Baaghi TV

Tag: تاز ترین

  • چین کا مبینہ خفیہ ایٹمی دھماکا، امریکا کی مزید تفصیلات جاری ،چین کا سخت ردعمل

    چین کا مبینہ خفیہ ایٹمی دھماکا، امریکا کی مزید تفصیلات جاری ،چین کا سخت ردعمل

    چین کا مبینہ خفیہ ایٹمی دھماکا، امریکا نے مزید تفصیلات جاری کردیں-

    عالمی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے اعلیٰ عہدیدار کرسٹوفر یو نے انکشاف کیا ہے کہ چین نے جون 2020 میں اپنی ایٹمی تجربہ گاہ لوپ نور میں ایک خفیہ زیر زمین ایٹمی دھماکا کیا تھا ان کا دعویٰ ہے کہ قازقستان میں نصب زلزلے کی پیمائش کرنے والے آلات نے اس دھماکے کو ریکارڈ کیا تھا جس کی شدت 2.75 تھی۔

    ایٹمی انجینئرنگ میں مہارت رکھنے والے کرسٹوفر یو نے واشنگٹن میں ہونے والی ایک حالیہ تقریب کے دوران بتایا کہ ڈیٹا کو دیکھنے کے بعد اس بات کا بہت کم امکان ہے کہ یہ کوئی معمولی دھماکا یا زلزلہ ہو، بلکہ یہ زلزلہ بالکل ویسا ہی تھا جیسا کہ ایک ایٹمی تجربے کے نتیجے میں ہوتا ہے چین نے اس دھماکے کو چھپانے کے لیے اسے ایک بڑے زیر زمین کمرے میں سرانجام دیا تاکہ زمین میں پیدا ہونے والی لہروں کی شدت کو کم کیا جا سکے اور دنیا کو پتہ نہ چل سکے۔

    دوسری جانب دنیا بھر میں ایٹمی دھماکوں کی نگرانی کرنے والے بین الاقوامی ادارے ’سی ٹی بی ٹی او‘ نے اس معاملے پر محتاط موقف اختیار کیا ہے ادار ے کے سربراہ رابرٹ فلائیڈ کا کہنا ہے کہ ان کے سسٹم نے اس دن دو چھوٹے جھٹکے محسوس کیے تھے لیکن وہ اتنے معمولی تھے کہ صرف ان کی بنیا د پر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ ایٹمی دھماکا ہی تھا ان کی مشینیں ایک خاص حد سے بڑے دھماکے کی ہی تصدیق کر سکتی ہیں اور یہ واقعہ اس حد سے بہت نیچے تھا اس لیے فی الحال سائنسی بنیادوں پر امریکی دعوے کی مکمل تصدیق کرنا مشکل نظر آتا ہے۔

    چین نے ان تمام الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے اور اسے امریکا کی سیاسی چال قرار دیا ہے۔

    واشنگٹن میں چینی سفارت خانے کے ترجمان لیو پینگیو کا کہنا ہے کہ یہ الزامات بالکل بے بنیاد ہیں اور امریکا محض اپنے ایٹمی تجربات دوبارہ شروع کرنے کے لیے بہانے تراش رہا ہے وہ ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ کے خلاف ہے اور امریکا خود اپنی ذمہ داریوں سے بھاگنے کے لیے دوسروں پر انگلیاں اٹھا رہا ہے۔

    چین نے آخری بار باضابطہ طور پر 1996 میں ایٹمی تجربہ کیا تھا اور وہ تب سے ایٹمی تجربات پر پابندی کے عالمی معاہدے پر عمل پیرا ہونے کا دعویٰ کرتا ہے اس ساری صورتحال کے پیچھے ایک بڑی وجہ عالمی طاقتوں کے درمیان ایٹمی ہتھیاروں کو محدود کرنے والا وہ معاہدہ ہے جو حال ہی میں ختم ہوا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ چین بھی امریکا اور روس کے ساتھ مل کر ایک نئے ایٹمی معاہدے کا حصہ بنے، لیکن چین اس سے انکار کر رہا ہے چین کا کہنا ہے کہ اس کے پاس امریکا اور روس کے مقابلے میں بہت کم ایٹمی ہتھیار ہیں، اس لیے اسے اس معاہدے میں شامل کرنا درست نہیں۔

