دشمنی ختم کرنا چاہتے ہیں تو 5 کروڑ روپے ادا کریں، اس دھمکی کو ہلکا نہ لیں، بصورت دیگر اداکار کا حال مہاراشٹرا کے سابق وزیر بابا صدیقی سے بھی بدتر ہو گا جنہیں حال ہی میں بشنوئی گینگ نے گولی مار کر قتل کردیا تھا۔

    یحییٰ سنوار کی شہادت ،آخری لمحات کی ویڈیو،غزہ کے باسیوں کے جذبے

  • یحییٰ سنوار اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی نمایاں علامت تھے،علی خامنہ ای

    یحییٰ سنوار اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی نمایاں علامت تھے،علی خامنہ ای

    تہران: یحییٰ سنوار کی شہادت پر جاری بیان میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ قائدین کی شہادت کے بعد بھی مزاحمت کا سفر جاری رہے گا۔

    باغی ٹی وی : اپنے ایک بیان میں علی خامنہ ای نے کہا کہ یحی سنوار نے 7 اکتوبر 2023 کو دشمن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، وہ اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی نمایاں علامت تھے یحییٰ سنوار کی شہادت سے ‘مزاحمت کا محور’ ختم نہیں ہوگا، قائدین کی شہادت کے بعد بھی مزاحمت کا یہ سفر جاری رہے گا، اگرچہ یحیی سنوار کی شہادت بلاشبہ حماس و مزاحمتی محاذ کیلئے بڑا دھچکا اور تکلیف دہ ہے مگر اہم شخصیات کھونے سے یہ محاذ آگے بڑھنے سے نہیں رکے گا، حماس زندہ ہے اور زندہ رہے گی، ہم ہمیشہ مزاحمت کاروں کے ساتھ رہیں گے۔

    واضح رہے کہ یحیی سنوار 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر زبردست حملے کے منصوبہ ساز تھے، اس سال جولائی میں ایران میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اگست میں یحیی السنوار کو حماس کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔

    یحییٰ سنوار کی موت کیسے ہوئی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ کی تفصیلات

    یاد رہے کہ حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کو اسرائیلی فوج نے شہید کر دیا ہے،حماس نے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کی موت کی تصدیق کی تھی ، حماس کے سابق شہید سربراہ اسماعیل ہنیہ کے بیٹے نے یحییٰ سنوار کی شہادت کی تصدیق کی ، خبر رساں ادارے کے مطابق یحییٰ سنوار کی موت رفح علاقہ میں اسرائیلی بمباری سے ہوئی، اسرائیلی حکام کو بمباری کے بعد لاش ملی جس کی شکل یحییٰ سنوار سے ملتی تھی، لاش کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا گیا جو مثبت آیا،اسرائیلی حکام نے مزید تصدیق کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ کو یورپی ملک کو بھیج دیا-

    یحییٰ سنوار کی شہادت ،آخری لمحات کی ویڈیو،غزہ کے باسیوں کے جذبے

    قبل ازیں اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ ایک حملے میں حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کو شہید کر دیا ہے،اسرائیلی فوج اس ضمن میں یحییٰ سنوار کی موت کی تحقیقات کر رہی ہے،امکان ہے کہ یحییٰ سنوار اسرائیلی بمباری کے دوران جیالیا کیمپ میں مارے گئے ہیں،اسرائیلی میڈیا نے ایک لاش کی تصویر بھی شیئر کی ہےجس بارے کہا گیا ہے کہ یہ لاش یحییٰ سنوار کی ہے-

    یحییٰ سنوار کی شہادت اسرائیل کے لیے تباہی کا پیغام ثابت ہوگی،حماس

    یحییٰ سنوار کی موت پر وہی احساسات جو اسامہ بن لادن کی موت پر تھے،جوبائیڈن

    اذکار کے کتابچے،تسبیح، گھڑی،اسلحہ،شہید یحییٰ سنوار کا کل سامان

    حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار شہید،حماس کی تصدیق

    اسماعیل ہنیہ پر حملہ،ایران میں تحقیقات کے دوران گرفتاریاں

    حافظ نعیم الرحمان کی اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں سے ملاقات، تعزیت کا اظہار

  • عاقب جاوید کا  پی سی بی میں ذمے داریوں کے باعث  لاہور قلندرز کیساتھ سفراختتام پزیر

    عاقب جاوید کا پی سی بی میں ذمے داریوں کے باعث لاہور قلندرز کیساتھ سفراختتام پزیر

    لاہور: پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا لاہور قلندرز کے ساتھ سفر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)میں ذمے داریاں سنبھالنے کے بعد اختتام پزیر ہو گیا-

    باغی ٹی وی : 52 سالہ عاقب جاوید نے 8 سال تک قلندرز کے ڈائریکٹر آف کرکٹ آپریشنز اور ہیڈ کوچ کے طور پر کامیابیاں حاصل کیں،عاقب جاوید نے جون 2016ء میں لاہور قلندرز کو جوائن کیا اور ان کی کوچنگ میں ٹیم نے 2020ء سے 2023ء کے درمیان 3 پی ایس ایل فائنلز کھیلے، جن میں سے 2 مسلسل ٹائٹلز جیتے۔

    لاہور قلندرز کے ساتھ اپنے سفر کے بارے میں عاقب جاوید نے کہا کہ میرا قلندرز کے ساتھ ایک ناقابلِ فراموش سفر رہا، جو یادگار لمحا ت اور اہم کامیابیوں سے بھرا ہوا ہے،ان برسوں میں مجھے قلندرز کے ویژن پر کام کرنے کا موقع ملا، خاص طور پر پلیئرز ڈیولپمنٹ پرو گرام (پی ڈی پی) جو میرے دل کے قریب رہا ہے، نوجوان ٹیلنٹ کو ترقی کرتے اور ابھرتے دیکھنا میرے لیے انتہائی اطمینان بخش رہا ہے۔

    قتل کی دھمکیاں:سلمان خان نےبلٹ پروف گاڑی خریدلی

    لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا نے کہا ہے کہ میں عاقب بھائی کا تہِ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے ہمارے ساتھ ان برسوں میں جو کامیابیاں حاصل کیں ان پر فخر کر سکتے ہیں، قلندرز کے ویژن اور فلسفے کو بلند کرنے میں ان کی انتھک محنت کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے سے لے کر پی ڈی پی کے ذریعے نوجوان ٹیلنٹ کی نشوونما تک، عاقب کی میراث ہمیشہ قلندرز کے لیے باعث فخر ہے۔

    پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان کے مسودے پر تو ووٹ دے،بلاول

  • قتل کی دھمکیاں:سلمان خان نےبلٹ پروف گاڑی خریدلی

    قتل کی دھمکیاں:سلمان خان نےبلٹ پروف گاڑی خریدلی

    بشنوئی گینگ کی جانب سے قتل کی دھمکیوں اور سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے سلمان خان نے تقریبا چھ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے مالیت کی بلٹ پروف گاڑی خریدلی ہے۔

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق اداکار سلمان خان نے بلٹ پروف نسان پٹرول ایس یو وی خریدی ہے اور چونکہ یہ کار بھارتی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے، اس لیے مبینہ طور پر اداکار اسے دبئی سے درآمد کررہے ہیں،کار کی قیمت 6 کروڑ ساٹھ لاکھ پاکستانی روپے (دو کروڑ بھارتی روپے) کے لگ بھگ ہے، اور اندازہ لگایا گیا ہے کہ کار کو بھارت جلد پہنچانے کے لئے بھی ایک بڑی رقم خرچ کی جائے گی۔

    درآمد کی جانے والی کار میں کئی جدید حفاظتی فیچرز موجود ہیں، جیسے دھماکہ خیز الرٹ انڈیکیٹر، پوائنٹ بلین بلٹس کو روکنے کے لئے موٹی شیشے کی شیلڈز اور مسافروں کی شناخت چھپانے کے لئے کیموفلاج بلیک شیلڈز جیسے فیچرز شامل ہیں۔

    لارنس بشنوئی گینگ سلمان خان کا دشمن کیوں ؟

    واضح رہے کہ سلمان خان پر الزام ہے کہ انہوں نے 1998 میں فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کی شوٹنگ کے دوران راجستھان کے ایک گاؤں میں دو نایاب کالے ہرنوں کا شکار کیا تھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کالے ہرن بشنوئی کمیونٹی کے لیے کافی اہمیت کے حامل ہیں، بشنوئی برادری راجستھان کے تھر کے صحرائی علاقے میں آباد ہے اور ان کا تعلق ایک ایسے ہندو مسلک سے ہے جو پیڑ، پودوں اور جانوروں کی عبادت کرتے ہیں یعنی بنیادی طور پر یہ لوگ سبزی خور ہوتے ہیں اور جانوروں کی حفاظت کے لیے اپنی جان بھی دے سکتے ہیں۔

    2018 میں جودھ پور کی عدالت نے سلمان خان کو 5 سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم بعد میں انہیں ضمانت دے دی گئی تھی لیکن اس کے بعد سے بشنوئی برادری دبنگ اسٹار کی دشمن بنی ہوئی ہے۔

  • اسرائیل کی فاقہ کشی پالیسی کے عالمی اور امریکی قانون کے تحت مضمرات ہوں گے،  امریکی سفیر

    اسرائیل کی فاقہ کشی پالیسی کے عالمی اور امریکی قانون کے تحت مضمرات ہوں گے، امریکی سفیر

    نیو یارک: امریکی سفیر نے سلامتی کونسل اجلاس کے دوران غزہ میں اسرائیل کی فاقہ کشی پالیسی کو خوفناک اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پالیسی کے عالمی اور امریکی قانون کے تحت مضمرات ہوں گے-

    باغی ٹی وی : غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس برطانیہ، فرانس اور الجزائر کی درخواست پرہوا، اجلاس میں بات کرتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی فاقہ کشی پالیسی، خوفناک اور ناقابل قبول ہوگی، اس پالیسی کے عالمی اور امریکی قانون کے تحت مضمرات ہوں گے،خوراک اور دیگر امداد فوری طورپرغزہ میں پہنچانی چاہیے جب کہ حفاظتی ٹیکوں، انسانی امدادکی ترسیل اور تقسیم کے لیے غزہ میں وقفے ہونے چاہئیں۔

