Baaghi TV

Tag: تازہ

  • کراچی میں سردی کی شدت میں کمی آگئی

    کراچی میں سردی کی شدت میں کمی آگئی

    کراچی: مغرب سے آنے والی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہونے کے بعد کراچی میں سردی کی شدت کم ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق کراچی شہر میں کم سے کم درجہ حرارت گذشتہ دنوں کے مقابلے میں 3 ڈگری اضافے سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 27.1 ڈگری رہا۔

    پاکستان کی بڑی ٹیکسٹائل کمپنی نشاط چونیاں بھی بحران کا شکار:آپریشن معطل کرنےکا…

    کراچی میں اگلے 3 روز کے دوران موسم خشک اور خنک ریکارڈ ہوسکتا ہے،جمعے کی صبح کراچی کی فضاوں پر دھند چھاسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں بتدریج داخل ہورہا ہے،اس موسمی نظام کے زیر اثرسکھر،لاڑکانہ،قمبرشہداد کوٹ،جیکب آباد،کشمور اور گھوٹکی میں 28 اور 29 دسمبر کے درمیان ان اضلاع میں بارش ہوسکتی ہے۔

    الیکشن کمیشن نے حکومت کو آرٹیکل 140 اے میں ترمیم کی سفارش کر دی

    گذشتہ کئی روز سے شہر میں بلوچستان کی شمالی مشرقی ہواؤں کے اثرات اور سمندری ہواؤں کی بندش کے سبب درجہ حرارت میں نمایاں کمی کے بعد کم سے کم پارہ 9.9اور زیادہ 26 ڈگری ریکارڈ ہوا،تاہم بلوچستان کی سرد ہواؤں میں کمی کی وجہ سے بدھ کو شہر کا مجموعی درجہ حرارت بڑھ گیا۔

    روس کا ایران کوجدید سخوئی ایس یو35 لڑاکا طیارے دینے کا اعلان

    چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق مغربی ہواؤں کے سلسلے کے تحت کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ،تاہم شہر کا مطلع جذوی یا مکمل ابرآلود ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

  • مستحق فنکاروں کیلیے امداد 25 ہزار:چوہدری پرویز الٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰہی نے اعلان کردیا

    مستحق فنکاروں کیلیے امداد 25 ہزار:چوہدری پرویز الٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰہی نے اعلان کردیا

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے مستحق فنکاروں کیلیے مالی امداد 5 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار تک کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے اس بات کا اعلان فلم ڈائریکٹر و فلم پروڈیوسر سید نور سے ملاقات کے موقع پر کیا۔

    وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے لاہور میں جدید ترین پروڈکشن سٹوڈیو اور جدید سینما کمپلیکس بنانے کا اعلان بھی کیا ہے۔اس موقع پر پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ایرانی اور ترکش فلم میکرز کی معاونت سے فلم انڈسٹری کو بحال کیا جائے گا، نوجوان فلم میکرز کو پروڈکشن کے نئے رجحانات کی ٹریننگ دلائی جائے گی جبکہ ٹیوٹا کے اداروں میں فلم ٹیکنیشن کے جدید کورسز متعارف کرائیں گے۔

    حارث کے نکاح کے بعد شاداب خان کے دل میں بھی شادی کے لڈو پھوٹنے لگے

    انہوں نے کہا کہ لاہور کبھی آرٹ،کلچر اور فلم کا مرکز تھا، ن لیگ کی سابق صوبائی حکومت نے آرٹ، کلچر اور فلم کو بھی باقی شعبوں کی طرح تباہ کیا، ہماری حکومت لاہور کو دوبارہ آرٹ،کلچر اور فلم کامرکز بنائے گی۔

    شازیہ مری کا کرسمس کے تہوار پر مسیحی برادری اور یوم قائد پر قوم کو مبارکباد

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے 1 ارب روپے آرٹسٹ انڈومنٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے اور ہم نے مستحق فنکاروں کے لئے مالی امداد 5 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کر دی ہے۔

    اس موقع پر سید نور کا کہنا تھا کہ پنجاب فن و ثقافت کے لحاظ سے زرخیز دھرتی ہے، فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کا اعلان خوش آئند ہے، مقامی فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

  • اس بات میں کوئی شک نہیں کہ امریکہ یوکرین روس جنگ میں‌ اب براہ راست شریک ہوچکا:روس

    اس بات میں کوئی شک نہیں کہ امریکہ یوکرین روس جنگ میں‌ اب براہ راست شریک ہوچکا:روس

    روس کے ایوان صدر کے ترجمان دیمیتری پسکوف کا کہنا ہے کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی کے دورہ واشنگٹن سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ روس کی تشویش پر توجہ نہیں دی جا رہی ہے اور امریکہ یوکرین میں روس کے خلاف بالواسطہ طور پر جنگ میں شامل ہو گیا ہے۔

    خودکش جیکٹ میں تقریبا 12 سے 15کلو بارودی مواد موجود تھا،ابتدائی تحقیقات

    انھوں نے کہا کہ امریکہ اور یوکرین کے صدور کے بیانات سے کہیں ایسا نہیں لگا کہ وہ روس کی تشویش کو سمجھنا چاہتے ہیں جبکہ امریکہ نے قیام امن کے سلسلے میں بھی اپنی کسی دلچسپی کا اظہار نہیں کیا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ دونباس میں یوکرین کی جانب سے رہائشی علاقوں پر بمباری کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے جنگ کے بعد امریکی حمایت و مدد کی امیدوں کے ساتھ اپنے پہلے دورہ واشنگٹن میں امریکی کانگریس سے خطاب کیا ہے جبکہ اس دورے میں امریکہ کی جانب سے ان کو مزید جنگی و مالی مدد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے جس میں پیٹریاٹ دفا‏عی سسٹم کی فراہمی بھی شامل ہے۔

    اس سے پہلے روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ روس جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے، روس نے کبھی بھی یوکرین کے ساتھ مذاکرات سے انکار نہیں کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ماسکو میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ روس کا مقصد فوجی تصادم کے پہیے کو گھمانا نہیں بلکہ اس جنگ کو ختم کرنا ہے، ہم جنگ کے خاتمے کیلئے جلد کوششیں کریں گے، کئی بار کہا ہے کہ دشمنی کی شدت بلاجواز نقصانات کا سبب بنتی ہے۔

    پنجاب، سندھ اور کے پی کے دھند کی لپیٹ میں، فلائٹ آپریشن معطل

    انہوں نے کہا کہ روس کی مخالفت کرنے والوں کو یہ احساس جتنی جلد ہو جائے بہتر ہے۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ تمام مسلح تنازعات سفارتی اور مذاکراتی عمل کے راستے سے ہی ختم ہوتے ہیں، تنازعات کے فریق جلد یا بدیر ایک ساتھ بیٹھ کر معاہدہ کرلیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کا پیٹریاٹ دفاعی نظام کافی پرانا ہے، روسی ایس 300 سسٹم کی طرح کام نہیں کرتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم یوکرین کو ملنے والے امریکی پیٹریاٹ دفاعی نظام کے مقابلے کا راستہ نکال لیں گے۔

    ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کا انٹلیجنس بیس آپریشن ، کالعدم تنظیم کے 2دہشت گرد…

    دوسری جانب کریملن نےکہا ہے کہ یوکرین کوامریکی دفاعی نظام کی فراہمی روس کو مقاصد پورے کرنےسے نہیں روک سکتی۔ امریکہ کے یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل سسٹم دینے سے تنازع کا حل نہیں نکلے گا کریملن کا کہنا ہے کہ یوکرینی صدر کے دورہ امریکہ میں امن بات چیت کے کوئی اشارے نہیں ملے۔ امن سے متعلق بات چیت نہ ہونا امریکہ کی روس سے پراکسی وار کا ثبوت ہے۔

    واضح رہے کہ ان دنوں یوکرین کے صدر زیلنسکی امریکہ کے دورے پر ہیں۔اور امریکہ کے ساتھ مزید دفاعی معاہدے کررہےہیں جس کے بعد یوکرین اور روس کے درمیان جنگ تیز ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں، شاید یہی وجہ ہےکہ روس جنگ کوروکنا چاہتا ہے اور کسی بھی ایڈوانچر کی صورت میں ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال سے گریز کرنے کا خواہاں‌ ہے

  • سعودی عرب کا ایشیا کیلئےعرب لائٹ خام تیل کی سرکاری قیمت میں کمی کا اعلان

    سعودی عرب کا ایشیا کیلئےعرب لائٹ خام تیل کی سرکاری قیمت میں کمی کا اعلان

    ریاض‌:سعودی عرب نے ایشیا کیلئے جنوری میں عرب لائٹ خام تیل کی سرکاری قیمت میں کمی کردی۔اطلاعات کے مطابق سعودی عرب نے جنوری میں ایشیا کیلئے عرب لائٹ خام تیل کی سرکاری قیمت فروخت (او ایس پی) کو کم کردیا ہے اور وہ عمان / دبئی کی اوسط کے مقابلے میں 3.25 ڈالر فی بیرل سے زیادہ ہے۔

    سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو نے پیر کے روز اطلاع دی ہے کہ نئی مقرر کردہ قیمت دسمبر کی او ایس پی کے مقابلے میں 2.20 ڈالر فی بیرل کم ہے۔

    دنیا میں تیل کے سب سے بڑے برآمدکنندہ ملک نے جنوری کیلئے آئی سی ای برینٹ کے مقابلے میں شمال مغربی یورپ کیلئے اپنے عرب لائٹ کی سرکاری قیمت فروخت منفی 0.10 ڈالر فی بیرل مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے ریاست ہائے متحدہ امریکا کیلئے اے ایس سی آئی کے مقابلے میں قیمت 6.35 ڈالر فی بیرل مقرر کی ہے۔

    ادھریورپی یونین ممالک کی جانب سے روس سے سمندری راستے تیل کی درآمد پر پابندی اور 60 ڈالر فی بیرل کی حد مقرر کرنے کے فیصلے پر آج سے عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔

    یورپی یونین ممالک کی جانب سے ماہ جون میں قبول کردہ، روس سے سمندری راستے سے تیل کی درآمد پر پابندی پر مشتمل چھٹاپیکیج ٹرانزٹ مدت کے خاتمے کے بعد آج سے نافذ العمل ہوا ہے۔یورپی یونین کے رکن ممالک نے تیل پر پابندی پر جامع مذاکرات کئے۔

    یورپی یونین کے ممالک اتفاق رائے تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے، تازہ ترین پیکج میں روس سے ٹینکروں کے ذریعے تیل کی خریداری اور پائپ لائنوں کو پابندیوں سے خارج کرنے کے لیے نظر ثانی کی گئی۔یورپی یونین کے ممالک نے معاہدے تک پہنچنے کے لیے روس سے تیل کی ترسیل ہونے والی ڈرزبا پائپ لائن کو پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔

  • پنجاب کی سطح پربہترین کارکردگی دکھانیوالے 200 کھلاڑیوں کوماہانہ وظیفہ دینےکا فیصلہ

    پنجاب کی سطح پربہترین کارکردگی دکھانیوالے 200 کھلاڑیوں کوماہانہ وظیفہ دینےکا فیصلہ

    لاہور : صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان،چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب ملک تیمور مسعود کی زیرصدارت گزشتہ روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی جنرل باڈی کا اجلاس ہوا جس میں ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی اور ڈائریکٹر ایڈمن سید عمیر حسن نے بریفنگ دی،اجلاس میں وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب ملک ندیم عباس بارا، سیکرٹری سپورٹس ایند یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ،ایڈیشنل سیکرٹری ملک ثناء اللہ، انٹرنیشنل ٹینس سٹار اعصام الحق،سابق انٹرنیشنل ہاکی پلیئر رانا ظہیر، وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی ڈاکٹر اصغر زیدی،سیکرٹری پاکستان ریسلنگ فیڈریشن ارشد ستار،سیکرٹری پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن ادریس حیدر خواجہ،ڈی جی پی آئی ٹی بی ساجد لطیف،ڈی آئی جی پولیس غازی محمد صلاح الدین، فلم سٹارشان شاہد،ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن خرم بشیر،ایس ایس جی سی ظہیر احمد، سیکشن افسر محکمہ خزانہ شہزاد علی،محکمہ خزانہ، ہیڈ آف سپورٹس کنیئرڈ کالج یونیورسٹی عمارہ رباب، ڈائریکٹرایڈمن سید عمیر حسن اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہور احمدودیگر شریک تھے۔.