    دوسری طرف امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون کا دعویٰ ہے کہ چین تیزی سے اپنے ایٹمی ہتھیار بڑھا رہا ہے اور 2030 تک اس کے پاس ایک ہزار سے زیادہ ایٹمی وار ہیڈز ہو سکتے ہیں۔

  • سوشل میڈیا پر جرائم، ایف آئی اے سائبر کرائم کو کارروائی کا اختیار مل گیا

    سوشل میڈیا پر جرائم، ایف آئی اے سائبر کرائم کو کارروائی کا اختیار مل گیا

    اسلام آباد: حکومت نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہونے والے جرائم کے خلاف کارروائی کا اختیار دے دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا نوٹیفکیشن کے مطابق ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو سوشل میڈیا کے جرائم سے نمٹنے کا اختیار دے دیا گیا ہے اور اس کے پہلے معطل کیے گئے اختیارات اب بحال کر دیے گئے ہیں۔

    یہ فیصلہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو سوشل میڈیا کے جرائم اور جعلی خبروں کو روکنے کے لیے پہلے تفویض کیے گئے اختیارات کی منسوخی کے بعد آیا ہے۔

    آئی ٹی کی وزارت نے اس سے قبل مخصوص قوانین کے تحت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ تاہم وزارت داخلہ اور وزارت قانون کے اعتراضات کے بعد یہ اختیارات واپس لے لیے گئے۔

    نیشنل سائبر کرائم ایجنسی اب پارلیمانی ایکٹ کے ذریعے قائم کی جائے گی اور اسے مناسب اختیارات دیے جائیں گے۔ نئے اقدامات کا مقصد ڈیجیٹل جرائم کے خلاف قوانین کے نفاذ کو مضبوط بنانا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جعلی خبروں کے بڑھتے ہوئے مسئلے سے نمٹنا ہے۔

  • آلودہ شہروں میں لاہور آج پھر سرفہرست، ریڈ الرٹ جاری

    آلودہ شہروں میں لاہور آج پھر سرفہرست، ریڈ الرٹ جاری

    لاہور: آلودہ شہروں میں لاہور آج پھر سرفہرست، لاہور کو اسموگ کے نئے اسپیل کا خطرہ ہے، جس کے باعث محکمہ ماحولیات نے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں517 اے کیو آئی کے ساتھ آج پھر سرفہرست ہے جبکہ بھارتی شہر دہلی کا دوسرا اور کلکتہ کا تیسرا نمبر ہےلاہور میں جوہر ٹاؤن کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 320 تک جا پہنچا ہے جبکہ مال روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 475 ریکارڈ کیا گیا ہے اسی طرح عسکری 10 کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 511 تک پہنچ گیا ہے۔

    لاہور میں آلودگی میں کمی نہ آسکی، گرین لاک ڈاؤن بھی اسموگ کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہا، پنجاب حکومت نے بچوں کو آلودہ فضا سے بچانے کے لیے 9 نومبر تک پرائمری اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان کردیا۔

    اے این ایف کی کارروائیاں، 63.83کلو گرام منشیات برآمد، 11ملزمان گرفتار

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 19 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد تک جا پہنچا ہے جبکہ لاہور میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں، آئندہ 24 گھنٹوں میں بھارتی ہواؤں کا رخ پاکستان کی طرف ہو گا، جس کے باعث لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس پھر سے شدید متاثر ہونے کا امکان ہے، لاہور اور اس کے گردونواح میں داخل ہونے والی ہوا کی رفتار 4 سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔

    امریکی صدارتی امیدوار انتخابی مہم کا آخری روز پنسلوینیا میں گزاریں گے

  • پارلیمان کی توہین ہوئی، اس معاملے کو استحقاق کمیٹی میں اٹھانا چاہیے۔ بلاول بھٹو

    پارلیمان کی توہین ہوئی، اس معاملے کو استحقاق کمیٹی میں اٹھانا چاہیے۔ بلاول بھٹو

    وفاقی وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آئین کی بات نہ مان کر سپریم کورٹ نے توہین پارلیمنٹ کی ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آئین میں 90 دن کے حد کی شق کس نے توڑا، ہم نے نہیں کسی اور نے توڑا اور اس کا سلسلہ پنجاب سے ہی شروع ہوا، استعفے منظوری کے بعد بھی 90 روز میں الیکشن ہونا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن بھی حکم امتناعی کے باعث 90 روز سے آگے چلے گئے ہیں. سپریم کورٹ میں اقلیتی فیصلہ اکثریتی فیصلہ ثابت کر کے ہم پر مسلط کرنا چاہتی ہے، جسے ہم کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ خط سے کام نہیں چلے گا، پارلیمان کی توہین ہوئی پارلیمان کا استحقاق مجروح ہوا، اب اس معاملے کو استحقاق کمیٹی میں اٹھانا چاہیے۔

