Baaghi TV

Tag: تحریک انصاف

  • عمران خان کے جیل میں  ایک ایک دن کا حساب لیا جائے گا،علی امین گنڈا پور

    عمران خان کے جیل میں ایک ایک دن کا حساب لیا جائے گا،علی امین گنڈا پور

    خیبر پختونخواہ کے شہر مانسہرہ میں تحریک انصاف کا جلسہ، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور سمیت پارٹی رہنماؤں نے خطاب کیا

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی طاقت جنگ ہے، ان چوروں ،لٹیروں، ڈاکوؤں کو ہم گھسیٹیں گے، نکالیں گے ،نہیں چھوڑیں گے، اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ عمران خان اگر ہمارے لئے ، ہمارے بچوں کے لئے،قوم کے لئے پرامن ہے تو اسے کمزوری نہ سمجھیں، آئین توڑنے والے سن لیں، آئین توڑنے کی سزا موت ہے، تمہیں پھانسیوں پر لٹکائیں گے تا کہ پھر کسی کو جرات نہ ہو، ادارے قانون کی پاسداری کریں، ہم جس دن آ گئے ،اور ہاتھ میں سب کچھ لے لیا تو پھر دیکھنا، میرا شکریہ ادا مت کرو،عوام کا فنڈ ،پیسہ ہے جو لگا رہے ہیں، وہ دن قریب ہے جب عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے، میری عدالتوں سے گزارش ہے ہمیں انصاف چاہئے، عمران خان کو رہا کریں، چیف جسٹس ہمیں انصاف دیں، آپ پر سوالیہ نشان ہے، انصاف نہیں دے سکتے تو تحریک انصاف کے کیسز سے اپنے آپ کو الگ کر لیں.

    علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ جن پر دباؤ ہے وہ دباؤ والے کا نام لیں ہم ساتھ کھڑے ہوں گے،یہ ملک کسی کے باپ کا نہیں ہمارا ملک ہے، ہماری دھرتی ہے، عمران خان ایک بار کہہ دے آ جاؤ، پھر دیکھنا ہم کیسے آتے ہیں،عمران خان کے جیل میں رہنے کے ایک ایک دن کا حساب لیا جائے گا، اگر پرویز خٹک نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف جھوٹی گواہی دی تو ان کو خیبر پختونخوا میں رہنے نہیں دیں گے،جو فسطائیت ایک سیاسی پارٹی کے ساتھ کی گئی دنیا میں ایسا نہیں ہوا، وجہ تھی کہ عمران خان نے آزاد ی کی بات کی، امریکی غلامی کو نامنظور کہا، پوری دنیا میں اسلام کی بات کی،غلامو، خود تو غلام ہو اس قوم کو غلام نہ بناؤ، ہم غلام نہیں بننے والے، ہمٰیں آزادی چاہئے .پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے، چھوٹی سی بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے،عمران خان کی رہائی کیلئے پوری پارٹی متحرک ہے“

    جلسے سے خطاب میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم سب بانی پی ٹی آئی کے نظریے کے پیچھے ہیں ، بانی پی ٹی آئی پارٹی کے چیئرمین نہیں بلکہ ایک نظریہ ہیں ،پاکستان میں قانون کی حکمرانی ہو اسی لئے وہ جیل میں ہیں، وہ دن دور نہیں بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر ہونگے ،

    جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب خان نے کہا کہ سازشیوں کو ملک کی ترقی پسند نہیں آئی، آج مہنگائی نے عوام کا برا حال کردیا ہے۔

    اسد قیصر نےکہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف آواز اٹھائیں گے،بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے، مانسہرہ کے عوام اس بجلی کی قیمت میں اضافے کو مستر دکرتے ہیں،بجٹ میں اتنے ٹیکس لگائے ہیں اس کو بھی مسترد کرتے ہیں،بانی پی ٹی آئی آئین کی حکمرانی کیلئے جیل میں ہیں،

    علی محمد خان نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ آ ج بانی پی ٹی آئی سے جیل میں پوچھا میں ہزارہ جارہا ہوں آپ کا کیا پیغام ہے ، بانی پی ٹی آئی نے کہا غلامی کی زندگی سے آزادی کی موت بہتر ہے،

  • پی ٹی آئی رہنماؤں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی

    پی ٹی آئی رہنماؤں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی

    تحریک انصاف کے رہنماؤں کی اڈیالہ جیل میں آج عمران خان سے ملاقات ہونی تھی، پی ٹی آئی رہنما جیل پہنچے تاہم ملاقات نہیں کروائی گئی

    تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے شبلی فراز،رؤف حسن و دیگر کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف متحد ہے، ہم سب لوگ ایک ہیں، ہمارے اندر کوئی تفرقہ نہیں، ہم سب نے ایک ہو کر کام کرنا ہے، ہمارے سینے میں عمران خان کی محبت ہے، ہم ایک ہیں اور رہیں گے، دنیا کان کھول کر سن لے اگلے وزیراعظم بہت جلد قیدی نمبر 804 ہوں گے،ہم 1:15 بجے کے یہاں اڈیالہ جیل میں موجود ہیں لیکن ہماری عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی گئی،ہم اڈیالہ جیل کے اندر چوکی میں کھڑے تھے کہ ایس ایچ اوجاوید وہاں آیا اور کہا کہ اوپر سے آرڈر ہے آپ یہاں سے چلے جائیں،

    شہر یارآفریدی کا کہنا تھا کہ ایک بات واضح ہے یہ کچھ بھی کر لیں جتنا مرضی ظلم کرلیں رب ذوالجلال کی قسم ہم تقسیم نہیں ہوں گے، ہم عمران خان کے سائے تلے ایک ٹیم ہیں،

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی میں گروپ بندی ہو چکی ہے، عمران خان نے آج دو گروپس کو ملاقات کے لیے بلایا تھا تا ہم آج ملاقات نہیں کرنے دی گئی.