    فیفا ورلڈکپ؛ جاپان کے متنازعہ گول نے جرمنی کو باہر کردیا

    سپورٹس بورڈ پنجاب کے بورڈ نے سپورٹس کے مختلف امور کی منظوری دیدی، بورڈ نے پنجاب کی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 200 کھلاڑیوں کو ماہانہ وظیفہ دینے کی منظوری دیدی،سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے ہر کھلاڑی کو0 1500روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا،عالمی سطح پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے کھلاڑیوں کو بھی کیش انعامات دینے کی منظوری دی گئی تاکہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سپورٹس میڈیسن کلینک کیلئے ملک کے مایہ ناز ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کی جائیں گی،اس کلینک میں کھلاڑیوں کا مفت علاج ہوگا، حمید لطیف، گھرکی اور جناح ہسپتال پینل پر ہونگے،سپورٹس میڈیسن کلینک کے قیام کے بعد کھلاڑیوں کو علاج کیلئے بیرون ملک نہیں جانا پڑیگا، بورڈ نے تاریخ میں پہلی بار کھلاڑیوں اورآفیشلز کا الاؤنس 800روپے سے بڑھا کر 1200سے 1500روپے کرنیکی منظوری دیدی،کھلاڑیوں اور آفیشلز کا رہائش الاؤنس بھی 2ہزار روپے کردیا گیا،بورڈ نے سپورٹس بورڈ پنجاب کے صوبہ بھر میں سپورٹس ویونیوز کے نام معروف کھلاڑیوں کے نام پر رکھنے کی بھی منظوری دیدی جس کیلئے ایک کمیٹی قائم کی جائیگی جو اس بات کا جائزہ لے گی کہ جن سپورٹس ویونیوز کے نام سیاسی شخصیات کے نام پر رکھے گئے تھے ان کو معروف مقامی کھلاڑی کے نام پر رکھا جائے،

    ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر نہیں ہوگا، بھارت نے نہیں آنا تو نہ آئے، رمیز راجہ

    بورڈ نے سپورٹس بورڈ پنجاب میں خالی آسامیوں پر بھرتی کرنے جبکہ سپورٹس بورڈ پنجاب کی فنانس، ایچ آر کمیٹیاں اور مارکیٹنگ ایجنسی قائم کرنیکی منظوری دیدی، علاوہ ازیں پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کی ممبر شپ فیس دوگنی کردی جبکہ سپورٹس بورڈ پنجاب کاسپورٹس ٹی وی چینل بنانے کی تجویزدی گئی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان،چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب ملک تیمور مسعود نے کہا ہے کہ سپورٹس میں بہت سی اصلاحات پہلی بار کررہے ہیں تاکہ کھلاڑیوں کو سہولیات ملیں اور سپورٹس بھی فروغ پائے، سپورٹس بورڈ پنجاب نے کئی سالوں سے رکے ہوئے کام بحال کئے ہیں جیسے12سال بعد پنجاب کی 40سپورٹس ایسوسی ایشنز کو 3کروڑ 8لاکھ روپے سالانہ گرانٹ جاری کی ہے تاکہ سپورٹس ایسوسی ایشن سپورٹس کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کو آگے لانے میں اپنا کردار ادا کرسکیں، اس طرح بعد پنجاب گیمز بھی بحال کیں جو کہ نوے سال سے ہورہی تھیں،73ویں پنجاب گیمز میں بہت سے نئے کھلاڑی سامنے آئے ہیں، پنجاب میں سپورٹس کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں جس کے نتائج جلد سامنے آئیں گے،

    ٹی ٹین بنیادی طور پر ایک مکمل تفریحی ٹورنمنٹ ہے:آئن مورگن

    وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب ملک ندیم عباس نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ سہولیات کی فراہمی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے بغیر سپورٹس میں ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا، کھلاڑیوں کو وظائف ملنے سے ان کا کھیل بہتر ہوگا اور وہ دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں گے، سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ سپورٹس انفراسٹرکچر کو جدید بنانے کیلئے کام تیزی سے جاری ہے، ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پر جدید سپورٹس سہولیات بنائی ہیں اور مزید پر کام جاری ہے، پنجاب بھر میں 500سے زائد سپورٹس کی جدید سہولیات کھلاڑیوں کو دستیاب ہیں جس کو عالمی معیار کے مطابق بنارہے ہیں،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کردیا ہے،پنجاب کے تعلیمی اداروں میں تین کروڑ طلبہ زیرتعلیم ہیں،سکولوں اور کالجوں سے 10لاکھ نئے کھلاڑی تلاش کریں گے اور ان کو سپورٹس بورڈ پنجاب کی اکیڈمیز میں تربیت دلوا کر قومی اور بین الاقوامی مقابلوں کیلئے تیار کریں گے۔

  • فراڈیوں اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف ایف آئی اے کی کامیاب کارروائیاں

    فراڈیوں اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف ایف آئی اے کی کامیاب کارروائیاں

    اسلام آباد:فراڈیوں اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف ایف آئی اے کی کامیاب کارروائیاں،اطلاعات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ،

    اطلاعات کے مطابق ان جرائم میں مالی فراڈ میں ملوث ملزمان گرفتارکیے گئے ہیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد نے کامیاب ریڈ کرتے ہوئے ملزم حسن احمد اور محمد تسلیم کو گرفتار کر لیا۔

    کراچی:لڑکی کا شادی کی آڑ میں کئی افراد کو لوٹنےکا انکشاف

    ملزمان 1،550،000 روپے کے مالی فراڈ میں ملوث تھے۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    دوسری طرف ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے جنسی ہراسگی میں ملوث ملزمان گرفتارلیے ہیں‌

    امر یکہ ومغر بی مما لک چین کےاستحکام کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں:چین

    سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے کامیاب ریڈ کرتے ہوئے ملزم احتشام علی اور تصور علی کو گرفتار کر لیا۔ملزمان شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر / ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث تھے،ملزمان شکایت کنندہ کو بلیک میل بھی کر رہے تھے۔

    روس:جنگ میں سابق افغان فوجیوں کو استعمال کررہا ہے:یوکرین کا الزام

    ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کے موبائل فونز سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔ مقدمے کی تفتیش جاری ہے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:سری لنکا نےعرب امارات کو ہراکرسپر12میں جگہ پکی کرلی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:سری لنکا نےعرب امارات کو ہراکرسپر12میں جگہ پکی کرلی

    گیلونگ:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ راؤنڈ ون کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے یو اے ای کو 79 رنز سے شکست دے دی۔آسٹریلیا میں کھیلئے میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی، سری لنکا کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بناسکی۔

    سری لنکا کے 152 رنز کے جواب میں یو اے ای کی پوری ٹیم 17.1 اوور میں 73 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔آج کا میچ جتنا دونوں ٹیموں کیلئے اہم تھا اور اب گروپ اے سے نیدرلینڈز اور سری لنکا سپر 12 میں جانے والی ٹیمیں بن جائیں گی۔

    آج کے اسی میچ میں ٹی20 ورلڈکپ 2022 میں متحدہ عرب امارات کے باولر کارتک میپن سری لنکا کے خلاف پہلی ہیٹرک بناڈالی۔

    گیلونگ میں کھیلے جارہے میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے لیگ اسپنر کارتک میپن نے بھانوکا راجا پاکسے، چارتھ اسالنکا اور داسن شاناکا کی وکٹیں لے کر یہ کارنامہ سر انجام دیا۔

    ٹی20 ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے پہلی ہیٹرک کا اعزاز آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی نے کی تھی، انہوں نے 2007 کے پہلے ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کے خلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔

    اس کے علاوہ دیگر بالرز میں آئرش بالر کرٹس کیمفر نے نیدرلینڈز، سری لنکن بالر وینندو ہسرنگا نے جنوبی افریقہ کے خلاف سال 2021 جبکہ افریقی بالر کاگیسو ربادا نے بھی سال 2021 میں ہی انگلینڈ کے خلاف یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

    واضح رہے کہ کارتک میپن متحدہ عرب امارات کی جانب سے ٹی20 ورلڈکپ میں اسکور کرنے والے واحد بالر ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے اسی ٹی20 ورلڈکپ کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو جیت کے لیے 153 رنز کا ہدف دیدیا۔

    گیلونگ میں کھیلے جارہے میچ میں متحدہ عرب امارات نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز اسکور کیے۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    سری لنکا کی جانب سے اوپنر پاتھون نسانکا نے 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 74 رنز اسکور کیے جبکہ دھننجایا ڈی سلوا نے 33 رنز اسکور کیے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کوشل مینڈس 18، بھانوکا راجا پاکسے 5 رنز بناسکے۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    یو اے ای کی جانب سے کارتک میپن سری لنکا کے خلاف ٹی20 ورلڈکپ 2022 کی پہلی ہیٹرک بناتے ہوئے 3، ظہور خان 2 جبکہ آیان افضل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

  • این اے 31 پشاور:عمران خان نے غلام بلور کو ہرا دیا:بلورنے شکست تسلیم کرنے سے انکارکردیا

    این اے 31 پشاور:عمران خان نے غلام بلور کو ہرا دیا:بلورنے شکست تسلیم کرنے سے انکارکردیا

    پشاور : این اے 31 پشاور میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور کو شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی 8 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

     

