Baaghi TV

Tag: تحریک انصاف

  • اسپیکرعمران خان کی پاکستان ٹوٹنے،فوج کے حوالے سے بات پرکارروائی کیلئے خط لکھیں،ایاز صادق

    اسپیکرعمران خان کی پاکستان ٹوٹنے،فوج کے حوالے سے بات پرکارروائی کیلئے خط لکھیں،ایاز صادق

    اسپیکرعمران خان کی پاکستان ٹوٹنے،فوج کے حوالے سے بات پرکارروائی کیلئے خط لکھیں،ایاز صادق

    ن لیگی رہنما ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ملک میں پام آئل کی وافر مقدار یقینی بنانے کیلئے وزیرصنعت نے ملائیشیا کا دورہ کیا،یقینی بنایا جائے گا کہ کسانوں تک بروقت کھاد پہنچے،

    قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ صدر نے احتساب ایکٹ بغیر دستخط واپس بھیج دیا ہے،صدر عارف علوی کے اس اقدام کو اچھی نظر سے دیکھا نہیں جاسکتا، الیکشن ترامیمی بل بھی صدر نے بغیر دستخط واپس بھیج دیا، الیکشن کمیشن اور تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے الیکشن بل تیار کیا گیا موجودہ چیف الیکشن کمشنر بھی عمران خان نے لگایا تھا، عمران خان نے اپنے ذاتی مفاد کیلئے آئین کو داؤ پر لگایا،عمران خان اداروں کو دباؤ میں لانا چاہتے ہیں عمران خان کی مرضی سے ملک نہیں چل سکتا،صدر مملکت کسی ایک پارٹی کے صدر نہیں ہیں، صدر مملکت کو ایک پارٹی سے ڈکٹیشن نہیں لینی چاہیے اپنی کرسی کی خاطر عمران خان نے پارلیمان کی دھجیاں بکھیریں،صدر نے پہلی مرتبہ بھی الیکشن بل واپس بھیجا، دوبارہ پھر ایسا کیا، یہ ہماری کنپٹی پر پستول رکھ کر الیکشن نہیں چھین سکتے،کل قومی اسمبلی سیکریٹریٹ یہ ایکٹ نوٹیفائی کردے گا،صدر عارف علوی کا طریقہ کار درست نہیں، یہ آئین پاکستان سے اس طرح کھیلنے کی کوشش نہ کریں، اسپیکر عمران خان کی پاکستان ٹوٹنے ،فوج کے حوالے سے بات پر کارروائی کیلئے خط لکھیں،جس پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ایاز صادق صاحب اب آئینی طریقہ یہی ہے جو آپ بتا رہے ہیں،

    ن لیگی رہنما طلال چودھری کا کہنا تھا کہ کل عمران خان نے ناکام احتجاج کی ہیٹرک مکمل کی،کل کسی کو نہیں روکا ، پولیس نے کوئی کارروائی بھی نہیں کی،انقلاب اتنے لوگ اکٹھے کرنے سے نہیں آتا،عمران خان نے اپنی گھر والی کے نام پر درجنوں کمپنیاں بنائیں،کسی کمپنی کی ڈائریکٹر فرح گوگی ،کسی کی پنکی باجی ہے،جس دن عمران خان کی چوری پکڑی جائے اس دن انقلاب آجاتا ہے عمران خان کا انقلاب آنسو گیس،لاٹھی چارج سے ڈرتا ہے، عمران خان کی احتجاج کی تینوں کالز بری طرح ناکام ہوئیں،

    پی ٹی آئی عہدیدار کے گھر سے برآمد اسلحہ کی تصاویر سامنے آ گئیں

    لانگ مارچ، عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمہ درج

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

  • میں ن لیگ کے ساتھ کھڑا تھا،ہوں، رہوں گا، جلیل شرقپوری کا حمزہ شہباز پر اعتماد کا اظہار

    میں ن لیگ کے ساتھ کھڑا تھا،ہوں، رہوں گا، جلیل شرقپوری کا حمزہ شہباز پر اعتماد کا اظہار

    میں ن لیگ کے ساتھ کھڑا تھا،ہوں، رہوں گا، جلیل شرقپوری کا حمزہ شہباز پر اعتماد کا اظہار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ن لیگی اراکین کی ن لیگ میں واپسی شروع ہو گئی

    تحریک انصاف کی حمایت کرنے والے جلیل شرقپوری نے آج وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ملاقات کی ہے اور حمزہ شہباز کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا، جلیل شرقپوری کا کہنا تھا کہ ن لیگ ہی میری پارٹی ہے ، پارٹی کے ساتھ ہی ہوں، اور ساتھ رہوں گا