  • پنجاب حکومت غداری کیس بنانے کی ہمت نہ کرے، علی محمد خان

    پنجاب حکومت غداری کیس بنانے کی ہمت نہ کرے، علی محمد خان

    تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا، نیاز اللہ نیازی،،کنول شوذب سیمابیہ طاہر و دیگر نے سپریم کورٹ کے باہر گفتگو کی ہے

    پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا کا کہنا تھا کہ آج سپریم کورٹ میں الیکشن ٹر یبونل کیس کی سماعت تھی،176 درخواستیں دائر کررکھی ہیں،ہم نے چیف جسٹس پر اعتراض اٹھایا کہ وہ ہمارے درخواست والے بینچ میں نہ بیٹھیں ،ہمارے جتنے کیسزہیں وہ چیف جسٹس کے پاس لگ گئے ،مجھ سمیت 9 لوگ عدالت میں موجود تھے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اس بینچ سے الگ ہونا چاہئیے،چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5رکنی بینچ 2021 میں یہ فیصلہ دے چکا ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ عمران خان سے متعلق کیسوں کی سماعت میں شامل نہ ہوں لیکن آج ہر کیس میں قاضی سماعت کرتا ہے میرے سمیت تمام فارم 45 والے درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ سماعت سےالگ ہوں۔لیول پلئینگ فیلڈ سمیت سب کیسز میں جسٹس قاضی فائز عیسی نے سنے ہمارے خلاف فیصلےآئے،ہم الیکشن کمیشن کے خلاف عدالت میں ہیں، الیکشن کمیشن عدلیہ کو سپر سیڈ کرکے خود فیصلہ کرتا ہے،ہمارے ارکان نے حلف پرکہا تھا کہ ہم 45 کے مطابق جیتے ہوئے ہیں ،8 فروری سے الیکشن ہوا ،ابھی ایک کیس کہ سماعت نہیں ہوئی،اقوام متحدہ کی رپورٹ فافن کی رپورٹ ،پتن کی رپورٹ الیکشن کو مشکوک بنارہی ہے

    قسم قسم کی وردیاں پہننے سے فرصت مل گئی ہے تو عوام پر فوکس کریں،علی محمد خان
    تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کو اگر ٹک ٹاک کی سے فرصت مل گئی ہو، اگر قسم قسم کی وردیاں پہننے سے فرصت مل گئی ہے تو عوام پر فوکس کریں، کسانوں پر فوکس کریں، استادوں پر فوکس کریں، مہنگائی کو کم کرنے کی کوشش کریں، امن و امان بہتر بنائیں، غریبوں پر فوکس کریں،غداری کیس بنانے کی ہمت نہ کریں، قوم آہنی دیوار بن کر کھڑی ہو گی، کیا یہ وزیراعظم کی مرضی سے ہو ر ہا ہے، پاکستان کے آئینی نظام سے کھلواڑ بند کیا جائے، اعلیٰ عدلیہ اس کا نوٹس لے، انصاف کے نظام پر سوال اٹھ رہے ہیں،قوم کسی بھی ایسے کیس کو رد کرتی ہے، جب جب پاکستانی قوم کے پاس جائیں گے تو جواب ایک ہی آئے گا،عمران خان،

    انتخابات بارے کیا کیا شکایات تھیں الیکشن کمیشن مکمل ریکارڈ دے، جسٹس اطہر من اللہ

    سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیل پر سماعت 24 جون تک ملتوی

    سپریم کورٹ، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

    مخصوص نشستیں، فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں نظر نہیں آ رہا، مبشر لقمان

  • پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت،عامر مسعود مغل گرفتار

    پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت،عامر مسعود مغل گرفتار

    اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دیدی

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، دوران سماعت اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ترنول چوک کے پاس 6 جولائی کو جلسے کی اجازت دیدی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے این او سی جاری ہونے پر عامر مسعود مغل کی درخواست نمٹا دی

    دوسری جانب اسلام آباد سے پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما عامر مسعود مغل کو گرفتار کر لیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد جلسے کا این او سی لینے ڈی سی آفس پہنچنے والے عامر مغل کو پولیس نے حراست میں لے لیا،حافظ فرحت عباس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں جلسے کی اجازت ملنے کے بعد ہی فارم 47 کی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی اور کریک ڈاؤن شروع کر دیا. غیر قانونی طور پر تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر عامر مغل کو گرفتار کر لیا گیا ہے. ان اوچھے ہتھکنڈوں سے جلسے کو روک نہیں سکتے. جلسہ ہر صورت ہوگا اور عوام کی بڑی تعداد اس میں شرکت کرے گی.