    این اے 31 پشاور کے تمام 265 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق این اے31پشاور میں عمران خان پہلے اور غلام بلور دوسرے نمبر پر ہیں۔

    غیرحتمی نتیجہ کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 57ہزار824ووٹ لیکر کامیاب جبکہ اے این پی کے غلام احمد بلور32ہزار253ووٹ لے سکے۔

     

    دوسری طعوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما اور قومی اسمبلی کے حلقے این اے 31 کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مدمقابل امیدوار غلام احمد بلور نے شکست تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

     غلام بلور کا کہنا تھاکہ عمران خان کی مقبولیت میں واضح کمی پر ہے، مجھے اتحادیوں نے استطاعت کے مطابق سپورٹ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ شکست تسلیم نہیں کرتا، صوبائی حکومت کی انتظامیہ نے مجھے ہروایا ہے، الیکشن میں حکومت کی مشینری ہمارے خلاف خوب استعمال ہوئی، حکومت نے پولنگ اسٹیشن کے اندر و باہر اپنے لوگ تعینات کئے تھے۔

    غلام بلورکا کہنا تھاکہ مشورہ کرکے الیکشن کمیشن یا ہائی کورٹ جاؤں گا، مردان اور چارسدہ کے نتائج کا علم نہیں

  • مستونگ میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    مستونگ میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    مستونگ:بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دھماکا ہوا ہے جس کی زد میں آ کر تین افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

    ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    لیویز کے مطابق دھماکے میں دو گاڑیوں کو ریموٹ کنٹرول سے نشانہ بنایا گیا، دھماکا اس وقت ہوا جب قبائلی افراد میت کو دفنا نے کے بعد واپس آرہے تھے.

    دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

    دوسری طرف مشیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو نے مستونگ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے رپورٹ طلب کر لی۔

    مشیر داخلہ نے دہشت گردی کے واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کوبزدلانہ کارروائیوں سے کوئی مقصد حاصل نہیں ہو سکتا، بلوچستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ کی ہر سازش کا ڈٹ کے مقابلہ کریں گے۔

  • کینیڈا سمندری طوفان کے شدید حملے کا خطرہ

    کینیڈا سمندری طوفان کے شدید حملے کا خطرہ

    نووا اسکاٹیا:سمندری طوفان فیونا کا رخ کینیڈا کی جانب ہے اور نووا اسکاٹیا صوبے کے لیے ہائی الرٹ وارننگ جاری کردی گئی ہے۔غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق سمندری طوفان فیونا برمودا سے آگے بڑھ گیا ہے۔ طوفان کے بعد برمودا میں ہزاروں صارفین بجلی کی فراہمی سے محروم ہوگئے تاہم متاثرہ علاقوں میں کم نقصان ہوا۔

     

    امریکی طوفان مرکز نے بتایا کہ سمندری طوفان فیونا کےباعث 125 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور جب یہ کینیڈا سے ٹکرائے گا تو شدید نوعیت کے طوفان میں تبدیل ہوجائے گا۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ طوفان کے باعث اٹلانٹک کینیڈا اور صوبے کیوبک کے مشرقی علاقے شدید متاثر ہونگے۔

     

    https://twitter.com/ECCC_CHC/status/1573461993272508436?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1573461993272508436%7Ctwgr%5Ef449ffbda9a9cc49dcc1552a882e08b09e29b692%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Fnews%2F40007951

    کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سمندری طوفان فیونا کو انتہائی بری خبر قرار دیا اور کہا کہ اس سے خطے میں خاطرخواہ اثرات پڑیں گے۔

     

    یاد رہے کہ 2019 میں بھی ستمبر کے مہینے میں سمندری طوفان ڈورین کینیڈا کے شہر ہیلی فیکس کے ساحل سے ٹکرا گیاتھا ۔کیٹیگری 2 کی شدت والا طوفان ڈورین کینیڈا کی ساحلی پٹی پر موجود ہے جبکہ طوفان کے باعث چلنے والی ہواوں کی رفتار145 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی

    ۔کینیڈا کے شہر ہیلی فیکس میں تیز ہواوں اور بارشوں کے باعث درخت جڑ سے اکھڑ گئے اوربجلی کے پول بھی گر گئےتھے ۔تیز ہوا کے باعث ایک کرین زیر تعمیر عمارت پر گرگئی،جبکہ 5 لاکھ سے زیادہ افراد بجلی کی سہولت سے محروم ہوگئےتھے ۔

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس