جنوبی افریقا کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر مائیکل اسمتھ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا گیا۔
پی سی بی نے مائیکل اسمتھ کی تقرری کی تصدیق کر تےہوئےکہاکہ، مائیکل اسمتھ ریڈ بال اور وائٹ بال ٹیموں کے ساتھ کام کریں گے 46 سالہ مائیکل سمتھ دو سال کے لیے بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا،مائیکل اسمتھ نے فرسٹ کلاس، لسٹ اے اور ٹی ٹوئنٹی میں 7 ہزار 029 رنز بنائے جبکہ اپنے کیریئر میں 9 سنچریاں اور 40 نصف سنچریاں اسکور کیں، دائیں ہاتھ کے بلے باز نے 2003 سے 2013 کے دوران 89 فرسٹ کلاس، 72 لسٹ اے اور 16 ٹی20 میچز کھیلے۔
مائیکل اسمتھ لیول فور کوچنگ کوالیفکیشن رکھتے ہیں اور تین ایچ بی ایل پی ایس ایل فرنچائززاسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ رہ چکے ہیں، مائیکل اسمتھ ہوبارٹ ہریکینز اور کرکٹ تسمانیہ کے بیٹنگ کوچ رہ چکے ہیں،، جبکہ کوچنگ کنسلٹنٹ کے طور پر جنوبی افریقا کی ’کے زیڈ این اِن لینڈ‘ اور ’ایسٹرن پروونس‘ ٹیموں کے ساتھ بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
مائیکل سمتھ انگلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کے لیےپاکستانی ٹیم کو جوائن کریں گے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 19 اگست سے شروع ہوگی۔