    انتخابات بارے کیا کیا شکایات تھیں الیکشن کمیشن مکمل ریکارڈ دے، جسٹس اطہر من اللہ

    سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیل پر سماعت 24 جون تک ملتوی

    سپریم کورٹ، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

    مخصوص نشستیں، فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں نظر نہیں آ رہا، مبشر لقمان

  • الیکشن ٹریبونل تشکیل سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ اور ٹریبونل تعیناتی نوٹیفیکیشن معطل

    الیکشن ٹریبونل تشکیل سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ اور ٹریبونل تعیناتی نوٹیفیکیشن معطل

    سپریم کورٹ،الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل پر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت ہوئی.

    سپریم کورٹ آف پاکستان کے لارجر بینچ پر پی ٹی آئی کے وکیل نے اعتراض کر دیا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نےسماعت کی،بینچ میں جسٹس امیدالدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس عقیل عباسی شامل ہیں،دورانِ سماعت تحریکِ انصاف کے امیدواروں کے وکیل نیاز اللّٰہ نیازی نے تشکیل شدہ بینچ پر اعتراض کر دیا،نیاز اللّٰہ نیازی نے روسٹرم پر آکر کہا کہ ہم اپنا اعتراض ریکارڈ پر لانا چاہتے ہیں،وکیل نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ ہمارا کیس کو کسی اور بینچ میں بھیجا جائے،

    وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ نیاز اللہ نیازی جن کے وکیل ہیں انہوں نے فریق بننے کی استدعا کر رکھی ہے، عدالت نے گزشتہ سماعت پر اٹارنی جنرل کوبھی معاونت کیلئے نوٹس جاری کیا تھا، عدالت نے فریق بننے کی استدعا منظور کر لی تھی،عدالت نے گزشتہ حکم نامہ میں دیگر صوبوں میں ٹربیونلز کی تشکیل کا ریکارڈ مانگا تھا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بینچ میں شمولیت پر وکیل نیازاللہ نیازی نے اعتراض اٹھایا تو چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے سلمان اکرم راجہ جو کہ کیس میں مرکزی فریق ہیں، ان سے پوچھا کہ کیا آپ کو بھی میری بینچ میں شمولیت پر اعتراض ہے، جس پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ میں نے اپنی ذاتی حیثیت میں اعتراض نہیں کیا تھا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا نیاز اللہ نیازی نے گزشتہ سماعت پر درخواست دی، ہم نے منظور کی،درخواست منظور ہونے کے بعد اعتراض عائد کردیا،کیا ہم انکا کیس پاکستان بار کونسل کو بھیج دیں؟ عدالت نے نیاز اللہ نیازی کا وکالت لائسنس سے متعلق معاملہ پاکستان بار کونسل کو بھیجنے پر اپنی رائے محفوظ کر لی

    کیا ہم یہاں اپنی مرضی سے بیٹھے ہیں؟ہم یہاں اپنی بے عزتی کرانے کیلئے بیٹھے ہیں؟جسٹس جمال مندوخیل
    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اب بس بہت ہوگیا،عدالت کو پہلے ہی بہت زیادہ اسکینڈلائز کیا جاچکا ہے مزید سکینڈلائز کرنا بند کریں، بینچز اب اکیلے چیف جسٹس نہیں تین رکنی کمیٹی بناتی ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا ہم یہاں اپنی مرضی سے بیٹھے ہیں؟ہم یہاں اپنی بے عزتی کرانے کیلئے بیٹھے ہیں؟نیازی صاحب جب پہلے دو رکنی بینچ تھا تو آپکو اعتراض نہیں تھا اب آپکو اعتراض ہے۔

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے اوپر پی ٹی آئی کا اعتراض مسترد کردیا، بینچ سے الگ ہونے سے انکار
    وکیل نیازاللہ نیازی نے کہا کہ صرف مجھے نہیں جو اس وقت جیل میں ہے اسے بھی چیف جسٹس قاضی فائز عیسی پر اعتراض ہے، الیکشن ٹریبونل کیس میں نیاز اللہ نیازی نے عمران خان کے اعتراض سے متعلق بنچ کو بتایا تو جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا لوگوں کی خواہشات پر عدالتیں نہیں چلتیں۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا جن کی آپ بات کرہے ہیں انہوں نے جیل سے درخواست دی تھی کہ انہیں سنا جائے،عدالت نے انہیں اجازت دی اور جیل سے پیشی یقینی بنا کر انہیں سنا،اب آپ جاکر بیٹھ جائیے، ہمیں آپکو نہیں سننا،سوچیں گے کہ آپ کے خلاف ایکشن کے لئے پاکستان بار کونسل کو لکھیں یا نہیں۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے اوپر پی ٹی آئی کا اعتراض مسترد کردیا، بینچ سے الگ ہونے سے انکارکر دیا.چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ کا اعتراض سن لیا ہے تشریف رکھیں، یہ الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس کے درمیان معاملہ ہے،کسی پرائیویٹ شخص کا اس معاملے میں اتنی دلچسپی کیوں ہے؟ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل الیکشن کمیشن سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی پرائیویٹ پارٹیز کو آپ نے فریق کیسے بنا دیا ،