    جلیل شرقپوری اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنماؤں سے ملتے رہے ہیں اور ان سے ملاقاتیں کرتے رہے ہیں، جلیل شرقپوری سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے بھی انکے دور میں ملاقاتیں کر چکے ہیں جبکہ عمران خان سے بھی انکی ملاقاتیں ہوئی ہیں

    جلیل شرقپوری نے چند روز قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھاکہ سیاسی معاملات میں افواج پاکستان کو جو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے یہ ہمارے ملک کے لیے کوئی اچھا رواج نہیں ہے میاں جلیل احمد شرقپوری کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان ہمارا فخر ہیں اور ہماری محافظ ہیں ان کے خلاف ہر قسم کے بیانات قابل مزمت ہیں۔ میاں جلیل احمد شرقپوری نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ میرے سیاسی تجربے اور روابط کے ذریعے میں اس بات پہ سو فیصد مطمئن ہوں کہ موجودہ سیاسی بحران میں افواج پاکستان کا کہیں کوئی کردار یا مداخلت نظر نہیں آتی، موجودہ سیاسی بحران میں تمام سیاستدان اپنے سیاسی فیصلوں میں مکمل آزاد ہیں، میری تمام نوجوانوں اور تمام کارکنان جن کا تعلق چاہے کسی بھی پارٹی سے ہو میری سب سے درخواست ہے کہ خدارا افواج پاکستان کے خلاف تنقید سے گریز کریں،

    میاں جلیل احمد شرقپوری کا کہنا تھا کہ ہمارے ٹی وی چینلز پہ بیٹھے سینئیر صحافی بھی اکثر اداروں کے خلاف گفتگو کر کے عام عوام میں اداروں کے خلاف غلط تاثر قائم کرتے ہیں جو کہ قومی جرم ہے، ہمیں تمام سیاسی معاملات کو مل بیٹھ کر افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرنا چاہیے اور اداروں کے خلاف بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔

    موجودہ سیاسی صورتحال میں فوج پر بلا وجہ الزامات،بلاوجہ منفی پروپیگنڈہ

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

  • اقتدار جانے کا غم ابھی باقی،علی امین گنڈا پور کا گرڈ سٹیشن پر قبضے کا اعلان

    اقتدار جانے کا غم ابھی باقی،علی امین گنڈا پور کا گرڈ سٹیشن پر قبضے کا اعلان

    اقتدار جانے کا غم ابھی باقی،علی امین گنڈا پور کا گرڈ سٹیشن پر قبضے کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی جب سے وفاقی حکومت ختم ہوئی، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنما و کارکنان ابھی تک بوکھلائے ہوئے ہیں اور انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا کریں

    کبھی لانگ مارچ کا اعلان ہوتا ہے،لانگ مارچ میں کوئی نہیں نکلتا تو عمران خان خاموشی سے واپس خیبر پختونخواہ کی راہ لیتے ہیں، پھر سپریم کورٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں تحفظ دیا جائے، گرفتاری کے ڈر سے بنی گالہ چھوڑ کر خیبر پختونخوا میں ڈیرے ڈال لیتے ہیں، کبھی خود کو قتل کی سازش کا انکشاف کرتے ہیں تو کبھی پاکستان ٹوٹنے کا بیان دیتے ہیں، اسی طرح عمران خان کے ہمنوا بھی بوکھلائے ہوئے ہیں، تحریک انصاف کی قیادت، کارکنان نے حکومت جانے کے بعد اداروں کو نشانہ بنایا ہوا ہے ،ملکی سلامتی کے اداروں پر تنقید جاری ہے،ایسے عناصر کے خلاف کڑی کاروائی کی ضرورت ہے،

    وزیراعظم آزاد کشمیر کا علی امین گنڈا پور پر30کروڑ لے کرسازش کرنے کا الزام

    دوسری جانب گزشتہ روز تحریک انصاف نے ملک کے کئی شہروں میں احتجاج کا اعلان کر رکھا تھا، عمران خان خود بنی گالہ میں تھے اور کارکنان سڑکوں پر تھے، شیخ رشید خود بارش میں نکلے اور چند لوگوں سے خطاب کیا کیونکہ لوگ نہیں آئے، کئی شہروں میں احتجاج ہوا اس احتجاج کے دوران تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور نے ڈیرہ گرڈ سٹیشن پر قبضہ کا اعلان کیا ہے، تحریک انصاف کے زیر اہتمام مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈہ پوا کا کہنا تھا کہ اگر 48 گھنٹوں کے اندر یہاں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا گیا تو ہم ڈیرہ اسماعیل خان کے مین گرڈ پر قبضہ کر لینگے کل تک تمام کارکنان لوڈشیڈنگ کے بارے واٹسپ گروپوں میں رپورٹ شیئر کریں، پرسوں سے میں گرڈ کا بٹن خود دبائوں گا،ایکسین ،ایس ڈی او، سپرینڈیںٹ اور لین مین میرا اپنا ہو گا،مولانا اور شہاز شریف آجانا مجھے روکنا،میں اعلان کر کے آ رہا ہوں

    علی امین گنڈاپور کے دہشت گردوں سے روابط اور خودکش حملے کرانے کا انکشاف

    علی امین گنڈا پور کی جانب سے ڈیرہ گرڈ سٹیشن پر قبضے کا اعلان اس پر حکومت کو نوٹس لینا چاہئے، کیا پاکستان میں قانون صرف غریب کے لئے ہے، علی امین گنڈہ پور لوگوں کو اکسا رہے ہیں کہ وہ غلط کام کریں اور ریاست کے اثاثوں پر حملے کریں، قبضے کریں، یہ روش کسی صورت درست نہیں ہے، 3 سال 7 ماہ ، تحریک انصاف کے دور حکومت میں جو لوڈ شیڈنگ تھی اس وقت علی امین گنڈہ پور کیوں گرڈ سٹیشن پر قبضہ نہیں کر رہے تھے، حکومت اور اداروں کو ایسے بیانات کا نوٹس لے کر فوری کاروائی کرنی چاہئے،

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    خدارا ملک کا سوچیں،مجھے فخر ہے میں ایک شہید کا باپ ہوں،ظفر حسین شاہ

    ایک بیٹا شہید،خواہش ہے دوسرے کو بھی اللہ شہادت دے،پاک فوج کے شہید جوانوں کے والدین کے تاثرات

    شہادت سے سات ماہ پہلے بیٹے کی شاد ی کی تھی،والدہ کیپٹن محمد صبیح ابرار شہید

    وادی تیراہ میں ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کے باہمی اشتراک سے "باغ امن میلہ” کا انعقاد

  • نیب قانون میں ترمیم کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کا آج یومِ سیاہ منانے کا اعلان

    نیب قانون میں ترمیم کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کا آج یومِ سیاہ منانے کا اعلان

    نیب قانون میں ترمیم کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کا آج یومِ سیاہ منانے کا اعلان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا

    اجلاس میں نیب قانون میں ترامیم کے ذریعے نظامِ احتساب دفن کرنے کی کوششوں پر بریفنگ دی گئی، عمران خان نے نیب قانون میں ترامیم کےخلاف بھرپور مزاحمت کی ہدایت کر دی،عمران خان نے فواد چودھری اور دیگر کو نیب قانون میں ترامیم کی شرمناک سازش سے قوم کوآگاہ کرنے کی ہدایت کر دی،نیب قانون میں ترامیم سے متعلق پارٹی ترجمانوں کو بھی معاملے کو سیاسی مباحثے کا حصہ بنانے کی خصوصی ہدایت کی گئی،

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نظامِ احتساب کی تباہی سازش سے مسلط ہونے والی کٹھ پتلیوں کا کلیدی ہدف تھا، روزِ اوّل سے نشاندہی کر رہے ہیں کہ ان کے آنے کا واحد مقصد خود کو این آر او دوم دلوانا ہے،چوروں کو این آر او ٹو دیکر نظام احتساب کو باضابطہ طور پر دفن کرنے کا اہتمام کیا گیا چوروں نے نیب قانون کو بدل کر قوم کے لوٹے گئے 1200 ارب ہضم کرنے کی کوشش کی ،بڑے چوروں کو لوٹ مار کی کھلی آزادی تیسری دنیا میں غربت کی بڑی وجہ ہے، 26سال بڑے چوروں کو قانون کے تابع کرنے کیلئے جدوجہد کی، ملک نہیں سنبھل رہا دوسری طرف چوری معاف کروانے کی انکی کوششیں گوارا کی جارہی ہیں، اقتدار میں آکر لوٹ مار کرنا اور ادارے تباہ کرکے اس لوٹ مار کو بچانا کلچر بنا دیا گیامجرموں کے ٹولے کی اس شرمناک کوشش کی ہر سطح پر مزاحمت کریں گے،

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کا آج سیاہ دن ہے،امپورٹڈ سرکارکےترمیم شدہ نیب قانون نے احتساب ہی کو دفن کردیا ،حکومت تبدیل کیوں ہوئی ،ن لیگی خرم دستگیر تصدیق کرچکے ہیں،آج ترمیم شدہ نیب قانون سےوائٹ کالر مجرموں کو احتساب سے نکال رہے ہیں،