    چیئرمین پی پی نے واضح کیا کہ پیپلزپارٹی نے 1973 کا آئین دلایا اور پیپلز پارٹی وہی جماعت ہے جس نے 18ویں آئینی ترمیم لائی، ہم آئین کی کسی صورت بھی خلاف ورزی نہیں کرسکتے، ججز سے استدعا ہے کہ وہ بھی پورے آئین کا مطالعہ کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں چند عناصر کی ضد کی وجہ سے پارلیمان کی توہین کی جارہی ہے، یہ کیسے لکھ سکتے ہے پارلیمان کو نظر کرے اور اقلیتی فیصلے کو مانا جائے، ہمیں پاکستان کی تاریخ میں کبھی بھی آئین کی خلاف ورزی کا نہیں سوچا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم وزیراعظم شہباز شریف پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور پوری پارلیمنٹ آئین کے ساتھ کھڑی ہے، اس ساری لڑائی میں پاکستان، عوام اور وفاق کو خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اعلیٰ عدلیہ پنجاب اور کے پی میں الیکشن کے انعقاد کا حکم دیتی تو شاید ہم مان جاتے مگر جو فیصلہ دیا گیا اُس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم بھی تین نسلوں سے یہ کھیل کھیل رہے ہیں اور نظر آرہا ہے کہ اس کھیل یا لڑائی میں خطرہ ہی خطرہ ہے، ویسے تو ہر وزیراعلیٰ کو اسمبلی کی تحلیل کا اختیار اور آئینی مدت کے مطابق 90 دن میں الیکشن ضروری ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
    بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
    بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ کوئی ارادہ آئین توڑنے پارلیمان کی بات نہ ماننے کا حکم کیسے دے سکتا ہے، عدم اعتماد ہوا ہے تو تین افراد کیخلاف عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے، یہ پارلیمان چار ججز کے اکثریتی فیصلے کیساتھ کھڑا ہے، اعلی عدلیہ کہتی پارلیمان کو نظر انداز کیا جائے ہم ماننے کو تیار نہیں ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ آئین میں تبدیلی کرنا سپریم کورٹ کا کام نہیں، ہمیں نظر آ رہا ہے اس لڑائی میں خطرہ ہی خطرہ ہے، پاکستان کے عوام، جمہوریت اور معیشت کو نقصان ہو رہا ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں راضی ہیں کہ ملک میں ایک ہی دن انتخابات ہوں۔ عدلیہ اپنی حد میں آئے اور پارلیمان کو بھی کام کرنے دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم مذاکرات کے ذریعے اپنے لوگوں کا قائل کر سکتے ہیں، سارے اداروں کے سربراہ ہوش کے ناخن لیں. چاہتے ہیں تاریخ میں انہیں اچھے الفاظ میں یاد رکھیں اپنے درمیان ڈائیلاگ کریں۔

  • لگتا ہے اپریل میں اسٹیبلشمنٹ الیکشن کی طرف جا رہی ہے، عمران خان

    لگتا ہے اپریل میں اسٹیبلشمنٹ الیکشن کی طرف جا رہی ہے، عمران خان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے میرا کوئی رابطہ نہیں، لگتا ہے اپریل میں اسٹیبلشمنٹ الیکشن کی طرف جا رہی ہے۔

    حارث کے نکاح کے بعد شاداب خان کے دل میں بھی شادی کے لڈو پھوٹنے لگے

    سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جب دو اسمبلیاں ٹوٹیں گی تو انتخاب تو کرانا پڑے گا، اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد الیکشن تاخیر کا شکار ہوتے ہیں تو ہمیں پھر بھی فرق نہیں پڑتا، ہم نے فوری اسمبلیاں اس لئے نہیں توڑیں کہ اتحادیوں کو بھی منانا تھا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے چودھری پرویز الٰہی کے حوالے سے سوال کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ اچھا کھلاڑی وہی ہوتا ہے جو ہر بال نہ کھیلے، ہمیں کوئی شک نہیں کہ پرویز الٰہی اسمبلیاں نہیں توڑے گا، 11 جنوری سے پہلے اعتماد کا ووٹ لے لیں گے۔

    یوم قائد پر صدر پاکستان اور وزیراعظم کا قائداعظم کو خراج عقیدت

    دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی استعفوں کی تصدیق کے لئے 28 دسمبر کو قومی اسمبلی جائیں گے۔

    اقلیتوں کا احترام کیجئے نا کہ اپنا عقیدہ خراب کیجئے،ازقلم: غنی محمدد قصوری

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان اسمبلی 28 دسمبر کو خیبر پختونخوا ہاؤس میں اکٹھے ہوں گے، عمران خان ارکان اسمبلی سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔پی ٹی آئی ارکان اسمبلی شاہ محمود قریشی کی قیادت میں پارلیمنٹ جائیں گے، ارکان اسمبلی اسپیکر کے سامنے پیش ہو کر اپنے استعفوں کی تصدیق کریں گے۔

  • سیلاب زدہ علاقوں کیلئے بھارت سے مچھر دانیوں کی فروخت کھٹائی میں پڑ گئی

    سیلاب زدہ علاقوں کیلئے بھارت سے مچھر دانیوں کی فروخت کھٹائی میں پڑ گئی

    سیلاب زدہ علاقوں کیلئے بھارت سے مچھر دانیوں کی فروخت کھٹائی میں پڑ گئی

    سندھ اور پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا کی وبا سے بچنے کے لیے بھارت سے مچھر دانیوں کی خریداری کھٹائی میں پڑ گئی۔ سندھ اورپنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا کی وبا کے باعث بھارت سے 62 لاکھ مچھر دانیاں منگوانے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن وفاقی وزارت صحت کے حکام کاکہنا ہےکہ بھارت سے مچھردانیوں کی خریداری کے لیے کابینہ ڈویژن سے این او سی درکار ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فضائی مسافر جلدائیر پلین موڈ آن کیےبغیر موبائل فون استعمال کر سکیں گے
    اسلام آباد ہائیکورٹ؛ میڈیکل کے طلبہ کیخلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم
    نواز شریف علا ج کرانے گئے ہیں اورعلاج کروا کرآئیں گے. شاہد خاقان عباسی
    اسد عمر نے عدالتوں کو متنازعہ بنایا لہذااختیار ہے کہ آرٹیکل 204 بی کے تحت سزا ہوسکتی. عدالت
    حکام نے کہا کہ بھارت سے پاکستان کے لیے مچھردانیوں کی خریداری گلوبل فنڈکوکرنی ہے، مچھر دانیوں کی خریداری کے لیے وزارت تجارت این اوسی دے چکی۔ حکام کے مطابق بھارت کے علاوہ کسی اور ملک سے مچھر دانیاں بنوانے میں 6 سے 8 ماہ لگ سکتے ہیں جب کہ پاکستانی مینوفیکچررز مقامی طورپربھی اچھی اورمعیاری مچھردانیاں بناسکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ مچھردانیوں کا استعمال بہت ضروری ہوتا ہے کہ خاص کر جو لوگ کھلے علاقوں میں رہتے ہیں یا پھر ایسے علاقے جہاں‌پر مچھر ہے کیونکہ مچھر کے کاٹنے سے مختلف بیماریاں بڑھتی ہیں لہذا اس کا پہلا حفاظتی حل یہی ہے کہ مچھر دانی استعمال کی جائیں تاکہ خود کو محفوظ بنایا جاسکے.

  • لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر. کوالٹی ائیرانڈیکس

    لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر. کوالٹی ائیرانڈیکس

    لاہور اور کراچی اس وقت دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔

    کوالٹی ائیرانڈیکس کے مطابق 17 اکتوبر کو لاہور دنیا بھر میں آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے۔ کوالٹی ائیرانڈیکس کے مطابق لاہور مضر صحت ذرات کی مقدار 228 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے. اسی طرح کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں اس وقت دوسرے نمبر پر ہے اور یہاں آلودہ ذرات کی مقدار 228 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی کا تیسرا نمبر ہے آلودہ ذرات کی تعداد 195 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی۔

    واضح رہے کہ 151 سے 200 پرٹیکیولیٹ میٹرز تک آلودگی درجے تک آلودگی مضر صحت جب کہ 201 سے 300 پرٹیکیولیٹ میٹرز تک انتہائی مضر صحت ہوتی ہے۔ خیال رہے کہ لاہور گزشتہ کئی برسوں سے دنیا بھر کے 10 آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شمار کیا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو صحت کے مسائل کا سامنا ہے۔ تاہم یاد رہے کہ ماحولیاتی آلودگی دنیا کا سب سے گھمبیر مسئلہ ہے۔ عالمی برداری کی جانب سے دنیا کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے ماحولیات کے تحفظ پر سب سے زیادہ زور دیا جاتا رہا ہے۔

    جبکہ دنیا نے ترقی کے منازل میں قدرتی تدابیر کو شدید نقصان پہنچایا اور جدیدیت کی جانب گامزن ترقی یافتہ ممالک اور ترقی پذیر مملکتوں نے ماحول دوست پالیسیاں اختیار کرنے میں سست روئی کا مظاہرہ کیا، جس کے باعث اب دنیا کو ماحولیاتی مسائل کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ ماحولیاتی آلودگی کے سبب انسانی زندگی کو کئی مہلک بیماریوں کا سامنا بھی ہے۔ خیال رہے جب کورونا وبا آئی تو سب کچھ بند ہونے کی وجہ سے ماحولیات پر تحقیق کرنے والے کئی اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ انسانوں کے ہارٹ اٹیک اور دمے کے مرض میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی تھی.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے کہا سبسڈیز نہیں دینی چاہئیں. وزیر خزانہ
    بنوں:سیکورٹی فورسزکا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن:ایک دہشت گرد ہلاک
    ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم الیسہ کےدورہ سےپاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے: طاہراشرفی
    ناروے کے ایک ماحولیات سے متعلق تحقیقی ادارے ’’سینٹر فور انٹرنیشنل کلائمیٹ ریسرچ‘‘ اور کچھ دیگر اداروں کی تحقیق کے مطابق ماحولیاتی آلودگی کی کمی کے باعث اچانک دل کے دورے سمیت دمے کے مرض سے اموات سے نمایاں کمی دیکھنے میں آئی تھی. تحقیق کے دوران 27 ممالک کے 10 ہزار سے زائد ایئر مانیٹرز کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا اور اس کا موازنہ گذشتہ تین سال کی ایئر کوالٹی کے اعداد و شمار سے کیا گیا ہے۔تحقیق کاروں نے ہوا میں پائے جانے والے تین آلودہ عناصر ’’نائٹروجن‘‘، ’’ڈائی آکسائڈ‘‘، ’’اوزون‘‘ اور ’’پی ایم 25‘‘ پر تحقیق کی ہے، جو انتہائی چھوٹے ذرات ہوتے ہیں اور پھیپھڑوں میں داخل ہو کر انہیں نقصان پہنچاتے ہیں۔

  • عمران خان ہرجانہ کیس:  پیش نہ ہونے پر دو ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا

    عمران خان ہرجانہ کیس: پیش نہ ہونے پر دو ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا

    عمران خان پر ہرجانہ کیس میں پیش نہ ہونے پر دو ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا

    پشاور ہائی کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف پر ہرجانہ کیس میں پیش نہ ہونے پر دو ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ہے. باغی ٹی وی زرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں سابق وزیراعظم کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا، جس پر عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی پر دو ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

    وکیل درخواست گزارہ غفران اللہ شاہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ درخواست گزارہ اور گواہان عدالت میں موجود ہے لیکن عمران خان کی طرف سے کوئی پیش نہیں ہوا۔ عمران خان کے خلاف پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے فوزیہ بی بی نے 50 کروڑ روپے ہرجانے کا کیس دائر کر رکھا ہے، کیوں کہ سینٹ الیکشن 2018 میں ووٹ بیچنے کے الزام پر پی ٹی آئی نے فوزیہ بی بی کی پارٹی رکنیت معطل کر دی تھی۔

    فوزیہ بی بی نے سینٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے کے الزامات پر عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس دائر کیا ہے، جس میں اب تک 5 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ عدالت نے عمران خان کی جانب سے کسی کے پیش نہ ہونے پر چیئرمین پی ٹی آئی پر دو ہزار روپے جرمانہ عائد کرکے کیس کی سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں دس ستمبر کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بھی خواجہ آصف کیخلاف 10ارب روپے ہرجانہ کیس میں التواء مانگنے پرعمران خان پر5 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا تھا. ایڈیشنل سیشن جج عدنان خان نے عمران خان کے خواجہ آصف کیخلاف 10ارب روپے ہرجانے کیس کی سماعت کی تھی جس میں خواجہ آصف کے وکیل علی شاہ گیلانی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے تھے.

    عمران خان کی جانب سے جلسوں میں مصروفیات کے باعث التوا کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج نے عمران خان کیخلاف 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا تھا. عدالت نے خواجہ آصف کے وکیل کی عمران خان کے بیان پرجرح موخرکرتے ہوئے سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کردی تھی. واضح‌کرتے چلیں کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان نے شوکت خانم اسپتال سے متعلق بیان پر خواجہ آصف کے خلاف 15 نومبر 2012 کو ہرجانہ کیس دائرکیا تھا، عمران خان نے گزشتہ برس دسمبر میں ای کورٹ کے ذریعے ٹرائل کورٹ میں بیان ریکارڈ کروایا تھا۔

    جبکہ ہرجانہ کیس میں 5 گواہوں نے عمران خان کے حق میں بیانات ریکارڈ کروائے تھے، عدالت نے ملزمان کے بیانات پر جرح کا حق ختم کیا تھا، جسے اسلام آباد ہائی کورٹ نے بحال کر دیا تھا۔

  • پاکستانی حکام پر براہمی بارے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے منسوب ٹوئیٹ فیک نکلی

    پاکستانی حکام پر براہمی بارے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے منسوب ٹوئیٹ فیک نکلی

    پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور کوشش سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس سے منسوب فیک ٹوئیٹ وائرل کردی گئی ہے.

    حالیہ دنوں ایک فیک ٹوئیٹ وائرل ہے جسے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کے نام سے منسوب کیا گیا ہے اس ٹوئیٹ میں لکھا ہوا یے کہ "مجھے پاکستان کے دورہ پر حیرانی ہوئی کہ پاکستان کے وزیراعظم مجھ سے اپنی مرضی کی پریس ٹاک چاہتے تھے۔” اس فیک ٹوئیٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ: "میں نے دیکھا کہ پاکستانی حکام اور انتظامیہ کو لوگوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔”

    دراصل یہ ایک سافٹویئر کے ذریعے جے پی جی فائل میں ایک ایسے انداز میں یہ جھوٹی ٹوئیٹ بنائی گئی کہ دیکھنے والوں کو یہ پوسٹ حقیقی لگے لیکن بنانے والے نالائقوں نے جو ٹوئیٹر اکاونٹ کا ویری فیکیشن والا بلیو ٹیک اس میں دیا تاکہ دیکھنے والے کو انتونیو گوتریس کا اکاؤنٹ حقیقی لگے لیکن دیا گیا نشان واضح طور پر ایک غلط نشان تھا کیونکہ ٹوئئٹر کے بلیو ٹیک کا ڈیزائن اور رنگ ایسا نہیں ہے، ٹوئیٹر کے بلیو ٹیک کا نشان گول اور ڈیزائیندار ہے جبکہ اس نشان کو مستطیل شکل میں بنایا گیا ہے. تاہم مزید تصدیق کیلئے باغی ٹی وی نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کے آفیشل ٹوئیٹر ہیڈل @antonioguterres پر جاکر چیک کیا تو وہاں ایسی کوئی ٹوئیٹ نہیں ملی جبکہ پاکستان بارے موسمیاتی تبدیلی، سیلاب کی تباہ کاری اور وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ دورہ سیلاب متاثرین بارے کچھ ٹوئیٹ کی گئی تھیں.