    کیا چیف جسٹس الیکشن کمیشن کی پسند نا پسند کا پابند ہے؟کیا چیف جسٹس کو الیکشن کمیشن ہدایات دے سکتا ہے؟ جسٹس جمال مندوخیل
    جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ کیا کوئی صدارتی آرڈیننس آیا ہے ٹریبونل کی تشکیل سے متعلق؟اٹارنی جنرل نے آرڈینینس سے متعلق تفصیلات بارے عدالت کو آگاہ کر دیا،اٹارنی جنرل نے کہا کہ آرڈینینس میں ترمیم کی گئی ہے،بل قومی اسمبلی سے منظور ہو کر سینیٹ میں پہنچ چکا ہے، الیکشن ایکٹ کی سیکشن 140 کو کو اسکی اصل حالت میں بحال کر دیا گیا ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ بل اور آرڈینینس عدالت میں پیش کر دیں، جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ کیا آرڈیننس کا کا اس کیس پر اثر ہو گا،جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا 15 فروری کا خط جمع کرائیں وہ بہت ضروری ہے،آپ نے پینل مانگا تھا اس کا کیا مطلب ہے؟جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ اگر ججز کی فہرست درکار تھی تو ویب سائٹ سے لے لیتے؟ کیا چیف جسٹس الیکشن کمیشن کی پسند نا پسند کا پابند ہے؟کیا چیف جسٹس کو الیکشن کمیشن ہدایات دے سکتا ہے؟ الیکشن کمیشن پینل نہیں مانگ سکتا، کیا اسلام آباد اور دیگر صوبوں میں بھی پینل مانگے گئے تھے؟چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ الیکشن کمیشن چیف جسٹس سے ملاقات کرکے مسئلہ حل کر سکتا تھا،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ پہلے اچھے طالبان اور برے طالبان کی بات ہوتی تھی اب کیا ججز بھی اچھے برے ہونگے؟

    الیکشن کمیشن پینل نہیں مانگ سکتا،چیف جسٹس کو معلوم ہے کون سے جج کو کہاں لگانا ہے،جسٹس عقیل عباسی
    جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ بطور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جو نام دیے وہ قبول کر لئے گئے،پنجاب میں الیکشن کمیشن نے کیوں مسئلہ بنایا ہوا ہے، الیکشن کمیشن کے وکیل نے جواب دیا کہ آپ کے نکات سے مکمل متفق ہوں۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ کے متفق ہونے کا مطلب ہے کہ الیکشن کمیشن کا پہلا موقف درست نہیں تھا،کیا متفقہ طور پر ٹربیونلز کو کام جاری رکھنے اور حتمی فیصلہ نہ سنانے کا حکم دیدیں؟جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس عقیل عباسی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ٹربیونل کے جج کا پینل مانگنے پر برہمی کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ الیکشن کمیشن پینل نہیں مانگ سکتا،چیف جسٹس کو معلوم ہے کون سے جج کو کہاں لگانا ہے، اس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مشورہ دیا کہ آپ اب جا کر چیف جسٹس سے مشاورت کرلیں، ابھی مشاورت میں کیا رکاوٹ ہے؟

    سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونلز کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ کو واپس بھیجنے کا عندیہ دیدیا ! ریمار کس دیتے ہوئے کہا کہ کیا یہ بہتر نہیں ہو گا کہ الیکشن کمیشن اور لاہور ہائیکورٹ بیٹھ کر حل نکال لیں؟وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ تمام ججز اچھے ہیں سب کا احترام کرتے ہیں،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آئینی ادارے آپس میں لڑیں تو ملک تباہ ہوتا ہے،ججز تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کب ہے؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کی میٹنگ کے اجلاس کی تاریخ معلوم کرکے بتائوں گا،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ چیف جسٹس کو کہا جاتا کہ کن علاقوں کیلئے ججز درکار ہیں وہ فراہم کر دیتے، ملتان کیلئے جج درکار ہے وہ اس رجسٹری میں پہلے ہی جج موجود ہوگا، کیا لازمی ہے کہ ملتان کیلئے لاہور سے جج جائے جبکہ وہاں پہلے ہی جج موجود ہے،الیکشن کمیشن پینل نہیں مانگ سکتا تھا۔

    کیا آئینی اداروں میں لڑائی ملک کے مفاد میں ہے،چیف جسٹس
    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل سلمان اکرم راجہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ چاہتے ہیں دو آئینی اداروں میں لڑائی ہو، کیا آئینی اداروں میں لڑائی ملک کے مفاد میں ہے، ہم کیس زیر التوا رکھ لیتے ہیں تب تک الیکشن کمیشن اور ہائیکورٹ شاید حل نکال لیں،سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے وکیل کی لاہور ہائیکورٹ کا الیکشن ٹریبیونلز کا فیصلہ فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی ،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ ابھی معطل نہیں کرسکتے، ہم ججزآپس میں مشاورت کر لیتے ہیں، مشاورت کیلئے مختصر وقفہ لے لیتے ہیں