    تحریک انصاف کے رہنماوں نے کہا ہے کہ جب تک عوام کو ریلیف نہیں ملتا تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا،تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ جب تک عوام کوریلیف نہیں ملتا،اس وقت تک احتجاج کریں گے حکومت فی الحال خود کوریلیف دے رہی ہے،اس میں کوئی شک نہیں حکومت این آر او کیلئے آئی ہے،ان کو علم ہے کہ عوام میں ان کی کیا حیثیت رہ گئی ہے، عمران خان کی قیادت میں قوم نکلی ہے، حقیقی آزادی ملے گی،

    تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ حکومتی وزیر نے صاف کہہ دیا کہ پہلے نوازش پھرمداخلت اور پھرسازش ہوئی، پاکستان میں فاشسٹ حکومت آئی ہے ، بچوں کو نیند سے اٹھا کر ہراساں کیا گیا 62 ایف آئی آرز میں نامعلو م لوگوں کو نامزد کر رکھا ہے،ہم نے عدالت سے ضمانت کا ریلیف لیا ہے،حکومت خود کو این آر او دینے آئی ہے،این آر او کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے،بہت جلد عمران خان بڑا اعلان کریں گے، بار کونسلز اور وہ کارکنان جو ڈٹے رہے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، امپورٹڈ حکومت نے پاکستان کو سری لنکا کی ڈگر پر لے جانے کا فیصلہ کیاہے،

    سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت عوام کو ریلیف نہیں تکلیف دینے آئی ہے عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی حاصل کرکے رہیں گے حکمران عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے اور نہ ہی زور لگا کے باہر آنے سے روک سکتے ہیں

    تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ جو لوگ بارش کے باوجود پی ٹی آئی کی کال پر باہر نکلے، ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں،عوام نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کردیا عمران خان پورے پاکستان کو جوڑنے کی علامت ہیں، وزیر خزانہ امریکی سفیر سے کہتے ہیں آئی ایم ایف سے ہماری ڈیل کرائیں کہا جاتا تھا مہنگائی ہماری وجہ سے ہے، حکومت کو آتے ہی کیا ہوگیا، ہمیں ڈر لگنا شروع ہوگیا ہے کہ یہ ملک کو کدھر لے کر جائیں گے،ڈالر غائب ہوگیا ، 22 کڑوڑ عوام کا ملک ہے سری لنکا نہیں بن سکتے ،پانامہ کیسز کو فائدہ پہنچانے کے لیے بھی اسپیشل ترامیم کی گئی ہیں،بیوی ، بچوں یا کسی اور کے نام پراثاثوں کی چھان بین نہیں ہو پائے گی،بے نامی اثاثوں کو نکال دیا گیا ہے نیب قانون میں ترمیم کے خلاف پی ٹی آئی یوم سیاہ منارہی ہے،ن لیگ نے پہلا این آراو پرویز مشرف سے لیا دوسرا اب لیا جارہا ہے،این آراوایک کے تحت شریف خاندان اور زرداری کے کیسزختم ہوگئے نیب قانون کا سیکشن 14 ختم کردیا گیا ، ممنوعہ رقم سے متعلق ثبوت ملزم فراہم کرتا تھا نئے قوانین میں اثاثوں کی تعریف تبدیل کردی گئی سیکشن 21 کے مطابق بیرون ملک کی شہادت نہیں مانی جائے گی، اے ون فیلڈ ختم ہورہا ہے، پبلک ایٹ لارج کی دھوکہ دہی میں 50سے کم افراد کو بڑھا کر 100 کر دیا گیا منی ٹریل کی شرط ختم کر دی گئی ہے، نیب کا اختیار ختم کر دیا گیا، اب وہ وزرات داخلہ کے ماتحت ہوگی،

    خواتین کو تعلیم سے روکنا جہالت،گزشتہ 7ماہ سے انتشار کا کوئی واقعہ نہیں ہوا،طاہر اشرفی

    کسی بھی مکتبہ فکر کو کافر نہیں قرار دیا جا سکتا ،علامہ طاہر اشرفی

    امریکا اپنی ہزیمت کا ملبہ ڈالنا چاہتا ہے تو پاکستان اس کا مقابلہ کرے،علامہ طاہر اشرفی

    وزیراعظم  نے مکہ میں دوران طواف 3 مرتبہ مجھے کیا کہا؟ طاہر اشرفی کا اہم انکشاف

  • لانگ مارچ،پی ٹی آئی رہنماؤں کو درج مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

    لانگ مارچ،پی ٹی آئی رہنماؤں کو درج مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

    لانگ مارچ،پی ٹی آئی رہنماؤں کو درج مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لانگ مارچ کے دوران تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات کے کیس کی سماعت ہوئی

    انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات میں 28 جون تک ضمانت میں توسیع کر دی ہے، عدالت نے پولیس کو تحریک انصاف کے رہنماؤں کو گرفتار کرنے سے روک دیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی، عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ تمام ملزمان شامل تفتیش ہوں،

    تحریک انصاف کے رہنماوں ڈاکٹر یاسمین راشد، میان اسلم اقبال حماد اظہر، عمیر نیازی، مراد راس، جمشید چیمہ، مسرت جمشید، اعجاز چوہدری، یاسر گیلانی، عندلیب عباس اور دیگر لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے ،سابق وفاقی وزیر شفقت محمود کے علاوہ تمام رہنماؤں نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں حاضری مکمل کروائی تحریک انصاف کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ شفقت محمود کا آپریشن ہوا ہے انہیں آج حاضری سے استثنیٰ دیا جائے

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا، لاہور سے جب لانگ مارچ کے شرکا نکلے تھے تو انکا پولیس کے ساتھ تصادم ہوا تھا، ان دنوں پنجاب کی صوبائی حکومت نے دفعہ 144 نافذ کر رکھی تھی، لانگ مارچ کے شرکا اور پولیس میں کئی مقامات پر تصادم ہوا تھا، پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنماوں و کارکنان کو گرفتار بھی کیا تھا

    لانگ مارچ کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت پر بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا، اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ عمران خان سمیت 150افراد کیخلاف 3 مقدمات درج کر لئے گئے مقدمات میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت باقی قیادت، کارکنان پر درج کئے گئے ہیں، مقدمات میں 39 افراد کی گرفتاری بھی ظاہر کی گئی ہے ،درج مقدمات میں اسد عمر، عمران اسماعیل ، راجہ خرام نواز ،علی امین گنڈا پور اور علی نواز اعوان کے نام بھی شامل ہیں،وزیراعلی گلگت بلتستان پر بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا، فواد چودھری پر جہلم میں مقدمہ درج کیا گیا تھا

    کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

    اللہ تعالیٰ اس ملک کے سیاست دانوں کو ہدایت دے،لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

    پی ٹی آئی عہدیدار کے گھر سے برآمد اسلحہ کی تصاویر سامنے آ گئیں

    لانگ مارچ، عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمہ درج

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

  • پارٹی اکاؤنٹس میں ممنوعہ فنڈنگ آئی بھی ہے تو واپس کر دی گئی،پی ٹی آئی وکیل کا اعتراف

    پارٹی اکاؤنٹس میں ممنوعہ فنڈنگ آئی بھی ہے تو واپس کر دی گئی،پی ٹی آئی وکیل کا اعتراف

    پارٹی اکاؤنٹس میں ممنوعہ فنڈنگ آئی بھی ہے تو واپس کر دی گئی،پی ٹی آئی وکیل کا اعتراف
    الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی

    وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ کاز لسٹ میں آج بھی فارن فنڈنگ لکھا ہوتا ہے، پہلے دن سے میرا موقف ہے کہ کیس ممنوعہ فنڈنگ کا ہے،فارن فنڈنگ نہیں، چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کی کہ آپکا موقف درست ہے،آئندہ کیس کو فارن فنڈنگ نہ لکھا جائے، ۔چیف الیکشن کمشنر نے انور منصور سے کہا کہ آپ کے موکل بھی میڈیا پرفارن فنڈنگ کا لفظ استعمال کرتے رہے ہیں آپ کا مؤقف درست ہے اس لیے ہدایات جاری کی ہیں

    پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس پر الیکشن ایکٹ نہیں بلکہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 لاگو ہو گا پی پی او کے تحت فارن فنڈنگ میں غیر ملکی حکومت، ملٹی نیشنل اور مقامی کمپنیاں آتی ہیں، الیکشن ایکٹ 2017 میں پاکستانی شہریوں کے علاوہ کسی سے بھی فنڈز لینے پر ممانعت ہے 2017 تک کے تمام کیسز پر 2002 کے قانون کا ہی اطلاق ہو گا بھارت میں بیرونِ ملک رہائش پزیر شہری بھی سیاسی پارٹی کو چندہ نہیں دے سکتے بھارت میں دہری شہریت کی اجازت نہیں جبکہ پاکستان میں قانون موجود ہے ،اکبر ایس بابر کے وکیل نے کہا کہ فارن فنڈڈ پارٹی کے حوالے سے بھی قانون واضح ہے

    پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور خان نے کہا کہ فارن فنڈڈ جماعت کے خلاف الیکشن کمیشن نہیں وفاقی حکومت کارروائی کر سکتی ہے اسکروٹنی کمیٹی کو تمام تفصیلات اور مؤقف سے آگاہ کیا تھا اسکروٹنی کمیٹی صرف قانون میں درج طریقہ کار کے مطابق پڑتال کر سکتی ہے اسکروٹنی کمیٹی نے قرار دیا کہ جو ہمارے معیار پر پورا اترتا ہے اس کو ہی قبول کریں گے ہمارا قانون بہت واضح ہے جہاں جہاں رپورٹ میں مسائل تھے ان کی میں نے نشاندہی کر دی رپورٹ بھارتی قانون کی بنیاد پر بنائی گئی ہے ہمارا اور بھارت کا قانون بہت مختلف ہے کوشش کر رہا ہوں کہ آج لمبے لمبے دلائل نہ دوں ان سے کہا گیا آپ کا انفارمیشن کا ذریعہ کیا ہے اور ہم سے کہا گیا کہ آپ ثابت کریں ٹی او آرز درخواست گزار کی انفارمیشن کی بنیاد پر بنائے گئے فارا سے ڈاؤن لوڈ کی گئی ان کی لسٹ کمیٹی نے قبول نہیں کی خود ڈاؤن لوڈ کی اسکروٹنی کمیٹی نے قرار دیا کہ اکبر ایس بابر کی دستاویزات قابلِ تصدیق نہیں دستاویزات مسترد ہونے کے بعد اکبر ایس بابر کا کیس سے تعلق ختم ہو جاتا ہے اکبر ایس بابر صرف اپنی دستاویزات کی حد تک کمیشن کو مطمئن کر سکتے ہیں ڈونرز کی تفصیلات تحریکِ انصاف اپنے طور پر شفافیت کے لیے جمع کرتی تھی قانون میں ڈونرز کی تفصیلات کو 2020 میں لازمی قرار دیا گیا پارٹی اکاؤنٹس میں ممنوعہ فنڈنگ آئی بھی ہے تو واپس کر دی گئی اسکروٹنی کمیٹی نے فنڈنگ کے ذرائع مانگے تھے جو دیے اور ثابت بھی کر دیے

    پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور خان نے کہا کہ قانون کہتا ہے کہ یہ صرف اپنی حد تک دلائل دے سکتے ہیں جو اکاؤنٹس اصلی ذرائع سے نہیں وہ درست نہیں ہیں، کمیٹی نے محنت سے کام کیا لیکن درست حقائق کا جائزہ نہیں لے سکی میری استدعا ہے کہ اس درخواست کو ختم کیا جائے میں کچھ دنوں تک دستاب نہیں ہوں گااگر درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے نئی چیز آئی اور میری ضرورت ہوئی تو پیش ہو جاؤں گا پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور خان نے اپنے دلائل مکمل کر لیے

    اکبر ایس بابر کے وکیل نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی کہ عدالت میں لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کرتے ہیں مجھے بھی اتنے ہی دن ملنے چاہئیں جتنے ان کو ملے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ آپ کو بھی دلائل دینے کا مکمل موقع دیا جائے گاالیکشن کمیشن آف پاکستان نے کیس کی سماعت پیر 20 جون تک ملتوی کر دی

    اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیر کوہمیں دلائل دینے کا کہا گیا جومختصر ہوں گے عمران خان کی وجہ سے آج ہم اس نہج پر پہنچے ہیں،شوکت ترین نے اعتراف کیا کہ 76 فیصد قرضہ بڑھایا گیا،معیشت تباہ ہوتی ہے تو قومی سلامتی خطرے میں پڑ جاتی ہے، افسوس ہے عمران خان کے بیان کا کسی ادارے نے نوٹس نہیں لیا،عمران خان اداروں پر دباؤ بڑھانا چاہتے ہیں

    پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پچھلے کئی سالوں سے فارن فنڈنگ کیس کہا جارہا تھا الیکشن کمیشن نے تسلیم کرلیا وہ ممنوعہ فنڈنگ کا کیس سن رہے ہیں

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

    فارن فنڈنگ کیس،اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں معلومات قابل تصدیق نہیں ،وکیل

    ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس نومبر 2014 سے الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ ایک ماہ میں فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا جائے تا ہم پی ٹی آئی دوبارہ عدالت پہنچی گئی اور اس فیصلے کو چیلنج کر دیا جس پر عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کر دیا، اور پی ٹی آئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف ملا

  • پنجاب ضمنی انتخابات،پی ٹی آئی نے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس جاری کر دیئے

    پنجاب ضمنی انتخابات،پی ٹی آئی نے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس جاری کر دیئے

    پنجاب ضمنی انتخابات،پی ٹی آئی نے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس جاری کر دیئے

    پی پی 07 سے شبیر اعوان ،پی پی 83 سے حسن اسلم اور پی پی 90 سے عرفان نیازی کو ٹکٹ جاری کیا گیا ،پی پی 97سے علی افضل ساہی، پی پی 125 سے میاں اعظم اور پی پی 127 سے نواز بھروانہ کو ٹکٹ جاری کیا گیا ،پی پی 140 سے خرم ورک،پی پی 158سے اکرم عثمان اور پی پی 167 سے عاطف چودھری کو ٹکٹ جاری کیا گیا،پی پی 168سے نواز اعوان،پی پی 202 سے میجرسرور اور پی پی 217سے زین قریشی کو ٹکٹ جاری کیا گیا پی پی 224سے عامر اقبال شاہ،پی پی 228 سے عزت جاوید خان کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا پی پی 272سے معظم جتوئی اور پی پی 273 سے یاسر جتوئی کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا پی پی 282سے قیصر عباس اور پی پی228سے سیف الدین کھوسہ کو ٹکٹ جاری کرد یا گیا

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے 25 ارکان پنجاب اسمبلی کا پارٹی پالیسی سے انحراف ثابت ہونے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انہیں نااہل قرار دے دیا تھا الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو پارٹی پالیسی سے انحراف پر آرٹیکل 63 اے کے تحت نا اہل قرار دیدیا تھا ، ان بیس سیٹوں پر ضمنی الیکشن 17 جولائی کو ہو رہے ہیں،

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    ضمنی انتخابات،وزیراعظم شہباز شریف نے مریم نواز کواہم ہدایت دے دی

  • شاہ محمود قریشی کے بیٹے کے کاغزات نامزدگی منظور

    شاہ محمود قریشی کے بیٹے کے کاغزات نامزدگی منظور

    شاہ محمود قریشی کے بیٹے کے کاغزات نامزدگی منظور
    تحریک انصاف کے رہنما، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ زین قریشی کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں،

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ن لیگی امیدوارکے کاغذات خاموشی سے منظورکرلیے گئے،ہمیں موقع نہیں دیا گیا کہ ہم اپنے اعتراضات کو لیول کر سکے ہم نے اپنے اعتراضات جمع کروا دیئے تھے،ہم نے کہا ہمارے اعتراضات کو ریکارڈ کر لیں، الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے امیدوار کو نا اہل قرار دیا تھا، ن لیگ کے امیدوار نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیاتھا،ہمارا اعتراض تھا ن لیگی امیدوار کے پاس دو شناختی کارڈ ہیں، ن لیگی امیدوار تیسری بار ڈی سیٹ ہوئے،ن لیگی امیدوار ہی ڈی سیٹ ہوئے تبھی الیکشن ہو رہے ہیں،امید ہے الیکشن کمیشن اس پورے ماحول کو آلودہ نہیں کرے گا، میں نے مانیٹرنگ انچارج کو ویڈیو کلپس دیئے ہیں،ویڈیو میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے فنڈز کی بات کی گئی ہے،

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے تصادم کی سیاست نہیں کی ہم شریف لوگ ہیں،کسی علاقے کا حق نہیں مارنا چاہتے ،سرکاری وسائل کے استعمال کی بات کررہے ہیں،حکومت نے ان الیکشن میں پوری منصوبہ بندی بنا رکھی ہے،حکومت نے اپنی مرضی سے نیب کا قانون تبدیل کر دیا،بجٹ نے عوام کی کمر کو توڑ دیا ہے،حکومت میں مختلف خیال لوگوں کو اکٹھا کیا گیا ہے،وزیر خزانہ خود کہتا ہے ملک ڈیفالٹ کے قریب ہے،شاہد خاقان عباسی نے کہا ہم نے پیٹرول کی قیمت اور بڑھانی ہے،

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

    فارن فنڈنگ کیس،اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں معلومات قابل تصدیق نہیں ،وکیل

    پی ٹی آئی کے 25 ارکان پنجاب اسمبلی کا پارٹی پالیسی سے انحراف ثابت ہونے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انہیں نااہل قرار دے دیا تھا الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو پارٹی پالیسی سے انحراف پر آرٹیکل 63 اے کے تحت نا اہل قرار دیدیا

  • ضمنی انتخابات،پارلیمانی بورڈ کی سفارشات پر عمران خان برہم، اجلاس بلا لیا

    ضمنی انتخابات،پارلیمانی بورڈ کی سفارشات پر عمران خان برہم، اجلاس بلا لیا

    ضمنی انتخابات،پارلیمانی بورڈ کی سفارشات پر عمران خان برہم، اجلاس بلا لیا

    پنجاب ضمنی انتخابات ، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پارلیمانی بورڈ کی سفارشات پر برہم ہو گئے