    واضح رہے کہ حالیہ دنوں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے سیلاب کی تباہ کاری سے متعلق پاکستان کا دورہ کیا ہے اور متعدد متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا. جیو نیوز کے مطابق: گزشتہ 9 ستمبر کو پاکستان کے دورے پر آئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ: پاکستان کوبہت زیادہ مالی امداد کی ضرورت ہے، بین الاقوامی کمیونٹی پاکستان کی بڑھ چڑھ کر مدد کرے، اقوام متحدہ اس مشکل وقت میں ضرور مدد کرے گا۔


    تاہم اس سے قبل سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے بھی ملاقات کی تھی جس میں انہیں ملک میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے بارے آگاہ کیا تھا. انتونیو گوتریس نے اس موقع پر کہا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے متاثر ہو رہا ہے، لوگ قحط اور سیلاب کے باعث مررہے ہیں ،پاکستان کے عوام کو مشکل میں دیکھ کر انتہائی دکھ ہوا۔

  • نیشنل فلڈ ڈیش بورڈ کا مقصد سیلاب سے متعلق آگاہ کرنا ہے. وفاقی وزیر احسن اقبال

    نیشنل فلڈ ڈیش بورڈ کا مقصد سیلاب سے متعلق آگاہ کرنا ہے. وفاقی وزیر احسن اقبال

    نیشنل فلڈ ڈیش بورڈ کا اصل مقصد ملک جاری سیلابی صورتحال سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرنا ہے. وفاقی
    وزیر احسن اقبال

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا نیشنل فلڈ ریلیف کورڈینیشن سنٹر میں فلڈ ڈیش بورڈ کے اجراء کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا نیشنل فلڈ ڈیش اور بورڈ کا اصل مقصد ملک جاری سیلابی صورتحال سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرنا ہے. تاکہ جو لوگ موبائل پر سیلابی صورتحال بارے جاننا ہیں انہیں مکمل معلومات فراہم کی جاسکے.

    انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ متاثرین بارے امدادی کاروائیوں سے متعلق اگاہ رہنا چاہتے ہیں انہیں اس پورٹل پر جاکر مکمل معلومات دیکھ سکتے ہیں، انہوں نے کہا ایک تہائی پاکستان اس سیلاب سے متاثر ہوا ہے اور دو تہائی محفوظ ہے لہذا جو لوگ محفوظ ہیں انہیں متاثرین کی مدد کرنی چاہئے اور اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے. اور ان لوگوں کے بارے ضرور سوچیں جو لوگ کھلے آسمان تلے ہیں اور مختلف مسائل کا شکار ہیں.

    وفاقی وزیر نے پاکستان آرمی کے نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کے نوجوان کی تعریف کروں گا جو اس مشکل گھڑی میں‌ دل اور لگن کے ساتھ سیلاب کے دوران امدادی کاروائیوں میں مصروف عمل ہیں، اور انہوںنے کہا کہ عوام کو بھی چاہئے جو محفوظ ہیں‌ آگے بڑھیں اور متاثرین کی مدد کرنے کی کوشش کریں.

    دوسری جانب نیشنل فلڈ ریسپانس کورڈینیشن سنٹر کے مطابق: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفراسٹرکچر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ تام کل نقصان شدہ میں 6674.7 کلومیٹر سڑکیں اور 269 پلیں جن پر کام جارہی ہے، اعلامیہ کے مطابق: سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں سندھ کے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع ہیں جن میں قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، خیرپور، دادو، نوشہرو فیروز، ٹھٹھہ اور بدین شامل ہیں۔ جبکہ بلوچستان کے اضلاع میں کوئٹہ، نصیر آباد، جعفرآباد، جھلماگسی، بولان، صحبت پور اور لسبیلہ شامل ہیں۔ اور
    کے پی کے دیر، سوات، چارسدہ، کوہستان، ٹانک اور ڈی آئی خان اور پنجاب میں ڈی جی خان اور راجن پور شامل ہیں۔

    این ایف آر سی سی کے مطابق: اب تک 489 آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لیے روانہ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 طیاروں نے اڑان بھری اور 36 پھنسے ہوئے افراد کو نکالا اور 6.35 ٹن امدادی سامان سیلاب متاثرین تک پہنچایا۔ مزید یہ کہ اب تک ہیلی کاپٹر کے ذریعے 4460 پھنسے ہوئے افراد کو نکالا جا چکا ہے۔

    ان ایف آر سی سی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاک فضائیہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 4800 خیمے، 265306 فوڈ پیکجز، 2594 ٹن راشن فراہم کیا ہے۔ مزید یہ کہ پی اے ایف نے 41 میڈیکل کیمپس قائم کیے ہوئے ہیں جہاں اب تک 50029 مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔ علاوہ ازیں 19 ٹینٹ سٹی اور 53 ریلیف کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں۔ پی اے ایف نے بھی 246 پروازیں کیں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے 1521 افراد کو نکالا۔