عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ ، 57 ہزار 336 روپے ہو گئی،اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 685 روپے بڑھنے کے بعد 3 لاکھ 92 ہزار 91 روپے پر پہنچ گئی،جبکہ،بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 08 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 349 ڈالر کی سطح پر آگئی،5 روزمیں فی تولہ سونے کی قیمت میں 29 ہزار 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 77 روپے کے اضافے سے 6 ہزار 903 روپے کی سطح پر آگئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 66 روپے کے اضافے سے 5 ہزار 918 روپے کی سطح پر آگئی۔
خیال رہے کہ عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال، مختلف خطوں میں جاری کشیدگی، مرکزی بینکوں کی مالیاتی پالیسیوں اور امریکی ڈالر کی قدر میں تبدیلی جیسے عوامل سونے کی قیمتوں پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ہونے والی معمولی تبدیلی بھی مقامی صرافہ بازار میں قیمتیں متاثر ہوتی ہیں۔