    دوبارہ سماعت ہوئی تو عدالت نے حکمنامے میں کہا کہ وکیل الیکشن کمیشن نے رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کو لکھا 27 جون کا خط دکھایا، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چاروں ہائی کورٹس کو پہلے ٹربیونل تعیناتی کے لیے بھی خطوط لکھے، ریکارڈ کے مطابق پہلے دو ٹربیونلز لاہور ہائی کورٹ کے ساتھ مل کر بنائے گئے تھے جو ناکافی تھے، اس کے بعد چھ مزید ججز کے نام بطور ٹربیونل لاہور ہائی کورٹ نے بھیجے، الیکشن کمیشن نے 6 میں سے دو ججز کو ہی ٹریبیونل تعینات کیا، الیکشن کمیشن کے وکیل نے بتایا ابھی مشاورت نہیں ہوئی،الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے درمیان فیس ٹو فیس ملاقات ہوتی تو معاملہ شاید حل ہو جاتا،

    سپریم کورٹ نے معاملہ چیف جسٹس ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کی مشاورت پر چھوڑ دیا
    سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا 26 اپریل کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ،الیکشن کمیشن نے لاہور ہاٸیکورٹ سے پینل مانگنے کا خط بھی معطل کر دیا،سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی معطل کر دیا،سپریم کورٹ نے معاملہ چیف جسٹس ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کی مشاورت پر چھوڑ دیا،سپریم کورٹ نے کہا کہ درخواست سپریم کورٹ میں زیر التوا رہے گی،اٹارنی جنرل نے بتایا چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی تعییناتی کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سامنے ہے، پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملاقات ممکن ہے،

    انتخابات بارے کیا کیا شکایات تھیں الیکشن کمیشن مکمل ریکارڈ دے، جسٹس اطہر من اللہ

    سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیل پر سماعت 24 جون تک ملتوی

    سپریم کورٹ، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

    مخصوص نشستیں، فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں نظر نہیں آ رہا، مبشر لقمان

  • چہروں سے پتہ چلتا  آپ بے بس، دعا کرتے ہیں کہ مغوی  گھر واپس آئے،عدالت

    چہروں سے پتہ چلتا آپ بے بس، دعا کرتے ہیں کہ مغوی گھر واپس آئے،عدالت

    لاہور ہائیکورٹ ، تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی

    لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس امجد رفیق نے درخواست پر سماعت کی،سیکریٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران و دیگر عدالت میں پیش ہوئے،سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ پیر والے دن عدالتی حکم پر جیو فینسنگ کا ڈیٹا حاصل کیا گیا، جیو فینسنگ کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جا رہا ہے،جسٹس امجد رفیق نے استفسار کیا کہ کہ ایجنسیوں کے نمبر سامنے آتے ہی نہیں یا آجاتے ہیں؟ جس پر سیکریٹری داخلہ پنجاب نے عدالت میں کہا کہ اگر کال وٹس ایپ پر کی جائے تو نمبر آجاتا ہے، ریگولر نمبر پر کی جائے تو نہیں آتے،ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ہمیں ڈاکٹر شہباز گل کے بھائی کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا۔

    جسٹس امجد رفیق نے کہا کہ آپ کے چہروں سے پتہ چلتا ہے کہ آپ بے بس ہیں، ہم اللّٰہ سے دعا کرتے ہیں کہ مغوی خیر و عافیت سے گھر واپس آئے،عدالت نے پولیس کو شہباز گل کے بھائی کو بازیاب کروانے کا حکم دے دیا،درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ شہباز گل کے بھائی غلام شبیر کو اسلام آباد جاتے ہوئے حراست میں لیا گیا، شہباز گل کے بھائی کی جان کو خطرہ ہے، عدالت بازیاب کروانے کا حکم دے,لاہور ہائی کورٹ نے مزید سماعت 18 جولائی تک ملتوی کر دی۔

    امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

    آپریشن گولڈ سمتھ کے حوالہ سے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے ایک وی لاگ میں انکشافات کیے تھے اور کہا تھا کہ اب آپریشن گولڈ سمتھ جو ہے چڑیل کی خبر کے مطابق وہ لانج ہو گیا ہے

    امریکی قرارداد پاکستان کے سیاسی حالات سے ناواقفیت پر مبنی ہے،ترجمان دفتر خارجہ

    گولڈسمتھ 2.0 کے حصے کے طور پر قرارداد 901 پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش

    امریکی قرارداد مسترد، وزیر خارجہ کا مقابلے میں قرارداد لانے کا اعلان

  • ریاست مخالف بیانیہ،عمران خان کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی منظوری

    ریاست مخالف بیانیہ،عمران خان کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی منظوری

    عمران خان کےریاست مخالف بیانیےپرپنجاب حکومت کی کارروائی کی منظوری کا معاملہ،صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

    صوبائی کابینہ کی دستاویزات میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف آنے والی درخواست کو وجہ بنایا گیا،کابینہ دستاویزات کے مطابق بانی پی ٹی آئی پاکستان کو توڑنے کی منظم سازش کررہے ہیں، سیاسی مقاصد کیلئے بانی پی ٹی آئی، پی ٹی آئی ورکرز ریاست مخالف کام کر رہے ہیں،بانی پی ٹی آئی موجودہ صورتحال کو مشرقی پاکستان اور 1971 کی سیاسی صورتحال سےتشبیہ دے رہے ہیں،پی ٹی آئی لیڈر منظم سازش کے ذریعے موجودہ صورتحال کو 1971 کا ریفرنس دے رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماوں کو پاکستان مخالف بیانیے کا ٹاسک سونپا،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے بھی اڈیالہ جیل کے باہر ریاست مخالف بیان دیے،گوہر علی خان نے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد مشرقی پاکستان کی بات دہرائی،بانی پی ٹی آئی اور دیگر ارکان کا عمل بغاوت کے زمرے میں آتا ہے ، بانی پی ٹی آئی کےبیانات سے عوام میں منفی پروپیگنڈہ پیدا ہوا ہے،بانی پی ٹی آئی کے بیانات، میڈیا ٹاک پر کاروائیاں ہوں گی،قومی اداروں، عدلیہ، سنئیر افسران کے خلاف جھوٹے بیانات پر کیس بنیں گے،

    بانی پی ٹی آئی، پی ٹی آئی لیڈر نے پاکستان پینل کوڈ کے سیکشنز کی خلاف ورزی کی، پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 121،121اے ،123اے، 131،153 کی دفعات کے تحت کارروائی کی سفارش کی گئی ہے،بانی پی ٹی آئی کے جرم میں ملوث ہونے پر کابینہ نے کارروائی کی منظوری دی،پی ٹی آئی کو کریمنل لاء ایکٹ کے تحت غیرقانونی جماعت بھی قرار دیا گیا،پنجاب کابینہ نے کریمینل پروسیڈنگ کوڈ 1898 کے سیکشن196 کےتحت بانی پی ٹی آئی و پارٹی لیڈرزکے خلاف کارروائی کی منظوری دے دی ،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن کمشنر آفس راولپنڈی کو کریمینل کمپلینٹ فائل کرنے کا اختیار سونپا گیا،

    پاکستان سٹیل ملز کو نجکاری کے لسٹ سے نکال لیا گیا، رانا تنویر

    امید ہے پی آئی اے کی نجکاری سے کوئی بھی بے روزگار نہیں ہوگا،علیم خان

    پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا

    پی آئی اے کا خسارہ 830 ارب روپے ہے، نجکاری ہی واحد راستہ ہے، علیم خان

    پیشکشوں میں توسیع کا وقت ختم، نجکاری کمیشن پری کو آلیفیکیشن کریگا:عبدالعلیم خان

    پی آئی اے سمیت24اداروں کی نجکاری، شفافیت کیلئے ٹی وی پر دکھائینگے:وفاقی وزیر عبد العلیم

     پی آئی اے کی نجکاری کے حوالہ سے اہم پیشرف 

    پی آئی اے کسے اور کیوں بیچا جارہا،نجکاری پر بریفنگ دی جائے، خورشید شاہ

    پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا

    اسٹیل مل کی نجکاری نہیں، چلائیں گے، شرجیل میمن

  • جو جو پاکستان کو تباہ کرنے کی سازش کرے گا اسے بے نقاب کروں گا ،عون چودھری

    جو جو پاکستان کو تباہ کرنے کی سازش کرے گا اسے بے نقاب کروں گا ،عون چودھری

    استحکام پاکستان کے رہنما عون چودھری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں، اوورسیز کے سامنے کچھ تفصیلات رکھنا چاہتا ہوں ، پاکستان کے خلاف پی آر فرم کو ایکٹیو کیا گیا جو پروپیگنڈا کرتے ہیں

    عون چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے پاکستان کے خلاف سازی کی ،پی ٹی آئی نے 2016 میں لندن میں پی آر فرم کی خدمات حاصل کی تھیں، پی ٹی آئی کی سیاست کا انحصار اس بات پر تھا کہ امریکا سے ان کے خلاف سازش ہوئی ، اب ہم نے مداخلت کیخلاف قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کی تو ان کے ممبران نے مخالفت کی ،
    جو جو پاکستان کو تباہ کرنے کی سازش کرے گا اسے بے نقاب کروں گا جہاں سے آپ کو پیسا مل رہا ہے ایک ایک اکاونٹ کو عوام کے سامنے لاؤں گا ، آپ کو جو پیسے دے رہے ہیں سب ہمیں معلوم ہے ،آپ نے پاکستان کی مسلح افواج کے خلاف گھناؤنی مہم چلائی، آپ کی حکومت چلی گئی تو آپ نےاداروں پر حملہ کردیا ،پی ٹی آئی والے سازش کرنے والوں کو سامنے لے کر آئیں بے نقاب کریں، پی ٹی آئی کے لوگوں کو کہہ رہا ہوں کہ آپ استعمال ہو رہے ہیں ،آپ نے پی آر فرم ہائر کی اس کے اخراجات کہاں سے آئے ؟آپ نے یہودیوں کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف سازش کی ،یہ مہم کون چلاتا ہے اس کے پیسے کہاں سے آتے ہیں ؟ یہ افراد تو پی ٹی آئی آفس کے تنخوادار تھے وہ یہاں تک کیسے پہنچے؟پی ٹی آئی کے لوگ پاکستان مخالف مہم چلانے والوں کو خود بے نقاب کریںاگر اپنے لیڈر کو چھڑانا ہے تو پاکستان کے اندر آؤ، لندن کیوں بھاگ گئے ؟پہلے دوسال کہا امریکا سے آپ کے خلاف سازش ہوئی ، آپ نے پاکستان کے بچے بچے کو بے وقوف بنایا ،

    مجھ سے زیادہ کون جانتا ہے کہ آپ کے لنکس کس کے ساتھ ہیں،عون چودھری
    عون چودھری کا مزید کہنا تھا کہ جہاں میرے ملک کی بات آئے گی تو پھر کسی کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی،پاکستان کو ہم نے آگے لے کر جانا ہے،مشکل وقت ضرور ہے لیکن یہ سب پاکستان کے بھلے کے لیے ہو رہا ہے، آپ کا مقصد ملک میں انتشار پھیلانا ہے، آپ کو جو جو پیسے دے رہے ہیں اس کی منی ٹریلز بھی موجود ہے ،پی ٹی آئی کے سینئرز کو کہنا چاہتا ہوں ان مگر مچھوں کو بے نقاب کریں ،مجھ سے زیادہ کون جانتا ہے کہ آپ کے لنکس کس کے ساتھ ہیں ،آپ کون ہوتے ہیں پاکستان کے خلاف سازش کرنے والے؟ میں نے پارٹی کیلئے قربانیاں دیں ،آج بھی مجھ سے رہنما رابطے کرتے ہیں،میں پنجاب حکومت کا ترجمان تھا جب میں نے بانی کو کہا کہ پنجاب میں کرپشن ہو رہی ہے،جب معاملات بتانا شروع کیے تو مجھے عہدے سے ہٹا دیا گیا،

    عون چودھری کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی پر شہدا کے اہلخانہ سے معافی مانگیں تو میں بھی انکے ساتھ کھڑا ہوں گا۔میرا پی ٹی آئی کیلئے پیغام ہے کرو میری ٹرولنگ، جتنا کر سکتے ہو کرو، جہاں ملک کی بات آئے گی میں آپ اور آپ کی لیڈر شپ کو وہاں لے جا کر کھڑا کروں گا جہاں آپ کو منہ چُھپانے کی جگہ نہیں ملے گی،

    میں آپکے لیڈر کے کرتوت جانتا ہوں،ہم نے ملک جادو ٹونے پر نہیں چلانا، عون چودھری

    ہمارے دور میں کچھ غلط ہوا تھا تو اس کو دہرانا نہیں چاہیے، عون چوہدری

    زیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کی ملاقات

  • پی ٹی آئی کا نام سُنتے ہی الیکشن کمیشن تلملانا شروع کردیتا ہے،کنول شوذب

    پی ٹی آئی کا نام سُنتے ہی الیکشن کمیشن تلملانا شروع کردیتا ہے،کنول شوذب

    سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کی ہے اور کہا ہے عدالت میں کیس تاخیر کا شکار کیا جا رہا، الیکشن کمیشن کے رویئے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئے.

    تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے کیس کو مزید لمبا کرنے پر تشویش ہے، عدم استحکام مزید بڑھے گا،اور جب تک پارلیمان میں وہ لوگ نہیں آئیں گے جن کو عوام نے بھیجا پارلیمان کی اخلاقی حیثیت نہیں ہو گی، فارم 47 والے عوام کی نمائندگی نہیں کرتے، بجٹ میں دیکھ لیا کہ عوام پر کتنے ٹیکس مسلط کئے گئے

    اٹارنی جنرل کےمنہ سے الفاظ نہیں نکل رہے تھے، کانپیں ٹانگ رہی تھیں، فردو س شمیم نقوی
    فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل کےمنہ سے الفاظ نہیں نکل رہے تھے، کانپیں ٹانگ رہی تھیں، جب کانپیں ٹانگنے لگیں تو میری بہن کا جو کیس ہے وہ خود بیان کرے گی، عدالت میں واضح مثال دی گئی کہ جے یو آئی کی صفر سیٹ پھر بھی انکو سیٹ دی گئی،

    تحریک انصاف کی رہنما کنول شوذب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا نام سُنتے ہی الیکشن کمیشن تلملانا شروع کردیتا ہے، آپ آنکھوں پر پٹی نہیں باندھ سکتے، 13 جنوری پر واپس جائیں اور دیکھیں اُس کے بعد الیکشن کمیشن کا کیا رویہ تھا، آپکو دیکھنا پڑے گا، کس طرح الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے ساتھ سلوک کیا، عامر ڈوگر کھڑے ہیں سب نے تین چار چار فارم جمع کروائے، یہ ایک فارم عدالت اٹھا لائے، آر او کے آفس کے باہر ڈالے کھڑے کئے گئے تھے، ہمیں سکروٹنی نہیں کرنے دی گئی،ہمارے امیدواروں کو اٹھایا گیا، الیکشن والے دن فسطائیت برپا کی گئی، اس سب کو دیکھیں ،یہ عدالت نہیں انسانی حقوق پر نظر نہیں ڈالے گی تو کون دیکھے گا،الیکشن کمیشن ایک نیوٹرل ادارہ ہونا چاہئے،آئینی ادارہ ہونا چاہئے، لیکن یہاں الیکشن کمیشن کا رویہ کچھ اور ہے ، اس الیکشن کی انکوائری ہونی چاہئے کہ کیا کچھ ہوا.

    تعصب پر مبنی فیصلہ کرکے ہم سے بلا نہ چھینا جاتا تو آئین و قانون کیساتھ کھلواڑ نہ ہوتا،ملک عامر ڈوگر
    تحریک انصاف کے رہنما ملک عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ مُلک میں سیاسی، آئینی و معاشی بحران کی ذمہ دار سُپریم کورٹ ہے، اگر تعصب پر مبنی فیصلہ کرکے ہم سے بلا نہ چھینا جاتا تو آئین و قانون کیساتھ کھلواڑ نہ ہوتا،مخصوص نشستوں کا کیس ایک دن کا کیس ہے، مجھے امید ہے کہ سپریم کورٹ ہمیں انصاف دے گی، کیس ضروری طور پر تاخیر کا شکار کیا جا رہا ہے، قوم کا وقت ضائع کیا جا رہا ہے، آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، نامکمل پارلیمنٹ نے عوام دشمن بجٹ پیش کیا،

    عزم استحکام معیشت کی مضبوطی کا ضامن۔تجزیہ، شہزاد قریشی

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق عزم استحکام آپریشن کا غلط تاثر لیا گیا

    معاشی مشکلات کی وجہ سے آپریشن عزم استحکام کا فیصلہ کیا گیا ہے، خواجہ آصف

    وفاقی کابینہ اجلاس میں آپریشن عزم استحکام کی منظوری

    آپریشن عزم استحکام کا مقصد کیا؟ وزیراعظم آفس سے اعلامیہ جاری

    آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کر کے کیا پی ٹی آئی ملک دشمن قوتوں کی حمایت کر رہی ہے؟ شیری رحمان

    ماضی کے جتنے آپریشن ہوئےانکے نتائج تو سامنے رکھیں،مولانا فضل الرحمان

    ایپکس کمیٹی میں ایک نام عزم استحکام آیا لیکن آپریشن کا ذکر نہیں تھا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ

    آپریشن عزم استحکام،کامیابی کیلئے اتحاد ضروری،تجزیہ: شہزاد قریشی

  • سیاسی جماعت سے انتخابی نشان واپس لینے کا اختیار،الیکشن کمیشن سے جواب طلب

    سیاسی جماعت سے انتخابی نشان واپس لینے کا اختیار،الیکشن کمیشن سے جواب طلب

    اسلام آباد ہائیکورٹ ،سیاسی جماعت سے انتخابی نشان واپس لینے کے الیکشن کمیشن کے اختیار کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

    الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں کیس زیرسماعت ہونے کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کر دی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ انتخابی نشان واپسی اور تضادات سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے،وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو سیاسی جماعت سے انتخابی نشان واپس لینے کا اختیار ہے، وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ سپریم کورٹ میں الگ معاملہ زیرسماعت ہے، میری درخواست الگ ہے،

    تحریکِ انصاف بطور سیاسی جماعت موجود ہے،الیکشن کمیشن کے وکیل کا عدالت میں اعتراف
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لگ رہا تھا سپریم کورٹ پیر تک کیس نمٹا دے گی لیکن لگتا ہے کچھ وقت اور لگے گا،وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ آج بھی جوڈیشل کمیشن اجلاس کی وجہ سے ڈیڑھ گھنٹہ سماعت کا کہا گیا ہے،لگتا یہی ہے کہ کل یا پرسوں تک سپریم کورٹ کیس کا فیصلہ کر دے گی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ ایک جماعت کا انتخابی نشان نہیں ہے تو کیا وہ بطور سیاسی جماعت ختم ہو جائے گی؟ کیا تحریکِ انصاف بطور سیاسی جماعت الیکشن کمیشن میں اب بھی درج ہے؟ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ جی، تحریکِ انصاف بطور سیاسی جماعت موجود ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ایک شخص آزادالیکشن لڑتاہےلیکن کہتاہےکہ اس سیاسی جماعت سےہوں توہوسکتا ہے؟ وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ میں بتاتا ہوں کہ ہوا کیا تھا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ جو ہوا اسکو چھوڑ دیں میں مفروضوں پر بات نہیں کر رہا، عدالتی سوال کا جواب دیں، پی ٹی آئی بطور جماعت موجود ہے، اُسکے چیئرمین، سیکرٹری وغیرہ ہیں نا؟ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ پی ٹی آئی نے انٹراپارٹی انتخابات نہیں کرائے،

    وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ نے اس حوالے سے درخواست دائر کی لیکن الیکشن کمیشن نے خارج کر دی، سلمان راجہ نے درخواست دی کہ انتخابی نشان نہ دیں لیکن پی ٹی آئی کا امیدوار مان لیں،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سیاسی جماعت سے انتخابی نشان واپس لینے کے الیکشن کمیشن کے اختیار کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے 5 جولائی تک جواب طلب کر لیا.