    غزہ کی امداد سے متعلق اقوام متحدہ کی قائم مقام سربراہ جوائس مسویا نے سلامتی کونسل اجلاس میں کہا کہ غزہ میں حالات ناقابل برداشت ہیں، یو این امدادی اداروں کو بھی رسائی نہیں دی جارہی۔

    غزہ میں بھوکےکتے انسانی لاشیں کھا رہے ہیں، ایمرجنسی سروسز کے سربراہ کا انکشاف

    فلسطین کے مستقل مندوب نے اجلاس میں کہا کہ فلسطینی اور لبنانی عوام اسرائیل کو ملنے والی چھوٹ کی قیمت چکارہے ہیں، اسرائیلی حملے جنگی جرائم ہیں، انہیں روکاجانا چاہیے۔

    چین کے مستقل مندوب نے کہا کہ امریکا اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیل کو 17 ارب ڈالر سے زائد فوجی امداد دے چکا،کونسل کو دو ریاستی حل کے امکانات کا احیاء اور تحفظ کرنا چاہیے، غزہ میں جنگ بندی کی جائے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل ہونا چاہیے۔

    اس موقع پر یو این ایجنسی نے بتایا کہ برطانیہ اور فرانس نے بھی اسرائیل پر اقوام متحدہ کے ادارے انروا کو غزہ میں امدادکی فراہمی کے لیے رسائی دینے کا مطالبہ کیا ہے،جبکہ سلامتی کونسل اجلاس میں شریک اسرائیل سفیر کا کہنا تھا کہ حماس انسانی ہمدردی کی صورتحال کو بطور ہتھیاراستعمال کررہا ہے۔

    ایرانی فورسز کی فائرنگ سے 200 سےزائد افغان شہری جاں بحق

  • چیمپئینز ٹرافی :  بھارت کے تین پول میچز دو وینیوز پر رکھنے کی تجویز

    چیمپئینز ٹرافی : بھارت کے تین پول میچز دو وینیوز پر رکھنے کی تجویز

    پاکستان کی میزبانی میں چیمپئینز ٹرافی کے حوالے سے بھارت کے تین پول میچز دو وینیوز پر رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی براڈ کاسٹرز جو بھارتی بورڈ کے بھی براڈ کاسٹر ہیں کی تجویز ہے کہ دو وینیوز پر میچز ہونے سے براڈ کاسٹ اور ایونٹ ویلیو میں اضافہ ہوگا، بھارت کے میچز ایک وینیو پر رکھنے سے اچھا تاثر نہیں جائے گا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو دو وینیوز پر میچز رکھنے پر کوئی اعتراض نہیں اور پی سی بی نے اس تجویز کو سامنے رکھتے ہوئے راولپنڈی کا وینیو دیا ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے لیے ایک وینیو لاہور تجویز کیا تھا مگر براڈ کاسٹر نے ایک اور وینیو کو شامل کرنے کی تجویز دی ہے، ایک وینیو بھارتی ٹیم کی زیادہ ٹریولنگ نہ ہونے کی وجہ سے تجویز کیا گیا تھا، مجوزہ شیڈول میں بھارت کے تین میچز لاہور میں شیڈول تھے اور مجوزہ شیڈول میں 20 فروری کو بنگلا دیش اور 23 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ تجویز ہے۔

    سڈنی کے ساحل پر سیکڑوں پراسرار سیاہ گیندیں برآمد

    پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج ٹاکرا یکم مارچ کو تجویز کیا گیا ہے جب کہ پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کو گروپ اے میں تجویز کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب آئی سی سی کا اہم اجلاس کل 18 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک دبئی میں ہورہا ہے، جس میں پی سی بی حکام آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی تیاریوں اور اب تک ہونے والے تعمیراتی کام پر بھی بریفینگ دیں گےپاکستان کی میزبانی میں 19 فروری سے 9 مارچ تک شیڈول آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے حوالے سے اجلاس کے شرکا کی رائے بہت اہمیت رکھے گی۔

    غلاظت ملاکر آٹا گوندھنے والی گھریلو ملازم گرفتار

    خاص طورپر بھی بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اپنی ٹیم پاکستان بجھوانے کے حوالے سے موقف پیش کرے گا، چار روزہ اجلاس میں ایگزیکٹو کے ساتھ بورڈ میٹنگ بھی شامل ہے جس میں ایونٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا،انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے حکام جو اسوقت ملتان میں ہیں، ان کی بھی پاکستان سے ہی دبئی کی فلائٹ طے ہے۔

    آئی سی سی کے 3 وفود اب تک پاکستان آکر تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرچکے ہیں، پی سی بی حکام بھی پُر عزم ہیں کہ یہ میگاایونٹ پاکستان میں ہی ہوگا تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ اپنی کوئی چال چلنے کی کوشش کرسکتا ہے۔

    تربیلاڈیم کے 50سال مکمل ہونے پر یاد گاری ڈاک ٹکٹ جاری