    پنجاب ضمنی انتخابات کے امیدواروں کی فراہم کردہ لسٹ پر عمران خان نے اعتراض عائد کر دیا عمران خان نے پالیمارنی بورڈ کی جانب سے بھجوائی گئی سفارشات کو مسترد کر دیا عمران خان نے پی پی 167 اورپی پی 170 کے امیدواروں کے نام پراعتراض کیا دونوں امیدوار پارٹی رہنماؤں کے قریبی عزیز ہونے کے باعث ناپسندیدگی کا اظہارکیا گیا عمران خان نے امیدواروں کے نام فائنل کرنے کے لیے پالیمارنی بورڈ کا اجلاس آج طلب کر لیا، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی پنجاب کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھنے کی سخت پالیسی ہے، اتوار تک ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کے نام فائنل کر لیں گے،

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے ڈی سیٹ اراکین اسمبلی کی سیٹوں پر ضمنی الیکشن ہونے جا رہے ہیں، تحریک انصاف نے پنجاب میں ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، قومی اسمبلی سے استعفوں کے بعد تحریک انصاف کا پنجاب اور کے پی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ، یہی وجہ ہے کہ اب دوبارہ تحریک انصاف پنجاب اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہی ہے

    پنجاب اسمبلی کی بیس سیٹوں پر پولنگ 17 جولائی کو ہو گی، حکومتی اتحادی جماعتوں نے بھی ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع ہو چکے ہیں، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کہاں کہاں ہو گی اسکا حکومتی اتحادی ملکر فیصلہ کریں گے

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

    فارن فنڈنگ کیس،اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں معلومات قابل تصدیق نہیں ،وکیل

    پی ٹی آئی کے 25 ارکان پنجاب اسمبلی کا پارٹی پالیسی سے انحراف ثابت ہونے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انہیں نااہل قرار دے دیا تھا الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو پارٹی پالیسی سے انحراف پر آرٹیکل 63 اے کے تحت نا اہل قرار دیدیا

  • لانگ مارچ،پی ٹی آئی کے 17 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    لانگ مارچ،پی ٹی آئی کے 17 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    لانگ مارچ،پی ٹی آئی کے 17 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ، تشدد کیس میں عدالت نے تحریک انصاف کے سترہ رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے ہیں

    انسداد دہشت گردی عدالت نے جمعہ کو پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران تشدد کے حوالہ سے کیس کی سماعت کی، عدالت نے لاہور کے علاقے تھانہ شاہدرہ میں درج مقدمے کی بنیاد پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں، عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، شفقت محمود، میاں محمود الرشید، اسلم اقبال، حماد اظہر، یاسر گیلانی، ندیم بارا، عدیل نواز، زبیر نیازی، اعجاز چوہدری، اکرم عثمان، جمشید اقبال چیمہ ، مسرت جمشید چیمہ، مراد راس، عندلیب عباس اور امتیاز شیخ کے وارنٹ جاری کئے ہیں

    دوسری جانب گلبرگ تھانے کی درخواست پر اے ٹی سی کی جانب سے بھی فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے ،

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا، لاہور سے جب لانگ مارچ کے شرکا نکلے تھے تو انکا پولیس کے ساتھ تصادم ہوا تھا، ان دنوں پنجاب کی صوبائی حکومت نے دفعہ 144 نافذ کر رکھی تھی، لانگ مارچ کے شرکا اور پولیس میں کئی مقامات پر تصادم ہوا تھا، پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنماوں و کارکنان کو گرفتار بھی کیا تھا

    لانگ مارچ کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت پر بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا، اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ عمران خان سمیت 150افراد کیخلاف 3 مقدمات درج کر لئے گئے مقدمات میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت باقی قیادت، کارکنان پر درج کئے گئے ہیں، مقدمات میں 39 افراد کی گرفتاری بھی ظاہر کی گئی ہے ،درج مقدمات میں اسد عمر، عمران اسماعیل ، راجہ خرام نواز ،علی امین گنڈا پور اور علی نواز اعوان کے نام بھی شامل ہیں،وزیراعلی گلگت بلتستان پر بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا، فواد چودھری پر جہلم میں مقدمہ درج کیا گیا تھا

    کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

    اللہ تعالیٰ اس ملک کے سیاست دانوں کو ہدایت دے،لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

    لانگ مارچ، راستے بند، بتی چوک میں رکاوٹیں ہٹانے پر پولیس کی شیلنگ،کئی گرفتار

    پی ٹی آئی عہدیدار کے گھر سے برآمد اسلحہ کی تصاویر سامنے آ گئیں

    لانگ مارچ، عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمہ درج

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل